Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے رائے محمد علی کی قیادت میں وکلاء کینٹ کچہری پہنچ گئے

    آر او آفس میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے خلاف رائے سلمان اور اظہر صدیقی نے دلائل دیئے، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار اس حلقے سے نہیں ہے،درخواست مسترد کی جائے،پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ن لیگ کی طرف سے عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ریٹرنگ آفیسر کے آفس میں سماعت کے دوران وکیل اظہر صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت میں جائیں گے، وکیل نے کاغذات کے ساتھ نئے تجویز اور تائید کرنے پیش کرنے کی درخواست دائر کردی ،اظہر صدیق نے کہا کہ ہمارے پاس تجویز اور تائید کنندہ کی لائنیں لگی ہیں

    ن لیگی رہنما، درخواست گزار میاں نصیر احمد کے وکیل نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطل ہوئی ہے جرم نہیں ، ان کا جرم برقرار ہے لہذا وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ، بانی تحریک انصاف کے تائید کنندہ اس حلقہ سے نہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے ، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو کسی کو سزا دے سکے ،عمران خان پر اس فیصلے کی وجہ سے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کا اطلاق نہیں ہوتا ،اہلیت کا سوال تب اٹھتا ہے جب کسی قانون کے تحت سزا ہوئی ہو ، الیکشن کمیشن کی سزا کے متعلق کوئی قانون ہی موجود نہیں ،تائید کنندہ این اے 122کا ہی ووٹر تھا ، وکیل محمد خان کھرل نے کہا کہ 15دسمبر کے بعد یہ حلقہ تبدیل ہوا ، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے ہائی کورٹ نے حکم دیا جس پر تبدیلی ہوئی ،جب یہ حلقہ بندی تبدیل ہوئی اس وقت الیکشن کا شیڈول آ چکا تھا ،الیکشن کمیشن چار ماہ پہلے حلقہ بندیوں میں ردو بدل نہیں کر سکتا ، رات کے اندھیرے میں سب کچھ کیا گیا ،یہ بانی تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش ہے ،

    عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،ریٹرننگ افسر نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، فیصلہ 30 دسمبر کو سنایا جائے گا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ میدان میں آ گئی، کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے،عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات جمع کروائے تھے، ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا، میاں‌نصیر احمد نے وکیل سپریم کورٹ محمد رمضان چودھری،بیرسٹر عبدالقدوس سوہل کے توسط سے درخواست دائر کی،میاں نصیر احمد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کےخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

    الیکشن کمیشن نےفواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا،نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کا الزام ہے،فواد حسن فواد کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن میں درخواست سید عزیز الدین کاکاخیل ایڈووکیٹ نے دائر کی تھی،اسی کیس میں الیکشن کمیشن کے حکم پر مشیر وزیر اعظم احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے

    الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہو سکتے، فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے

    واضح رہے کہ فواد حسن فواد شہباز شریف دور میں بھی عہدے پر رہے، نگران حکومت آئی تو انہیں پھر عہدہ مل گیا، نگران وزیر نجکاری فواد حسن فوا د کو مقرر کیا گیا، بعد میں انہیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا رکن بھی مقرر کیا گیا، صدرمملکت عارف علوی نے فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیرمقررکیا تھا اور فواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشورے پر آرٹیکل 224 ون (اے) کے تحت کی گئی تھی.

    خیال رہے کہ فواد حسن فواد عمران خان دور میں جیل میں بھی رہے ہیں‌اور لمبا عرصہ سزا بھگتی خیال کیا جاتا ہے انہیں نواز شریف کا کافی وفادار سمجھا جاتا ہے اور یہ بھی باتیں چل رہی ہیں انہیں نواز شریف نے ہی اس عہدہ پر برجمان کروایا ہے.نیب نے فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں نیب ان کے خلاف کرپشن ثابت کرنے پر بری طرح ناکام ہوا تھا اور عدالت نے انہیں نیب ریفرنسن میں بری کیا تھا۔

  • عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے

    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،فیصل میر پی پی 161 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں،این اے 124 سے تحریک انصاف کے رہنما سردار عظیم اللہ خان میو کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی نے اعتراض عائد کر دیئے ہیں،مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے اعتراض کنندہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف 5 جج فیصلہ دے چکے ہیں اور سپریم کورٹ انہیں تاحیات نااہل کرچکی ہے، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،حلقہ این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے گئے،ریٹرننگ آفیسر نے جانچ پڑتال کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی نوازشریف کے کاغذات منظوری دے دی

    فیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کے این اے 235سے کاغذات نامزدگی منظور۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ندیم نے کہا کہ اسکروٹنی کے مرحلے کے بعد انتخابی مہم میں تیزی لائیں گے ۔سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے مختلف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ جو جماعتیں سندھ کی تباہی کی زمہ دار ہیں ان سے انتخابی اتحاد مشکل ہے ۔ عوام نئے چہروں کو دیکھنا چاہتے ہیں ۔مرکزی مسلم لیگ ملک بھر سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہے ۔

    عمران خان ،مراد سعید کئی رہنما نادہندہ نکلے، کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم جاری
    خیبرپختونخواہ سے صوبائی الیکشن کمیشن نے آر اوز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں نادہندہ سیاستدانوں کی فہرست بھیجی گئی ہے،ماضی میں الیکشن کمیشن کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں‌پر جرمانے عائد کئے تھے تاہم انہوں نے جرمانے ادا نہیں‌کیے،جس پر فہرست جاری کی گئی، فہرست میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، مراد سعید، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یو سفزئی اور اشتیاق ارمڑ کے نام شامل ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں پیپلز پارٹی رہنما امجد آفریدی،جماعت اسلامی کے امیدوار عنایت اللہ کا نام بھی شامل ہے، فہرست کے مطابق عمران خان نے دو لاکھ، مراد سعید نے ایک لاکھ، محمود خان نے ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ ادا نہیں کیا،الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں

    عام انتخابات کی تیاریوں میں تیزی ،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شکایات کے حل کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹ کا استعمال شروع کردیا ،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے مانیٹرنگ کے لیے ٹویٹر آئی ڈی بنادی،ٹویٹر اکاؤنٹ آئی سی ٹی الیکشنز مانیٹرنگ سیل کے نام سے بنایا گیا،کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات ٹویٹر ہینڈل پر مینشن کی جاسکیں گی ،خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی ،آئی سی ٹی کی مانیٹرنگ ٹیم ٹویٹر اکاؤنٹ کو مانیٹر کرے گی،

    ایبٹ آباد پی کے 45 کے بعد این اے سترہ سے بھی سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے، آر او نے مؤقف اپنایا کہ سپیکر کے پی اسمبلی عدالتی مفرور ہیں ،سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے،

    این اے 264 سے اختر مینگل،این اے 262 سے ن لیگ امیدوار کے کاغذات منظور
    این اے 264 سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،پارٹی رہنماء احمد نواز اور وکیل ایڈووکیٹ راجہ جواد جانچ پڑتال کے موقع پر موجود تھے،جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ افسر خالد شمس نے کاغذات درست قرار دے دیے ،این اے 262 سے بی این پی نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،این اے 262 سے ن لیگ کے رہنماء نواب سلیمان خلجی کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،این اے 263 سے جمعیت علمائے اسلام کے مفتی روزی خان کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے،این اے 263 سے پی ٹی آئی کے رحیم کاکڑ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے گئے

    لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی شکایت پر ایکشن لے لیا،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے عمل کے دوران امیدواروں اور انکے تائید کنندگان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، کوئی سیاسی رہنما یا جماعت بنیادی حق سے محروم نہ کی جائے ،

    فیصل آباد،2018 میں دس میں سے سات قومی اسمبلی کی نشتیں جتنے والی تحریک انصاف کے امیدوار ساتھ چھوڑ چکے
    فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے پی ٹی آئی کے نئے امیدوار سامنے آئیں گے ،2018 میں دس میں سے سات قومی اسمبلی کی نشتیں جتنے والی تحریک انصاف کے اہم امیدوار ساتھ چھوڑ چکے،سات قومی اسمبلی کے حلقوں سے جیتنے والے تحریک انصاف کے سابق ایم اینز پارٹی چھوڑ چکے ہیں ،پارٹی چھوڑنے والوں میں فرخ حبیب ، رضا نصر اللہ گھمن ، شیخ خرم ، عاصم نذیر ، راجہ ریاض ، نواب شیر وسیر اور فیض اللہ کموکا شامل ہیں،فیص اللہ کموکا اور عاصم کے علاوہ تمام پارٹی چھوڑنے والے سابق ایم این ایز آزاد اور استحکام پاکستان کی جانب سے میدان میں اتریں گے ،تحریک انصاف کے سابق ایم پی ایز کی زیادہ تعداد اب قومی اسمبلی کے لیے امیدوار ہے

    پی ٹی آئی کے امیدوارغلام مرتضی ستی کو پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ،
    غلام مرتضی ستی ساتھیوں کے ہمراہ این اے 51 کے آر او آفس پہنچے تھے ،ریٹرننگ افسر نے غلام مرتضی ستی کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کیا تھا ،گرفتار ہونے والوں میں غلام مرتضی ستی کے تجویز اور تائید کنندہ بھی شامل ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور ساتھیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    اداکارہ نور الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئیں
    اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری،اداکارہ نور کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن کے آفس پہنچی،اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے مخصوص نشت کے لیے کاغزات نامزدگی کی سکروٹنی کے لیے جانچ پڑتال مکمل کرا لی،ادکارہ نور عون چوہدری کی بیگم ہیں

    بلاول زرداری کے این اے127سے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ،اعتراضات پر فیصلہ محفوظ
    پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری کے این اے127سے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی ، ریٹرننگ افسر نے فیصلہ محفوظ کر لیا،ریٹرننگ آفیسر نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔بلاول بھٹو کے وکیل عرفان قادر کو کل تک تحریری طور پر جواب داخل کرنیکی مہلت مل گئی،علی قاسم گیلانی،پی پی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل،عمر صدیق ، عرفان قادر اور فیصل میر ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔اسلم گل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورنگ امیدوار بھی ہیں۔پیپلز پارٹی کے رھنما شاہدہ جبیں،افتخار شاہد، شاہد عباس ،شکیل پاشا بھی اس موقع پر موجود تھے

    پی پی 114 سے استحکام پاکستان کے فرخ حبیب کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،کاغذات نامزدگی پر کوئی بھی اعتراض جمع نہیں ہوا،فیصل آباد میں تین روز کے دوران مجموعی طور پر 700 سے زائد امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی ہوئی،ریٹرننگ افسران نے 100 سے زائد امیدواروں کے کاغذات پر اعتراض عائد کردیئے،سب سے زیادہ امیدواروں کے کاغذات نیب کلیئرنس نہ ہونے کے باعث روکے گئے،پی پی 102 میں 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائدکئے گئے،پی پی 109 میں 7 امیدواروں کے کاغذات پر اعتراضات لگائے گئے،پی پی 103 میں 20 امیدواروں کے کاغذات پرجانچ پڑتال کے بعد اعتراضات عائدکئے گئے،این اے 104 میں 12، پی پی 105 میں امیدواروں کے کاغذات منظور نہ ہوسکے،پی پی 107 میں 7، پی پی 100 میں 9 امیدواروں کے کاغذات نامکمل تھے،پی پی 118 میں 36 امیدواروں کے کاغذات پر اعتراض لگ گیا،ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کو اعتراضات دور کرنے کی مہلت دے دی،قومی اور صوبائی اسمبلی کےلیے 1107 امیدواروں کی سکروٹنی کی جا رہی ہے

    انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان
    عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلی کے لئے انتخاب کے روز پولنگ کے اوقات کا اعلان کر دیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آٹھ فروری کو ووٹر صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چار وں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں،الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ریٹرننگ آفیسرز کو بھی آگاہ کردیاہے

    فیاض الحسن چوہان کے مقابلے میں ٹکٹ نہ ملا تو آزاد الیکشن لڑیں گے، ن لیگ پنڈی کا اعلان
    دوسری جانب ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آئے ہیں، ن لیگ پنڈی کے رہنما امجد بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی 17 پر راجہ حنیف کو ٹکٹ دیا جائے، اگر راجہ حنیف کو ٹکٹ نہ ملا تو وہ آزاد الیکشن لڑیں گے،پی پی 17 پر استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بجائے پارٹی کارکن کو ٹکٹ دیا جائے،فیاض الحسن چوہان اس حلقے سے امیدوار ہیں، ن لیگی کارکن فیاض الحسن چوہان کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد امیدوار کے طور پر راجہ حنیف الیکشن لڑیں گے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    این سے 247، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں،این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے ہیں،حافظ سعد رضوی کے کاغذات نامزدگی این اے 50 اٹک سے منظورہو گئے ہیں،ن لیگی رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظوری،میاں طاہر جمیل کے بھی منظورکر لئے گئے ہیں،

  • "بلے” کا نشان،الیکشن کمیشن اپیل کرے گا یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا

    "بلے” کا نشان،الیکشن کمیشن اپیل کرے گا یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا

    پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے تحریک انصاف کے انتخابی نشان بحالی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنی ہے یا نہیں الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کرسکا. کل دوبارہ اجلاس بلالیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایک طویل میٹنگ ہوئی جس میں پشاور ہائی کورٹ کے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان دینے کے فیصلے کے بارے میں غور کیا گیا کمیشن نے اس سلسلے میں کل دوبارہ اہم میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    الیکشن کمیشن ابھی تک تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی فہرست کا کوئی فیصلہ نہ کر سکا ،الیکشن کمیشن کو عدالت کے مصدقہ فیصلے کی کاپی کا انتظارہے،تحریک انصاف کی قومی، صوبائی اور اقلیتی نشستوں پر امیدواروں کی سکروٹنی کب کرنی ہے؟ ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کل حتمی فیصلہ کریں گے

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا، تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا واپس دینے کا حکم دیا تھا ،تاہم ابھی تک پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں مل سکا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا بھی امکان ہے تو وہیں بانی رہنما تحریک انصاف اکبر ایس بابر نے بھی پشاور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے.
    رپورٹ،محمد اویس، اسلام آباد

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • توہین الیکشن کمیشن، عمران خان،فواد چودھری پر فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    توہین الیکشن کمیشن، عمران خان،فواد چودھری پر فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی،

    عمران خان اور فواد چوہدری پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،فواد چودھری کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث پیش نہ ہو سکے ،الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی ،توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت تین جنوری تک ملتوی کر دی گئی،

    فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے کیس کا ریکارڈ اور آرڈر شیٹ موجود نہیں ہے فواد چوہدری کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو دھمکایا جارہا ہےسکروٹنی کے عمل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے توہین الیکشن کمیشن کے اوپن ٹرائل کا بھی مطالبہ کیا گیا الیکشن کمیشن جا کر بھی اپنی معروضات پیش کریں گے فواد چوہدری کے جہلم کے دو حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں، سماعت ہے بعد الیکشن کمیشن کا لاؤ لشکر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

  • عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض،سماعت  کل تک ملتوی

    عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض،سماعت کل تک ملتوی

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 122سے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی
    پی ٹی آئی وکلاء کے قافلے کی صورت میں پہنچے ، رائے محمد علی بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے،وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کہ ہماری کوئی زاتی عناد نہیں ہے،کچھ قانونی باتیں آپ کے سامنے رکھنی ہیں،کاغذات نامزدگی کی منظوری کےلیے تجویز اور تائید کنندہ کا حلقہ سے ہونا ضروری ہے ،الیکشن کمیشن نے پانچ سال کے لیے نااہل کر رکھا ہے ،وکیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نااہلی کے خلاف ہماری درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ،ریٹرننگ افسر نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ نے نااہلی معطلی کی ہے ؟ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک ہائیکورٹ نے معطل نہیں کی، ریٹرننگ آفیسر نے استفسار کیا کہ کیا امیدوار کے تجوید کنندہ اور تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہیں،کیا آپ کے پاس اسکا کوئی ثبوت ہے ، وکیل اعتراض کنندہ نے کہا کہ حلقے سے نہ ہو تو کاغذات نامزدگی مسترد کر دیں.

    سابق چیرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر وکلاء کے دلائل کے دوران پی ٹی آئی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، جس پر لیگی وکلاء اور پی ٹی آئی وکلاء کے درمیان تلخ جملوں کا استعمال ہوا،

    وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اعتراض کرنے والے کا حلقہ سے تعلق نہیں،اعتراض قابل سماعت ہی نہیں ہے،
    ریٹرننگ افسر نے عمران خان کےکاغذات نامزدگی پر کارروائی کل تک ملتوی کردی ، ریٹرننگ افسر نے کہا کہ کل دوپہر 12:30 بجے دوبارہ دلائل مکمل کریں،

    سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ میدان میں آ گئی، کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے،عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات جمع کروائے تھے، ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا، میاں‌نصیر احمد نے وکیل سپریم کورٹ محمد رمضان چودھری،بیرسٹر عبدالقدوس سوہل کے توسط سے درخواست دائر کی،میاں نصیر احمد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں، ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات پر اعتراض سننے کے لئے 2 بجے کا وقت دے دیا۔

    ن لیگی رہنما ملک نصیر احمد کی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست میں مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی کی مکمل جانچ پڑتال اور اگر ضروری ہو تو مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔عمران خان کے کاغذات پر ان کا تائید کنندہ حلقہ این اے 122 کا ووٹر نہیں عمران خان نے جیل سے جو کاغذات جمع کروائے اس پر جیل سپریٹنڈنٹ کی تصدیق نہیں ہے،

    میاں نصیر احمد کی درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹرائل کیا گیا، الیکشن ایکٹ کی دفعہ 167 اور 173 کے تحت اسے سزا سنائی گئی ،مورخہ 05.08.2023 کو انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی اور درخواست بھی دائر کی۔سزا کی معطلی کے لیے (C.M. No.01/2023) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی،عمران خان کو الیکشن کمیشن نے سزا سنائی ،سزا کی وجہ سے عمران خان الیکشن نہیں لڑ سکتے،

    میاں نصیر احمد کی درخواست میں کہا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر کو الیکشن ایکٹ کی دفعہ 62 کے تحت کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنے، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امیدوار ضروری قابلیت کو پورا کرتے ہیں اور قانونی کی تعمیل کرتے ہیں۔درخواست میں عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مبشر حسن اور دیگر کے معاملے میں بمقابلہ فیڈریشن آف پاکستان،یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ،آئین کا آرٹیکل 63(1)(ایچ) جو کہ کسی شخص کو نااہل قرار دیتا ہے،اگر عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی ہو،ایک انتخاب کنندہ، اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے، اس پر اعتماد کرتاہے۔نمائندے کے لئے ضروری ہے کہ وہ امانت میں خیانت نہ کرے، اپنے آپ کو بدعنوانی یا اخلاقی پستی کے جرم میں ملوث ہونے پر نااہل قرار دیا جاتا ہے،قانونی تقاضے ان قانونی دفعات کی پابندی کے لیے ضروری ہیں،

  • کیا چاہتے ہیں توہین عدالت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جیل میں ڈال دوں؟عدالت

    کیا چاہتے ہیں توہین عدالت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جیل میں ڈال دوں؟عدالت

    خیبرپختونخوا کے ضلع دیر کی حلقہ بندی سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دوران سماعت الیکشن سے متعلق اہم ریمارکس دیئے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم کیا کریں،سپریم کورٹ نے واضح طور پر لکھ دیا کہ مردم شماری کے تنازعات کو انتخابات کے بعد دیکھنا ہو گا، سپریم کورٹ نے کہہ دیا کہ ابھی انتخابات مقررہ تاریخ پر ہونے دیں، مردم شماری سے متعلق کیسز عام انتخابات کے بعد دیکھیں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو عزت دینا ہو گی، آپ کیا چاہتے ہیں توہین عدالت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو جیل میں ڈال دوں؟آپ کی درخواست پر مناسب فیصلہ کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    چوہدری نثار کے حلقے کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیئے

     آصف زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، آٹھ دس دن تاخیر سے کچھ نہیں ہوتا، 

    8 فروری انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،شہباز شریف

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے ملک میں حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 ، صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے،حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی،سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی،

  • عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا تیسرا روز

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا تیسرا روز

    عام انتخابات 2024، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے ریٹرننگ افسران جانچ پڑتال کر رہے ہیں ،گزشتہ روز دو حلقوں سے 24 امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی مکمل کی گئی ہے۔حلقہ این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 سے 208 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔ سکروٹنی کے پہلے روز حلقہ این اے 46 سے آر او نے گیارہ امیدواروں کو طلب کیا تھا۔11 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ ان گیارہ امیدواروں میں جماعت اسلامی کے میاں اسلم بھی شامل ہیں ۔ این اے 48 سے 13امیدوار طلب کیے گئے تھے۔تمام امیدواروں کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے۔ حلقہ این اے 47 سے 26 امیدواروں کو آج طلب کیا گیا ہے۔

    پی کے 91 کا ریٹرننگ افسر معطل،الیکشن کمیشن کا اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
    پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر PK-91 کوہاٹ II عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کومعطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے اس آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ آفیسر کے ہے۔ ان حالات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کےلیے الیکشن کروانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔رپورٹ ،محمد اویس

    پاکستان راہ حق پارٹی چترال این اے 1 میں جماعت اسلامی کے حق میں دستبردار
    پاکستان راہ حق پارٹی چترال نے این اے 1 میں جماعت اسلامی کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا چترال پریس کلب میں ایک پرھجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے پاکستان راہ حق پارٹی کےضلع لوئرچترال کے صدرمولاناسراج الدین نےمولانا عبدالاکبر چترالی کےحق میں اپنی کاغذات نامزدگی واپس لینےکااعلان کردیا.

    حلقہ این اے 156سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد جٹ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
    بورے والاکے حلقہ این اے 156سے پی ٹی آئی امیدوار نذیر احمد جٹ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کےمتن میں کہا گیا ہے کہ نذیر جٹ کے میٹر میں ٹرمینل میں شنٹ لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی،چوہدری نذیر احمد جٹ کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 30دسمبر کو ہے،سابق ایم این اے نذیر جٹ اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں،مقدمہ ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن کی درخواست پر درج ہوا،

    این سے 247، مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور
    عام انتخابات 2024 کے لئے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال کے NA247 ڈسٹرکٹ سینٹرل سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لئے گئے،اس موقع پر سید مصطفی کمال کے ہمراہ ڈی سی آفس سینٹرل میں ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھے،

    این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور
    این اے55 سے محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،سربراہ مسلم لیگ (ضیا) محمد اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،دوسری جانب این اے 75 میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوھدری عرفان عابد کے تجویز کنندہ کو پولیس نے رات کو گھر سے گرفتار کر لیا ،پی ٹی آئی کے امیدوار عرفان عابد کے تجویز کنندہ کا نام محمد آصف ہے ،چودھری عرفان عابد کا کہنا ہے کہ محمد آصف کو پولیس نے گھر سے اٹھایا تاکہ مجھے الیکشن میں کھڑا ہونے سے روکا جائے،میرے تجویز کنندہ کو پولیس تھانہ ظفروال نے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا ہے ۔

    حافظ طلحہ سعید کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظور
    پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے لئے پیش ہوا تھا، منظور ہو گئے، عمران خان مقابلے میں ہیں ایسی صورتحال چل رہی شاید وہ الیکشن نہ لڑیں اگر وہ الیکشن لڑتے بھی ہیں تو انکا حق ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم جیتیں گے،مذہبی جماعتوں کا الیکشن میں اتحاد ہونا چاہئے، خلوص دل سے کوشش کی جائے تو مذہبی جماعتوں کا الائنس بن سکتا ہے،لوگ محنت کر رہے ہیں، ہم خلوص دل کے ساتھ قوم کی خدمت کر رہے ہیں،میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں، قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے ہمارے امیدوار میدان میں ہیں

    حافظ سعد رضوی کے کاغذات نامزدگی این اے 50 اٹک سے منظور
    امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے کاغذاتِ نامزدگی حلقہ این اے 50 اٹک سے منظور ہو گئے ہیں،کراچی کے حلقہ NA-246 ضلع غربی سے مفتی علی جہانگیری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں،کراچی کے حلقہ PS-90 کورنگی سے ریحان محسن قادری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کے لیے حیدرآباد سے خاتون امیدوار شہنیلا خان سروری کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ کراچی کے حلقہ PS-94 کورنگی سے امیر کراچی مفتی قاسم فخری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں

    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی مسترد
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے پی کے 45 ایبٹ آباد سے الیکشن کیلے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ ریٹرنگ آفیسر نے کہا کہ مشتاق غنی مفرور ہیں، سفری ضمانت کے باوجود واپس نہیں آئے، مشتاق غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کے کاغذات منظور کر لئے گئے، مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات فیاض نامی شحص نے دائر کیا تھا،

    ن لیگی رہنما عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظوری،میاں طاہر جمیل کے بھی منظور
    این اے 102 سے ن لیگ کے امیدوار عابد شیر علی کے کاغذات منظور ہو گئے،پی پی 115 سے ن لیگ کے امیدوار میاں طاہر جمیل کے کاغذات بھی منظورہو گئے،عابد شیر علی اور طاہر جمیل کمشنر آفس میں قائم آر او آفس پیش ہوئے،اس موقع پر عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بلے کے نشان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ، یہ نشان بس ہوا میں ہے، اداروں ہر حملہ کرنے والے لاڈلے کیلئے آج بھی انصاف کا معیار الگ ہے،

    این اے 122 لاہور، ن لیگ نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا
    لاہور این اے 122 میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا، ن لیگ کے سابق ایم پی اے نصیر احمد نے تحریری اعتراض داخل کرایا، درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان سزا یافتہ ھے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں

    مریم نواز سزا یافتہ،اثاثے غلط، دستخط جعلی، پی پی 80 میں کاغذات نامزدگی پر اعتراض
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے حلقہ پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے گئے،علی حسن اور مہر طاہر کی جانب سے آر او آفس میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ہم پی پی 80 کے ووٹرز ہیں، مریم نواز نے جو کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس پر مریم نواز کے دستخط جعلی ہیں، مریم نواز مختلف کیسز میں سزا یافتہ ہے،اس نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے بھی غلط لکھے،مریم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں

    لاہور کے حلقے این اے 127 سے بلاول کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیئے گئے،لاہور کے حلقے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا .شہری محمد ایاز نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا ،بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دی ،موقف اپنایا گیا کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی طاہر کی ،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے، بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کا چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے ،یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف وزری ہورہی ہے ،بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 دسمبر کو ہوگی،محمد ایاز فاروقی نے این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کر دی۔

    این اے 119 سے صنم کے کاغذات کی سکروٹنی مکمل کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149 سے جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،ریٹرننگ آفیسر کے مطابق جاوید ہاشمی کے این اے 149 سے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد منظورکیے گئے،سابق نگراں صوبائی وزیر جمال رئیسانی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے جمال رئیسانی این اے 264 کوئٹہ سے الیکشن میں حصہ لے رہے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے این اے 194 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے،دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے،ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلا غیر قانونی ہے عدالت میں چیلنج کریں گے،

    زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی مسترد
    تحریک انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے مطابق زرتاج گل کے تائید اور تجویز کنندہ کو اغوا کر لیا گیا ہے، تائید اور تجویز کنندہ کے ریٹرننگ آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال پر نہ پہنچنے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں۔ اِس معاملے میں کورٹ سے رجوع کیا جائیگا۔زرتاج گل کے وکیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے،

    این اے 130 لاہور، نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور
    سابق وزیراعظم نواز شریف کے این اے 130 لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں، ن لیگی رہنما بلال یاسین پیش ہوئے تھے،بلال یاسین کا کہنا تھا کہ این اے 130 لاہور سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور وہ منظورہو گئے ہیں،الیکشن میں آٹھ فروری کو نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہو کر وزارت عظمیٰ کے چوتھے بار امیدوار بنیں گے.

  • انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل

    انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل

    اسلام آباد: ملک بھر میں انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل کرلی گئی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قائم پولنگ اسٹیشنز کی درجہ بندی مکمل کرتے ہوئے اے، بی اور سی کیٹنگری میں تقسیم کر دیا ہے جس کے تحت ساڑھے 92 ہز ار پولنگ اسٹیشنز میں سے ساڑھے 42 ہز ار پولنگ اسٹیشن کو نارمل، 32 ہزار 508 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور ساڑھے 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے پنجاب کے 15 ہز ار 829 پولنگ اسٹیشنز کو حساس، سندھ میں 8 ہز ار30، بلوچستان میں 2 ہزار 68 جبکہ خیبر پختونخوا میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس کیٹگری میں رکھے گئے ہیں۔

    ای سی پی کا انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

    ملک بھر میں 17 ہزار 500 سے زائد انتہائی حساس پولنگ اسٹینشز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے تمام بوتھوں پر کیمرے نصب ہوں گے سی سی ٹی وی کیمروں سے پولنگ اسٹیشنز پرانتخابی عمل، گنتی اور نتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ ہوگی۔

    پنجاب کے 6 ہز ار 599 ، سندھ کے 4 ہزار 430 پولنگ اسٹینشزکی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی بلوچستان کے 2 ہزار 38، خیبرپختونخوا کے 4 ہز ار 344 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سرگرمی کی کیمرے سے نگرانی ہوگی۔

    حماس اور اسلامی جہاد نےمستقل جنگ بندی کیلئے مصر کی تجویز مسترد کر دی

  • لیول پلئنگ فیلڈ کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا،تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

    لیول پلئنگ فیلڈ کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا،تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

    لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

    تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ 22 دسمبرکے احکامات پرعملدرآمد یقینی بنائے، پی ٹی آئی امیدواروں اوررہنماؤں کوگرفتاریوں اورحراساں کرنے سے بھی روکا جائے

    گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایت پر الیکشن کمیشن اور حکومت کو فوری ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے قراردیا تھا کہ بظاہر پی ٹی آئی کا لیول پلئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے، عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ منصفانہ انتخابات منتخب حکومت کو قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں، شفاف انتخابات جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد برقرار رکھتے ہیں، انتخابات جبری کی بجائے عوام کی رضا کے حقیقی عکاس ہونے چاہییں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد نتائج سے زیادہ اہم ہے الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انتخابات کو بدعنوانی سے بچائے، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔