Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے

    امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے

    نیویارک: امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی: 11 ستمبر2001 کو امریکا میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہوئی تھی ہائی جیکنگ کے بعد دو طیارے ٹکرائے جانے پر ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاور زمین بوس ہوئے جس کے سبب تین ہزار افراد سے زائد افراد ہلاک ہوئے دہشت گردوں نے تیسرا طیارہ واشنگٹن میں پینٹاگان سے ٹکرایااس کے بعد چوتھا طیارہ ہدف پر پہنچنے سے قبل گر کر تباہ ہوا ہوگیا،نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔

    اسامہ بن لادن اور القاعدہ نے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی اور اس کے بعد افغانستان میں امریکی قیادت میں جنگ شروع ہوئی تھی اس انسانیت سوز سانحے میں تین ہزارامریکی اورغیر ملکی باشندے مارے گئے جبکہ چھ ہزارسے زائد افراد زخمی ہوئے اورمالی نقصان کا تخمینہ دس ارب ڈالر لگایا گیا، واقعے پر اس وقت کے صدر جارج واکر بُش نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور اُسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے افغانستان پر حملہ کردیا۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    جس کے بعد پوری دُنیا کی بدلتی حالت سب نے دیکھی امریکہ نے افغانستان کے بعد عراق پرحملہ کیا اور پھر یکے بعد دیگرے پوری دُنیا ہی اس آگ کی لپیٹ میں آگئی سانحہ نائن الیون کی وجہ سےدنیا بھر میں وار آن ٹیرر کی عالمی مہم شروع کی گئی جس میں اب تک لاکھوں افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    مراکش میں زلزلے سے قبل آسمان پر چمکنے والی پراسرار نیلی روشنی کیا تھی؟

  • لوگ کن افراد سے رومانوی تعلق قائم کرنا پسند کرتے ہیں،سائنسدانوں کا دلچسپ انکشاف

    لوگ کن افراد سے رومانوی تعلق قائم کرنا پسند کرتے ہیں،سائنسدانوں کا دلچسپ انکشاف

    سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بنیادی طور پر لوگ ایسے افراد سے رومانوی تعلق قائم کرنا پسند کرتے ہیں جو شخصیت کے لحاظ سے ان سے ملتے جلتے ہوں۔

    باغی ٹی وی: امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہر شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں کافی کچھ مشترک ہوتا ہے، کچھ کے تو چہرے بھی ایک دوسرے سے ملنے جلنے لگتے ہیں،کولوراڈو یونیورسٹی کی تحقیق میں 80 ہزار کے قریب جوڑوں کی 133 عادات کا تجزیہ کیا گیا۔

    ماہرین نے 22 خصائص پر انسانی مرد-خواتین پارٹنر کے ارتباط کے منظم جائزے اور بے ترتیب اثرات کے میٹا تجزیے کیے جن کا عام طورپرماہرین نفسیات،ماہرین معاشیات، سماجیات، ماہر بشریات، وبائی امراض کےماہرین اورجینیاتی ماہرین نےمطالعہ کیا ScienceDirect، PubMed اور Google Scholar کا استعمال کرتے ہوئے شریک والدین، منگنی شدہ جوڑوں، شادی شدہ جوڑوں اور/یا ساتھ رہنے والے جوڑوں کے 199 ہم مرتبہ جائزہ شدہ مطالعات سے 480 پارٹنر ارتباط کو شامل کیا جو 16 اگست 2022 کو یا اس سے پہلے شائع ہوئے تھے۔

    جی 20 اجلاس،بائیڈن پہنچیں گے آج بھارت،دہلی کی عوام کیلئے مشکلات

    جرنل نیچر ہیومین بی ہیوئیر میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوڑوں کی 82 سے 89 فیصد تک عادات لگ بھگ ایک جیسی ہوتی ہیں، محض 3 فیصد عادات نمایاں حد تک مختلف ہوتی ہیں اس تحقیقی ٹیم نے ماضی میں بھی اس حوالے سے کام کیا تھا مگر اس وقت لاکھوں جوڑوں کی 22 عادات کا جائزہ لیا گیا تھااب اس تحقیق کو آگےبڑھایا گیا اورنتائج سےمعلوم ہوا ہےکہ جوڑوں کے سیاسی اور مذہبی نظریات، تعلیمی لیول اور آئی کیو کافی حد تک ملتے جلتے ہوتے ہیں۔

    2023 کا موسم گرما تاریخ کا گرم ترین سال ثابت

    ماہرین نے یہ بھی دریافت کیا کہ جوڑے ہر پہلو سے ایک دوسرے جیسے نہیں ہوتے، قد، وزن، طبی مسائل اور شخصی عادات میں کسی حد تک فرق ہوتا ہے گھر سے باہر زیادہ گھومنا پھرنا پسند کرنے والے افراد اپنی جیسی فطرت کے حامل شریک حیات کو پسند نہیں کرتے یہ بالکل کسی سکے کے 2 رخ جیسا معاملہ ہے، یعنی سکہ تو ایک ہوتا ہے مگر اوپر اور نیچے کچھ فرق ہوتا ہے۔

    ہمارے نظام شمسی میں زمین جیسے سیارے کا انکشاف

    ماہرین کے مطابق جب ہم کسی کو پسند کرتے ہیں اور وہ شخصی اعتبار سے ہم سے بالکل مختلف ہو تو وہ تعلق اکثر کمزور ہوتا ہے اور جلد ٹوٹ جاتا ہےاس کی مثال یہ ہے کہ اگرکوئی صبح جلد جاگنےوالا فرد کسی رات گئے تک جاگنے والے کو پسند کرتا ہے تو ان کا تعلق ٹوٹنے کا امکان زیادہ ہوتا ہےجوڑوں کا ایک دوسرے جیسا ہونے کا اثر آنے والی نسلوں میں بھی منتقل ہوتا ہے، یعنی سماجی اور دیگر عادات بھی آنے والی نسلوں میں منتقل ہو جاتی ہیں۔

    چینی کمپنی نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون پیش کر دیا جسے پرس کی طرح پہن …

  • میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

    میرے بیٹے ایلون مسک کو قتل کیا جا سکتا ہے،ایرول مسک

    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو سیاسی شخصیات کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد والد ایرول مسک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے ایک رپورٹ کے بعد اپنے بیٹے کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں حکومتی فیصلوں پر ایلون مسک کے اثر و رسوخ کو اجاگر کیا گیا ہےدی یو ایس سن کی رپورٹ کے مطابق ایرول مسک نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کے ارب پتی بیٹے کو قتل کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    77 سالہ ایرول مسک نے دی نیویارکر کے ایک حالیہ مضمون پر تنقید کرتے ہوئے اسے "ہٹ جاب” قرار دیا۔ اس مضمون میں حکومتی فیصلوں پر دنیا کے امیر ترین شخص کے اثر و رسوخ کا جائزہ لیا گیااس آرٹیکل میں روس یوکرین تنازعے میں اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سیٹلائٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، …

    پینٹاگون کے حکام نےایلون مسک کو ایک "غیر منتخب اہلکار” سے تشبیہ دی اور ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں ان کے موقف پر تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں یوکرین کے تنازعے میں اسپیس ایکس کے سٹار لنک سیٹلائٹس کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    ایرول مسک نے اپنے بیٹے کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو تسلیم کرتے ہوئے، ایلون کی حفاظت کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا، اس کے ارد گرد زیادہ توجہ اور جانچ پڑتال کے پیش نظر ایلون مسک اس سے قبل عوامی طور پر اپنے والد کو "خوفناک انسان” کہہ چکے ہیں۔

    جولائی 2023 میں پاکستان کا قرض 907 ارب روپے بڑھا،اسٹیٹ بینک

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک کے گزشتہ سال ٹوئٹر خریدنے کے بعد غیر ملکی ممالک کے ساتھ روابط دیکھنے کے لائق ہیں جب ایرول مسک سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ ایسے حالات میں حکومت ایلون کو قتل بھی کر سکتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ’جی ہاں۔

  • عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر ہے،امریکا

    عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر ہے،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر پر سوال کیا گیا جس پر ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم عمران خان کی گرفتاری اور اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گےجیسا کہ ہمیں بات کرتے سنا گیا، ہم اپنے کانگریس کے شراکت داروں کے ساتھ بہت سے معاملات پر مشاورت کرتے ہیں۔

    اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا کسی ملک کے اندرونی سیاسی معاملات میں خود کو ملوث نہیں کرتا اور ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں کا ساتھ نہیں دیتے سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، جمہوری اصولوں کا احترام لازم ہے۔

    برطانیہ نےروسی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

    دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس میں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر بات چیت کی گئی۔

    اوچ شریف: مساجدکیلئے دفعہ 144،پھیری والوں کوکھلی چھٹی، لاؤڈ سپیکر سے عوام کا جینا محال

  • جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    جی 20 اجلاس میں چینی صدرکےشرکت نہ کرنے پرمجھے بہت مایوسی ہوئی،جوبائیڈن

    چینی صدر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت پر امریکی صدر جو بائیڈن نے مایوسی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے پر مجھے بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ میں تو وہاں ان سے ملنے کیلئے جا رہا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن 7 سے 10 ستمبر تک بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ ویتنام کے دورے پر روانہ ہوں گے دوسری جانب چینی صدرشی جن پنگ نے بھارت میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی تھی جبکہ ان کی جگہ چینی وزیر اعظم لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے،چین میں مقیم سفارت کار اور جی 20 گروپ میں شامل ایک ملک میں تعینات رکن کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم لی کیانگ 9 سے 10 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

    جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اورگلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار …

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق چینی وزیراعظم لی کیانگ 5 سے 7 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ جی 20 اجلاس 9 سے 10 ستمبر تک نئی دہلی میں ہوگا۔

    اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جی 20 اجلاس میں چینی صدر کی اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات ہو سکتی ہے، امریکی صدر نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے دونوں طاقتور ممالک نے متعدد تجارتی اور جغرافیائی سیاسی مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اپنے تعلقات کو استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں شروع کی ہیں شی جن پنگ اور جو بائیڈن کی ملاقات آخری بار اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی جہاں دونوں نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

    قانون کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کا فیصلہ کرے گا. نگران وزیر اعظم

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ نئی دہلی میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، روسی صدر کی جگہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہمیں اس بات کا علم ہے کہ اجلاس میں چینی وزیر اعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے،چین میں موجود دو غیر ملکی سفارتکار اور جی 20 ملک سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ شی جن پنگ کی جی 20 اجلاس کے لیے بھارت روانگی کا امکان بہت کم ہےچینی صدر کے بھارت نہ جانے کے حوالے سے انہیں چینی حکام نے بتایا تھا۔

    ڈاکٹر نے ڈیلیوری کے بعد لڑکی کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا

    عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چینی حکام کو نہیں معلوم کہ شی جن پنگ کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کررہے حال ہی میں کئی اہم امریکی حکام کے بیجنگ کے دورے کی وجہ سے شی جن پنگ اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات کا امکان بڑھ گیا تھا۔

    ان دوروں میں رواں ہفتے کے شروع میں کامرس سکریٹری جینا ریمنڈو کا دورہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان آمنے سامنے بات چیت کے لیے ایک اور سربراہی ملاقات پر بھی غور کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق 12 سے 18 نومبر کو سان فرانسسکو میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز کے اجلاس میں دنوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ہے۔

    چترال : بونی روڈ کشادگی،پہاڑ میں بلاسٹنگ سے ایک شخص زخمی، 8 گھروں کا نقصان

  • دنیا کی عمررسیدہ مرغی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    دنیا کی عمررسیدہ مرغی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    مشی گن: امریکا کے ایک فارم میں 21 سالہ مرغی نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکیٹ اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی : مشی گن میں مارسی پارکرڈارون اور ان کے شوہر ساتھ رہتے ہیں اور فارم میں کسی بھی جانورکومارا نہیں جاتا یہی وجہ ہے کہ اس فارم میں مرغیاں، کتے، بطخیں اور مور ایک ساتھ رہتے ہیں،مالکن کے مطابق یہ مرغی ایک داغدار انڈے سے پیدا ہوئی جسے ماں مرغی نے چھوڑ دیا تھا۔ مالکن نے اسے تالاب میں پھینکنے کی کوشش کی تاکہ کچھوے اسے کھالیں، اتنے میں انڈے سے ہلکی سی آوازآئی، اس کے بعد دوسری چہچہاہٹ سنی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ اندر زندہ ہے اور انڈے پر چٹخنے کا باریک نشان تھا۔
    gwr
    مالکن کے مطابق انہوں نے انڈہ کھولا تو اندر سے چوزہ برآمد ہوا بچے کو لیمپ سے حرارت دی گئی اور ہاتھ سے دانہ پانی دیا گیا چوزے کی جسامت کی وجہ سے اسے مونگ پھلی یا پینٹ کا نام دیا گیا ہرسال مئی میں مرغی کی سالگرہ آتی ہے جو اب 21 برس کی ہوچکی ہے۔
    gwr
    اس سے قبل میٹلڈا نامی مرغی کو سب سے زیادہ عمررسیدہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ میٹلڈا نامی مرغی 16 برس زندہ رہی تھی لیکن پینٹ نے اس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے تاہم 2011 میں مفی نامی مرغی مرگئی تھی جس کی عمر 23 سال 152 دن تھی اس کے بعد اب پینٹ دنیا کی سب سے عمررسیدہ مرغی ہے جس کی عمر سب سے زیادہ ہے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس خوبصورت مرغی کو ایک سند بھی عطا کردی ہے۔

  • امریکا کا یوکرین کوڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ

    امریکا کا یوکرین کوڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ

    امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ڈیپلیٹڈ یورینیم پر مبنی متنازعہ ٹینک شکن (armour-piercing) گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے روسی ٹینکوں کو تباہ کرنے کیلئے یوکرین کو ٹینک شکن ڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک دستاویز کے مطابق اور دو امریکی حکام نے علیحدہ طور پر اس کی تصدیق کی ہے، بائیڈن انتظامیہ پہلی بار یوکرین کو ختم شدہ یورینیم پر مشتمل متنازعہ ہتھیاروں سے چھیدنے والا اسلحہ بھیجے گی۔

    ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایسا بارود فائر کرنے کیلئےامریکی ساختہ ’ابرامز ٹینک‘ بھی یوکرین بھجوائے جائیں گےامریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کو 240 سے 375 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی امداد فراہم کی جائے گی تاہم پیکج کا حتمی فیصلہ صدر بائیڈن کریں گے پیکیج کی قیمت اور مواد کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

    روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

    یہ راؤنڈ، جو روسی ٹینکوں کو تباہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، یوکرین کے لیے نئے فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہیں جس کی نقاب کشائی اگلے ہفتے میں کی جائے گی یہ گولہ بارود امریکی ابرامز ٹینکوں سے فائر کیا جا سکتا ہے، جو اس معاملے سے واقف شخص کے مطابق، آنے والے ہفتوں میں یوکرین کو پہنچا دیا جائے گا۔

    اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو ڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کیا گیا تھا تاہم امریکا کی جانب سے پہلی مرتبہ یہ اسلحہ یوکرین بھیجا جائے گا اور ممکنہ طور پر تنازعہ کو جنم دے گا یہ بائیڈن انتظامیہ کے یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کے پہلے فیصلے کی پیروی کرتا ہے، اس طرح کے ہتھیاروں سے شہریوں کو لاحق خطرات پر خدشات کے باوجود۔

    سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

    واضح رہے کہ ڈیپلیٹڈ یورینیم اسلحہ پر تحفظات کے باعث یہ ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے، عالمی اتحاد اس کے استعمال کو کالعدم قرار دے چکے ہیں کیونکہ یہ ریڈیو ایکٹو ہوتا ہے اور سانس کے ذریعے اس کی خاک انسان کے جسم میں داخل ہونے سے یہ کینسر اور پیدائش میں نقص جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔

  • روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

    روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے

    ماسکو: روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (سرمت) سرحدوں پر نصب کر دیئے-

    باغی ٹی وی: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ روسکو سموس نےتصدیق کرتےہوئےکہا کہ بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت اسٹریٹجک کمپلکس کو کومبیٹ الرٹ پوزیشن پر نصب کردیا ہے ماہرین کے اندازوں کی بنیاد پر آر ایس 28 سرمت 10 ٹن تک وزنی جوہری وار ہیڈ کو دنیا بھر میں، شمالی اور جنوبی قطب دونوں پر کسی بھی مقام پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وہ ان اطلاعات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیا واقعی روس نے سرمت کو کومبیٹ الرٹ (جنگی تیاریوں) میں شامل کرلیا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

    روس نے اپریل 2022 میں سرمت میزائل کا تجربہ کیا تھا، لانچ کیے گئے میزائلوں نے روس کے مشرق بعید کے علاقے کامچٹکا جزیرہ نما پر اہداف کو نشانہ بنایا تھا روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت لندن کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے۔

    دوسری جانب ایران میں روسی ساختہ یاک 130 لڑاکا طیارہ پہنچ گیا ہے اور وہ ایرانی فضائیہ کا حصہ بن گیا ہے ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی ایسنا کی رپورٹ کے مطابق روسی ساختہ یہ جدید لڑاکا طیارہ پائلٹوں کی چوتھی نسل کے لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    سونےکی کان سے سونا لے جانے والی ٹیم پر حملہ،دو چینی شہریوں سمیت 4 …

    اپریل میں ایران نے یہ اعلان کیا تھا کہ اس نے روس سے ایس یو 35 لڑاکا طیارے خرید کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے ایران اور روس کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہیں اورخاص طور پر گذشتہ سال یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ان کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    یوکرین کے خلاف روس کی جاری جنگ میں ایرانی ڈرون ایک اہم عنصر رہے ہیں تہران نے ان ڈرونز کے بارے میں متعدد متضاد وضاحتیں پیش کی ہیں پہلے اس نے ماسکو کو یہ طیارے مہیا کرنے کی حقیقت سے انکار کیا اور پھر دعویٰ کیا کہ اس نے جنگ شروع ہونے سے پہلے روس کو ڈرون فروخت کیے تھے تاہم، تنازع میں استعمال ہونے والے ڈرونز کی تعداد ایران کی طرف سے جنگ میں بم لے جانے کی صلاحیت کے حامل ان ہتھیاروں کی مستقل ترسیل کی مظہر ہے۔

    بھارت نے شمسی مشن سورج کی جانب کیا روانہ

    جون میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ایران روس کو ماسکو کے مشرق میں ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کے لیے سامان مہیا کررہا ہے کیونکہ کریملن اس ہتھیارکی اپنے ہاں مسلسل دستیابی کو یقینی چاہتا ہے۔

  • امریکا نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

    امریکا نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

    ابوظہبی: امریکا نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنے سفیر کی باضابطہ تعیناتی کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی: امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے لیے 2021 کے بعد سفیر کی باضابطہ تعیناتی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائض منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے سفیر مارٹینا سٹرونگ نے کل واشنگٹن ڈی سی میں قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ، اسسٹنٹ سیکرٹری باربرا لیف، اماراتی سفارت کاروں، ساتھیوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے بارے میں، سفیر نے کہا کہ ہمارا مضبوط تعاون ہمارے ممالک کی بنیادی ترجیحات کی قریبی صف بندی کی عکاسی کرتا ہے جو ہماری مشترکہ سلامتی اور خوشحالی کی بنیاد ہے مارٹینا اسٹرونگ ایک کیرئیر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارتخانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں مارٹینا اسٹرونگ کو جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے-

    بھارت نے شمسی مشن سورج کی جانب کیا روانہ

    اس سے قبل وہ بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں جب کہ وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں متحدہ عرب امارات میں تعینات امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا مضبوط تعاون ہمارے ممالک کے ساتھ اہم ترجیحات، مشترکہ تحفظ اور استحکام کے لیے نزدیکی تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

    ایکس نے پرائیویسی پالیسی کو اپڈیٹ کر دیا

  • یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے،امریکا

    یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے،امریکا

    امریکا نے روس یوکرین جنگ میں روس کو ہتھیار فروخت کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو خبردار کردیا،کیونکہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اس تنازع میں روس کو ہتھیار فروخت کیے تو یہ اقدام پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرسکتا ہے۔

    امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے، ہم شمالی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل کے لیے بات چیت کو ختم کرے اور عوامی سطح پر روس کو ہتھیار نہ دینے کے وعدے کی پاسداری کرے۔

    جوہانسبرگ میں5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

    ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کو یقین ہےکہ روسی وزیر دفاع نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ سے جولائی میں ہونے والی ملاقات میں انہیں ہتھیاروں کی فروخت پر راضی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم جان کربی نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل سے متعلق ملنے والی انٹیلی جنس معلومات کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔

    کربی نے شمالی کوریا کا اپنے سرکاری نام، ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی پی آر کے پر زور دیتے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کے مذاکرات بند کرے اور ان عوامی وعدوں کی پاسداری کرے جو پیانگ یانگ نے روس کو ہتھیار فراہم کرنے یا فروخت نہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔

    لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورغیرقانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈزکےخلاف کریک ڈاؤن

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے پہلے روسی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا امریکہ اپنے حریفوں اور مخالفین کو خبردار کرتا رہا ہے، بشمول چین ، یوکرین میں اس کے فوجی حملے میں روس کی مدد کرنے کے خلاف۔