خیبر پختونخوا کے عوام پاک فوج کے ساتھ – افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے-
خیبر پختونخوا کی عوام کا کہنا ہے کہ روس کے افغانستان پر حملے کے وقت پاکستان نے افغان عوام کا ساتھ دیا اور ان کا خیال رکھا، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی قبائلی علاقوں خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں افغانوں کو جگہ دی گئی، پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا، اسے شکست دینا ناممکن ہے، پاک فوج ہر بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، افغان ہمارے پشتون بھائی ہیں انہیں چاہیے پشتونوں کی روایات کا خیال رکھیں، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا-
’آپریشن غضب اللحق‘: افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ
دوسری جانب میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور آپریشن غضب للحق کی حمایت میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا، افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف اورکزئی کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے،ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری، سرحدی سلامتی اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، متعدد ملازمین زخمی
شرکاء نے پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے رہنے کےعزم کا اظہار کیا، اس اجتماع کے ذریعے دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور عزم کا واضح پیغام دیا گیا۔
