Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    عالمی بینک نے افغانستان کو بڑی خوشخبری سُنا دی

    عالمی بینک کے بورڈ نے منجمد ٹرسٹ فنڈ میں سے افغانستان کیلئے 20 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی امدادی رقم جاری کرنے کی حمایت کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک نے مذکورہ رقم 2 امدادی اداروں کو جاری کرنے کی حمایت کی ہے جن میں اقوام متحدہ کا ادارہ عالمی فوڈ پروگرام اور چلڈرن فنڈ (یونیسف) شامل ہیں اس رقم کو جاری کرنے کے لیے عالمی بینک کے افغانستان کی تعمیر نو کے ٹرسٹ فنڈ (اے آر ٹی ایف) سے منسلک 31 ڈونرز کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہے۔

    عالمی بینک کے بورڈ ممبران کے اجلاس میں 1.5 ارب ڈالر کے ٹرسٹ فنڈ میں سے 5 کروڑ ڈالر انسانی امدادی اداروں کو منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن نےافغانستان کے مرکزی بنک کےقریباً ساڑھے نو ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کررکھے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بنک نے افغانستان میں اپنی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں اوراگست میں آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ امداد کے ساتھ ساتھ 34 کروڑ ڈالر کی رقم بھی روک رکھی ہے-

    عشروں پرمحیط طویل جنگ کے بعدافغان معیشت تباہ ہو چکی ہے، سرکاری ملازمین کو کئی ماہ تک تنخواہ نہیں دی گئی ہیں اورقومی خزانہ درآمدات کی ادائیگی کرنے سے قاصرہے۔اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ موسم سرما کے مہینوں میں قریباً دوکروڑ 20 لاکھ افراد یعنی نصف سے زیادہ آبادی کو خوراک کی ’’شدیدقلّت‘‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔افغانستان کی 3 کروڑ 90 لاکھ عوام کو معاشی بدحالی، سردیوں میں خوراک کی کمی اور بڑھتی ہوئی غربت کا سامنا ہے-

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی امداد جاری کرنے سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں لیکن امریکی پابندیوں کے باعث عالمی مالیاتی اداروں کے لیے فنڈز کو افغانستان میں منتقل کرنا ہی ایک بڑا مسئلہ ہے-

    امریکی حکومت کئی بار بینکوں کو یقین دہانی کروا چکی ہے کہ انسانی امداد کی غرض سے رقوم کا لین دین کیا جا سکتا ہے، اس کے باوجود امدادی اداروں کو خوراک اور ادویات جیسی بنیادی اشیا بھی افغان عوام تک پہنچانے میں مشکلات درپیش ہیں ٹرسٹ فنڈ میں سے کسی بھی امدادی ادارے کو رقم منتقل کرنے کے لیے تمام ڈونرذ کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ امریکہ اس فنڈ کا سب سے بڑا ڈونر ہے۔

    دوسری جانب "العربیہ” کے مطابق طالبان نے دوحہ میں دو روزہ مذاکرات کے بعد امریکا سے افغانستان کے اربوں ڈالر کے منجمد فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ غیرملکی امداد پر گزارہ کرنے والا جنگ زدہ ملک اس وقت سخت معاشی بحران سے دوچار ہےافغان وزیرخارجہ ملّا امیرخان متقی اورافغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹام ویسٹ کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

    شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

    ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

    جبکہ افغان وزارت خارجہ کےترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹویٹ کیا کہ دونوں وفود نے سیاسی، اقتصادی، انسانی، صحت، تعلیم اور سلامتی سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ ضروری بنک کاری اورنقد رقوم مہیا کرنے کی سہولت پر تبادلہ خیال کیا ہے افغان وفد نے امریکی فریق کو سلامتی کی یقین دہانی کرائی اور زور دیا کہ افغانستان کی منجمد رقوم غیر مشروط طور پرجاری کی جائیں، بلیک لسٹ اور پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے اورانسانی امورکو سیاسی معاملات سے الگ کیا جانا چاہیے۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےایک بیان میں کہا کہ امریکااس بات کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ امریکی پابندیاں افغان شہریوں کی عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد حاصل کرنے کی اہلیت کومحدود نہ کریں جبکہ منظورشدہ اداروں اورافراد کو اثاثوں سے انکار نہ کریں امریکی محکمہ خزانہ نے افغان عوام کوانسانی امداد کے مسلسل بہاؤاور بنیادی انسانی ضروریات مہیاکرنے والی دیگرسرگرمیوں کی حمایت کے لیے عمومی لائسنس جاری کیے ہیں۔

    خواتین ٹی وی پر کیسے آئیں گی؟ طالبان کی جانب سے نئی ہدایات جاری

    امریکانے طالبان پر زوردیاکہ وہ ملک بھرمیں خواتین اورلڑکیوں کو تعلیم تک رسائی مہیا کریں۔اس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہارکیاہےاس نے طالبان کو اس عزم کی یاددہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کو اپنی سرزمین پر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور افغانستان سے امریکی شہریوں کو محفوظ راستے کی ضمانت دیں گے۔

    امریکی وفد نے گذشتہ سال فروری میں افغانستان میں اغوا ہونے والے امریکی شہری مارک فریچز کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔طالبان نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ ملّامتقی نے دوحہ میں افغانستان میں جاپانی اور جرمن سفیروں سے بھی ملاقات کی ہے۔

    امریکا کے افغانستان پر20 سالہ فوجی قبضے کے خاتمے اورطالبان کے اگست میں آناً فاناًاقتدارمیں آنے کے بعد قطر میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کا یہ دوسرا دور تھا-

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

  • یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

    یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

    یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نہ ملنے پر طالبان کا ردعمل

    ترجمان طالبان حکومت سہیل شاہین نے کہا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی میں افغان نشست نئی حکومت کونہ دینے کا فیصلہ ناانصافی پرمبنی ہے

    سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے گذشتہ دن فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کو جنرل اسمبلی میں نشست نہیں دی جائے گی۔ کمیٹی کا یہ فیصلہ انصاف اور اصولوں کے منافی ہے، کیوں کہ فیصلے میں افغانوں سے ان کا جائز حق چھینا گیا ہے۔،امید ہے اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی،نمائندگی سے افغان عوام کے مسائل کوزیادہ موثر طریقےسے حل کیا جا سکے گا،نمائندگی سے عالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم کیے جاسکیں گے

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی پناہ گزین ادارے نے پاکستان اور دیگر ممالک سے افغان پناہ گزینوں کے حوالہ سے درخواست کی ہے کہ انہیں ممالک میں جگہ دی جائے، افغانستان سے طالبان کی حکومت آنے کے بعد کئی افغان پناہ کی تلاش میں ہیں، اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے افغان لوگوں کے لئے سرحدیں کھولنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہےکہ جن افغان شہریوں کے پاس دستاویزات نہیں انکو بھی پناہ دی جائے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو این ایچ سی آر تمام ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ افغانستان سے نئے آنے والے افراد کے لئے اپنی سرحدوں کو کھلا رکھیں جنہیں تحفظ کی ضرورت ہے.

    افغانستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر جو کہ ملک کے 20 بلین ڈالر کی سالانہ جی ڈی پی کا تقریباً نصف ہیں، کو بھی اس سال طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد منجمد کر دیا گیا ہے لاکھوں کارکنوں کی مہینوں کی تنخواہیں واجب الادا ہیں 10 میں سے 9 افغانوں کے اگلے سال تک غربت کی لکیر سے نیچے آنے کی توقع ہے۔ 39 ملین آبادی میں سے نصف سے زیادہ کو خوراک کی امداد کی ضرورت ہے، تقریباً ایک چوتھائی کو "ہنگامی” غذائی عدم تحفظ اور ممکنہ قحط کا سامنا ہے۔

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

    بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

    شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

    ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

    خواتین ٹی وی پر کیسے آئیں گی؟ طالبان کی جانب سے نئی ہدایات جاری

     

  • آرمی چیف کاآزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کادورہ:یادگار شہدا پرحاضری:شہدا کوخراج تحسین

    آرمی چیف کاآزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کادورہ:یادگار شہدا پرحاضری:شہدا کوخراج تحسین

    راولپنڈی: آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ، یادگار شہدا پر حاضری ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر کے بیجز لگا دیئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا اور یاد گار شہدا پر حاضری دی جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ آزاد کشمیر کے بیجز لگائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹ کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل کارکردگی کی تعریف کی۔

  • افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت عجیب کشمکش میں‌ گرفتار

    افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت عجیب کشمکش میں‌ گرفتار

    اسلام آباد÷کابل ÷ دہلی:افغانستان کی امداد کیلیے پاکستانی پیشکش پر بھارت عجیب کشمکش میں‌ گرفتار،اطلاعات کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستان کے راستے بھارت سے گندم اور ادویات لے جانے کی منظوری دے دی گئی۔

    پاکستان کی طرف سے بھارت کو افغانستان کے ساتھ معاشی روابط کی پیش کش کے جہاں کچھ مثبت اثرات سامنے ائے ہیں‌ وہاں کچھ اس کے بھارت پر بھی بظاہر اچھے نہیں ہیں‌، یہ وجہ ہے شاید کہ پاکستانی جذبہ خیرسگالی پر بھی سیاست کرتے ہوئے بھارت نےواویلا شروع کر دیا ہے۔ افغانستان کےلئےراہداری ‏دینے کے پاکستانی فیصلے پر بھارت کا پروپیگنڈا جاری ہے۔

    ادھر اس حوالے سے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان کو گندم بھارتی ٹرکوں میں اپنےعملےکےساتھ بھجوانےپر بضد ہے اس حوالے سے نئی دہلی ‏حکومت کا کہنا ہے کہ گندم بھارتی ٹرکوں کےذریعے بھارتی ڈرائیور کےساتھ جائےگی، ساتھ ہی بھارت نے دھمکی دے دی ہے کہ اگر ان ٹرکوں کو یا ٹرک ڈرائیورز کو کچھ نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دارپاکستان اور صرف پاکستان ہی ہوگا

    بھارت کے الزامات پر پاکستان نے بھارت کو ایک بڑی پیش کش کی ہے ،پاکستان نے گندم کیلئےعالمی ادارہ خوراک کے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک ‏نے گندم کی ترسیل وتقسیم پرآمادگی ظاہر کی ہے ، پاکستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کے راستے بھارت ڈبلیوایف پی کے ٹرکوں سےگندم افغانستان لے جا سکتا ‏ہے بھارت 30 روز میں گندم افغانستان بھجوائے پاکستان تیارہے۔

    پاکستان کے وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیشکش پر بھارت نےعالمی ادارہ خوراک سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا پاکستان بھارتی ٹرکوں کواپنی سرزمین پر ‏داخلے کی اجازت نہیں دےسکتا، پاکستان نےافغان ٹرکوں کےاستعمال کابھارتی مطالبہ بھی مستردکر دیا ہے۔ایف ‏بی آر اور کسٹمز نے افغان ٹرانسپورٹیشن کی استعداد کو ناکافی قرار دیا ہے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی درخواست پر پاکستان نے راہداری کی اجازت دی، بھارت جلدافغانستان ‏کیلئے گندم پاکستانی راستےسےبھیجنےکابندوبست کرے بھارت پاکستان کی مخلصانہ پیشکش کوسیاست کی نذر ‏نہ کرے۔دوسری طرف افغان حکومت نے پاکستان کے ذریعے بھارتی گندم اور ادویات پر پاکستانی اقدامات پر اطمنان کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ امید ہے کہ یہ تجارت کامیاب رہے گی

     

  • نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

    نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

    نائن الیون کے متاثرہ خاندان نے امریکا کے پاس موجود افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضے کے طور پردینے کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے وہ وفاقی عدالت کو کابل کو رقم واپس دینے یا اسے متاثرین کے اہلِ خانہ میں تقسیم کرنے سے قومی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہ کرے گی۔

    جوبائیڈن کا 9/11 حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم

    رپورٹ کے مطابق ’امریکا کا محکمہ انصاف نائن الیون مدعیان کے وکلا کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے تاکہ اگر حکومت افغانستان کو رقم واپس نہ کرے تواسے متاثرین میں تقسیم کرنے کا معاہدہ کیا جاسکے تجویز پر غور کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل، حکومت کے اداروں سے رابطہ کر رہی ہے-

    نائن الیون کا سب سے زیادہ نقصان افغانستان ،پاکستان کو ہوا، رحمان ملک

    واضح رہے کہ 20 سال قبل 9/11 کے واقعے کے بعد کم و بیش 150 متاثرہ خاندانوں نے اپنے نقصان کے معاوضے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، واقعے میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھےاس قانونی دعویٰ میں القاعدہ اور طالبان کو نامزد کیا گیا تھا جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حملے کی منصوبہ بندی کی اس لیے انہیں معاوضے کی بھی ادائیگی کرنی چاہیے۔

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    برسبین میں جہاز نے شہریوں کو نائن الیون یاد کرا دیا

    ایک دہائی قبل عدالت نے مدعا علیہان کو واقعے میں ملوث پایا اور انہیں 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم فیصلہ علامتی ظاہر ہوا کیونکہ نائن الیون کے فوری بعد امریکا نے افغانستان پرحملہ کیا اور طالبان کا تخت الٹتے ہوئے القاعدہ کو ختم کردیا تھا۔

    رواں سال 15 اگست کو طالبان واپس اقتدار میں آئے اور دعویٰ کیا کہ نیویارک میں امریکی وفاقی ذخائر میں منجمد افغان مرکزی بینک کے تقریباً 7 ارب ڈالرز کے اثاثوں پر ان کا حق ہے۔

    امریکی جیل میں 43 سال سے قید بے گناہ شخص کو رہائی مل گئی

  • اقدام قتل میں ملوث ملزم کی افغانستان فرار ہونے کی کوشش ناکام

    اقدام قتل میں ملوث ملزم کی افغانستان فرار ہونے کی کوشش ناکام

    اقدام قتل میں ملوث ملزم کی افغانستان فرار ہونے کی کوشش ناکام

    تھانہ رحمان بابا پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کے افغانستان فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جس نے گزشتہ ہفتے چچازاد پر فائرنگ کی تھی جس کی فائرنگ سے ایک راہگیر شدید زخمی ہوا تھا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گزشتہ ہفتے اقدام قتل کی واردات کے بعد نامعلوم مقام فرار ہونے اور موقع ملتے ہی افغانستان فرار کی کوشش کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

    گزشتہ روز تھانہ رحمان بابا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اقدام قتل میں ملوث ملزم ایاز خان ولد عمرا خان ضروری دستاویزات لے کر ہمسایہ ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عبداللہ جلال نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم آیاز ولد عمرا خان کو گرفتار کر لیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گزشتہ ہفتے اقدام قتل کی وارادت کے بعد نامعلوم مقام روپوش ہونے اور گزشتہ روز دستاویزات وغیرہ لے کر افغانستان فرار ہونے کی کوشش کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے اسلحہ اور آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر کی حدود میں چند روز قبل ہونے والی ڈکیتی کا ڈراپ سین مرکزی ملز سمیت پانچ سہولت کار گرفتارکر لئے گئے ، تھانہ صدر کی حدود سے یوسف کے مقام پرتین نقاب پوش ملزمان ڈکیٹ براہ راستہ باب ڈیرہ لائٹ بینک سے یوسف برانچ میں داخل ہوئے نقاب پوش ملزمان نے بینک پر تعینات سکیورٹی گارڈ کو بذریعہ اسلحہ آتش فائرنگ کرکے زخمی کیا اور بینک کے اندر داخل ہو گئے جہاں پر نقاب پوش ملزمان نے بینک کے اندر بینک کے عملے کو یرغمال بنالیا اور بینک سے مجموعی طور پر 42 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں فوری طور پر رجسٹر کیا گیا آر پی او ڈیرہ شوکت عباس اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت نے واقعے کی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے تمام حالات اور جائے وقوعہ کا مفصل جائزہ لیا

    ڈی پی او ڈیرہ کی سخت ہدایات و زیر نگرانی ٹیم نے بینک ڈکیتی کے ملزم والی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملنے والے شواہد کی بنیاد پر جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا بالآخر ایس ڈی پی او صدر سرکل حافظ محمد عدنان خان کے ہمراہ ٹیم نے شب و روز محنت کرتے ہوئے واقعے کا مرکزی ملزم خان محمد عارف جاوید ولد فتح خان قوم بلوچ سکنہ اپر دیر کو ضلع مالاکنڈ سے گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے مبلغ چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے اس کے علاوہ ڈکیتی میں ملوث دو مرکزی ملزمان صفدر ولد غلام اختر قوم بلوچ سکنہ تھویا فاضل اور امجد ویعقوب سکنہ صوابی کو گرفتاری کے لیے تاحال چھاپے مارے جارہے ہیں البتہ دو مرکزی ملزمان کو رہائش کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے پانچ سہولت کار محمد ارسلان والد ملازم حسین سکنہ کچی پائیند خان محمد سلیمان ولد اختر خان قوم بلوچ سکنہ تو فاضل محمد عرفان ولد قیوم نواز قوم بلوچ سکنہ کو کار محمد ذریعہ ولد شیخ عبد اللطیف قوم شیخ سکنا مندرہ کلاں مدثر علی ولد علی بہادر قوم گنڈاپور سکنہ شیخ یوسف کو بھی گرفتار کر لیا سہولت کار محمد ارسلان کے قبضہ سے مبلغ تین لاکھ روپے جبکہ سہولت کار محمد عرفان کے قبضہ سے چھ لاکھ پچاس ہزار روپے اور دو عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لئے جبکہ ملزم مدثر علی کو مرکزی ملزمان کو رہائش اور طعام دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اس کے علاوہ سہولت کاری کے الزام میں ملزم رجب علی ولد اختر قوم بلوچ سکنہ تو یہ فاضل تا حال آدم گرفتار ہے اس کے علاوہ مرکزی آدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جن کو بہت جلد گرفتار کر کے بقایہ لوٹی گئی رقم برآمد کر لی جائے گی

    قبل ازیں ایس ایچ او درابن یاسین خان ہمراہ انچارج درابن چیک پوسٹ اکرام اللہ و نفری پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب کاروائی سرانجام دی ہے ایسں ایچ او درابن یاسین خان ہمراہ نفری پولیس درابن چیک پوسٹ پر موجود تھے کہ ایک گاڑی نمبر ATL-991 جو کہ کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان براستہ درابن روڈ آرہی تھی، جس کو درابن چیک پوسٹ پر روکا گیا، گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام محمد یاسر ولد عالمگیر خان بتلایا،گاڑی مذکورہ بالا کو مشکوک پاکر گاڑی کو چیک کیا گیا تو گاڑی کے خفیہ خانوں اور سیٹوں میں چھپائے گئے چرس کے 30 پیکٹ برآمد ہوئے،جن کو برموقع بذریعہ ڈیجیٹل سکیل وزن کیا گیا تو چرس کی مجموعی مقدار 36 کلوگرام برآمد ہوئی جس کو برموقع قبضہ پولیس کیا گیا،جب کہ گاڑی کو پولیس کی تحویل میں لے کر ڈرائیور (ملزم) مذکورہ بالا کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

  • افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،    آرمی چیف

    افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

    چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو میں سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس اینڈ نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹر اٹلی لیفٹیننٹ جنرل لوسیانو پورٹولانو نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بالخصوص تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

    سی او اے ایس نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں اٹلی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں –

    آرمی چیف نے افغانستان کو امداد پہنچانے کےلیے فوری طور پر طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے‘‘۔

    صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر لاہور میں حملہ، آر آئی یو جے کی شدید مذمت

    اٹلی کے سیکریٹری جنرل دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔

    فاروق ستار سے ملاقات اتفاقیہ نہیں تھی کراچی ان سے ہی ملنے آئی تھی : حریم شاہ

  • پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے،سفیر پاکستان

    پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے،سفیر پاکستان

    واشنگٹن:پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے،سفیر پاکستان کا بی بی سی کو انٹریو،اطلاعات کے مطابق سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے بی بی سی ورلڈ نیوز کے پروگرام یلدا حکیم کے ساتھ انٹرویومیں کہا ہےکہ پاکستان افغان عوام کی مدد کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے،

    بی بی سی کو انٹریودیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ،افغانستان میں 5 بلین روپے کے سازوسامان سمیت ویزہ کے اجراء ، انسانی بنیادوں پر امداد اور طبعی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہا ہے۔

    سفیر پاکستان کا بی بی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان عوام کے ساتھ ساتھ ہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو بھی مدد اور سہولیات دے رہے ہیں۔افغان عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان نے بھی اس جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان افغانستان میں انسانی بنیادوں پر سب سے زیادہ امداد اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔عالمی برادری کو افغانستان میں معاشی تباہی اور انسانی المیےکو روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گئے۔

    افغانستان میں اطلاعات کے مطابق ابھی تک سیکورٹی کےحالات معمول کے مطابق ہیں اور مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

  • عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے: آرمی چیف

    راولپنڈی: عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے:اطلاعات کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

    ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ ہم دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

  • طالبان کی فتح،شہریوں کی ادائیگی نوافل

    طالبان کی فتح،شہریوں کی ادائیگی نوافل

    قصور
    دنیا بھر کی طرح اہلیانِ قصور نے بھی افغانستان میں طالبان کی فتح کا خیر مقدم کیا،لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ،شکرانے کے نوافل ادا کئے ،

    تفصیلات کے مطابق اہلیان قصور نے افغانستان میں امریکہ کی شکست و طالبان کی کامیابی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے کل کابل کی فتح کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے
    سیاسی،سماجی،صحافی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں مکمل قیام امن کیلئے طالبان گورنمنٹ پاکستانی گورنمنٹ سے تعاون کرے گی اور افغانستان کو ایک صحیح اسلامی ریاست کی طرف لے کر جائے گی