Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ،عمران خان کےفیصلے پرمکمل عملدرآمد ہوگا۔: پرویزالٰہی

    اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ،عمران خان کےفیصلے پرمکمل عملدرآمد ہوگا۔: پرویزالٰہی

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو مبارک ہو، آج عدالت نے گورنر کی آئین شکنی کا راستہ روک دیا، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں منتخب حکومت پر شب خون کی کوشش ناکام ہوگئی ہے، امپورٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ گورنر نے آرٹیکل 58(2) بی بحال کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا راستہ روک دیا گیا ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ حتمی ہے، عمران خان کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔

    لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو بحال کردیا

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے، ہم امپورٹڈ حکومت کو عوام کے کٹہرے میں پیش کریں گے اور حتمی فیصلہ عوام کا ہو گا، گورنر کے خلاف آج صوبائی اسمبلی کی قرارداد اہمیت کی حامل ہے، اس قرارداد کی روشنی میں صدر سے درخواست کر رہے ہیں کہ گورنر کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

    ہیکر پھر میدان میں، آڈیوز، ویڈیوز کی برسات پنجاب ،کٹا کھل گیا،پرویز الہی فارغ۔

    یاد اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

    گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے دوبارہ سماعت کا آغاز کیا تو بیرسٹر علی ظفر نے پرویز الٰہی کا دستخط شدہ بیان حلفی جمع کرا دیا، مونس الہی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

  • 60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں مسلح شخص نے ایک مصروف شاہراہ پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل اور 4 کو زخمی کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت میں مسلح ملزم نے ایک مصروف مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور خود ایک ہیئر سیلون میں جاکر چھپ گیا۔

    ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد…

    پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی عمر 60 سے 65 سال کے درمیان ہے تاہم قتل کے محرک کا اب تک معلوم نہ چل سکا۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔مسلح ملزم کی فائرنگ میں 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 شدید زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    پولینڈ سےبغیراجازت پاکستان منتقل کیےگئےبچے بازیاب

    فائرنگ کے وقت علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور راہگیروں نے دکانوں میں گھس کر شٹر بند کرکے اپنی جانیں بچائیں۔ ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    بینظیربھٹو کی استاد اورکانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل انتقال کرگئیں

    ادھر حکام نے گرفتار مشتبہ شخص کے بارے میں مزید کوئی معلومات جاری نہیں کیں، مقامی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور فرانسیسی شہری ہے جس نے ایک سال قبل بھی مہاجرین کے مرکز پر حملہ کیا تھا۔

  • کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ العمل

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ العمل

    لاہور:کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ العمل ہوگیا ہے، اس حوالے سےکرکٹ کی دنیا کے ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ ڈھانچہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کےلیے کوئی خاطرخواہ فائدے مند نہیں ہورہا تھا ،کرکٹ ذرائع نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ اس حوالےسے پچھلے کئی ہفتوں سے بیک دی ڈور مشاورت چل رہی تھی اور وزیراعظم شہبازشریف بھی کچھ یہی چاہتے تھے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بیک دی ڈور مشاورت کے مکمل ہونے کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہٹایا گیا اور پھر سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو پھر سے چیئرمین لگا دیا گیا،جنہوں نے آتے ہی بڑے فیصلے کردکھائے، فیصلوں کے عمل درآمد کےبعد اب پی سی بی کا موجودہ سیٹ اپ بھی ختم ہوگیا ہے اور موجودہ چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کسی قسم کے اختیارات نہیں رکھتے ہیں

    رمیز راجہ کوچیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹانے کے ساتھ ہی پہلے والے تمام شعبہ جات کی سرگرمیاں بھی فی الحال ڈی نوٹیفائیڈ کردی گئیں ہیں ،

    پی سی بی کا موجودہ سیٹ اپ اور آئین 2019 میں تشکیل دیا گیا تھا جس کے تحت چیف ایگزیکیٹو آفیسر کا عہدہ آئین کا حصہ بنایا گیا تھا جس سے بورڈ کے انتظامی امور کلی طور پر سی ای او کے پاس آگئے تھے۔

    اس سے قبل 2014 کے آئین میں سی او او کا عہدہ تھا جبکہ زیادہ اختیارات چیئرمین کے پاس تھے۔

     

     

    پی سی بی کے گزشتہ نافذالعمل آئین کی سب سے اہم بات چھ صوبائی کرکٹ بورڈز کے تین ارکان بورڈ آف گورنرز کے ممبر تھے جبکہ دو ارکان وزیر اعظم نامزد کرتے تھے اور تین ارکان آزاد حیثیت سے نامزد تھے جن کا تعلق کارپوریٹ اداروں سے تھا۔ اس آئین میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ختم کردیا گیا تھا جبکہ 2014 کے آئین میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں بورڈ کا حصہ تھیں اور ان کے چار اراکین بورڈ آف گورنرز کا حصہ تھے۔

    وزیر اعظم نے 2019 کے آئین کو ختم کرکے 2014 کے آئین کی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ آئین کے خاتمے کے ساتھ پی سی بی کا موجودہ سیٹ اپ بھی ختم ہوگیا ہے اور موجودہ چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کسی قسم کے اختیارات نہیں رکھتے ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھا گیا تھا، جس کو متعلقہ وزارت نے کابینہ اراکین میں سرکولیٹ کردیا گیا ہے۔

    کابینہ کی منظوری کے بعد 14 رکنی کمیٹی پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔کمیٹی کے ارکان میں شاہد آفریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔کمیٹی پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کیلئے 120 روز میں اپنا کام مکمل کرے گی۔

    دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی سی بی کے 2014 والے آئین کو بحال کرکے 2019 کا آئین منسوخ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل رمیز راجا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کا ارسال کی گئی تھی جبکہ گورننگ بورڈ ممبرز کیلٸے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام سمری میں تجویز کیے گٸے تھے۔

  • زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی طرح قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری، گوادر اور جیوانی میں گیارہ، پسنی میں 13، دالبندین میں 1، نوکنڈی میں پانچ، خضدار اور لسبیلہ میں بالترتیب 7 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ چند روز صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    ادھر آج بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث قومی ایئر لائن کی پراوزوں میں تاخیر کا امکان ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی رات کی بین الاقوامی آپریٹ پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منتقلی مسافروں کو طویل انتظار سے بچانے کے لیے کی گئی ہے، منتقلی عارضی ہے، دھند کم ہونے پر صورتحال معمول پر آجائے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا، مسافر پروازوں کی معلومات کے لیے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند دن سے شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں، لاہور ایئرپورٹ پر صبح کے اوقات میں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تھی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

     

  • ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پرلیونل میسی کی تصویرہوگی

    ارجنٹینا:ورلڈ کپ کی جیت:میسی اپنی قوم کا ہیرو:کرنسی نوٹ پر لیونل میسی کی تصویر ہوگی ،اطلاعات کے مطابق دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کی تصویر اب ارجنٹائن کے کرنسی نوٹ پر بھی نظر آئے گی۔

    لیونل میسی جو ارجنٹائن میں پہلے ہی انتہائی پسندیدہ شخصیت ہیں، اپنے ملک کو 36 سال بعد ورلڈ کپ جتوانے کے بعد مزید مقبول ہوگئے ہیں، اتوار کو دوحہ میں فرانس کو شکست دینے کے بعد سے ارجنٹائنی قوم کا جشن تا حال جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کا مرکزی بینک قومی ہیرو کو انکے شایان شان شاندار قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر کو کرنسی نوٹوں پر چھاپنے پر غور کررہا ہے۔

    میسی کی تصویر والے ایک ہزار پیسوبل مالیت کے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم ارجنٹائن کی حکومت یا مرکزی بینک نے لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ کو جاری کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔خیال رہے ارجنٹائن کی ٹیم نے قطر میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے ہرایا تھا۔

    35 سالہ لیونل میسی نے نہ صرف میگا ایونٹ میں سات گول کیے بلکہ فائنل جیسے اہم میچ میں بھی انہوں نے دو گول اور پینالٹی کک پر ایک گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، میسی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے طور پر گولڈن بال کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

  • لڑکیوں کے خطرناک سیریل کلر چارلس سوبھراج 19 سال بعد رہا

    لڑکیوں کے خطرناک سیریل کلر چارلس سوبھراج 19 سال بعد رہا

    کٹھمنڈو: نیپال میں عدالت نے سیاح لڑکیوں اور لڑکوں کے خطرناک سیریل کلر چارلس سوبھراج کو 19 سال بعد رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیپال کی سپریم کورٹ نے سیریل کِلر چارلس سوبھراج نامی فرانسیسی شہری کی رہائی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیدی کو مسلسل جیل میں رکھنا انسانی حقوق کے خلاف ہے۔عدالت نے کہا کہ چارلس سوبھراج کے خلاف کوئی اور کیس زیر التویٰ نہیں ہے تو یہ عدالت اس کی رہائی اور 15 دنوں کے اندر اس کی ملک واپسی کا حکم دیتی ہے۔

    واردات کر کے پیسے منشیات میں اڑانے والا ملزم گرفتار

    چارلس سوبھراج کو دنیا بھر میں ’سانپ‘ اور ’بکنی کِلر‘ کے ناموں سے جانا جاتا ہے، اس پر ہالی ووڈ میں فلم اور نیٹ فلیکس سیریز بھی بنی، اس پر ایشیا میں 20 سے زیادہ نوجوان سیاحوں کو قتل کرنے کا الزام تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ سوبھراج نے 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں سیاحوں کے مسلسل قتل کیے، آج جمعرات کو اسے کھٹمنڈو کی سینٹرل جیل سے رہا کیا جانا ہے۔

    بدنام زمانہ 78 سالہ قاتل کو نیپال کے دارالحکومت میں ایک امریکی خاتون کونی جو برونزیچ اور اس کے کینیڈین سیاح دوست لارینٹ کیریری کے قتل کے جرم میں 20،20 سال کی دو عمر قیدوں کی سزا ہوئی تھی، خیال رہے کہ نیپال میں عمر قید کی سزا 20 سال ہے۔

    غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیکا کیس،عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ کی درخواست پر…

    چارلس سوبھراج نے پورے ایشیا میں کم از کم 20 نوجوان مغربی سیاحوں کو ان کے کھانے پینے کی چیزوں میں نشہ آور چیز دے کر قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، تاہم نیپال میں 2004 میں پہلی بار وہ عدالت میں مجرم پایا گیا۔تھائی لینڈ نے سب سے پہلے 1970 کی دہائی کے وسط میں پٹایا کے ساحل پر 6 خواتین کو منشیات دینے اور قتل کرنے کے الزام میں اس کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

    عمران خان حملہ کیس، مرکزی ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    سوبھراج کو ’دی سرپنٹ‘ (سانپ) کے نام سے اس لیے جانا جاتا تھا کیوں کہ وہ پکڑ سے بچنے کے لیے اپنا بھیس بدلنے، جیل سے فرار ہونے، دوسری شناختیں اختیار کرنے، اور نوجوان خواتین کو اپنی جانب راغب کرنے میں بہت ماہر تھا۔ وہ 1980 کی دہائی کے وسط میں بھارت کی ایک جیل سے محافظوں کو نشہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا۔ بعد میں اسے پکڑا گیا اور 1997 تک نئی دہلی کی سب سے زیادہ حفاظت والی تہاڑ جیل میں قید رکھا گیا، جہاں اس نے 20 سال قید کاٹی۔ اس کے بعد وہ ستمبر 2003 میں کھٹمنڈو کے ایک کیسینو میں دوبارہ سامنے آیا۔

  • ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں: شاہد آفریدی

    ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں: شاہد آفریدی

    لاہور:ٹیم میں کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں:اطلاعات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں بابر اعظم کی بطور کپتان تبدیلی حل نہیں بلکہ کپتان کے مائنڈسیٹ کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

    لاہور قلندرزنے حارث رؤف اور فخر زمان کو بھی گاڑیاں تحفے میں دے دیں

    انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست پر نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئےسابق کپتان نے کہا کہ کپتانوں کو ہٹانا مسائل کا حل نہیں ہے، اصل مسئلہ کپتانوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے اور کپتانوں کا مائنڈ سیٹ ہماری مینجمنٹ تبدیل کرے گی کہ تاکہ واضح ہوجائے کہ ہم اپنے کپتان سے کیسا مائنڈ چاہتے ہیں۔

    رونالڈو ورلڈ کپ کی بدترین الیون میں شامل

    شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مینجمنٹ کو ٹیم کو ٹاپ پر لے کر جانا ہے تو ٹیم کو بابر اعظم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگاکیوں کہ میرے نزدیک یہ صرف بابر اعظم کی ہی غلطی نہیں یہ کھلانے والی مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑی جو اس وقت ٹیم میں موجود ہیں ان کی بھی ہے۔

    شمالی کوریا کی بڑھتی فوجی قوت،امریکہ اورجنوبی کوریا کی جنگی مشقیں،امریکہ نے بی 52…

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جنہوں نےاس ٹیم کو کھلانا ہے انہوں نے اس حوالے سے پلان بنانا ہے، ایک ایسا پلان جو کپتان کو یہ بتائے کہ ہمیں کس لیول کی کرکٹ کھلاڑیوں سے چاہیے لہٰذا اگر بابر کو اکیلے اس چیز کیلئے مورد الزام ٹھہرایا جائے تو میرے نزدیک غلط ہے۔

  • محمد عامر ذوالفقارآئی جی پولیس پنجاب تعینات:نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    محمد عامر ذوالفقارآئی جی پولیس پنجاب تعینات:نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

    وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کی تبدیلی اور نئی آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عامر ذوالفقار آئی جی پولیس پنجاب تعینات کردیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےعامرذوالفقارکی تعیناتی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

     

    گریڈ21 کے عامرذوالفقار ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اے این ایف تعینات تھے۔ عامرذوالفقارآئی جی پولیس اسلام آبادبھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے، انہوں نے طویل چھٹی کے بعد چارج چھوڑنے کی سمری سیکرٹری سروسز کو ارسال کردی ہے۔فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ نے بطور ایڈوائزر پولیس نامزد کیا تھا اور اب فیصل شاہکار ایڈوائزر پولیس کا عہدہ سنبھالیں گے۔

     

    دوسری طرف وفاقی حکومت نے سیاسی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی اقدام کے تحت وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔

     

     

     

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن وامان قائم رکھنے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    متعلقہ حکام کو وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔

  • صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    صدرمملکت عارف علوی سےاوآئی سی کے نمائندہ برائےسائنسی تکنیکی تعاون کی ملاقات

    اسلام آباد:صدر عارف علوی سے او آئی سی کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آو ائی سی کایہ پلیٹ فارم کامسٹیک افغانستان میں طلباء کو آن لائن اور ریکارڈ شدہ تعلیم فراہم کرے،

    70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

    اس موقع پر او آئی سی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ریکارڈ شدہ اسباق اور تربیتی کورس افغان طلباء کو تعلیم فراہم کرنے کیلئے مفید ثابت ہو سکتے ہیں،پاکستان ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی ماڈیولز اور آن لائن تعلیمی خدمات بھی پیش کر سکتا ہے ، اقدامات سے افغانستان کو درپیش تعلیمی سہولیات کی کمی پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے،

    فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن سے شکست،فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    صدر مملکت عارف علوی نے اس موقع پر دیگر اسلامی ممالک میں سائنس و زراعت کے شعبوں میں بہترین طریقوں کو مثال بنانے اور پاکستان میں ان کی نقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل سکلز پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کرنے اور روزگار حاصل کرنے کے قابل بنانے کا ایک کامیاب ماڈل ہے،

    عارف علوی نے مزید کہا کہ ڈیجی اسکلز پروگرام کو دوسرے مسلم ممالک میں نقل کیا جا سکتا ہے ، صدر مملکت نے قازقستان کے طلباء کو 20 فیلو شپس/اسکالرشپس دینے کے اقدام کو سراہا،صدر مملکت نے فلسطین کے طلباء کے لیے 500 خصوصی اسکالرشپس/فیلو شپس کے اقدام کی بھی تعریف کی

  • اینٹی کرپشن؛ گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کےخلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم

    اینٹی کرپشن؛ گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کےخلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم

    لاہور:محکمہ اینٹی کرپشن نے 4 ہزار 397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث افسران کے خلاف جوڈیشل کارروائی کا حکم دے دیا۔محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کے لئے محکمہ ایکسائز کو خط لکھ دیا ہے۔

    اینٹی کرپشن کی جانب سے 4 ہزار397 گاڑیوں کی بوگس انٹری میں ملوث پانچ ڈائریکٹرز سمیت 12 افسران کی نشاندہی کی گئی ہے، اور ان کے خلاف جوڈیشل جوڈیشل کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    دستاویز میں ڈائریکٹر قمر، آصف، رضوان اور سہیل ارشاد کے نام شامل ہیں، جب کہ کلرک عدیل،آی ڈی او ضیغم اور اسکیننگ آفیسر ناصر کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔دستاویز میں انسپکٹرایکسائزعبدالوحید، انسپکٹر شہزاد صفدر، ای ٹی اوعدیل اور ندیم قادر کے خلاف بھی جوڈیشل ایکشن کا حکم دیا گیا ہے۔

    ادھر پاکستان میں پہلے ہی آٹو انڈسٹریز کو بحران کا سامنا ہے ،پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے 10 دنوں کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کر دیا۔ ایس ای سی پی کو آگاہ کردیا گیا۔ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پیر کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف کمیشن کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ کمپنی 10 روز کیلئے اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کررہی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے متعارف کرائے گئے طریقۂ کار کے تحت آٹو انڈسٹری کو بیرون ملک سے ’کمپلیٹلی ناک ڈاؤن‘ کٹس اور کاروں کی دیگر اشیاء درآمد کرنے کیلئے پیشگی اجازت لینے کیلئے کہا گیا تھا۔