Baaghi TV

Tag: اہم ترین

  • عدالتی وقت ختم:دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا

    عدالتی وقت ختم:دانیہ شاہ کا ریمانڈ نہیں لیا جاسکا

    لودھراں :اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی غیر اخلاقی وڈیو لیک کرنے کے کیس میں ایف آئی اے کی تفتیشی افسر پیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکرروانہ ہوگئیں۔

    عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد جاچکے ہیں، ایف آئی اے کی تفتیشی افسرپیشی کے بعد دانیہ شاہ کو واپس لیکر روانہ ہوگئی، دانیہ شاہ کوریمانڈ کے لیے کل پیش کیا جائے گا۔

    سمیع اللہ علیزئی کوٹکٹ دینے پر جے یو آئی ف کابائیکاٹ:

    عامر لیاقت کی اہلیہ کے خلاف شکایت عامر لیاقت کی صاحبزادی نے درج کروائی تھی، عامر لیاقت کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انکے والد کی نازیبا وڈیو دانیہ شاہ نے لیک کی تھی۔

    یاد رہے کہ رات سابق ایم این اے اور معروف اینکر مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ (دانیہ ملک) کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔ انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔ دانیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کی تھیں۔

    ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی تیسری ایلیہ دانیہ شاہ گرفتار

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

    خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین رواں برس 9 جون کو انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے جنوری میں دانیہ ملک سے تیسری شادی کی تھی تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں خلع کی درخواست دائر کر رکھی تھی کہ اسی دوران عامر لیاقت کی بیڈ روم کی کچھ نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن کے حوالے سے عامر لیاقت انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھے، انہوں نے ان ویڈیوز پر روتے ہوئے ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

  • کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر طالبعلم کے قتل کا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

    کراچی :شہرقائد میں پھر خون بہایا جانے لگا ،کراچی یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے طالب علم بلال ناصرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے ایک ملزمان کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

    گزشتہ روز (15 دسمبر کو) این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے چائے خانے پر ڈکیتوں نے دھاوا بولا تھا، اس موقع پر چائے کے ہوٹل پر بیٹھے این ای ڈی کے طالبعلم بلال ناصر نے ایک ڈکیت کو دبوچنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھی کی فائرنگ سے بلال زندگی کی بازی ہارگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بلال ناصر کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں 2 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب مقتول بلال ناصر کی نماز جنازہ دستگیر میں ادا کردی گئی جس میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علموں، مقتول کے دوستوں، عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واقعے کیخلاف این ای ڈی کے طلباء نے یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیا اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کو قرار دیا۔

    احتجاج میں شریک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہفتے کو یوم سیاہ اور پیر کو این ای ڈی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان بھی تعزیت کیلئے مقتول بلال ناصر کے گھر پہنچے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

  • قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    قول و فعل کے تضاد سے نقصان ہی ہوا۔ تجزیہ، شہزاد قریشی

    آج بابائے قوم کے پاکستان اور اس ریاست میں بسنے والوں کے ساتھ کیسا کھلواڑ جاری ہے۔ اقتدار کی لاجواب بندر بانٹ نے ملکی معیشت کا گلا گھونٹ دیا ہے اقتدار میں دوبارہ لائو۔ میری باری تیری باری اور تقرریوں کی بولیاں۔ پلاٹوں کی بندر بانٹ نے وطن عزیز کو اس نہج پر لے آئی ہے کہ مالی دیوالیہ پن منڈیرپر آچکا ہے لیکن الیکشن کرائو نہ کرائو سری لنکا کی تقلید کے نعرے سیاسی ناعاقبت اندیشی اور اہم نوعیت کے مقدمات میں عدالتوں میں التواء ایسے عوامل ہیں جن پر تاحال کوئی قابو و کنٹرول نہ پایا جا سکا۔

    مقتدر حلقوں کو بلاتاخیر وطن عزیز میں جاری اللوں تللوں کو جام کر کے مالیاتی ایمرجنسی لگا کر لوٹ مار میں ملوث شخصیات کو سمری ٹرائل کے ذریعے سزائیں دے کر لوٹا ہوا قومی سرمایہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا۔ بنکوں سے اربوں کے قرضے لے کر معاف کرانے والوں سے قرضے واپس کرنا ہوں گے۔ موجودہ حالات میں الیکشن کی رٹ لگانے والوں کو بھی بلارعایت احتساب کے عمل سے گزار کر اگلے الیکشن کا انعقاد کیا جائے۔ قارئین ان اقدامات کی تجویز عالمی سطح پر ملکی وقار اور ملکی عزت کو مدنظر رکھ کر دے رہا ہوں۔

    میں جمہوری عمل پر یقین رکھنے والا شخص ہوں لیکن وطن عزیز میں جمہوریت کے ڈھنڈورے کو صرف اقتدار حاصل کر نے کا ذریعہ ہی سمجھا گیا ہے۔ مجھے آج ماضی کے وزیراعظم محمد خان جونیجو مرحوم جنہوں نے ضیاء الحق کے مارشل لا میں مہنگی گاڑیوں کا استعمال ملکی معیشت پر بوجھ سمجھ کر تمام سرکاری افسران بشمول ملٹری افسران کے لئے چھوٹی سوزوکی کاروں کے استعمال کی کڑی شرط عائد کر کے معاشی ڈسپلن اور کفایت شعاری کی راہ تو دکھائی تھی لیکن بیورو کریسی اور افسران کو یہ بات ذرا نہ بھائی تھی اور محمد خان جونیجو مرحوم جیسے حقیقت پسند اور شریف النفس شخصیت کو اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے اگر اس وقت سے ہی ایسی معاشی پابندیاں اور سیلف ڈسپلن کی روش کو جاری رکھا جاتا تو آج ہماری حالت یہ نہ ہوتی

    اج ہم مغرب میں سائیکلوں پر سفر کی مثالیں دے کر اقتدار تو حاصل کر لیتے ہیں پھر ہیلی کاپٹروں کو رکشہ ٹیکسی کی طرح زیر استعمال کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی وابستگیوں اور ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر محب وطن ٹیکنو کریٹس، رائٹ مین راٹ جاب کے فارمولے پر مامور کر کے ملک کو معاشی اور سیاسی گرداب سے نکالا جائے۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ۔

    اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی گزشتہ فی لٹر قیمت

    پٹرول کی فی لٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے

    ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے

    مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 83 پیسے

    لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 189 روپے 78 پیسے

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں اگلے 15 روز یعنی یکم سے 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 15 نومبر کو اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اطلاق 16 نومبر سے 30 نومبر تک ہوگا۔

    اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 16 نومبر سے 30 نومبر تک وہی قیمتیں ہوں گی جو آج سے نافذالعمل ہیں۔اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں رد بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے پٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 82 پیسے سستا کرنے کی سمری پیٹرولم ڈویژن کو ارسال کی تھی

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے جس میں 16 دسمبر سے پٹرول 9 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔

  • کراچی:ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ جاری

    کراچی:ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ جاری

    کراچی: ایچ پی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے، جس میں فرنچائز مختلف کیٹگریز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کا انتخاب کررہی ہیں۔پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کایہ عمل دنیا بھر میں پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والے دیکھ رہےہیں

    ڈائمنڈ کیٹگری

    ڈائمنڈ کیٹگری میں سب سے پہلے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کا موقع لاہور قلندرز کو ملا جس نے فخر زمان کو چنا، پھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن کھلاڑی ونڈو ہرا سنگا اور ملتان سلطانز نے ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملر کو منتخب کیا۔
    پلاٹینم کیٹگری

    کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری کی پہلی پک میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کو چنا، پشاور زلمی نے پہلی پک میں سری لنکا کے راجا بکسا کا انتخاب کیا۔نسیم شاہ کو پلاٹینیم کیٹگری میں ملتان سلطانز نے منتخب کیا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا جبکہ اسلام آباد نے ایلکس ہیلز کو برقرار رکھا۔

     

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ کے لیے 433 غیرملکی کرکٹرز نے اپنی آمادگی ظاہر کی، جن میں افغانستان کے راشد خان، مجبیب الر حمان، بنگلہ دیش کے شیکب الحسن، جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملز، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ہالینڈ کے 15 ، اسکاٹ لینڈ کے 10، متحدہ عرب امارات کے 25 اور کینیڈا کے 10 کرکٹرز بھی دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں جب کہ افغانستان کے 43، آسٹریلیا کے 14، بنگلہ دیش کے 28، انگلینڈ کے 139، آئرلینڈ کے 9، نیوزی لینڈ کے 6، جنوبی افریقہ کے 25، سری لنکا کے 60، ویسٹ انڈیر کے 38 اور زمبابوے کے 11 کھلاڑی بھی چناؤ کے خواہش مند ہیں۔

    ڈارفٹنگ میں تمام چھ فرنچائز کے ذمہ داران اور ان کے نامزد کھلاڑی چناؤ کے عمل میں شریک ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، شاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 کھلاڑی برقرار رکھنے کا استحقاق دیا گیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کو دوسری ٹیموں کے کھلاڑی سے تبدیل کا حق بھی میسر آئے گی۔

    ڈرافٹ سے قبل کرکٹرز کی ٹریڈنگ، ٹرانسفر اور برقرار رکھنے کی ونڈوز بند کر دی گئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، اعظم خان، فہیم اشرف، پائول اسٹیرلینگ، کولین منروو کو برقرار رکھا گیا ہے۔

     

     

    کراچی کنگز میں حیدرعلی، شعیب ملک، عماد وسیم، محمد عامر، شرجیل خان، عامر یاسین، قاسم اکرم کو برقرار رکھا گیا ہے۔

    لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، حارث رؤف، ڈیوڈ وائس، عبداللہ شفیق، کامران غلام، ہیری بروک، زمان خان کو برقرار رکھا جبکہ ڈرافٹنگ میں نسیم شاہ کو بھی برقرار رکھا،

    ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ریلی روسو، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ، احسان اللہ، عباس آفریدی

    پشاور زلمی میں بابراعظم، وہاب ریاض، روتھ فورڈ، محمد حارث، عامر جمیل، ٹام کوہلر، سلمان ارشد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں محمد نواز، جوسن رائے، افتخار احمد، محمد حسنین، سرفراز احمد، عامر اکمل، نوین الحق، ویل سمد شامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے چیئرمین پی سی بی کے حالیہ بیان پر احتجاج کرتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب کا بائیکاٹ کردیا ہے۔چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ غیر ملکی پشاور جانے سے گھبراتے ہیں، پشاور اب بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ فلیگ زون ہے۔

    رمیز راجا کی بات پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور اب پی ایس ایل کے سربراہ جاوید آفریدی نے بھی اس بیان پر اپنی ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔کراچی میں پی ایس ایل 8 کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے اور تمام فرنچائزز کے سربراہان اپنے اپنے تھنک ٹینکس کے ہمراہ موجود ہیں لیکن پشاور زلمی کے ساتھ اس کے مالک ہی موجود نہیں۔

    پشاور زلمی کے حکام کا کہنا ہے کہ جاوید آفریدی نے ایونٹ میں شرکت نہ کرکے اپنا خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

  • برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب

    برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب

    لندن:برطانیہ اور چین کے درمیان سفارتی جنگ تیزہوگئی،چین کی وارننگ ،برطانیہ کا دبنگ جواب سامنے آیا ہے ، اس سلسلے میں کہا جارہا ہے کہ چینی سفارت کاروں پر شمالی انگریزی شہر میں ہانگ کانگ کے مظاہرین پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔برطانیہ کا کہناہےکہ چین نے مانچسٹر میں اپنے قونصل جنرل سمیت چھ سفارت کاروں کو برطانیہ سے نکل جانے کا حکم دیا ہے ،جب ان پر شمالی انگریزی شہر میں ہانگ کانگ کے ایک مظاہرین پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

    لبنان میں آئرش فوجی ہلاک

    برطانیہ کے سکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چھ سفیروں نے بدھ کے روز لندن کی طرف سے ان کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے اور اکتوبر کے واقعے پر پولیس کی طرف سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن تک ملک چھوڑ دیا۔

     

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک تحقیقات کا آغاز کیا جب ہانگ کانگر باب چان نے الزام لگایا کہ چینی سفارت کاروں نے اسے "وحشیانہ” سلوک کا نشانہ بنایا – اس پر حملہ کرنے کے لئے اسے اپنے کمپاؤنڈ میں گھسیٹتے ہوئے اپنے سفارتخانے میں لے گئے

    کلیورلی نے مزید کہا کہ لندن میں چینی سفارتخانےکو”انہیں کارروائی کرنےکی آخری تاریخ”سےآگاہ کیا گیا تھا۔”اس تفتیش کے ایک حصے کے طور پر، ہم نے چھ چینی حکام سے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست کی تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جا سکے،””ہماری درخواستوں کے جواب میں، چینی حکومت نے اب ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا ہے،

    ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    یادرہے کہ جمہوریت کے حامی مظاہرین کے دعووں کی حمایت کرنے والی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ان کے دفتر خارجہ نے اکتوبر میں چین کے ناظم الامور یانگ شیاؤ گوانگ کو لندن میں طلب کیا۔ سینئر حکمران کنزرویٹو قانون سازوں نے قونصل جنرل زینگ ژیوان پر الزام لگایا ہے کہ وہ چین کے سب سے سینئر برطانیہ کے سفارت کاروں میں سے ایک ہیں، مانچسٹر کے جائے وقوعہ پر تھے اور پرامن احتجاج کے دوران پوسٹر پھاڑ ڈالے تھے۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا، "دفتر خارجہ کو اب ان لوگوں کا اعلان کرنا چاہیے جو شخصی طور پر فرار ہو گئے ہیں، اور واضح کریں کہ ان کا برطانیہ میں دوبارہ کبھی خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔”

  • اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے درمیان خفیہ سائبرڈیفنس معاہدہ

    اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے درمیان خفیہ سائبرڈیفنس معاہدہ

    لاہور:اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے درمیان خفیہ سائبرڈیفنس معاہدہ ہوا ہے، ابراہم معاہدے پر دستخط کرنے والے خود کو ‘سائبر آئرن ڈوم’ سے لیس کریں گے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق، ایرانی ہیکرز کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے ایک مشترکہ سائبر ڈیفنس پلیٹ فارم کے قیام پر بات چیت کے لیے میٹنگیں کی ہیں،

    لبنان میں آئرش فوجی ہلاک

    اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ گیبی پورٹنوئے نے اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر کان کو بتایا کہ "یہ ایک تاریخی میٹنگ ہے۔ مشترکہ دشمنوں کے خلاف سائبر فیلڈ میں تعاون کے حوالے سے فریقین کا اعلان ہوا ہے اور ان کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ بھی ہوا ہے "۔ پورٹنوئے نے اسے "سائبر آئرن ڈوم” قرار دیا۔ رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز اور اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے تیار کردہ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے حوالے سے اسے عرب دنیا کے لیے بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے

    کہا جارہا ہے کہ دسمبر کے شروع میں اسرائیل اور امریکہ نے ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر اب تک کی سب سے بڑی سائبر مشقیں بھی کی ہیں‌،یہ مشقیں سب سے پہلے امریکی ریاست جارجیا میں واقع یونٹ کے جارجیا سائبر سینٹر میں منعقد کی گئی۔ یہ ساتویں سائبر مشق تھی جو دونوں اتحادیوں نے مشترکہ طور پر شروع کی تھی۔

    ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    اسرائیل کو سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی میں ایک شراکت دار سمجھا جاتا ہے، نومبر کے آخر میں تقریباً 65 مختلف کمپنیوں کے ساتھ اپنے وطن اور سائبر ٹیکنالوجی کی نمائش کرنے والی ایک کانفرنس کی میزبانی بھی اسرائیل نے کی ہے

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    رومانیہ کے سائبر سیکورٹی کے ماہر ایوان کانسٹینٹن ن منعقدہ کانفرنس کے دوران بتایا کہ”میرے نزدیک، اسرائیل ہمیشہ سے بہترین جگہ رہا ہے جب بات سائبر سیکورٹی ٹیکنالوجی میں جدید ترین جدید ترین طریقوں سے آتی ہے۔” اسرائیل کی پرائیویسی پروٹیکشن اتھارٹی نے تصدیق کی کہ جولائی میں ایرانی ہیکرز نے ٹریول بکنگ کی مقبول ویب سائٹس کو نشانہ بنا کر 300,000 سے زیادہ اسرائیلیوں کی معلومات حاصل کیں اور اسے لیک کیا۔

  • ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    ایران اور روس کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدوں پر دستخط

    تہران :روس اور ایران کے درمیان دفاعی تعلقات کی مضبوطی نے مغرب کو پریشان کردیا ہے ، اور اب تازہ ترین اطلاعات میں‌ بتایا گیا ہے کہ ایران میں ہونے والی 13 ویں بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش کے دروان ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی جزیرے کیش میں ہونے والے بین الاقوامی ایرواسپیس نمائش میں ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں مشترکہ تحقیقات، سیٹلائٹ ڈیزائن، مشترکہ پروڈکشن، لانچ اور سیٹلائٹ ٹیسٹنگ کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں.

    خلائی شعبے میں تعاون کی اس تقریب میں ایرانی خلائی ایجسنی کے سربراہ حسن سالاریہ اور روسی خلائے ایجنسی روس کاسموس کے سربراہ یوری بورسوو موجود تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ روس اور ایران مستقبل قریب میں مزید معاہدے کرنے جارہےہیں

    یاد رہے کہ جزیرہ کیش میں ہونے والی اس بین الاقوامی نمائش میں 90 ایرانی کمپنیوں کے علاوہ روس، چین، ایتھوپیا کی مختلف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔ یہ نمائش 13 دسمبر کو شروع مہوئی جو 16 دسمبر تک جاری رہے گی۔

  • حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لیں

    اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ریکوڈک بل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کی ترامیم مان لی ہیں۔ذرائع کے مطابق ریکوڈک سے متعلق قانون سازی پر اتحادی جماعتیں وفاقی حکومت سے مطالبہ منوانے میں کامیاب ہوگئیں۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ وفاقی حکومت غیرملکی سرمایہ کاری بل میں ترامیم پر راضی ہوگئی۔

    مجوزہ ترمیم کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری بل صرف بلوچستان میں صرف ریکوڈک تک محدود ہوگا، ترمیم شدہ غیرملکی سرمایہ کاری بل جمعہ کو سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔حکومتی وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ بل میں وعدے کے مطابق ترامیم کیلئے تیار ہیں۔

    وفد میں وفاقی وزیر ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ مذاکرات میں شریک ہوئے، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع مذاکرات میں موجود تھے، بی این پی مینگل سے ہاشم نوتیزائی، پی کے میپ کے سینیٹر شفیق ترین نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

    ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بل سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا گیا، بطور اتحادی اعتماد میں نہ لینے سے ٹھیس پہنچی، ناراض اتحادیوں کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری بل اٹھارہویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کے مخالف ہے۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا قومی اسمبلی فلور پر کی گئی اپنی یقین دہانی پر قائم ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی 2 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بی این پی مینگل اور جے یو آئی کے وزرا نے ریکوڈک کے معاملے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا، اس معاملے پر اختر مینگل نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا بھی اشارہ دیا۔

  • مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیےمتعدد پروازیں منسوخ:اہم وجہ سامنے آگئی

    مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیےمتعدد پروازیں منسوخ:اہم وجہ سامنے آگئی

    دوحہ: مراکش ایئرلائن کی سیمی فائنل کیلیے متعدد پروازیں منسوخ:اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق مراکش کی قومی ایئر لائن نے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے قطر جانے والے شائقین فٹبال کی متعدد پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا میزبان ملک کی جانب سے پابندیوں کے باعث کیا گیا۔

    ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی…

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جس کے لیے مراکش کی فٹبال فیڈریشن نے 13 ہزار ٹکٹس مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

    جھنگ: آرپی او فیصل آبادکادورہ، پولیس خدمت مرکز شورکوٹ اورسلطان باہو پولیس کمپلیکس…

    ایئرلائن نے قطر میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے اضافی 30 پروازیں دوحہ جانے کی تصدیق بھی کی تھی تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ صرف 14 پروازیں جا سکیں گی۔ بدھ کے روز کی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔مراکش کی قومی ایئرلائن رائل ایئر ماروک کے ترجمان نے صارفین نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔

    گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار

    مراکشی ایئرلائن نے پروازوں کی منسوخی کو قطر کی جانب سے پابندیوں کو ٹھہرایا تاہم رائٹرز نے جب اس صورت حال پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو مراکش کی ایئرلائن اور قطر ایئر ویز نے کوئی جواب نہیں دیا۔