Baaghi TV

Tag: امریکا

  • بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

    بھارت نے روس سے روسی کرنسی میں تجارت کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، امریکا

    امریکا نے بھارت کووارننگ دی ہے کہ اگراس نے روس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کی تونتائج بھگتنے ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کا دورہ کرنے والے امریکی نائب مشیرقومی سلامتی برائے عالمی اقتصادیات دلیپ سنگھ نے خبردار کیا کہ بھارت کوروس سے روسی کرنسی یا روپے میں تجارت کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے خلاف بھارت نے روس سے تجارت کی یا تیل خریدا تو متعدد مغربی ممالک بھارت پرسخت پابندیاں عائد کریں گے۔

    رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر نے بھارت پریہ بھی واضح کیا ہے کہ اگرچین کے ساتھ ایکچوئل لائن آف کنٹرول(ایل اے سی) پرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو بھارت امریکا سے مدد کی توقع نہ رکھے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کی تھی-

    روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس ’متوازن عالمی نظام قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو اس کو پائیدار بنائے۔ درحقیقت جب روسی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کی رپورٹس جاری کی گئیں تو امریکہ نے ہندوستان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ ’انتہائی مایوس کن‘ ہے۔ امریکہ کی وزیر تجارت جینا رائمونڈو نے بدھ کے روز واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:’ اب تاریخ میں صحیح جانب اور امریکہ اور درجنوں دیگر ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

    روس یوکرین کشیدگی: برطانیہ نے معید یوسف کا دورہ منسوخ کر دیا: ذرائع

    انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کے ساتھ آزادی، جمہوریت اور خودمختاری کے لیے کھڑے ہونے کا اور روسی صدر پوتن کی جنگ میں مالی اعانت اور معاونت نہ کرنے کا وقت ہے۔‘ انہوں نے اس ملاقات کی اطلاعات کو بھی ’انتہائی مایوس کن‘ قرار دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سرگئی لاروف کے ہندوستان کے دورے میں توقع ہے کہ ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کے پیش نظر دو طرفہ تجارت کے لیے ہندوستان کی جانب سے کم نرخوں پر روسی خام تیل کی خریداری اور روپے روبل ادائیگی کا نظام‘ قائم کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔ ہندوستان روس کو تیل کی فروخت پر بڑی رعایت بھی دے رہا ہے۔ سرگئی لاروف نے کہا کہ ’اگر ہندوستان ہم سے کچھ خریدنا چاہتا ہے تو ہم بات چیت کرنے اور باہمی طور پر قابل قبول تعاون کے لیے تیار ہیں۔ جمعے کو وزیرخارجہ جے شنکر نے کہاکہ’ہمارے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ملاقات وبا سے ہٹ کر بھی ایک مشکل ماحول میں ہوئی ہے۔

    بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

    بھارتی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران ہندوستان کے ثالثی کا کردار نبھانے کا اسٹیج تیار ہوگیا ہےوزیر اعظم نریندر مودی سے جمعہ کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات اس سلسلے میں ایک اہم کڑی ثابت ہوئی پہلے روس کی یوکرین جنگ میں ہندوستان کے ثالثی کے کردار کو قبول کرنے کے بیان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان امن کی کوششوں میں کسی بھی طرح سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-روس کے یوکرین حملے کے خلاف رویہ اختیار کرنے کے لیے ہندوستان پر بین الاقوامی دباؤ کے درمیان مودی اور روسی وزیر خارجہ نے 40 منٹ تک ملاقات کی۔

    عرب اتحاد کا یمن میں رمضان المبارک میں جنگ بندی کا اعلان

  • یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

    یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔

    باغی ٹی وی : برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کررہے ہے۔

    ترکی، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات شروع، صدر اردوان کا جنگ بندی پر زور

    برطانوی انٹلیجنس چیف نے مزید کہا کہ یوکرین میں روس کے لئے صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن صدرپوٹن کے مشیرانہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔

    انہوں نے کہا یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں ان کے پاس اسلحے کی کمی ہے اوروہ غصے اورمایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کررہے ہیں اوراحکامات ماننے سے انکارکررہے ہیں۔

    مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا…

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد مختلف یورپی ممالک میں بطور مہاجر پناہ لینے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد اب4 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

    یو این ایچ سی آر نے کہا کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک 40 لاکھ 19 ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک پولینڈ کا رخ کیا ہے۔ جن کی تعداد لگ بھگ 23لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

    یوکرین نےروس سے اہم شہر واپس چھین لیا

    ادھر روس اور یوکرین کے تنازع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان گفتگو میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے اضافی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جوبائیڈن نے یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر براہ راست امداد دینے کا اعلان بھی کیا-

    یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن سے مخصوص دفاعی حمایت، پابندیوں کے نئے پیکیج، میکرو فنانشل اور انسانی امداد کے بارے میں بات ہوئی۔

    دوسری جانب یوکرینی حکام کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق یوکرین کے شہر ارپن میں روسی حملے میں 200 سے 300 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

    جبکہ سلوواکیہ نے روس کے 35 سفارتکاروں کو ملک بدرکرنےکا اعلان کیا ہے روس نے یوکرین کےشہر ماریوپول میں شہریوں کے انخلا کے لیے آج سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

    روس ، یوکرین جنگ : کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ملک کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

  • روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

    روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

    ماسکو: روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی وزارت خارجہ کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ میں روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے بعد کیا گیا، امریکہ کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دیا جائے گا، امریکہ نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 اہلکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔

    پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

    24 فروری کو یوکرین پر حملے بعد سے روس کا یہ اقدام واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تیزی سے بگڑتے تعلقات کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔

    دوسری جانب پولینڈ نے 45 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، پولش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام ہے، روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ روس نے پولینڈ کو یوکرین سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں کسی نیٹو ملک کی فوج سے سامنا ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے۔

    سلامتی کونسل اجلاس میں روس کی قرارداد مسترد ہو گئی ہے، روس نے یوکرین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی قرارداد پیش کی تھی روس اور چین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، سلامتی کونسل کے دیگر 13 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

    روسی صحافی کا یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے اپنا نوبیل انعام فروخت کرنے کا فیصلہ

    یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کا اجلاس آج ہو گا، نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی رکنیت نیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق روسی فوجیوں نے کھیرسن میں تھیٹر کے ڈائریکٹر کو ’اغوا‘ کر لیا ہے، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کی صبح نو روسی فوجی گاڑیاں 62 سالہ اولیکسینڈر کنیگا کے گھر پہنچیں اور انہیں باہر لے گئیں۔

    دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کیف لڑائی میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے اہل خانہ کو ان کی موت کی اطلاع دی جائے گی۔

    اقوام متحدہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرائے ورنہ ایٹمی ہوگی:دنیا بھرسے…

    ادھر یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ روس یورپی یونین کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے-

    روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ ایک معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت وہ کیف کو خفیہ معلومات فراہم کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس شیئر نگ میں سیٹلائٹ تصاویر شیئر کی جائیں گی یورپی یونین کے سفیروں کو گزشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ معاہدہ ایک سال تک جاری رہے گا اور ضرورت پڑنے پر اس کی تجدید کی جا سکتی ہے۔

    تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ معاہدہ صرف یورپی یونین کے ارکان کی اپنی انٹیلی جنس کا احاطہ کرے گا یا انہیں امریکا جیسے کسی تیسرے فریق سے موصول ہونے والی معلومات بھی شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کر رہی ہے۔

    یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا

  • امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

    واشنگٹن: امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ میڈلین البرائٹ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے دور میں سیکریٹری خارجہ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دینے والی میڈلین البرائٹ نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیے تھے۔

    سابق سیکریٹری خارجہ میڈیلین البرائٹ 2017 میں اس وقت ایک مرتبہ پھر بھرپور طریقے سے منظر عام پر آئیں جب انہوں ںے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خود کو بطور مسلمان رجسٹر کرانے کا اعلان کیا اس وقت مسلمانوں کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم چلائی جا رہی تھی تو میڈلین البرائٹ کھل کر مسلمانوں کی حمایت میں سامنے آئی تھیں۔

    میڈلین البرائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پیغام جاری کیا تو فوری طور پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اسے لائک کیا۔

    امریکہ کے سابق سیکریٹری خارجہ میڈلین البرائٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ عیسائیوں کے فرقے کیتھولک میں پرورش پائیں اور بعد میں وہ اسفقی بن گئیں لیکن پھر معلوم ہوا کہ وہ تو اصل میں یہودی ہیں۔


    میڈلین البرائٹ نے کہا کہ وہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلمان کے طور پر رجسٹر ہونے کو تیار ہیں۔ اس وقت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے بھی مسلمانوں کو سخت مشکلات درپیش تھیں۔

    ’میڈم سیکریٹری‘ میڈلین البرائٹ کی 550 صفحات پر مشتمل خود نوشت ہےجس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے بچپن میں جب ریڈ کراس نے پناہ گزیں بچوں پر دستاویزی فلم بنائی تو اس میں ایک کردار انہوں نے بھی ادا کیا جس کا معاوضہ ایک گلابی رنگ کے چھوٹے سے خرگوش کی شکل میں ملا تھا اس وقت وہ انگلینڈ میں تھیں انہوں نے لکھا کہ انہیں جب امریکہ کا سیکرٹری آف اسٹیٹ بنایا گیا تو بلاشبہ وہ ایک یادگار تجربہ تھا۔

    میڈلین البرائٹ پیرائے گوئے، سابق چیکوسلواکیہ میں پیدا ہوئیں انہوں نے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کیا، سینٹ اور وائٹ ہاؤس میں ملازمتیں کیں، ایک تھنک ٹینک کی سربراہی کی اور یونیورسٹی میں برسوں انٹرنیشنل ریلیشنز کا مضمون پڑھاتی رہیں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے 1992 میں جب انہیں اقوام متحدہ میں امریکہ کا مستقل سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تو چند لوگ ہی ان سے واقف تھے۔

  • یقین ہے کہ روس نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی صدر

    یقین ہے کہ روس نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے خبردارکیا ہے کہ پیوٹن کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ ان کے روسی ہم منصب ولاد یمیر پیوٹن بندگلی میں پھنس گئے ہیں جس سے نکلنے کے لئے کیمیائی یا حیاتیاتی ہتھیاراستعمال کرسکتے ہیں یقین ہے کہ روس نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے۔

    بیلاروس جلد ہی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،نیٹو کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار کا دعویٰ

    یوکرین اس اہم ساحلی شہر سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔

    دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے ساحلی شہر ماریوپل میں ہتھیار ڈالنے کے بدلے شہریوں کو نکالنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کی تجویز مسترد کر دی ہے یوکرین کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم ساحلی شہر سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو گا۔

    روس نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپل کا محاصرہ کر رکھا ہے جہاں اب لوگوں تک اشیائے ضرورت اور دوائیں بھی نہیں پہنچ رہی ہیں۔

    ہولوکاسٹ میں زندہ بچ جانے والا یہودی یوکرین جنگ میں ہلاک

    امریکا سے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں

    دوسری جانب روس نے خبردارکیا ہے کہ امریکا سے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں ماسکو میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے صدرپوٹن سے متعلق امریکی ہم منصب کے بیان کوناقابل قبول قراردیا گیا۔امریکی سفیرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے-

    روسی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی سفیرکودئیے گئے احتجاجی مراسلے میں روس کا کہنا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن کے روسی ہم منصب سے متعلق بیان نے دونوں ممالک کے تعلقات کوخطرے میں ڈال دیا ہےاس طرح کے بیانات امریکی صدرکے عہدے کے شایان شان نہیں اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرین پرحملے کے حوالےسے روسی صدرولادیمیرپیوٹن کوجنگی مجرم قراردیا تھا۔

    فرانس نے روس کےاثاثےمنجمند کر دیئے،سوئس حکام کا بھی سوئٹزرلینڈ میں پیوٹن کےقریبی ساتھی کی جائیداد پر…

    آئرلینڈ یوکرین سے 200,000 پناہ گزینوں کو واپس لانے کی تیاری کر رہا ہے

    گارجئین کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ یوکرین سے 200,000 پناہ گزینوں کو واپس لانے کی تیاری کر رہا ہے حکومت کی کابینہ آج ایک "اہم یوکرین میمو” پر تبادلہ خیال کرے گی تاکہ ان چیلنجوں پر غور کیا جا سکے، خاص طور پر ہاؤسنگ چیلنج وزیر ٹرانسپورٹ ایمون ریان نے پیر کو کہا کہ 10,000 پناہ گزین پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔

    حکام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہوٹلوں، مکانات کے حصص، بلکہ کمیونٹی سینٹرز اور مذہبی آرڈر کی جائیدادوں کی دستیابی کا فوری آڈٹ کریں گے جو مہاجرین کے بحران کے بڑھنے کے ساتھ ہی دستیاب ہو سکتے ہیں ڈبلن اور دارالحکومت کے باہر وسیع تر مکانات کے بحران کے پیش نظر وزراء نے کہا ہے کہ فوری تعمیر شدہ ماڈیولر ہاؤسنگ بھی ایک آپشن ہے۔

    روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (UNHCR) کے مطابق 3,528,346 یوکرینی باشندے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ 20 لاکھ سے زیادہ لوگ پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔

    شامی صدر کی میزبانی :امریکہ نے عرب امارات پرناراضگی کا اظہارکردیا

    یوکرین کے رکن پارلیمنٹ دیمیٹرو گورین صورتحال کے سفارتی حل کے بارے میں "بہت مایوسی کا شکار” ہیں

    یوکرین کے رکن پارلیمنٹ دیمیٹرو گورین نے اپنے آبائی شہر ماریوپول کی صورت حال کو "جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے برطانیہ میں اسکائی نیوز کو بتایا کہ "گولہ باری کبھی نہیں رکتی، فائرنگ کبھی نہیں رکتی۔ اب ماریوپول میں 300,000 لوگوں کو خوراک مہیا نہیں یہ اب جنگ نہیں ہے۔ ہم واضح طور پر دیکھ رہے ہیں کہ روس صرف اپنی سفارتی پوزیشن پر مجبور کرنے کے لیے یوکرینی باشندوں کو بھوک و افلاس میں مبتلا کرنا چاہتا ہے

    گورین نے کہا کہ وہ اس وقت صورتحال کے سفارتی حل کے بارے میں "بہت مایوسی کا شکار” ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ ولادیمیر پوتن کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی قیمت "اس کاغذ سے کم ہوگی جس پر لکھا گیا تھا-

    وقت آ گیا ہے ماسکو یوکرین کی خود مختاری اور سالمیت کو تسلیم کر لے،یوکرینی صدر

    نوکیا ٹائرز روس میں پیداوار جاری رکھے گی-

    فن لینڈ کی نوکیا ٹائرز نے کہا ہے کہ وہ اپنی مقامی فیکٹری کا کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے روس میں پیداوار جاری رکھے گی۔

    نوکیا کے چیف ایگزیکٹیو جوکا موئسیو نے ایک انٹرویو میں Helsingin Sanomat کو بتایا کہ کمپنی نہیں چاہتی تھی کہ اس کی روسی فیکٹری "غلط ہاتھوں” میں ختم ہو جائے تاکہ اس کی روسی فیکٹریوں کو فوج کے لیے ٹائر بنانے کے لیے استعمال ہونے سے بچایا جا سکے۔

    موئسیو نے اخبار کو بتایا، "ہماری رائے میں یہ بہتر ہے کہ فیکٹری کسی اور کے کنٹرول میں ہو۔”

    این کورنین نے رائٹرز کے لیے رپورٹ کیا کہ نوکیا میں حصص پیر کو 13 فیصد تک گر گئے، جب فن لینڈ کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ ہفتے ایک کال میں تجزیہ کاروں کو بتایا تھا کہ وہ روس سے نکلنے والے حریفوں سے مارکیٹ شیئر جیتنے کی کوشش کرے گی۔ نوکیا نے منگل کو اس کی تردید کی۔

    ولادی میر پوتن بھی عمران خان بن گئے:کہتےہیں کہ گھبرانا نہیں‌:منصوبے کے مطابق آگے…

  • امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں دینےکا اعلان

    امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر،طیارہ شکن ہتھیار،ڈرون اور1 کروڑگولیاں دینےکا اعلان

    امریکی صدر جو بائیڈن نے 80 کروڑڈالر کی اضافی حفاظتی امداد مہیا کرنے کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے –

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق صدربائیڈن نے بدھ کو ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کی قیادت کررہا ہےاس کے تحت ہم آج بے پایاں سلامتی اور انسانی امداد مہیا کررہے ہیں-

    امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا

    امریکی صدر نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اورہفتوں میں مزید کام جاری رکھیں گے ہم پابندیوں کی سزا کے ذریعے صدر ولادیمیرپیوٹن کی معیشت کو کمزورکررہے ہیں، یہ پابندیاں وقت کے ساتھ ساتھ مزید تکلیف دہ ثابت ہوں گی انہوں نے کہا امریکا اوراقوام متحدہ جن اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وہ اب داؤ پرلگے ہوئے ہیں-


    امریکی صدر نے مزید کہا یہ امداد آزادی کے لیے ہے یہ لوگوں کے اپنے مستقبل کا تعیّن کرنے کے حق کے بارے میں ہے یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ یوکرین میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی فتح کبھی نہیں ہوگی، چاہے وہ میدان جنگ میں کوئی بھی پیش قدمی کرلیں۔


    بائیڈن نے بتایا کہ یوکرین کو 800 طیارہ شکن نظام، 9000 اینٹی آرمرسسٹم، 7000 چھوٹے ہتھیار، دوکروڑ گولیاں،گولہ بارود اور ڈرون مہیا کئے جائیں گے-

    روسی صدر کو لڑائی کا چیلنج ، چیچن سربراہ کی ایلون مسک کو نصیحت

    اس موقع پر وزیرخارجہ انٹونی بلنکن ،نائب وزیردفاع کیتھلین ہکس اور چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلے بھی موجود تھے-


    دوسری جانب امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور بیلاروسی صدر الیکسانڈر لوکاشینکو اور ان کی اہلیہ پر بھی پابندیاں عائد کردیں ہیں امریکہ نے روسی فوجی سربراہوں اور ایسے افراد کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں جن پر امریکا کا الزام ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

    امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے روسی نیشنل گارڈ کے سربراہ، نائب وزیر دفاع اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سکیورٹی کونسل کے ایک رکن پر یہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اس کے علاوہ کئی دیگر افراد کو بھی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد سے متعدد روسی اداروں اور شخصیات کو پابندیوں کا سامنا ہے کئی کاروباری اداروں نے روس میں اپنا بزنس بھی معطل کر دیا ہے۔

    یوکرین نے امریکی مدد سے نیوکلئیر ہتھیاروں کی تیاری شروع کردی،ایٹمی محاذ آرائی…

  • امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے والا بحری بیڑہ ایک ڈالر میں فروخت

    امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے والا بحری بیڑہ ایک ڈالر میں فروخت

    واشنگٹن: امریکہ کا مشہور بحری بیڑہ "کٹی ہاک” کو ایک ڈالر میں نیلام کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج کو کئی جنگوں میں فتح دلوانے اور جنگ میں اہم کردار ادا کرنے والا مشہور بحری بیڑہ "کٹی ہاک” کو فروخت کے بعد اب شپ بریکنگ سے گزار کر ٹکڑوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    ریاستی انتخابات :نریندرمودی کی جیت میں فیس بک کا کردار بے نقاب ہو گیا

    70 کی دہائی میں عالمی سمندروں پر امریکی قوت کی علامت، ویت نام اور جنگِ خلیج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا کٹی ہاک بیڑہ ، یو ایس ایس کٹی ہاک اب واشنگٹن سے ٹیکساس کے سفر پر روانہ ہوچکا ہے جہاں اسے کباڑ کے ٹکڑوں میں کاٹا جائے گا۔

    اس بحری بیڑے کو انٹرنیشنل شپ بریکنگ لمیٹڈ نامی کمپنی نے امریکی بحریہ سے صرف ایک ڈالر میں خریدا کیونکہ اس کو اسکریپ میں تبدیل کرنے پر خطیر رقم خرچ ہو گی اور حاصل شدہ منافع کم ہوسکتا ہے۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    یو ایس ایس کٹی ہاک کی مجموعی لمبائی 1047 فٹ اور چوڑائی 252 فٹ ہے اپنی اسی وسعت کی بدولت یہ آبنائے پانامہ سے نہیں گزرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ اسے دوسری جانب سے گھما کر ٹیکساس پہنچایا جائے گا جس کی طوالت 14 ہزار میل کے لگ بھگ ہو گی۔

    روسی صدر پیوٹن عالمی سلامتی کیلئے خطرہ:برطانیہ

    1960 میں بنائے جانے والے اس بیڑے کو نارتھ کیرولینا کے ایک مقام کٹی ہاک کا نام دیا گیا تھا جہاں رائٹ برادران نے اپنے پہلے ہوائی جہاز کا تجربہ کیا تھا 50 برس تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں اسے ریٹائر کردیا گیا اور استعمال نہیں کیا جا رہا تھا۔

  • سعودی عرب کا مبینہ طور پر تیل کی فروخت  ڈالر کی بجائے یوآن سے کرنے پرغور

    سعودی عرب کا مبینہ طور پر تیل کی فروخت ڈالر کی بجائے یوآن سے کرنے پرغور

    سعودی حکومت مبینہ طور پر تیل کی فروخت ڈالر کی بجائے یوآن سے کرنے پرغور کر رہی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے منگل کو اس حوالے سے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی اور چینی حکام کے درمیان خلیجی ممالک کے تیل کی فروخت کی قیمت ڈالر یا یورو کے بجائے یوآن میں کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے-

    دونوں ممالک نے چھ سال تک اس معاملے پر وقفے وقفے سے بات چیت کی، لیکن مبینہ طور پر بات چیت 2022 میں بڑھ گئی، کیونکہ ریاض امریکہ کے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات اور پڑوسی ملک یمن میں سعودی عرب کی فوجی کارروائی کے لیے اس کی حمایت نہ کرنے پر ناراض تھا۔

    جریدے کے مطابق، تقریباً 80 فیصد عالمی تیل کی فروخت کی قیمت ڈالر میں ہے، اور 1970 کی دہائی کے وسط سے سعودیوں نے امریکی حکومت کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے تحت تیل کی تجارت کے لیے خصوصی طور پر ڈالر کا استعمال کیا ہے۔

    یہ بات چیت بیجنگ کی جانب سے بین الاقوامی تیل کی منڈیوں میں اپنی کرنسی کو قابل تجارت بنانے اور خاص طور پر سعودیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کےلئے کی جارہی ہے چین نے اس سے قبل ریاض کی بیلسٹک میزائلوں کی تعمیر اور جوہری توانائی پر مشاورت میں مدد کی تھی۔

    اس کے برعکس، سعودی-امریکہ حالیہ برسوں میں تعلقات تیزی سے خراب ہو گئے ہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ابتدائی طور پر خواتین کے حقوق اور مجرمانہ انصاف سے متعلق ملک کی پالیسیوں کو آزاد کرتے ہوئے ایک مصلح کے طور پر عوامی امیج پیش کیا۔

    تاہم، 2018 میں منحرف صحافی جمال خاشقجی کا قتل ولی عہد کے تعلقات عامہ اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات دونوں کے لیے تباہ کن رہا ہے صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ دراڑ مزید شدت اختیار کر گئی-

    اسی عرصے کے دوران، چین کے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات قریب تر ہوئے ہیں، جس میں مملکت نے 2021 میں ملک کو یومیہ 1.76 ملین بیرل تیل فراہم کیا، چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کا حوالہ دیتے ہوئے،وال سٹریٹ جنرل نے بتایا جب کہ ملک اپنی تیل کی تجارت کے لیے ڈالر کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، سعودیوں کی جانب سے تبدیلی چین کے دوسرے بڑے تیل فراہم کنندگان، جیسے روس، انگولا اور عراق کے لیے ڈومینو اثر پیدا کر سکتی ہے۔

    سعودی عرب نے پہلے 2019 میں تیل کو دیگر کرنسیوں میں فروخت کرنے کی دھمکی دی تھی کہ اگر کانگریس نے ایک ایسا بل منظور کیا جس سے اوپیک کے اراکین کے لیے عدم اعتماد کی ذمہ داری کی اجازت دی جائے گی۔ یہ بل، جو کئی سالوں میں متعدد بار پیش کیا جا چکا ہے، اس سال پھر ناکام ہو گیا۔

    منگل کو یہ رپورٹ بھی سامنے آئی ہے امریکہ نے سعودیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے اور امریکہ کی طرف سے روس کے تیل کی درآمدات میں کٹوتی کی وجہ سے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو پورا کرنے کے لیے مزید تیل فراہم کریں۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

  • روس نے کینیڈین وزیراعظم ، صدر جوبائیڈن سمیت دیگر امریکی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں

    روس نے کینیڈین وزیراعظم ، صدر جوبائیڈن سمیت دیگر امریکی حکام پر پابندیاں عائد کر دیں

    ماسکو: یوکرین پرحملے کے بعد عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے روسی حکام نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کے بیٹے سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران پر جوابی پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے سی این این کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ روس نے امریکی صدر جو بائیڈن، ان کے بیٹے، وزیر خارجہ انٹونی بلنکن، دیگر امریکی حکام اور "ان سے وابستہ افراد” کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    یوکرین میں ایک اور امریکی صحافی ہلاک،برطانوی صحافی زخمی

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماسکو حکومت نے جسٹن ٹروڈو، جوبائیڈن اور دیگر امریکی اعلیٰ حکومتی اہلکاروں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ موجودہ اثاثے بھی منجمد کردیےروسی پابندی کے شکار ہونے والوں کی فہرست میں امریکی وزیر دفاع لیوڈ آسٹن، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) کے چیف ولیم برنس اور قومی سلامتی کے میشر جیک سولیون کے ساتھ ساتھ کئی محکموں کے سربراہان اور ممتاز امریکی شخصیات بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک نے ماسکو حکومت پر پابندیاں عائد کیں جس کے جواب میں روسی حکومت نے مذکورہ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

    ماسکو حکومت کی جانب سئ جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے ساتھ ساتھ، اگر وہ ہمارے قومی مفادات کو پورا کرتے ہیں تو ہم سرکاری تعلقات برقرار رکھنے سے انکار نہیں کرتے، اور اگر ضروری ہو تو، ہم ‘بلیک لسٹ’ میں شامل افراد کی حیثیت سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کریں گے تاکہ اعلیٰ سطحی تنظیموں کو منظم کیا جا سکے-

    یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ

    وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے منگل کے روز اعلیٰ امریکی حکام کے خلاف روس کی حالیہ پابندیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کا ان کے مطلوبہ اہداف پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

    وائٹ ہاؤس کی پریس بریفنگ میں جب ان سے پابندیوں کے اثرات کے بارے میں پوچھا گیا تو جین ساکی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "(میں) آپ میں سے کسی کو حیران نہیں کروں گی کہ ہم میں سے کوئی بھی روس کے سیاحتی سفر کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے، ہم میں سے کسی کے پاس ایسے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں جن تک ہم رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے، اس لیے ہم آگے بڑھیں گے۔”

    روس کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں میں "ٹاپ لسٹ” میں شامل لوگوں کی فہرست یہ ہے:

    امریکہ کی یوکرین کیلئے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری

    امریکی صدر جو بائیڈن،سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن، وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی، قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی،دلیپ سنگھ، بین الاقوامی اقتصادیات کے لیے بائیڈن کے قومی سلامتی کے نائب مشیر، ریاستہائے متحدہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کی منتظم سامنتھا پاور
    ،صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، ڈپٹی ٹریژری سیکرٹری والی ایڈیمو،ریٹا جو لیوس، ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدر اور چیئرمین بھی شامل ہیں-

    روس کی جانب سے جاری کے گئے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ "اعلیٰ امریکی حکام، فوجی حکام، قانون سازوں، تاجروں، ماہرین اور میڈیا کے لوگ جو روسو فوبک ہیں یا روس کے خلاف نفرت کو ہوا دینے اور پابندیوں کے اقدامات متعارف کرانے میں کردار ادا کرتے ہیں” کو شامل کر کے اس فہرست میں توسیع کے لیے مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

    ماسکو حکومت نے مزید کہا کہ روسی حکومت اور اس کے بینکنگ اور دیگر ادارے ان پابندیوں کو اجتماعی طور پر نافذ کریں گے۔

    اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

  • امریکا میں نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث 16 معالجین کو قید کی سزا

    امریکا میں نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث 16 معالجین کو قید کی سزا

    امریکی ریاست مشی گن اور اوہائیو میں پاکستانی نژاد کم از کم نصف درجن طبی ماہرین سمیت 16 امریکی ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ہیلتھ کیئر فراڈ اور نشہ آور ادویات کی ڈسٹری بیوشن اسکیموں کے ذریعے 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ اکٹھے کرنے پر قیدکی سزا سنائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی ای پی کے مطابق 7 دیگر طبی ماہرین کو بھی مجرم قرار دیا جاچکا ہے لیکن وہ سزا کے منتظر ہیں، جن کو پہلے ہی سزا سنائی جاچکی ہے وہ 8 ماہ سے لے کر 15 سال تک قید اور لاکھوں ڈالر کے جرمانے بھی ادا کریں گے سزا کا یہ اعلان پین مینجمنٹ کلینکس کے ایک کثیر ریاستی نیٹ ورک کی دریافت کے نتیجے میں سامنے آیا تو جو 2007 سے 2018 تک چل رہا تھا۔

    ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو…

    امریکی محکمہ انصاف نے بدھ کو کہا کہ یہ کلینک گولیوں کی فیکٹری تھے جہاں نشے میں مبتلا مریضوں کے علاوہ منشیات فروش بھی آتے تھے، جو ’آکسی کوڈون‘ جیسی ہائی ڈوز ایج والے نسخے کی دوائیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے۔

    کلینک میں کام کرنے والے ڈاکٹروں نے ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے ریڈار سے بچنےکے لیے ہفتے میں صرف چند گھنٹے کام کرنے پر اتفاق کیا ہوا تھا، اس کے باوجود وہ ریاست مشی گن میں آکسی کوڈون سب سے زیادہ تجویز کرنے والوں میں شامل تھے۔

    سزا پانے والوں کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ تمام نسلی پس منظر کے ڈاکٹرز، بشمول کاکیشین، جنوبی ایشیائی (پاکستانی اور بھارتی دونوں)، عرب، ہسپانوی اور دیگر اس اسکیم میں ملوث تھے، ان میں سے 3کے علاوہ تمام ڈاکٹر مشی گن میں میڈیسن کی پریکٹس کر رہے تھے، جبکہ 3 اوہائیو میں مقیم تھے۔

    امریکی محکمہ انصاف نے کہا کہ جن لوگوں کو پہلے ہی سزا سنائی گئی ہے ان میں 12 معالجین شامل ہیں، جو مبینہ طور پر 25 کروڑ ڈالر کی ہیلتھ کیئر فراڈ اسکیم میں ملوث ہیں جس میں نشے میں مبتلا مریضوں کا استحصال اور طبی طور پر غیر ضروری نشہ آور ادویات کی 66 کروڑ سے زیادہ خوراکوں کی غیر قانونی تقسیم شامل ہے۔

    یوکرین پر حملہ: روسی چینل پر براہ راست خبروں کے دوران خاتون ملازمہ کا انوکھا…

    2 علیحدہ علیحدہ مقدمات میں 5 معالجین کو سزا سنائی گئی، جبکہ 18 دیگر مدعا علیہان نے اعتراف جرم کیا اور 7 ملزمان سزا سنائے جانے کے منتظر ہیں۔

    عدالتی دستاویزات اور مقدمے کی سماعت میں پیش کیے گئے شواہد کے مطابق اس اسکیم میں شامل ڈاکٹرز مریضوں کو نشہ آور ادویات فراہم کرنے سے تب تک انکار کرتے تھے جب تک کہ وہ کمر میں غیر ضروری انجیکشن لگوانے پر راضی نہ ہوں۔

    نسخے حاصل کرنے کے لیے مریضوں کو مہنگے، غیر ضروری اور بعض اوقات کمر میں تکلیف دہ انجیکشن لگانے پڑتے تھے جنہیں فیسٹ جوائنٹ انجیکشنز کہا جاتا ہے ان انجیکشنز کا انتخاب اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ طبی ضرورت کی بجائے ان کے ذریعے سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کیا جاسکتا تھا مریضوں نے اپنی لت اور منشیات فروشوں کے ذریعے سڑک پر فروخت کی جانے والی گولیاں حاصل کرنے کی خواہش کے سبب بڑی حد تک اس غیر ضروری طریقہ کار کو قبول کیا۔

    شواہد نے مزید ثابت کیا کہ مدعا علیہ معالجین نے کئی برسوں میں بار بار یہ غیر ضروری انجیکشن مریضوں پر لگائے اور انہیں امریکا میں کسی بھی دوسرے طبی کلینک کے مقابلے میں فیسٹ جوائنٹ انجیکشنز کے لیے زیادہ ادائیگی کی گئی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ فراڈ سے حاصل ہونے والی آمدنی شاہانہ طرز زندگی گزارنے کے لیے استعمال کی گئی۔

    بھارت خطےمیں چین اورپاکستان کےمقابلےکیلئےروسی ہتھیاروں کی فراہمی پربے یقینی کا…

    فرانسسکو پیٹینو نامی ایک ڈاکٹر اور کلینکس کے جزوی مالک نے زیورات اور کاریں خریدنے اور چھٹیاں منانے کے ساتھ ساتھ اپنے خصوصی غذا کے پروگرام کو فروغ دینے کے لیے ’الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ‘ اور دیگر مکسڈ مارشل آرٹ فائٹرز کو ادائیگی کی۔

    فرانسسکو پیٹینو کے کاروباری پارٹنر اور کلینک کے جزوی مالک مشیعت رشید نے نجی جیٹ پروازیں، این بی اے فائنلز کے کورٹسائیڈ ٹکٹس اور مہنگی جائیداد خریدی اسکیم میں شامل دیگر معالجین نے لگژری گاڑیاں، سونے کی اینٹیں اور انڈور باسکٹ بال کورٹس اور سوئمنگ پول خریدے دھوکہ دہی کی مد میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم امریکا نے مدعا علیہان سے ضبط کر لی۔

    اسرائیل سائبرحملے سے بہت متاثرہوگیا

    سزا پانے والوں میں سپیلیوس پاپاس (ایم ڈی/عمر 63 سال)، طارق عمر(ایم ڈی/ عمر 63 سال) جوزف بیٹرو (ڈی او/ عمر 60 سال) محمد ظہور (ایم ڈی/ عمر 53 سال)، زاہد شیخ (ایم ڈی/ عمر 62 سال)، عبدالحق (ایم ڈی/ عمر 76 سال)، سٹیون ایڈمزک (ایم ڈی/ عمر 47 سال)، ڈیوڈ ویور (ایم ڈی/ عمر 67 سال) گلین سیپرسٹین (ایم ڈی/ عمر 58سال) منیش بولینا (ایم ڈی/ عمر 43 سال)، حسین سعد (ایم ڈی/ عمر 42 سال) اور ڈیوڈ یانگوئیان (ایم ڈی/ عمر 58 سال) شامل ہیں۔

    عدالت کی جانب سے سزا پانے والے ہیلتھ کیئر ورکرز میں مشیعت راشد، یوسف المطرحی (عمر 34 سال) حنا قاضی (عمر 39 سال) اور جوشوا برنز (عمر 43 سال) شامل ہیں۔

    سزا سنائی جانے کے منتظر افراد میں فرانسسکو پیٹینو، یاسر موزیب (ایم ڈی /عمر 39 سال) کاشف رسول (ایم ڈی/عمر 46 سال) طارق صدیقی (عمر 44 سال)، تصدق علی احمد (عمر 54 سال) سٹیفنی بورگولا (عمر 41 سال) اور میوٹنن براؤن (ایم ڈی/عمر 51 سال) شامل ہیں۔