Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    امریکا، چین تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

    لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 68 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 66.46 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔یہ اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں اور معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، جس کی حتمی منظوری دونوں ممالک کے سربراہان دیں گے۔

    صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا 55 فیصد جبکہ چین 10 فیصد ٹیرف حاصل کرے گا، اور چین امریکا کو میگنٹس اور نایاب معدنیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چینی طلباء کی تعلیم سمیت متعدد معاملات پر چین کے ساتھ اتفاق کر چکا ہے۔

    جدہ سے پہلی حج پرواز 146 عازمین کو لے کر کراچی پہنچ گئی

    برطانیہ میں فیملی ویزوں کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی سفارش

    پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی قرارداد جمع

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو، رواں سال 48 شہری لقمہ اجل بن گئے

  • امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،  درجنوں گرفتار، مظاہرے

    امریکا میں تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتار، مظاہرے

    امریکا کے بڑے شہروں لاس اینجلس اور نیویارک میں وفاقی ایجنٹس نے بغیر دستاویزات مقیم تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران ایجنٹس نے عدالتوں، پارکنگ ایریاز اور عوامی مقامات پر چھاپے مارے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، لاس اینجلس میں نقاب پوش اور مسلح وفاقی ایجنٹس نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کم از کم تین علاقوں میں غیر معمولی چھاپے مارے۔ عدالتوں سے لے کر ہارڈویئر اسٹورز کی پارکنگ تک، تارکین وطن کو ہتھکڑیوں میں ڈال کر گاڑیوں میں بٹھایا گیا۔سٹی ہال سے کچھ فاصلے پر چھاپے کے دوران مظاہرین نے ایجنٹس پر انڈے پھینکے، جس پر ایجنٹس نے فلیش بینگ گرینیڈز پھینک کر ہجوم کو منتشر کیا۔

    لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے کارروائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے ہماری کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیلاتے ہیں اور شہر کے امن کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے تارکین وطن کو شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا طبقہ قرار دیا۔دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ وفاقی قانون سپریم ہے اور اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا۔

    سروس ایمپلائز انٹرنیشنل یونین کے رہنما ڈیوڈ ہورٹا کو لاس اینجلس میں چھاپے کی ویڈیو بنانے پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا، بعد ازاں رہائی پر انہوں نے کہا کہ محنت کش افراد کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل قبول ہے۔ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی ترجمان یاسمین پٹس او کیف کے مطابق، چھاپے ان افراد کے خلاف تھے جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دے رہے تھے۔

    ادھر نشریاتی ادارے اے بی سی 7 کے مطابق، سیکڑوں مظاہرین لاس اینجلس کے مرکزی علاقے میں جمع ہوئے اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا، ریلی کو بعد ازاں پولیس نے منتشر کر دیا، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان کچھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    روس کا خارکیف پر بڑا حملہ، ڈرون، میزائل اور بمباری سے 3 افراد ہلاک، 22 زخمی

    پاکستان میں مسلح کارروائیاں جہاد نہیں، ملوث افراد کو سزائے موت دی جائے گی، افغان امیر کا فتویٰ

    وفاقی بجٹ 10 اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا

    عیدالاضحی پر پنجاب کلین اپ آپریشن شروع، آلائشوں کی فوری تلفی اور جدید نگرانی کا نظام فعال

  • ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی پر قدغن 100 فیصد قومی مفاد کے خلاف ہےایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ قومی آزادی کا مطلب یہ ہےکہ ملک امریکا کی گرین لائٹ کا انتظار نہ کرے۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہے اور دشمن نے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، بدتمیز اور مغرور امریکی لیڈر ایران سے جوہری پروگرام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ ہوتے کون ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی ہونی چاہیے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ جوہری پروگرام پر امریکی تجویز اومان نے ہفتے کے روز ایران تک پہنچائی تھی جس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا-

    دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہےیہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل” کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے فائدہ حاصل ہونا شروع ہوگا، اسے اپنے ملک میں ہر قسم کی یورینیم افزودگی بند کرنا ہوگی۔

    یہ خفیہ تجویز گزشتہ ہفتے ایران کو پیش کی گئی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا اور اپنے جوہری حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

  • بھار تی ارب پتی گوتم اڈانی سے متعلق امریکا میں تحقیقات

    بھار تی ارب پتی گوتم اڈانی سے متعلق امریکا میں تحقیقات

    بھارت کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی سے متعلق امریکا میں تحقیقات جا ری ہیں۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی محکمہ انصاف بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی کے کاروبار سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے اڈانی جو ایشیا کے دوسرے دولت مند ترین شخص اور بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی فنانسر ہیں، وہ کوشش کر رہے تھے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان کے خلاف فارن برائبری (غیر ملکی رشوت ستانی) کے الزامات ختم کردے لیکن ان الزامات کا خاتمہ تو کیا ہوتا، اب ان کے خلاف ایک نیا محاذ کھل گیا ہے اور پراسیکیوٹرز یہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ ان کی کمپنیاں کیا ایران سے پیٹرو کیمیکل مصنوعات خرید رہی ہیں۔

    آپریشن سندور : لڑاکا طیاروں کے نقصانات کا اعتراف، مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب

    امریکی محکمہ انصاف نے ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں ان کے خلاف تحقیقات شروع کروا دی ہیں ان کی کمپنیاں ایران سے ایل پی جی بذریعہ گجرات کے مندرا پورٹ بھارت میں منگوا رہی ہیں، وال اسٹریٹ جرنل کی انویسٹی گیشن میں یہ پتا چلا ہے کہ مندرا (گجرات، مغربی بھارتی ریاست) اور خلیج فارس کے درمیان ٹینکرز کی ٹریولنگ سامنے آئی ہے جو کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

    بھارتی معیشت کی حقیقت: مودی سرکار کے دعوے کھوکھلے ثابت

  • امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    امریکا میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا، 25 کروڑ مکھیاں آزاد

    واشنگٹن: امریکا میں شہد کی مکھیاں لے جانے والا ایک ٹرک الٹ گیا جس میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز امریکی ریاست واشنگٹن کے واٹ کام کاؤنٹی میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا اور اس کے بعد ٹرک میں لے جائے جانے والی 25 کروڑ مکھیاں ٹرک سے نکل کر آزاد فضاؤں میں چلی گئیں،ٹرک میں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے دوسری جگہ منتقل کیے جارہے تھے۔

    پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف،مودی سرکار اور فوج پر تنقید

    رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں شہد کی مکھیوں کے آزاد ہوجانے کے بعد پولیس اور انتظامیہ میں لوگوں کو ٹرک الٹنے کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے سے متعلق ہدایات جاری کیں،ماہرین اور شہد کی مکھیاں پالنے والے افراد شہد کی مکھیوں کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور امید ہے کہ شہد کی مکھیاں جلد اپنے چھتوں کے پاس لوٹ آئیں گی۔

    چین ایشیا میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی وزیر دفاع

  • مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،رضوان سعید شیخ

    مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،رضوان سعید شیخ

    واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ابھرکر دنیا کےسامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی:پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا کے اہم سفارتی دورے پرہے، جس کا مقصد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر امریکی قیادت کو آگاہ کرنا، مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنا اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے موقف کو مضبوطی سے پیش کرنا ہے۔

    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وفد کی امریکی انتظامیہ اور کانگریس کے اہم ارکان کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں متوقع ہیں، جو نہ صرف دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گی بلکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کریں گی۔

    ماہرین فلکیات نے نیا بونا سیارہ دریافت کر لیا

    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیرجنوبی ایشیاکے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کےبعد مسئلہ کشمیر ابھرکردنیا کے سامنے آیا ہے اور دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی امریکی انتطامیہ، پالیسی سازوں اور دیگر حلقوں سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

    پاکستانی سفیر نے بھارت کے موجودہ طرز عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت داخلی و خارجی پالیسیوں میں ہندوتوا کے انتہا پسند اور دہشت گردانہ نظریے پر عمل پیرا ہے بھارت کی سیاسی قیادت مسلسل توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کا کھلم کھلا اظہار کر رہی ہے۔

    پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز ٹرافی کی رونمائی ، آج سے آغاز

    رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارتی قیادت کی اشتعال انگیز کارروائیوں اور بیانات کا مقصد اندرونی سیاسی ناکامیوں اور انتظامی بحرانوں سے توجہ ہٹانا ہے جوہری صلاحیت کےحامل اس حساس خطےمیں بلا جواز طبل جنگ بجانا کسی طور بھی ایک ذمہ دارانہ اقدام نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اپنی خودمختاری، سلامتی اور کشمیری عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ پاکستانی وفد کا یہ دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور مسئلہ کشمیر کے لیے جاری کوششوں کا تسلسل ہے، جس سے سفارتی محاذ پر مثبت نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔

    یومِ تکبیر پر مسلح افواج اور سروسز چیفس کی قوم کو مبارکباد

  • امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں

    امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں

    امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھا لیں۔

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ا مریکا نے شام پرعائد پابندیاں باضابطہ طور پراٹھالی ہیں، شام کو مستحکم ملک بننے کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے، امریکی اقدامات شام کو استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ شام پرعائد پابندیوں میں 180 دنوں کی چھوٹ دی گئی ہے، پابندیاں اٹھانا امریکا اورشام کے تعلقات بحالی کی جانب پہلا قدم ہے-

    سکھوں کا عالمی عدالت میں بھارت کے ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

    یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں ہونے والے سرمایہ کاری فورم میں کیے گئے اعلان کے بعد عمل میں لایا گیا ہے صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے بعد شام پر پابندیاں اٹھانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم شام کی نئی حکومت کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لیے ہم نےشام پر سے پابندیاں اٹھانےکا فیصلہ کیا ہےامید ہے کہ شامی عوام اس موقع سےفائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ملک کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سعودی عرب میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی یہ 25 سال بعد شام اور امریکا کے سربراہان مملکت کی پہلی براہ راست ملاقات تھی، جو خطے میں نئے سیاسی دور کا اشارہ دے رہی ہے۔

  • ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار

    ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار

    ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں اختتام پذیر ہو گیا، جس میں فریقین کے درمیان "کچھ پیش رفت” سامنے آئی ہے، تاہم بنیادی اختلافات بدستور موجود ہیں۔

    عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ حتمی نہیں، اور اُمید ظاہر کی کہ باقی معاملات آئندہ دنوں میں واضح ہو جائیں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باقی کے مطابق، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف پرواز کے شیڈول کی وجہ سے مذاکرات ادھورے چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والا چوتھا دور افزودگی کے معاملے پر اختلاف کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔

    اسٹیو وٹکوف نے واشنگٹن کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا "ایک فیصد بھی یورینیم افزودگی” کی اجازت نہیں دے سکتا، جسے ایران نے اپنے حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بنیادی اختلافات موجود ہیں اور تہران صرف اسی صورت میں معاہدہ کرے گا جب اس کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جائے۔

    یہ مذاکرات اقوام متحدہ کے جوہری ادارے IAEA کے آئندہ اجلاس اور 2015 کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہو رہے ہیں۔ایرانی تجزیہ کاروں اور سابق مشیر محمد مرانڈی کے مطابق، ایران افزودگی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اور اگر امریکا ایسا چاہتا ہے تو معاہدے کا امکان نہیں۔ایران کی جوہری تنظیم کے ترجمان بہروز کمالونڈی نے کہا کہ ملک میں 17 ہزار افراد جوہری شعبے سے وابستہ ہیں، اور افزودگی کا عمل دیگر پرامن ممالک جیسا ہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا میں اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبروں پر ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ایران اس کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرائے گا۔

    ایوب میڈیکل کالج میں کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی، جعلی گارنٹی پر ادائیگی کا انکشاف

    پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف

    فرانس: 300 بچوں سے زیادتی کے اعتراف پر سابق سرجن کو 20 سال قید دینے کی سفارش

    روس اور یوکرین کے درمیان سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ، 390 افراد رہا

    بھارتیہوں نےپاکستان سے جنگی شکست کا غصہ مٹھائیوں پر اتار دیا

    ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار

  • اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،امریکا

    اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،امریکا

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

    امریکی میڈیا نے متعدد امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہ واضح نہیں کہ آیا اسرائیلی رہنماؤں نے کوئی حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں، اسرائیل ایران کے تیل کے ذخائر کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے،اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اورامریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    اس سے قبل منگل کو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں۔ ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

  • امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ

    امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔

    ابوظہبی میں اماراتی وزارت دفاع میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد المزروعی اور امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    اماراتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ امارات امریکا میں فوجی تعاون کے لئے روڈ میپ تیار ہے،متحدہ عرب امارات کو معاہدے میں امریکا کا بڑا دفاعی شراکت دار تسلیم کیا گیا ہے۔

    امارات امریکا پارٹنر شپ پروگرام میں فضائی و میزائل دفاع بھی شامل ہے، اس کے علاوہ سائبر سکیورٹی، آفات سے نمٹنے اور آپریشنل پلاننگ کو فروغ دینا بھی معاہدے کا حصہ ہےمعاہدےکا مقصد افواج کی تیاری کو مزید بہتر بنانا، مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا اور جدت پر مبنی تعاون کو گہرا کرنا ہے-

    پاکستان نے اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا

    بنوں اور لکی مروت سے پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے

    بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، عاصم افتخار