فتح پور گاوں میں عورت زاہدہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گزشتہ روز ایک عورت نے خودکشی کی تھی۔
Tag: اوکاڑہ
اوکاڑہ: غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو قتل کردیا
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی گاوں باماں زیریں عباس پورہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم شفقت کو اپنی بہن صائمہ بی بی کی اعظم نامی شخص سے پسند کی شادی کرنے پر رنج تھا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہسپتال بھیج دی ہے اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
اوکاڑہ میں خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) چک 11 ون آر میں شاہین بی بی نے گھریلو جھگڑے کیوجہ سے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ اسکا جسم جل جانے پر لاہور ریفر کیا گیا جہاں اسکی جناح ہسپتال میں موت واقع ہوگئی۔

اوکاڑہ چوچک کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد
اوکاڑہ(علی حسین مرزا) تھانہ چوچک کی حدود میں نہر مپالکہ کے قریب مکئی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے پولیس تھانہ چوچک موقع پر پہنچ گئی مقتول کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کی حدود میں مپالکہ نہر کے قریبی مکی کی فصل سے لاش برآمد ہوئی جسکا گلہ تیز دھار آلے سے کٹا ہوا ہے ۔ لاش کی شناخت محمد نواز قوم ڈوگر جو پھول نگر کا رہائشی تھا ۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محمد نواز جو کہ پھول نگر اڈے میں لوڈڈ رکشہ چلاتا تھا کل کوئی نامعلوم شخص رکشہ کرائے پر لے کر گیا جو رات گئے تک واپس گھر نہیں پہنچا جس پر گھر والوں نے مقتول کی تلاش شروع کی دی ۔ محمد اعجاز جو کہ مپالکہ کا رہائشی ہے صبح اپنی زمین میں ہل چلانے کے لیے آیا تو ڈیڈ باڈی دیکھ کر اطلاع تھانہ چوچک پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر فوراً فرانزک ٹیم کو بلایا ٹیم نے لاش کے پاس سے تمام نمونے اکٹھے کئے گئے اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ۔

اوکاڑہ میں گزشتہ روز انتقال کرنے والے ڈاکٹر عمر دراز کی کرونا ٹیسٹ رپوٹ نیگٹو نکلی
اوکاڑہ( علی حسین) اوکاڑہ میں گزشتہ روز فوت ہونے والے ڈاکٹر عمر دراز کو کرونا سے متاثر قرار دیکر دفن کردیا گیا لیکن بعد ازاں رپورٹ آنے پر نتیجہ نیگیٹو آیا۔ شہریوں نے جب متذکرہ ڈاکٹر کی موت کیوجہ کرونا کے متعلق سنا تو پورے شہر میں اضطراب اور خوف کی لہر دوڑ گئی لیکن بعد از تدفین رپورٹس نیگیٹو آنے پر عوام میں برہمی اور غصے کے احساسات دیکھنے میں ملے۔ باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے متعدد شہریوں نے بیان دیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کرونا وائرس اگرچہ بطور بیماری موجود ہے لیکن موجودہ حالات میں کرونا کو لیکر صرف خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ بعض شہریوں نے کہا کہ پوری دنیا میں حالات معمول پر آرہے ہیں جبکہ پاکستان میں سختی کی جارہی ہے جو کہ مشکوک ہے۔
اوکاڑہ حویلی لکھا۔ایک اور خاتون کرونا ایس او پی کے تحت سپرد خاک
اوکاڑہ (علی حسین) حویلی لکھا میں۔کورونا جیسی موذی مہلک اور عالمی وباء سے متاثرہ خاتون رضیہ بی بی جاں۔بحق ہو گئی جسے مقامی انتظامیہ نے حکومتی ایس او پیز کے مطابق سپردخاک کر دیا گیا جاں۔بحق ہونےوالی خاتون ڈی ایچ کیو اوکاڑہ ساوتھ سٹی کے قرنطینہ میں زیر علاج تھی جو جانبر نہ۔ہو سکی خاتون کے انتقال پر حویلی لکھا میں کورونا وباء کے حوالے سے شہریوں۔میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے اس حوالہ سے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈون میں مزید سختی کر دی گئی ہے تمام دکانوں اور کاروباری مراکز کو بند کر دیا گیا ہے شہریوں۔کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ۔نکلنے کی ہدایات جا ری کی گئی ہیں اور ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ اس موذی وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

اوکاڑہ منڈی احمد آباد۔چارہ کاٹتے کاٹتے بازو بھی کٹ گیا
اوکاڑہ (علی حسین مرزا) منڈی احمد آباد آبادی رسول پور میں منظور احمد مستری جو اپنے گھر ٹوکہ مشین پر جانوروں کیلئے چارہ کاٹ رہا تھا اچانک ایک بازو ٹوکہ مشین میں آکر چارے کے ساتھ بازو بھی کٹ گیا منظور احمد 6 بچوں کا باپ تھا ایک بیٹی اور ایک بیٹے کا زہنی توازن ٹھیک نہیں دس سال سے چار پائی پر پڑے ہیں ایک بیٹا ایک ٹانگ سے معزور ہے منظور احمد محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا نظام چلا رہا تھا۔

اوکاڑہ دیپالپور پولیس کا موضع منچریاں میں چھاپہ۔4 کلو منشیات برآمد۔مقدمہ درج
ایس ایچ او تھانہ صدر اختر خان نے گورنمنٹ ہائی سکول منچریاں کے باہر منشیات فروخت کرتے ہوئے عادی مجرم بدنام زمانہ منشیات فروش اظہر سعید ولد سعید احمد قوم قریشی سکنہ دیپالپور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 4 کلو چرس کمپیوٹرائز کنڈا اور رقم وٹک برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ نمبر 407/20 بجرم 9C/CNSA درج کر لیا۔
اوکاڑہ صدرگوگیرہ میں ایک عورت کو قتل کردیا گیا
اوکاڑہ (علی حسین مرزا)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 03 جیڈی میں اغواء کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر 03 سالہ عورت کو قتل کردیا گیا ۔ واقعات کے مطابق زہرہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی ، اس دوران شفقت اور چار دیگر افراد گھر میں داخل ہو گئے اور عورت کو اغواء کرنیکی کوشش کی لیکن مزاحمت پر اُسے کلہاڑیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ مقتولہ کو قبل ازیں بھی شفقت نے اغواء کیا تھا جس کی ایف آئی آر درج ہوئی تاہم پنچائیت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی ہو گئی ۔ پولیس تھانہ صدر گوگیرہ نے لاش قبضہ میں لیکر مقتولہ کے خاوند محمد علی کی مدعیت میں متذکرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اوکاڑہ رینالہ خورد نہر میں دو بھائی ڈوب کر ہلاک
اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد نہر میں دو بھائی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ بچوں کی شناخت 6 سالہ عرفان اور 2 سالہ رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے نہر کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر گئے۔ ریسکیو اور مقامی تیراک افراد کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ دونوں بچوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔





