Baaghi TV

Tag: امریکا

  • امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ،بچے سمیت 4 افراد  ہلاک

    امریکا میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ،بچے سمیت 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کے شہر ٹیکساس میں اتوار کے روز شام کے وقت ایک ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار بچے سمیت تمام 4 افراد ہلاک ہو گئے، ہیلی کاپٹر حادثے میں کوئی دیگر فرد زخمی نہیں ہوا۔

    مقامی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پرائیویٹ تھا اور ہیلی کاپٹر کے ٹکرانے کے باعث ریڈیو ٹاور گر کر تباہ ہو گیا جس سے گارڈن کی گھاس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہیں۔

  • قطر،کینیڈا،دبئی کے بعد امریکہ میں بھی بھارت دہشتگردی میں ملوث نکلا

    قطر،کینیڈا،دبئی کے بعد امریکہ میں بھی بھارت دہشتگردی میں ملوث نکلا

    بھارت بین الاقوامی دہشت گرد ثابت ہو گیا، بھارتی دہشت گردی قطر،کینیڈا،دبئی کے بعد امریکہ تک پھیل گئی، امریکہ نے سرحد پار دہشت گردی میں ملوث بھارتیوں کر پکڑ لیا ہے

    بھارت نہ صرف خطے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دہشتگردی کی آماجگاہ ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے گُرپتونت سنگھ پنوں کیس میں وکاش یادیو پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ وکاش یادیو بھارت کی خفیہ ایجنسی راء کا اہلکار ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے ایک 39 سالہ ہندوستانی سرکاری ملازم وکاش یادیو کے خلاف امریکہ میں مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کی ناکام سازش میں کردار ادا کرنے پر فرد جرم عائد کی ہے، یادیو، جسے "وکاش” اور "امانت” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ابھی تک مفرور ہے، جب کہ اس کے ساتھی سازشی نکھل گپتا کو پہلے ہی امریکہ کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ یادیو نے گپتا کو ہدایت کی کہ وہ نیو یارک میں ایک امریکی شہری کو مارنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرے جو ہندوستانی حکومت کا کھلا ناقد ہے اور ایک آزاد سکھ ریاست خالصتان کی تشکیل کے لیے پنجاب کی علیحدگی کی وکالت کرتا ہے۔ یادو نے قتل کے لیے $100,000 ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی، جس میں $15,000 پیشگی کے طور پر دیے گئے۔ یادیو اور گپتا کو اب کرایہ کے لیے قتل اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا سامنا ہے، جس میں 20 سال تک قید کی ممکنہ سزا ہو سکتی ہے۔اس کیس کی تحقیقات میں متعدد امریکی ایجنسیاں بشمول ایف بی آئی، ڈی ای اے شامل تھیں

    دوسری جانب یو ایس سی آئی آر ایف نے بھارت کو تشویشناک ملک قرار دے دیا ہے،بھارت میں بی جے پی کے اقتدار میں مذہبی امتیاز کی پالیسیوں کا فروغ ہوا ہے، اس سے مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور آدیواسیوں پر منفی اثرات پڑے ہیں،مودی سرکار نے یو پی اے کے تحت این جی اوز کو نشانہ بنایا، ہراساں کیا اور املاک کو مسمار کیا جس سے مذہبی اقلیتوں اور ان کے حامیوں کی آوازیں دبائی گئیں،پاکستان نے مذہبی آزادی کے لیے اہم کوششیں کی ہیں، جیسے کرتار پور راہداری منصوبہ ہے،سکھ یاتریوں کی رسائی آسان بنانا پاکستان کے عزم کی علامت ہےبھارت میں مذہبی اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے، بشمول مساجد کی مسمارکی گئیں، گائے کی اسمگلنگ کے الزام میں عیسائیوں، مسلمانوں اور دلتوں کے خلاف تشدد ہوا ہے، بی جے پی کے رکن اسمبلی نے گائے کے ذبیحہ پر تشدد کو بھڑکایا گیا ہےبہار، اتر پردیش اور دہلی میں کشیدگی بڑھی،پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کی آزادی میں اضافہ ہو رہا ہےپاکستان میں اقلیتوں کو سیاسی میدان میں زیادہ نمائندگی ملی ہےبھارت میں مسلم خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جس سے عدم مساوات بڑھ رہی ہےپاکستان نے غیر مسلم طلبہ کے حقوق کا احترام کیا ہے،2002 کے گجرات تشدد میں بلقیس بانو کیس نے اقلیتوں کے انصاف پر سوال اٹھائےبھارت میں اقلیتوں کی جائیداد کی تباہی جاری ہے، مذہبی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے،پاکستان کی سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ہندو قوم پرست گروہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کشیدگی بڑھانے کے لیے کیا ہے، پاکستان نے توہین رسالت قانون میں اصلاحات کا عزم ظاہر کیا ہے، شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ رسی مسلمانوں کو پسماندہ کرنے کی کوششیں ہیں، آسام میں 700,000 مسلم باشندوں کو شہریت کا خطرہ ہے۔

    سکھ رہنما کے قتل کی سازش،بھارتی "را” کے اہلکار پر امریکہ میں فردجرم عائد

    کینیڈا اور امریکی تحقیقاتی اداروں نے بھارت کا مکرو چہرہ ایک بار پھرے نقاب کیا ہے

    مودی سرکار کا خالصتان حامیوں کو نشانہ بنانے کیلئے لارنس بشنوئی گینگ کے استعمال کا انکشاف

    خالصتانی رہنما کے قتل کی سازش،مودی سرکار کیخلاف امریکا میں مقدمہ دائر

    مقبوضہ کشمیر،مجاہدین کے پاس جدید اسلحہ،ڈرون،گوریلا وار،بھارتی فوج کی نیندیں حرام

    جموں کشمیر،آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے کا الزام لگاکر5 سرکاری اہلکار برطرف

    جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    جموں ،بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کے خصوصی دستے تعینات

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • عافیہ صدیقی کی سزا معافی،رہائی کیلئے وزیراعظم نے امریکی صدر کو لکھا خط

    عافیہ صدیقی کی سزا معافی،رہائی کیلئے وزیراعظم نے امریکی صدر کو لکھا خط

    امریکی جیل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا ہے

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، تو وہیں چند روز قبل عافیہ موومنٹ کے وفد نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی سربراہی میں نائب وزیر اعظم جناب اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں نائب وزیراعظم نے وفاقی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کی موجودگی میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ خط کے ذریعے امریکی حکومت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔ اس یقین دہانی کی بنیاد پر عافیہ موومنٹ نے 22 ستمبر کو ڈی چوک پر ہونے احتجاجی دھرنے کو موخر کر دیا تھا،

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کے پاس ہے،مشتاق احمد

    عافیہ کی جان خطرے میں،حکومت واپسی کے اقدامات کرے،ڈاکٹر فوزیہ

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس نہیں لا سکی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

     ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ

    عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی اپیل کرتے ہوئے حکومت اتنا ڈر کیوں رہی ہے؟ عدالت

    امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

  • 30  دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے  ورنہ؟امریکا کی اسرائیل کو وارننگ

    30 دن میں غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے ورنہ؟امریکا کی اسرائیل کو وارننگ

    واشنگٹن:امریکا کی جانب سے اسرائیل کو خط لکھ آگاہ کیا گیا ہے کہ 30 روز کے اندر غزہ میں انسانی امداد کی رسائی میں اضافہ کیا جائے بصورت دیگر اسے امریکی فوجی مدد میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :امریکا کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو غزہ میں بدتر ہوتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش ہے کیونکہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں 90 فیصد سے زائد انسانی امداد کی نقل و حرکت کو روک دیا تھا یا اسے محدود کردیا تھا۔

    اسرائیلی حکام کی جانب سے خط پر ردعمل میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے موصول ہونے والے خط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور امریکی حکام سے اٹھائے گئے خدشات پر بات چیت کی جائے گی۔

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کو سخت وارننگ پر مبنی یہ خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک نئی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے اور اس کارروائی کے دوران بھی بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

    دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گر گئیں

    امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو اسرائیل کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں غزہ تک انسانی امداد کی سطح پر واشنگٹن کے خدشات کو واضح کیا گیا ہے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ دونوں وزراء نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ اسے ایڈجسٹمنٹ کرنا ہوگی تاکہ واشنگٹن ایک بار پھر غزہ میں داخل ہوتا دیکھے جوتقریبا اس وقت بند ہوچکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں وزراء نے تل ابیب سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرے اور غزہ میں انسانی صورت حال میں تبدیلیاں لائےامداد کے حوالے سے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن کی خبروں کے گردش کرنےکے بعد انہوں نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ 30 دن کا انتظار نہ کریں۔

    سکھ رہنما قتل کیس:امریکا کا بھارت کو کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا …

    دونوں وزرا کے خط میں فارن اسسٹنس ایکٹ کے سیکشن 620-I کا حوالہ دیا گیا جو امریکی انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے ممالک کو فوجی امداد بھیجنے پر پابندی کی سفارش کرتا ہے۔

    اس خط میں فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے جاری کردہ قومی سلامتی کی یادداشت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جو محکمہ خارجہ کو کانگریس کو ایک رپورٹ پیش کرنے کا پابند کرتا ہے کہ آیا اسے اسرائیل کے اس دعوے میں اعتبار ہے کہ امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں امریکی یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے نئی کارروائی کے آغاز سے غزہ میں کوئی انسانی امداد نہیں پہنچی، وہاں موجود 4 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کیلئے کی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    ایک مرتبہ پھر بھارتی مسافر طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، کینیڈا میں ہنگامی …

  • امریکا:عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان

    امریکا:عرب کمیونٹی کا ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان

    واشنگٹن: امریکا میں رہنے والی عرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی:عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (AAPAC) نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کسی کو بھی ووٹ نا دینے کو اعلان کیا ہےعرب کمیونٹی نے ڈیموکریٹ اور ریبلک صدارتی امیدواروں کی جانب سے فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اسرائیل کی حمایت کرنے کے معاملے پر انہیں ووٹ نا دینے کا اعلان کیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق امریکا میں رہنے والی مسلم اور عرب کمیونٹی روایتی طور پر ڈیموکریٹ امیدواروں کی حمایت کرتی رہی ہے اور 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی کمیونٹی نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ ایک خبر کے مطابق امریکا غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد ایک سال میں اب تک اسرائیل کو 17 ارب ڈالر کی فوجی مدد دے چکا ہے اسرائیلی فورسز کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد

    پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد

    راولپنڈی: بحریہ عرب میں پاک اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :آئی ایس پی آر کے مطابق بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر جبکہ امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے شرکت کی، مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیامشق میں شریک امریکی بحریہ کے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب سے بھی ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بحری مشقیں علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کی مظہر ہیں امریکی بحریہ کے جہاز کا دورہ بالعموم دونوں ممالک کے کثیر المدتی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص بحری تعاون کا عکاس ہے پاک بحریہ خطے میں ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہے۔

  • ناسا کا عملہ  کس طرح ووٹ ڈالے گا؟

    ناسا کا عملہ کس طرح ووٹ ڈالے گا؟

    واشنگٹن: امریکا میں نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں 46 کلومیٹر کی اونچائی پر خلا میں موجود ناسا کا عملہ اسپیس کمیونیکیشن اینڈ نیویگیشن (SCaN) پروگرام کے ذریعے ووٹ ڈالے گا-

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر ناسا کے خلابازوں کو امریکا میں حالیہ عام انتخابات میں absentee ballot یا ابتدائی ووٹنگ کے ذریعے کاؤنٹی کلرک کے دفتر کے تعاون سے ووٹ ڈال سکے گاخلا سے ووٹنگ ناسا کے اسپیس کمیونیکیشن اینڈ نیویگیشن (SCaN) پروگرام کے ذریعے ممکن بنائی گئی ہے۔

    ناسا کے نیئر اسپیس نیٹ ورک کے ذریعے خلائی سفر میں ڈالے گئے ووٹ کا عمل، جس کا انتظام میری لینڈ میں گوڈارڈ اسپیس فلائٹ سینٹر میں ناسا کے گرین بیلٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے، خلائی اسٹیشن اور ہیوسٹن میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر میں مشن کنٹرول سینٹر کے درمیان منتقل ہونے والے ڈیٹا جیسا ہے۔

    اسرائیل بہت احتیاط سے ایرانی حملےکے جواب کا سوچ رہا ہے،سی آئی اے سربراہ

    اس کے علاوہ یہ نیٹ ورک زمین کے 1.2 ملین میل کے فاصلے پر موجود خلائی مشنوں کو مواصلات اور نیویگیشن خدمات کو بشمول خلائی اسٹیسشن کے ایک ساتھ جوڑتا ہے خلاباز امریکا میں اپنے گھر سے دور رہنے والے کسی دوسرے امریکی کی طرح ہی ایبسنٹی بیلٹ کی درخواست کرنے کے لیے فیڈرل پوسٹ کارڈ کی درخواست بھرتے ہیں جس کے بعد وہ ووٹ کے اہل ہوجاتے ہیں۔

    شنگھائی تنظیم پر منظم طریقے سے کھیل کھیلا جا رہا ہے،جاوید لطیف

  • امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے تباہی،ہلاک افراد کی تعداد 223 تک جا پہنچی

    امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے تباہی،ہلاک افراد کی تعداد 223 تک جا پہنچی

    امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے سینکڑوں افراد لاپتا ہوگئے،ہلاک افراد کی تعداد 223 تک جا پہنچی ہے-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی شمالی کیرولائنا میں مچائی جہاں 106 افراد ہلاک ہوگئےشمالی کیرو لائنا میں سیلاب کے باعث سینکڑوں افراد لاپتا ہوچکے ہیں سیلاب کے باعث 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاستوں میں لوگ صاف پانی اور دیگر بنیادی اشیاء سے بھی محروم ہوگئے تقریباً 300 لاپتا افراد کی تلاش میں کارروائی کی گئی ہے اور ان میں سے 270 افراد کی حالت ٹھیک بتائی گئی ہے، پولیس ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی مدد سے 75 لاپتا افراد کے معاملے پر کام جاری رکھی ہوئی ہے، جو سینکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں ان میں شمالی کیرولائنا کے علاقے ایشول سے تعلق رکھنے والے عمر خان بھی ہیں شامل ہیں جو سیلاب کے سبب گھر کی بالکونی پر پناہ لیے ہوئے تھے مگر ریلہ ان کا گھر بہا لے گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کنٹرول روم کا دورہ: امن و امان کی بحالی اور …

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر راج کی افواہیں مسترد کر دی

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز

  • امریکا کا  ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار

    امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے،اسرائیلی فوجی تنصیبات پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد جو بائیڈن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، میزائل حملوں کے جواب میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

    اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی ممالک کے سربراہان سے تبادلہ خیال کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ سمیت جی سیون ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کی جائے گی تاہم اسرائیل کی جوابی کارروائی متناسب ہونی چاہیے پورا مشرق وسطیٰ کا خطہ اس وقت خطرے میں ہیں، جی سیون ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ لبنان میں شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے،امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے کہاہے کہ لبنان میں شہریوں پر حملے بند کیے جائیں-

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا لبنان میں شہریوں یا انفرااسٹرکچر پر حملے نہیں دیکھنا چاہتا، مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششیں کررہے ہیں، حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے انکار کیا،جی سیون ممالک جلد ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں میتھو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں امریکی امداد میں بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، امریکی امداد کے استعمال کی نگرانی کا سخت نظام ہے، پاکستان سمیت کسی بھی ملک کو دی گئی امداد پر نگرانی رکھتے ہیں، امداد کے غلط استعمال پر فراہمی روک دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر براہ راست 200 سے زائد میزائل فائر کیے گئے تھے۔

    ایران کا کہنا تھا کہ ایران نے صرف اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کسی بھی عوامی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، ایران نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو ان حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔

  • امریکا نے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد  کر دیں

    امریکا نے 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کیا گیا ہے امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں، روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔

    بھارت، چین، سوئٹزر لینڈ، تھائی لینڈ اور ترکی کے کاروباری اداروں نے روس کی وار مشین کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز پر مشتمل اشیا اور ٹیکنالوجیز فراہم کی ہیں ،امریکی محکمہ خزانہ نے روسی وزارتِ دفاع کے اعلیٰ حکام اور روس کی مستقبل کی انرجی پروڈکشن اور برآمدات سے متعلق اداروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

    امریکا کے نائب وزیرِخزانہ ویلی ایڈییمو نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی دنیا بھر میں اُن ممالک اور اداروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں جو روس کو جنگ میں قدم جمانے کے لیے درکار ٹیکنالوجیز، ہتھیار اور مشینری فراہم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2 بھارتی شخصیات آئی ہیں بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔

    امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا ہےکہ ان کمپنیوں نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔

    مغربی میڈیا کے مطابق چین، قازقستان، ترکی اور متحدہ عرب امارات دُہرے استعمال والی ٹیکنالوجیز اور اشیا کی سپلائی کے حوالے سے اہم ممالک گردانے جارہے ہیں،ان ملکوں کی مدد سے روس اپنی جنگی استعداد کو برقرار رکھنے میں بہت حد تک کامیاب ہے۔ امریکا اور یورپ یوکرین جنگ کو ختم کرنے اور اُسے یورپ کے کسی ملک تک پھیلنے سے روکنے کے لیے دو سال سے کوشاں رہے ہیں۔ یورپ اس معاملے میں نیم دلانہ کوششیں کرتا رہا ہے جبکہ امریکا نے زیادہ جوش و خروش دکھایا ہے۔