Baaghi TV

Tag: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ صدرگوگیرہ میں ایک عورت کو قتل کردیا گیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 03 جیڈی میں اغواء کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر 03 سالہ عورت کو قتل کردیا گیا ۔ واقعات کے مطابق زہرہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی ، اس دوران شفقت اور چار دیگر افراد گھر میں داخل ہو گئے اور عورت کو اغواء کرنیکی کوشش کی لیکن مزاحمت پر اُسے کلہاڑیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ مقتولہ کو قبل ازیں بھی شفقت نے اغواء کیا تھا جس کی ایف آئی آر درج ہوئی تاہم پنچائیت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی ہو گئی ۔ پولیس تھانہ صدر گوگیرہ نے لاش قبضہ میں لیکر مقتولہ کے خاوند محمد علی کی مدعیت میں متذکرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

  • اوکاڑہ رینالہ خورد نہر میں دو بھائی ڈوب کر ہلاک

    اوکاڑہ رینالہ خورد نہر میں دو بھائی ڈوب کر ہلاک

    اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد نہر میں دو بھائی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ بچوں کی شناخت 6 سالہ عرفان اور 2 سالہ رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں بچے نہر کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر گئے۔ ریسکیو اور مقامی تیراک افراد کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ دونوں بچوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی شدید بارش، بجلی کے پول ٹوٹ گئے

    اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی شدید بارش، بجلی کے پول ٹوٹ گئے

    اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے گرد و نواح میں تیز آندھی اور شدید بارش ہوئی۔ نواحی علاقے نول پلاٹ میں تیز آندھی کیوجہ سے بجلی کے مین پول ٹوٹ گئے جسکے باعث غوث فیڈر کی بجلی معطل ہوگئی۔ بجلی کے مین پول دربار بالا پیر کے قریب گرے ہیں۔ واپڈہ حکام کے مطابق مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بعض علاقوں میں موسم خوشگوار رہا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

  • اوکاڑہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنیکی اپیل

    اوکاڑہ کرونا وائرس کی لپیٹ میں، انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط کرنیکی اپیل

    اوکاڑہ(علی حسین) ضلع اوکاڑہ میں کرونا وائرس کے 52 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 16 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 36 افراد میں سے 25 افراد کو ہاوس آئسولیٹ جبکہ 11 افراد کو سرکاری قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔ 35 افراد کے کرونا سیمپلز ٹیسٹ کے لیے بھجوائے جاچکے ہیں۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز اعوان اور ڈی ایس پی سٹی اوکاڑہ مہر ندیم کے کرونا ٹیسٹ بھی بھجوائے گئے ہیں۔ لوکل سطح پر کرونا کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کرونا وائرس سے دو ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر اعجاز اور ڈاکٹر ظہیر شامل ہیں بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور حفظان صحت کے مراکز کے ذمہ داران طبقے نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے نیز کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونیکی تلقین کی ہے۔

  • اوکاڑہ کے داخلی خارجی رستوں پر سخت نگرانی، جرائم پیشہ عناصر ہوشیار

    اوکاڑہ کے داخلی خارجی رستوں پر سخت نگرانی، جرائم پیشہ عناصر ہوشیار

    اوکاڑہ (علی حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ کی عوام نے ہمیشہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دیا ہے جس کی بنا پر اوکاڑہ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے تاہم شرپسند عناصر کو ضلع اوکاڑہ کے امن و امان کو تباہ کرنیکی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ضلع اوکاڑہ کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے، فورٹھ شیڈول، وال چاکنگ، نفرت آمیز مواد پھیلانے، ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہرممکن سخت کاروائیاں کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف چوکنا رہنے کا حکم دیا ہے۔

  • اوکاڑہ دیپالپور میں دن دیہاڑے ڈکیتی، دو لاکھ کا سامان چھین کر ڈاکو فرار

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) دیپالپور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ مدینہ چوک قصور روڈ پر واقع لائف کئیر فارمیسی میں نامعلوم مسلح ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر دو لاکھ کا سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • اوکاڑہ میں کرونا کا ایک مریض سامنے آگیا

    اوکاڑہ میں کرونا کا ایک مریض سامنے آگیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں ایک شخص کرونا وائرس کا شکار ہوگیا۔ منیر احمد نامی 45 سالہ شخص کو ٹانگ ٹوٹنے کی بنا پر ہسپتال میں داخل کیا گیا بعد ازاں جب اسکا ٹیسٹ کیا گیا تو کرونا ٹیسٹ پازیٹیو (مثبت) آیا۔ ڈاکٹر عمرانور نے سرجری سے پہلے تین مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کے سیمپل بھجوائے جن میں سے منیر احمد کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال مریض کو قرنطینہ وارڈ میں شفٹ نہیں کیا گیا۔

  • اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس سے پیٹرول غائب

    اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس سے پیٹرول غائب

    اوکاڑہ( علی حسین مرزا) تحصیل دیپالپور میں پٹرول پمپس سے پٹرول غائب عوام بے حال۔ وفاقی حکومت نے جب سے تیل کی قیمت کم کی ہے تب سے پیٹرول پمپ منافع خور مافیا کو یہ ہضم نہیں ہورہا لہذا آج دیپالپور کے کئی پٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوام نے باغی ٹی وی کی وساطت سے اجتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور مزید پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا کوئی حکومتی اعلان نہیں تو پیٹرول پمپس مالکان کا عوام کو پیٹرول فروخت نہ کرنا بے وجہ ہے۔

  • ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ مئی میں 1893ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے2032 افراد کو مدد فراہم کی۔

    ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ مئی میں 1893ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے2032 افراد کو مدد فراہم کی۔

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل44208 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1893 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 40951غیر متعلقہ اورمس کالز، 1130 معلوماتی، 230رونگ اور 4 فیک کالز ہیں۔1893 ایمرجنسیز میں 687روڈ ٹریفک حادثات،932 میڈیکل، 19آگ لگنے کے واقعات،87کرائم،5 ڈوبنے کے واقعات اور163 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 687 افراد متاثر ہوئے جن میں 17افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ188 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 648متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے19 واقعات ہوئے جن میں 1کمرشل ایریا، 9 رہایشی علاقے جبکہ 9 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 7Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔مئی میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 393مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

  • اوکاڑہ رینالہ خورد ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ رینالہ خورد ٹریفک حادثہ خاتون جاں بحق ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) رینالہ خورد نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔ موٹر سائیکل سوار رینالہ خورد سے قصور جارہے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔