Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • پاک آئرلینڈ ویمنزسیریز؛مہمان ٹیم کودوسرے ون ڈے میں9وکٹوں سےشکست

    پاک آئرلینڈ ویمنزسیریز؛مہمان ٹیم کودوسرے ون ڈے میں9وکٹوں سےشکست

    لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.2 اوورز میں 194 رنز بناکر آوٹ ہوئی، میری ویلڈرون نے 35 اور آرلینی کیلی نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے غلام فاطمہ نے 32 رنز دے کر 3 ناشرہ سندھو نے 41 دے کر 3 وکٹیں اور فاطمہ ثنا نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 195 رنز کا ٹارگٹ 32.4 اوورز میں ایک وکٹ کھوکر پالیا، اوپنر سدرا امین 91 رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہیں۔

    قبل ازیں قومی ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 9 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

    دوسری طرف آج پاکستان نے بنگلادیش کو ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔

    بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 128 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے پاکستان نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

  • پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

    پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ ختم ہوگیا ہے۔ گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور اور انگلینڈ جب کہ گروپ 2 سے پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

    سیمی فائنل مقابلے 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے۔9 نومبر کو پاکستان کا ٹاکرا نیوزی لینڈ جب کہ 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

    سیمی فائنلز میں فتح پانی والی 2 ٹیمیں ٹی 20 فارمیٹ کی بادشاہت کے لئے میدان میں آئیں گی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے مدمقابل کو زیر کردیا تو فائنل میں ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرا ہوسکتا ہے۔

     

    اس سے پہلے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قرآنی آیت شیئر کر دی۔

    رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر سورۃ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ‘(اِدھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) اللہ چال چل رہا تھا، اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے’۔

     

     

    رمیز راجہ نےیہ ٹوئٹ بغیر کسی کیپشن کےشیئر کی جبکہ ٹوئٹر پر مداحوں کی بڑی تعداد نےچیئرمین پی سی بی کو قومی ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کیں۔

    دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔ایسے میں فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی۔

    تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا ‘دیکھا پھر قدرت کا نظام’۔فخر کی مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

     

     

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

    گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جبکہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • عمران خان غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے:وزیراطلاعات

    عمران خان غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے:وزیراطلاعات

    لاہور:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں طاقتورکا قانون چاہتا ہے اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد میں فائرنگ کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہوسکی، جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوگھنٹے الزام، بہتان، جھوٹ اور غلاظت سے بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں لیکن 4 دن میں ایف آئی آرنہیں کٹ سکی۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان کی اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آئی آرنہیں کٹ سکی، فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب میں طاقتور کا قانون اور جھوٹی ایف آئی آرکٹوانا چاہتا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ غلط ایف آئی آرکٹوانے کیلئے پنجاب انتظامیہ کو پریشرائز کر رہا ہے، فارن فنڈڈ فتنہ اپنی خواہش کے مطابق غیر قانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔

    2 گھنٹے کی الزام، بہتان اور جھوٹ بھری پریس کانفرنس کرسکتے ہیں، ٹاک کر سکتے ہیں لیکن چار دن گزرنے کے بعد اپنی حکومت میں چار دن قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکا، جب کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی ایس آئی کے افسر پر قاتلانہ حملے کا بھونڈا الزام لگا رہا ہے، لیکن حقیقی آزادی دلوانے والا فارن فنڈڈ فتنہ وزیر آباد کے تھانے میں ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا۔

  • وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

    وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کردیا۔

    گریڈ 21 کے پولیس افسرغلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سےجاری کردیا گیا ہے۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام بھی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور میں احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس لاہور پر بھی توڑ پھوڑ کی تھی۔

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا

    لاہور:تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کے مارچ میں فائرنگ کے بعد سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

    سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کیلئے درخواست عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، اُن کی سرجری ہوئی ہے اور مزید سرجری بھی ہوسکتی ہے، اس صورتحال میں عمران خان کا تفصیلی جواب جمع کرانا ممکن نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں 7 نومبر کو سماعت نہ کی جائے۔ پی ٹی آئی کو عمران خان سے مشاورت کے بعد تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم ملا تھا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ 7 نومبر کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 7 نومبر کو عمران خان کو طلب کر رکھا ہے، ایف آئی اے کی انکوائری حقائق کے برعکس ہے۔

  • متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی۔

    متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کے سر کی قیمت مقررکر دی گئی۔

    کراچی:اے وی ایل سی کے متعدد مقدمات میں ملوث / مطلوب سات ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی۔

    ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملزمان کے نام/ مقدمات/ سر کی قیمت کچھ یوں ہے
    نمبر 1:غلام یا سین بھیو ولد محمد حسین بھیو باون مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر2:کاشف ابڑو عرف انور علی ولد دلشاد احمداکتالیس(41) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 3:اکبر علی بھیو ولد حاجی احمد بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 4:نذیر احمد بھیو ولد عبدالرزاق بھیو بائیس (22) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپےمقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 5:مجاہد جمالی میرانی عرف کمانڈو ولد جمال دین اکیس (21) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر 6:محمد خان ملاح عرف فوجی ولد محمد ملاح چودہ (14) مقدمات میں ملوث ہے جس کے سر کی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
    نمبر7:ممتاز علی بھیو ولد سجاول خان تیرہ (13) مقدمات میں ملوث ہےجس کے سرکی قیمت تیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی20 ورلڈکپ؛ سری لنکا کو انگلینڈ سے شکست، میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر

    سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27 ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے بعد میزبان آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لنکن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹون کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔

    سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، بھانوکا راجا پاکسے اور کپتان داسن شناکا بناکر نمایاں رہے۔

    انگلش بالرز کی جانب سے عادل رشید، سیم کرن، بین اسٹوکس، کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار نظر آیا، ہیری بروکس اور لیام لیونگسٹن 4، 4، سیم کرن 6، معین علی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بین اسٹوکس کی ناقابل شکست 33 رنز کی بدولت انگلینڈ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

    سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا، وینندو ہسرنگا اور لاہیرو کمارا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • روس:ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

    روس:ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

    ماسکو:روس کے شہر کوسٹروما میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر کوسٹروما میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ایک ریسٹورینٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

    آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ریسٹورینٹ کو لپیٹ میں لے لیا۔

    مقای ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت ریسٹورینٹ میں 280 زائد افراد موجود تھے۔ 250 کے لگ بھگ افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا لیکن درجنوں آگ میں جھلس گئے۔

    مقامی حکامنے واقعے میں 13 افراد کے ہپلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ کئی کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ادھر روس نے یوکرین کے پر بمباری کرنے کا الزام عائد کرکے دنیا بھر میں اناج سپلائی کرنے کے عالمی معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین پر بحیرہ اسود میں ڈرون حملے میں روسی جنگی جہاز تباہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے سے دنیا بھر کو اناج سپلائی کی جانی تھی۔

    روس نے ڈرون حملے کو جواز بناکر دنیا بھر کو یوکرین اور روس سے اناج کی سپائی کے معاہدے پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔ یہ معاہدہ ترکیہ کی ثالثی میں طے پایا تھا اور اقوام متحدہ بھی شامل ہوئی تھی۔

    روس نے جوابی کارروائی میں یوکرین کے دارالحکومت پر میزائل برسائے جن میں سے اکثر کو یوکرین فضائیہ نے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    یوکرین نے بحیرہ اسود میں ڈرون حملے کے روس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کررہے ہیں اور اناج سپلائی کرنے کے راستے میں کوئی حملہ نہیں کیا۔

  • پنجاب سمیت ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان:الرٹ جاری کردیا گیا

    پنجاب سمیت ملک بھرمیں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان:الرٹ جاری کردیا گیا

    لاہور:ڈائریکٹرجنرل پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئےکہا کہ محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ آج شام ملک میں داخل ہوگاجوکہ07 نومبرتک موجود رہےگا۔انہوں نےکہا کہ 05 سے07 نومبرکےدوران لاہور،روالپنڈی، مری،اٹک،چکوال،جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد جھنگ اور فیصل آباد میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    مری، اسلام آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 05 اور 06 نومبر کو موسلادھار بارش متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ 06 نومبر شام سے 07 نومبر تک ملتان، ڈی جی خان، بھکر اور لیہ، ساہیوال، اوکاڑہ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کی توقع ہے اور پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 05 سے 07 جبکہ جنوبی علاقوں میں 02 سے 04 سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ ختم ہوتے ہی ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

    انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارش سے چاول کی کٹائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بارش کا یہ سلسلہ گندم کی بوائی میں فائدہ مند ثابت ہو گا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھے اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں

  • پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    پاک آئرلینڈ ویمنز سیریز؛ مہمان ٹیم کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست

    لاہور: پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریزکے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

    قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں قومی ویمنزٹیم کی کپتان بسمہ معروف نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا، اوپنرمنیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئےحریف ٹیم کےخلاف پاکستان کی جانب سے221 رنزکی سب سےبڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

    اوپنرمنیبہ علی نے107رنزکی اننگزکھیلی جس میں 10چوکےاور2 چھکےشامل تھےجبکہ سدرہ امین ناقابل شکست 176 رنز اسکورکیے جس میں 20 چوکےاور ایک چھکا شامل تھا۔

    قومی ٹیم نےآئرلینڈ کو مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر335 رنز اسکور کیے،آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو جبکہ ایمیر رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

     

     

    ہدف کے تعاقب میں آئرش ویمنز ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ تھا، اوپنر لیہ پال 2، گیبی لیوس 15، ایمی ہنٹر 8، اورلا پرینڈرگاسٹ 29، ایمیر رچرڈسن 9، میری والڈرون 19، آرلین کیلی 12، کارا مرے 9، جین میگوئیر صفر پر آؤٹ وکٹ گنوابیٹھی تھیں۔ کپتان لورا ڈیلانی نے 69 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3 جبکہ ناشرہ سندھو اور فاطمہ ثنا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔