Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایرانی بحری جہاز سے 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال مالیت کی منشیات برآمد

    ایرانی بحری جہاز سے 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال مالیت کی منشیات برآمد

    یمن میں منشیات سے بھرا ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا گیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کی شام مشرقی یمن میں سیکورٹی حکام نےکہا کہ المھرہ گورنری میں کوسٹ گارڈ فورسز نے مشرقی شہر ’’ الغیضہ‘‘ کے ساحل سے ایرانمنشیات سے لدے ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا-

    سعودی عرب نے یمن کی جنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا

    حکام نے بتایا کہ ی پرچم والے ایک بحری جہاز سے 3 ٹن نشہ آور چرس اور 173 کلوگرام ہیروئن پکڑی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آف سکیورٹی اینڈ پولیس اورگورنریٹ میں کریمنل انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرنل احمد علی رعفیت نے بتایا کیا کہ المہرہ کوسٹ گارڈ فورسز نے منشیات کی اس کھیپ کی مالیت کا تخمینہ 7 ارب 900 ہزار یمنی ریال میں لگایا ہے۔

    احمد علی رعفیت نے بتایا کہ قبضے میں لیے گئے جہاز پر ایرانی پرچم اور سات ایرانی ملاح سوار تھے ایرانی ملاحوں سے تفتیش کی جا رہی ہے تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرکے ان ملاحوں کو عدلیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    دوسری جانب ایران نے فوری طور پر بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے پر …

  • ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

    ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

    ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کی چین میں ملاقات

    ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کی چین میں ملاقات ہوئی ہے،چین کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا، دونوں ممالک کے مابین سفارتکاروں کی یہ ملاقات سات برس بعد ہوئی ہے، بیجنگ میں ہونے والی ون ٹو ون ملاقات کے علاوہ چینی حکام کی موجودگی میں بھی ملاقات ہوئی ہے

    تہران اور ریاض نے گزشتہ ماہ چین کی کوششوں سے تعلقات کی بحالی پر اتفاق کر کے دونوں ممالک نے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا، اب ایران اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کی ملاقات اور مختصر ویڈیو جاری ہوئی ہے، شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے ایرانی ہم منصب، حسین امیرعبداللہیان، ساتھ بیٹھنے سے پہلے ایک دوسرے کو سلام کر رہے ہیں۔ملاقات میں تعلقات کی بحالی اور سفیروں کے تبادلے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات اس وقت منقطع کر لیے تھے جب تہران میں اس کے سفارت خانے پر ریاض کی جانب سے ایک شیعہ عالم دین کو پھانسی دینے پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے دوران دھاوا بول دیا گیا تھا۔اس کے بعد مملکت نے ایرانی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر چلے جانے کو کہا جبکہ اس نے تہران سے اپنے سفارت خانے کے عملے کو نکال دیا۔

    سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

    بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

    پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

  • امارات میں 8 سال بعد ایرانی سفیر تعینات

    امارات میں 8 سال بعد ایرانی سفیر تعینات

    ایران نے متحدہ عرب امارات کے لیے 8 سال بعد اپنا نیا سفیر نامزد کردیا۔

    باغی ٹی وی : ایران نے سینئر سفارتکار رضا امیری کو ابوظبی کے لیے سفیر مقرر کیا ہے جو 8 سال بعد متحدہ عرب امارات میں ایرانی سفیر کے طور پر تعینات ہوں گے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ایران کے نئے تعینات کردہ سفیر رضا امیری وزارت خارجہ میں ایرانی تارکین وطن کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    واضح رہےکہ ایران اورسعودی عرب نے بھی 2016 کے بعد اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

  • شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی اپریل میں ماسکو میں ملاقات متوقع

    شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی اپریل میں ماسکو میں ملاقات متوقع

    ماسکو: شام، ترکی، ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ اپریل میں ماسکو میں ملاقات کریں گے۔

    باغی ٹی وی: ترکی اور ایرانی حکام کے مطابق چاروں ممالک کے حکام شام کی جنگ کے باعث برسوں کی جاری کشیدگی کے بعد انقرہ اور دمشق کے درمیان تعمیری رابطوں پر بات چیت کریں گے۔

    روس، یوکرین جنگ 24 گھنٹے میں ختم کروا سکتا ہوں،ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوٰی

    ترکی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو میں 3 اور 4 اپریل کو شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا توقع ہے کہ یہ ملاقات وزارتی سطح کی ملاقاتوں کا تسلسل ہو گی۔

    واضح رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے اتحادی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حوصلہ افزائی پر شام اور ترکی کے حکام نے گزشتہ سال شام کی 12 سالہ جنگ کے باعث کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ملاقاتیں کیں-

    تاہم بشارالااسد نے بعد میں ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ کسی بھی ملاقات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی شام پر ترک افواج قابض ہے اور وہ اس وقت تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک ترکی اپنی فوج واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہو جاتا۔

    روس کے دفاعی نظام نے یوکرین کے داغے گئے امریکی ’ گائیڈڈ میزائل‘ کو ناکارہ …

    نیٹو کا رکن ترکی شام میں 12 سالہ خانہ جنگی کے دوران شامی صدر بشار الاسد کی سیاسی اور مسلح حزب اختلاف کا ایک بڑا حمایتی رہا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ہم آہنگی کی کئی اشارے ملتے ہیں۔

    شام اور ترکیہ کے وزرائے دفاع نے دسمبر میں ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ تاریخی بات چیت کی جنوری میں، ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ فروری میں اپنے شامی ہم منصب سے ملاقات کر سکتے ہیں تاکہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات کی بہتری پر بات چیت کی جا سکے اسد کے اہم اتحادی روس نے بھی ترکیہ کے ساتھ مفاہمت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    حجاب پہننے والی ہندوستانی مسلم پائلٹ،سلویٰ فاطمہ کی کامیابی کا حیرت انگیز سفر

  • ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    ایران اورسعودی وزیر خارجہ کا ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پراتفاق

    ایران اور سعودی وزیر خارجہ نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان رمضان میں ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس کا مقصد دونوں ممالک کےدرمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کےمعاہدے پر عملدرآمد کرنا ہےدونوں ممالک کےوزرائے خارجہ کے درمیان ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ماہ رمضان کے درمیان ہی ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسولؐ پر حاضری

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کی روشنی میں مشترکہ امور پر بات چیت کی جب کہ اس دوران دونوں وزرا نے ماہِ رمضان میں ہی ملاقات پر اتفاق کیا لیکن وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم دونوں کی ملاقات کا امکان اپریل میں ظاہر کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے رواں ماہ کے شروع میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع تعلقات کو بحال کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں ممالک میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا اس معاہدے کے بعد تینوں ممالک کی جانب سے ایک سہ فریقی اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں ہر ملک کی خودمختاری کا احترام اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کیا گیا۔

    رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد

    اس کے علاوہ وزرائے خارجہ کا ایک اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں سفیروں کے تبادلے کے انتظامات اور ان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، سائنس، ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے شعبوں میں تعاون کے لیے 1998 میں دستخط کیے گئے عمومی معاہدے کو فعال کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا-

  • سعودی عرب کا پاکستان کو اقتصادی ریڈ کارڈ

    سعودی عرب کا پاکستان کو اقتصادی ریڈ کارڈ

    سعودی عرب نے پاکستان کو اقتصادی ریڈ کارڈ دے دیا۔ سیاسی اشرافیہ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی اس کی بنیادی وجہ ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز کردہ اصلاحات سے چند منتخب افراد کے مفادات کو پورا کرنے سے گریز کیا جاتا ہے. اسکے ساتھ ہی جن لوگوں کی مقبولیت کا گراف بلند ہے ان کے احتساب کی حقیقت بھی سامنے ہے، ایسے میں سعودی عرب کی جانب سے سے پاکستان کو بلاسود قرضے فراہم کرنے سے انکار کرنا حیران کن نہیں ہونا چاہئے،

    سعودی وزیر خزانہ نے جنوری میں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں کہا، "ہم بغیر کسی تار کے براہ راست گرانٹ اور ڈپازٹس دیتے تھے اور ہم اسے تبدیل کر رہے ہیں۔ ہم کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یہ کہا جا سکے کہ ہمیں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اگر پاکستانی سیاست دانوں کو لگتا ہے کہ اس تبدیلی نے پاکستان کو نکال دیا ہے، تو انہیں اب بہتر معلوم ہونا چاہیے

    ایسے میں پاکستان کی حکمت عملی ایسی ہے کہ جیسے وہ خود کو یقین دلاتے ہیں کہ دنیا انکی مقروض ہے، ایک سوچ یہ بھی تھی کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، دنیا پاکستان کو گرنے نہیں دے گی، جو کہ غلط تھی

    سعودی عرب ان دنوں ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی طرف جا رہا ہے، پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنے کی ضرورت تھی، سعودی ریڈار پر ہم ایک درجہ کم ہو گئے ہیں ، ایران کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی گیم چینجر ہے، سعودی عرب ایران میں سرمایہ کاری بھی شروع کرے گا،علاوہ ازیں ترکی کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا آغاز 2020 میں ہوا تھا ۔ ترکی سمجھ گیا تھا کہ اسے سعودی عرب کے ساتھ ایک بہتراور مضبوط تعلقات بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے تجارت بڑھانے، سعودی عرب سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے اور ان سے براہ راست سرمایہ کاری حاصل کرنے پر توجہ دی

    نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب خود کئی مواقع اور مقامات پر واشنگٹن سے مدد مانگ رہا ہے، اس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا بھی شامل ہے جو امریکہ کے کچھ احسانات سے مشروط ہے

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت؛ پاکستان کیلئے مفید

    ورلڈ بینک 2020 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نظام شمسی سے توانائی حاصل کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔ ملک کے صرف 0.071 فیصد رقبے کو شمسی توانائی کی پیداوار کے لیے استعمال کرنے سے پاکستان کی بجلی کی موجودہ طلب پوری ہو جائے گی۔ یہ صرف ایک مثال ہے کہ پاکستان کو کیا کرنا چاہئے اسکی بجائے جو وہ کر رہا ہے،

    بدقسمتی سے، بدعنوانی، ذاتی مفادات کا تحفظ، مقدس گائے سمیت پورے بورڈ میں قانون کے نفاذ میں ناکامی نے پاکستان کو سرمایہ کاروں کے لیے ناخوشگوار بنا دیا ہے۔ یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ بین الاقوامی میدان میں کوئی دوست نہیں البتہ اتحادی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ دوست اور دشمن دونوں بدل جاتے ہیں۔

    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

  • ایران:مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

    ایران:مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

    تہران: ایرانی عدالت نے مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنادی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق ایران کی عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں مزار پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے دو ملزمان کو جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی ایرانی صوبے فارس کے پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں ملزمان پر قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے اور دہشتگردی کا جرم ثابت ہوا جس پر انہیں عدالت نے سزا سنائی تاہم ملزمان سزا کے خلاف اپیل میں جاسکتے ہیں عدالت نے اسی کیس میں مزید 3 ملزمان کو 5 سے 25 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

    نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل

    گزشتہ سال سال اکتوبر میں ہونے والے حملے میں حملہ آوروں نے ایران کے جنوبی شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مزار میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے مزار پر حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کی تھی وہ افغانستان میں داعش کے نیٹ ورک سے منسلک تھے جہاں سے انہیں ایران میں حملے کی سہولت کاری ملی حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت تاجک شہری کے طور پر ہوئی جسے زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس کا مقصد تحفظ فراہم کرنا تھا،لیکن شرپسندوں نےپولیس کو تشدد کا …

  • سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی  سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

    سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

    سعودی عرب نے ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے یمن میں جنگ کے خاتمےکی راہ ہموار …

    انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی جب لوگ ان اصولوں پر قائم رہیں جن پر اتفاق ہوا تھا، تو میرے خیال میں یہ بہت جلدی ہو سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہو گئے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخاتوں کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ہے دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں طے پایا ہے۔

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے تحت سعودی عرب اور ایران نے آئندہ دو ماہ کے اندر سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔

  • ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی-

    ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    ملاقات میں دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیموں کے درمیان تین سیشن ہو چکے ہیں۔

    پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان پیر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے دونوں وزرا نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر بات کی۔

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    خرم دستگیر کے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، جس کا آغاز وزیر کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا، 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔

    منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ گوادر کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

  • سعودی عرب  کے ساتھ تعلقات  سے یمن میں جنگ کے خاتمےکی راہ ہموار ہوگی،ایران

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سے یمن میں جنگ کے خاتمےکی راہ ہموار ہوگی،ایران

    تہران: ایران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے سے یمن میں جنگ کے خاتمے اور تنازعے کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگی۔

    باغی ٹی وی : ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے جنگ بندی میں تیزی آئے گی، قومی بات چیت شروع کرنے اور یمن میں ایک جامع قومی حکومت تشکیل میں مدد ملے گی۔

    مودی سرکارمیں مسلمانوں پرزمین مزید تنگ،بھارتی میڈیانےہندوستانی پولیس اورگاؤرکشک گٹھ جوڑکا پردہ فاش کر دیا

    اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات تین طرفہ تعاون، پورے خطے اور بین الاقوامی سطح پر اہم ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات کی بحالی مغربی ایشیا اور عالم اسلام پر مثبت اثر ڈالےگی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے جمعہ کے روز ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا جس میں سات سال کی کشیدگی کے بعد، چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

    خلیجی ممالک طویل عرصے سے ایران پر الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ خطے میں خاص طور پر عراق، لبنان، شام اور یمن میں اپنے شیعہ پراکسی نیٹ ورک کی مالی اور فوجی امداد کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں تشدد کے شعلوں کو ہوا دے رہا ہے۔

    سعودی عرب کا”ریاض ایئر” کے نام سے نئی قومی ایئرلائن کے قیام کا اعلان

    یمن 2014 سے ایک میدان جنگ بنا ہوا ہے جہاں دونوں فریقوں کو ایک طرف ریاض اوردوسری طرف تہران کی حمایت حاصل تھی سعودی عرب نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت کی اور ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف عسکری طور پر اس کی حمایت کے لیے ایک عرب اتحاد تشکیل دیا۔

    عرب ممالک اور مغربی دنیا طویل عرصے سے اس دعوے پر قائم ہے کہ ایران حوثی ملیشیا کو ہتھیار فراہم کرتا ہے جو کہ سرحد پار سے حملوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہیں۔

    سفارتی تعلقات کی بحالی کا مطلب تہران کے ساتھ تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں،شہزادہ فیصل