Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا کا ایران پر حملے جاری رکھنے کااعلان

    امریکا کا ایران پر حملے جاری رکھنے کااعلان

    امریکا نے ایران پر وسیع حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر فضا اور سمندر دونوں راستوں سے وسیع پیمانے پرحملے جاری رکھیں گے ، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا مقصد ایرانی سکیورٹی ڈھانچے کو کمزور کرنا ہے،فی الحال یہ کارروائیاں صرف ایران کے اندر موجود اہداف تک محدود ہیں ، امریکی فضائیہ ایران پر حملوں میں شریک ہے ، امریکی فوج ایران پر اسرائیلی فوج کے ساتھ ملکر کارروائی کر رہی ہے۔

    دوسری جانب آئی ڈی ایف کے ایک افسر سٹیو کوہن نے ریپبلک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نہ صرف مغرب کی جانب سے بلکہ ہندوستان کی جانب سے بھی ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں،ہندوستان کو قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ اسرائیل میں ہندوستانی وزیر اعظم کی میزبانی کرنا خوشی کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈروں کے علاوہ درجنوں شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

  • امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید،درجنوں زخمی

    امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید،درجنوں زخمی

    ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر بمباری کی خبر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں فضائی حملے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 53 افراد جاں بحق اور تقریباً 60 زخمی ہوئے ہیں جن میں طالبات اور اسکول کا عملہ بھی شامل ہےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل نے صبح کے وقت اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں،واقعے کے بعد امدادی اداروں اور طبی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ملبے تلے متعدد طالبات اور عملے کے افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کا کام جاری ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی فوج نے ایرانی شہریوں سے فوجی تنصیبات اور اڈوں سے دور چلے جانے کا کہا تھا۔

  • ایران کی جانب سے  کنگ فہد ایئر بیس  اور امریکی طیارہ بردار جہاز  پرحملے کی اطلاعات

    ایران کی جانب سے کنگ فہد ایئر بیس اور امریکی طیارہ بردار جہاز پرحملے کی اطلاعات

    ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جب کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکا سنا گیا۔

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے سعودی عرب کے اہم فضائی اڈے کنگ فہد ایئر بیس پر راکٹ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق حمللے کے بعد سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ بحرِ ہند میں ایران نے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر میزائلوں سے حمللہ کیا۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہےیو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔

    متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،امیر جماعت اسلامی

    امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،امیر جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےایکس پر بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا حافظ نعیم الرحمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا “بورڈ آف پیس” دراصل “بورڈ آف وار” ہےامریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے لیے پورے مشرقِ وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر انتشار پھیلایا گیا اور پاکستانی حکمران بھی یہ سبق یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں-

    واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

  • جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلق بڑی غلطی ،بل گیٹس نے فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلق بڑی غلطی ،بل گیٹس نے فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی

    بل گیٹس نے بدنام زمانہ مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلق کو ’بڑی غلطی‘ قرار دیتے ہوئے اپنی فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی ہے۔

    امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک داخلی اجلاس میں اعتراف کیا کہ ایپسٹین سے ملاقاتوں نے گیٹس فاؤنڈیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور منفی تاثر پیدا کیا ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ایک بہت بڑی غلطی تھی میں اس غلطی کے باعث متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت خواہ ہوں۔

    بل گیٹس نے وضاحت کی کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی یا غیر اخلاقی کام نہیں کیا اور نہ ہی ایپسٹین کی متاثرہ خواتین سے کبھی رابطہ رکھا متنازع تصاویر درا صل ایپسٹین کے دفتر میں لی گئیں، جہاں انہیں عملے کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی گئی تھی ان کی ایپسٹین سے پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی جبکہ 2013 سے ان کی سابقہ اہلیہ میلِنڈا فرانسیسی گیٹس نے اس تعلق پر تحفظات کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی سابقہ اہلیہ کے خدشات درست ثابت ہوئے۔

    ہیٹ ویو اور گلشیئر پگھلنے سے مارچ تا ستمبر سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے

    واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک کی حراست میں انسانی اسمگلنگ کے مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا، 2008 میں امریکی ریاست فلوریڈا میں وہ کم عمر لڑکی سے جسم فروشی کے الزام میں سزا یافتہ بھی رہ چکا تھا،بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے اقدامات نے ان کی فلاحی تنظیم کے بنیادی اصولوں سے متصادم تاثر پیدا کیا، جس پر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

    پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی

  • امریکی فضائیہ کا ریٹائرڈ پائلٹ چینی فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار

    امریکی فضائیہ کا ریٹائرڈ پائلٹ چینی فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار

    امریکی فضائیہ کے ایک سابق پائلٹ کو بغیر اجازت چینی فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا-

    محکمۂ انصاف کے مطابق 65 سالہ جیرالڈ براؤن کو امریکی ریاست انڈیانا سے گرفتار کیا گیا وہ حال ہی میں چین سے واپس امریکا آئے تھے، جہاں وہ دسمبر 2023 سے مقیم تھے جیرالڈ براؤن پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی محکمۂ خارجہ سے لائسنس حاصل کیے بغیر چینی فضائیہ کے پائلٹس کو جنگی طیاروں کی تربیت فراہم کی،حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کام غیر ملکی افراد کے ساتھ مل کر کیا۔

    فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ایف بی آئی اور اس کے شراکت دار اداروں نے ایک سابق امریکی فضائیہ کے پائلٹ کو گرفتار کیا ہے، جو چینی فوج کے پائلٹس کو تربیت دے رہا تھا۔

    ڈاکٹر طارق میمن کا تبادلہ : وفاقی آئینی عدالت نے واپڈا کو نوٹس جاری کردیا

    حکام کے مطابق براؤن نے امریکی فضائیہ میں 24 سال تک خدمات انجام دیں اس دوران وہ اہم یونٹس کے کمانڈر رہے اور جوہری ہتھیار لے جانے والے نظام کی ذمہ داری بھی سنبھالتے رہےوہ 1996 میں ریٹائر ہوئے، جس کے بعد انہوں نے کارگو پائلٹ کے طور پر کام کیا بعد ازاں وہ ایک امریکی دفاعی ٹھیکیدار کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے اور A-10 اور F-35 طیاروں کی تربیت فراہم کرتے رہے۔

    الزام ہے کہ اگست 2023 میں انہوں نے اسٹیفن نامی ایک چینی شہری کے ساتھ معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی، جو اس سے قبل امریکہ میں جاسوسی کے ایک کیس میں 4 سال قید کاٹ چکا ہے۔ براؤن دسمبر 2023 میں تربیت دینے کے لیے چین گئے تھے۔

    اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

    ایف بی آئی کے کاؤنٹر انٹیلیجنس شعبے کے ایک عہدیدار رومن نے کہا کہ چینی حکومت امریکی فوج کے موجودہ اور سابق ارکان کی مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنی فوج کو جدید بنا رہی ہے یہ گرفتاری ایک واضح پیغام ہے کہ ایف بی آئی اور اس کے شراکت دار ادارے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے-

  • امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکا کی خفیہ ایجنسی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئے پیغام میں ایرانی شہریوں کو محفوظ طریقے سے رابطہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    سی آئی اے نے اپنا فارسی زبان کا پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، انسٹاگرام، فیس بک، ٹیلی گرام اور یوٹیوب پر جاری کیا، یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات جار ی ہیں۔

    پیغام میں ایرانی شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، دفتری کمپیوٹر یا ذاتی موبائل فون استعمال نہ کریں اور ممکن ہو تو نیا اور عارضی ڈیوائس استعمال کریں، اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال کریں کہ کوئی ان کی اسکرین یا سرگرمی نہ دیکھ سکے،رابطہ کرنے والے افراد اپنی لوکیشن، نام، عہدہ اور ایسی معلومات یا مہارتوں کی تفصیل فراہم کریں جو ادارے کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔

    سی آئی اے نے مشورہ دیا کہ رابطے کے لیے ایسا قابلِ اعتماد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیا جائے جس کا صدر دفتر روس، ایران یا چین میں نہ ہو، یا پھر ٹور نیٹ ورک استعمال کیا جائے جو ڈیٹا کو خفیہ بناتا اور صارف کا آئی پی ایڈریس چھپاتا ہے۔

    خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق، سی آئی سے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیایہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین تقریر میں کہا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا ممکنہ کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔

    ایران کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہاتجزیہ کاروں کے مطابق سی آئی اے کا یہ نیا پیغام سفارتی کوششوں اور ممکنہ دباؤ کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

  • ایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا،امریکا

    ایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا،امریکا

    امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اس وقت یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا۔

    مارکو روبیو نے کہا کہ ایران اس صلاحیت کے حصول کی کوشش ضرور کر رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش میں بھی مصروف ہے ایران کے پاس ایسے روایتی ہتھیار موجود ہیں جو امریکا پر حملے کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کے لیے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات زیادہ تر اس کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سفارت کاری کبھی مکمل طور پر ختم ہوتی یا میز سے ہٹتی ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے ایران کے جواہری معاہدے کے لیے مذاکرات سے قبل ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

    30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،ڈرون ایکٹیویٹی پر پابندی

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے ، جن پر ایرانی پیٹرولیم کی غیر قانونی فروخت اور اسلحہ سازی میں معاونت کرنے کا الزام ہے،ایران کے مبینہ شیڈو فلیٹ میں شامل جہازوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جو ایرانی تیل و پیٹرولیم مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں،اس اقدام کا مقصد ایرانی حکومت کے مالی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔

    راولپنڈی کی عوام جواب چاہتی ہے۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران مالیاتی نظام کا استعمال غیر قانونی تیل فروخت کرنے، اس کی آمدنی چھپانے، اپنے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے پرزہ جات حاصل کرنے اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کیلیے کرتا ہے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کی ہتھیاروں کی صلاحیت اور دہشتگردی کی حمایت کو ختم کرنے کیلئےٹرمپ انتظامیہ زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھے گی۔

  • سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن:امریکہ نےعندیہ دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئیں تو فوجی آپشن کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے، تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال کا فیصلہ بھی ان کے اختیار میں ہے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے جہاں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جوہری پروگرام کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ایران کو معاہدے کے لیے محدود مہلت دے چکے ہیں جبکہ توقع ہے کہ وہ آئندہ خطاب میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات کے حوالے سے اپنا واضح مؤقف پیش کریں گے۔

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بھارتی حیدرآباد:رمضان کے دوران5 خصوصی پکوان ، جن کے بغیر سحری ممکن نہیں

  • میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو،صدر ٹرمپ

    میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو،صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاریخ کا طویل ترین اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا، جو تقریباً ایک گھنٹہ 48 منٹ جاری رہا اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا ک ہمیں پاکستان اور انڈیا جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور انڈیا ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 35 ملین انسانوں کی جانیں بچائیں۔

    ٹرمپ نے اپنی تقریر کا بڑا حصہ امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر مرکوز رکھا۔انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال 4جولائی کی تقریبات غیر معمولی ہوں گی، ‘ٹیکساس کے سرحدی قصبوں سے لے کر مشی گن کے دیہات تک اور فلوریڈا کے ساحلوں سے ڈکوٹا کے کھلے میدانوں تک، امریکا کا سنہری دور آ چکا ہے،صدر نے اپنی دوسری حلف برداری کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ‘گولڈن ایج’ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کررہے ہیں، میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو ایران میں حکومت نے 32 ہزار مظاہرین کو قتل کیا، ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں، ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس کی کارروائی ‘آپریشن مڈنائٹ ہیمر’ کا ذکر کیا جس میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملوں نے ملک کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا، ہم نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا،ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا، تہران نے یہ واضح یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔

    ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کو ‘آمرانہ دور کا خاتمہ’ قرار دیا انہوں نے میکسیکو میں بدنام زمانہ منشیات فروش ایل مینچو کی ہلاکت اور جنوبی امریکا کے ساحلی پانیوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو بھی سراہا ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے امریکا میں منشیات کی ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    صدر نے کہا کہ ان کی ‘امن بذریعہ طاقت’ حکمت عملی کے تحت امریکی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج بنایا جا رہا ہے انہوں نے ریپبلکن ارکان کو دفاعی بجٹ میں اضافے پر سراہا اور نیٹو اتحادیوں پر بھی دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے کا ذکر کیا۔

    صدر ٹرمپ نے ٹیرف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکی تاریخ میں سرحدی صورتحال سب سے زیادہ محفوظ ہے اور گزشتہ 9 ماہ میں کوئی بھی غیر قانونی تارکِ وطن امریکا میں داخل نہیں ہو سکاغیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکالا جا رہا ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ غیر قانونی امیگرینٹس امریکا میں قیام کریں، فینٹانائل کی اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اور غیر قانونی سرحدی عبور کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

    معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دوسرے دورِ صدارت میں افراطِ زر میں نمایاں کمی آئی، انڈوں کی قیمتوں میں 60 فیصد کمی ہوئی اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے حاصل کیے گئے اسٹاک مارکیٹ نے درجنوں ریکارڈ قائم کیےانہوں نے کہا کہ ‘امریکی معیشت پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک ایک سال میں ‘تاریخی تبدیلی’ سے گزرا ہے۔

    ٹرمپ نے ‘جرائم کے حامی سیاست دانوں’ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس سے سخت قوانین منظور کرنے کا مطالبہ کیا خطاب کے دوران متعدد ڈیمو کریٹ ارکان نے احتجاج کیاٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن ایل گرین کو احتجاجی پلے کارڈ اٹھانے پر ایوان سے باہر لے جایا گیا مینیسوٹا سے کانگریس کی رکن الہان عمر نے بھی نعرے بازی کی،صدر نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ‘دھوکہ دہی کے خلاف جنگ’ کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا۔

    خطاب کے دوران صدر نے واشنگٹن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی نیشنل گارڈ رکن کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمی اہلکار کو ‘پرپل ہارٹ’ تمغہ دینے کا اعلان کیاانہوں نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی امریکی مردوں کی ہاکی ٹیم کو بھی متعارف کرایا اور گول کیپر کو صدارتی تمغۂ آزادی دینے کا اعلان کیا۔

    خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘ریاستِ متحدہ مضبوط ہے، دشمن خوفزدہ ہیں اور امریکا دوبارہ جیت رہا ہےملک ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے،صدر ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر کابینہ اراکین، کانگریس کے ارکان اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔