Baaghi TV

Tag: امریکا

  • فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فی الحال یوکرین نیٹو میمبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو حتمی شکل دینے سے قبل روس، یوکرین جنگ کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کو اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں ہم ابھی سعودی، اسرائیل تعلقات کے معاہدے سے بہت دور ہیں تاہم ہمیں بات کرنے کیلئے بہت کچھ ملا ہے، سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے۔

    یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے، اس عمل کی تکمیل کیلئے یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ ضروری ہے جس کے بعد اس کی اتحاد میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔

    سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    انہوں نے کہا کہ نیٹو ممبرشپ ہونے تک امریکا اور نیٹو اتحادی، روس کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرینی افواج کو درکار دفاعی مدد اور اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے،انہوں نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو بتادیا دیا ہے کہ اسرائیل کے معاملے کی طرح امریکا یوکرین کو دفاعی امداد اور اسلحے کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو پہلی مرتبہ کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر کو اپنے اس فیصلے پر اپنی پارٹی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضروری ہے کیونکہ یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے-

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

  • بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    واشنگٹن: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جاپان کل مکمل ہوا تھا جس کے بعد وہ امریکا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں-

    ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اس دوسرے پر پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔

    سارہ انعام قتل کیس کی سماعت بار پھر ملتوی

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم سے 4 جولائی تک جاپان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر تھے جہاں انہوں نے جاپان کے وزیرخارجہ اور وزیراعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ٹوکیو میں جاپانی ہم منصب یوشی ماسا ہایاشی سے بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ بھی موجود تھے۔

    بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے، چیف جسٹس

  • امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام

    امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام

    یورپ کی جانب سے ایرانی بیلسٹک میزائل پر عائد پابندیوں کے اکتوبر میں خاتمے سے قبل ہی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکا اورایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونےوالےمذاکرات ناکام ہوچکےہیں۔2015میں طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت مختلف متنازع امور پر ختم ہو گئی تھی۔امریکا نے ایران سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے ردعمل میں کیے گئے جوابی اقدامات سے واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کے ساتھ خاموش سفارت کاری کے تناظر میں کہا ہے کہ اس کے ساتھ کوئی نیا جوہری معاہدہ زیرغور نہیں ہے بدھ کو نیویارک میں کونسل برائے خارجہ تعلقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے جبکہ ہم سفارتی راستے تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    سمندر کی تہہ سے آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ نکال لیا گیا،تصاویر

    بلنکن نے ایران سے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم ان کے اقدامات کو دیکھیں گے انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا اور مشرق اوسط میں ’’کشیدگی کو مزید بڑھانے والے اقدامات نہ کرنے‘‘کا انتخاب کرے۔

    سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان خاموشی سے بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر توجہ ایران میں امریکی قیدیوں کی حیثیت اور رہائی پر مرکوز ہے-

    دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ 2015 کی ایران، امریکا نیوکلیئر ڈیل کے غیر مؤثر ہونے کے باعث رواں برس اکتوبر میں ختم ہونے والی پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یورپ کیجانب سے ایرانی بیلسٹک میزائل پر عائد پابندیوں کے اکتوبر میں خاتمے سے قبل ہی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ پابندیاں جاری رکھنے کا ایک سبب روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف ایرانی ڈرونز کا استعمال ہے اس لیے خدشہ ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائل بھی روس کو منتقل کر سکتا ہے، ایران پر پابندیاں نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی اقدامات کی ایک کڑی ہیں۔

    سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

    واضح رہے کہ 2015 میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کیلئے یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کی ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کی صورت میں مغرب کی جانب سے معاشی پابندیوں میں نرمی کی جانی تھی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی نیوکلیئر ڈیل کو 2018 میں ختم کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں نیوکلیئر ڈیل کے خاتمے کے بعد ایران اور مغرب کے درمیان تعلقات میں ایک بار پھر تلخی میں اضافہ ہو گیا تھا، امریکی انتظامیہ کی جانب سے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بڑھتے ہوئے تناؤ کے باوجود نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے کوششیں کی گئی تھیں دوسری جانب ایران کی جانب سے ہمیشہ مغربی الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سویڈن؛ عدالت کی اجازت کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی

  • روس کا یوکرینی شہر کراماٹوسک میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ

    روس کا یوکرینی شہر کراماٹوسک میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ

    روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل داغ دیا-

    باغی ٹی وی :برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل داغ دیاروس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق منگل کو روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے، جس علاقے میں میزائل سے حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے قبضے میں ہے لیکن ان علاقوں سے قریب ہے جہاں اب روس نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے جبکہ عینی شاہدین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو مردہ حالت میں دیکھا جبکہ لوگوں کو چیختے اور مدد کو پکارتے بھی دیکھا ہے،دھماکے کے مرکز میں رہائشی عمارتیں بھی تھیں۔

    یونان:دائیں بازو کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی،پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب امریکا نے یوکرین کو نصف ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے منگل کے روز پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 50 کروڑ ڈالر مالیت کے اس پیکج میں یوکرین کی جوابی کارروائیوں میں مدد دینے اس کے عوام کی حفاظت کے لیے دفاعی نظام اور اس کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اضافی بکتر بند گاڑیاں، اینٹی آرمر سسٹم، اہم گولہ بارود اور دیگر سازوسامان شامل ہے تاکہ یوکرین کو روس کی مسلط کردہ جارحانہ جنگ کو پسپا کرنے میں مدد مل سکے۔

    واشنگٹن یوکرین میں نصب پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس) کے لیے مزید گولہ بارود مہیا کرے گا۔اس کے علاوہ اضافی اسٹنگر طیارہ شکن نظام اور جیولن اینٹی آرمر سسٹم دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

    فرانس:پولیس نے نوجوان کو گرلی مار کر ہلاک کر دیا

    امریکا کی جانب سے یوکرین کے لیے نئے پیکج میں 30 بریڈلی انفنٹری فائٹنگ گاڑیاں اور 25 اسٹرائیکر بکتر بند گاڑیاں شامل ہوں گی۔ہتھیاروں اور سازوسامان کی مکمل فہرست میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے اضافی گولہ بارود، اسٹنگر طیارہ شکن نظام، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ہیمارس ،ایچ آئی ایم اے آر ایس) کے لیے اضافی گولہ بارود رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے گولہ بارود اور نظام، بارو دی سرنگیں صاف کرنے کا سامان شامل ہیں –

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    علاوہ ازین پیکج میں 155ملی میٹر اور 105 ملی میٹر توپ خانے کے گولے، 30 بریڈلے انفنٹری لڑاکا گاڑیاں، 25 اسٹرائیکر بکتربند عملہ بردار گاڑیاں، ٹیوب لانچ، آپٹیکل ٹریکڈ، وائر گائیڈڈ (ٹی او ڈبلیو) میزائل، جیولن اینٹی آرمر سسٹم، اے ٹی -4 اینٹی آرمر سسٹم، اینٹی آرمر راکٹ، تیز رفتار اینٹی ریڈی ایشن میزائل (ایچ اے آر ایم)، ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے والا فضائی گولہ بارود، چھوٹے ہتھیار اور ان کا گولہ بارود اور دستی بموں کے دوکروڑ 20 لاکھ سے زیادہ گولے، تھرمل امیجری سسٹم اور رات کو دیکھنے والے آلات (نائٹ ویژن ڈیوائسز)، گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت میں معاون ٹیسٹنگ نظام اور تشخیصی سامان، فاضل پرزہ جات، جنریٹرز، اورمیدان جنگ کا دیگر سامان شامل ہے-

    موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …

  • سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز عید ادا کی لاکھوں افراد نے رب کے حضور امن وسلامتی اورعالم اسلام کی یکجہتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔

    اسی طرح برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور یورپ میں بعض کمیونٹیز میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے ،نماز عید کے بعد مسلمانوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،جبکہ بعض جمعرات کو عیدالاضحیٰ منائیں گی۔

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ گئے جاج کرام رمی میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں جس کے بعد سنت ابراہیمی ادا کریں گے آج کے آخری رکن کی ادائی کے لیے واپس خانہ کعبہ آ کر طواف کریں گے-

    عازمین حج وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ

    پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی نماز کے بعد بوہری برادری نے سنتِ ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی –

  • میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن کا 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

    میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن کا 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ

    امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کی ٹیم سین فرانسیسکو یونی کارن نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔
    فاسٹ بولر حارث رؤف میجر کرکٹ لیگ میں سین فرانسیسکو کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ آلراؤنڈر شاداب خان بھی سین فرانسیسکو کی جانب سے کھیلیں گے۔میجر لیگ کرکٹ 13 جولائی سے 30 جولائی تک امریکا میں کھیلی جائے گی۔ کرکٹرز کا معاہدہ ان کی دستیابی کی وجہ سے ہوا ہے کیوں کہ شاداب خان اور حارث رؤف پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

  • بھارت اور پاکستان ایل او سی پر سیز فائر جاری رکھیں،امریکا

    بھارت اور پاکستان ایل او سی پر سیز فائر جاری رکھیں،امریکا

    واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم قائم رکھتے ہیں کئی برسوں تک پاکستانی عوام دہشت گردی سےبہت متاثر ہوئی، مانتےہیں کہ پاکستان نےانسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں بھارت اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر جاری رکھیں۔

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کے لیے اقدامات کرتا رہے، ان گروہوں میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت ان کے دیگر ذیلی گروہ شامل ہیں پاکستانی حکام سے اس سلسلے میں مسلسل رابطے میں رہتے ہیں، جو 2023 کے انسداد دہشت گردی کے ڈائیلاگ کا حصہ تھا۔

    امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش اٹھاتے رہتے ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ بھارت کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم امریکا کی دو ناکام جنگوں کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ روس، چین اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے-

    سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کس شہر میں ہو گا؟

    علاوہ ازیں مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،اور امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ مشترکہ بیان میں پاکستان کے غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر پاکستان کے تحفظات اور مایوسی سے امریکا کو آگاہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان نے 22 جون کو جاری ہونے والے یو ایس انڈیا مشترکہ بیان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا …

  • امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    امریکا اور بھارت کا پاکستان مخالف مشترکہ اعلامیہ، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن دفتر خارجہ طلب

    اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد بیانیے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کوپیر کی شام وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور امریکا بھارت مشترکہ بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے بارے میں غیر ضروری، یکطرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکا کو آگاہ کیا گیا،کہا گیا کہ امریکا پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد بیانیے اور بھارت کے سیاسی بیانیےکی حوصلہ افزائی سمجھے جانے والے بیانات سےگریز کرے پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے، پاک امریکا اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

    چینی تہذیب و ثقافت اور چینی معاشرے کی ماہر پرل ایس بک

    واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر دونوں ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان پر زور دیا گیا تھا کہ بھارت کے خلاف سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم امریکا کی دو ناکام جنگوں کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ روس، چین اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنائے-

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا …

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےامریکا کے سرکاری دورے کے دوران براک اوباما نےگزشتہ ہفتے سی این این کو دئیے گئےانٹرویو میں کہا کہ اگر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز ہوسکتا ہے ،یہ ایک پیچیدہ مرحلہ تھا، جنہوں نے شاید ”مثالی طور پر جمہوری حکومتیں“ نہیں چلائیں لیکن ان کے ساتھ کئی وجوہات کی بنا پر تعلقات برقرار رکھنے پڑے۔ یہ امریکی صدر کے لیے“مناسب“ تھا –

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش

    اوباما نےکہا کہ اگر صدر بائیڈن وزیر اعظم مودی سے ملتے ہیں، تو اکثریتی ہندو ملک بھارت میں مسلم اقلیت کے تحفظ سے متعلق موضوع پر بات ہونا قابل ذکر ہے میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ بات چیت کرتا، تو میری دلیل یہ ہوتی کہ اگر آپ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتے ہیں، تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت کسی وقت ٹکڑے ہونا شروع کردے گا۔

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر …

  • ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا،مسلح باغی ویگنر گروپ کے سربراہ کا پہلا بیان جاری

    روس میں بغاوت کی کوشش کرنے والی نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یووگینی پری گوژن کا کہنا ہے کہ ماسکو کی طرف پیش قدمی حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے نہیں کی گئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں یووگینی پری گوژن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا مارچ ناانصافی کے خلاف شروع کیا تھا، ہمارا مقصد یوکرین میں جنگ کے غیر مؤثر طرز عمل پر احتجاج کرنا تھا، ہمارا مقصد ماسکوحکومت کا تختہ اُلٹنا نہیں تھا ہمارے مارچ سے روس میں سنگین سکیورٹی مسائل سامنے آئے، واپسی کا فیصلہ روسی فوجیوں کا خون بہانے سے بچانے کے لیے کیا۔

    روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے،امریکی‌صدر

    اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا، تو بھارت کے تقسیم ہونے کا آغاز …

    دوسری جانب روس میں بغاوت کے معاملے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہم روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت میں ملوث نہیں تھے نہ ہی ہم نے اس معاملے میں کچھ کیا ہے، بغاوت کی کوشش روسی نظام کے اندر کی جدوجہد کا حصہ ہے، امریکا یا اس کے اتحادی اس میں ملوث نہیں تھے، میں نے اتحادیوں سے بھی رابطہ کیا تھا سب نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پیوٹن کو کوئی بہانہ نہیں دیا جائے گا کہ وہ اس معاملے کا مغرب یا نیٹو پر الزام لگائے روس کی صورت حال کہاں جا رہی ہے یہ کہنا قبل ازوقت ہے، روس کی صورت حال سے قطع نظر ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    چین کا روس کی حمایت کا اعلان

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

    اس کے برعکس چین نے روس میں کرائے کے فوجیوں پر مشتمل نجی فوج ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے تناظر میں ماسکو کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر بیان میں اس واقعے کو “روس کا اندرونی معاملہ” قرار دیا کہا کہ روس کے دوست ہمسایہ اور نئے دور کے لیے ہم آہنگی کے جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قومی استحکام کو برقرار رکھنے اور ترقی اور خوشحالی کے حصول میں روس کی حمایت کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ روس میں نجی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ نے ہفتے کو بغاوت کی کوشش کی تھی،ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو کے 200 کلومیٹر (124 میل) کے اندر لے جانے سے پہلےبیلاروس کی مصالحتی کوششوں سے پیش قدمی کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    ساف چیمپئین شپ میں میزبان بھارت کی بد انتطامی

  • امریکا میں ایک ہزار سال پرانا مایا تہذیب کا شہر دریافت

    امریکا میں ایک ہزار سال پرانا مایا تہذیب کا شہر دریافت

    امریکی ریاست میکسیکو کے جنگلات سے ایک ہزار سال پرانا مایا تہذیب کا شہر دریافت ہوا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی میکسیکو کے جنگلات سے دریافت ہونے والے شہر کے بارے میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انتھروپولوجی اینڈ ہسٹری (آئی این اے ایچ) کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور ایک ہزار سال قبل مایا تہذیب کا اہم مرکز رہا ہو گا شہر میں اہرام مصر جیسی بڑی عمارتیں، پتھر کے ستون، 3 پلازے اورتقریباً مرتکز دائروں میں ترتیب دیئےگئےدیگرڈھانچے موجود ہیں۔

    شہر کو اوکمٹن کا نام دیا گیا ہے جس کا مایا زبان میں مطلب ’پتھر کا ستون‘ ہے۔ یہ شہر 250 اور ایک ہزار اے ڈی کے درمیان جزیرہ نما کے وسطی نشیبی علاقے کا اہم مرکز ہوتا تھا شہر کے آثار ملک کے یوکاٹن نامی جزیرہ نما پربالمکوماحولیاتی ریزرو میں واقع ہیں جو جنگل کے غیر دریافت شدہ حصے کی تلاش کے دوران دریافت کیا گیا۔ شہر کا رقبہ یورپی ملک لکسمبرگ سے بھی بڑا ہے۔ یہ تلاش فضائی لیزر میپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی گئی۔

    ہتھنی نورجہاں کی موت کے بعد عہدے سے ہٹائے گئےخالد ہاشمی چڑیا گھر کے دوبارہ …

    دوسری جانب وسطی نیدرلینڈز میں ماہرین آثار قدیمہ نے عجائبات عالم میں شامل برطانیہ کے اسٹون ہینج طرز پر بنا ہوا 4 ہزار سال قدیم معبد دریافت کر لیاماہرین کا کہنا ہے کہ وسطی نیدرلینڈز کے علاقے روٹرڈیم کے قریب نئے دریافت شدہ آثار قدیمہ کے مقام پر گڑھے، مدفن کے ٹیلے، جانوروں اور انسانوں کے ڈھانچے دریافت کیے گئے ہیں جبکہ وہاں سے کانسی سے بنی اشیاء سمیت دیگر چیزیں بھی دریافت ہوئی ہیں۔

    ماہرین نے اس جگہ کو جنوبی انگلینڈ کے اسٹون ہینج طرز کا ایک معبد قراردیتے ہوئے بتایا کہ رقبے میں تین فٹبال گراؤنڈز سے بڑے مٹی اور لکڑیوں سے بنے اس معبد کو اس طرز پر بنایا گیا ہے کہ سورج کے خط استوا سے دوری پر بھی اس کی سورج سے سیدھ باقی رہے اور طلوع آفتاب پر سورج کی پہلی کرنوں کےمقامات پر مختلف اشیاء رکھی ہوئی ملی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق وہاں پر موجود سب سے بڑا ٹیلا شمسی کیلینڈر استعمال ہوتا تو جو کہ ہو بہو اسٹون ہینج کی طرح کام کرتا ہے، یہ معبد سال بھر میں مخصوص دنوں اور تہواروں کے تعین کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہوگا، وہاں لگے ہوئے لکڑی کے پول ان رسومات کے دوران گزرنے کیلئے راہداری کے طور پر استعمال ہوتے ہوں گے۔

    گرین ہاؤس گیسوں کےباعث ہمالیائی گلیشیئرز 80 فیصد تک پگھل جائیں گے


    2017 میں اسی مقام پر کھدائی کے دوران ماہرین نے کچھ قبریں بھی دریافت کی تھی، دریافت شدہ قبروں میں سے ایک خاتون کی قبر میں موجودہ عراق کی قدیم تہذیب میسوپوٹیمیا (بابلی تہذیب) کا شیشوں کا ہار بھی دریافت کیا گیا تھا۔ دریافت شدہ شیشے کا ہار نیدرلینڈز کی تاریخ میں دریافت ہونے والا قدیم ترین شیشے کا ہار ہےکھدائی کے دوران ملنے والی اشیاء سے ثابت ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ اس زمانے میں 5 ہزار کلومیٹر دور رہنے والے لوگوں سے رابطے میں تھے۔

    ٹائیٹن میں موجود سیاحوں کے بچنے کا امکان ایک فیصد سے بھی کم ہے،ماہرین


    ماہرین کو کھدائی کے دوران دریافت ہونے والی پتھر، کانسی اور لوہے کے ادوار کی 10 لاکھ سے زائد اشیاء پر تحقیق کو 6 سال کا عرصہ لگا، کھدائی کے کاموں کے اختتام کے بعد اب سائٹ پر کنسٹرکشن کے کام کی اجازت دیدی گئی ہے-

    روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری