Baaghi TV

Tag: انتخابات

  • خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن

    پشاور:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 13فروری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کے پی میں امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے انتخابات اب 13 فروری کو ہوں گے۔ادھر اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان( ڈی آئی خان) میں میئر سٹی کونسل کی نشست پر الیکشن بھی 13 فروری کو ہی ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 89 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے، جن کی جانچ پڑتال 14 سے15جنوری تک ہوگی۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں17 سے 18 جنوری تک کی جاسکیں گی۔

    ترجمان کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 21 جنوری، 22 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 24 جنوری تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

  • این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

    این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ

    ڈسکہ :این اے:75ڈسکہ ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیاں:60 افسران کے گرد گھیرا تنگ ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں بے قاعدگیوں پر سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے75 کے ضمنی انتخاب میں بےقاعدگیوں پر ایکشن لیتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر اور سابق ڈی پی اوسمیت 60افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر،سابق ڈی ایس پی اور ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز بھی شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت جاری کردیں ، جس میں کہا کہ کارروائی پیڈاایکٹ2006 کے تحت کی جائے۔

    یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب انکوائری رپورٹ کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے دھاندلی میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام ملوث افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے متعلقہ شعبہ جات سے فوجداری شکایات کا ڈرافٹ مانگ لیا، محکمانہ کارروائی کے لیے انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے بھی سفارشات طلب کر لیں۔

    اس سے قبل این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عابد حسین کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) اور صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطہر عباسی کو او ایس ڈی بنائے جائے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

    دونوں افسران ڈسکہ انکوائری رپورٹ میں انتظامی کوتاہی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

  • لاہور پریس کلب الیکشن، اعظم چودھری دوسری بار صدر منتخب

    لاہور پریس کلب الیکشن، اعظم چودھری دوسری بار صدر منتخب

    لاہور پریس کلب الیکشن، اعظم چودھری دوسری بار صدر منتخب
    لاہور پریس کلب میں اعظم چودھری صدر جبکہ عبدالمجید ساجد سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں

    لاہور پریس کلب انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ،اعظم چودھری دوسری بار صدر جبکہ عبدالمجید ساجد دوسری بار پریس کلب کے سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں، پائنیر گروپ نے3 نشستیں ،جرنلسٹ گروپ نے 2 نشستیں ،پروگریسو گروپ نے 1 نشست جیتی ہے،گورننگ باڈی کے نتائج کا اعلان آج شام میں کیا جائے گا

    سلمان قریشی سینئر نائب صدر،ناصرہ عتیق نائب صدر،سالک نواز جوائنٹ سیکرٹری،شیراز حسنات خرانچی منتخب ہوئے ہیں ،لاہور پریس کلب الیکشن کے لئے پولنگ گزشتہ روز ہوئی تھی

    پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے لاہور پریس کلب کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اعظم چودھری کو صدر، مجید ساجد کو جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،سابق وزیراعظم ،پی پی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین، قانون و جمہوریت کی بالا دستی کیلئے آپ کا کردار اہم ہے٬ سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ بطور چوتھے ریاستی ستون موجودہ ملکی صورتحال میں آپ کا کردار بہت اہم ہے٬امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیدار عوامی امنگوں کے مطابق اپنی زمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے٬

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر اعظم چوہدری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر نائب صدر سلمان قریشی،نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد،جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز اورخزانچی شیراز حسنات کو بھی مبارکباد دی .وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبودکیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

    شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

  • بھارت:فوج کی زیرنگرانی انتخابات کا فیصلہ:آغازپنجاب سے:ہزاروں فوجی تعینات

    بھارت:فوج کی زیرنگرانی انتخابات کا فیصلہ:آغازپنجاب سے:ہزاروں فوجی تعینات

    چنڈی گڑھ :بھارت:فوج کی زیرنگرانی انتخابات کا فیصلہ:آغازپنجاب سے:ہزاروں فوجی تعینات ،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے چیف الیکٹورل آفیسر ایس کرونا راجو نے کہا ہے کہ پنجاب کو الاٹ کی گئی 75 اضافی کمپنیوں میں سے 50 کل (پیرکو) ریاست پہنچ جائیں گی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس کرونا راجو نے ڈپٹی کمشنروں،ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسروں،پولیس کمشنروں اورا یس ایس پیز کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور الیکشن کمیشن کے احکامات پرمکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔کرونا راجو نے الیکشن کمیشن کے تمام قواعد وضواب چیف سکریٹری اور دیگر سینئر حکام کے نوٹس میں بھی لائے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ایپ cVIGILشروع کی گئی ہے اور اس پر درج شکایات کا ازالہ 100 منٹ کے اندر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے مناسب تعداد میں سکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔ سی ای او نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 15 جنوری تک ریلیاں نہیں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے ۔

    ادھر اطلاعات ہیں‌ کہ الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے انتخابی شیڈول کا ہفتہ کے روز اعلان کیا جس کے مطابق ان تمام ریاستوں میں انتخابی پروگرام سات مرحلوں میں مکمل کیے جائیں گے۔

    اتر پردیش میں سات مراحل میں، منی پور میں دو مرحلوں اور اتراکھنڈ، پنجاب اور گوا میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 10 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

    پانچ ریاستوں میں کل 690 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ انتخابات کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔اتر پردیش کی 403 سیٹوں، پنجاب کی 117، اتراکھنڈ کی 70، منی پور کی 60 اور گوا کی 40 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی ، جس کے لیے ان ریاستوں میں بھارتی فوج کی سینکڑوں کمپنیاں تعیناتی کےلیے تیار ہیں

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ

    پشاور:خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات : عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور طویل عرصے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) نے میدان مارا تھا۔ اس دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کے اے این پی کے امیدوار کو قتل کر دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ ڈی آر اوز، ریٹرنگ افسران عدلیہ سے لینے کا فیصلہ کرلیا، ایڈیشنل سیشن ججز اور سیشن ججز کو ڈی آر اوز، آر اوز لگایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے انتظامیہ سے لگائے آر اوز ڈی اراوز کو ہٹا دیا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن جلد پشاور ہائیکورٹ کو ڈی آر اوز آر اوز کےلئے خط لکھے گا، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے ماتحت عدلیہ سے نامزدگیاں مانگے گا، الیکشن کمیشن کو 18 ڈی آر اوز،249 آر اوز درکار ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے مرحلہ میں ریٹرننگ افسران کے کردار سے مطمئن نہیں، الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے جواب کے بعد باضابطہ تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن کریگا۔یاد رہے کہ کے پی کے میں دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونگے۔

  • انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے،اکرم درانی

    انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے،اکرم درانی

    صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ انتخابات میں شکست کے بعد رولز آف بزنس میں ترامیم بدنیتی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ رولز آف بزنس پربحث کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کے پی اکرم درانی نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے رولز آف بزنس میں ترامیم کیں تو عدالت جائیں گے نئی ترامیم میں اسسٹنٹ کمشنرز کو با اختیار بنایا گیا ہے انہوں نے استفسار کیا کہ ووٹ سیاستدان لے گا اور فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر کرے گا؟

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    جعمیت العلمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نئی رولز آف بزنس لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی صریحاً خلاف ورزی ہےحکومت نے عجلت میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کیا تھا

    سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا اب ایک بار پھر لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہیں اگر کوئی سرکاری افسر اختیارات چاہتا ہے تو پھر مستعفیٰ ہو کر الیکشن لڑے۔

    مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،وزیراعظم

    دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئےہ پنجاب کے عوام کی حق تلفی ہورہی ہے، ریاست خاموش ہے سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا،پنجاب حکومت نے ڈھٹائی کے ساتھ 7ماہ برباد کردیئے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سرد خانے میں ڈال دیا سپریم کورٹ نے 1993 میں وفاقی حکومت کو بحال کرنے کا حکم دیا تو فوری عمل ہوا، بلدیاتی نمائندوں کو اپنے منشور کیلئے 5 سال کام کرنا تھا ،حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ کھیل رہی ہے-

    لاہوریوں کیلیے خوشخبری، بزدار نے کیا منصوبے کا افتتاح

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے حقوق سلب کیے گئے پنجاب حکومت آخری ماہ میں بلدیاتی ادارے کو بحال کرکے سرخرو ہونا چاہتی تھی ،پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی اداروں سے مضبوط ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود فیصلے کی دھجیاں بکھیری گئیں، بلدیاتی نظام کو صوبائی اسمبلی آرڈیننس سے نافذ نہیں کر سکتی،بلدیاتی نظام کو اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے پاس کرایا جائے،بلدیاتی اداروں کے فنڈز کو پی ٹی آئی ممبران کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے-

    بچہ والدین کو گھر سے نکالے گا تو کتنی ملے گی سزا؟

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،عمران خان اورعثمان بزدار آج ڈھٹائی سے اپنا کھیل پورا کررہے ہیں ،ضلعی سطح پرافسرشاہی برقرار،بلدیاتی نمائندوں کوختم کیا گیا ،افسرشاہی نظام سے خیبرپختونخوا میں ضلع کوسہولتوں سےمحروم کردیا گیا،بلدیاتی نمائندوں کو اہنے منشور کے لیے 5 سال کے لیے کام کرنا تھا-

    سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت ناپید

  • عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کی حق تلفی ہورہی ہے، ریاست خاموش ہے،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا،پنجاب حکومت نے ڈھٹائی کے ساتھ 7ماہ برباد کردیئے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سرد خانے میں ڈال دیا سپریم کورٹ نے 1993 میں وفاقی حکومت کو بحال کرنے کا حکم دیا تو فوری عمل ہوا، بلدیاتی نمائندوں کو اپنے منشور کیلئے 5 سال کام کرنا تھا ،حکومت بلدیاتی اداروں کے ساتھ کھیل رہی ہے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے حقوق سلب کیے گئے پنجاب حکومت آخری ماہ میں بلدیاتی ادارے کو بحال کرکے سرخرو ہونا چاہتی تھی ،پاکستان میں جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی اداروں سے مضبوط ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود فیصلے کی دھجیاں بکھیری گئیں، بلدیاتی نظام کو صوبائی اسمبلی آرڈیننس سے نافذ نہیں کر سکتی،بلدیاتی نظام کو اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے پاس کرایا جائے،بلدیاتی اداروں کے فنڈز کو پی ٹی آئی ممبران کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے ،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان،عثمان بزدار آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،عمران خان اورعثمان بزدار آج ڈھٹائی سے اپنا کھیل پورا کررہے ہیں ،ضلعی سطح پرافسرشاہی برقرار،بلدیاتی نمائندوں کوختم کیا گیا ،افسرشاہی نظام سے خیبرپختونخوا میں ضلع کوسہولتوں سےمحروم کردیا گیا،بلدیاتی نمائندوں کو اہنے منشور کے لیے 5 سال کے لیے کام کرنا تھا

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سے 14 پریذائیڈنگ افسر لاپتہ

    بلدیاتی انتخابات،تحریک انصاف کی شکست، وزیراعظم بھی بول پڑے

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا

    اسلام آباد: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی درخواست پر دوسرے مرحلے کا شیڈول روک دیا ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کا شیڈول تاحکم ثانی جاری کرنے سے روک دیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ درخواست ن لیگ نے اپنی اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کردی اور ان کو بھی الیکشن کمیشن میں‌ یہی موقف اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے ،

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ موسم کی صورتحال کے باعث بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کرانے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق جنوری اور فروری میں بیشتر اضلاع میں شدید برف باری کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام نے دوسرے مرحلہ کا شیڈول تاخیر سے جاری کرنے کی تجویز دی۔ الیکشن کمیشن کو ن لیگ سمیت متعدد جماعتوں نے دوسرے مرحلہ کا انتخاب تاخیر سے کرانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن جلد کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلہ پر جلد فیصلہ کریگا۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے نومبر میں دوسرے مرحلے کا انعقاد 16 جنوری کو کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری طرف بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ ن لیگ نے یہ درخواست اس لیے دی ہے کہ تاکہ پنجاب میں مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ہوجائیں اورن لیگ کا یہ بھی خیال ہےکہ پنجاب میں قدر اچھے نتائج ملنے کی صورت میں کے پی میں بعد میں اگربلدیاتی انتخابات ہوں گے تو پنجاب کے نتائج ان پراثرانداز ہوں گے

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف ابھی سامنے نہیں آیا تاہم یہ امکان زیادہ ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوسکتی ہے اور اس کی اصل وجہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوموخرکرنا ہے

  • پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

    پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی ہی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی

    پشاور: پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی لے ڈوبی: سٹی میئر پشاور کی سیٹ جے یو آئی لے اُڑی ،اطلاعات کے مطابق اس وقت کی میں پہلے مرحلے کے انتخابات اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پشاور اور صوبے کے دیگرعلاقوں میں ان اتنخابات میں پی ٹی آئی کی قیادت مکمل تقیسم اور ایک دوسرے کونیچا دکھانے کے چکروں میں کپتان کو ہروا بیٹھی ہے ، یہ وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی باہمی چپقلش سے پی ڈی ایم اتحاد کی اکثرجماعتوں نے بھرپورفائدہ اٹھایا ہے ،

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑا دھچکا لگ گیا، خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت ہونے کے باوجود صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹی میئر کاالیکشن ہار گئی، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سٹی میئر کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کو ہرا دیا۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار زبیر علی خان نے حکومتی امیدوار رضوان خان بنگش کو 11 ہزار کے واضح ووٹوں سے شکست دیدی۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق فاتح امیدوار نے 57306 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 46135 ووٹ ملے، اُدھر پیپلز پارٹی کے امیدوار ارباب زرک خان نے 45 ہزار 12 ووٹ حاصل کیے۔

    ادھر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے مہنگائی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے، دو تین ماہ میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نچلی سطح کے بڑے الیکشن کا انعقاد کیا گیا، 2 تین واقعات کے علاوہ کوئی اور واقعہ پیش نہیں آیا، خیبرپختونخوا کی عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو خوش آئند ہے، جہاں غلطیاں ہوئی، دوسرے مرحلے میں نہیں دہرائیں گے۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شکر ہے تحریک انصاف حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ایم این اے، ایم پی ایز تک رسائی نہیں حاصل تھی، اس لیے بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا، تحریک انصاف کا ووٹ کم نہیں ہوا، آئندہ انتخابات میں جیت جائیں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی پرفارمنس بری نہیں رہی، بہت سے حلقوں میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے اُمیدوار سے ہی تھا، شکست کی وجہ بھی یہی رہی، کچھ عوام کو مہنگائی کے حوالے سے شکایات بھی تھیں۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد پر خوشی ہے، اپوزیشن کے پاس مستقبل کے لیے کوئی متبادل پلان نہیں، موجودہ الیکشن سے بہت کچھ سیکھا ہے، آنے والے انتخابات کے لیے تیاری کریں گے، الیکشن کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجھ پر حملہ ہوا، جو نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

    ادھر مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے مذہبی کارڈ کا بھی بھرپوراستعمال کیا اور مہنگائی کے ساتھ ساتھ دیگرعلاقائی ایشوز کو بنیاد بنا کرووٹرز کو متاثرکیا گیا جس کی وجہ سے ووٹرز بھی مذبذب نظرآئے

  • خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات:پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری :نتائج آنا شروع ہوگئے:نظریں پشاورپرلگ گئیں

    خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات:پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری :نتائج آنا شروع ہوگئے:نظریں پشاورپرلگ گئیں

    پشاور:‏ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات:نتائج آنا شروع ہوگئے:نظریں پشاورپرلگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق کے پی میں‌ ہونے والے انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی سب سے آگے ہے اورن لیگ سب سے پیچھے مگرپشاور کے میئر کے جے یوآئی ف کے امیدوارن لیگ ، اور پی ڈی ایم کی اکثرجماعتوں کے حمایت یافتہ ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اب ہر کسی کی نظر پشاور کے میئر کے نتیجے پر منتج ہوگئی ہے ،

    ساڑھے پانچ سو پولنگ اسٹینشزمیں سے ابھی سو کے لگ بھگ نتائج موصول ہوئے ہیں ان میں جے یو آئی ف کے امیدوار آگے آگے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی امیدوار پیچھے پیچھے جارہے ہیں‌

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق کے پی کی 64 میں سے 9 نشستوں کےنتائج آچکے ہیں جن کے مطابق 4نشستوں پرپی ٹی آئی اور2 پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں‌جبکہ جےیوآئی 2اوراےاین پی کی ایک نشست ہے

    ادھر دیگرعلاقوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک چند بڑی تحصیلوں کے نتائج آنا شروع ہوئے ہیں جس کے مطابق ضلع بنوں کی تحصیل چیئر مین وزیر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک مستو خان نے کامیابی حاصل کر لی ، آزاد امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح امیدوار نے3211 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار عرفان اللہ 731 ووٹ حاصل کیے۔

    بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی سے پی ٹی آئی کامیاب
    بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید الرشید کامیاب ٹھہرے، انہوں نے جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کو شکست دی، فاتح امیدوار نے 4435 ووٹ جبکہ ہارنے والے دونوں امیدوار پیر خان بادشاہ اور اختر علی شاہ نے 2690 اور 70 ووٹ حاصل کیے۔

    ہنگو کی تحصیل چیئر مین کا الیکشن آزاد امیدوار لے اُڑے
    تحصیل چیئر مین ہنگو میں آزاد امیدوار عامر غنی نے میدان مار لیا، انہوں نے 13761 ووٹ حاصل کیے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حافظ محمد قاسم 11044 ووٹ حاصل کر سکے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی ، نور آواز نے 4635 ووٹ حاصل کیے۔

    بونیر میں پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب
    بونیر کی تحصیل چیئر مین گاگرہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیّد سالار جہان 9344 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جماعت اسلامی کے رشید احمد نے 4975 ووٹ حاصل کیے۔ اسرار احمد 289 ووٹ حاصل کر سکے۔

    ضلع بونیر کی تحصیل چیئر مین گدیزئی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شیر عالم خان 10365 ووٹ لیکر سرخرو ہوئے۔اے این پی کے شاہ جہان 6783 ووٹ حاصل کر سکے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے عالم خان نے 3262 ووٹ حاصل کیے۔

    بنوں میں آزاد امیدوار نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی
    بنوں کی تحصیل چیئرمین میریان کے مکمل غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار پیر کمال شاہ نے پی ٹی آئی کو شکست دیدی ہے۔ فاتح امیدوار نے 11 ہزار 885 ووٹ لیے جبکہ ہارنے والے امیدوار شاہد اللہ خان کے حصے میں 6370 ووٹ آئے۔ تیسرے نمبر پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک نعیم خان نے 865 ووٹ حاصل کیے۔

    خیبر پختونخوا /بلدیاتی انتخابات,پشاور سٹی مئیر شپ52 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج,جے یو آئی کے زبیر علی 17ہزار ووٹوں کے ساتھ آگے,تحریک انصاف کے رضوان بنگش 9893 دوسرے نمبر پر،پیپلزپارٹی کے ارباب زرک تیسرے نمبر پرہیں جبکہ ابھی پانچ سو کےلگ بھگ پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آناباقی ہے

     

    ادھر جماعت اسلامی نے ٹویٹ پیغام کے ذریعے یہ پیغام جاری کیا ہے کہ مردان ضلع سے ان کے دو چیئرمین منتخب ہوچکے ہیں

     

    کے پی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے:اے این پی نے تحصیل میئر کا انتخاب جیت لیا،اطلاعات کے مطابق کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور پہلے ہی نتیجے سے صورت حال بڑی بدلتی ہوئی نظرآتی ہے

    ابھی تک ملنے والے نتائج کے مطابق صوابی تحصیل رزڑ کے تمام پولنگ سٹیشنز کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتیجہ اے این پی کے غلام حقانی 22743 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے بلنداقبال 13023ووٹ لےکر ہارگئے

    ایسے ہی بنوں ، ٹانک،اوردیگر تحصیلوں سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اکثروبیشتر پر پی ٹی آئی جبکہ دیگر جماعتیں بھی کئی مقامات پر آگے جارہی ہیں ،