Baaghi TV

Tag: امریکا

  • یوکرین جنگ: روس نے چین سے فوجی مدد مانگ لی ،امریکا کا دعوٰی

    یوکرین جنگ: روس نے چین سے فوجی مدد مانگ لی ،امریکا کا دعوٰی

    واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف جنگ کیلئے چین سے ہتھیار مانگے ہیں۔

    باغی ٹی وی :عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے چین کو وارننگ دی ہے کہ وہ روس کی عالمی پابندیوں سے بچنے میں مدد کرنا بند کرے، امریکہ اس چیز کو بالکل برداشت نہیں کرے گا۔

    روس کا امریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام

    جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حالیہ دنوں میں روس نے چین سے مدد مانگی ہے، یہ مدد فوجی آلات کی شکل میں طلب کی گئی ہے۔

    جوبائیڈن انتظامیہ نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ چین جھوٹی خبریں پھیلانے میں روس کی مدد کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ الزام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اور چینی حکام روم میں ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

    یوکرین تنازع: ایلون مسک کا روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج

    قبل ازیں روس نےامریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام لگایا تھا روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے دعویٰ کیا تھا کہ دستاویزی ثبوت ہیں کہ امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنارہا ہے-

    ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ماسکو زیلنسکی کا تختہ الٹنے کے لیے یہ کام نہیں کر رہا،امریکہ عالمی برادری کے سامنے یوکرین میں اپنے اس پروگرام کی وضاحت دینے کا پابند ہے

    دوسری جانب امریکہ نے روس کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کی جانب سے لگائے گئے یہ الزامات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ماسکو جلد ہی یہ ہتھیار یوکرین میں استعمال کر سکتا ہے۔

  • شدید مالی مشکلات کا سامنا:امریکا میں افغان سفارت خانہ ایک ہفتے میں بند ہوجائے گا

    شدید مالی مشکلات کا سامنا:امریکا میں افغان سفارت خانہ ایک ہفتے میں بند ہوجائے گا

    واشنگٹن: امریکا میں افغانستان کے سفارتخانے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث آنے والے ہفتے میں سفارت خانہ بند ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی حکومت قائم ہونے کے باوجود امریکا میں افغان سفارت خانہ آزادانہ طور پر کام کر رہا تھا تاہم طالبان حکومت کے زیر اثر نہ ہونے کے باوجود افغان سفارت خانے کو بھی فنڈز مہیا نہیں کیے جا رہے ہیں۔

    یوم خواتین افغانستان کی خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنےکا اچھا موقع…

    امریکی وزارت خارجہ میں ایک اعلی سطح کے ذمے دار نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی سفارت خانہ آئندہ ہفتے اپنی خدمات بند کر دے گا اس اقدام کی وجہ افغان سفارت کاروں کا اپنے دارالحکومت سے رابطہ منقطع ہونا اور مالی رقوم ختم ہو جانا ہے۔

    اہلکار نے ہفتے کے روز اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گذشتہ برس اگست میں کابل کے طالبان کے ہاتھوں میں جانے سے قبل واشنگٹن میں 25 سفارت کار افغان ریاست کی نمائندگی کر رہے تھے ان افراد کو امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ قیام برقرار رکھنے کے لیے جلد ہی نیا ویزا حاصل کرنا ہو گا۔

    محکمہ خارجہ کے اہلکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ واشنگٹن میں سفارت خانے، لاس اینجلس اور نیویارک کے قونصل خانوں میں موجود 100 سے زائد افغان سفارت کاروں کو ملک بدری سے بچنے کے لیے امریکی ویزے حاصل کرنے ہوں گے جس کے لیے ان کے پاس صرف ایک ماہ کی مہلت بچی ہے اگر ویزے نہ ملے تو انھیں نہ چاہتے ہوئے بھی افغانستان جانا پڑے گا۔

    ملک چھوڑنے والے شہری افغانستان واپس آجائیں، افغان وزیر داخلہ

    امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی حکومت کا طالبان کی جانب سے تعینات کیے گئے سفارت کاروں کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ موجودہ سفارت کاروں کے پاس ایک ماہ وقت ہے۔

    امریکی وزیر خاتجہ کے اہلکار نے اپنی نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر تصدیق کی کہ امریکی وزارت خارجہ ان افغان سفارت کاروں کے ساتھ رابطہ کاری کر رہی ہے تا کہ سفارت خانے کا کام منظم طریقے سے بند کرنے کو آسان بنایا جائے۔ اس کا مقصد دوبارہ کام شروع ہونے تک امریکا میں افغان سفارتی مشن کی تمام املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

    عالمی برادری نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے سابقہ حکومت کے سفارتی مشنوں پر طالبان کا عملی کنٹرول بھی نہیں ہے ان سفارت خانوں کو مغرب کے ہمنوا سفارت کار چلا رہے ہیں۔

    طالبان حکومت نےسفرکیلئے خواتین کےساتھ محرم کا ہونا ضروری قراردیا

    امریکی ذمے دار کے مطابق وزارت خارجہ طالبان کی جانب سے مقرر کیے جانے والے سفارت کاروں کی فی الوقت منظوری دینے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے یہ اس صورت میں ہو سکے گا جب امریکا کابل میں حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم کرے۔

    گذشتہ ماہ کے اوائل میں طالبان کے وزیر خارجہ نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا تھا کہ ان کی حکومت عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کے قریب ہے۔ اس سے قبل طالبان کے وفد نے کئی مغربی سفارت کاروں کے ساتھ بات چیت کے لیے ناروے کا دورہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان حکومت کے قائم ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں افغان سفارت خانے فنڈز کی کمی کے باعث بند ہو رہے ہیں جب کہ طالبان کے نامزد کردہ سفارت کاروں کو کوئی ملک تسلیم کرنے کا تیار نہیں۔

    افغانستان: طالبات کی الگ شفٹ کے ساتھ کابل یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی تمام جامعات…

  • جوہری مذاکرات:امریکی عورتیں حجاب اور وائٹ ہاؤس کوامام بارگاہ میں بدلیں،ایران کی شرائط

    جوہری مذاکرات:امریکی عورتیں حجاب اور وائٹ ہاؤس کوامام بارگاہ میں بدلیں،ایران کی شرائط

    ایران اپنے جوہری پروگرام پر مغربی ملکوں کے ساتھ جاری مذاکرات میں من مانی شرائط پیش کرتا رہا ہے مگر حال ہی میں ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے ایک سینیر رکن اور سرکردہ شیعہ مناظر نے حیران کر دینے والی شرائط پیش کیں۔

    باغی ٹی وی : ایران کی پیش کردہ حیران کن شرائط سے یقین نہیں کیا جا سکتا کہ کوئی ایرانی مذاکرات جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات میں ایسی شرائط پیش کرسکتا ہے عباسی شاہرود شہر میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رکن کے قتل کی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب میں شرائط پیش کیں-

    العربیہ کے مطابق سخت گیر ایرانی مذاکرات کار حسن عباسی نے کہا کہ ایرانی قوم کو اپنے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں معاہدے کے لیے مطالبات کی طویل فہرست جاری کرنی چاہیے اور اس فہرست میں سب سے اوپر ہمیں وائٹ ہاؤس کو حسینیہ (امام بارگاہ) میں تبدیل کرنا چاہیے اور دوسرا یہ کہ امریکی اور مغربی خواتین کے حجاب کی شرط شامل کی جانی چاہیے جبکہ دیگر شرائط میں میں "اسلام قبول کرنا”، "ہم جنس پرستی کے قانون کو ختم کرنا” اور "بدعنوانی کا خاتمہ” شامل ہیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکومت اپنے قرضوں کی وجہ سے گرجائے گی جن کا حجم 30 ہزار ارب ڈالر ہے۔ جاپان اور یورپ بھی قرضوں کی وجہ سے منہدم ہو جائیں گے لہذا ایرانی مذاکراتی ٹیم کے رکن نے مشورہ دیا کہ وہ ان سے ایران پر عاید پابندیوں کی منسوخی کی درخواست نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت ماضی سے زیادہ تیل فروخت کرتا ہے۔

    برما کے8 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو مفت اقامہ:سعودی عرب کا بڑا اعلان

    ایرانی عہدیدار نے کہا کہ یورپ اور امریکا طویل المدتی جنگ میں نہیں پڑ سکتے اس لیے ہم نے اپنے سروں سے جنگ کے خوف کے سائے ختم کیے ہیں مذاکرات کے نتیجے میں نہیں بلکہ اپنے عوام کی مزاحمت کی وجہ سے-

    حسن عباسی نے یوکرین کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشرق اور مغرب کی جنگ میں ایران ہی فاتح ہوگا لہذا اب وقت آگیا ہے کہ مغرب کو رعایت دینے پر مجبور کیا جائے۔

    حسن عباسی ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈروں میں سے ایک ہیں اور وہ کچھ عرصے سے پاسداران انقلاب کے جنگی طریقہ کار تیار کرنے کے ذمہ دار تھے وہ اس وقت سن2000 میں قائم ہونے والے یقین ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں اس ادارے نے اعلان کیا کہ اس کی سرگرمیوں کا رخ "نظریاتی علم کو مقامی بنانے” کی طرف ہے اگرچہ عباسی کے پاس ان امور سے متعلق کوئی تعلیم نہیں ہے جن میں وہ سرگرم ہیں لیکن وہ سیاست، مذہب، معاشیات، کھیل، ثقافت اور تاریخ کے شعبوں میں لیکچر دیتے ہیں۔

    مشرق وسطیٰ کے 16 ہزار رضا کار یوکرین میں روسی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیار:امریکہ کا انکار

  • روس کا امریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام

    روس کا امریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام

    روس نےامریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام لگا دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے دعویٰ کیا ہے کہ دستاویزی ثبوت ہیں کہ امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنارہا ہے

    روس سے تیل کی درآمد پر پابندی :امریکی ایوان میں بھاری اکثریت سے منظور

    ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو زیلنسکی کا تختہ الٹنے کے لیے یہ کام نہیں کر رہا،امریکہ عالمی برادری کے سامنے یوکرین میں اپنے اس پروگرام کی وضاحت دینے کا پابند ہے

    دوسری جانب امریکہ نے روس کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے لگائے گئے یہ الزامات اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ماسکو جلد ہی یہ ہتھیار یوکرین میں استعمال کر سکتا ہے۔

    وکرین اور روس کا انخلا کیلئے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کریملن جان بوجھ کر یہ جھوٹ پھیلا رہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی سرگرمیاں کر رہے ہیں روس یوکرین میں اپنے خوفناک اقدامات کو جواز فراہم کرنے کی کوشش میں جھوٹے بہانے گھڑ رہا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی کہا ہے کہ ہم سب کو نظر رکھنی چاہیے کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین میں کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے یا ان کا استعمال کرتے ہوئے کوئی جھوٹا فلیگ آپریشن کر سکتا ہے-

    دریں اثناء امریکی ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو "برہم اور مایوس” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ "اپنی طاقت کو دوگنا کریں گے اور شہری ہلاکتوں کی پرواہ کیے بغیر یوکرین کی فوج کو کچلنے کی کوشش کریں گے وہ اور سی آئی اے کے تجزیہ کار نہیں جانتے تھے کہ پیوٹن یوکرین کے دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے اور صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت کی جگہ ماسکو کی کٹھ پتلی قیادت کو کس طرح حاصل کر سکتے ہیں۔

    اسرائیلی صدر کا دورہ ترکی: استنبول میں ترک صدر کےخلاف احتجاجی مظاہرے

  • انسانی جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا شہری چل بسا

    انسانی جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا شہری چل بسا

    انسانی جسم میں سور کے دل کی کامیاب پیوندکاری کا مریض دو ماہ بعد ہی چل بسا-

    باغی ٹی وی : امریکا میں ڈاکٹرز نے دو ماہ پہلے 57 سالہ مریض کی ٹرانسپلانٹ کر کے جان بچائی تھی تاہم مریض دو ماہ بعد ہی انتقال کر گیا ہے اسپتال کے حکام کی جانب سے وہ موت کی وجہ کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے، کیونکہ اس کے معالجین نے ابھی مکمل معائنہ کرنا ہے۔

    امریکا: میڈیکل سائنس کی دنیا میں پاکستانی ڈاکٹر کا شاندار کارنامہ،انسان میں خنزیر کا دل لگا دیا

    جس کے بعد نتائج کو میڈیکل جریدے میں شائع کیا جائے گا ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس کے جسم نے سور کے عضو کو مسترد کر دیا تھا اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ اس کی موت کے وقت کوئی واضح وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔

    ٹرانسپلانٹ کرنے والے سرجن ڈاکٹر بارٹلی گریفتھ نے کہا کہ مسٹر بینیٹ کے مر جانے سے پورا عملہ افسردہ ہے وہ ایک بہادر شخص تھا جس نے آخری دم تک مقابلہ کیا۔

    یاد رہے یہ شاندار کارنامہ پاکستانی ڈاکٹر منصور نے انجام دیا تھا، ڈاکڑوں کی ٹیم نے جنیتیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے دل کو 57 سالہ شخص میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیا تا، جس کے بعد ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے تھے جنہیں کسی جانور کا دل لگایا گیا ہو۔

    محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔

    دل کی پیوندکاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی ڈاکٹڑ منصور محی الدین کے مطابق سرجری سے قبل سور کے ڈی این اے میں تین جینز حزف کر کے چھ انسانی جینز شامل کیے گئے تھے، جو دل کو قبول کرنے کا سبب بنے تھے مریض کو کئی سنگین بیماریوں کا سامنا تھا جس کے باعث انسانی دل کی پیوند کاری ممکن نہیں تھی۔

    ٹرانسپلانٹ پر ایک کروڑ 75 لاکھ پاکستانی روپے لاگت آئی۔ ڈاکٹر منصور کے مطابق چند مہینوں کے سور کا دل حجم میں بالغ انسان کے دل کے برابر آ جاتا ہے اور اس کی ساخت انسانی دل سے کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔

    اس سے قبل انسان میں بندروں کے دل ٹرانسپلانٹ کرنے کے تجربے کئے گئے جو کامیاب نہیں ہو سکے-

    یوکرین میں 2500 سے زائد بھارتی طلباء کو بچانے والا پاکستانی

  • عدالت نے کم کارڈیشین کو "سنگل” قرار دیا

    عدالت نے کم کارڈیشین کو "سنگل” قرار دیا

    امریکا کی عدالت نے معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار 41 سالہ کم کارڈیشین کو’سنگل‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق کم کارڈیشین نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نےکچھ ہفتےقبل ہی درخواست دائر کی تھی کہ انہیں’غیر شادی شدہ‘ قراردیاجائےتاہم عدالت نےان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘قرار دے دیا۔

    عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق عدالت نے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کی، جس سے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کا ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ ہونے کی حیثیت بحال ہوگئی۔

    کم کارڈیشین نے چند ہفتے قبل مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی شادی کی رجسٹریشن کو جلد منسوخ کیا جائے، کیوںکہ ان کے شوہر ان سے رشتے سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔

    طلاق کے بعد بہت خوش ہوں، فریال محمود

    اداکارہ و ٹی وی اسٹار نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہوں نے کانیے ویسٹ کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے معاملات کو خفیہ رکھیں اور شادی کو ختم کرکے آگے بڑھیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں کانیے ویسٹ انہیں طلاق دینے کو تیار نہیں اور نہ ہی معاملات کو خفیہ رکھ رہے ہیں بلکہ شادی، تعلقات اور بچوں سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور انہیں اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔

    اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ کردیا، جس کے بعد کم کارڈیشین قانونی طور پر ’سنگل‘ بن گئیں اور اب وہ کسی اور سے شادی کر سکتی ہیں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے درمیان طلاق کے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں، تاہم اب ان کی شادی ٹوٹ چکی ہے کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

    کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ کم کارڈیشین اپنی شادی بچانے کے لئے ایک ہو گئے

  • امریکیوں کو جوہری جنگ کی فکر نہیں کرنی چاہیے،جوبائیڈن

    امریکیوں کو جوہری جنگ کی فکر نہیں کرنی چاہیے،جوبائیڈن

    واشنگٹن: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو جوہری جنگ کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : یہ بات جو بائیڈن نے یوکرین پر روس کے حملے پر مغربی انتقامی کارروائیوں کے درمیان ماسکو کی جانب سے اپنے جوہری ڈیٹرنٹ کو ہائی الرٹ پر رکھنے کے بعد کہی-

    یوکرین نے روس کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی

    وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران صدر جو بائیڈن سے صحافی نے سوال پوچھا تھا کہ کیا امریکیوں کو ممکنہ ایٹمی جنگ سے فکر مند ہونا چاہیے یا نہیں جس پر انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ نہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اس وقت اپنے جوہری الرٹ کی سطح کو تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے۔

    یاد رہے کچھ روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ملکی جوہری ہتھیاروں کا کھل کر نام لیے بغیر انہیں خصوصی الرٹ پر رکھنے کا حکم دے دیا تھا انہوں نے اس کے لیے ’ڈیٹیرنٹ ہتھیاروں‘ کی اصطلاح استعمال کی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے جارحانہ بیانات کے تناظر میں وہ ملکی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کو کہتے ہیں کہ وہ روسی فوج کی ’ڈیٹیرنٹ فورسز‘ کو خصوصی الرٹ کی سطح پر رکھیں۔

    پیوٹن کی نیوکلیئر فورسزکو تیار رہنے کی ہدایت،نیٹو اور امریکا کا شدید ردعمل

    روسی صدر کی مذکورہ بالا ہدایت سے خدشہ ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

    جبکہ یوکرین نے روسی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ روس کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت روس کو فوری طور پر حملے روکنے کا حکم دے گی صدر زیلینسکی نے اس حوالے سے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے روس کا ٹرائل شروع ہو گاروس اپنی جارحیت اور نسل کشی کا جواب بھی دے۔

    کونسے سے ممالک یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں؟

  • امریکامیں تمغہ بہادری پانےوالےپاکستانی نژادشخص کوکارچھیننےکی واردات میں مزاحمت پرراہزانوں نےقتل کردیا

    امریکامیں تمغہ بہادری پانےوالےپاکستانی نژادشخص کوکارچھیننےکی واردات میں مزاحمت پرراہزانوں نےقتل کردیا

    واشنگٹن: امریکا میں کار چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرراہزانوں نے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں راہزنوں نے پاکستانی نژاد شخص سے کار چھیننے کی کوشش کی، اس دوران مزاحمت کرنے پر راہزنوں نے عبدالرؤف کو 3 گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    پیوٹن کی نیوکلیئر فورسزکو تیار رہنے کی ہدایت،نیٹو اور امریکا کا شدید ردعمل

    رؤف کے دوستوں اور رشتہ داروں نے بتایا کہ کار جیکرز نے ان کی کار چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں قریب سے تین گولیاں ماریں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ڈاکو اس کی گاڑی لے گئے۔

    راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے پاکستانی نژاد عبدالرؤف نے 2 سال قبل مقامی غنڈوں کے چنگل سے ایک خاتون پولیس افسر کو اُس وقت بچایا تھا جب غنڈے خاتون افسر کو لوہے کی سلاخوں سے مار رہے تھے۔

    اس بہادری پر الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو تمغہ بہادری بھی دیا گیا تھا عبدالرؤف 18 سال سے واشنگٹن ڈی سی میں ’’چٹنی‘‘ کے نام ریسٹورنٹ چلاتے تھے جو پاکستانیوں اور بھارتیوں کا پسندیدہ ریستوران ہے۔

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    علاوہ ازیں عبد الرؤف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل رہتے تھے جس کے باعث وہ پاکستان، بنگلادیش، بھارت سمیت اردو سمجھنے والے دیگر شہریوں میں کافی مقبول تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی 66 سالہ پاکستانی نژاد امریکی محمد انور کو واشنگٹن میں نیشنلز پارک کے علاقے میں کار چھیننے کی واردات کے دوران قتل کردیا گیا تھا اس کے قتل کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    بعد میں، ایک ڈی سی عدالت نے دونوں نوجوانوں کو 21 سال کے ہونے تک نوجوانوں کے حراستی مرکز میں رکھنے کا حکم دیا یہ عدالت ان دو مجرموں کو زیادہ سے زیادہ سزا دے سکتی تھی جن کی عمر 15 اور 13 سال تھی جب انہوں نے جرم کیا تھا۔

  • پیوٹن کی نیوکلیئر فورسزکو تیار رہنے کی ہدایت،نیٹو اور امریکا کا شدید ردعمل

    پیوٹن کی نیوکلیئر فورسزکو تیار رہنے کی ہدایت،نیٹو اور امریکا کا شدید ردعمل

    واشنگٹن: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کی ہدایت پر نیٹو اور امریکا کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں روسی نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا روس کے انرجی سیکٹر پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔

    افغانستان: طالبات کی الگ شفٹ کے ساتھ کابل یونیورسٹی سمیت ملک بھر کی تمام جامعات کھل گئیں

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھومیس گرین فیلڈ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے ایک پروگرام میں کہا کہ پیوٹن کے اقدامات نے تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے یوکرین اور روس کے مابین مذاکرات کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے تاہم روس کا اپنی نیک نیتی کو ثابت کرنا ابھی باقی ہے۔

    دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ روس کی جانب سے یہ اقدام خطرے کا حامل ہے اور پیوٹن کا یہ رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    یوکرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پیوٹن کا نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کرنا دراصل مذاکرات سے قبل کیف کو پریشر میں لانا ہے لیکن کیف دباؤ میں آنے والا نہیں۔

    واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک کی جوہری فورسز کو مغربی جارحانہ بیانات کے پیشِ نظر تیار رہنے کے حکم دے دیا ہےنیویارک پوسٹ کے مطابق پیوٹن کی جانب سے روسی نیوکلیئر فورسز کو دی گئی یہ ہدایت روس کے جوہری ہتھیاروں کی لانچنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی مذکورہ بالا ہدایت سے خدشہ ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
    اعلیٰ روسی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران پوٹن نے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ جنرل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ جوہری فورسز کا جنگی ذمہ داریوں کے مخصوص نظام میں اندراج کریں۔

    پیوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ مغربی ممالک نہ صرف اقتصادی میدان میں ہمارے ملک کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات کر رہے ہیں بلکہ نیٹو کے سرکردہ اراکین کے اعلیٰ حکام نے ہمارے ملک کے بارے میں جارحانہ بیانات دیے ہیں۔

    یوکرین بغیر کسی پیشگی شرط کے روس کے ساتھ امن مذاکرات پر تیار

  • امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ لین دین کی اجازت دے دی،نئے قواعد جاری

    امریکا نے افغانستان کے ساتھ بیشتر تجارتی اور مالیاتی لین دین کی اجازت دیتے ہوئے نئے قواعد جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے ‘جنرل لائسنس 20’ کے نام سے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح رہے کہ طالبان پر پابندیاں برقرار ہیں لیکن نئے قوانین انسانی امداد اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں آسانی پیدا کریں گے۔

    طالبان جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد

    بلنکن نے کہا کہ یہ اقدامات نجی کمپنیوں اور امدادی تنظیموں کو افغان حکومت کے اداروں کے ساتھ کام کرنے میں تعاون اور کسٹم، ڈیوٹی، فیس اور ٹیکس ادا کرنے میں سہولت فراہم کریں گے، ان میں وہ ادارے بھی شامل ہیں جن کی سربراہی انفرادی طور پر پابندیوں کا شکارافراد کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ مالیاتی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں، بین الاقوامی تنظیمیں اور نجی شعبے کی کمپنیاں امریکی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے افغانستان میں وسیع پیمانے پر لین دین اور سرگرمیاں کرسکتی ہیں نئے قوانین سے جن شعبوں کو فائدہ ہوگا ان میں ذاتی اور تجارتی بینکنگ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیکھ بھال، کمرشل تجارت، نقل و حمل کے نظام کے لیے حفاظت اور دیکھ بھال کے آپریشنز، ٹیلی کمیونیکیشن اور معلوماتی لین دین شامل ہیں۔

    افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد مختلف دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

    گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے عالمی برادری سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے اور افغانوں کو امن کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کی کوششوں کی حمایت میں پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا تھا۔

    گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ بیجنگ کے بعد جاری ہونے والے پاک چین مشترکہ بیان میں بھی بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کیے جانے سمیت افغانستان کو مسلسل اور بہتر مدد اور معاونت فراہم کی جائے پاک چین اقتصادی راہداری کے نام سے جانے والے کثیرالارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے، دونوں ممالک نے کہا کہ وہ افغانستان کے ساتھ سی پیک کی توسیع پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

    15 اگست 2001 کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد امریکا نے افغانستان کو انسانی امداد اور محدود اقتصادی مدد فراہم کرنا جاری رکھا، جبکہ اس نے امریکی بینکوں میں تقریباً 7 ارب ڈالر کے افغان اثاثوں کو منجمد کردیا۔

    تین سال تک طالبان کی قید میں رہنےوالےآسٹریلوی لیکچرارکا افغانستان جانے کا اعلان

    رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ نے بھی اسی طرح کا ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو ایک تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے، جس میں ملک کی تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ آبادی کا نصف سے زیادہ حصہ خوراک کی قلت کا شکار ہے۔

    امریکی نائب وزیر خزانہ والی ایڈیمو نے نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئےایک بیان میں کہا کہ اس سنگین بحران کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ہم ان خدشات کو دور کریں کہ پابندیاں تجارتی اورمالیاتی سرگرمیوں کوروک رہی ہیں یہ اقدامات ضروری حد تک افغانستان اور اس کے حکومتی اداروں سے متعلق تمام لین دین کی اجازت دیتے ہیں سوائے ان کے جو براہ راست طالبان، حقانی نیٹ ورک یا امریکی پابندیوں کی وجہ سے ممنوع دیگر اداروں کو فائدہ پہنچائیں۔

    واشنگٹن کے جوولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ اجازت نامے کا یہ نیا اعلان بہت بڑا ہے لیکن یہ یوکرین کی خبروں میں دب گیا یہ تباہی کے دہانے پر موجود معیشت میں پابندیوں سے ٹکراؤ کے بغیر مزید لیکویڈیٹی داخل کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

    غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے