Baaghi TV

Tag: انتخابات

  • ن لیگ کا   آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی  ایجنڈا   تیار

    ن لیگ کا آئندہ انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی تیاریاں جاری ہیں، مسلم لیگ ن آئندہ عام انتخابات کے لیے 9 نکاتی ایجنڈے پر انتخابی مہم چلائے گی، سرکاری اور انتظامی امور کے اخراجات میں کمی کی جائے گی، آمدنی اور محصولات میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات بھی ایجنڈے میں شامل ہیں، برآمدات میں اضافے کے لیے فوری اور ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ، توانائی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی بھی ن لیگ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    دوسری جانب صدر ن لیگ شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال، میاں ثاقب خورشید، جاوید علی شاہ، عائشہ ارشد لودھی ،نوید اسلم لودھی ، شیخ فیاض، عابد رضا کوٹلہ سید مبین، قطب کوریجہ، مخدوم مبین، چوہدری محمود عالم، چوہدری ارشد اور منور کھیتران نے پارٹی صدر سے ملاقات کی۔

    اسرائیلی حملوں کی مکمل بندش تک مزید یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا،حماس

    اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے، ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، رہنماؤں نے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے قائد نواز شریف کی بریت پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔

    شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سنا کر قوم اور ملک کو سزا دی گئی مقدمات ہی نہیں، مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے، قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ کے دوران ریاست کے مفادات میں کئے گئے ہمارے مشکل مگر درست فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتر ہو رہی ہے انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ 8 فروری کے عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں کریں، ملاقات میں رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

    اسلام آباد:ڈاکوؤں نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو بیٹے سمیت گولیاں مار کر شہید کر …

  • الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے:محسن نقوی

    الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے:محسن نقوی

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں 2600کلو میٹر روڈز کی اپ گریڈیشن مکمل ہوجائے گے۔ انشاء اللہ100کے قریب ہسپتال ری ویمپ ہوجائیں گے۔پنجاب کے 737تھانے 30دن کے اندر اپ گریڈ کرلئے جائیں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ مقررہ مدت میں مکمل نہیں ہوسکتی جبکہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے مکمل کرلیں گے۔بند روڈ اوردیگر درجنوں ایسے پراجیکٹ بھی مکمل ہوجائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پراجیکٹس مکمل کرکے جائیں۔منصوبوں پر 3،3شفٹوں میں دن رات کام ہورہا ہے۔منسٹر اورمتعلقہ سیکرٹریز پراجیکٹس کی مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ الیکشن انشاء اللہ اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔2،3ماہ پہلے میٹرو سٹیشن کا وزٹ کیا جہاں 6ماہ سے پانی ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیرٹرانسپورٹ اورسیکرٹری ٹرانسپورٹ محنت سے سٹیشن پر سہولتیں مہیا کررہے ہیں۔ٹرانسپورٹ سیکٹر کی مینٹینس کے کنٹریکٹ کو ری نیو کیا ہے کیونکہ حالت بہت خراب تھی۔الیکٹرک گاڑیاں چلانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹر ک موٹرسائیکل دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔پنجاب بھر میں 737تھانوں کی ری ویمپنگ ہورہی ہے،جو کہ 30دن کے اندر مکمل ہوجائیں گی۔پنجاب میں 40نئے تھانے بن رہے ہیں جن میں 23لاہور اورباقی17دیگر اضلاع میں بنائے جائیں گے

    چوہدری نثار کے حلقے کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    چیئرمین پی ٹی آئی کے انتخابات ملتوی کرانے کے الزامات الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیئے

     آصف زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، آٹھ دس دن تاخیر سے کچھ نہیں ہوتا، 

    8 فروری انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی،شہباز شریف

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

    کراچی:سابق پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شکور شاد نے کہا ہے کہ لیاری سے آزاد پینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلال سلیم قادری صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ میں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوں گا، 2018 کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی ان کی ضمانت ضبط کریں گے، اسمبلی تحلیل کے بعد ہمیں پارٹی میں شمولیت کی آفر آئی تھی لیاری کے فنڈز میں خرد برد پر کارروائی کیلئے نیب کو درخواست دی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی کا جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

    واضح رہے کہ شکور شاد 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئےتھے گزشتہ سال دسمبر میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی شکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

    مبینہ کرپشن میں پرویز الہی کا ساتھی گرفتار

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے،دادو کے گاؤں بیٹو جتوئی میں اس حوالے سے شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جے ڈی اے کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ،تقریب میں لیاقت جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک کی حکومت بنا کر عوام کی خدمت کریں گے۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

  • بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں،چیف الیکشن کمشنر

    بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں،چیف الیکشن کمشنر

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نےقومی ووٹرز ڈے کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

    سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔ آپ کو یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ تاکہ آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر کمیشن عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں، پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے۔اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی۔الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن چند دنوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر نے جا رہا ہے۔ چند روز میں الیکشن شیڈول دیا جائے گا۔ پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہوگی۔

    عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

    انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

    جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

    نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

  • عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر کا بھی اعلان

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی بلا مقابلہ پی ٹی آئی چیئرمین منتخب، اکبر ایس بابر کا بھی اعلان

    عمران خان آؤٹ،بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں

    تحریک انصاف کے رجسٹرڈ ووٹرز نے آج نئے چیئرمین کا انتخاب کیا،بیرسٹر گوہر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔ انکے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے،چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کے مطابق عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا،یاسمین راشدپنجاب کی صدر منتخب ہوئی ہیں، حلیم عادل شیخ سندھ پی ٹی آئی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،جبکہ منیر احمد بلوچ بلوچستان کے صدر پی ٹی آئی منتخب ہوئے ہیں

    چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں ایک پینل سامنے آیا ، قواعد کے مطابق اعلان کر رہے ہیں، قانون کی بالا دستی اور پاسداری پر ملک قائم ہوگا ،

    الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو ئے،انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، مرکزی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت صوبائی قیادت کا چناؤ کیا گیا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،اکبر ایس بابر اہم پریس کانفرنس بھی کرینگے،پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات میں بےضابطگی کےپیش نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی جائے گی، اکبر ایس بابر کا دعوی ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد وہ پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں، اکبر ایس بابر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آج دن تین بجے اس حوالہ سے پریس کانفرنس کریں گے

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

    جعلی رسیدیں، ضمانت کیس، بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں

    عمران خان، بشریٰ بی بی نے جان بوجھ کر غیر شرعی نکاح پڑھوایا،مفتی سعید کا بیان قلمبند

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کا بلے کا نشان برقرار رکھتے ہوئے 20 روز میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے رکھا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف 20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن یقینی بنائے،الیکشن کے 7 دن بعد رپورٹ جمع کرائی جائے، اگر پارٹی الیکشن نہ کرائے گئے تو تحریک انصاف انتخابی نشان کے لیے نااہل ہو گی.

  • عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،ای سی پی

    عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،ای سی پی

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی-

    باغی ٹی وی: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا،الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی، عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں، عوام کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلیے سیکیورٹی فراہم کی جائے-

    الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات کے انعقاد کے لیے تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا،حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہےانتخابی فہرستوں کی ترسیل الیکشن پروگرام تک یقینی بنائی جائے گی،قانونی اور سیاسی جماعتوں کی مشاو ر ت کے بعد ضابطہ اخلاق کی منظوری دی-

    ڈالر نیچے آیا،آرمی چیف مہنگائی کے خلاف بھی ڈنڈا اٹھائیں گے، طاہر اشرفی

    اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، ریٹرننگ اور پولنگ ا سٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار کر لیا، انتخابی آفیشلز کی بروقت ٹریننگ کو یقینی بنایا جائے گا، الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ انتخابی فہرستوں کی ریٹرننگ افسروں تک ترسیل کامکمل میکنزم تیار کرلیا گیا ہے، ریٹرننگ افسروں کو بروقت انتخابی فہرستوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ، پولیس فورس کی کمی کی صورت میں بروقت متبادل انتظام کو یقینی بنایا جائے-

    انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے ذمہ داری نبھائی، جسٹس …

  • انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے ذمہ داری نبھائی، جسٹس اطہرمن اللہ

    انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے ذمہ داری نبھائی، جسٹس اطہرمن اللہ

    سپریم کورٹ ،عام انتخابات کا معاملہ،جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

    جسٹس اطہرمن اللہ نے اضافی نوٹ میں کہا کہ پاکستانی ووٹرز کو انتخابی عمل سے باہر رکھنا بنیادی حقوق کے منافی ہے، آئین و قانون کے بر خلاف نگران حکومتوں کے زریعے امور چلائے جا رہے ہیں، مقررہ وقت میں انتخابات آئینی تقاضا ہے، انتخابات نہ کروا کر عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ثابت ہو چکی،12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 390 رجسٹرڈ ووٹرز کو انکے حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا، انتخابات میں تاخیر کو روکنے کیلئے مستقبل میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد عام انتخابات 7 نومبر تک ہونا آئینی تقاضہ ہے، انتخابات کی تاریخ دینا آرٹیکل 48 شق پانچ کے تحت صدر مملکت کا ہی اختیار ہے، یہ یقینی بنانا صدر مملکت کی ذمہ داری تھی کہ پاکستان کی عوام اپنے ووٹ کے حق سے 90 دن سے زیادہ محروم نا رہیں، الیکشن کمیشن اور صدر مملکت نے 8 فروری کی تاریخ دے کر خود کو آئینی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا، نوے روز میں انتخابات نا کرنے کی آئینی اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی اتنی سنگین ہے کہ اس کا کوئی علاج ممکن نہیں، اگر صدر مملکت یا گورنر انتخابات کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے تو الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا تھا، الیکشن کمیشن کو آئین بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تھا،صدر مملکت اور گورنرز کو اپنے منصب کے مطابق نیوٹرل رہنا چاہئے، الیکشن کمیشن صدر یا گورنرز کے ایکشن نا لینے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا، انتخابات میں 90 دن سے اوپر ایک بھی دن کی تاخیر سنگین آئینی خلاف ورزی ہے،آئینی خلاف ورزی اب ہو چکی اور اس کو مزید ہونے سے روکا بھی نہیں جا سکتا، انتخابات کی تاریخ دینے میں صدر نہ ہی الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری نبھائی،

    جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ آئین میں انتخابات میں تاخیر پر کوئی بھی شہری اگر عدالت سے رجوع کرے تو اس کی داد رسی ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات صاف شفاف نا کرائے تو اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہو گا، ملک کے ساڑھے 12 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کرنے کے بِیش قیمت آئینی حق سے محروم رکھے جانے کے اذیت ناک اقدام کے ازالے کیلئے چارہ جوئی کر کے مستقبل کیلئے اس اقدام کی راہ میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں

  • امریکی اراکین کانگریس  کا   پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات تک امداد روکنے کا مطالبہ

    امریکی اراکین کانگریس کا پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات تک امداد روکنے کا مطالبہ

    واشنگٹن : کانگریس کے11 ارکان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو لکھے گئے خط میں بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے مستقبل میں امریکی امداد اس وقت تک روکے جب تک ملک میں آئینی نظم بحال نہیں ہو جاتا اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہیں ہوجاتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : قانون سازوں نے لیہی قوانین اور فارن اسسٹنس ایکٹ کے سیکشن 502(بی) کے تحت محکمہ خارجہ سے قانونی تعین کی درخواست کی تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا امریکی نژاد سکیورٹی امداد نے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سہولت فراہم کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم مزید درخواست کرتے ہیں کہ مستقبل کی سیکیورٹی امداد اس وقت تک روک دی جائے جب تک کہ پاکستان فیصلہ کن طور پر آئینی نظام کی بحالی کی طرف نہیں بڑھتا، بشمول آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد جس میں تمام جماعتیں آزادانہ طور پر حصہ لینے کے قابل ہوں-

    کانگریس رہنما کا الیکشن جیتنے کیلئے چپل مار آشیرواد،ویڈیو وائرل

    اس خط میں توہین مذہب کے قانون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ملک کے اقدامات بھی نمایاں طور پر سامنے آئے، جس میں سیکریٹری بلنکن کو متنبہ کیا گیا کہ مجوزہ تبدیلیوں کو چھوٹے مذہبی گروہوں اور اقلیتوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    قانون سازوں نے لکھا، کہ ہم فوجداری قانون (ترمیمی) بل، 2023 کی منظوری کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں جو توہین رسالت کے موجودہ قانون کو مضبوط کرے گا، جسے تاریخی طور پر مذہبی اقلیتوں پر ظلم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔”

    انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ بل، جس پر صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں، "بہت سے قانون سازوں کی طرف سے مکمل پارلیمانی طریقہ کار کے لیے بار بار مطالبات کے باوجود جلد بازی میں منظور کر لیا گیا۔”

    خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ بل کی منظوری کے آٹھ دن بعد 16 اگست کو جڑانوالہ میں ایک ہجوم نے گرجا گھروں کی بے حرمتی کی اور عیسائیوں کے گھروں کو آگ لگا دی اس نے بل کے خلاف مظاہروں کا بھی حوالہ دیا، جس میں گلگت بلتستان کی شیعہ برادری بھی شامل ہے۔

    فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا،رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ

    اس اقدام کا آغاز کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر نے کیا تھا، جو امریکی کانگریس میں مسلم کاز کی چیمپئن ہیں، جبکہ دیگر دستخط کنندگان میں فرینک پیلون جونیئر، جوکین کاسترو، سمر لی، ٹیڈ ڈبلیو لیو، ڈینا ٹائٹس، لائیڈ ڈوگیٹ اور کوری بش شامل ہیں۔

    ان میں سے زیادہ تر کانگریس کے اندر ترقی پسند گروپ کے ارکان ہیں، جس نے واشنگٹن میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے لیے منعقدہ احتجاجی جلسوں اور ریلیوں میں بھی شرکت کی ہے۔

    خط میں گستاخی مذہب کے حوالے سے حالیہ قانون سازی کا بھی ذکر کیاگیا اور کہا گیا کہ اس وجہ سے بھی پاکستان کی امداد روکی جائے۔

    خط میں وکیل ایمان مزاری کا بھی تذکرہ کیا گیا، جنہیں جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک ریلی میں تقریر کرنے کے بعد بغیر وارنٹ گرفتاری کے صبح 3 بجے ان کے گھر سے لے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    غزہ جنگ: مسلم ممالک کے سربراہان چین کا دورہ کریں گے،سعوی وزارت خارجہ

    خط میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پر زور دیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی مخالفین کی سماعتوں اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے مبصرین بھیجے، جن میں ایمان مزاری، خدیجہ شاہ اور عمران خان کے مقدمات شامل ہیں۔

    قانون سازوں نے لکھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکا مثبت تبدیلی کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارا تعاون پاکستان کے عوام کے لیے زیادہ منصفانہ اور منصفانہ مستقبل کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ کانگریس اراکین نے پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت اور استحکام کے فروغ کے لیے سیکرٹری بلنکن کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

    9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار

  • ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے،آصف زرداری

    ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے،آصف زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے ، 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی-

    باغی ٹی وی: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، اور پیپلز پارٹی اس کیلئے پوری طرح تیار ہے، الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پراعتماد ہے وہ شفاف الیکشن کرائے گا، پیپلزپارٹی ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

    قبل ازیں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ نے ملاقات کی، اس موقع پر نعمان عبداللہ مراد بھی موجود تھے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ نے آصف علی زرداری کو کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے اقدامات سے آگاہ کیا،آصف علی زرداری نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے اور کراچی کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

    غیر قانونی مقیم 18 ہزار غیر ملکیوں کی فہرست خیبر پختونخوا پولیس کو ارسال کر …

    افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر …

    اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی حمایت یافتہ عارضی معاہدہ ہوگیا

  • ووٹروں کو بااختیار بنانا: انتخابات میں NOTA آپشن کی اہمیت

    ووٹروں کو بااختیار بنانا: انتخابات میں NOTA آپشن کی اہمیت

    جوں جوں انتخابات قریب آ رہے ہیں ، اس بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا انتخابات واقعی لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہیں یا محض شناسا چہروں کے اسی چکر کو برقرار رکھنے کے لئے جو اتحاد بناتے ہیں اور اپنے مفاد کے لیے پارٹیوں میں شامل ہوتے ہیں۔ I. Rotberg کی کتاب "Transformative Political Leadership” میں ایک تنقیدی مشاہدہ کیا گیا ہے، جس میں ترقی پذیر دنیا میں کامیاب سیاسی رہنماؤں کی کمی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ روٹ برگ سیاسی نظریات کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے واضح حکمت عملی کے حامل رہنماؤں کی اہمیت پر زور دیتے ہیں، جہاں ادارے کمزور ہوتے ہیں اور بدعنوانی غالب ہوتی ہے، اس معیار کا اکثر فقدان ہوتا ہے۔

    پاکستان میں جمہوریت کے دعوے کے تناظر میں، باریک بینی سے دیکھنے سے ایک کثیر الجماعتی نظام کا پتہ چلتا ہے جہاں سیاسی جماعتیں اکثر کرشماتی افراد پر انحصار کرتی ہیں جو خاندانی حکمرانی کے مجسم شکل میں تیار ہوتے ہیں۔ یہ رجحان، جیسا کہ ریگن کے مشیر، رابرٹ میک فارلین نے بیان کیا ہے، جمہوری فریم ورک کے اندر ایک "جاگیردارانہ کڑی” کے جذبات کی بازگشت ہے (میگنیفیشنٹ ڈیلیوژن: حسین حقانی، صفحہ 304)۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت بھی اسی طرح کا بیانیہ رکھتا ہے۔

    ان چیلنجوں کے جواب میں، NOTA آپشن کا تعارف جمہوری اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ ایک ترقی پسند قدم کے طور پر ابھرتا ہے۔ نوٹا عام شہری کو بیلٹ پیپر پر دستیاب انتخاب پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے یا سیاسی جماعتوں کی طرف سے پیش کردہ تمام آپشنز کو مسترد کرنے کا حق فراہم کر کے بااختیار بناتا ہے۔

    ایک بار جب NOTA کا آپشن منتخب ہو کرایک حد کو عبور کر لیتا ہے، جیسے کہ کسی حلقے میں ڈالے گئے کل ووٹوں کا 50%، اس کے اثرات کافی ہوتے ہیں۔ اس حلقے کے تمام امیدوار، جن کے اجتماعی ووٹ اکثریت سے کم ہوتے ہیں، بعد کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیے جاتے ہیں۔ یہ فیصلہ کن اقدام احتساب کو یقینی بناتا ہے اور روایتی سیاسی منظر نامے کو مسترد کرنے کا اشارہ دیتا ہے۔ نااہل قرار پانے والے بیک ڈور چینلز کے ذریعے ایڈوائزری پوزیشن حاصل کر کے سسٹم کو خراب نہیں کر سکتے۔ اس طرح کے اصول کا نفاذ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ نااہلی محض ایک تکلیف نہیں بلکہ عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہنے والوں کے لیے ایک اہم نتیجہ ہے۔

    NOTA ووٹروں کے لیے اپنی عدم اطمینان کا اظہار کرنے اور سیاسی رہنماؤں سے بہتر مطالبہ کرنے کے لیے ایک طاقتور ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ انتخابات کو محض انتخابی عمل سے احتساب اور حقیقی نمائندگی کے طریقہ کار میں بدل دیتا ہے۔ NOTA کو اپنانے سے، معاشرے ایسے سیاسی ماحول کو پروان چڑھانے کی خواہش کر سکتے ہیں جہاں رہنما لوگوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے پر مجبور ہوں، اس طرح ایک زیادہ مضبوط اور جوابدہ جمہوری نظام کو فروغ ملے گا۔