Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے طلباء کی گریجویشن تقریب

    قندوز: انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب،اطلاعات کے مطابق قندوز انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکاؤنٹنگ کے 45 طلباء کی گریجویشن تقریب صوبے کے مقامی حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

    اس تقریب کےآغاز میں صوبہ قندوز کےٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کےڈائریکٹر ڈاکٹر فرید احمد لکن خیل نےخطاب کیا اورطلباء کو ان کی گریجویشن پرمبارکباد دی۔تقریب سے قندوز گورنر آفس کے ڈائریکٹر مولوی عبدالغفور شہیدزئی نے بھی خطاب کیا اور نئے فارغ التحصیل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لوگوں کی خدمت کریں اور اپنی تعلیم جاری رکھیں۔

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلےہرات یونیورسٹی کے   نتائج کا اعلان ہوا تھا جس ہرات صوبے کے ایک شہری سلیمان نے، جس نے سلطان غیاث الدین غوری ہائی اسکول سے گریجویشن کیا، نے امتحان میں 355.4204 نمبر حاصل کیے، پہلی پوزیشن حاصل کی، اور ادارے کے مطابق، اسے ہرات یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی میں داخلہ دیا گیا۔

    کابل کا رہائشی محمد شبیر 355.328 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر آیا اور ہرات کا رہائشی ہدایت اللہ 354 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر آیا۔

    امتحان کے نتائج کے اعلان کی تقریب میں نیشنل ایگزامینیشن اتھارٹی کے قائم مقام سربراہ عبدالقادر خاموش نے کہا کہ جن طلباء نے اعلیٰ نمبر حاصل کیے لیکن وہ اپنے منتخب کردہ شعبوں میں ناکام رہے انہیں دیگر فیکلٹیز سے متعارف کرایا جائے گا جن میں ان کے لیے جگہ موجود تھی۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد ہوا ہے، اسلام آباد میں منعقد ہونےوالی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ پاکستان اور امارات بہتر مستقبل کی تلاش میں مل کرآگے بڑھیں گے۔

     

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کے حوالے سے تقریبات کے سلسلے میں سینٹورس مال میں ایک تقریب و تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

    تقریب کا انتظام متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے کیا تھا متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے سردار یاسر الیاس اور معاون خصوصی وزیراعظم شیزا فاطمہ خواجہ کے ہمراہ ربن کاٹ کر تقریب و نمائش کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے امارات کی ترقی کے حوالے سے تصویریں نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

    تقریب سے خطاب میں اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں تعلقات کے مزید فروغ کے لئے پرامید ہیں۔ بہترمستقبل کے لیے دونوں برادر ممالک مل کر آگے بڑھیں گے۔

    سی ای او سینٹورس مال سردار یاسر الیاس کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں متحدہ عرب امارات پاکستان کا ساتھ دیتا ہے اگر پاکستان امارات کے ماڈل کی پیروی کرے تو آئی ایم ایف کے قرض ختم ہو سکتے ہیں۔تقریب میں شیخ زید اکیڈمی کے طلبا نے اماراتی رقص پیش کیا جس کو شرکاء نے بیحد سراہا۔

  • افغانستان میں زوردار دھماکے میں 16 افراد جاں بحق؛27 زخمی

    افغانستان میں زوردار دھماکے میں 16 افراد جاں بحق؛27 زخمی

    کابل:افغان شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    مقامی حکام کے مطابق دھماکا ظہر کی نماز کے دوران ہوا، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔حکام نے بتایا کہ اب تک 23 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 30 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

    طلوع نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا ایک مذہبی عمارت میں ہوا جہاں عبادت کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 16 لاشیں لائی گئی ہیں اور 27 افراد زخمی ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دھماکا ایک مدرسے میں ہوا اور جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر طلبا ہیں۔

     

     

    ادھرپاکستان کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب خودکش دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 28 زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق خودکش دھماکا بلیلی کسٹم کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب ہوا، دھماکے سے ٹرک سمیت دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے میں متعدد پولیس اہل کار زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں 20 اہلکار اور 8 شہری شامل ہیں۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جب کہ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے دھماکے کے مقام کی سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے، اس دوران رکشہ نے ٹرک کو ہٹ کیا، خودکش دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

    2035ءتک چین کے جوہری ہتھیارتین گُنا بڑھ کرقریباً 1500 ہوجائیں گے. رپورٹ
    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

  • بیوی بیٹیاں قتل کیس؛ملزم کےسرمایہ کاروں کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ

    بیوی بیٹیاں قتل کیس؛ملزم کےسرمایہ کاروں کو شامل تفتیش کرنےکا فیصلہ

    کراچی: شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے کیس میں ملزم کے سرمایہ کاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملزم کی پولیس کو بیان دیتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی جس نے موبائل پر ٹائپ کرکے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزم تشویشناک حالت میں جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے، قتل کے بعد ملزم نے خود کُشی کی کوشش کی تھی۔

    تفتیشی حکام کے مطابق انویسٹرز کا 164 کا بیان لیا جائے گا، ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے اپنے انویسٹرز کو قتل کے بعد کی تصویر بھیجی ہے جبکہ ملزم کے فون سے ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ملزم کو بیان دینے کے قابل ہونے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

    شہر قائد کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں تین بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرنے والے شخص نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اُس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس کی وجہ ڈپریشن اور قرض کو قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار افراد قتل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے، چاروں لاشوں اور زخم کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے تھے، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود والدہ کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا، مقتولین میں ہما اور ان کی تین بیٹیاں، فاطمہ، نمرہ اور نیہا شامل ہیں، جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ ئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

    شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے ملزم فواد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ جس میں اُس نے بتایا کہ دوسروں سے قرض لے کر اپنا بزنس شروع کیا، اور پھر اُس میں نقصان اٹھانا پڑا جس کی وجہ سے قرض کے بوجھ تلے دب گیا تھا۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • بچا لو مائی باپ۔ پی ٹی آئی امریکہ کے قدموں میں ، منتیں ترلے ملاقاتیں بڑا سیاسی طوفان آنے والا ہے:مبشرلقمان

    بچا لو مائی باپ۔ پی ٹی آئی امریکہ کے قدموں میں ، منتیں ترلے ملاقاتیں بڑا سیاسی طوفان آنے والا ہے:مبشرلقمان

    لاہور:بچا لو مائی باپ۔ پی ٹی آئی امریکہ کے قدموں میں ، منتیں ترلے ملاقاتیں بڑا سیاسی طوفان آنے والا ہے، یہ کہنا ہے مبشرلقمان کا جو کہ پاکستان کے سیاسی معاملات پر بہت زیادہ دسترس رکھتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پھر یوٹرن لینے شروع کردیئے ہیں، جوکل کو امریکہ کو برا بھلا کہتے تھے ، آج پھرامریکہ کے ساتھ پینگیں بڑھا رہے ہیں، کبھی وہ کہتے تھے کہ امریکہ پاکستان کی معیشت کو دیوالیہ کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے ،

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اب فواد چوہدری امریکی سفیر سے ملاقاتیں کررہےہیں، یہ کیا ہورہا ہے، انکا کہنا تھاکہ لگتا ہے کہ عمران خان نے اب پھر یوٹرن لے لیا ہے اور یہ یقین کرلیا ہے کہ امریکہ کےبغیر وہ آگے نہیں بڑھ سکتے،

    اس حوالے سے مبشرلقمان نے سینیئرصحافی منیب فاروق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہاں گئے وہ دعوے جن کی بنیاد پر عمران خان نے ایک بیانیہ دیا تھا ، جس پر منیب فاروق نے کہا کہ ان لوگوں کی ذہنی حالت کیسی ہوگی کہ جو کہتے ہیں کہ ان کو بلا کر کہا گیا کہ نوازشریف چور ہے ،فلاں نے کرپشن کی اور فلاں نے ملک کو لوٹا،وہ لوگ پھر یہ باتیں اس طرح پھیلاتے رہے کہ حیرانی ہوتی ہے ، کہ یہ کیسے لوگ ہیں کس طرح‌کے صحافی ہیں کہ جو اس قسم کا بیانیہ بناتے ہیں‌

    منیب فاروق کہتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں‌ کہ جو یہ بیانیہ لے کرپھر وی لاگ کرتےہیں ،اورپھراس کو آگےبڑھاتےہیں، ان کو چاہیے تھاکہ وہ پہلے یہ پتہ تو کرلیتےکہ یہ جو کچھ بتایا جارہا ہے کہ یہ درست بھی ہے یا کہ نہیں ، منیب فاروق نے مزید کہا کہ پھر اس قسم کا تاثر دیا جاتا ہے کہ تھمنل بھی ایسے ایسے اپلوڈ کیے جاتے ہیں کہ بندہ حیران رہ جاتا ہے، منیب فاروق نےکہا کہ چلو ایسا کرنا پڑتا ہے،لیکن اس حد تک نہیں جانا چاہیے ، اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ چلو میں ان چہروں کا بتادیتا ہوں جن میں چوہدری غلام حسین اور صابرشاکرجیسے لوگ شامل ہیں ، جس پرمنیب فاروق نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لے رہا مگرایسے بہت سے لوگ ہیں

    منیب فاروق کا کہنا تھا کہ پھر ایسے لوگوں کو روکا نہیں گیا ، پیسے تو کمائے ہیں ، مگرایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،منیب فاروق نے کہا کہ جو صحافی کہتے ہیں کہ ان کو بلا بلا کر بتایا گیا کہ فلاں چور ہے اور فلاں کرپٹ ، ان کا یہ کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو روکنا چاہیے تھا مگرروکا نہیں گیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کی بات کرتے ہیں کہ وہ چور تھا تو جب حکومت نوازشریف کی ختم کی گئی تو اس قدر تو معاملات نہیں تھے جس حد تک بتائے جاتے ہیں

    منیب فاروق کا کہنا تھا کہ جس طرح کے فیصلے کروائے گئے اور نوازشریف کو فارغ کیا گیا اور پھر عمران خان کا لایا گیا ، میں تو سوچتا ہوں کہ آخرت کو یہ جج صاحبان کیا جواب دیں گے اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ چھوڑیں آخرت کو ، جن لوگوں کو آخرت کی فکر ہی نہیں اور وہ خود اس گھڑےمیں گررہےہیں ان کا کیا لینا دینا آخرت سے ،

     

     

    مبشرلقمان نے ایک موقع پر منیب فاروق کی ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کارکنان نے جس طرح جنرل باجوہ کے خلاف مہم چلائی یہ تو بہت ہی پریشان کن پہلو ہے، یہ ٹرولز کس طرح جنرل باجوہ کے خلاف عوام الناس کو اکساتے رہے ،جس پر منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان جو کہ پارٹی کے سربراہ ہیں ،ان کو چاہیے تھا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو وہ یہ کام کردیتے ،لیکن ان کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ جنرل باجوہ کے خلاف یہ اقدام اٹھائیں کیونکہ جنرل باجوہ نے ان کے لیے بہت بڑے فیصلے کیے اور ان کو اقتدار میں لانے کےلیے بہت کچھ کیا ، دو ہزار اٹھارہ میں دیکھیں ، اس سے پہلے ہی عمران خان کےلیے سلسلہ شروع ہوچکا تھا ، ان کواقتدار میں لانے کے لیے ان کے سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹانے کے لیے تمام غیر قانونی طریقے استعمال کیے گئے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس چیز کا بھی لحاظ نہیں رکھا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیرکوآرمی چیف لگانے کی مخالفت کی تھی

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جب عاصم منیر سے اپنے پہلے بجٹ کی منظوری کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی توانہوں نے انکار کردیا تھا کہ یہ آپ کا کام ہیں میرا نہیں ، اور کچھ کرپشن بھی سامنے لانےکی وجہ سے عاصم منیر کو تبدیل کردیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ اس بات کے شاہد تو روکھڑی صاحب بھی ہیں جو کہ اس وقت اس سارے منظر نامے میں ساتھ تھے

    منیب فاروق نے کہا کہ وہ فرح گوگی ، احسن جمیل اور مانیکا فیملی نے جوفائدے اٹھائے ہیں، اب بڑے بڑے ترجمان آجاتے ہیں ، ان کا کہنا تھا ڈی ایچ اے میں فرح گوگی کی آنیاں جانیوں سے کون واقف نہیں ، جو اختیارات اس کو حاصل تھے وہ کسی اور کونہیں تھے ، گھڑی کی طرح اور معاملات بھی ہیں جن کی چھان بین ہونا ضروری ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کہہ گئے ہیں کہ عمران خان کی خاطرتین چارجرنیل بھی قربان ہوگئے ، اس پر مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ابھی اور بھی قربان ہونے والے ہیں ، منیب فاروق کا کہنا تھاکہ بہرکیف اب اس ملک کو چلنے دیا جائے جس طرح بھی ممکن ہو،یہ ملک اب مزید ایسے سیاسی بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا

  • پاک بحریہ نے ساڑھے 8 ارب روپے کی 5800 کلو منشیات پکڑلی

    پاک بحریہ نے ساڑھے 8 ارب روپے کی 5800 کلو منشیات پکڑلی

    کراچی: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 8 ارب روپے کی 5800 کلو منشیات پکڑ لی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں دو مختلف مقامات پر انسداد منشیات آپریشن کیا گیا، برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔

    برآمد کی گئی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔

     

    دوسری طرف سی آئی اے کراچی نے بڑی کارروائی کی ہے،بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، بلوچستان سے کراچی آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں منشیات چھپا کر کراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام۔ دو منشیات فروش گرفتار کر لئے، ایس آئی یو نے گلشن اقبال نزد سٹی لان بلاک 13-ڈی سے دو منشیات فروش گرفتار کر لیے جبکہ ان کے دو مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،

     

     

     

    گرفتار منشیات فروشوں میں سید کاظم علی ولد سید حاجی محمد یعقوب، وقاص عنصر ولد عنصر علی گرفتار جبکہ ان کے دو ساتھی محمد احمد ولد ابرہیم اور پرویز احمد ولد بشیر احمد فرار ہو گئے ہیں،گرفتار و مفرور منشیات فروشوں سے 51 کلو سے زائد چرس اور ایک کار نمبری BCG-44 برآمد کی گئی ہے،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ منشیات علاقہ گلستان، قلعہ عبداللہ صوبہ بلوچستان سے برآمد شدہ کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سپلائی کے لیے کراچی لائے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا ہے وہ اور ان کے مفرور ساتھی پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ مومن آباد پولیس نے سیکٹر 10 ZMC روڈ پر کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ہے، برآمدہ موٹرسائیکل نمبری LEN-126 کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ملزمان کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،گرفتار ملزمان میں اصغر علی ولد محمد عاشق اور محمد مالک ولد محمد عاشق شامل ہیں۔

  • نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازم معطل

    نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث ٹیچر سمیت اسکول کے تینوں ملازم معطل

    اوکاڑہ:نابینا طالبہ سے زیادتی میں ملوث اسکول ٹیچر سمیت اسکول کےتینوں ملازمین کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خصوصی تعلیم نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر دیپالپور میں نابینا طالبہ سے مبینہ زیادتی میں ملوث 3 اسکول ملازمین کو معطل کر دیا۔

     

    ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن کے مطابق مبینہ زیادتی میں ملوث 3 ملزمان کو پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معطل کیا گیا۔ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔ترجمان محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ملازمین میں میوزک ٹیچر کامران، چوکیدار صفدر اور اٹینڈ نٹ اللہ دتہ شامل ہیں ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اوکاڑہ کے تھانہ سٹی دیپالپور کی حدود میں اسپیشل ایجوکیشن کی آٹھویں جماعت کی نابینا طالبہ سے زیادتی کاانکشاف ہوا تھا، اس سلسلے میں متاثرہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان 2 ماہ سے نابینا طالبہ سے زیادتی کررہے تھے اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

     

     

     

    طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ محمد خورشید کی دونوں بیٹیاں نابینا ہیں اور اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نابینا طالبہ کو زیادتی سے متعلق کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے کا کہتے رہے۔

     

    ڈی پی اوکاڑہ کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے حالات میں بند کردیا گیا۔ ملزمان محمد کامران میوزک ٹیچر اور چوکیدار محمد صفدر تقریباً 2 ماہ سے 16 سالہ نابینا بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔

  • رواں مالی سال میں ترسیلات زر اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا انکشاف

    رواں مالی سال میں ترسیلات زر اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا انکشاف

    اسلام آباد: رواں مالی سال میں ترسیلات زر اور غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال2022-23 کے پہلے چار ماہ(جولائی تا اکتوبر) کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق اس دورانیے میں ملکی برآمدات و درآمدات، ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم ٹیکس وصولیوں میں 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی شرح 25.5 فیصد رہی۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 8.6 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر ترسیلات زر 10.8 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 9.8 ارب ڈالر رہیں۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر برآمدات میں 2.6 فیصد اضافہ اور درآمدات میں 11.6 فیصد کی کمی ہوئی۔ اسی طرح ایف بی آر محصولات میں جولائی سے اکتوبر 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی میں گزشتہ مالی سال اسی عرصے کی نسبت 15.5 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال اکتوبر تک زرعی شعبے کو قرضوں میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر افراط زر کی شرح 25.5 فیصد جبکہ اکتوبر میں 26.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

  • عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کیوجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر

    عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کیوجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر

    اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔پاکستان میں شام 7 بجے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا جس کے بعد استعمال کنندگان کو مختلف ویب سائٹس اور براؤزنگ میں پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر بھی شکایات کیں۔

    اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق سروس متاثر ہونے کے بعد متبادل انٹرنیٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔مصر کے شہر ابو طالب اور ظفرانہ کے مقام پر ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیو میں خرابی آئی ہے اور اب متبادل انتظام کئے جانے کے باعث سروس بحال ہورہی ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل میں ہوئی ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

  • ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں:فرحت اللہ بابر

    ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں:فرحت اللہ بابر

    اسلام آباد:وفاقی شرعی عدالت کے قائمقام چیف جسٹس محمد انور نے استفسار کیا کہ کیا اللہ نے کہیں قرآن میں کہا ہے کہ جیسا آپ کو محسوس ہو رہا ہو آپ اپنی جنس تصور کر لیں ؟ جس پر سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے جواب دیا کہ ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں ہے۔

    ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے خلاف دائر کردہ درخواست میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور خواجہ سرا الماس بوبی نے استدعا کی تھی کہ درخواستوں پر سماعت کے دوران انہیں اپنے دلائل دینے کی اجازت دی جائے۔

    اسلام آباد میں وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت وفاقی شرعی عدالت کے قائم مقام چیف جسٹس کی سربرا ہی میں قائم دو رکنی بنچ نے کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے دلائل دیئے کہ ایکٹ کا اطلاق جنس تبدیل کرنے کے خواہش مند شادی شدہ جوڑوں پر نہیں ہو سکتا، غیر شادی شدہ پر کیسے لاگو ہو سکتا ہے؟ اس قانون سے پہلے ٹرانسجینڈرکمیونٹی کے حقوق کی پامالی کی جا رہی تھی، ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی بہتری کے لئے حکومت کونسے اقدام اٹھائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں سب سے بڑا اعتراض ٹرانسجینڈر کی تعریف پر اٹھایا گیا ہے۔ چیف جسٹس سید محمد انور نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو 70 سال کی عمر میں بھی یہ خیال آسکتا ہے کہ میری جنس تبدیل ہو گئی ہے؟ کیا شادی شدہ عورت یا مرد کی بھی جنس تبدیلی ہو سکتی ہے؟۔ جس پر فرحت اللہ بابر نے جواب دیا کہ قانون اسکی اجازت نہیں دیتا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نادرا کے پاس ایسا کوئی طریقہ کار ہے جس سے شناختی کارڈ جاری کرنے سے پہلے جنس کا تعین ہو سکے۔ نادرا کے وکیل نے جواب دیا کہ جنس کا تعین کرنے کا نادرا کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اللہ نے کہیں قرآن میں کہا ہے کہ جیسا آپ کو محسوس ہو رہا ہو آپ اپنی جنس تصور کر لیں؟۔ جس کا جواب دیتے ہوئے فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں ہے، ہم جنس پرستی پاکستانی قانون کے مطابق جرم ہے۔وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے کیس کی سماعت 7 دسمبر 2022 تک ملتوی کر دی گئی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف