Baaghi TV

Tag: انگلینڈ

  • آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

    آئی سی سی نےشرٹس پرجوا کمپنیز کے لوگولگانے پرپابندی اٹھالی

    لاہور: آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی نے شرٹس پر جوا کمپنیز کے لوگو لگانے پر پابندی اٹھالی ہے، ایک برطانوی اخبار کے مطابق 2 طرفہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں ٹیمیں شرٹ اسپانسر شپ حاصل کرسکیں گی،البتہ کونسل کے اپنے ایونٹس میں ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔

    ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے. نجم سیٹھی

    کرکٹ کی مرکزی گورننگ باڈی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں جرسیوں پرجوا کھیلنے والی کمپنی کے لوگو کے استعمال پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

    تاہم، دو طرفہ سیریز میں صرف جوا کمپنی کا لوگو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن آئی سی سی نے کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں جوا کھیلنے والی کمپنیوں کے لوگو کے استعمال پر پابندی برقرار رکھی ہےیہ بات برطانوی میڈیا ٹائمزمیں شائع ہونےوالے ایک مضمون میں کہی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) آئی سی سی کی پابندی ہٹنے کے باوجود انگلینڈ کی ٹیم کی جرسی پر جوا کھیلنے والی کمپنی کا لوگو استعمال نہیں کرے گا ای سی بی کا کہنا ہےکہ جوئےبازی کی پالیسی میں بورڈ کےساتھ جوئےمیں حصہ لینا اور دوسروں کو کسی بھی میچ یا مقابلے پر سٹہ لگانے کی ترغیب دینا یا شامل کرنا شامل ہے۔

    آئی پی ایل میں ڈیبیو،ارجن ٹنڈولکر نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

    پچھلے ہفتے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم نے اپنے پیج پر ’22bet‘ نامی جوئے کی کمپنی کا اشتہار شیئر کیا۔ میک کیلم آن لائن کئی کمپنیوں کے پروڈکٹ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل رہا ہے ای سی بی نے پہلے ہی میک کیلم کے جوئے کی کمپنی کے ساتھ روابط کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس صورتحال میں آئی سی سی نے سٹے بازی کے حوالے سے ایسے اقدامات کا اعلان کیا۔

    یاد رہے کہ ای سی بی کوچ برینڈن میک کولم کے ایک بیٹنگ کمپنی سے تعلق کی تحقیقات کررہا ہے،سابق کیوی کپتان اس کےایمبیسڈر مقرر ہوئے تھے،انگلش بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ ہم میک کولم کے معاہدے کی چھان بین کررہے ہیں،بورڈ کے جوئے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں،ہم ہر صورت میں ان پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

    شاہ رخ خان کی افغان کرکٹر کے ساتھ فارسی میں گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

    یاد رہے کہ پی ایس ایل میں بھی سیروگیٹ کمپنی کے شرٹ لوگو کے مسئلے نے سر اٹھایا تھا، محمد رضوان نے لوگو پر اسٹیکر لگا کر میچ میں حصہ لیا تھا،پی سی بی نے ہوم سیریز میں اسپانسر شپ کے معاملے میں سخت پالیسی اپنانے کا اعلان کیا مگر ایک کمپنی کا معاہدہ پھر بھی قائم رہا۔

  • انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی گئی

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال کر دی گئی

    انگلینڈ اور ویلز میں شادی کی قانونی عمر بڑھا کر 18 سال کرنے سے متعلق نئے قانون کا نفاذ شروع ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پہلے لوگ والدین کی رضامندی سے 16 یا 17 سال کی عمر میں شادی کر سکتے تھے اور ایسے بچوں کی شادیوں کی، جو مقامی کونسلوں میں رجسٹرڈ نہیں ہوتی تھیں، شادیوں کے خلاف کوئی قانون نہیں تھا۔

    انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    نیا قانون ان شادیوں کا احاطہ بھی کرتا ہے جن پر قانونی پابندی نہیں ہے حکام کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے بچوں کی زبردستی شادی کو رو کنے میں مدد ملے گی۔

    اس سے پہلے جبری شادی صرف اس صورت میں جرم تھی جب یہ دھمکیاں دے کر کی گئی ہو۔

    لیکن میرج اینڈ سول پارٹنرشپ (کم سے کم عمر) ایکٹ کے تحت اب کسی بھی حالت میں بچوں کی شادی کرنا غیر قانونی ہے، چاہے جبر کا استعمال کیا جائے یا نہ کیا جائے اس جرم میں ملوث پائے جانے والوں کو سات سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا شہزادی ڈیانا کے بارے غیر اخلاقی تبصرہ، چارلس اسپینسر کا شدید ردعمل

    ان تبدیلیوں کا اطلاق سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں نہیں ہوگا، جہاں شادی کی کم سے کم عمر 16 سال رہے گی۔ شمالی آئرلینڈ میں 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے والدین کی رضامندی ضروری ہے لیکن سکاٹ لینڈ میں نہیں۔

    شمالی آئرلینڈ کے وزراء پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی کی کم سے کم عمر کو بڑھا کر 18 سال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن بعض وجوہ کی بنا پر فی الحال قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔

    اس تبدیلی کے بہت بڑے اثرات ہیں اورممکنہ طور پران لوگوں کے وسیع زمرے کو پکڑتے ہیں جو کوئی ایسا طرز عمل انجام دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچہ اپنی اٹھارہویں سالگرہ سے پہلے شادی کر سکتا ہےوالدین کے بہن بھائی دوسرے رشتہ دار گواہ امام اوردیگر مذہبی تقاریب منعقد کرنے والے وزراء کو اس شق سے پکڑا جائے گا اگر وہ شادی کو انجام دینے میں کردار ادا کریں گے۔

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    لیگل رائٹ پارٹنرشپ ایکٹ کے تحت شادی کا مطلب ہے کوئی بھی شہری شادی کی تقریب جس میں نکاح بھی شامل ہے چاہے اس شادی کو برطانیہ میں قانونی طور پر تسلیم کیا گیا ہو یا نہیں۔ شادی یا نکاح بیرون ملک ہونے کے باوجود جرم کا ارتکاب کیا جائےاس جرم کی سزا 7 سال تک قید ہے۔

    ایل آر پی کے مطابق تمام مساجد اور دیگر مذہبی اداروں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ان پالیسیوں پر عمل درآمد کریں جن میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کے نکاح کی تقریبات پر پابندی لگائی جائے اگر انہوں نے پہلے ہی ایسا نہیں کیا ہے۔

    ایل آر پی کے مطابق اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہوں تو براہ کرم ہماری امیگریشن ٹیم سے رابطہ کریں۔

    بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن نے 50 طیارے انڈر گراؤنڈ کر دیئے

  • کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس

    کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا،بین اسٹوکس

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ انجوائے کیا-

    باغی ٹی وی : بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ جو کیا ہے وہ کافی اسپیشل ہے،ہم ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ کا اسٹائل تبدیلی کرنے کے پروسس میں ہیں،سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی دکھائی،اس کارنامے پر پوری ٹیم کو فخر ہے-

    بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا حیران کن کیچ،ویڈیو وائرل


    انہوں نے کہا کہ برصغیر میں کھیلنے کی حکمت عملی کے بارے میں یہاں سیکھنے کو ملا، اس سیریز میں جو حکمت عملی اپنائی اس نے فائدہ دیا، کراچی ٹیسٹ میں ٹاس ہارکر بولنگ کرنا ایک چیلنج تھا برصغیر کی کنڈیشنز میں ٹاس کا کردار کافی اہم ہوتا ہے، یہاں چوتھی اننگز میں بیٹنگ کرنا اچھا تجربہ رہا، اس فتح میں اسکواڈ کے ہر ممبر نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    کم عمر کھلاڑی ریحان احمد کے حوالے سے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ریحان ڈیبیو پر توقعات کے پریشر سے آزاد تھا، اس نےڈیبیو پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہےپہلے ٹیسٹ میں فلیٹ وکٹ تھی تو ساتھیوں کوکہا فلیٹ وکٹ کوانجوائےکریں، صرف چوکےچھکے ہی ضروری نہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مگر تفریح بھی ضروری ہے۔

  • ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کے کہ ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا-

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان بابراعظم نے کہا کہ بطور کپتان یہ بہت مایوس ہوں، فاسٹ بالرز کی فٹنس نہ ہونے کی وجہ سے سیریز ہارے۔ میں اپنی ٹیم کا دفاع کروں گا اور سیریز میں شکست کی ذمہ داری بطور کپتان لوں گا۔

    بابراعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور فائٹ بیک کیا، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے –

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کا شکار تھے جس کی قیمت ہمیں سیریز میں 0-3 سے شکست سے بھگتنا پڑی، ٹیسٹ میچز میں تجربے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے ہمارے پاس صرف اظہر علی تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل تھے، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا آگے بھی مزید مواقع دینے کی کوشش کریں گے۔

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتےتو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کےخلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو آزمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں ، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔

    حارث روؤف کا اپنی کلاس فیلو سے شادی کا فیصلہ،نکاح کی تاریخ کی بھی سامنے آ گئی


    سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم تھی اس لیے رضوان جو کہ مسلسل کھیلتے ہوئے آرہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں اور کھیلتے ہوئے آرہے ہیں انہیں کھلایا جائے اب بیٹھیں گے اور ڈسکشن کریں گے اور جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فوادعالم فارم میں نہیں تھے ان کی جگہ سعودشکیل آئے انہوں نے پرفارم کیا، ہماری نئی ٹیم ہے جتنےمواقع دیں گے تو نتیجہ آئے گا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پلاننگ ہوتی ہے اس پر عمل کررہے ہیں ، ٹیم کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنےکی کوشش کررہےہیں ،وقت لگے گا،اگر اچھے نتائج نہیں آئیں گے تو ہر طرف سے باتیں ہوں گی۔

    بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا حیران کن کیچ،ویڈیو وائرل

    بابراعظم نےکہا کہ کسی بھی سینئر کھلاڑی کے لیے ٹیم واپسی کا دروازہ بند نہیں، ہم منصوبہ بندی کریں گےاوردیکھیں گےکہ کن کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہے۔ ہمیں ملتان اور راولپنڈی ٹیسٹ میچ جیتنا چاہیے تھا لیکن بدقمستی سے ہار گئے ہمیں اپنے تیز گیند بازوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، اگلے سال 2023 کا ورلڈکپ ہے۔

    انہوں نے صحافیوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم دفاعی انداز میں کھیلتے ہیں تو کہا جاتا ہے، ہم دوسرے طریقے سے کیوں نہیں کھیلتے؟ آپ سب کو خوش نہیں کرسکتے۔

  • 70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    کراچی: انگلینڈ کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار قومی ٹیم کو پاکستان میں شکست دی۔ یہ پہلا ہے جب پاکستان ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر تین میچز کی سیریز کے تمام میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہو۔

    پاکستان سے ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    قومی ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز، ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز جبکہ کراچی ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔


    انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

    کراچی ٹیسٹ،دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم آؤٹ

    واضح رہے کہ انگلینڈ سے کراچی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔

    خیال رہے کہ ،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ بھی ہارا تھا اس سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 1960 میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا۔

    بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیا چھوڑا کہ اے آر وائی والے پیچھے ہی پڑگئے

  • ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، ثقلین مشتاق نے ایسا کیوں کہا؟

    ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، ثقلین مشتاق نے ایسا کیوں کہا؟

    کراچی: ہماری وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، ثقلین مشتاق نے ایسا کیوں کہا؟ ،اطلاعات کےمطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہم اس اننگ میں مزید بہتر کرسکتے تھے، بابر اعظم اگر وکٹ پر رہتے تو 400 رنز ہوسکتے تھے۔

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کراچی ٹیسٹ کے پہلا روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلی اننگز میں بابر کا آٶٹ ہونا پاکستان کےلیے اچھا نہیں تھا، اگر وہ وکٹ پر رہتے تو 400 رنز کرسکتے تھے، یہ ٹوٹل برا نہیں ہے،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اپنے طریقے سے ہی کھیلے گا،ہمیں اچھی بولنگ کرنی ہے، پچ وقت کے ساتھ مزید سلو ہوگی، مارک ووڈ شاٹ بال سے آٶٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پی سی بی سے پشاور زلمی کے مالک ناراض، پی ایس ایل ڈرافٹنگ کا بائیکاٹ

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمارے بیٹرز مثبت سوچ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، اگر مثبت سوچ کے ساتھ وکٹیں جارہی ہیں تو مجھے مسٸلہ نہیں، رضوان جس گیند پر آٶٹ ہوٸے اس پر چھکا بھی لگ سکتا تھا، میں اور بیٹنگ کوچ بلے بازوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

    پی ایس ایل8: پشاورمیں انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے حوالے سے پی سی بی حکام کے فیصلے…

    انہوں نے کہا کہ اگر 200 رنز تک ان کو روک لیا تو ہمارا میچ میں اچھا موقع ہے، پاکستان کی زمین بہت ذرخیز ہے ، فخر کی بات ہے کہ پاکستانی دوسرے ملکوں سے بھی کھیل رہے ہیں ، انگلینڈ کے ریحان احمد نے بہت اچھی بولنگ کی، میری دعاٸیں اس کے ساتھ ہیں‘۔

     

     

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم کی جانب سے عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ 18 رنز کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا 56، شان مسعود 30، اظہر علی 45، سعود شکیل 23، محمد رضوان 19، فہیم اشرف 4، نعمان علی 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

     

    کپتاب بابراعظم نے 9 چوکوں کی مدد سے 78 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ رن آؤٹ ہوگئے، قومی ٹیم کی نویں وکٹ  300 رنز پر گری بعدازاں 304 رنز پر ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔

  • انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

    انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کار حادثے میں زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریو فلنٹوف ایک برطانوی ٹی وی شو ‘ٹاپ گیئر’ کی ریکارڈنگ کے دوران کار حادثے کا شکار ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد موقعے پر ہی موجود ٹیم کی جانب سے دی گئی اور پھر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔


    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 45 سالہ نوجوان کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکی چوٹیں جان لیوا نہیں،آل راؤنڈر کا اسپتال میں علاج جاری ہے واقعہ منگل کو لندن کے جنوب میں ڈنس فولڈ پارک ایروڈروم میں پروگرام کے ٹیسٹ ٹریک پر پیش آیا-

    مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد شو کی شوٹنگ کو روک دیا گیا ہے اور جب تک اینڈریو فلنٹوف مکمل صحتیاب نہیں ہوجاتے شوٹنگ نہیں کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ 2019 میں بھی اینڈریو فلنٹوف کی کار 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی تھی، اس دوران بھی آل راؤنڈر ٹاپ گیئر کی ایک قسط کی ریکارڈنگ کررہے تھے۔

    سابق کرکٹر نے انگلینڈ کیلئے 79 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی جبکہ کیریئر کے دوران 2005 اور 2009 میں انگلینڈ کو ایشز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8: ڈائمنڈ کیٹیگری کیلئے79غیرملکی کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان

  • فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹرفائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    باغی ٹی وی : البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    فرانس کی جانب سے اوریلین ٹشوامینی نے 17 وی منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے 54 ویں منٹ میں پینلٹی پر برابر کر دیا-

    اولیویئر گِیروڈ نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے فرانس کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    انگلینڈ کی جانب سے پنالٹی کک پر کپتان ہیری کین نے گول اسکور کیا جبکہ انگلش کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک بھی مس کی۔

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    عالمی فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز دفاعی چیمپیئن فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا مدمقابل ہوں گے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

    وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب

    اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس تقریب میں وفاقی وزرا، سفارتکاروں، چیئرمین پی سی بی سمیت دونوں ٹیموں کے کرکٹرز نے شرکت کی۔


    اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے پاکستان دوسرا ٹیسٹ جیتے گا، انگلینڈ کو مبارک ہو ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کم بیک کرے گا، بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان میں امن قائم ہوا –


    وزیراعظم نے کہا کہ ہد شت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں،17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی 17سال بعد انگلینڈ ٹیم کی پاکستان واپسی ایک تاریخی قدم ہے پاکستان اور انگلینڈکے درمیان کرکٹ مشترک ہےپاکستان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گا-

    انہوں نے کہا کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئے ان کے مشکور ہیں۔


    وزیراعظم نے ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی کے حکم نامے پر عمل درآمد نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔


    تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن میک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، ملتان میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی تیاری،پریکٹس،انگلش ٹیم سیکورٹی سے مطمئن

    راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی تیاری،پریکٹس،انگلش ٹیم سیکورٹی سے مطمئن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے شائقین کے لیے تاریخی لمحہ ہے ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان کو ممکن بنانے کے لیے کوششیں قابل تحسین ہیں،برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر سمیت تمام افراد کی انتھک کوششیں قابل تعریف ہیں،انگلینڈ اور پاکستان کے شائقین کرکٹ کو دلچسپ سیریز کا انتظار ہے

    انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا گیا انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو ہوٹل میں ہی مختلف سرگرمیاں کرنے کا موقع فراہم کیا گیا انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کو دورہ پاکستان پر ایک یا دو بار گالف کورس پر بھی لے کر جایا جائے گا،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں منی گالف کا انتظام بھی کیا گیا ،بین اسٹوکس اپنے ساتھ اپنی پسندیدہ ویڈیو گیمز پاکستان کے دورے پر لائے ہیں،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑیوں کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، زیک کرالی اپنے ساتھ پسندیدہ کارڈز کی گیم لائے ہیں،کیٹن جیننگز کافی کے شوقین ہیں، کافی مشین ہمراہ لائے ہیں، انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ شیف بھی آیا ہے،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کوسیکیورٹی ببل سے باہر جانے کی اجازت نہیں،انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ باہر سے کچھ نہیں منگوا سکتے، شیف سیکیورٹی ببل میں پسندیدہ پکوان مہیا کرے گا،

    برینڈن میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے،آج پہلا پریکٹس سیشن ہوا،اپاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش ہے،مارک ووڈ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے،

    علاوہ ازیں راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے پاکستان اور انگلینڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی ،پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیںراولپنڈی پولیس کے 3000 افسران واہلکارسکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ٹیمزاورمیچز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گاسیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا ،انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف