Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • عامر خان اپنے والد کی مالی پریشانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے

    عامر خان اپنے والد کی مالی پریشانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے رو پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان اپنے والد طاہر حسین کی مالی پریشانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کیمرے کے سامنے رو پڑے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں عامر خان اپنے ماضی کے حوالے سے بات کر رہے تھے کہ اس دوران اداکار اپنے والد کی مالی پریشانیوں سے متعلق بتاتے ہوئے رو پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں 10 سال کا تھا اس وقت ہمارے مالی حالات بہت خراب تھے۔

    اداکار نے بتایا کہ ان کے والد نے لاکٹ نامی فلم بنانے کے لیے بہت سے لوگوں سے سود پر قرض لیا تھا اور 8 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود وہ وہ فلم نہیں بنا سکے تھے، یہ وہ وقت تھا جب اداکار بیک وقت کئی فلمیں کیا کرتے تھے۔

    اپنے والد کے بارے میں بتاتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ ان کے والد کو بنیادی سہولیات کے لیے بھیک مانگتے دیکھ کر گھر والوں کو بہت پریشانی ہوتی تھی۔ وہ بہت سادہ انسان تھے اور ان کے والد کی بنائی گئیں کچھ فلمیں بہت چلیں لیکن ان کے پاس اتنا پیسہ کبھی نہیں تھا۔

    عامر خان نے بتایا کہ اپنے والد کو مشکل میں دیکھ کر بہت تکلیف ہوتی تھی کیونکہ انہیں ان لوگوں کے فون آتے تھے جن سے انہوں نے پیسے لے رکھے تھے، میرے والد کا فون پر جھگڑا شروع ہو جاتا تھا اور والد کہتے تھے کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں کیونکہ ان کی فلم پھنس گئی ہے۔

    ماضی کی کہانیاں سناتے ہوئے عامر خان رو پڑے اور کچھ دیر کے لیے انٹرویو چھوڑ کر چلے گئے تاہم کچھ دیر بعد خود کو سنبھال کر دوبارہ انٹرویو شروع کیا۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح؛ پاکستان کو مزید 263 رنز درکار، انگلینڈ 8 وکٹیں دور

    راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح؛ پاکستان کو مزید 263 رنز درکار، انگلینڈ 8 وکٹیں دور

    راولپنڈی: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے جبکہ میچ جیتے کیلیے مزید 263 رنز درکار ہیں۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلئیر کردی، قومی ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 6، کپتان بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے۔
    انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں اولی روبنسن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 579 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، انگلش ٹیم کو 270 رنز کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کے اوپنر بین ڈکٹ صفر جبکہ اولی پوپ 15، جو روٹ 73، کپتان بین اسٹوکس صفر، ول جیکس 24، ہیری بروکس 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود، نسیم شاہ اور محمد علی نے 2،2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    چوتھے روز کے آغاز پر پاکستان نے 499 رنز 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی جانب سے آغا سلمان 53، زاہد محمود 17 اور حارث رؤف 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 6، جیک لیچ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    تیسرا روز
    قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق جبکہ کپتان بابراعظم سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 8 ویں سنچری مکمل کی۔ امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، بابراعظم 136، محمد رضوان 29 اور نسیم شاہ نے 15 رنز بنائے۔

    وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114 رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اظہر علی 27رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنالیے۔

    وقفے کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 136 رنز بنا کر ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 29رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔ نسیم شاہ 15 رنز بنا کر وِل جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنالیے۔ پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 158 رنز درکار ہیں اور 3 وکٹیں باقی ہیں۔

    دوسرا روز
    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دوسرے روز انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، ابتدا میں کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    انگلش ٹیم دوسرے روز 26 اوورز میں 151 رنز بنائے جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    پہلا روز
    انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

    قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    پاکستان کا اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی، زاہد، محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ
    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

  • کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل کیں؟تفصیلات آگئیں

    کشمیرمیں بلدیاتی انتخابات کے95فیصد نتائج مکمل:کس جماعت نےکتنی سیٹیں حاصل کیں؟تفصیلات آگئیں

    مظفرآباد:آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کشمیر کے ضلع باغ میں پاکستان تحریک انصاف نے میونسپل کارپوریشن کی 15 میں سے 9 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 4 اور پاکستان پیپلزپارٹی 2 نشستیں جیت سکی۔ جبکہ پونچھ اور حویلی اضلاع میں پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب ضلع باغ میں کُل 28 نشستوں میں سے پی ٹی آئی نے تقریباً 12 نشتیں حاصل کیں جبکہ پاکستان مسلم کانفرنس (ایم سی) نے 4، پاکستان پیپلزپارٹی نے 3 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں نے 2، 2 نشتیں حاصل کیں اور کشمیر جمعیت اسلام ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی، اس کے علاوہ 4 نشستوں کے نتائج آنا باقی ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی میں شامل

    غیر سرکاری نتائج کے مطابق سدھنوتی ڈسٹرکٹ کونسل کی 19 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 11، مسلم لیگ (ن) نے 4، آزاد امیدواروں نے 2 اور کشمیر جمعیت علمائے اسلام نے ایک نشست حاصل کی جبکہ مزید ایک نشست کے نتائج کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

    آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات:نتائج آنے کا سلسلہ جاری:حکمران جماعت کوشکست

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میونسپل میں پی ٹی آئی نے 8 میں سے 5 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 اور (ن) لیگ ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع حویلیاں میں (ن) لیگ 12 میں سے 6 ضلع کونسل کی نشستیں جیت سکی، پیپلز پارٹی نے 4 اور پی ٹی آئی نے ایک نشست حاصل کی جبکہ ایک نشست کے نتائج واضح نہیں ہوسکے۔

    ضلع پونچھ کے شہر راولاکوٹ میں 22 رکنی میونسپل کارپوریشن میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی (جے کے پی پی) 7 نشستیں جیت سکی، اس کےعلاوہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4 ، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے 3 ،3 اور آزاد امیدواروں نے5 نشستیں حاصل کیں۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    اس کے علاوہ ضلع پونچھ کے 29 رکنی کونسل میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) نے 8، 8 نشستیں حاصل کیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے 6، جموں کشمیر پیپلز پارٹی (جے کے پی پی) نے5 اور آزاد امیدوار 2 نشستیں جیت سکے۔قبل ازیں حکام نے بتایا تھا کہ پولنگ کے عمل کے دوران تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک درجن کے قریب لوگ متاثر ہوئے۔

  • پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

    راولپنڈی:راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ مہمان ٹیم کے آدھے کھلاڑی پاکستانی بولرز کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

    انگلینڈ ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 28 اوورز میں 192 رنز بناچکی ہے ، دوسری اننگز کے آگاز میں انگلینڈ کھلاڑی بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ انگلش کھلاڑی اولی پوپ کو بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد 14 ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی زیک کرولی کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

    عالمی شہرت یافتہ شاعر منور رانا کا یوم پیدائش

    مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب بلے بار جوروٹ زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پر صفر رنز کے ساتھ آؤٹ ہوگئے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا۔چوتھے روز کے میچ میں آغا سلمان 63 گیندوں پر 53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اس کے بعد حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔

    آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری

    انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2 وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں، انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

    انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا

  • کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    افغانستان کے درالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرحملے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پررہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنے فلور کے تین کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔

    آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

    سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اے کے 47رائفل، لانگ رینج خود کار رائفل، اسنائپررائفل سمیت دیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان سکیورٹی حکام نے ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔

    کابل میں پاکستانی سفارتخانےکےناظم الامورکی حفاظت پرمامورایس ایس جی کمانڈو کی…

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا جس میں سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ کابل حملے میں زخمی سپاہی کو پشاور پہنچادیاگیا ہے۔پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    حکومت پاکستان کے مطابق اس ’قاتلانہ حملے‘ کا مقصد کابل کے سفارت خانے میں موجود ہیڈ آف مشن (ناظم الامور) عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنانا تھا مگر وہ محفوظ رہے ہیں۔یاد رہے کہ عبدالرحمان نظامانی نے گذشتہ ماہ چار نومبر کو ہی کابل سفارت خانے میں بطور ہیڈ آف مشن اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔

  • امریکہ جو کہ آزادی اظہار رائے علمبرداربھی اور پامالی کا ذمہ دار بھی

    امریکہ جو کہ آزادی اظہار رائے علمبرداربھی اور پامالی کا ذمہ دار بھی

    واشنگٹن:دنیا بھر میں دہشتگردی کو فروغ دینے، انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کرنے ، نسلی امتیاز برتنے، دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کو وجود میں لانے اور مظلوموں کے مقابلے میں ظالموں کی حمایت کرنے والا ملک امریکہ اب آزادی اظہار رائے اور مذہبی آزادی کا راگ الاپ رہا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتوں، غیر سرکاری قوتوں نے اپنے عقائد اور مذاہب کی بنیاد پر بہت سے لوگوں کو ہراساں، خوف زدہ کیا اور جیل میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قتل بھی کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ایسی مثالیں بھی موجود ہیں کہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی مذہبی آزادی کو دبایا گیا ہے۔

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ آج میں پاکستان، روس چین، ایران، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، نکاراگوا، شمالی کوریا، میانمار اور اریٹریا کو مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے یا ایسے اقدامات کو برداشت کرنے کی وجہ سے خاص تشویش والے ممالک‘ (سی پی سی) میں شامل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ امریکہ نے ایسے وقت میں مذکورہ ممالک کو مبینہ طور پر مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے یا ایسے اقدامات کو برداشت کرنے کے الزام کے تحت خودساختہ لسٹ میں شامل کیا ہے کہ خود امریکہ کو دنیا والوں کی طرف سے دہشتگردی، نسل پرستی، انسانی حقوق کی بد ترین پامالی اور اپنی غیر قانونی یک طرفہ پالیسیوں کو غیروں پر مسلط کرنے جیسے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

    سیاسی مبصرین و ماہرین کے مطابق امریکہ کیلئے یہ بات مشہور ہے کہ وہ کسی کا دوست نہیں وہ تو صرف اور صرف اپنے مفادات کیلئے کام کرتا ہے اور بین الاقوامی اداروں کو اُس نے اپنا آلۂ کار بنا کر عالمی ضابطوں کا کھلواڑ بنا لیا ہے اور ساتھ ہی اُس نے دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالی اور نسل پرستی جیسے مفاہیم کو اچھے اور برے میں تقسیم کر رکھا ہے۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

  • شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    شیخوپورہ:صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او کا نوٹس

    لاہور:شیخوپور میں ہونے والے صدر پرائیویٹ سکولز ایسویسی ایشن کے قتل پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لے لیا ہے ،اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ میں صدر پرائیویٹ اسکولز ایسویسی ایشن کے صدر کو قتل کردیا گیا ہے اور ان کے قتل پر ڈی پی او نےسخت نوٹس لیا ہے

    اس حوالے سے پولس کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف۔ ترجمان پولیس کے مطابق شیخوپورہ۔فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں‌

    کراچی: شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے اور دیگچی میں پکانے والی مجرمہ رہا

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق اعجاز خان کو اس کے سالہ نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔شیخوپورہ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے ما رہی ہیں

    پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

    دوسری طرف لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں 22 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث میاں بیوی کو رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے دروازے کے سامنے کوڑا پھینکنے پر لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

    فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کا شرمناک واقعہ ،3 افراد گرفتار

    پولیس کےمطابق لیاقت آباد میں ملزمان علی رضا اور حلیمہ نے 22 سالہ نورین کو گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن زوہیب نصر رانجھا نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں چھپ گئے تھے، دوران تفتیش ملزمان سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔

  • قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

    قندھارمیں پاکستانی قونصل خانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’’ہیک‘‘ کرلیا گیا

    اسلام آباد: افغان شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ “ہیک” کر لیا گیا۔،اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب مشن کی عارضی بندش کے بارے میں ٹوئٹ کیا گیا جس کے فوراً بعد ہی قونصل جنرل طارق علی نے تصدیق کی کہ پاکستانی قونصل خانے کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا جسے فوری طور پر بحال کرلیا گیا۔

    خیال رہے اس سے ایک روز قبل ہی صحافی انس ملک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’پاکستان قندھار میں اپنا قونصل خانہ دو دن کے لیے بطور احتجاج بند کر دے اور طالبان حکومت پر زور دے کر کہ وہ ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں نہ دے اور اس ضمن میں سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا پہلا قدم ہوسکتا ہے‘۔

    تاہم قونصل جنرل نے فوری طور پر وضاحت کی کہ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے پیر کے روز اپنے جنگجوؤں سے کہا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں عسکریت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مبینہ “بلا تعطل” کارروائیوں کی وجہ سے ملک بھر میں حملے کریں۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    جبکہ پاکستان نے افغانستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد کے اس طرف ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے۔

    پاکستان کی افغانستان میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

  • کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

    کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، شوکت ترین

    کراچی: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری کے عالم میں میں کوئی غیر زمہ دارانہ بیان نہیں دوں گا، ملک ڈیفالٹ کی طرف نہیں جارہا، معاشی صورتحال کے باعث عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

    سندھ ہاؤس میں ماہر معاشیات مزمل اسلم اور سیکریٹری اطلاعات کراچی محمد طحہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ چند دن پہلے اسٹیٹ بینک نے معیشت کی بدحالی پر رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بینکوں کے پاس ذخائر ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا، اس تمام تر صورتحال کے بعد سمجھ نہیں آتا کہ یہ لوگ کس طرح ڈالر کو 200 روپےسے نیچے لیکر جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے، جس سے ملک میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومتی وزرا کوششوں کے باوجود ایل سی کھول نہیں رہے ہیں، اسوقت فارما، چکن فیڈ، شپنگ لائنز کو بھی پیمنٹ نہیں کی جارہی ہیں، ڈالر کی قدر دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کے متنازعہ گول نے جرمنی کو باہر کردیا

    شوکت ترین نے کہا کہ توقع کی جارہی تھی کہ رواں ماہ پیٹرول کی قیمت کم ہوجائے گی مگرحکومت نے پیٹرول کی قیمت کم نہیں کی، جس کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکہ عوام کو لگایا گیا، عالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کے باوجود عوام کو اس ریلیف سے محروم رکھا گیا۔

    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہماری ان اسکیموں کو سراہا تھا لیکن اب حکومت نے اس اسکیموں کے تحت عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہی بند کردیا ہے، اگر حکومت ایل سیز کھول دے تو اس سے امپورٹ بہت زیادہ بڑھے گی، اب سنا ہے کہ روس نے ہمیں سستا تیل دینے سے منع کردیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو روس سے دوبارہ بات کرنا ہوگی تاکہ سستا تیل مل سکے، یہ بھی خبر ہے کہ اس سال حکومت کو چالیس ملین روپے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف نے بھی انہیں قرض دینے سے انکار کردیا ہے، اس وقت سی ڈی ایز 90 فیصد چل رہی ہے، انہیں کون ان حالات میں لون دے گا؟۔

    ایک ہفتے میں زرمبادلہ کےذخائر32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرزمزید کم ہوگئے

    شوکت ترین نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف نہیں کہا کہ آپ کے دوست جب تک نہیں کہیں گے پیسہ نہیں دیں گے، آپ کو ان کے سامنے کھڑے ہوکر بات کرنا ہوگی، 99 بلین کے گیپ کو ری اسٹریکچر کرنے کی ضرورت ہے۔

  • وزیر اعظم شہبا زشریف کا اماراتی صدر کو فون :پاکستان آنے کی دعوت دے دی

    وزیر اعظم شہبا زشریف کا اماراتی صدر کو فون :پاکستان آنے کی دعوت دے دی

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہبا زشریف نےاماراتی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی

    وزیراعظم شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کےلیے دعا بھی کی

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ، وزیراعظم کی اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے ،

    یہ دورہ کب ہوگا ،اس کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی ،تاہم اماراتی صدر نے اس موقع پرخوشی کااظہارکیا اور پاکستان آنے کی پکا وعدہ کیا ہے،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا

    وزیر اعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر عرب امارات کے صدر ،حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید وسعت پر بھی بات چیت ہوئی