Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا کے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل

    امریکا کے بھارت کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل

    امریکا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، تجارتی مذاکرات کاروں کا اس ماہ کے آخر میں نئی دہلی کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    سی این بی سی نے رپورٹ کیا کہ بھارتی نیوز براڈکاسٹر ’این ڈی ٹی وی پرافٹ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ دورہ 25 اگست سے 29 اگست کے درمیان متوقع تھا لیکن اب اسے دوبارہ شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی ہے، اور اس کے ساتھ مزید 25 فیصد ڈیوٹی روس سے تیل خریدنے پر بطور سزا نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 27 اگست سے فعال ہونے کی توقع ہے، دونوں ممالک رابطے میں ہیں، لیکن بات چیت کے نئے شیڈول پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

    بھارت پر عائد ٹرمپ کا مجموعی 50 فیصد ٹیرف شرح امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار پر سب سے زیادہ میں سے ایک ہے، اور اس پر نئی دہلی کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہےبھارت نے کہا ہے کہ اسے ناانصافی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ یورپی یونین اور امریکا کو روس کے ساتھ جاری تجارت پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی وزارتِ خارجہ نے اس ماہ کے آغاز میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ بات قابلِ غور ہے کہ وہی ممالک جو بھارت پر تنقید کر رہے ہیں، خود روس کے ساتھ تجارت میں مصروف ہیں، ہمارے معاملے کے برعکس، ان کی یہ تجارت کوئی قومی مجبوری بھی نہیں ہے۔

    امریکا بھارت کا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار ہے، تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال میں بھارت کی کل برآمدات کا تقریباً 20 فیصد (یعنی 86 ارب 51 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان) امریکا بھیجا گیا۔

  • دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون خوش آئند ہے،محسن نقوی

    دہشت گردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون خوش آئند ہے،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

    اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر اہم کامیابی اور ہمارے ازلی دشمن کے لیے ایک اور شکست ہے امریکی اقدام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک امریکا تعاون خوش آئند ہے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی راہ ہموار ہو ئی ہے، دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ موقف وقت کی ضرورت ہے،امریکی اقدام سے خطے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

    پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ

    قبل،ازیں،ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی حکومت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنا خوش آئند ہے، پاکستان نے 18 جولائی 2024 کو مجید بریگیڈ کو کالعدم قرار دیا تھا، بی ایل اے/مجید بریگیڈ متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے، جعفر ایکسپریس اور خضدار بس حملے بی ایل اے/مجید بریگیڈ کی کارروائیاں تھیں،پاکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوط حصار ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی برادری سے تعاون جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا،امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔

    گلوکار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ 2019 میں کالعدم بی ایل اے کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا جبکہ مجید بریگیڈ کا نام بی ایل اے کے عالمی دہشت گرد فہرست میں شامل ہے،ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے، بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جبکہ 2025 میں بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی تھی. جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ میں 31 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور 300 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

    فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

  • فیلڈ مارشل کادورہ امریکا:  پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

    فیلڈ مارشل کادورہ امریکا: پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ پھر بےنقاب

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی جب کہ بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ اور برسلز نے پاکستان کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم باب رقم کیا ہے، یہ ملاقاتیں محض رسمی نوعیت کی نہیں تھیں بلکہ انہوں نے فوجی اور اقتصادی سفارتکاری کی مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کا مقصد پاکستان کی عالمی پوزیشن کو مضبوط کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ تھا۔

    ان دوروں کی نمایاں کامیابیوں میں سے ایک بڑی پیشرفت بین الاقوامی شراکت داروں سے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر قرار دلوانا تھا۔ یہ نہ صرف ان گروہوں کے بارے میں پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے بلکہ بھارت کی خفیہ پشت پناہی کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔ جنرل منیر نے اس معاملے کو خطے اور دنیا کی سلامتی کے تناظر میں پیش کر کے پاکستان کے حق میں بیانیہ مضبوط کیا۔

    ایکسٹیشن نہیں تسلسل جاری رہے گا، اسد قیصر کے بیان پر فیصل واوڈا کاردعمل

    پاکستان کے ٹرمپ سے بڑھتے روابط، بھارت کی تشویش میں اضافہ

    معاشی طور پر، یہ دورے ایسے وقت ہوئے جب پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، جس کی ایک بڑی وجہ اہم منڈیوں میں بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیرف کا نفاذ تھا۔ اس سے پاکستانی صنعتوں کے لیے نئی تجارتی راہیں کھلیں اور یہ ثابت ہوا کہ مضبوط سفارتکاری اقتصادی فوائد بھی لا سکتی ہے۔

    اسٹریٹیجک محاذ پر، جنرل منیر نے بھارت سے تعلقات، سندھ طاس معاہدے اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف واضح اور مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان کی بات چیت حقائق پر مبنی، درستگی سے بھرپور اور قومی استحکام کے وژن کی عکاس تھی۔

    سب سے بڑھ کر، ان سفارتی کامیابیوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سرحدی سالمیت، سیاسی آزادی یا قومی وقار کو کسی بھی خطرے کا سامنا ہوا تو اسے مکمل عزم کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا۔ فوجی وقار اور سفارتی مہارت کو یکجا کر کے جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو ایک پراعتماد اور خود انحصار ملک کے طور پر پیش کیا ہے—جو ہر میدان میں اپنے مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

    اس دورِ تغیر اور علاقائی غیر یقینی صورتحال میں ان کی قیادت نے یہ یقینی بنایا ہے کہ پاکستان کی آواز نہ صرف سنی جائے بلکہ دنیا بھر میں اس کا احترام بھی ہو۔

  • ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف سے 55 فیصد برآمدات متاثر ہوں گی، بھارتی حکومت

    ٹرمپ کے عائد کردہ ٹیرف سے 55 فیصد برآمدات متاثر ہوں گی، بھارتی حکومت

    بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ امریکا کو بھارت کی تقریباً 55 فیصد اشیائے تجارت کی برآمدات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کے تحت آئیں گی۔

    روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے، ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری پر بطور سزا بھارتی سامان پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد امریکی منڈی میں بھارتی برآمدات پر کُل ڈیوٹی 50 فیصد تک پہنچ گئی، جو کسی بھی امریکی تجارتی شراکت دار پر عائد کردہ ڈیوٹی کی بلند ترین شرح میں سے ایک ہے۔

    بھارت کے جونیئر وزیر خزانہ پنکج چوہدری نے ایک قانون ساز کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی حکومت نے پیر کو فراہم کیے گئے تخمینے میں اس 25 فیصد ٹیرف کو شامل کیا تھا جو ٹرمپ نے ابتدائی طور پر عائد کیا تھا،محکمہ تجارت تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول برآمد کنندگان اور صنعت، کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ صورتحال کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی جا سکے۔

    راولپنڈی: پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اورشیرخوار بھانجے کو ذبح کردیا

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارتی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے ایک دن کے بعد، گذشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ وہ زرعی شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،3 بھارتی عہدیداروں کے مطابق، نئی دہلی نے نئے امریکی ہتھیار اور طیارے خریدنے کے اپنے منصوبے بھی معطل کر دیے ہیں، جو اس بات کی پہلی ٹھوس علامت ہے کہ برآمدات پر صدر ٹرمپ کی جانب سے بلند ترین ٹیرف نافذ کرنے کے اعلان کے بعد دہائیوں میں پہلی بار دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع

  • امریکی صدر کا غیر ملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اعلان

    امریکی صدر کا غیر ملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں موجود غیر ملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ تجارت کو ہدایت کردی ہے کہ مردم شماری پر کام شروع کرے، اور امریکا میں موجود غیرملکیوں کو مردم شماری میں شامل نہیں کریں گے، میں چاہتا ہوں مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں،میرے لیے یہ انتہائی اہم ہے کہ تمام مشرقِ وسطیٰ کے ممالک ابراہم معاہدوں میں شامل ہوں۔

    پاکستانی کمپنی کا یو اے ای کے بڑے گروپ کو گوشت سپلائی کرنے کا معاہدہ

    فاکس،نیوزکےمطابق،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح ٹروتھ سوشل پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے محکمہ تجارت کو نئی مردم شماری پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہےامریکا میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو آبادی کی گنتی میں شامل نہیں کیا جائے گا،میں نے اپنے محکمہ تجارت کو جدید دور کے حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی ایک نئی اور انتہائی درست مردم شماری پر کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات سے حاصل کردہ نتائج اور معلومات کو استعمال کرتے ہوئے،” صدر نے پوسٹ میں کہا،”وہ لوگ جو ہمارے ملک میں غیر قانونی طور پر ہیں ان کا شمار مردم شماری میں نہیں کیا جائے گا۔ اس معاملے پر آپ کی توجہ کا شکریہ!”

    بیرسٹر گوہر کا ضمنی الیکشن پر عمران خان سے مشاورت کا عندیہ

  • اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سےرابطہ،ہوا،جسمیں دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا، علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    لیجنڈز لیگ کے مالک کا پریزینٹر سےسرعا م فلرٹ،ویڈیو

    واضح رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھاسرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ گفتگو گزشتہ جمعے کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اُن کی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی ہے،دونوں رہنماؤں نے محصولات سمیت باہمی تعلقات سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی تھی، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    25 جولائی کو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ

  • امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4  ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    امریکی ریاست میں فائرنگ سے 4 ہلاکتیں،سابق امریکی فوجی کی تلاش

    امریکی ریاست مونٹانا کے بار میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد کی ہلاکت کے بعد سابق امریکی فوجی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مونٹانا ڈویژن آف کریمنل انویسٹی گیشن نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو صبح تقریباً 10:30 بجے دی آؤل بار نامی مقام پر پیش آیا تھا، جہاں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھےمشتبہ شخص کی شناخت 45 سالہ سابق فوجی مائیکل پال براؤن کے طور پر کی گئی ہے، عوامی ریکارڈز اور بار کے مالک ڈیوڈ گوئرڈر کے مطابق، براؤن بار کے بالکل ساتھ رہائش پذیر تھا۔

    https://x.com/GLFOP/status/1951404355707367641

    گوئرڈر (جو واقعے کے وقت موجود نہیں تھے) نے کہا کہ براؤن نے ایک بارٹینڈر اور 3 گاہکوں کو قتل کیا اور فرار ہو گیا،وہ ان تمام لوگوں کو جانتا تھا جو اس بار میں موجود تھے، میں اس کی ضمانت دیتا ہوں، اس کا کسی سے کوئی مستقل جھگڑا نہیں تھا، میرا خیال ہے وہ اچانک ذہنی طور پر ٹوٹ گیا،اناکونڈا میں براؤن کے گھر کی تلاش ایک سواٹ ٹیم نے کی، جو کہ تقریباً 9 ہزار کی آبادی پر مشتمل جنوب مغربی مونٹانا کا شہر ہے، جو بوزمین شہر سے تقریباً 175 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

    مونٹانا کے سینیٹر اسٹیو ڈینز نے کہا کہ ایک بڑی سطح کی تلاش جاری ہے، جس میں ڈرونز کی مدد لی جا رہی ہے،براؤن کو آخری بار اناکونڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ’مسلح اور خطرناک‘ ہے۔

    اناکونڈا-ڈئیر لاج کاؤنٹی لا انفورسمنٹ سینٹر نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر براؤن کو دیکھا جائے تو اس کے ہرگز قریب نہ جایا جائے، جب کہ شہر کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور اپنے دروازے بند رکھیں،ایک امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ براؤن نے 2001 سے 2005 تک آرمر کرو مین کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ 2004 کے اوائل سے مارچ 2005 تک عراق میں تعینات رہے، براؤن نے 2006 سے 2009 تک مونٹانا نیشنل گارڈ میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔

  • امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

    امریکا نے فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے متعدد عہدیداروں اور ارکان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ پابندیاں امن عمل کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ امریکا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔محکمہ خارجہ کے مطابق امن کوششوں میں خلل ڈالنے والے عناصر کو جوابدہ بنانا اور ان پر پابندیاں عائد کرنا امریکی قومی مفاد کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا فلسطینی امور سے متعلق دفتر اور فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی فورسز کے لیے مالی امداد بھی معطل کر چکا ہے۔

    ایف بی آر ،جولائی میں 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع

    127 سال بعد بھارت کو بدھ مت کے نایاب جواہرات واپس مل گئے

    جنرل ساحر شمشاد کی مصری صدر و اعلیٰ قیادت سے ملاقات

  • علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    علاقائی دفاعی تعاون ناگزیر، پاکستان کا پرامن و محفوظ خطے کے عزم کا اعادہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی خطرات اور پیچیدہ ہائبرڈ چیلنجز کے تناظر میں باہمی فوجی تعاون وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ’’مضبوط ربط، محفوظ امن‘‘ کے عنوان سے علاقائی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کانفرنس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے خطاب میں خطے میں امن، استحکام اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک مکالمہ اور باہمی اعتماد درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال خطے کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علاقائی سطح پر دفاعی تعاون کو فروغ دینا، انسداد دہشت گردی میں اشتراک اور مشترکہ تربیتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس کے دوران شریک ممالک نے علاقائی سلامتی، وسطی اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات، انسداد دہشت گردی کے اقدامات، سائبر سیکیورٹی، پُرتشدد انتہا پسندی، اور انسانی ہمدردی پر مبنی مربوط ردعمل جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    بیان کے مطابق شرکاء نے دفاعی سفارت کاری کے فروغ، پاکستان کی مہمان نوازی اور کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شریک ممالک نے باہمی تعاون، قومی خودمختاری کے احترام اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔فوجی حکام کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک ہم آہنگی، پاکستان کے اس مستقل عزم کی غماز ہے کہ وہ ایک ایسا علاقائی نظام تشکیل دے جو سلامتی، تعاون اور یکجہتی پر مبنی ہو۔

    افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

  • پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے،امریکا

    امریکا نے ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لئے کردار ادا کیا۔

    امریکا کے محکمہ خارجہ نے پاک امریکا وزرائے خارجہ میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا،مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لئے کردار ادا کیا۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک امریکہ وزرائے خارجہ ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پربات ہوئی، اس کے علاوہ داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو کی گئی، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوں گے، ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    وزیرِ اعظم سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات

    اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معدنیات اور مائننگ سیکٹر میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی تھی جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

    توشہ خانہ ٹو کیس وکلاء اور علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی