Baaghi TV

Tag: امریکا

  • کورونا وائرس، چین نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کر دی

    کورونا وائرس، چین نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کر دی

    بیجنگ: چین نے کورونا وائرس سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کی رپورٹ مسترد کر دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو بنگ یو نے کہا کہ سی آئی اے کی رپور ٹ پر کوئی اعتبار نہیں کیا جا سکتاہم کورونا وائرس کی اصل کو سیاسی بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور ہم سب سے ایک بار پھر سائنس کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، ہم سازشی نظریات سے بھی دور رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے گزشتہ ہفتے کو جاری ہونے والی اپنی حالیہ رپورٹ میں اعلان کیا تھا کہ ممکنہ طور پر اس وبائی مرض کا ذمہ دار وائرس لیبارٹری سے لیک ہوا ہےایجنسی نے چین پر الزام عائد کیا تاہم یہ اعتراف بھی کیا کہ اسے حاصل کردہ اپنے ہی نتائج کے بارے میں مکمل اعتماد نہیں ہے۔

    محسن نقوی کا 4 فروری کو سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے افتتاح کا اعلان

    یاد رہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کے بارے میں پچھلی رپورٹس اس بات پر منقسم تھیں کہ آیا کورونا وائرس کی ابتدا چینی لیبارٹری سے ہوئی یا شاید غلطی سے پیدا ہوا یا یہ قدرتی طور پر پیدا ہوانئے تجزیے سے بات چیت کے حل ہونے کا امکان نہیں ہے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چینی حکام کے تعاون کی کمی کی وجہ سے یہ کبھی حل نہیں ہو سکتا، اگرچہ وائرس کی اصلیت ابھی تک نامعلوم ہے تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر مفروضہ یہ ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں میں پھیلتا ہے پھر یہ وائرس دیگر جانوروں میں آتا ہے اور ان جانوروں سے انفیکشن انسانوں میں پھیل جاتا ہے۔

    او آئی سی رکن ممالک کا اعلیٰ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا عزم

  • جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف

    جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف

    واشنگٹن:جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف ہوا ہے-

    باغی ٹی وی:امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف قدامت پسند امریکی پنڈت اور فاکس نیوز کے سابق اینکر ٹکر کارلسن نے کیا ہے، ٹکر کارلسن نے جو بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی –

    امریکی میڈیا کے مطابق کارلسن نے اس بات کا دعویٰ حالیہ پوڈ کاسٹ ”دی ٹکر کارلسن شو“ کے دوران کیا گیا جہاں وہ امریکی مصنف اور صحافی میٹ ٹائبی کے ساتھ گفتگو میں شریک تھے،کارلسن کا یہ دعویٰ کسی سنسنی خیز سے کم نہیں ہے-

    ٹرمپ کی وفاقی ملازمین کو آٹھ ماہ کی تنخواہ کے ساتھ استعفیٰ دینے کی پیشکش

    انہوں نے سابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ایسے شخص کی مثال دی جو جنگ پر زور دے رہا تھا اور صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم بائیڈن انتظامیہ پیوٹن کو مارنے کی کوشش میں ناکام رہی تھی۔

    واضح رہے کارلسن کے دعوے کو کسی ٹھوس ثبوت کی حمایت حاصل نہیں، اور ان کے بیان نے بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا ہے سابق اینکر 2023 میں فاکس نیوز سے اس وقت فارغ کیا گیا، جب ٹی وی نیٹ ورک کو 2020 کی امریکی صدارتی دوڑ میں انتخابی دھوکا دہی کے غلط دعوے نشر کرنے پر قانونی مسائل کا سامنا تھا۔

    جنوبی کوریا : ہانگ کانگ روانگی کی تیاری کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

    دوسری جانب سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ نے ابھی تک ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے جبکہ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سیکیورٹی ادارے صدرولادی میر پیوٹن کی حفاظت یقینی بنا نے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، روسی اسپیشل فورسز عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں، یقیناً سب سے پہلے اور سب سے اہم ریاست کے سربراہ کی سیکیورٹی بھی شامل ہے۔

    عدالتوں کو ہی انصاف کی فراہمی کا واحد ذمہ دار نہیں سمجھنا چاہیے،جسٹس منصور علی شاہ

  • گرینیل بانی پی ٹی آئی کی جعلی وڈیودیکھ کر گمراہ ہوئے،امریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ

    گرینیل بانی پی ٹی آئی کی جعلی وڈیودیکھ کر گمراہ ہوئے،امریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ

    امریکی سرمایہ کارجینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعددمواقع موجود ہیں، پاکستان سےمتعلق غلط فہمیوں کو دور کر نے کی ضرورت ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کےوفد کےسربراہ جینٹری بیچ نےصحافیوں سےملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےمتعلق غلط فہمیوں کودورکرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، جوبائیڈن حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیاوہ نامناسب تھا،میں یہاں مذاکرات کے لیےنہیں، کاروبارکے لیے آیا ہوں۔

    امریکی سرمایہ کارنے کہا کہ دنیا میں امن وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پریقین رکھتے ہیں، پاکستا نی حکومت امریکن نئی قیادت کےساتھ ہم آہنگ ہے، پاکستان میں معدنیات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

    ایئر انڈیا کے مسافر طیارے کی جانب سے ہائی جیکنگ کا سگنل،بھارت میں ریڈ الرٹ

    جینٹری بیچ نے کہا کہ رچرڈ گرینیل ایک زبردست امریکن ہیں، گرینیل نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کی جعلی وڈیودیکھ کروہ گمراہ ہوئے، میرا خیال ہے کہ رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے گمراہ کیا گیا، گرینیل پاکستان کےنظام انصاف کامکمل احترام کرتے ہیں، پاکستان اورامریکا کے تعلقات تاریخی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میراحکومت کی معاشی سفارتکاری سےکوئی تعلق نہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستانیوں کے پاس زیادہ سے زیادہ اپنا گھرہو، پاکستان نےدہشتگردی کےخلاف متعددقربانیاں دیں، امریکا پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرتاہے۔

    مفت بجلی کا فی سرکاری ملازم کا خرچہ 6 ہزار روپے ہے،وزیر توانائی

  • اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

    اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،ماحول امریکی صدر کیلئے سازگار قرار

    اسلام آباد: اعلیٰ سطحی امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد، امریکا کا اعلیٰ سطحی انویسٹمنٹ وفد دو روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی-

    ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان انویسٹمنٹ کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے، وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے،جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے، نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے

    کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں،بلاول بھٹو

    ذرائع کے مطابق نئی امریکی حکومت قائم ہونے کے کچھ ہی دن بعد امریکی انویسٹمنٹ وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان معاشی دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جینٹری بیچ نے گزشتہ دنوں مار اے لاگو میں صدارتی انتخابات کے بعد ایک تقریب کے دوران پاکستان کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ;”پاکستان کے لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، ہزاروں لوگ دہشتگردی کی نذر ہو گئے“-

    ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

    جینٹری بیچ نے کہاکہ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے، یہاں کا ماحول امریکی صدر ٹرمپ کیلئے سازگار ہے، پاکستان کے عوام امریکا کے ساتھ مثبت شراکت داری اور اچھے دوست کے طور پریکساں شرائط پر کام کرنے کے خواہاں ہیں، جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ;”پاکستان اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں“

    امریکی انویسٹمنٹ وفد کا یہ دورہ، پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ثابت ہوگا-

    ایف بی آر کا سالانہ ٹیکس پورا نہیں ہو سکا،گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،فیصل واوڈا

  • شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان  کا دھوکا

    شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان کا دھوکا

    کراچی:شادی کیلئے کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون کو پاکستانی نوجوان نے دھوکا دیدیا-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے نے امریکی خاتون کو اپنی محبت کے جال میں پھنسایا اور پاکستان بلالیا،تینتیس سالہ امریکی خاتون کا نام اونیا اینڈریو رابنسن ہے اور ان کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے۔

    خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستانی آئی تھیں، خاتون جب کراچی پہنچیں تو لڑکے کے والدین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کے بیٹے نے جسے پسند کیا ہے وہ ان کے بیٹے سے عمر میں تقریباً دو گنا بڑی ہے، شوہر سے طلاق لے کر آئی ہے اور دو بچوں کی ماں بھی ہے،والدین کی ناراضی پر نوجوان خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوگیا، جس سے خاتون سکتے کی حالت میں آگئی اور کراچی ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئیں۔

    سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز کل حلف اٹھائیں گے

    پولیس کے مطابق سات روز سے خاتون کراچی ائیرپورٹ پر بے آسرا موجود تھیں اور ویزہ ایکسپائر ہوجانے کی وجہ سے کراچی میں پھنس گئی تھیں خاتون کو سیکیورٹی اداروں کی مدد سے پندرہ دن کا ویزہ فراہم کرکے دوبارہ امریکا بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے امریکی خاتون کو ٹکٹ فراہم کرنے کے بعد امریکا روانہ کردیا جائے گا خاتون کی جانب سے لڑکے کے خلاف کارروائی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔

    معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے،میرا

  • پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے،محسن نقوی

    پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے،محسن نقوی

    ہیوسٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس مین اور فنانشل سروسز کمیٹی کے اہم رکن الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک-امریکہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کانگریس مین گرین کو افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دراندازی اور دہشت گردی کی تفصیلات سے آگاہ کیاانہوں نے زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کے لیے کانگریس مین گرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر داخلہ نے فلسطین کے مسئلے پر کانگریس مین گرین کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فلسطین کے لیے مضبوط آواز قابل تحسین ہے، اور ان کے اس موقف کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے پاک امریکہ تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

    الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس کے مسلسل 7ویں بار صدر منتخب

    کانگریس مین الیگزینڈر گرین نے کہا کہ وہ جلد دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے وہ پہلے ہی چار مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں تاکہ زلزلوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور امداد فراہم کی جا سکے،ملاقات میں ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید بھی شریک تھے۔

    مجھے یقین ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ثابت ہوگا،وزیراعظم

  • کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا

    کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس نے موقف بدل لیا

    کورونا وائرس نے سال 2020 میں دنیا بھر میں تباہی مچائی تھی جسے عالمی وبا قرار دیا گیا تھا کئی ممالک اس مرض کے پھیلنے کی وجہ چین کو قرار دیتے ہیں جن میں امریکا سرفہرست ہے تاہم اب کورونا وبا کے پھیلاؤ سے متعلق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس (سی آئی اے) نے اپنا مؤقف بدل لیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے اپنا مؤقف بد لتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 کسی قدرتی یا جانور کے بجائے کسی لیبارٹری سے پھیلا ہے ایک طویل عرصے سے سی آئی اے یہ انکشاف کرنے میں ناکام رہی کہ آیا کورونا وبا کسی مقام سے پھیلی لیکن حال ہی میں سابق سی آئی اے ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کو حتمی فیصلہ کرنے اور اس بات کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا کہ وبائی بیماری کیسے پھیلی۔

    پنجاب نے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت کی فہرست جاری کر دی

    رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کا خیال ہے کہ اس بات کا تھوڑا زیادہ امکان ہے کہ کورونا وائرس کسی لیب سے آیا، لیکن انہیں اب بھی اس حوالے سے یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے ایجنسی کا کہنا ہے کہ مذکورہ وائرس کا پھیلاؤ اب بھی دونوں صورتوں میں ممکن ہے کہ یا تو یہ لیبارٹری سے پھیلا ہے یا پھر قدرت کا نتیجہ ہے۔

    وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    امریکی خفیہ ایجنسی کے اس مؤقف پر واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے،یہ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ آیا سی آئی اے کو اس بارے میں کوئی نئی ​​معلومات ملی ہیں کہ یا اس نے نتیجے تک پہنچنے کے لیے کوئی نیا ثبوت استعمال کیا۔

    جوبائیڈن کے احکامات مسترد،ٹرمپ کا اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کا حکم

  • نئی امریکی انتظامیہ  کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی

    نئی امریکی انتظامیہ کی طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی

    واشنگٹن: نئی امریکی انتظامیہ نے طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمتیں مقرر کرنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی : امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں امریکی شہریوں کو قید کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیاوزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا افغانستان میں قید امریکیوں کی تعداد پچھلے اندازوں سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، یہ سچ ہوا تو طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی بڑی قیمت مقرر کرنا ہوگی، طالبان کی اعلیٰ قیادت کے سروں کی قیمت اسامہ بن لادن پر رکھی گئی رقم سے بھی زیادہ رقم لگائیں گے۔

    واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹرمپ کے آنے سے چند روز پہلے افغانستان کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔

    موسمیاتی تبدیلی، ڈیٹا پروٹیکشن اور معاشی عدم مساوات اس دور کے چیلنج ہیں،بلاول

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 14 بڑے فیڈرل اداروں کے انسپکٹرز جنرل ہٹا دیئے جن انسپکٹرز جنرل کو فارغ کیا ہے ان میں سے محکمہ دفاع، محکمہ خارجہ اورٹرانسپورٹیشن کے انسپکٹرزجنرل شامل ہیں،انسپکٹرزجنرل کوہٹانے کیلئے کانگریس کو30 روزہ نوٹس کی شرط پوری نہیں کی گئی، قانون کے مطابق سینیٹ سے توثیق شدہ افراد کوہٹانے کیلئے نوٹس دینا ضروری تھا۔

    علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات سامنے لانے کا بھی حکم دے دیا ہے

    لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بجھنے کی امید

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گاجرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گےامیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے سے متعلق بھی ٹرمپ نے اظہار خیال کیا۔

    دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں ،سب کی مشتر کہ لڑائی ہے،محسن نقوی

    صدر ٹرمپ کی جانب سے سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کی خفیہ دستاویزات سامنے لانے کا بھی حکم دے دیا گیا اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ لوگ برسوں سے اس کا انتظار کر رہے ہیں ٹرمپ کے حکم نامہ کے تحت ضرور ی ہے کہ جے ایف کینیڈی کی فائلوں کو مکمل طور پر جاری کیا جائے 20 جنوری 2025 امریکیوں کے لیے یوم آزادی کا دن تھا۔

    سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

    واضح رہے کہ صدارت کا عہدے سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدرجوبائیڈن کے دور اقتدار میں جاری کردہ 78 صدارتی حکمناموں کو منسوخ کردیا،وائٹ ہاؤس کا باقاعدہ مکین بنتے ہی ٹرمپ نے اپنے نئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی ایگزیکٹو سمریوں، صدارتی یادداشتوں اورپالیسی ترجیحات سے متعلق درجنوں حکمناموں پر دستخط کئے ہیں۔

  • دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں ،سب کی مشتر کہ لڑائی ہے،محسن نقوی

    دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں ،سب کی مشتر کہ لڑائی ہے،محسن نقوی

    ہیوسٹن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشتر کہ لڑائی ہے-

    باغی ٹی وی : محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واضح کیا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شر کت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک موثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشتر کہ لڑائی ہے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

    وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کا دورہ امریکا سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہے جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مل کر ایک موثر پلا ن بنانا ہے، امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے لیکن سیاست اس حد تک نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو۔

    پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

    محسن نقوی نے کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کے وکلا نے سزا کیخلاف اپیلیں تیار کرلیں

  • سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار  نے امریکی وزیر دفاع  کا عہدہ سنبھال لیا

    سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار نے امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھال لیا

    واشنگٹن: سابق ٹی وی میزبان اور تجزیہ کار پیٹ ہیگسیتھ نے امریکا کے نئے ڈیفینس سیکرٹری (وزیر دفاع) کا عہدہ سنبھال لیا ہے، پیٹ ہیگسیتھ امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان سمجھے جاتے تھے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے توثیق کیے جانے کے بعد پیٹ ہیگسیتھ(Pete Hegseth) نے امریکہ کے وزیر دفاع کا حلف اٹھا لیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پیٹ ہیگسیتھ کو مختلف الزامات پر سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑا اور 3 ری پبلکن سینیٹرزنے بھی وزیر دفاع کی مخالفت کی جس کے بعد ان کے حق اور مخالفت میں 50، 50 ووٹ پڑنے سے مقابلہ برابر ہوگیا تھا مگر بعد ازاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ ڈال کر ہیگسیتھ کی توثیق کی۔

    پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

    حلف برداری کے وزیر دفاع بعد پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے پیغام میں کہاکہ میں امریکا کو اولیت دوں گا 44 برس کے پیٹ ہیگسیتھ اس سے قبل امریکی ٹی وی کے جارحانہ میزبان اور تجزیہ کار بھی رہ چکے ہیں-

    دوسری جانب امریکی سینٹ نے کرسٹی نوم کو وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی مقرر کر دیا،غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تقرری کے لئے ووٹنگ ہوئی، اکثریت نے حق میں ووٹ دیا۔

    پی ایس ایل کی ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے