Baaghi TV

Tag: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ دیپالپور میں محنت کش پر تشدد، ٹانگیں توڑ ڈالیں

    اوکاڑہ(علی حسین) تحصیل دیپالپور کے نواحی علاقے 42 ڈی میں بااثر افراد نے ایک محنت کش پر وحشیانہ تشدد کرکے اسکو زخمی دیا۔ ذرائع کےم مطابق چند بااثر افراد نے ذاتی رنجش کی بنا پر بھٹہ ملازم محمد جمیل کو بھٹہ خشت سے زبردستی اٹھا کر قریبی فصل مکئی میں لیجاکر گن پوائنٹ پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ محنت کش محمد جمیل کی دونوں ٹانگیں توڑ ڈالیں۔ علاقہ مکینوں کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ مضروب نے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ کے قریب بس الٹ گئی۔27 مسافر زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ پاکپتن روڈ پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی جسکی وجہ سے بس میں سوار 27 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 13 مرد،13 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو دیپالپور میں منتقل کردیا گیا۔ بس عارفوالا سے لاہور جارہی تھی اور اوور سپیڈ کی وجہ سے ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے بس کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور بس الٹ گئی۔ زخمیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

  • اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر فائرنگ۔ ایک شخص جاں بحق

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ جنرل بس سٹینڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کو نازک حالت کی بنا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ ریفر کردیا گیا ہے۔ اوکاڑہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعیدملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنیکا کا حکم جاری کردیا ہے۔

  • اوکاڑہ اور مضافات میں عطائیوں کی بھرمار عوام پریشان

    اوکاڑہ اور مضافات میں عطائیوں کی بھرمار عوام پریشان

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے مضافاتی علاقے نول پلاٹ میں عطائی عوام میں بیماریاں بانٹنے لگے۔ نول پلاٹ کے نواحی علاقے موضع لشاریاں میں عطائیوں کی بھرمار، عطائی دونوں ہاتھوں سے عوام میں ناتجربہ کاری اور غلط طریقہ علاج اپنانے کی وجہ سے بیماریاں پھیلانے کے ساتھ ساتھ عوام کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں۔ باغی ٹی وی کے سروے کے مطابق نول پلاٹ موضع لشاریاں میں عطائیوں نے اپنے مختلف جگہ پر اڈے قائم کررکھے ہیں اور کئی ایک مقامات پر چھوٹے پیمانے پر نام نہاد سرجیکل سنٹرز بنا رکھے ہیں جہاں وہ چھوٹے چھوٹے آپریشن کے ساتھ ساتھ ختنے اور ٹانکے لگانا روزمرہ کا معمول بنا چکے ہیں۔ نان کوالیفائیڈ ڈسپنسرز کلینک کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز بغیر لائسنس کے چلا رہے ہیں۔ ادویات جن پر فروخت ممنوع لکھا ہوتا ہے وہ سرعام فروخت کررہے ہیں بلکہ بعض عطائیوں نے رورل ہیلتھ سنٹرز کے ڈاکٹرز سے ساز باز کر رکھی ہے اور سرکاری ادویات لاکر میڈیکل سٹورز پر مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ مختلف عطائی تو سرجن بنے بیٹھے ہیں اور ہر مریض کو ڈرپ لگا کر پیسے لوٹنا ان کا معمول کا وطیرہ بن چکا ہے۔ ہرگلی میں دو سے تین نان کوالیفائیڈ ڈاکٹرز موجود ہیں۔ اگر کوئی محکمہ صحت کی ٹیم انکے خلاف ایکشن کرنے کے لیے جائے تو ایک دوسرے کو آگاہ کردیتے ہیں۔ عوام اس دھندے، چور بازاری، حفظان صحت کے اصولوں کی مخالفت اور لوگوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے مافیا سے تنگ آچکی ہے اور۔حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ شہر میں رکشہ ڈرائیوروں کی انوکھی لڑائی

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) شہر کے اندر دیپالپور چوک کے قریب دو رکشہ ڈرائیوروں میں لڑائی ہوگئی۔ دونوں ڈرائیورز نے سواریوں کیوجہ سے ایک دوسرے کے گریبان پھاڑ دیے اور گالم گلوچ کی۔ ایک رکشہ ڈرائیور نے سواریوں کو بلایا تو دوسرے رکشہ ڈرائیور نے یہ کہتے ہوئے لڑائی شروع کردی کہ وہ اسکی سواریاں تھیں۔ لڑائی اس وقت عجیب صورتحال اختیار کرگئی جب سواریوں نے بھی دونوں ڈرائیوروں کو چھڑوانے کے لیے مداخلت کی اور بالآخر بچ بچاو کروا دیا۔

  • اوکاڑہ نول پلاٹ میں ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ نول پلاٹ میں ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) نول پلاٹ تھانہ راوی کی حدود اراضی بہارشاہ میں ضیاء الحق نامی شخص کے گھر نام معلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکووں نے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • اوکاڑہ حویلی لکھا میں گٹر میں گر کر مرنے والے بچے کی لاش تاحال نہ نکل سکی

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) حویلی لکھا میں چھ روز قبل گٹر میں گرنے والا 10 سالہ بچے حسین کی لاش تاحال نہ مل سکی۔لواحقین کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے احتجاج کرنے پر دباو ڈالا جارہا ہے۔

  • اوکاڑہ نول پلاٹ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    اوکاڑہ نول پلاٹ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

    اوکاڑہ(نامہ نگار) نول پلاٹ تھانہ ستگھرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش انجم ضیاء کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے 1250 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • اوکاڑہ حجرہ شاہ مقیم میں جان لیوا ٹریفک حادثہ

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) حجرہ شاہ مقیم میں گارڈن ٹاون کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عرفان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونیوالا شخص قصور سے اپنے گھر حویلی لکھا جارہا تھا۔

  • اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی کاروائی، منشیات فروش ساتھی سمیت پکڑا گیا

    اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی کاروائی، منشیات فروش ساتھی سمیت پکڑا گیا

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ صدرگوگیرہ کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش حاضر خان گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدرگوگیرہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حاضر خان اور اسکے ایک ساتھی پرویز اختر کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں۔ ملزمان سے کار بھی ضبط کرلی گئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔