Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

    ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

    ملبرن:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے ایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش شروع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کھیلا جائےگا تاہم محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کے روز میلبرن میں شدید بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

     

     

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل فیصلہ کن بنانے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کر دی اور ریزرو ڈے والے روز یعنی پیر کو میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا۔

     

     

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہو گی کہ میچ اتوار کو ہی مکمل ہو جائے، بارش کی صورت میں ریزرو ڈے پر مقابلہ پیر کو دن 3 بجے شروع کیا جائے گا۔

     

     

    ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مطابق کسی بھی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں ہر سائیڈ کے لیے کم از کم 10 اوورز کا کھیل ضروری ہے اور میچ کو مکمل کرنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا فیصلہ میچ والے روز لیا جائے گا۔

     

    آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل مکمل کرنے کے لیے اتوار کے روز ہی فیصلے لیے جائیں گے کہ آیا میچ کو مکمل کرنے کے لیے اوورز کی تعداد کم کی جائے یا پھر اگر میچ اتوار کے روز ممکن نہ ہو تو میچ کو اگلے روز جاری کیا جائے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

    اسلام آباد:سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے اورابھی تک ملتوی ہونےوالے دورے کی اگلی متوقع تاریخ بھی نہیں دی

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع تھا، اس کی تصدیق سعودی سفارتخانے کی جانب سے بھی کی گئی تھی، رواں ہفتے کے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچنا تھا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے کی توقع تھی، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع تھی۔

    ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کے شعبہ میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع تھی، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا، گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مدد کرے گا، چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے، اوپیک میں امریکا مخالف سعودی حکمت عملی پر پاکستان کی حمایت سے سعودی عرب پاکستان سے خوش ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی لسبیلہ میں کارروائی:2دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی لسبیلہ میں کارروائی:2دہشت گرد گرفتار

    کوئٹہ:سی ٹی ڈی بلوچستان نے لسبیلہ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی حب کے علاقے آفتاب چوک پر کی گئی جہاں سے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

    گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر سمیت بھاری ہتھیار برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈیگرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان کیخلاف خلاف تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

    ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

    کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی مکمل نہیں آئی تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    لانڈھی، سرجانی، نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں، منگھوپیر، سائٹ، بلدیہ اور اورنگی میں گیس پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔مختلف علاقوں شہری گیس سلینڈرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب حکومت پہلے ہی عوام کو کہہ چکی ہے کہ سردیوں میں گیس کی کمی اور بحرانی کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عوام کو موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کے بحران کا مزید شدت اختیار کرلینے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گیس کی طلب بڑھنے لگی ہے اور شارٹ فال بلند ترین سطح تک پہنچنے کا امکان ہے اس بحران کے پیش نظر صارفین کو صرف تین وقت گیس دستیاب کی جائے گی، کیونکہ گیس کی مقامی پیداوار اس وقت ساڑھے تین ارب کیوسک فٹ ہےلہزا گھریلو صارفین کو دن میں صرف تین بار گیس ملنے کا امکان ہے تاہم صنعتی اور تجارتی شعبے کو گیس کی فراہمی مشکل دیکھائی دے رہی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ اس وقت ملک بھر میں گیس کی ضرورت 8 ارب کیوسک فٹ ہے لیکن گھریلو صارفین کو صرف نو سو ایم ایم سی ایف ڈی مہیا کی جارہی ہے۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • روسی فوج کی خیرسون سے پسپائی پر یوکرینی شہریوں کا جشن

    روسی فوج کی خیرسون سے پسپائی پر یوکرینی شہریوں کا جشن

    کیف:یوکرین کے اہم شہر خیرسون سے روسی فوج کی پسپائی پر یوکرینی شہریوں نے جشن منایا۔روسی فوج کی واپسی پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ دیوانہ وار قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے، لوگوں نے قومی نغمے گنگنائے اور نعرے بازی بھی کی، یوکرینی فوج نے خیرسون میں دوبارہ داخل ہوکر شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

    یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے خیرسون کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا یوکرینی افواج کی بڑی کامیابی ہے، یوکرین کی فوج پوری قوت سے اپنے علاقوں کا قبضہ چھڑا رہی ہے۔

    گزشتہ روز روس نے فوج کو خیرسون سے پیچھے ہٹنے کا حکم دیا تھا، یہ واحد بڑا شہرہے جس پر گزشتہ آٹھ ماہ میں روس پوری طرح قبضہ کرپایا تھا۔

    روسی فوج کا کہنا ہے کہ خیرسون سے اس نے اپنے 30 ہزار فوجیوں کو واپس نکال لیا ہے، روسی فوج نے کہا تھا کہ انہیں یہاں فوجیوں کو رسد کی فراہمی میں مشکلات پیش آرہی تھیں جس کی وجہ سے شہر سے نکلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کو دل کی تکلیف،راولپنڈی میں فوجی ہسپتال میں علاج کےلیےداخل

    وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کو دل کی تکلیف،راولپنڈی میں فوجی ہسپتال میں علاج کےلیےداخل

    راولپنڈی:وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کو دل کی تکلیف، راولپنڈی میں فوجی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوچکے ہیں، اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ان کی حالت قدرے بہترہے،رانا ثنااللہ کوتکلیف کچھ عرصے سے تھی

    ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ انکو سانس کی بڑی تکلیف ہے جس کی وجہ سے ان کوآکسیجن لگا دی گئی ہے ، ادھر ان کےحوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہےکہ رانا ثناللہ کا ای سی جی اور اس کے علاوہ دل کے ددیگرٹیسٹ بھی جاری ہیں‌،

    رانا ثناللہ کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا جارہا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی مانیٹرنگ کررہی ہے اور ان کی سانس کو بہترکرنے کےلیے کوشاں ہیں‌

    ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کے فیملی کے لوگ بھی وہاں پہنچ چکےہیں‌

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ معمول کے طبی معائنے کیلئے عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ان کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں، 18 سال قبل 2004 میں ان کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال دو تین بار ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا، ایک چھوٹا سا لیکن ضروری پروسیجر اے ایف آئی سی کے ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا جس کے بعد سے وہ روبہ صحت ہیں اورکل انشاءاللہ ہسپتال سے گھر آ جائیں گے۔

  • صدر علوی،عمران خان اورشاہ محمود کوملنےوالےغیرملکی تحائف کا ریکارڈ غائب ہونےکاانکشاف

    صدر علوی،عمران خان اورشاہ محمود کوملنےوالےغیرملکی تحائف کا ریکارڈ غائب ہونےکاانکشاف

    اسلام آباد:سابقہ دور حکومت میں وزارت خارجہ سے غیر ملکی تحائف سمیت اہم ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے وزارت خارجہ کے دور میں صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو ملنے والے غیر ملکی تحائف سمیت اہم ریکارڈ غائب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے کتنی رقم کے تحائف خریدے، کن غیر ملکی شخصیات کو دیے؟ غیرملکی حکومتوں اور شخصیات سے کتنے تحائف ملے؟ کتنے توشہ خانہ تک نہیں پہنچے؟ کسی چیز کا ریکارڈ موجود نہیں۔

    دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی دور حکومت میں وزارت خارجہ لندن ہائی کورٹ میں نظام حیدرآباد کیس بھی مس ہینڈلنگ سے ہاری۔ وکلا کی فیسوں اور جرمانے کی مد میں ملکی خزانے کو 1 کروڑ 10 لاکھ برطانوی پاؤنڈز کے نقصان کا کیس نیب میں گیا تو نیب نے انکوائری سرد خانے میں ڈال دی۔

    وزارت خارجہ نے نیب کو براڈ شیٹ کیس میں 82 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانے کی رقم خود ہی ادا کر دی۔ جرمانے کی رقم لندن ہائی کمیشن کو کمیونٹی ویلفیئر اور ایجوکیشن فنڈ سے ادا کی گئی۔

    سنہ 2021 میں عمران خان کے سری لنکا کے دو روزہ دورے پر 36 لاکھ کے غیرقانونی اخراجات کئے گئے۔ لندن اور نیویارک کے سفارتخانوں کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے ٹھیکے بھی شکوک وشبہات کی زد میں ہیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کی 56 گاڑیوں کے استعمال اور اخراجات کا ریکارڈ بھی غائب ہے۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے ڈاکوں کے ہاتھوں لُٹ گئے

    میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے ڈاکوں کے ہاتھوں لُٹ گئے

    لاہور:میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے ڈاکوں کے ہاتھوں لُٹ گئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں امن اومان کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے ڈاکوبھی فائدہ اٹھانے لگے ہیں ، اور یہ کہ تازہ واقعہ میں میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل کے ساتھ دن دیہارے تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس نے پولیس کی چوکیداری کومشکوک کردیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی سننے میں‌آیا ہے کہ میڈیا کوآرڈینیٹر وزیر قانون پنجاب احسان بل دن دیہاڑے پولیس چوکی کے بہت قریب سے ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی 72000 ہزار روپیہ لے کر فرارہوگئےہیں، دوسری طرف پولیس ابھی تک اس واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی کرتی ہوئی نظرنہیں آرہی

     

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اس واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے ،ادھر مقامی لوگوں کا کہنا تھا مسلسل دو ہفتوں سے مین روڈ پر روز ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ،مگرپولس دیگرلُٹ جانےوالوں کی ایف آئی آر تک درج نہیں کر رہی مقامی لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں.

    اہل علاقہ نے ڈاکووں کےہاتھوں اپنی بے بسی پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے گزارش ہے کے عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے

    یاد رہے حالیہ دنوں میں شیخوپورہ پولیس عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنے میں بالکل ناکام نظر آتی ہے

  • کراچی:ملازم کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی ظالم خاتون گرفتار

    کراچی:ملازم کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی ظالم خاتون گرفتار

    کراچی:آفتاب کو 20 ہزار روپے کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارنے والی اورپھراس کےبعد نجی اسپتال میں گھریلو ملازم کی لاش کو چھوڑ کرجانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

     

     

    ایس ایس پی شرقی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون اپنی کار میں ایک لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لاتی ہے، اور لڑکے کی موت کی تصدیق کے بعد خاتون وہ لاش وہیں چھوڑ کر غائب ہوجاتی ہے۔

     

     

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پھینک کرفرارہونے والی ظالم خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی.پولیس بھی حرکت میں آگئی، اور انکشاف ہوا کہ خاتون لڑکےکو بہادرآباد کے نجی اسپتال میں چھوڑ کرفرارہوئی تھی،

     

     

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں گھریلو ملازم لڑکے کی لاش اسپتال میں چھوڑ کر جانے والی خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا ہے،

     

     

    ایس ایس پی شرقی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق گھریلو ملازم لڑکے کی لاش اسپتال منتقل کرنے والی خاتون کی شناخت ثمرین کے نام سے ہوئی، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ اس کے بیٹے فرحان جاوید کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

     

     

    ایس ایس پی شرقی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق کراچی کے 14سالہ لڑکے کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جو قاتل خاتون ثمرین کے گھر میں ملازمت کرتا تھا۔

     

     

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ماں اور بیٹے نے لڑکے پر تشدد کا اعتراف کرلیا ہے، اور بتایا ہے کہ آفتاب کو 20 ہزار روپے کی چوری کے الزام میں بیلن سے مارا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

     

     

    دوسری طرف پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکے کے ورثا سے رابطہ ہوگیاہے اوروہ اپنے مقتول کےحوالے اس خاتون کے ہاں ملازمت اورپھرقتل کے بعد اس کیس کی پیروی کرنے کے حوالے سے اپنے آئینی معاملات کو اگے بڑھانے کی کوشش میں ہیں

     

    پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مزید اس کیس کے دیگرپہلووں پر چھان بین کررہی ہے کہ کیا واقعی 20 ہزارروپے چوری کا معاملہ تھا یا پھراس کے پیچھے کوئی اور بھی کہانی ہوسکتی ہے

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • پی ایس ایل 8:بڑے بڑے انٹرنیشل کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کےخواہشمند

    پی ایس ایل 8:بڑے بڑے انٹرنیشل کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کےخواہشمند

    لاہور:پی ایس ایل سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کیلئے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ آسٹریلوی کپتان آرون فنچ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم بھی مینز ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پر خوشی سے نہال

    پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کیلئے بڑے بڑے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔

    رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کپتان آرون فنچ نے بھی دستیابی ظاہر کردی، وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور مارٹن گپٹل بھی آئندہ سال ہونیوالے سیزن کیلئے دستیاب ہیں۔

    پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن، انگلینڈ کے عادل رشید اور سری لنکا کے راجا پکشا بھی پاکستان سپر لیگ 8 میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 8 میں تمام انٹرنیشنل کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری کیلئے دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ تمام غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی فہرست جلد جاری کرے گا۔

    امکان ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ 18 سے 22 نومبر کے درمیان کرائی جائے گی۔