Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرہ کرنے سے گریز

    امریکا کا وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرہ کرنے سے گریز

    امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو روس سے متعلق اپنی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ اپاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے،جمہوری پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان ولادی میرپوتن کی دعوت پر روس پہنچ گئے:روس میں جشن کا سماں:شانداراستقبال

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کےموجودہ وقت میں دورہ روس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہر ذمہ دار جمہوری ملک روس کو عدم استحکام پھیلانے والی جنگ سے روکے یوکرین کی صورت حال پر ہر ذمہ دار ملک کو تشویش کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایسے وقت میں دورہ روس پر موجود ہیں جب یوکرین تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ ہیں-

    روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا کادعویٰ

    عمران خان روسی صدر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے روسی وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ وزیراعظم اسلامک سینٹر ماسکو کا دورہ اور گرینڈ مفتی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم روسی کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم 24 فروری کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

    یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

  • روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں،جاپان

    روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں،جاپان

    جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ روسی اقدامات تسلیم نہیں کر سکتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : روس کی جانب سے یوکرین کی دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے جنگ کی صورت میں امریکا نے روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی بھی دے رکھی ہے تاہم اب جاپان نے بھی امریکا کی حمایت کر دی ہے-

    جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کا کہنا ہے کہ روسی اقدامات تسلیم نہیں کر سکتے اور اس کی مذمت کرتے ہیں روس پر امریکی پابندیوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں، روسی اقدامات یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری

    دوسری جانب یوکرین تنازعہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، جہاں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین میں فوجی مہم جوئی جاری ہے جس کی اجازت نہیں دےسکتے، خطے میں نئی خونریزی نہیں ہونے دیں گے، بہتری کے لیے کوشش کریں گے، مغربی طاقتیں سوچیں اور یوکرین کے حالات کو مزید خراب نہ کریں یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی جانب سے اہم فیصلے کیے جاسکتے ہیں ہنگامی اجلاس امریکہ،برطانیہ اور فرانس کے مطالبےپرطلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سلامتی کونسل کی صدارت روس کے پاس ہے –

    واضح رہے کہروسی صدر ولادیمیر پوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں یو این سیکریٹری جنرل نے روسی فیصلے کو یوکرین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے انتونیو گوتریس کی جانب سے روسی اقدام کو یو این چارٹر کے اصولوں سے متصادم قرار دینے کا امکان ہے۔

    روس یو کرین تنازع: پوٹن کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

    روسی ہم منصب کے فیصلے کے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرقی یوکرین میں باغیوں سے زیر کنٹرول علاقوں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کر دی ہےصدارتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں نئی سرمایہ کاری، تجارت اور امریکی شہریوں کی جانب سے مالی معاونت نہیں کی جائے گی اس حکم کے تحت ایسے افراد پر پابندی لگائی جائے گی جو یوکرین کے ان علاقوں میں کام کرتے ہیں۔

    نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹنبرگ نےروس کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد آزاد ریاستوں ڈونیسک اور لوہانسک کو تسلیم کرنا قابل مذمت ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ روس کا قدم یوکرین کی خود مختاری ،سلامتی اور اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کی بڑی خلاف ورزی ہوگی انہوں نے اسے ایک انتہائی سیاہ علامت قرار دیا ہے۔

  • امریکا میں ہیلی کاپٹرسمندر میں نہاتے سیاحوں پرگرکر تباہ

    امریکا میں ہیلی کاپٹرسمندر میں نہاتے سیاحوں پرگرکر تباہ

    میامی: امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر ایک ہیلی کاپٹر اس وقت ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں سیاح نہا رہے تھے۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست فلوریڈا کے میامی بیچ پر ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر سمندر برد ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے ساحل سمدر کا علاقہ سیل کر دیا گیا-

    امریکا میں چھوٹاطیارہ سمندر میں گر کر تباہ،1 شخص ہلاک 7 لاپتہ


    میامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور سول ایوی ایشن کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ہیلی کاپٹر سے تین افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    فرانس میں دھماکہ،2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک

    ترجمان اسپتال نے میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے جب کہ دو کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثے کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر موجود تھی-

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

    واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا طیارے میں 8 مسافر سوار تھے جس کا ملبہ نہیں مل سکا تھا تاہم ایک لاش نکال لی گئی تھی حکام کا کہنا تھا ہمارے پاس اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ بچ گیا ہے، عملہ ابھی بھی طیارے کے مرکزی جسم کی تلاش میں ہے لیکن انہوں نے ملبے کے تین حصوں کی نشاندہی کی ہے، جو بحر اوقیانوس میں ساحل سے دور جا رہے تھے۔

    یوکرین تنازعہ:روس کی جوہری جنگی مشقیں:امریکہ اور اتحادی بھی تیار:چین بھی ہوشیار

  • امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آتشزدگی

    امریکا میں ہزاروں لگژری گاڑیوں سے لدے کارگو بحری جہاز میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق جرمنی سے امریکہ ہزاروں قیمتی گاڑیاں لے جانے والے بحری جہاز میں اچانک آگ لگ گئی جہاز پر عملے کے 22 ارکان موجود تھے جنہیں پرتگال کی بحریہ نے بحفاظت نکال لی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہزاروں گاڑیوں سے لدا بحری جہاز بحراقیانوس میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا فوری طور پر بحری جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا-

    15 برس سے سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی واقعہ کے لواحقین انصاف کے منتظر

    پرتگال بحریہ کا کہنا تھا کہ جہاز پر لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم ایک جہاز متاثرہ جہاز کے قریب موجود ہے جو صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

    آگ لگنے کی وجہ سے جہاز پر موجود کئی قیمتی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس بارے میں بھی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

    احمد آباد دھماکے، عدالت نے 38 مجرموں کو سزائے موت سنا دی

    کار کمپنی نے سی این این بزنس کو تصدیق کی کہ اس کی متعدد کاریں کارگو میں شامل تھیں اور یہ کہ جلتے ہوئے جہاز پر کاروں والے صارفین سے ان کے ڈیلرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے”اگرچہ اس بات کی تصدیق کرنا ابھی بہت جلد ہے کہ کیا ہوا اور اگلے اقدامات، ہم پورش AG میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ حل تلاش کرنے کے لیے اپنے صارفین اور اپنے ڈیلرز کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں-

    برازیل میں طوفانی بارشوں نے قیامت ڈھادی،23 افراد ہلاک

  • امریکا کا افغانستان کے اثاثے ضبط کرنا افغانیوں کے حق پر ڈاکہ ہے،چین

    امریکا کا افغانستان کے اثاثے ضبط کرنا افغانیوں کے حق پر ڈاکہ ہے،چین

    چین نے افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے امریکی اقدام کو افغانیوں کے حق پر ڈاکہ قراردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کو شرمناک قرار دتیے ہوئے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے تمام اثاثے فوری لوٹائے امریکا عراق، لیبیا اور دیگر ممالک کی عوام کا بھی ازالہ کرے جن کا امریکی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے جانی نقصان ہوا۔

    امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

    یاد رہے امریکی صدر نے افغانستان کے امریکا میں منجمد اثاثوں میں سے نصف نائن الیون حملوں کے متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق افغانستان کے امریکا میں منجمد سات بلین ڈالرز میں سے نصف افغانستان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے خرچ کی جائے گی۔

    جبکہ نصف رقم نائن الیون دہشت گردانہ حملوں میں متاثر ہونے والوں میں تقسیم کی جائے گی۔ افغان شہریوں نے امریکی صدر کے حکم کی مذمت کی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ اثاثے افغانوں کے ہیں۔ امریکی صدر انہیں چرا رہے ہیں۔

    برطانوی حکومت نے افغانستان سے متعلق خطرناک بات کہہ دی

    امریکی صدر کے حکم نامے میں یہ بھی کہا تھا کہ منجمد فنڈز میں ساڑھے تین ارب ڈالرز افغان عوام تک پہنچانے کے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تاکہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

    قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اس فیصلے کے بعد ٹویٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا ’چوری‘ ہے اور ’انسانی اور اخلاقی انحطاط‘ کے سب سے نچلے درجے پر گرنے کی نشانی ہے۔

    ابوظبی ولی عہد اورترک صدر کی ملاقات،یو اے ای اور ترکی کے درمیان 13 معاہدوں اور…

  • امریکا میں چھوٹاطیارہ سمندر میں گر کر تباہ،1 شخص ہلاک 7 لاپتہ

    امریکا میں چھوٹاطیارہ سمندر میں گر کر تباہ،1 شخص ہلاک 7 لاپتہ

    امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں 8 مسافر سوار تھے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، طیارے میں سوار باقی 7 مسافروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک طیارے کا ملبہ بھی نہیں مل سکا۔

    سنگل انجن والا طیارہ 18 میل شمال مشرق میں بیفورٹ، کے علاقے میں دوپہر 2 بجے کے قریب پانی میں گر کر تباہ ہوا۔

    تلاش میں کوسٹ گارڈ کے تین اسٹیشنوں کی کشتیاں اور ایک ہیلی کاپٹر، مقامی فائر اینڈ شیرف کے محکمے کے اہلکار اور نیشنل پارک سروس کے بیچ عملہ شامل ہے

    شیرف بک نے کہا ہمارے پاس اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ہے کہ حادثے میں کوئی بھی زندہ بچ گیا ہے،بک نے کہا کہ عملہ ابھی بھی طیارے کے مرکزی جسم کی تلاش میں ہے لیکن انہوں نے ملبے کے تین حصوں کی نشاندہی کی ہے، جو بحر اوقیانوس میں ساحل سے دور جا رہے تھے۔

    امریکی کوسٹ گارڈ کیپٹن میتھیو جے بیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ مختلف ایجنسیوں کے متعدد جہاز تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پیر کی رات ایک ٹویٹ میں، کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ایک کٹر رات بھر جائے وقوعہ پر موجود رہے گا۔

    کوسٹ گارڈ نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ اسے اتوار کو میرین کور ایئر اسٹیشن چیری پوائنٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ڈرم انلیٹ سے تقریباً 4 میل (6.4 کلومیٹر) مشرق میں ممکنہ طور پر گرائے گئے طیارے کی اطلاع ملی۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اطلاع دی کہ طیارہ ریڈار پر بے ترتیبی سے پرواز کر رہا تھا پھر سکرین سے غائب ہو گیا۔

    FlightAware نے ہائیڈ کاؤنٹی ہوائی اڈے سے دوپہر 1:35 پر اس طیارے کی روانگی درج کی۔ اتوار اور نوٹ کیا کہ اسے آخری بار دوپہر 2:01 بجے بیفورٹ کے قریب دیکھا گیا تھا ایف اے اے کی ویب سائٹ پر حادثے کی ابتدائی اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ "نامعلوم حالات میں پانی میں گر کر تباہ ہوا”۔

    نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

  • حجاب پابندی معاملے پر بھارت کا امریکا کو جواب

    حجاب پابندی معاملے پر بھارت کا امریکا کو جواب

    حجاب کے تنازع پر بیان پر بھارت نے امریکا کو خبردار کیا کہ بھارت کے اندرونی مسائل پر اشتعال انگیز تبصرے خوش آئند نہیں ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ریاست کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ سے متعلق معاملہ کرناٹک کی ہائی کورٹ کے میں زیر سماعت ہے

    امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    ترجمان نے کہا کہ ہمارے آئینی ڈھانچے، جمہوری اخلاقیات اور سیاست میں جو مسائل بھی ہوئے انہیں درست کر لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ ارندم باغچی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب باحجاب طالبہ کی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ویڈیو سامنے آئی تھی اور اس معاملے پر کچھ ممالک نے بھارت سے سوال کیا تھا کہ حجاب پر پابندی کیسی شخصی آزادی ہے؟-

    خیال رہے کہ بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف دنیا میں آوازیں اٹھنے لگیں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے حجاب میں ملبوس مسلم لڑکیوں اور خواتین کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے خلاف جہاں کئی مشہور شخصیات نے آواز اٹھائی ہے وہیں امریکا نے بھی حجاب پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے-

    حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال دیا

    امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلیٰ عہدیدار راشد حسین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے-

    واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج کی طالبہ مسکان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرنے کے بجائے ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔ مسکان کی اس بہادری پر دنیا بھر سے اس کی ہمت و جرات کو سراہا جارہا ہے۔

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

  • روس،یوکرین جنگ کاخدشہ:امریکہ برطانیہ سمیت دیگرممالک کی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

    روس،یوکرین جنگ کاخدشہ:امریکہ برطانیہ سمیت دیگرممالک کی اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

    نا صرف امریکہ نے روسی افواج کے یوکرین پر حملے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے بلکہ برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک نے بھی اپنے شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : "بی بی سی ” کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی فوجی کارروائی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین میں باقی تمام امریکی شہریوں سے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

    وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتی ہیں۔ امریکی شہری اگلے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑدیں اگر ماسکو یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ امریکیوں کو بچانے کے لیے فوج نہیں بھیجیں گے-

    وائٹ ہاوس کے مطابق روسی حملے کا آغاز فضائی بمباری سے ہوگا جس کے باعث یوکرین چھوڑنے والے افراد کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور شہریوں کی زندگی بھی خطرے میں ہوگی۔

    بائیڈن نے این بی سی نیوز کو بتایا، "امریکی شہریوں کو اب چلے جانا چاہیے ہم دنیا کی سب سے بڑی فوجوں میں سے ایک کے ساتھ نمٹ رہے ہیں۔ یہ بہت مختلف صورتحال ہے اور چیزیں تیزی سے ہاتھ سے نکل سکتی ہیں۔”

    روس کا گرد گھیرا تنگ:روسی وزیر خارجہ احتجاجا مشترکہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کوئی ایسا منظر نامہ ہے جو انہیں فرار ہونے والے امریکیوں کو بچانے کے لیے فوج بھیجنے کا اشارہ دے سکتا ہے، بائیڈن نے جواب دیا: "ایسا نہیں ہے۔ یہ ایک عالمی جنگ ہے جب امریکی اور روس ایک دوسرے پر گولی چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ ہم اپنے سے بالکل مختلف دنیا میں ہیں-

    امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے آسٹریلیا کے دورے پر جمعہ کو کہا کہ حملہ کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے، اور واضح رہے کہ اس میں اولمپکس کے دوران بھی شامل ہے چین میں سرمائی اولمپکس 20 فروری کو ختم ہونے والے ہیں۔

    امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سولیون نے کہا ہے کہ روس یوکرین پر بیجنگ میں جاری سرمائی اولمپکس کے دوران حملہ کر سکتا ۔ روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر مزید فوجی بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پیوٹن جانتے ہیں یوکرین پر حملہ بہت بڑی غلطی ہوگی،جوبائیڈن

    انہوں نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کا حکم دے سکتے ہیں۔یہ نہیں کہہ سکتے کے پیوٹن نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، نیدرلینڈز، لیٹویا، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی یوکرین میں رہنے والے اپنے شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے اپنے انتباہ میں لٹویا نے "روس کی طرف سے سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ” کا حوالہ دیا۔

    روس سرحد کے قریب 100,000 سے زیادہ فوجیوں کو جمع کرنے کے باوجود یوکرین پر حملہ کرنے کے کسی بھی منصوبے کی بارہا تردید کرتا رہا ہے لیکن اس نے ابھی پڑوسی ملک بیلاروس کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کی ہیں اور یوکرین نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ سمندر تک اس کی رسائی کو روک رہا ہے۔

    دوسری جانب روس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک جھوٹی معلومات فراہم کر رہے ہیں

    اسرائیلی پولیس نےنیتن یاہو کےبیٹےاورمعاونین کے موبائل پر’اسپائی ویئر‘کااستعمال…

  • امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    واشنگٹن: امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف دنیا میں آوازیں اٹھنے لگیں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے حجاب میں ملبوس مسلم لڑکیوں اور خواتین کو ڈرانے اور ہراساں کرنے کے خلاف جہاں کئی مشہور شخصیات نے آواز اٹھائی ہے وہیں امریکا نے بھی حجاب پر پابندی کی شدید مذمت کی ہے-

    بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب کیس میں مداخلت سے انکار

    امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلی عہدیدار راشد حسین نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے۔

    بھارت: وزیر تعلیم کامدھیہ پردیش میں بھی طالبات کےحجاب پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ


    انہوں نے مزید کہا کہ حجاب پرپابندی مذہبی آزادی پرکلنگ اورخواتین اورلڑکیوں کوزبردستی لباس کے انتخاب پرمجبورکرنے اورانہیں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے۔

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج کی طالبہ مسکان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرنے کے بجائے ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔ مسکان کی اس بہادری پر دنیا بھر سے اس کی ہمت و جرات کو سراہا جارہا ہے۔

    مودی سرکار پر تنقید کی سزا ،خاتون صحافی رعنا ایوب کی 1 کروڑ روپے سے زائد رقم ضبط

  • امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

    امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم کرنےکا فیصلہ

    واشنگٹن: صدر جوبائیڈن نے امریکا میں منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون کے متاثرین میں برابر برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں منجمد افغان فنڈز کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے جسے واپس کرنے کے بارے میں اب تک تذبذب کی شکار جوبائیڈن انتظامیہ نے آخر کار فیصلہ کرلیا امریکی صدر کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 7 ارب ڈالرز میں سے ساڑھے تین ارب افغان عوام اور ساڑھے تین ارب نائن الیون حملے کے متاثرین کو ادا کئے جائیں گے۔

    بھار ت میں کالعدم” تحریک طالبان انڈیا "کے قیام کا اعلان

    جمعے کو دستخط کیے جانے والے صدارتی حکمنامے کے مطابق انتظامیہ نیویارک کے فیڈرل ریزور میں منجمد افغان اثاثوں تک رسائی حاصل کر سکے گی اور ان اثاثوں میں ساڑھے تین ارب ڈالر افغان عوام کی فلاح اور افغانستان کے مستقبل پر خرچ کیے جا سکیں گے۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نائن الیون متاثرین کو رقم کی ادائیگی عدالتی فیصلہ آنے تک معطل رہے گی البتہ عدالت نے اجازت دی تو افغان عوام کو ساڑھے تین ارب ڈالر فوری طور پر ادا کردیئے جائیں گے۔

    امریکی صدر کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ منجمد فنڈز میں ساڑھے تین ارب ڈالرز افغان عوام تک پہنچانے کے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے تاکہ یہ رقم طالبان کے ہاتھ نہ لگے۔

    نائن الیون متاثرین کا افغانستان کے 7 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثے بطور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ

    جمعہ کو یہ صدارتی حکمنامہ ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب امریکی حکومت کو گیارہ ستمبر کے حملوں میں متاثرہ خاندانوں کی طرف سے دائر کردہ مقدمات میں جواب جمع کرانے کی عدالت کی طرف سے دی گئی مہلت ختم ہو رہی ہے۔

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے اس امریکہ فیصلہ کو ’چوری‘ اور ’اخلاقی انحطاط‘ کی نشانی قرار دیا ہے۔

    قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے اس فیصلے کے بعد ٹویٹ میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے فنڈز پر قبضہ کرنا ’چوری‘ ہے اور ’انسانی اور اخلاقی انحطاط‘ کے سب سے نچلے درجے پر گرنے کی نشانی ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا نے افغان فنڈز منجمد کردیئے تھے رواں برس اگست کے وسط میں افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا میں موجود 7 ارب ڈالر کے افغان فنڈ پر بظور حکومت ہمارا حق ہے جب کہ اس فنڈز کے حصول کے لیے نائن الیون متاثرین نے بھی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا-

    نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین، زخمیوں اور متاثرین نے گزشتہ برس نومبر میں ایک احتجاجی مظاہرے میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا تھا افغانستان کے منجمد فنڈز سے معاوضہ دیا جائے۔

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    خیال رہے کہ امریکا میں 7 ارب ڈالرز کے افغان فنڈز منجمد ہیں جب کہ نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کے 150 خاندانوں نے زر تلافی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے دس سال قبل 7 ارب ڈالر مالیت کا زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر گزشتہ برس لواحقین اور متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم کی پاسداری میں زرتلافی کی رقم امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز طالبان کو دینے کے بجائے اس ہمیں معاوضہ ادا کیا جائے۔

    طالبان جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد

    جبکہ ماضی میں طالبان نے تنبیہ کی تھی کہ افغانستان کے منجمد فنڈز کو واپس نہ کرنا ’مسائل‘ کا باعث بن سکتا ہے جس کے باعث نہ صرف اقتصادی طور پر افغانستان مزید متاثر ہوگا بلکہ بڑی تعداد میں لوگ پناہ لینے کے لیے ملک چھوڑنے کی کوشش کریں گے اگست 2021 میں طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے ملک کی معاشی حالات مسلسل بگڑتی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ نے خدشہ کا اظہار کیا کہ 2022 کے وسط تک ملک میں غربت کی شرح 97 فیصد تک پہنچ سکتی ہے