Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

    امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

    امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی،امریکہ نے دو چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ہانگ کانگ، ایران اور متحدہ عرب امارات میں قائم تیل کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے دورے کے ایک روز بعد ہی امریکا نے امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے-

    امریکی کوہ پیما دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سرکرکے واپس آنے کے دوران گہری کھائی…

    رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل اور مالیاتی لین دین میں سہولت فراہم کرنے پر چین، ہانگ کانگ، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات میں مقیم متعدد کمپنیوں پر پابندیاں عائد کیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کی نجی پیٹرولیم کمپنی نے ایران نے میتھول اور بیس آئل سمیت لاکھوں ڈالر مالیت کے پیٹرو کیمیکلز پراڈکٹس خریدیں جو چین بھیجی گئیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایرانی بروکرز کو ٹارگٹ کرتے ہوئے جنوبی اور مغربی ایشیا میں انہیں معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ پر معاشی پابندیاں عائد کیں، وزارت خارجہ نے خاص طور پر چین میں مقیم دو کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے-

    زاہدان میں مسلح افراد کا تھانے پر حملہ، 19افراد جان سے گئے:ہلاک شدگان کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

    انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ خزانہ ہانگ کانگ میں مقیم آٹھ دیگر کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر رہا ہے، ایران، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات، ایران کے ساتھ پیٹرو کیمیکل کی تجارت کے لیے۔

    درحقیقت ایران کی تیل کی معیشت امریکی پابندیوں سے شدید متاثر ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ایسی کئی رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری میدان میں نئی ​​ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جس سے ایٹمی جنگ کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایران جلد ہی ایک جوہری معاہدے پر دستخط کر سکتا ہے جس سے اس کے خلاف امریکی پابندیاں ختم ہو سکتی ہیں۔

    تاہم ایران کو اس معاہدے پر دوبارہ غور کرتے دیکھ کر امریکہ نےایک بار پھر سخت رویہ اختیار کرتے ہوئےایران کے ساتھ تیل کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔ امریکی محکمہ خزانہ نے خاص طور پر ان کمپنیوں کے نیٹ ورک پر پابندی لگا دی ہے جو کروڑوں ڈالر کی ایرانی پیٹرو کیمیکلز اور پیٹرولیم مصنوعات جنوبی اور مشرقی ایشیا کو فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔

    امریکی کانگریس ارکان کا یوکرین کو 12 ارب ڈالر فوجی اوراقتصادی امداد دینے پراتفاق

  • یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق،امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں

    یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق،امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں

    امریکہ نے یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں سے الحاق کے خلاف روس پر سخت پابندیاں عائد کر دیں-

    باغی ٹی وی : امریکی پابندیوں کے تحت روس کے سیکڑوں افراد اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روسی ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس اور قانون سازی کرنے والے ارکان بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آگئے۔

    روس کا یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان:یوکرین اورمغربی ممالک نے مسترد کردیا

    امریکی وزیر خزانہ جنیٹ ییلن نے اعلان کیا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین کے چار علاقوں کو دھوکہ دہی کے ذریعے اپنا حصہ بنانے کے لیے کرائے گئے ریفرنڈم کو ہم نہیں مانتے اور اس روسی اقدام کے باعث روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں یہ پابندیاں روس سے باہر بھی ہر اس شخص پر بھی ہوں گی جو روس کو اس سلسلے میں تعاون فراہم کرے گا اور سیاسی یا معاشی مدد دے گا۔


    وزیر خزانہ نے کہا کہ ان پابندیوں کا اطلاق روسی فوجی صنعتی کے 14 افراد، ان کے اہل خاندان اور سینئیر روسی حکام پر ہوگا، روسی قانون ساز ادارے کے 278 ارکان اور روسی مالیاتی شعبے کی تین اہم شخصیات پر یہ پابندیاں عائد ہوں گی-

    پیوٹن اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے،جوبائیڈن کی روسی صدر کو وارننگ

    امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ہم دھوکہ بازی کے ساتھ یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کرنے والے پیوٹن کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گےجس نے یوکرین کے علاقوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی ہے اس لیے ہم روسی فوجی صنعت کو مزید کمزور کرنے کے لیے یہ اعلان کر رہے ہیں۔

    امریکی وزارت خزانہ کے ذیلی شعبے جو غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کا ذمہ دار ہے روسی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 278 ارکان پر بھی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ان میں ڈوما کے 109 ارکان جبکہ فیڈرل کونسل کے 169 ارکان بھی شامل ہیں اسی روسی سنٹرل بنک کے گورنر پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    امریکی پابندیوں میں چینی کمپنی بھی آئی ہے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی روس کی دفاعی صنعت کی مدد کر رہی تھی، حالانکہ امریکہ نے اس پر پابندیاں کر رکھی ہیں روسی نائب وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے علاوہ روسی قومی سلامتی کونسل کے حکام پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

    امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 910 روسی حکام اور افراد پر امریکی ویزوں کے حصول کے لیے پابندی لگا رہے ہیں۔ ان میں روسی فوجی حکام کے ، بیلا روس کے فوجی حکام اور تمام روسی پراکسیز کے ارکان بھی شامل ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی سے یوکرین کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

    دوسری جانب روس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف امریکہ کی قرارداد ویٹو کردی ہے۔

    واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو اپنے ملک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ اعلان یوکرین کے ان خطوں میں ایک ریفرنڈم کے بعد کیا گیا جس کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

    روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا علاقوں کے عوام اب ہمارے ہم وطن بن گئے ہیں۔

    روس کے خلاف پابندیاں یورپی عوام کی غربت کا باعث بنی ہیں:ہنگری

  • امریکی کانگریس ارکان کا  یوکرین کو 12 ارب ڈالر فوجی اوراقتصادی امداد دینے پراتفاق

    امریکی کانگریس ارکان کا یوکرین کو 12 ارب ڈالر فوجی اوراقتصادی امداد دینے پراتفاق

    امریکا یوکرین کو سویلین سکیورٹی امداد کے لیے 45 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم دے گا۔

    باغی ٹی وی :سکائی نیوز کے مطابق امریکی ارکان کانگریس نے یوکرین کو 12 ارب ڈالر فوجی اوراقتصادی امداد دینے پراتفاق کرلیا۔ بائیڈن انتظامیہ کی درخواست پر کانگریس کا حالیہ فیصلہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں امریکی پارٹیوں کی کیف کیلئے حمایت کی عکاسی کر رہا ہے۔

    امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق اس امداد میں 4.5ارب ڈالر سے یوکرین کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا اس میں سے 2.7 ارب ڈالر سے فوجی، انٹیلی جنس اور دیگر دفاعی سازو سامان بھی یوکرین کو دیا جائے گا۔

    اس امداد میں وہ 4.5 ارب ڈالر بھی شامل ہوں گے جن کے ذریعہ یوکرین میں اگلی سہ ماہی کے دوران حکومت کے بجٹ کو براہ راست سپورٹ کیا جائے گا۔

    امریکا نے فوجی امداد کے بعد یوکرین کو سویلین امداد دینے کا بھی کہا ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو 45 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز کی سویلین امداد فراہم کرے گا سویلین امداد یوکرین کے جرائم کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ہوگی۔

    روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے 4 صوبوں میں ریفرنڈم:روس ہمارا مرکز ہوگا:شہریوں کی…

    ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کی انتظامیہ کو ملازمین کی ضروری تنخواہوں کی ادائیگی ، تنازعات سے فرار ہونے والے شہریوں کی مدد اور دیگر اخراجات کیلئے یہ رقم ادا کی جارہی ہے۔

    واضح رہے اس ماہ بائیڈن نے کانگریس سے کہا تھا کہ وہ یوکرین کو 11.7 ارب ڈالر مالیت کی نئی ہنگامی فوجی اور اقتصادی امداد فراہم کرنے کی منظوری دے۔ یہ ادائیگی عارضی اخراجات کے بل کے تحت کی جائے۔

    خیال رہے یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا اور یورپی ممالک یوکرین کی مدد کر رہے ہیں 7 ماہ سے جاری جنگ میں واشنگٹن پہلے ہی اپنے اتحادی یوکرین کو اربوں ڈالر کی سکیورٹی اور اقتصادی امداد بھیج چکا ہے-

    پیوٹن یوکرین میں آپریشن کی خود کمان کررہے ہیں،امریکی انٹیلی جنس

  • امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لیے پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا بلاول بھٹو زرداری نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

    آرمی چیف سے کینیڈین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    ملاقات کے بعد امریکی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈپلومیسی پھر سے لوٹ آئی ہے ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتے ہیں، یہ سبز انقلاب کا وقت ہے امید کرتے ہیں کہ صدر جو بائیڈن اس کی قیادت کریں گے۔

    امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاریوں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے، فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

    بلاول زرداری کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ واشنگٹن میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈسن سان فرنٹئیر (ایم ایس ایف) اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی اس موقع پر وفد کی سربراہ جنرل ڈائریکٹر وکی ہاکن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر ایم ایس ایف کے کردار کو سراہا۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچ گئے

  • حالیہ سیلاب کے دوران امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے،پاکستان امریکہ تعلقات نہیں، ڈیرک شولیٹ

    حالیہ سیلاب کے دوران امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے،پاکستان امریکہ تعلقات نہیں، ڈیرک شولیٹ

    امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولیٹ نے کہا ہے کہ 2010 کے سیلاب کے مقابلے میں حالیہ سیلاب کے دوران امریکی امداد میں کمی کی وجہ وسائل کا فقدان ہے،پاکستان امریکہ تعلقات نہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈیرک شولیٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے پانچ کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کی یقین دہانی کے علاوہ پاکستان امریکہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے حوالے سے تقریبات میں بھی شرکت کی تھی۔

    عالمی رہنماؤں نے یقین دلایا کہ پورے اخلاص کے ساتھ پاکستان کی مدد کی جائے گی،وزیراعظم

    واشنگٹن سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈیرک شولیٹ کا کہنا تھا کہ سنہ 2010 میں صورتحال یکسر مختلف تھی۔امریکی کانگریس نے اس وقت پاکستان میں عوام کی فلاح کے لیے اربوں ڈالر مختص کر رکھے تھے جو افغان جنگ میں کی گئی کوششوں کے اعتراف میں دیے گئے تھے لیکن اس وقت ہمارے پاس وہ وسائل نہیں۔

    خیال رہے کہ سنہ 2010 میں افغان جنگ عروج پر تھی اور اس دوران امریکہ پاکستان کو اپنا قریبی اتحادی سمجھتا تھا تاہم گذشتہ 12 سال کے دوران امریکہ پاکستان تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے ہیں گذشتہ برس امریکی کی سربراہی میں نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہوا تھا جس کے بعد سے وہاں طالبان کی حکومت ہے۔

    ہمیں تعمیر نو اور بحالی کے لیے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    تاہم ڈیریک شولیٹ کے مطابق امداد میں واضح کمی کی وجہ تعلقات میں سرد مہری ہرگز نہیں بلکہ عالمی معاشی بحران اور یوکرین جنگ بھی اس کی وجوہات میں سے ہیں دنیا میں تقریباً ہر جگہ ہی معاشی مشکلات گھمبیر ہو رہی ہیں اور یورپ اس وقت یوکرین جنگ کے باعث اپنے سب سے بڑے انسانی المیے سے گزر رہا ہے۔

    انہوں نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ یورپی یونین نے اس سال کے اپنے زیادہ تر وسائل پہلے ہی خرچ کر دیے ہیں لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی میں اگلے کئی ماہ لگ سکتے ہیں اس لیے ہمیں امداد کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ورلڈ بینک پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرے گا جس سے یہ معلوم ہو گا کہ پاکستان میں کن چیزوں کی خصوصاً ضرورت ہے اور جب ہمارے پاس یہ معلومات ہوں گی، تو ہمیں واضح انداز میں حکمتِ عملی بنانے کا موقع ملے گا۔

    واضح رہے کہ سنہ 2010 کے سیلاب کے باعث حالیہ سیلاب سے کم تباہی ہوئی تھی تاہم امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے اس ضمن میں بڑھ چڑھ کر امداد دینے کے علاوہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے شرائط میں نرمی کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2010 کے سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان کے لیے 90 کروڑ ڈالر کی امداد کا اہتمام کیا گیا تھا اور آئی ایم ایف سے بجٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی منظوری بھی دلوائی گئی تھی۔

    اس کے علاوہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کی مدد کرنے میں امریکی تعاون پیش پیش تھا۔

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ درج

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ درج

    نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے کچھ بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے بچوں اور کاروبار کے خلاف مقدمہ امریکی ریاست نیویارک کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔

    یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    سی این این کے مطابق سابق صدر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج ہوا ہے جس میں ان پر مالی فوائد کے حصول کی خاطر جھوٹ بولنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

    نیویارک کی اٹارنی جنرل نے بدھ کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے تین بچوں اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف ایک بڑا مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے ایک وسیع دھوکہ دہی میں ملوث تھے جسے سابق صدر مالی فوائد کے حصول کیلئے استعمال کرتے تھے۔

    بھارتی پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ

    200 سے زائد صفحات پر مشتمل مقدمے میں، اٹارنی جنرل لیٹیا جیمزنے الزام لگایا ہے کہ ٹرمب نے دھوکہ دہی سے اپنے کاروبار کو وسعت دی مالی حالت کے بیانات بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے اور اس کے نتیجے میں ہم مدد کے خواہاں ہیں، اور مسٹر ٹرمپ، ٹرمپ آرگنائزیشن، ان کا خاندان ان سب کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ دائر مقدمے میں ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور ایرک ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    اس ضمن میں امریکی ریاست نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے جیمز نے نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طریقے سے دولت کو اربوں ڈالرز تک بڑھایا، 10 سال میں 200 سے زائد مرتبہ مالیاتی گوشواروں میں دھوکہ دہی کی۔

    رپورٹ کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا کہ سابق امریکی صدور کو بھی عام شہریوں کی طرح قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔

    ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر…

  • یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یوکرین کے متعدد علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان،امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکی

    یوکرین کے مشرقی خطے دونباس میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں اوریوکرین کے روسی فوج کے زیرقبضہ علاقے کھیرسن میں کریملن کے حامی حکام نے روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے جس پر امریکا نے روس کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے-

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو اسے مزید نتائج برآمد ہوں گےانہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے مزید نتائج برآمد ہوں گے اس کے لیےامریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یہ اقدام جنگ کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جبکہ اسے مغربی ممالک کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    العربیہ کے مطابق یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ دونباس اور کھیرسن میں 23 سے 27 ستمبر تک روس کا حصہ بننے کے لیے ریفرینڈم منعقد ہوگا فروری میں یوکرین میں فوج بھیجنے سے کچھ دیرقبل روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے خود ساختہ دونیتسک اور لوگانسک جمہوریہ کو آزاد تسلیم کیا تھا یوکرین میں روس کی جارحیت کےابتدائی دنوں میں ماسکو کے فوجیوں نے جنوبی علاقے کھیرسن میں بھی ووٹنگ کا انعقاد کیا تھا

    العربیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ علیحدگی پسندعہدیدارڈینس میروشنیچینکو نے لوگانسک نیوز پورٹل کوبتایا کہ عوامی کونسل نے کھیرسن میں ریفرینڈم کے دن 23 ستمبر سے 27 ستمبر تک مقرر کرنے کی منظوری دی ہےاس کےکچھ ہی دیر بعد دونیتسک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نےاعلان کیا کہ اسی تاریخ کو دونباس میں بھی ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

    روس کا ایک بار پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ

    ایک الگ بیان میں دونیتسک باغی گروپ کے رہنما ڈینس پشیلن نے صدرولادیمیرپیوٹن پرزوردیا ہے کہ وہ اس خطے کو جلد سے جلد روس کا حصہ بنانے پر غورکریں دونباس کے طویل عرصے سے مصائب کا شکار لوگ اس عظیم ملک کا حصہ بننے کے مستحق ہیں، جسے انھوں نے ہمیشہ اپنا مادرِوطن سمجھا ہے-

    ماسکو کے مقرر کردہ اس خطے کے سربراہ ولادیمیرسالدو نے ستمبر کے اسی ہفتے میں ریفرینڈم کا اعلان کیا ہے اورایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کھیرسن خطے کے روسی فیڈریشن میں داخلے سے ہمارا علاقہ محفوظ ہو جائے گا اور تاریخی انصاف بحال ہو جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یوکرین اورنیٹو کے رکن ممالک کی مسلح افواج کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود یہ ایک ضروری فیصلہ ہے۔نیٹو ممالک ہماری سرزمین پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے لیے ہتھیار مہیا کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دونباس کے صنعتی علاقے کے بڑے حصے پر 2014ء سے ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہےتب ملک گیر مظاہروں کے بعد یوکرین کے کریملن نوازصدر کو معزول کردیا گیا تھا اس وقت روس نے یوکرین کے علاقے جزیرہ نما کریمیا کو پارلیمان میں رائے شماری کے بعد ضم کر لیا تھا۔روس کے اس اقدام پریوکرین اورمغرب نے تنقید کی تھی اور اس کے ردعمل میں مغربی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں۔

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

  • امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل

    امریکا کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل

    بیجنگ: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے اعلان کے بعد چین نے سخت ردِ عمل سامنے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے مسئلے پر کشیدگی برقرار ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے بیان پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین کی واحد آئینی حکومت ہے-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ نینگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ تائیوان کے معاملے پر امریکا اور چین کے درمیان کچھ عرصے سے سرد جنگ جاری ہے۔ امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہم کے بھاری پیکج کا بھی اعلان کر چکا ہے۔

    گزشتہ روز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔ اور اس متعلق ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

    بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ کافی عرصہ سے ہی ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ سے اتفاق کرتا ہے۔ تائیوان اپنی آزادی کا فیصلہ خود کرتا ہے، ہم تائیوان کی آزادی کیلئے متحرک ہیں نہ اس کی حوصلہ افزائی کررہے ، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

    بائیڈن کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعہ نے کہا تھا کہ امریکی پالیسی باضابطہ طور پر تبدیل نہیں ہوئی۔ امریکہ یہ نہیں بتائے گا کہ وہ جزیرہ تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں تاہم یہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اپنا فیصلہ ہے۔

    امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے آرمز پیکج کا اعلان کیا جبکہ نئے اسلحہ پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ یہ جوبائیڈن انتظامیہ کی طرف سے تائیوان کے لیے بڑا اسلحہ پیکج تصویر کیا جاتا ہے۔

    تائیوان 60 ہرپون بلاک ٹو میزائل کی خریداری پر 355 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ اس سسٹم کے ذریعے سمندر کے راستے کسی بھی حملے کو ناکام بنایا جا سکے گا۔

    امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،چئیرمین امریکی خارجہ امور…

  • امریکا اورطالبان کے درمیان دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ

    امریکا اورطالبان کے درمیان دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ

    کابل : امریکا اور طالبان کے درمیان دوحامعاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جیل میں قید سینئر طالبان رہنما حاجی بشیر نور زئی ایک معاہدے کے تحت رہا ہوکر کابل پہنچ گئے جن کے بدلے میں طالبان حکومت نے بھی امریکی انجینیئر کو آزاد کردیا۔

    طالبان حکومت کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2005 سے گرفتار رہنما بشیر نور زئی کابل پہنچ گئے جن کے بدلے میں امریکی انجینئر مارک فریرچس کو رہا کیا گیا ہے۔


    قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل ائیرپورٹ پر امریکی شہری مارک فریچس کو امریکی اہلکاروں کے حوالے کیا جبکہ امریکی اہلکاروں نے طالبان رہنما حاجی بشیر نورزئی کو طالبان کے حوالے کیا-


    وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا کہ حاجی بشر کی رہائی افغان امریکا تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ ان کی رہائی سے واضح ہوگیا مسائل کا واحد حل مذاکرات کی میز ہے۔اگر دونوں ممالک ایک دوسرے کے مفاد کا خیال رکھیں تو دونوں کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہیں۔


    امریکی سول انجینیئر مارک فریرچس افغانستان میں بطور کنٹریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے اور طالبان نے انھیں 31 جنوری 2020 کو حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد طالبان نے انجینیئر کے بدلے بشیر نور زئی کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

    اس حوالے سے افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ حاجی بشیر نورزئی طالبان کے سینیئر رہنما تھے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 17 سال سے امریکی جیل میں قید تھے۔


    2005 میں وہ دبئی سے نیویارک گئے تھے تاکہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات شروع کرسکیں تاہم تمام تر اخلاقی معیارات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور عمر قید کی سز اسنادی گئی۔

    واضح رہے کہ بشیر نور زئی گوانتا نامو بے جیل میں قید نہیں تھے بلکہ ایک امریکی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔ انھیں 50 ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن امریکا اسمگل کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    طالبان رہنما کے وکلاء نے عدالت میں ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مؤکل کو بے بنیاد کیس میں پھنسایا گیا ہے کیوں کہ امریکی پولیس کے پاس ان کی گرفتاری کا ٹھوس جواز نہیں تھا۔

  • چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر تائیوان پر کوئی غیر معمولی حملہ کیا گیا تو ہم ضرور جواب دیں گے۔

    روس یوکرین میں کیمیائی یا ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے،امریکا

    امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے تائیوان کے حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے تائیوان کی سیکیورٹی کے لیے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

    بائیڈن نے کہا امریکہ کافی عرصہ سے ہی ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ سے اتفاق کرتا ہے۔ تائیوان اپنی آزادی کا فیصلہ خود کرتا ہے، ہم تائیوان کی آزادی کیلئے متحرک ہیں نہ اس کی حوصلہ افزائی کررہے ، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

    ان سے پھر پوچھا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملے کا فیصلہ کیا تو کیا امریکی مردو خواتین تائیوان کا دفاع کریں گے تو جواب میں بائیڈن نے ہاں میں جواب دیا۔

    بائیڈن کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعہ نے کہا کہ امریکی پالیسی باضابطہ طور پر تبدیل نہیں ہوئی۔ امریکہ یہ نہیں بتائے گا کہ وہ جزیرہ تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں تاہم یہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اپنا فیصلہ ہے۔

    دوسری جانب یوکرین اورروس کے درمیان جاری جنگ سےمتعلق امریکی صدر نے کہا روسی صدر پیوٹن ہمارے ارادے کو توڑ نہیں سکتا۔ امریکہ یوکرین کی اس وقت تک مدد کرتے رہے گا جب تک اسے ضرورت رہے گی۔

    افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے چین نے پھرمطالبہ کردیا

    امریکی صدر بائیڈن نے کہا یوکرین جنگ نہیں ہار رہا بلکہ کچھ علاقوں میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ اس کی وجہ یوکرین کو دی جانے والی بڑی امداد اور یوکرین عوام کی بے مثال بہادری اور عزم ہے۔

    امریکی صدر نے کہا روس کی یوکرین سے مکمل بے دخلی اور اس کی خودمختاری کو تسلیم کرنا اور یوکرینی عوام کا روس کو ہزیمت کا شکار کرنا ہی جنگ میں یوکرین کی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان حالات سےمعلوم ہوگیا کہ روس اتنا اہل اور قابل نہیں جتنا لوگ اس کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ روس یوکرین کے بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہا اور وہاں پر تباہی پھیلا رہا، اس سب کو فتح نہیں کہاجاسکتا بلکہ یہ تو ایک گھناؤنی حرکت ہے، اسے فتح سمجھنا مشکل ہے۔

    خیال رہے کہ چند ماہ پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تائیوان کا سوال خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے، جس میں کسی غیر ملکی مداخلت کا جواز نہیں۔

    بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا،کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا