Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • پشاور:غیرت کے نام پر دو بہنوں سمیت 3 خواتین قتل

    پشاور:غیرت کے نام پر دو بہنوں سمیت 3 خواتین قتل

    پشاور:نواحی علاقے داودزئی میں بھائی نے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے دو بہنوں سمیت 3 خواتین کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بھائی نے دوستوں کے ساتھ مل کر تینوں خواتین پر فائرنگ کی، ملزم نے غیرت کے نام پر بہنوں کو قتل کیا۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مدعی یاسین نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کے بیٹے امجد نے اپنے دیگر ساتھیوں فرہاد، گل شیر، سید رحمان اور کامران کے ہمراہ اراضیات بابوزئی میں اپنی بہنوں اور ان کی سہیلی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وجہ عناد غیرت کے نام کا بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں لڑکیوں کا ایک لڑکے کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔

    پولیس نے قتل ہونے والی دو لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش اور واقعے کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ایف آئی آر میں دو بہنوں کا بھائی اور اس کے 3 دوستوں کو نامزد کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ غیرت ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس نے وقوعہ سے سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں

  • ضمنی انتخابات: عمران خان نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    ضمنی انتخابات: عمران خان نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

    عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بیک وقت 9 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اغذات نامزدگی جمع کرا کر تاریخ رقم کردی۔

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 9 اپریل کو خاتمے کے بعد عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا تھا، موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے 2 مخصوص نشستوں سمیت 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 ستمبر کو 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تمام 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے عمران خان نے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، یہ ملک تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔

    عمران خان نے جن حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی کراچی اور این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے 2018ء کے عام انتخابات میں بھی بیک وقت 5 حلقوں سے الیکشن جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ تیزی،ہلاکتیں بھی زیادہ ہونے لگیں

    پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ تیزی،ہلاکتیں بھی زیادہ ہونے لگیں

    اسلام آباد:ملک ميں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی، 24 گھنٹوں کے دوران 11 مريض وفات پاگئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک ميں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 624 نئے کيسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا کے 16 ہزار299 ٹيسٹ کيے گئے، مثبت کيسز کی شرح 3.83 فيصد رہی۔

    اس سے قبل جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 353 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور صرف ایک مریض کی موت ہوئی تھی لیکن صرف ایک دن بعد اموات کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ کیسز بھی دوگنا بڑھ گئے۔

    چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار

    پاکستان میں وبا کے آغاز سے اب تک 15 لاکھ 61 ہزار 579 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس وقت 9 ہزار 256 کیسز ایکٹو ہیں، کورونا سے اب تک 30 ہزار 520 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 803 ہے۔

    کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد،673 نئے کیسز رپورٹ

    دوسری طرف چین میں کورونا وائرس کے وار دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے سیاح مشکل سے دوچار ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق چین کے سیاحتی مقام سانیا جنوبی جزیرے ہینان میں 10 لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ جہاں ایک ہی دن میں 483 کورونا کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جس کے فوری بعد حکومت حرکت میں آئی اور شہر سے باہر جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت بھی بند ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ سیاح اگر جانا چاہئیں تو انہیں سخت پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جس میں ایک ہفتہ کے دوران 5 پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھا نا ہوگی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی تک سیاحوں کو 50 فیصد رعایت کی پیشکش کریں۔

    ادھرچین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جانوروں سے پھیلنے والے نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔اب تک شان ڈانگ اورہینان صوبے سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے نمونے حاصل کئے گئے۔

    کورونا سے اموات میں اضافہ

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں اور اس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم نے امارات میں حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

    دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور قریبی برادرانہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا۔

    گفتگو کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے حالیہ اماراتی اعلان کا خیرمقدم کیا۔

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔شہبازشریف نے قطری شہزادے کو سلام کہا اورپھراس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، قطر میں موجود 2 لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان

  • برٹش ائیرویز کی اسلام آباد کے لئے پروازیں بحال

    برٹش ائیرویز کی اسلام آباد کے لئے پروازیں بحال

    اسلام آباد:برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے اسلام آباد کیلئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ترجمان برٹش ائیرویز کےمطابق آج سے لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کررہے ہیں۔ برٹش ایئرویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    برٹش ایئرویز نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر 6 جون کو فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

    پاکستان کیلئے برٹش ایئر ویز کی براہِ راست پروازوں کا 10 سال بعد 2019ء میں آغاز ہوا تھاجو کہ کرونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ برطانوی ایئر لائن کی پہلی پرواز 1976ء میں اسلام آباد آئی تھی۔

     

     

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق برٹش ایئرویز کو معاہدے کے تحت سی اے اے کو ایروناٹیکل چارجز ادا کرنا ہوں گے۔برٹش ایئرویز کے طیارے کو پاکستان کی حدود میں دیے گئے فلائٹ روٹس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہوگا اور دوران پرواز جہاز میں کسی بھی قسم کے جنگی سامان یا جاسوسی کے آلات رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    فلائٹ کی منسوخی یا تاخیر سے متعلق برٹش ایئرویز انتظامیہ کو پیشگی اطلاع دینا ہوگی۔واضح رہے کہ برٹش ایئرویز نے دو ماہ قبل لندن اور اسلام آباد کے درمیان فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا۔

    برٹش ایئر ویز کی لندن سے براہِ راست اسلام آباد کے لیے پرواز آج رات روانہ ہو گی۔برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی دو پروازیں اسلام آباد پہنچیں گی۔شیڈول کے مطابق برٹش ایئر ویز کی لندن سے پہلی براہِ راست پرواز بی اے 261 آج رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی جو شیڈول کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

  • معروف اینکرعامرلیاقت کی قبرکشائی کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع

    معروف اینکرعامرلیاقت کی قبرکشائی کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع

    کراچی :سندھ ہائی کورٹ نے معروف اینکر عامر لیاقت مرحوم کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کیخلاف حکم امتناع میں 10 دن کی توسیع کردی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت کے ورثا کی درخواست نمٹا دی ہے، اور عامرلیاقت کی قبرکشائی اورپوسٹ مارٹم کیخلاف حکم امتناع میں دس دن کی توسیع کردی ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار جوڈیشل میجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔

    پوسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹرعامرلیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہو گی

    کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے شہری کی دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسم کے اندرونی حصوں کا جائزہ لیے بغیر موت کا تعین نہیں ہوسکتا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ مرحوم کے ورثا کو کسی پر شبہ نہیں اور وہ پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے ہیں۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جس کو سنادیا گیا۔عدالت نےعامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف عامرلیاقت کے بیٹے احمد عامر اور بیٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

    عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    عامر لیاقت کے بچوں کی جانب سے دائر درخواست کے ساتھ ایک فتویٰ بھی منسلک کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قبر سے لاش کو نکالنا غیر شرعی ہے اور ایک تکلیف دہ عمل ہے۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کا قتل بھی ایک ہائی پروفائل کیس تھا، لیکن ورثاء کے انکار کے بعد ان کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔

    عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ نے بھی اپنے مرحوم شوہر کے پوسٹ مارٹم کی درخواست کردی تھی، دانیہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ شاہ پوسٹ مارٹم کیس میں فریق بن گئی ہیں۔

    عامرلیاقت کا ڈرائیورگرفتار: پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردیں

    عدالت کےروبرو دانیہ شاہ کے وکیل نےکہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں دوران سماعت سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ نہیں لکھی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوسٹ مارٹم فیملی کے جذبات کا معاملہ نہیں بلکہ قانونی ضرورت ہے۔

  • روس اور ایران  کے درمیان توانائی تعاون کے بڑے منصوبے پرمعاہدہ ہوگیا

    روس اور ایران کے درمیان توانائی تعاون کے بڑے منصوبے پرمعاہدہ ہوگیا

    تہران :روس اور ایران کے درمیان توانائی تعاون کے بڑے منصوبے پرمعاہدہ ہوگیا ہے اور اس حوالے سے روسی اور ایرانی میڈیا اسے بڑی کامیابھی قرار دے رہے ہیں ، یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا جب یورپ اور نیٹو کے دیگرممالک کےساتھ امریکہ روس کو نیچا دکھانے کے چکروں میں ہیں

    :ایران اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے تقریبا 40 ارب ڈالرز مالیت کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    ایرانی وزارت تیل کی خبرایجنسی سے جاری بیان کےمطابق ایران کی نیشنل آئل کمپنی اور روسی کمپنی گیز پروم (Gazprom) کے سی ای اوز نے مفاہمتی یاداشت پر آن لائن تقریب کے دوران دستخط کیے.

    ایرانی حکام کے مطابق روسی کمپنی, کیش آئی لینڈ، شمالی فارس سمیت 6 گیس فیلڈز کی ترقی میں مدد کرے گی، ایل این جی منصوبوں کی تکمیل اور گیس برآمد پائپ لائنوں کی تعمیر میں بھی شامل ہوگی.

    خیال رہے کہ ایران کے پاس دنیا میں گیس دوسرے سے بڑے زخائر موجود ہیں لیکن امریکی پابندیاں ایران کے گیس نکالنے کی ٹیکنالاجی اور ایکسپورٹ میں سست روی کا سبب بنی ہوئی ہے۔

    قابل ذکر ہے کہ روسی صدر شام کے امن عمل سے متعلق ایران، روس اور ترکی کے ساتویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔ تہران سربراہی اجلاس میں شام کے مسائل، دہشت گردی منجملہ داعش اور پی کے کے، کے خلاف مہم اور شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی جیسے مسائل پر گفتگو ہو گی۔

  • یہ پہلی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا، تیمور سلیم جھگڑا

    یہ پہلی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا، تیمور سلیم جھگڑا

    پشاور:تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ یہ پہلی وفاقی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

    خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے لوگوں کو صحت کارڈ کے پینل سے نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک این ایف سی کے ذریعے ہمیں قبائلی اضلاع کا پیسہ نہیں ملتا ہے۔

    تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت نے سب سے زیادہ قبائلی اضلاع کو سنبھالنے کے لیے کوشش کی، یہ لوگ 785 ارب روپے سے 954 ارب روپے تک وفاقی تنخواہ لے کر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے گزشتہ 3 سال میں قبائلی اضلاع کا بجٹ بڑھایا گیا، یہ پہلی حکومت ہے جس نے قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا۔

    خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے بھی ہم نے مفتاح اسماعیل سے بات کی، ہم چاہتے ہیں کہ ایم او یو سائن کرنے کی پوزیشن میں آئیں۔

  • خام تیل کی یومیہ پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ:اس کےباوجود طلب میں اضافہ

    خام تیل کی یومیہ پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ:اس کےباوجود طلب میں اضافہ

    ریاض :سعودی عرب میں دو سال کے دوران خام تیل کی یومیہ پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے رواں برس مارچ کے مہینے سے یومیہ 7.235 ملین بیرل خام تیل برآمد کرنا شروع کیا ہوا ہے جو دو برس کے دوران روزانہ کی بنیاد پر برآمد کیا جانے والا سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے کا ایک ریکارڈ ہے۔ یہ بات مشترکا ڈیٹا انیشیئیٹو (جودی) نے اپنے حالیہ جائزے میں بتائی ہے۔ جودی کے مطابق رواں برس اپریل کے دوران سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

    سعودی عرب کی، جو پوری دنیا میں سب سے زیادہ خام تیل برآمد کرنے والا ملک ہے، اپریل میں خام تیل کی پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سعودی عرب نے اپریل میں 10.441 ملین بیرل خام تیل روزانہ کی بنیاد پر نکالا جبکہ مارچ میں روزانہ 10.300 ملین بیرل خام تیل نکالا جا رہا تھا۔

    سعودی میڈیا کاکہنا ہے کہ اس سلسلے میں سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ سعودی عرب روزانہ کی بنیاد پر خام تیل کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ یومیہ ایک ملین بیرل سے زیادہ پیداواری صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ 2026ء کے اواخر یا 2027ء کے آغاز تک روزانہ کی بنیاد پر 13 ملین بیرل سے زیادہ خام تیل نکالا جانے لگے گا۔

    واضح رہے کہ اوپیک پلس معاہدے میں شامل سعودی عرب اور دیگر ممالک نے یوکرین پر حملے کے تناظر میں لگائی جانے والی مغربی پابندیوں کے نتیجے میں روسی خام تیل کی فروخت پر اثرات کے باعث اپنی تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق کیا تھا۔

    رواں برس اپریل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی سعودی عرب کی 2021ء میں 3.2فیصد کی شرح سے بڑھنے والی اقتصادی ترقی کو 2022ء میں خام تیل کی بلند پیداوار اور قیمتوں کے سبب 7.6 کی شرح تک بڑھا دیا تھا۔

  • صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی  نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے الیکشن ترمیمی بل دستخط کیے بغیر واپس بھجوا دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے اس بل کودستخط نہ کرنے کے ساتھ ساتھ دستخط نہ کرنے کی وجوہات بھی بیان کی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صدرمملکت نے الیکشن ترمیمی بل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا بھی ذکر کیا ہے

    الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022 کےبعدنیب ترمیمی بل 2022 بھی کثرت رائے سے منظور

    الیکشن ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرتا رہا ہوں، ادراک ہے کہ آئین پاکستان اِس بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود اسے قانون کی شکل دے دے گا، بحیثیت صدر پاکستان مجلس شوریٰ کے منظور کردہ بل پر دستخط نہ کرنا میرے لیے ذاتی طور پر ایک تکلیف دہ امر ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک ہوں، تمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اِس معاملے کی پیروی کرتا رہا ہوں۔

    صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے درمیان سرد جنگ برقرار،نیب اور الیکشن ترمیمی بلزواپس…

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ٹیکنالوجی ‘ہمیشہ سے متنازعہ’ اور چیلنج شدہ انتخابی عمل میں ابہام، اختلاف اور الزامات کو کم کر سکتی ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال انتخابی عمل میں شفافیت لانے، انتخابی مرحلے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت، سیاسی اعتماد کی فضا قائم کرنے، اور تقسیم کے عمل کو کم کرنے میں مدگار ثابت ہو گا، ٹیکنالوجی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ہمارے اب تک کے ادھورے خواب کو پورا کر سکتی ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان مستقبل میں تیزی سے کامیابی کی طرف بڑھے، آج کے مسائل کو صرف ماضی کے تجربات کی روشنی میں ہی حل نہیں کرنا چاہئے بلکہ جدید اور نئے سائنسی طریقوں کو بھی بروئے کار لانا چاہیے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے اپنے دلائل اور خیالات قلم بند کرنا چاہتا ہوں، مجوزہ قوانین کی نوعیت رجعت پسندانہ ہے، ٹیکنالوجی، خاص طور پر ای وی ایم ، کو جب موثر طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو اس میں بہت سے مسائل کا حل موجود ہے جو روایتی طریقوں میں درپیش آتے ہیں۔

    وفاقی کابینہ اجلاس،دہری شہریت والوں کوالیکشن لڑنے کا حق دینے کا آئینی ترمیمی بل…

    انہوں نے کہا کہ اس بات کا پورا ادراک ہے کہ پارلیمان کے دونوں اطراف میں اعتماد سازی کے فروغ اور شراکت داروں کی وسیع تر شمولیت کے بغیر اصلاحات ممکن نہیں، ایسا اب تک کیوں نہیں ہوا اور رائے سازوں اور فیصلہ سازوں کی جانب سے اس عام فہم چیز کو نظر انداز کیوں کیا گیا، یہ میرے لئے ایک معمہ رہے گا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اس طرح کے بہت سے مُشکل فیصلوں کا ہمیں مستقبل میں بھی سامنا رہے گا، تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں صحیح فیصلے کرتی ہیں وہ ترقی کی منازل تیزی سے طے کرتی ہیں اور جو ایسا نہیں کر پاتی وہ مواقع ضائع کرتی ہیں جو اُنہیں بلندی اور کامیابی کی طرف لے جا سکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومتوں اور پارلیمان کو دو چیزوں کا انتخاب کرنا ہوگا، ہم ماضی کو اجازت دی سکتے ہیں کہ وہ پاکستان کو پستی کی طرف لے جائے، ماضی کے تجربات اور آج کی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم پاکستان کے روشن، ترقی پسند اور متحرک مستقبل کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔