Baaghi TV

Tag: الیکشن کمیشن

  • عام انتخابات، کاغذات نامزدگی، جانچ پڑتال کا عمل آج سے

    عام انتخابات، کاغذات نامزدگی، جانچ پڑتال کا عمل آج سے

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے دن سات سے کم کرکے پانچ کر دیے گئے ہیں جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہوگی،کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل تین جنوری تک کی جا سکے گی، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں میں ٹربیونل مقرر کر دیئے ہیں، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے.

    جمعیت علماء اسلام نے سندھ سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
    جمعیت علماء اسلام نے سندھ بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدوار میدان میں اتار دئیے ،علامہ راشد محمود سومرو این اے 194 لاڑکانہ، پی ایس 5 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،اسلم غوری کراچی این اے 235، پی ایس 97 سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،سائیں عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 سکھر، این اے 199 گھوٹکی، پی ایس 6 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ ، پی ایس 106 لیاری، پی ایس 18 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے،سائیں عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکار پور، میر عابد خان جتوئی پی ایس 08شکار پور سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر، میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر ، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،عبدالزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبرشہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے ،مولانا نور الحق این اے 239 لیاری، مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی، سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،قاری محمد عثمان این اے 243 کیماڑی, پی ایس 114 شیرشاہ کراچی، عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے

    الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تفصیلات جاری کردیں ،ملک بھر میں مجموعی طورپر 28ہزار 626امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے7713 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے،صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کےلئے 18546 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے

    kaghaz

    پنجاب،قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے
    دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبہ پنجاب میں وصول شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دیں ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل و مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔صوبہ پنجاب سےقومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3594مرد اور 277خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔صوبائی اسمبلی پنجاب کی جنرل نشستوں پر 8592مرد اور 437خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مخصوص نشستوں برائے خواتین قومی اسمبلی کیلئے 195کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔مخصوص نشستوں برائے خواتین صوبائی اسمبلی پنجاب کےلئے 601خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مخصوص نشستوں برائے اقلیت صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے 118مرد اور 9خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی نشستوں پر 182مرد اور 26خواتین کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔الیکشن شیڈول کے مطابق سکروٹنی کا عمل 30دسمبر تک جاری رہے گا۔

    خواتین کی مخصوص سیٹوں کی سکروٹنی ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا نام نکال دیا
    تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور بڑا دھچکا،خواتین کی مخصوص سیٹوں کی سکروٹنی کے لئے جاری فہرست میں سے تحریک انصاف کا نام نکال دیا گیا،الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کی ہے جس میں امیدواروں کو سکروٹنی کے لئےطلب کیا گیا ہے، اس فہرست میں تحریک انصاف کا نام شامل نہیں ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل ہیں،الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان جماعتوں کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی سکروٹنی 26 سے 28 دسمبر کے درمیان ہوگی۔

    نوازشریف ، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب سکروٹنی میں کلیئر قرار
    الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب سکروٹنی،نوازشریف ، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب سکروٹنی میں کلیئر قرار دے دیئے گئے،نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا،نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہےہیں، الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے، پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی سکروٹنی بھی جاری ہے

    آصف زرداری، سلیم مانڈوی والا،عبدالقادر پٹیل،شازیہ مری،آسیہ اسحاق،ایاز صادق کے کاغذات منظور
    پیپلزپارٹی کی سحر کامران کے مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،پیپلزپارٹی کی امیدوار خیر النساء مغل کے کاغذات بھی منظور کرلئےگئے، اس موقع پر سحر کامران کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے اتنے امیدوار ضرور ہوں گے کہ مجھے قومی اسمبلی میں سیٹ مل جائے گی،میرے کاغذات منظور ہو گئے ہیں. این اے 232 سے ایم کیو ایم پاکستان رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں.سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے این اے 240 کی نشست پر کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں.سابق صدر آصف زرداری کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،این اے 243 سے پی پی امیدوار عبدالقادر پٹیل کے فارم بھی منظور ہو گئے،سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کے این اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کرائے گئے کاغذات منظور کر لیے گئے،لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے ایم کیو ایم امیدوار عمران اشرف، جی ڈی اے رہنما شمائلہ رضا کے این اے 240 کراچی، این اے 248 کراچی سے پی پی امیدوار فیضان راوت کےکاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، تنزیلا لغاری اور سعدیہ جاوید کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے.سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی این اے 129 سے منظور ہو گئے،حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 1 بجے میرے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ این اے 129 کی چانچ پرتال ہوئی جس کے بعد انھیں الحمدللہ منظور کر لیا گیا۔ میں تیسری دفعہ عاجزی کے ساتھ اپنے آپ کو اس حلقے کی عوام کے آگے احتساب کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ اگلے 5 سال کا منشور لے کر عوام سے مینڈیٹ مانگوں گا۔

    حلقہ این اے 121 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات منظور
    لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات منظور کر لیے گئے ،سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن شرافت نے مکمل کرایا،اس موقع پر احسن شرافت کا کہنا تھا کہ سردار ایا زصادق کی کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے.سردار ایاز صادق کے کاغذات درست قرار پائے ہیں تمام رپورٹس ساتھ لف تھیں، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی موجود تھے، کسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے ،ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہے،

    این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا، این اے 118 سے پی ٹی آئی کے رہنما محمد خان مدنی ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک اعجاز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی،این اے 118، این اے 121، پی پی 155، 157، 162 کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ریٹرنگ آفیسرز کے آفس میں جاری ہے،این اے 118 سے کل 19 امیدوار جن میں سترہ مرد اور دو خواتین امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہے،این اے 121 سے کل 38 امیدواروں میں 35 مرد اور تین خواتین امیداوراوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ روحیل اصغر،تحریک انصاف کے رضوان ضیا، سمیت دیگر کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے، این اے 118 سے پی ٹی آئی رہنماء محمد خان مدنی، وسیم قادر ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ملک اعجاز سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 121 سے سردار ایاز صادق دوپہر تین بجے کے بعد اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کروائیں گے ،پی پی 155 سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی بدر، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید ،مسلم لیگ ن کے حاجی اللہ رکھا سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا

    سکروٹنی کے لئے امیدوار پہنچے تو الیکشن کمیشن کا دفتر بند،آگاہ نہیں کیا گیا،امیدوار
    پنجاب میں امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل شروع نہ ہو سکا ،آج چھٹی ہونے کی وجہ سے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع نہیں ہوا ،صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیلی بارے آگاہ ہی نہیں کیا ،صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی امیدوار لاہور پہنچ گئیں ، صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سکروٹنی کل 26 دسمبر سے شروع ہو گی،کل مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات کی نامزدگی کی سکروٹنی ہو گی، امیدواروں کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ تبدیلی کی بروقت اطلاع نہیں ملی، سرد موسم میں کئی گھنٹے کی مسافت طے کر کے لاہور پہنچے،یہاں دفتر کے باہر پہنچے تو پولیس نے اندر جانے سے روک دیا،

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق آر او آفس پہنچ گئے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق سکروٹنی کے لیے آر او آفس راولپنڈی پہنچے این اے 56 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھےسکروٹنی کا عمل 25 دسمبر سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا.

    کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم
    عام انتخابات میں حصہ لینے تمام امیدوار پولیس، نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، پاور ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن، نیشنل کمیونیکیشن ڈویژن، ہاؤسنگ ڈویژن، چاروں چیف سیکریٹریز، سی ڈی اے کی سکریننگ سے گزریں گے اور تمام مراحل پار کرنے والا سکروٹنی پاس کرے گا،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے۔اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا،قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں، یہ مرکز 24/7 کام کر رہا ہے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول شدہ امیدواران کے کوائف ضروری کاروائی کے لیے ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویژن ، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہےکہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔ امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023 کو کیا جا چکا ھے ۔نادہندہ امیدواران کاغذاتِ نامزدگی کی چانچ پڑتال کے دوران مورخہ 25 تا 30 دسمبر 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کریں ۔ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔ حکومت کے تمام وفاقی ، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

    مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی
    پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی،پاکستان مسلم لیگ ن نے مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی،سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام پہلے نمبر پر سر فہرست ہے،کھئیل داس کوہستانی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ،ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی فہرست میں شامل ہیں،عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، سردار درشن سنگھ بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں،جگدیش چند، عامر جاوید اور انیتا عرفان بھی فہرست میں شامل ہیں،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فہرست کی منظوری دی.

    امیدواروں کے لئے بینرز،اشتہارات چھاپنے کے لئے ہدایت نامہ جاری
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی۔پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں۔اسی طرح بینر 3 فٹ لمبا اور 9 فٹ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے جبکہ پورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔ ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتا لکھنا لازم ہے جبکہ قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی ہے۔اسی طرح ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی۔انتخابی مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگا، جبکہ خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

    کراچی میں قومی ،صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر 3 ہزار 365 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 808 امیدوار میدان میں ہیں،صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر 2005 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 552 امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ۔ضلع شرقی میں قومی اسمبلی پر 180 اور صوبائی اسمبلی پر 448 امیدوار شامل ہیں،ضلع کیماڑی میں قومی اسمبلی پر 70 اور صوبائی اسمبلی پر 221 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ضلع وسطی میں قومی اسمبلی پر 146 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 356 امیدوار شامل ہیں،ضلع ملیر میں قومی اسمبلی پر 96 اور صوبائی اسمبلی پر 246 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ضلع جنوبی میں قومی اسمبلی پر 119 اور صوبائی اسمبلی پر 238 امیدوار میدان میں ہیں،ضلع غربی میں قومی اسمبلی پر 92 اور صوبائی اسمبلی پر 276 امیدوار شامل ہیں،ضلع کورنگی میں قومی اسمبلی پر 105اور صوبائی اسمبلی پر 220 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

    مریم نواز 5 حلقوں ، جہانگیر ترین 3، مصطفیٰ کمال 2، پرویز الہی 2،بانی پی ٹی آئی 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔
    لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں پر 400 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 400 سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔ این اے 123 سے نوازشریف کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، مریم نواز کے این اے 119 اور این اے 120 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں۔بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 242 کراچی میں شہبازشریف کے کاغذات جمع ہوچکے ہیں، محمود خان سوات میں 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے، بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے 132 سے بھی کاغذات جمع کرادیئے،

    مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے۔آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز خٹک نے این اے 33 نوشہرہ اور 2 صوبائی نشستوں سے کاغذات جمع کرادیئے، سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے قسمت آزمائیں گے۔مصطفیٰ کمال نے این اے 242 اور این اے 247 کراچی سے کاغذات جمع کرا دیئے، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خرم دستگیر خان نے این اے 78 گوجرانوالہ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی این اے 130 سے اپنے کاغذات جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقبال احمد خان، جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا سلیم اللہ قادری نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    این اے 117 سے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی، ن لیگ کے ملک ریاض اور آئی پی پی کے علیم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی اور غلام محی الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 119 سے مریم نواز، علیم خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 120 سے مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عطاء تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے122 سے بانی پی ٹی آئی، لطیف کھوسہ، اظہر صدیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 123 سے شہبازشریف، پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 124 سے آئی پی پی کے عون چودھری، رانا ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔این اے 125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر، سابق وفاقی وزیر عبدالغفور سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 126 سے جماعت اسلامی کے امیرالعظیم، سیف الملوک، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 127 سے بلاول بھٹو، شائستہ پرویز ملک، لطیف کھوسہ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود، حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 129 سے حماد اظہر، مہر اشتیاق، بجاش نیازی سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 130 سے نواز شریف، یاسمین راشد، اقبال خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، انکے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہربانو قریشی نے این اے 150 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،تحریک انصاف نظریاتی کے مرکزی چیئر مین اختر اقبال ڈار نے شیخوپورہ این اے 115اور صوبائی اسمبلی پی پی 141میں کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے۔ گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 159 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے 12حلقوں سے 426 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 141چوہدری طارق محمود گجر نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ استحکام پاکستان پارٹی نے قومی اسمبلی کی 18 اور پنجاب اسمبلی کی 40 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ علیم خان نے لاہور کے حلقوں این ے 117، این اے 119 جبکہ عامر کیانی نے این اے 47 اسلام آباد سے کاغذات جمع کروا دیے۔غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقوں این اے 53اور 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، فردوس عاش اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ اور ہمایوں اختر نے این اے 97 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 284سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،گلوکارہ چاہت فتح علی خان بھی سیاسی میدان میں اترنے کو تیار ہیں،چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ،کاشف رانا عرف چاہت فتح علی نے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • حلقہ بندیوں پر اعتراضات ،الیکشن کمیشن کا  عام انتخابات کے بعد سماعت کا فیصلہ

    حلقہ بندیوں پر اعتراضات ،الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کے بعد سماعت کا فیصلہ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر عام انتخابات کے بعد سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حالیہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا، جس کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات عام انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے بعد سننے کا فیصلہ کیا گیا ہے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات عام انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کے بعد سنیں جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ نے شیڈول اجراء کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراضات کو سننا انتخابی پروگرام کو متاثر کرنے کے مساوی قرار دیا ہے۔

    ٹھٹھہ: عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن سمیت مختلف جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کیا تھا کیونکہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے آئندہ برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں تاخیر سے منع کرتے کہا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونےکے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں کیا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانےکا اعلان کر رکھا ہے جس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے اور اب کاغذات نامزدگی وصول کیے جارہے ہیں۔

    عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں …

  • الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے،جسٹس علی باقر نجفی

    الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے،جسٹس علی باقر نجفی

    لاہور ہائیکورٹ، کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا پتہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جی ہم نے چیف سیکرٹری، تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو خطوط لکھے ،عدالت نے استفسار کیا کہ تو پھر کیوں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لئے جارہے، وقت بہت کم ہے آپ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کریں ،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسا وقوعہ کوئی ہمارے پاس نہیں آیا، عدالت نے کہا کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں،عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے

    جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ،کوئی ابہام میں نہ رہے، اگر الیکشن کمیشن خود کام نہیں کرنا چاہتا تو الگ بات ہے ،تمام انتظامیہ الیکشن کمیشن کے انڈر ہے ،الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے،آپ کو پتہ ہے کیا کچھ ہورہا ہے ،الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کرے ،یہ شکایات انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہیں، جو درخواستیں آرہی ہیں ان کا ریکارڈ بن رہا ہے ،اگر عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو ڈی پی اوز اور آر اوز کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں ،عدالت نے سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی،جسٹس علی باقر نجفی نے قیصرہ الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا

    ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا

    تحریک انصاف سے انتخابی نشان بلا چھن جانے کے بعد ہم عوام پاکستان پارٹی میدان میں آگئی
    ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے بلے کا نشان مانگ لیا، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی، اس موقع پر ہم عوام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اختر زمان کاکہنا ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے،بلا خان صاحب کا ہے یہ غلط فہمی ہے،انہی خان صاحب نے ترازومانگا تھا، رات کو جو فیصلہ آیا اس نے قانون کے سامنے ثابت کیا اس ملک میں آئین و قانون ہی سب کچھ ہے،ہمارا اس سے قبل انتخابی نشان تالہ تھا لیکن گوشوارے جمع نہ کرانے پر ہم سے واپس لے لیا گیا، اب ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے،ہمیں آئین کے تحت یہ حق ہے ہم نے کمیشن سے استدعا کر کھی ہے،ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے،ہم نے درخواست دی، کہا جا رہا ہے تم کِس کے بندے ہو، او بھائی ہم عوام ہیں، ہم جاگ گئے ہیں،بس کر دو اب.
    awam

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصا ف سے بلے کا نشان واپس لے لیا ہے، تحریک انصاف اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تا ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک تحریک انصاف کو فیصلے کی مصدقہ کاپی نہیں ملی جس کی وجہ سے عدالت میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ فی الوقت مؤخر کیا گیا ہے

    پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ اگر فیصلے کی مصدقہ کاپی نہ لگائی گئی تو عدالت سے درخواست مسترد کی جاسکتی ہے، تحریک انصاف کے وکلا بیرسٹر ظفر، بیرسٹر گوہر علی خان اور حامد خان مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کب اور کہاں دائر کرنی ہے. گزشتہ روز بیرسٹر گوہر نے فیصلے کے بعد کہا تھا کہ ہم عدالت سے رجوع کریں گے ، تاہم الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں کریں گے.

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • صحافیوں کا داخلہ الیکشن کمیشن میں بند کر دیا گیا

    صحافیوں کا داخلہ الیکشن کمیشن میں بند کر دیا گیا

    پی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن کے گیٹ بند کر دیے گئے،صحافیوں کا داخلہ الیکشن کمیشن میں بند کردیا گیا

    سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں اند ر سے احکامات دیے گیے ہیں کسی کو اندرنہیں جانے دینا،عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی فارمر جمع ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی دفاتر بھی کھلے رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے، تاہم صحافی جب آج ہفتہ کی صبح الیکشن کمیشن پہنچے تو انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا، الیکشن کمیشن کے اپنے ملازمین کی آزادنہ اندد آمد رفت الیکشن کمیشن میں جاری تھی مگر صحافیوں‌کو نہیں جانے دیا گیا،الیکشن شڈول جاری ہونے کے بعد چھیٹوں کے اوقات کار میں بھی الیکشن کمیشن کام جاری رکھے ہوئے تھا،

    عام انتخابات سر پر الیکشن کمیشن کے دروازے چاروں اطراف سے بند ،صحافی نے سوال کیا کہ آپ اندر کیوں نہیں جانے دے رہے ؟ جس پر صحافی کو جواب میں کہا گیا کہ آگے کرسمس ہے اس وجہ سے تین دن الیکشن کمیشن بند ہے آپ بھی جائیں عید منائیں ،الیکشن کمیشن ملازمین کوئی بھی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے.

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی فیصلے کی کاپی تا حال پی ٹی آئی کو نہ مل سکی،پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ رات ہی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے لیے اپلائی کر دیا گیا تھا،پی ٹی آئی کا نمائندہ تصدیق شدہ کاپی لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے باہر موجودہے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • انتخابی نشان چھن جانے کے بعد تحریک انصاف کے پاس حل کیا؟

    انتخابی نشان چھن جانے کے بعد تحریک انصاف کے پاس حل کیا؟

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جمعہ کو جہاں سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ضمانت دی وہیں الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف سے انتخابی نشان ،بلے کا نشان واپس لے لیا،اور انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دے دیئے، اب الیکشن کمیشن کے پاس تحریک انصاف نام کی کوئی پارٹی رجسٹر ڈ نہیں ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد تمام عہدیداروں کے عہدے بھی ختم ہو چکے ہیں

    پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے ہی حکم پر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، اکبر ایس بابر اور دیگر نے چیلنج کیا، گزشتہ روز فیصلہ آیا، اس فیصلے سے تحریک انصاف کو عام انتخابات میں کافی بڑا نقصان ہونے والا ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، اگر عدالتوں نے فیصلہ برقرار رکھا تو تحریک انصاف کا شیرازہ مزید بکھرے گا،الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار آزاد الیکشن لڑیں گے اور سب کے انتخابی نشان الگ ہوں گے،مخصوص نشستوں پر بھی الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہو گا کیونکہ مخصوص نشستیں صرف الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعتوں کو ملتی ہیں.اگر عدالتوں سے بلے کا نشان واپس نہیں ملتا تو تحریک انصاف کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خواتین اور اقلیتوں کی 227 مخصوص نشستوں پر کافی نقصان کا امکان ہے،اگر بلے کا نشان نہ ملایا تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی اور نشان نہ ملا تو مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف کو کوئی نشست نہیں ملے گی، کیونکہ آئین کہتا ہے کہ مخصوص نشستیں صرف رجسٹرڈ پارٹیوں اور ایک انتخابی نشان پر لڑنے والی جماعتوں کو الاٹ کی جاتی ہیں

    اس وقت قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی کی تعداد 266 ہے، جن میں سے پنجاب کی 141، سندھ کی 61، خیبر پختونخوا کی 45 ، بلوچستان کی 16 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں ہیں،اسی طرح صوبائی اسمبلی کی 593 جنرل نشستوں میں سے پنجاب کی 297 ، سندھ کی 130، خیبر پختونخوا کی 115 اور بلوچستان کی 51 نشستیں ہیں

    تحریک انصاف کو اگر انتخابی نشان نہیں ملتا تو تحریک انصاف کے لئے ایک راستہ ہے کہ وہ عوامی مسلم لیگ ، یا کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کرے اور اسکے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے، اس سے سب امیدواروں کا نشان ایک ہو گا،اور پھر اسی جماعت کو ہی بنیاد بنا کر سینیٹ میں نشستیں لی جا سکتی ہیں،13 جنوری تک انتخابی نشان الاٹ ہونے ہیں،13 جنوری تک تحریک انصاف کو اگر عدالتوں نےر یلیف دے دیا تو اسکی مشکل کم ہو سکتی ہے، نہیں تو آزاد، یا پھر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد، یہ دو ہی راستے ہیں،

    عمران خان کے وکیل، بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کر دے گی، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان واپس لینے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے، امید ہے عدالت انصاف کرے گی،بلا پاکستان کے 70 فیصد عوام کی نشانی ہے، کوئی بھی نشان الاٹ ہو وہ آپ سےکوئی نہیں چھین سکتا، الیکشن کمیشن نے آرڈر میں کوئی ذکر نہیں کیا کہ جنہوں نے درخواستیں جمع کرائیں کیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے ذکر ہی نہیں کیا ہم نےکسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے، ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن نے جو کل آرڈر پاس کیا ہے وہ اس کے پہلے آرڈر سے متصادم ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف سے بلے کا نشان الیکشن کمیشن نے واپس لے لیا ہے، تحریک انصاف ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرے گی.

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • عام انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    سندھ میں عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے گئے ہیں

    سندھ ہائی کورٹ کے 6 جج اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں،جسٹس ارشد حسین، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس عدنان کریم بھی کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے ،سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگی فرائض انجام دیں گے جبکہ جسٹس سلیم جیسر لاڑکانہ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے،

    اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی مجموعی تعداد 121
    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے چوتھے روز کا وقت ختم ہو گیا،اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی مجموعی تعداد 121 ہوگئی،پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کی جانب سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے لیے کاغذات جمع کروائے گئے،پی ٹی آئی کے عامر مغل نے اپنے بیٹے کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،عامر مغل کے لیے این اے 46 اور 47 سے کاغذات جمع کروائے گئے،پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور این اے 47 کے لیے کاغذات جمع کروائے،پی ٹی آئی کے عامر شیخ نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،مسلم لیگ ن کے رفعت چوہدری نے این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،سابق ڈپٹی میئر زیشان نقوی نے این اے 47 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،ایم کیو ایم کے سید ندیم منصور کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،اے این پی اور جے یو آئی ف کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،عوامی ورکر پارٹی کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے

    مریم نواز، عطا تارڑ کے دو دو حلقوں سے کاغذات جمع
    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے لاہور کے دو قومی اسمبلی کے حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے،عطا تارڑ نے لاہور کے حلقہ این اے 119 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،عطاء تارڑ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا بڑا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ، لاہور اور ملتان کی دائری برانچ آئندہ دو روز تک کھلی رہیں گی۔لاہور اور ملتان کی دائری برانچیں اتوار اور 25 دسمبر کی چھٹیوں کے باوجود کھلی رہیں گی، کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں پیش آنے والے مسائل اور رکاوٹوں سے متعلق درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے متعلق درخواستیں لاہور ہائی کورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر دائر کی جا سکتی ہیں،بہاولپور بنچ سے متعلق درخواستیں ملتان بنچ کی ڈائری برانچ میں دائر کی جا سکتی ہیں۔دائری برانچوں کا عملہ دو دِن دفتری اوقات میں موجود رہے گا

    دو قومی، ایک صوبائی حلقے سے چوہدری نثار کے کاغذات جمع،کہا عمران خان پرانا دوست،تنقید نہیں کرونگا
    سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این اے 53 اور این اے 54سمیت پی پی 10 کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،اس موقع پر چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان پر تنقید کر سکتا ہوں جو نہیں کرونگا وہ میرا پچاس سالہ پرانا دوست ہے مسلم لیگ سے میرا تعلق رہا مگر تنقید نہیں کرونگا،پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،ایسے حالات بھی آسکتے ہیں کہ تنخوہوں کی ادائیگی نہیں کرسکیں گے،معجزہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے،میں اگر اسمبلی میں ہوا تو اس معجزے کا حصہ بنوں گا انشاءاللہ پاکستان بھنور سے نکلے گا، میں 2 قومی اور ایک صوبائی نشست پر الیکشن پر کھڑا ہوا ہوں، سب نتائج کو خود دیکھوں گا،کیسے ہوسکتا ہے قومی سے ہار کر صوبائی سے جیت رہا ہوں ،تمام سپوٹر ہوشیار رہیں پولنگ شروع اور گنتی ختم ہونے تک کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں اطلاع دیں

    این اے 242 کراچی،شہباز شریف کے کاغذات جمع، مصطفیٰ کمال بھی اسی حلقے سے امیدوار
    مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعظم شہبازشریف کے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں، اس حلقہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال بھی امیدوار ہیں،ایم کیو ایم اور ن لیگی وفود کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ملاقاتیں ہوئی تھیں تا ہم ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، مصطفیٰ کمال الیکشن لڑیں گے،2018 کے الیکشن میں بھی شہباز شریف اس حلقے سے امیدوار تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے

    علی امین گنڈا پور،زلفی بخاری کے کاغذات جمع،حماد اظہر کے نہ ہو سکے
    سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، علی امین خان گنڈہ پور بذات خود NA.44,pk 112,pk113 پر الیکشن لڑیں گے ،تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 اٹک سے سید زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، شاندانہ گلزار نے وکلاء کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔دوسری جانب حماد اظہر کا کہنا ہے کہ این اے 129 کے آر او غلام مصطفیٰ ڈوگر نے میرے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے انکار کر دیا ،کہا آپ کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی اوپر سے اجازت نہیں، قانون مجھے کاغذ جمع کرانے اور الیکشن لڑنے کا واضح طور پر حق دیتا ہے،آئین میں اوپر سے اجازت ہونے یا نا ہونے کا کوئی تصور نہیں،

    فواد چودھری کی بیوی کے ساتھ پی آئی ڈی کا آفیشیل فوٹو گرافر،سوال اٹھ گئے
    صحافی حسن ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حبا چوہدری صاحبہ نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں لیکن اس ویڈیو میں قابل ذکر بات یہ دیکھی جا سکتی ہے کہ پی آئی ڈی کا آفیشل فوٹو گرافر محمد علی سالار انکی تصاویر بنانے کے لیئے ساتھ موجود ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محمد علی سالار آجکل وزیر اطلاعات و نشریات کے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں ، سوال یہ ہے کہ اور کیسی لیول پلینگ فیلڈ درکار ہے ؟

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع
    راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 104 سے کاغذاتِ جمع کروائے ہیں،پی ٹی آئی کے اپنے راہنماؤں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کیا تھا ، کسی بھی راہنما کو نہیں پکڑا جارہا،پی ٹی آئی الیکشن ہار چکی ہے، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو رہی ہے، جعلی الیکشن کی وجہ سے بلے کا نشان چھینا گیا ہے،

    شیرافضل مروت کے این اے 32 پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع
    تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، شیر افضل مروت کا کہنا ہے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گامیرے وکیل نےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، تحریک انصاف ہی الیکشن جیتے گی،

    طلال چودھری کے کاغذات جمع،مقابلے میں چچا نے بھی جمع کروا دیئے
    این اے 96 جڑانوالہ سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں، طلال چودھری کے کاغذات نامزدگی ان کے بھائی بلال بدر نے جمع کروائے ،طلال چودھری کے مقابلے میں انکے چچا اکرم چودھری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیںَ،اکرم چودھری تین بار ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم جڑانوالہ رہ چکے ہیںَ،وہ ماضی میں مسلم لیگ ن میں تھے مگر اب تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،اکرم چودھری کے بیٹے چوہدری اشرف نے اپنے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،طلال چودھری کو ابھی تک ن لیگ کا ٹکٹ نہیں ملا، ن لیگ کی جانب سے نواب شیر بھی امیدوار ہیں، اگر طلال کو ٹکٹ مل گیا تو انکا مقابلہ چچا سے ہو گا.

    پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ، ساجدہ بیگم،حمیدہ شاہد،طیبہ راجہ کے کاغذات جمع
    پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی کے پی پی 32 میں کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،آر او ملک ابرار نے خود باہر آکر پرویز الہٰی کے اہلیہ کے کاغذات وصول کئے،رہنما تحریک انصاف ساجدہ بیگم نے حلقہ PP-82 خوشاب سے الیکشن لڑنے کے لیئے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا دیئے۔پی کے 11 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوارہ حمیدہ شاہد کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،راولپنڈی PP-17 سے طیبہ راجہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے،
    طیبہ راجہ کا مقابلہ فیاض الحسن چوہان سے ہو گا،کوہاٹ NA-35 سے شہریار خان آفریدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے،

    sajda

    این اے 95 سے علی افضل ساہی کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے، ٹویٹ کرتے ہوئے علی افضل ساہی کا کہنا تھا کہ آخر کار تین دن کی مُسلسل جدوجہد کے بعد میں اپنے وکلاء کے ذریعے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ میں عمران خان صاحب کے حکم کے مُطابق انشاءاللّہ پاکستان تحریکِ اِنصاف کے پلیٹ فارم سے NA 95 (فیصل آباد) سے الیکشن لڑوں گا۔

    دھاندلی کا نیا طریقہ، حامد میر نے ٹویٹ کر دی
    سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے نئے طریقے، میاں محمود الرشید کے وکلا نے لاہور میں انکے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی کوشش کی ریٹرننگ افسر نے وصولی سے انکار کر دیا انکی بیٹی نے اپنے کاغذات جمع کرا دئیے توکہا گیا فیس نیشنل بینک میں جمع ہو گی بنک پہنچے تو مینجر نے کہا فیس نہیں لے سکتے نوکری چلی جائے گی.

    عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع
    تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی میانوالی کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی جمع کروا دیئے گئے ہیں،عمران خان کے کاغذات انکے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے جمع کروائے،عمران خان لاہور، میانوالی، اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کا فیصلہ معطل ہونے کی درخواست مسترد کے بعد عمران خان کی نااہلی بھی برقرار ہے، عمران خان کے کاغذات کے مستر د ہونے کا قوی امکان ہے،

    عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں دو روز کی توسیع کی تھی، اب کاغذات نامزدگی کل اتوار تک جمع کروائے جا سکتے ہیں.آج بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،امیدوار الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات جمع کروا رہے ہیں،اسلام آباد کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،مجموعی طور پر 109 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے،این اے 46 کے لیے 33 جبکہ این اے 47 کے لیے 46 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کر دئیے،این اے 48 کے لیے 36 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نےاین اے2، 3، 4اور پی کے 10 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    الیکشن 2024 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ چوتھ روز بھی جاری رہے گا ،گزشتہ تین دنوں میں لاہور میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے767 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،قومی اسمبلی کی نشستوں پر ابھی تک 89 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، صوبائی اسمبلی نشستوں پر 2 ہزار 129 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں ،تین روز میں 240 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

    خواجہ آصف غیرتمند ہوتا تو میرے گھر آتا،میں معاف کر دیتی،لیکن سب وہی کروا رہا، والدہ عثمان ڈار
    سیالکوٹ: عثمان ڈار کی والدہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریٹرنگ آفس پہنچ گئیں ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف جھوٹ بولتا ہے میرے ساتھ جو ہوا اسی نے کروایا ہے،عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے خواجہ آصف کہتا ھے میری بہن ہے، جب میرے گھر پر حملہ اور توڑ پھوڑ ھوئی خواجہ آصف غیرت مند ھوتا تو میرے گھر آتا،کیا ڈی پی او اور متعلقہ لوگوں کو فارغ کیا گیا ؟ میرے پاس آتے تو معاف کر دیتی اللہ کو معاف کرنا پسند ہے، ہمیں گھر سے نکال دیا گیا ھم نے رات سڑک پر گزاری، ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکا فائدہ خواجہ آصف کو ہو رہا ہے ،الیکشن کے دن ہمارے ساتھ کی گئی زیادتی کا عوام جواب دیں گے،

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • لیول پلینگ فیلڈ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کروادی

    لیول پلینگ فیلڈ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کروادی

    انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات،الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمشنر،آئی جی کو مراسلہ
    پی ٹی آئی کولیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کامعاملہ،الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، چیف سیکرٹریز اور آئی جی سندھ کو مراسلے بھجوا دیئے

    الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں،الیکشن کمیشن نے شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا ،تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے ، میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے دشواریاں کی شکایات ملیں،امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں،

    مراسلہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کئے گئے،الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا کہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ تمام آئی جیز کو بھی بھیجا گیا،چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا

    قبل ازیں سپریم کورٹ کی ہدایت پر پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ختم ہو گئی،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تحریک انصاف کو لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی،امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق مشکلات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی،

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور انہوں نے ہمیں تحمل سے سنا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ جن ریٹرننگ آفیسر نے آزاد اور غیر جانبدار انتخابات میں مسائل پیدا کرنے کی کوشش کی ہے انکے خلاف ایکشن ہوگا۔امید کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے،ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بلے کے انتخابی نشان کا پوچھا کہ ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں آیا؟ الیکشن کمیشن نے کہا کہ رات بارہ سے پہلے فیصلہ جاری کردیا جائے گا، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دینے کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی ،آج الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کو بلے کا نشان مل جائے گا،ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جانبداری اور سہولت کاری چھوڑ دیں،ہمارے لوگوں کو خفیہ ہاتھ اغوا کررہے ہیں اتنا ظلم پہلے کبھی نہیں دیکھا لیکن خان صاحب کا جیل سے پیغام ہے میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے حقیقی آزادی کی جدوجہد کرتا رہوں گا،

    نیازاللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ کسی ادارے سے نہیں ہے ہماری جنگ صرف یہ ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

  • پی ٹی آئی کی درخواست،سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو تمام شکایات فوری حل کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی کی درخواست،سپریم کورٹ کا الیکشن کمیشن کو تمام شکایات فوری حل کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی لیول پلئنگ فیلڈ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا

    تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ انتخابی پروگرام میں خلل ڈالے بغیر الیکشن کمیشن شکایات دور کرے، ایمانداری سے منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انتخابات کو بدعنوانی سے بچائے، آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت تمام ایگزیکٹو اتھارٹیز الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں، انتخابات جمہوری اصولوں کے مطابق کرائے جائیں جو اثر و رسوخ اور جبر سے پاک ہوں، الیکشن کمیشن یقینی بنائے تمام جماعتوں کو انتخابی عمل میں مساوی موقع ملے،

    قبل ازیں سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیول پلئینگ فیلڈ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم دے دیا،قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تمام آئی جیزکو اس حوالےسے آگاہ کردینا چاہئے، پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ وکلاء کو بھی ریٹرننگ افسران کے دفتر سے گرفتار کیا جا رہا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صرف ایک سیاسی جماعت کو سنگل آؤٹ کیوں کیا ہوا ہے،کیا باقی سیاسی جماعتوں کے انتخابات کو بھی اسی طرح دیکھاجاتا ہے،اٹارنی جنرل صاحب انتخابات کے دنوں میں یہ پکڑ دھکڑ مناسب نہیں،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی چھیننے کی کوئی درخوست نہیں ملی، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ کل چار درخواستیں میں دے کر آیا ہوں،

    ایک طرف الیکشن دوسری الیکشن کمیشن کی اڈیالہ جیل میں سماعتیں ، سپریم کورٹ برہم ہو گئی، جسٹس اطہرمن اللہ نے الیکشن کمیشن حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف الیکشن ہو رہا ہے آپ اڈیالہ جیل میں جا کر سماعتیں کر رہے ہیں ، یہ آپ کا کنڈکٹ ہے آپ نے الیکشن کرانے ہیں ، کوئی آپ پر اعتماد نہیں کرتا تو اس کی وجوہات ہیں سب کے سامنے چیزیں ہورہی ہیں آپ کا کنڈکٹ ثابت کر رہا ہے کہ کوئی لیول پلینگ فیلڈ نہیں ، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے آپ نے شکایات کا ازالہ کرنا ہے ، جسٹس منصور علی شاہ نے الیکشن کمیشن حکام کو ہدایت کی کہ لیول پلینگ فیلڈ یقینی بنائیں ،جو نامزدگی فارمز جمع نہیں کرانے دئیے جا رہے ان شکایات پر آپ نے کیا کیا ، جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا ، نگران حکومت کیا کر رہی ہے ؟

    قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما اشتہاری ہیں،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ
    جو اشتہاری ہیں وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں،متعلقہ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانتیں بھی لے رہے ہیں پھر بھی گرفتار کیا جا رہا، جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن شیڈیول جاری ہوچکا اب بھی ایم پی او کے آرڈر جاری ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نہ دیے جا رہے ہیں نہ جمع کرانے دیتے ہیں، قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایم پی او کے آرڈر کیوں نہیں رکوا رہا؟ابھی حکم نامہ لکھ کر بھجواتے ہیں تمام شکایات کا جائزہ لیکر حل کریں،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کاغذات وصول نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کی اجازت دی جائے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرے، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو شکایات ہیں تو الیکشن کمیشن کام نہیں کر رہا ،ایک سیاسی جماعت کو کیوں الگ ڈیل کیا جا رہا ہے؟ سب کیساتھ یکساں سلوک ہی لیول پلیئنگ فیلڈ ہے،

    عدالت نے تحریک انصاف رہنمائوں کو تین بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہدایت کر دی ،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات سن کر ازالہ کرے، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل نے تعاون کی یقین دہانی کروا دی،قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ تمام آئی جیز کو کہیں کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ وکلاء کو بھی ریٹرننگ افسران کے دفتر سے گرفتار کیا جا رہا ہے،

    تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈ سےمتعلق درخواست سپریم کورٹ نے نمٹا دی،قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل تھے،

    قبل ازیں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست ،سپریم کورٹ نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا،تحریک انصاف کے وکیل نیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے نہیں دیے جارہے، پی ٹی آئی نے درخواست جمع کرائی ہے، قائمقام چیف جسٹس‌نے استفسار کیا کہ اگرآپ کا امیدوار اشتہاری ہو تو کیا ہوگا؟ جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے؟ وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بھی آ گاہ کر دیا ہے، ہماری درخواست سماعت کیلئے مقرر کی جائے، قائمقام چیف جسٹس سردار طارق نے کہا کہ آپ کی درخواست رجسٹرارآفس ابھی مقررکردیتا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی، درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے،بیرسٹر گوہر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے، فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

  • حسان نیازی کی الیکشن لڑنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    حسان نیازی کی الیکشن لڑنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ: تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا معاملہ ،حسان نیازی کی والدہ کی کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر سماعت تھوڑی دیر تک ملتوی کردی،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ، عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیس دے کر کوئی بھی کاغذات نامزدگی لے سکتا ہے، عدالت نے سرکاری وکلاء سے استفسار کیا کہ اگر کسی امیدوار کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل چل رہا ہے تو قانون کیا کہتا ہے ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فوجی عدالت ٹرائل کیس کے ملزم کو وفاقی حکومت ہی الیکشن لڑنے کی اجازت دے سکتی ہے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل جاری رکھنے کی اجازت دی لیکن حتمی فیصلہ سے روکا ہے ،جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی کی والدہ نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں وفاقی و ہنجاب حکومت اور کمانڈنگ افیسر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔حسان نیازی نہ نا اہل ہیں یہ سزا یافتہ ہیں۔حسان نیازی اس وقت ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ حسان نیازی کو کاغزات نامزدگی جمع کرانے کا پراسس مکمل کرنے کی اجازت دے۔

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات