Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • کراچی:کےایم سی کے50 کروڑ روپے کےٹھیکوں میں بندربانٹ

    کراچی:کےایم سی کے50 کروڑ روپے کےٹھیکوں میں بندربانٹ

    کراچی:کے ایم سی کے 50 کروڑ روپے کے ٹھیکوں میں بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں بارش کے بعد ایمرجنسی کے نام پر 50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر منظور نظر ٹھیکیداروں کو دیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق تمام ٹھیکے شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث ٹوٹی سڑکوں کے حوالے سے دیے گئے ہیں۔50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکے ایڈوانس کاموں کی مد میں خاص ٹھیکے داروں کو دیے گئے ہیں۔اطہر کاظمی، سعید اور تنویر احمد نامی ٹھیکیداروں کو کے ایم سی محکمہ انجینیئرنگ کی جانب سے یہ ٹھیکے دئے گئے، ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں سپپرا کے رولز 15 اور 16 کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کے ڈی جی اظہر شاہ اور چیف انجنیئر رزاق جونیجو کی ملی بھگت سے ٹھیکے منظور نظر ٹھیکے داروں کو دئے گئے۔محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کے نئے تعینات ڈی جی اظہر شاہ 18 گریڈ کے افسر ہیں۔

    20 گریڈ کی محکمہ انجینیئرنگ کے ایم سی کی پوسٹ پر اظہر شاہ کی تعیناتی کو وزیراعلیٰ سندھ کے آشیرباد سے جوڑا جا رہا ہے، اظہر شاہ کو وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا قریبی رشتے دار بتایا جاتا ہے۔50 کروڑ روپے لاگت کے ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے بعد 1 ارب روپے کے آنے والے ٹھیکوں کی بھی منظور نظر ٹھیکیداروں کو دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

  • سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی جائے:پاکستان بارکونسل

    سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی جائے:پاکستان بارکونسل

    اسلام آباد:سیلاب سے جانی ومالی نقصان پربہت دُکھی ہیں :سیلاب متاثرین کی فی الفور مدد کی جائے:پاکستان بارکونسل کا حکومت سے مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان بار کونسل کا 237 واں اجلاس آج سہ پہر 03:00 بجے کونسل آفس سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جناب حفیظ الرحمن چوہدری کی صدارت میں منعقد ہوا۔

    سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں کونسل کے معمول کے کاروبار کے ساتھ ساتھ پاکستان بار کونسل کے معروف وائس چیئرمین، چیئرمین، ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے قیمتی جانوں کے ضیاع اور عوامی مویشیوں، رہائش گاہوں، جائیدادوں اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تباہ کن موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ملک کے تقریباً ہر کونے اور کونے کو متاثر/متاثر کر رہے ہیں۔ خاص طور پر سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وکلاء بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

     

    اس موقع پر پاکستان بار کونسل نے وفاقی اور صوبائی گورننگ مشینری کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی کاموں کو تیز کرنے پر توجہ دیں۔ کونسل نے وفاقی حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ اس کونسل کو ملک بھر میں متاثرہ وکلاء کو امداد فراہم کرنے کے لیے امداد بھیجے۔ کونسل نے قانونی برادری بالخصوص متاثرہ علاقے سے متعلق افراد سے بھی کہا ہے کہ وہ آگے آئیں اور پھنسے ہوئے عوام کی ہر طرح سے مدد کریں۔

    اسلام آباد میں پاکستان بارکونسل کے اجلاس میں کونسل نے ہاؤسنگ سکیم کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران کو پلاٹ الاٹ کرنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تعریف کی۔

    ہہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کونسل نے حکومت سے اپنے مطالبے کو دہرایا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 175-A میں ترمیم کرے تاکہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں ججوں اور دیگر ممبران کی مساوی نمائندگی کی جاسکے۔

    پاکستان بارکونسل کے اجلاس میں کونسل نے مزید فیصلہ کیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال اور سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے حوالے سے آل پاکستان وکلاء کے نمائندوں کا ایک کنونشن منعقد کیا جائے گا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

    عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

    لندن:عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا،اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر میں 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی ہوئی ہے۔مگرپاکستان میں تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جارہی ہیں

    برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 3.72 ڈالر کمی کے بعد 83.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
    برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.61 ڈالر کمی کے بعد 89.22 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق فروری میں یوکرین پر روس کے حملےکے بعد یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے جس کی وجہ عالمی سطح پرکساد بازاری کا خوف اور چین میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے خدشات کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی ہے۔

    خیال رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھیں تاہم اب ان میں کمی آرہی ہے۔

    ادھر پاکستان میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق اوگرا میں ڈی ریگولیشن کے پہلےمرحلے سے متعلق اجلاس میں تیل کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

    ترجمان کا کہنا تھاکہ تیل کمپنیوں نے ڈی ریگولیشن سے متعلق اپنا مؤ قف اور تجاویزپیش کیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ اوگرا دوسرے مرحلے میں تیل ریفائنریز اور دیگرشراکت داروں سےبات کرےگا، شراکت داروں سے ڈی ریگولیشن کا روڈ میپ تیارکرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

    ایشیاکپ سپر 4:شانداراورسنسنی خیزمقابلے کے بعدپاکستان نےافغانستان کوشکست دے دی

    دبئی :لاہور : ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کے ارمان پر پانی پھیرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم کے باؤلر نسیم شاہ نے آخری دو گیندوں پر چھکے لگا کر بازی پلٹ دی۔

    ٹاس

    شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کے کپتان محمد نبی ہیں۔

    پاکستان اننگز

    قومی ٹیم کی جانب سے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ افغانستان کے فضل حق فاروقی نے پہلا اوور کرایا۔

    کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے اور بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 20 سکور بنائے اور راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، پاکستان کی جانب سے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو کہ 2 چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 30 رنز بناکر فرید احمد کی گیند پر ابراہیم زدران کو کیچ دے بیٹھے۔

    افغانستان اننگز

    پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ نسیم شاہ نے پہلا اوور کرایا، رحمان اللہ گرباز 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، حضرت اللہ زازئی نے 4 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور محمد حسنین کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    افغانستان کی جانب سے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر کریم جنت تھے جو کہ 1 چوکے کی مدد سے 19 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے، نجیب اللہ زدران 1 چھکے کی مدد سے 11 گیندوں پر 10 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، ابراہیم زدران 37 گیندوں پر 35 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے کو کیچ دے بیٹھے، محمد نبی صفر پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اس طرح افغانستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 129 رنز بنائے، راشد خان 18 اور عظمت اللہ عمر زئی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 وکٹ اپنے نام کیں، نسیم شاہ، شاداب خان، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

     

    قومی ٹیم

    پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔

    افغانستان پلیئنگ الیون

    پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے والی افغان ٹیم حضرت اللہ زازئی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زردان، نجیب اللہ زردان، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان، عظمت اللہ عمرزئی، مجیب الرحمان، فرید احمد اوت فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

  • ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    ایشیا کپ: سپرفور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی:بھارت ایشیا کپ سے باہر

    دبئی : ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوران سری لنکا نے بھارت پر ’لنکا‘ ڈھا دی، جس کے بعد روہت شرما الیون ایونٹ سے تقریباً باہرہو گئی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اننگز کا آغاز کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا، تاہم حریف باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے بھارتی بیٹنگ کو روکے رکھا۔پہلی وکٹ 11 کے مجموعی سکور پر گری ، راہول 6 پر پویلین لوٹے۔

    ایونٹ میں مسلسل سکور کرنے والے ویرات کوہلی اس بار ناکام رہے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے، اس دوران روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے سکور کو آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف زبردست شارٹس کھیلے۔ بھارتی کپتان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ باری کھیلی اور 110 پر کریز چھوڑ گئے، اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ بنا سکے۔

    مقررہ اوورز بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز بنا سکی، مادھو شانکا نے 3شکار کیے۔

    ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے جارحانہ انداز اپنایا اور ہندوستانی باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی، 97 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کا اختتام چاہل نے کیا، ناسانکا نے 52 رنز کی باری کھیلی، اسالانکا صفر پر پویلین لوٹ گئے، گوناتھیکلے بھی ایک سکور بنا کر چلتے بنے۔ مینڈس نے 57 سکور کیے۔

    لنکن ٹائیگر نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا، راجہ پاکسے 25 اور کپتان شناکا33 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، چاہل نے تین مہرے کھسکائے۔
    اس سے پہلے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تھی

     

     

    سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے روی ایشون کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    سری لنکا اور بھارت دونوں سپر فور مرحلے میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں، سری لنکن ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم اگرآج سری لنکا بھارت کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے مضبوط امیدوار ہوگا جبکہ بھارت کو آج شکست کی صورت میں فائنل میں پہنچنے کیلئے افغانستان کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے سے پہلے ہی دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑے گا۔

    بھارتی ٹیم کی کوشش یہی رہے گی کہ وہ سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں شامل رہے۔واضح رہے کہ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

    فیملی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، عطا تارڑ کے معاف کرنے پر پولیس نے لڑکوں کو رہا کردیا

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اب یہ خبریں‌بھی گردش کررہی ہیں‌کہ چاروں لڑکوں کو تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کیا لیکن عطا تارڑ نے چاروں لڑکوں کومعاف کردیا جس پر لڑکوں کورہاکردیاگیا۔

    دوسری طرف مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ پر ہنسنے کے معاملے میں چار نوجوانوں کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا موقف بھی آگیا۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ کی فیملی کو مونال پر ہراساں کیا گیا۔ مونال پر تعینات سیکیورٹی کی کال پر پولیس مونال پہنچی۔ سیکیورٹی نے شکایت کی کہ چار لڑکوں نے ہلڑبازی کی اور عطاتارڑ کی فیملی کو ہراساں کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عطاتارڑ کے کہنے پرپولیس نے چاروں لڑکوں کو تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کیا۔ بعد میں عطاتارڑ نے چاروں لڑکوں کو معاف کردیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے چاروں لڑکوں کو رہا کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ تھانہ کوہسار پولیس نے عطا تارڑ پر ہنسنے کے جرم میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا اور 24 گھنٹے تھانے میں رکھا۔

  • عمران خان نےبدبو آنے پراپنےساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا

    عمران خان نےبدبو آنے پراپنےساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا

    بہاولپور:عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ بیٹھے پی ٹی آئی رہنما کو دورچلے جانے کا کہہ دیا،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ بہاولپورجلسے میں عمران خان نے اپنے ایک ساتھی رہنما کو منہ سے بدبوآنے پراپنے قریب سے اٹھ جانے کی درخواست کی

    اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پروائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ عمران خان نے رکن قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک سے کہا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے،جس کے بعد فاروق اعظم ملک وہاں سے اٹھ کرچلے گئے

     

    اس حوالے سےوائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا جارہا ہےکہ یہ ھمارے شہر بہاولپور کا پی ٹی آئی ایم این اے ملک فاروق آعظم ھے،جو کامیاب ھونے کے بعد آج نظر آیا ھے۔اس کو عمران خان نے بدبو آنے پر اپنے ساتھ سے اٹھوادیا۔

    اس ٹویٹ کے بعد مزید کہا گیا ہے کہ فاروق اعظم ملک اس معاملے کے بعد وہاں سے چلے گئے اورپھر جلسے میں نہیں آئے ،

    یاد رہے کہ عمران خان کے حوالے سے پھیلائے جانے والے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر سخت تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا ، اگر کچھ ایسا معاملہ تھا بھی تو اس کو خاموشی سے حل کرتے اس طرح بھرے مجمے میں‌ کسی کواس وجہ سے دورجانے کا کہہ دینا کہ آپ کے منہ سے بدبو آرہی ہے یہ توہین کے زمرے میں آتی ہے

  • سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی  يوسفزئی

    سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی يوسفزئی

    شانگلہ:سوات بورڈ کو پشاور منتقل کرنا ہر گز منظور نہیں:مراد علی يوسفزې جو کہ صدر ہیں پاکستان تحریک نظام شانگلہ کے، ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے ،

    مراد علی یوسفزئی صدر پاکستان تحریک نظام شانگلہ کہتے ہیں کہ سوات بورڈ کوپشاور منتقل کرنے کا عمل درست نہیں ، اس سے پشاور سے دور سوات ، شانگلہ اور دیگرمضافات کے طلبا کے لیے جانا بہت مشکل ہے ، سچ تو یہ ہے کہ اس علاقے کے طلباء اپنے ایک سرٹفکیٹ یا DMC کے لیے پشاور نہیں جاسکتے۔

    مراد علی یوسفزئی کہتے ہیں کہ ان حالات کے تناظر میں اسلئے ھم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔مراد علی یوسفزئی کہتے ہیں کہ سوات شانگلہ اور بونیر کے تمام لیڈرشپ سے اس بارے ہر ممکن کوشش کی درخواست کی جاتی ہے کہ خدارا ہمارے ساتھ دیجھے۔

    مراد علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ فقط ان کا مطالبہ نہیں بلکہ سوات ، شانگلہ اوردیگرمضافات کے طالب علموں ، سوشل ورکز اوردیگرسیاسی اورسماجی تنظیموں کا ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ سوات کے طالب علموں کو سوات میں ہی اس قسم کے اتنظامی معاملات حل کرنے کی سہولت دی جائے تاکہ ان کا وقت ، پیسہ اور انرجی ضائع نہ ہو

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ کی امداد کا اعلان

    جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ کی امداد کا اعلان

    ملتان : جہانگیرترین کا سیلاب متاثرین کیلئے10کروڑ کی امداد کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے دس کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے۔

    معروف سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جہانگیر ترین کی جانب سے اتوار 4 ستمبر کو سیلاب متاثرین کیلئے 10کروڑ کی امداد کا اعلان کیا گیا۔دی جانے والی امدادی سامان میں راشن، خیمے، ترپالیں، مچھر دانیاں، خواتین کے حفظان صحت کا سامان اور نقدی شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے کاروباری اور مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔

    جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مشترکا قومی کاوش کی ضرورت ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ تمام امدادی سامان، رقم جہانگیر ترین کے اداروں کے ذریعے سیلاب متاثرین تک پہنچائی جائے گی،

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جہانگیر خان ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 1 کروڑ روپے دے چکے ہیں ۔ تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید تعاون کی پیشکش کی بھی کی تھی جواس اعلان کے ساتھ پوری ہوگئی

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی

    کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی

    کراچی :کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمپیوٹر اور دیگر سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے سوشیالوجی ڈپارٹمنٹ کی لیب کی گارڈر اور سلیب سے بنی چھت گر گئی۔

    وائس چانسلر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ لیب کی چھت گرنے سے سامان کا نقصان ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    رپورٹ کے مطابق واقعے میں دو سے 3 اسپلٹ ایئر کنڈیشن، 24 سے زائد کمپیوٹر اور دیگر سامان مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔

    ادھر دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 30 لاکھ کچے مکانات تباہ ہوگئے، سیکڑوں پکے مکانات بھی رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے، 470 اموات ہوئیں، 8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2010ء کے بعد یہ سب سے بڑا سیلاب ہے، گزشتہ 12 سے 13 روز میں 27 اضلاع کی حقیقت دیکھی، ابھی جیک آباد، گھوٹکی اور کشمور میں نہیں گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں 470 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 314 زخمی ہیں، 30 لاکھ سے زیادہ کچے مکانات تھے، جو نہیں بچے، اگر کوئی مکان گرا نہیں ہے تو وہ رہنے کے قابل نہیں رہا، پکے مکانات بھی کئی جگہوں پر ایسے ہیں جو رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کہیں کوئی کٹ لگانا ہو یا پانی نکالنا ہوگا اس کا فیصلہ محکمہ آبپاشی کریگا، سب سے درخواست کرتا ہوں صبر سے کام لیں، پانی قدرتی گزر گاہوں سے سمندر تک جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر وزیر اپنے اپنے ضلع میں گیا ہے، کوئی ایک کونا نہیں سندھ میں جہاں ہمارا منتخب نمائندہ نہیں پہنچا، جو اپنے گھر سے نکلے گا اس کی کیا کیفیت ہوگی، لوگوں نے غصے کا اظہار کیا لیکن جائز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 16 اگست کے بعد جو بارش ہوئی تھی اُس کی تیاری نہیں تھی، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں، میڈیا نے دکھانا شروع کیا تب لوگوں کو احساس ہوا کہ حالات واقعی خراب ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ جس قسم کی صورتحال ہے میڈیا چینل اب تک وہ نہیں دکھا رہے، میڈیا کو بہت زیادہ درخواست کی تھی تب جاکر کچھ دکھانا شروع کیا، پورا سندھ دریا بنا ہوا ہے، ہر شہر میں دریا کی صورتحال ہے، کئی مقامات پر میری گاڑی روکی گئی لیکن ہم نے لوگوں کو چھوڑا نہیں، جتنا بڑا نقصان ہوا اس میں ہمارے پاس جو سامان تھا ختم ہوگیا۔

    انہوں نے کہا اگست میں معمول سے 700 گنا زیادہ بارش ہوئی، این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو صرف 8 ہزار ٹینٹ دیئے، ایک لاکھ 10 ہزار ٹینٹ سندھ حکومت تقسیم کرچکی ہے، ہم نے مزید 3 لاکھ ٹینٹ کا آرڈر دیا ہے، اسٹاک میں موجود 20 ہزار ترپال تقسیم کرچکے، 30 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ مچھر دانیوں کی تعداد پوری ہوجائے گی۔