Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا کا یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج

    امریکا کا یوکرین کے لئے 250 ملین ڈالر کا عسکری امدادی پیکیج

    امریکا نے یوکرین کے لیے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یوکرین کے لیے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو 250 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج دیں گے،اس امدادی پیکیج میں جدید اسلحہ، گولہ بارود ،بارودی سرنگیں صاف کرنے والے آلات بھی شامل ہوں گے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یوکرین کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا چاہتا ہے امریکا یوکرین کو اب تک 43 ارب ڈالر سے زائد کی عسکری امداد دے چکا ہے

    قبل ازیں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے ہماری بین الاقوامی سرگرمیاں کم نہیں ہوں گی ، اتحادی ممالک یوکرین کے لیے توپ خانے ، بکتر بند گاڑیاں، فضائی دفاع اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے آلات پر مشتمل نئے دفاعی پیکجز کی ہماری ضروریات سے واقف ہیں ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں

    یوکرین ،امن کا عمل کامیاب ہو گا؟

    جو طالبعلم یوکرین میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، انہیں واپس بلایا جائے گا،یوکرینی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس

    امریکا نے واضح کردیا ہے کہ روس سے تنازعہ ختم ہونے تک یوکرین کو نیٹو میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے اب تک یوکرین میں 9511 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 17,206 افراد زخمی ہوئے ہیں، روسی افواج کے زیر قبضہ یوکرین کے کچھ حصوں میں 2,115 شہری مارے گئے جب کہ اصل اعداد و شمار کافی زیادہ ہیں کیونکہ بعض مقامات پر جہاں شدید لڑائی چل رہی ہے وہاں سے معلومات تک رسائی میں تاخیر ہوئی ہے

  • امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    امریکا:یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

    امریکا کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا کے سائنس کیمپس میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ یونیورسٹی کی شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا پروفیسر کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ صبح کیمپس کی لیبارٹری کے نزدیک چہل قدمی کر رہے تھے انھیں نہایت قریب سے گولیاں ماری گئیں پولیس اور امدادی ٹیموں کے پہنچنے تک زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پروفیسر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

    پولیس نے اعلان کیا کہ کوئی شخص بھی کلیئرنس ملنے تک باہر نہ آئے، ایک مسلح شخص دہشت گردی کے ارادے سے اب بھی یونیورسٹی میں موجود ہے فائرنگ کی ابتدائی رپورٹس آنے کے 3 گھنٹے بعد ملزم یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں مزید ہلاکتوں سے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ہےملزم کی جانب سے فائرنگ کا مقصد اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

    سوشل میڈیا پر پولیس کی جانب سے مسلح شخص کی تصویر بھی شیئر کی گئی یہ تصویر یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی آئی ڈی کارڈ پر لگی تصویر سے کافی مشابہ ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی،بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا اور تمام طلبا اور اسٹاف کو بحفاظت باہر نکالا۔

    یونیورسٹی کے چانسلر کیون گوسکیوِچز نے یونیورسٹی کو دو روز کے لیے بند کردیا اور اپنے بیان میں کہا کہ فیکلٹی نے ایک مخلص اور ذہین رکن کو دہشت گردی کے واقعے میں کھو دیا۔ یہ یونیورسٹی کا ایک بڑا نقصان ہےواقعے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

  • انتخابات میں تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،مغربی ممالک کا انتباہ

    انتخابات میں تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،مغربی ممالک کا انتباہ

    مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے،مغربی ممالک چاہتے ہیں نہ صرف انتخابات وقت پر ہوں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کا میدان فراہم کیا جائے-

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں یہ ممالک ہمیشہ جمہوریت کی وکالت کرتے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں انتخابات کا انعقاد کسی بھی ترقی پسند جمہوری معاشرے کا نچوڑ ہےمغربی دارالحکومتوں میں خدشات ہیں کہ پاکستان میں انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے اور موجودہ نگراں سیٹ اپ مقررہ مدت سے آگے جا سکتا ہے۔

    اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار

    آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 دن کے اندر کرانا ہوں گے تاہم پی ڈی ایم حکومت کے دور میں مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) نے مردم شماری کے نئے نتائج کی منظوری دی تھی،سفارتی ذرائع نے بتایا حلقہ بندیوں اور بعض تکنیکی معاملات کی وجہ سے چند ماہ کی تاخیر برداشت کی جا سکتی ہے تاہم، اگر انتخابات اگلے سال فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوئے تو ملک کیلیے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں اس سے آئی ایم ایف سمیت امریکی زیر قیادت مالیاتی اداروں کے ساتھ پاکستان کی شمولیت پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے-

    خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق

    ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ سچ کہوں تو اگر انتخابات فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، تو ہمارے لیے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی یہی سطح برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہو جائے گا ایک اور سفارتی ذرائع نے میڈیا پر پابندی اور بعض سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جس پر ہماری گہری نظر ہے۔

    کینیڈا میں ملازمت ایک شکنجہ ہے. افریقی مہاجر

  • امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

    امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

    واشنگٹن: امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکس ول کے ڈالر جنرل اسٹور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اسٹور میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آورنےخود کشی کر لی-

    پولیس کےمطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے پیش آیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ملزم نے فائرنگ سے قبل قریب موجود یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

    ایران : بس کھائی میں جاگری ،10 افراد ہلاک اور 8 زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نسلی منافرت پر مبنی ہے کیونکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے کہا تھا کہ وہ سیاہ فاموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، مسلح شخص کے پاس سے ایک منشور بھی برآمد کیا گیا ہے، حملہ آور کی عمر 20 برس کے قریب تھی اور وہ سفید فام تھا،امریکا کی مختلف ریاستوں میں اس سال کے پہلے 8 ماہ میں قتل عام کے کم سے کم 470 واقعات ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرکو دہشتگردی کےالزام میں سزا سنادی گئی

    دوسری جانب مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے، اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا داخلی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے12 افراد ہلاک ہوگئے ، 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں،مڈغاسکر کے وزیراعظم حادثے کے موقع پر اسٹیڈیم میں مومود تھے، انہوں نے حادثے کو المناک قرار دیا جبکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔

    کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں دریافت

  • امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرکو دہشتگردی کےالزام میں سزا سنادی گئی

    امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرکو دہشتگردی کےالزام میں سزا سنادی گئی

    امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو دہشتگردی کے الزام میں سزا سنادی گئی، 216 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، جو کہ 18 سال کے برابر ہے-

    باغی ٹی وی: عدالتی دستاویزات کے مطابق31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود نے داعش کیلئے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا، وہ منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کیلئے کام کر رہا تھا ڈاکٹر محمد مسعود نے جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کیلئے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا،ڈاکٹر محمد مسعود H1B ویزہ پر امریکہ آیا تھا، اسے مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، مسعود نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کے لیے اپنے بیرون ملک سفر کی سہولت کے لیے ایک خفیہ پیغام رسانی کی ایپلی کیشن کا استعمال کیا-

    چندریان تھری مشن: چاند پرروور کے لینڈر سے نیچے اترنے کی پہلی ویڈیو جاری

    مسعود نے دولت اسلامیہ عراق و الشام (ISIS) میں شامل ہونے کی اپنی خواہش کے بارے میں متعدد بیانات دیئے، اور اس نے نامزد دہشت گرد تنظیم اور اس کے رہنما سے اپنی وفاداری کا عہد کیا مسعود نے امریکہ میں "لون وولف” دہشت گرد حملے کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ 21 فروری 2020 کو، مسعود نے شکاگو، الینوائے سے عمان، اردن کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ خریدا اور وہاں سے شام جانے کا ارادہ کیا۔

    16 مارچ 2020 کو مسعود کے سفری منصوبے بدل گئے کیونکہ اردن نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے آنے والے سفر کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دیں اس کے بعد مسعود نے ایک ایسے فرد سے ملنے کے لیے منیاپولس سے لاس اینجلس جانے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بارے میں اسے یقین تھا کہ وہ اسے ISIS کے علاقے تک پہنچانے کے لیے کارگو جہاز کے ذریعے سفر میں اس کی مدد کرے گا۔

    کینیڈین نائب وزیراعظم کو ٹریفک پولیس نے جرمانہ کردیا

    19 مارچ 2020 کو، مسعود نے روچیسٹر سے منیپولس سینٹ کا سفر کیا پال بین الاقوامی ہوائی اڈے (MSP) لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے لیے جانے والی پرواز میں سوار ہونے کے لیے۔ ایم ایس پی پہنچنے پر، مسعود نے اپنی فلائٹ میں چیک ان کیا اور بعد میں ایف بی آئی کی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کر لیا۔

    مسعود کی گرفتاری کے بعد امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے تحقیقات میں حصہ لیا تھا مینیسوٹا ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ یو ایس اٹارنی اینڈریو آر ونٹر اور ٹرائل اٹارنی دمتری سلاوین نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے انسداد دہشت گردی سیکشن نے مقدمہ چلایا جبکہ گزشتہ سال اگست میں ڈاکٹر محمد مسعود نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشتگرد تنظیم کو سپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتا تھامنی سوٹا کی عدالت نے دہشتگردی کے الزام میں ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا سنا دی-

    امریکی طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ

  • ضروری نہیں کہ امریکا کے سے ہر بات پر اتفاق ہو،نگران وزیراعظم

    ضروری نہیں کہ امریکا کے سے ہر بات پر اتفاق ہو،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے،

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں پاکستان کے ہر معاملے میں امریکا کیساتھ متفق ہو، پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات ہیں،ملکوں کے درمیان اتفاق اور اختلاف رہتا ہے، امریکا کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری چاہتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا سے سے قریبی تعاون ہے،

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 200 برس میں امریکا نے زبردست ترقی کی دیگر ممالک امریکا کی ترقی سے سیکھ سکتے ہیں، ہم نے مل کر امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،ریاست اور عوام کے درمیان ایسے سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو، ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے، امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک کا بڑا اتحاد بھی ہمارے پڑوس میں رہا،

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات 

  • 21 بھارتی طلبا امریکا سے جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ

    21 بھارتی طلبا امریکا سے جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ

    امریکا نے 21 بھارتی طلباء کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ویزا کی رسمی کارروائیاں مکمل کر لی تھیں لیکن انہیں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ہوائی اڈوں پر دستاویزات کی جانچ اور حراست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے جو جعلی ویزوں کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھےامیگریشن حکام نے طلبہ سے طویل تفتیش کرکے موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا جب کہ امریکا نے تمام 21 طلبہ پر 5 سال کے لئے امریکا میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔

    طلباء نے حکام سے دوران جانچ سوالات کئے، کیونکہ انہیں یقین تھا کہ انہوں نے اپنے ویزوں کے لیے تمام تقاضے پورے کر لیے ہیں اور وہ کالجوں میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    طلبا نے کہا کہ انہیں اس بارے میں مناسب معلومات نہیں دی گئیں کہ انہیں واپس کیوں بھیجا گیا اور یہ فرض کیا گیا کہ اس کا ان کے ویزا دستاویزات سے کوئی تعلق ہے کچھ طلباء نے کہا کہ ان کے فون اور یہاں تک کہ واٹس ایپ چیٹس بھی چیک کیے گئے ہیں۔

    کچھ طلباء نے کہا کہ انہیں سکون سے نکل جانے کو کہا گیا اور اگر انہوں نے اعتراض کیا تو سنگین قانونی کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔ کچھ نے کہا کہ جن مشترکہ یونیورسٹیوں کی سربراہی میں کی گئی تھی ان میں مسوری اور ساؤتھ ڈکوٹا کی ریاستیں شامل ہیں۔

    آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

  • امریکا کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش

    امریکا کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش

    امریکا کے چڑیا گھر میں نایاب زرافے کی پیدائش ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا-

    باغی ٹی وی: امریکا کے ایک ٹینیسی چڑیا گھر مادہ زرافہ، جو 31 جولائی کو پیدا ہوئی جس کے جسم پر مخصوص کوئی نشان نہیں ہے اور وہ پورے بھورے رنگ کا ہے اور عجیب و غریب بات یہ بھی ہے کہ اس کی گردن غیر معمولی طور پر لمبی بھی نہیں ہے،چڑیا گھر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زرافہ 6 فٹ لمبا ہے اور اب اپنی ماں اور چڑیا گھر کے عملے کی نگرانی میں ہے۔


    چڑیا گھر کا ماننا ہے کہ زرافہ ایک قسم کا ہے، اس لیے کہ زرافے اپنی دبیز شکل کے بغیر بہت کم ہی پیدا ہوتے ہیں،دھبوں کے نیچے کی جلد میں خون کی نالیوں کا ایک ایسا نظام بھی ہوتا ہے جو زرافوں کو ہر پیوند کے بیچ میں گرمی چھوڑنے کی اجازت دیتا ہے، جوتھرمل ریگولیشن کی ایک شکل ہوتی ہے محققین کا خیال ہے کہ یہ نمونے ان کی ماؤں سے وراثت میں ملے ہیں۔

    پوپ فرانسس کا مذاہب کے نام پر تشدد کا شکار افراد کے دن پر خصوصی …

    برائٹس زو نے کہا کہ اسے امید ہے کہ غیر معمولی پیدائش سے دنیا میں زرافوں کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ دنیا کے سب سے لمبے جانور کو افریقہ میں اس کے مسکن کے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی شکار سے بھی خطرہ ہے۔

    برائٹس چڑیا گھر کے بانی، ٹونی برائٹ نے مقامی ٹیلی ویژن نیوز اسٹیشن WCYB کو کہاکہ ہمارے پیٹرن لیس بچے زرافے کی بین الاقوامی کوریج نے زرافے کے تحفظ پر ایک انتہائی ضروری روشنی ڈالی ہےجنگلی آبادی خاموشی سے معدومیت کی طرف بڑھ رہی ہے، جنگلی زرافے کی 40 فیصد آبادی صرف پچھلی تین دہائیوں میں ختم ہو گئی ہے۔

    حکومت شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے،نگران وزیراعظم

    چڑیا گھر نے عوام کے لیے نئے زرافے کا نام رکھنے کے لیے مقابلے کا اعلان کیا ہےشارٹ لسٹ کیے گئے نام میں ایک Kipekee ہیں، جس کا مطلب سواحلی میں "منفرد” ہے۔ Firayali جس کا مطلب ہے غیر معمولی اور شکیری، جس کا مطلب ہے "وہ سب سے خوبصورت ہے” اور جمیلہ، جس کا مطلب "عظیم خوبصورتی میں سے ایک” ہے۔

  • امریکی ریاست میں سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر الرٹ جاری

    امریکی ریاست میں سمندری طوفان ہلیری کے پیش نظر الرٹ جاری

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ہلیری نامی سمندری طوفان کے پیش نظرجنوبی حصے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ممکنہ سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کی توقع ہے حکام نے کہا کہ کیلیفورنیا میں111 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہے مزید بتایا کہ لاس اینجلس، سان ڈیاگو، جنوبی کیلیفورنیا، نیواڈا اور ایریزونا میں بارش متوقع ہےامریکی نیشنل ویدر سرو س کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان اور سمندری طوفان پیشگوئی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ انتظامیہ نے کیلیفورنیا میں ساحلی لوگوں کیلئے شیلٹر ہومز قائم کر دیئے گئے ہیں،ان کے دفتر سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق، "زمین پر 7,500 سے زیادہ بوٹس” پہلے ہی سمندری طوفان ہلیری کے اثرات سے بچانے میں مدد کے لیے تعینات ہیں۔

    چاند پر بھیجے گئے روسی خلائی مشن کو لینڈنگ سے قبل ہنگامی صورتحال کا …

    گورنر گیون نیوزوم نے جنوبی کیلی فورنیا کے بیشتر حصوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تاکہ سمندری طوفان ہلیری کے ردعمل اور بحالی کی کوششوں میں مدد کی جا سکے کیونکہ ریاست آج سے شروع ہونے والے طوفان کے پیشن گوئی کے اثرات سے قبل وسائل کو متحرک اور مربوط کر رہی ہے-

    نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق، طوفان، جو جنوب مغرب کے کچھ حصوں پر ایک سال سے زیادہ کی بارش برسا سکتا ہے، ہفتے کی رات کو کیٹیگری 2 کے طوفان سے کیٹیگری 1 کے طوفان میں تبدیل ہو گیا، جیسا کہ یہ کیلیفورنیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مرکز نے کہا کہ طوفان میں زیادہ سے زیادہ 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    لداخ: بھارتی فوج کا ٹرک کھائی میں جاگرا،9 فوجی ہلاک، 2 زخمی

    طوفان تیز ہو گیا ہے اور توقع سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اب یہ 18 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے، اور اس وقت سان ڈیاگو سے 535 میل جنوب مشرق میں واقع ہےہلیری کی کمزوری جاری رہنے کی توقع ہے کیونکہ وہ شمالی کیلیفورنیا کی طرف ٹھنڈے پانیوں کے ذریعے شمال غرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    جنوب مغرب کے رہائشی "تباہ کن اور جان لیوا سیلاب” کے لیے تیار ہیں کیونکہ اس نظام سے توقع کی جاتی ہے کہ اس خطے کو ایک نایاب طوفان کے طور پر متاثر کرے گا، جس کے شدید ترین اثرات اتوار سے پیر تک متوقع ہیں طوفان سے آنے والی سیلابی بارش ہلیری کی تیز ہواؤں کے مرکز سے پہلے ہی اچھی طرح آنا شروع ہو جائے گی۔ نیشنل ہریکین سنٹر کے مطابق، یہ ہوائیں اتوار کی صبح کے ساتھ ہی مزید تیز اور خطرناک بارش کے ساتھ پہنچ سکتی ہیں۔

    ہالینڈ میں سیاستدان کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

  • لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    سانتو دومنگو: لاطینی امریکی ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے،مرنے والوں میں 4 ماہ کا نومولود بچہ بھی شامل ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق دھماکہ دارالحکومت سانتو دومنگو کے کاروباری مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے 9 عمارتیں متاثر ہوئیں جن میں سے 4 جزوی طور پر تباہ ہو گئیں ابتدائی طور پر دھماکے میں 27 افرا ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے 59 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے جبکہ 17 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی-

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    دوسری جانب امریکہ کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا آگ کے باعث اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،اور ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر جل کر راکھ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے-

    امریکی حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی ثابت ہوئی ہے ،3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر موجود سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جبکہ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔