Baaghi TV

Tag: ایران

  • سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط:ایران کوسخت تشویش

    سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط:ایران کوسخت تشویش

    ریاض :سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیردفاع بن والیس نے فوجی اور دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سعودی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔

    دنیا کو کسی فوجی اتحاد کی نہیں بلکہ باہمی تعاون کی ضرورت ہے،سیکرٹری جنرل شنگھائی…

    سعودی وزیر دفاع نے بی اے ای سسٹمز کمپنی کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہیں ٹائیفون جنگی طیاروں اور اس میں استعمال ہونے والے مختلف ہتھیاروں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

    ایک سال میں 2 ارب 33 کروڑ روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے سال 2020 میں ڈھائی بلین ڈالر کے ہتھیار دوسرے ممالک سے خریدے تھے، اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دوسرے ممالک سے بھی کئی بلین ڈالر کے ہتھیار ہر سال خریدے جاتے ہیں۔

    بتایا جائے نیشنل پارک کی زمین پرکرشنگ پلانٹس کیسے لگے؟ سپریم کورٹ

    اعداد و شمار اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب نے 2014ء میں یمن جنگ کے آغاز سے اب تک دفاعی میدان میں نہ صرف بڑے عسکری معاہدے کئے ہیں بلکہ اپنے جنگی جنون سے ملکِ یمن کو آٹھ سال کی مسلسل جنگ میں جھونک کر اُسے بھوک پیاس، ویرانی اور صدی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے دوچار کیا ہے۔

    دوسری طرف ایرانی حکام اس معاہدے پر نظر رکھے ہوئےہیں اور ایرانی وزارت دفاع کی طرف سے اس معاہدے کو خطے عدم استحکام سے تعبیر کیا ہے

  • آسٹریلیا کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

    آسٹریلیا کا ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا کہ حکومت ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران میں افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گی۔

    باغی ٹی وی: آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا 13 افراد اور دو اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا جن میں ایرانی اخلاقی پولیس، باسیج اور 6 ایرانی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ مہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد پھوٹنے والے مظاہروں کو دبانے میں حصہ لیا۔

    امریکا کا روس کے مزید 3 سرکاری اداروں پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

    وونگ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے ڈرون فراہم کرنے پر 3 ایرانیوں اور ایک ایرانی کمپنی پر اضافی مالی پابندیاں عائد کرے گا۔

    قبل ازیںامریکی حکام کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ جمعہ کو روس میں قائم تین اداروں کوبلیک لسٹ کے لیے نامزد کرے گی جو یوکرین میں استعمال کے لیے ایرانی ڈرون کی منتقلی میں ملوث ہیں۔ اس طرح کے اداروں میں ڈرون حاصل کرنے والی روسی فضائیہ اور روسی 924 واں ریاستی مرکز برائے بغیر پائلٹ ایوی ایشن شامل ہیں، جہاں 924 ویں مرکز کے اہلکاروں نے ایرانی ہتھیاروں کو چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایران کا سفر کیا ہے۔

    حکام نے وضاحت کی کہ امریکا ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر بات چیت کے لیے ہم خیال ممالک کے ایک گروپ کو اکٹھا کرنے کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ روس اور ایران سازوسامان، ہتھیاروں کی منتقلی نہ کر سکیں۔

  • ایرانی حکومت کا حجاب کی پابندی پر عمل کرانے والی فورس ختم کرنے کا عندیہ

    ایرانی حکومت کا حجاب کی پابندی پر عمل کرانے والی فورس ختم کرنے کا عندیہ

    تہران:ایران کی حکومت نے ملک میں حجاب کی پابندی پر عمل کرانے والی فورس ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں حالیہ بدامنی میں مبینہ غیر ملکی کردار کے حوالے سے تہران میں منعقدہ تقریب میں ملک پراسیکیوٹر جنرل محمد جعفر منتظری نے خواتین کے حجاب پر عمل کے لئے فورس کر ختم کرنے کا عندیہ دیا۔

    کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار

    محمد جعفر منتظری نے کہا کہ پارلیمان اور عدلیہ دونوں ہی مل کر اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں کہ کیا حجاب قانون میں تبدیلی کی ضرورت ہے؟ایرانی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اخلاقی پولیس کا “عدلیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے اسی جگہ سے بند کیا جارہا ہے جہاں سے اسے ماضی میں شروع کیا گیا تھا۔

    ایران میں اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی کہ ”اخلاقی تحفظ“ کو یقینی بنانے والی اس فورس اور اس کی گشتی یونٹوں کو ختم کر دیا گیا ہے یا نہیں اس کے علاوہ محمد جعفر منتظری نے لباس کے حوالے سے ضابطوں کو ختم کرنے والے قانون کے خاتمے سے متعلق بھی کوئی اشارہ نہیں دیا۔

    برادراسلامی ملک افغانستان کےبچوں کی تعلیم وتربیت کےلیےپاکستان ہرممکن تعاون جاری…

    عالمی قوتوں اور بین الااقوامی اداروں نے بھی ایران کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایران سے مظاہرین پر تشدد کو روکنے اور قانون میں نرمی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ ہمارے پاس ملک بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ان پُرتشدد مظاہروں کو مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہونے کے ناقابل تردید ثبوت بھی موجود ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا

    خیال رہے کہ ایران میں حجاب قانون انقلاب کے بعد 1983 سے نافذ العمل ہے جس میں خواتین کے لیے سر اور بالوں کو ڈھانپنے والا اسکارف پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا2 ماہ قبل ایران میں مہسا امینی نامی کرد خاتون کی پولیس کی حراست میں ہلاکت کے بعد ملک گیر سطح پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔اس قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اب تک مبینہ طور پر سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جب کہ لاتعدا افراد کو جیلوں میں ڈالنے کی اطلاعات ہیں۔

  • اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کیخلاف کریک ڈاؤن پر مشن بنانے کی تجویز

    اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کیخلاف کریک ڈاؤن پر مشن بنانے کی تجویز

    جنیوا: اقوام متحدہ کے خصوصی دفتر ’’اعلیٰ کمشنر برائے انسانی حقوق‘‘ نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین پر طاقت کے بے جا استعمال کے بجائے انسانی حقوق کی فراہمی اور عوامی مطالبات کو پورا کریں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این کے ذیلی ادارے ہائی کمشنر فار ہیومن رائٹس نے ایران میں جاری مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں بچوں سمیت 300 افراد کی ہلاکت پر تشویش ہے۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ کمشنر برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے 31 میں سے 25 صوبوں میں احتجاج کے دوران 300 سے زائد افراد مارے گئے جن میں 40 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

    اقوام متحدہ کے خصوصی دفتر یو این کمشنر انسانی حقوق کے ترجمان نے جنیوا میں پریس بریفنگ میں مطالبہ کہ ایرانی حکام مظاہروں پر طاقت کے غیر ضروری استعمال کے بجائے عوامی امنگوں کو سمجھیں اور ان کے مطالبات پورے کریں۔ترجمان جیریمی لارنس نے ایران میں کرد شہروں کے ساتھ امتیازی سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں سیکیورٹی فورسز نے کردوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل احتجاجی مظاہروں پر بحث کرے گی جس میں سفارت کاروں کے ساتھ ساتھ گواہوں اور متاثرین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

    رائٹرز کو حاصل ہونے والے اقوام متحدہ کے دستاویز کے مطابق اس سیشن میں ایران میں کریک ڈاؤن پر ’’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘‘ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی اور اگر بدسلوکی یا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا ایک بھی ثبوت ملا تو اسے عالمی عدالت میں لے جایا جائے گا۔

    ایران نے ملک گیر مظاہروں کے پیچھے غیر ملکی دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس میں اب تک 46 سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

    ادھر قطر میں ایران کی ورلڈ کپ ٹیم نے مظاہروں کی حمایت کی علامت کے طور پر اپنے افتتاحی میچ میں قومی ترانے کو ساتھ ساتھ پڑھنے کے بجائے اس پر خاموشی اختیار کئے رکھی تھی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • ایران نے یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردی

    ایران نے یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردی

    تہران :ایران نے بڑی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم ہونے کے بعد یورینیئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردی۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق فورڈو کے جوہری پلانٹ میں یورینیئم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

    دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم ہونے کے بعد ایران کا زیر زمین فورڈو جوہری پلانٹ تین سال پہلے دوبارہ کھولا گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کی طرف سے یورینیئم کی افروزدگی کا آغاز ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کی طرف سے اس قرارداد کی منظوری کے جواب کا حصہ ہے جس میں مغربی طاقتوں نے ایران پر عدم تعاون کا الزام لگاتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے کہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے یورینیئم کو 90 فیصد تک افزودہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے 60 فیصد افزودگی جوہری بم کی تیاری کی سمت میں اہم قدم ہے۔

    ایران نے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے کسی بھی ارادے سے ہمیشہ انکار کیا ہے اور اس بات پر اصرار کیا ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں صرف غیر فوجی مقاصد کے لیے ہیں۔

    2015 میں ہونے والے تاریخی معاہدے کے تحت، ایران نے فورڈو پلانٹ کا استعمال بند کرنے اور وہاں یورینیئم کی افزودگی کو 3.67 فیصد تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو زیادہ تر سول استعمال کے لیے کافی ہے۔ جواب میں بڑی طاقتوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر اتفاق کیا تھا۔

    لیکن 2018 میں یہ معاہدہ اس وقت ناکامی سے دوچار ہونا شروع ہو گیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کو اس معاہدے سے الگ کر لیا اور ایران پر دوبارہ تباہ کن پابندیاں عائد کر دیں۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • مظاہرین سے اظہار یکجہتی:ایران کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں قومی ترانےکی دُھن پر احتجاجاً خاموش کھڑی رہی

    مظاہرین سے اظہار یکجہتی:ایران کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں قومی ترانےکی دُھن پر احتجاجاً خاموش کھڑی رہی

    ایران میں مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایران کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں اپنا قومی ترانا نہیں پڑھا۔

    باغی ٹی وی :قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں آج ایران کا پہلا میچ خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ سے ہوا جس میں ایران کو 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 :انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں جاری مظاہروں اور مظاہرین کے خلاف حکومتی سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن پر ایرانی فٹبال ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی میچ سے قبل اسٹیڈیم میں ایرانی ترانےکی دُھن پر احتجاجاً خاموش کھڑے رہے۔

    گزشتہ روز دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران ایرانی فٹبال ٹیم کےکپتان نے ایرانی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔

    ایرانی فٹبال ٹیم کےکپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے لوگ خوش ہیں، ہم یہاں ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں ان کی آواز نہیں بننی چاہیے ہمیں امید ہے کہ عوامی خواہشات کے مطابق چیزیں تبدیل ہوں گی اور سب خوش ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ ایران میں زیر حراست لڑکی مھسا امینی کی موت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 13 ستمبر کو گرفتار ہونے والی 22 سالہ مہسا امینی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبرکو انتقال کر گئی تھی۔

    ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق 17ستمبرسےجاری مظاہروں میں 378 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جن میں47 بچے بھی شامل ہیں-

    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا

  • فیفا ورلڈ کپ 2022 :انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ 2022 :انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ نے ایران کو شکست دے دی-

    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی انگلینڈ کی جانب سے جیوڈ بیلنگھم نے 35ویں منٹ میں برطانیہ کو برتری دلائی جس کو بُوکایو ساکا نے 43ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔

    رحیم اسٹرلنگ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں تیسرا گول اسکور کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوزیشن مزید مستحکم کردی دوسرے ہاف میں 62 ویں منٹ میں ساکا نے دوسرا اور انگلینڈ کا چوتھا گول اسکور کیا۔ مارکس ریشفورڈ 71 ویں منٹ میں پانچواں اور جیک گرِیلش نے 89 ویں منٹ میں چھٹا گول اسکور کیا۔

    دوسری جانب ایران کی جانب سے دونوں گول مہدی تریمی کی جانب سے 65 ویں منٹ اور دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں اسکور کیے گئے۔

    یورپی ممالک کو اگر مزدوروں اور نوجوانوں کے حقوق کی اتنی ہی فکر ہے تو اپنے ہاں مواقع دیں،سربراہ فیفا

  • یورپی یونین نے ایرانی وزیرداخلہ، سرکاری ٹی وی سمیت  29 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

    یورپی یونین نے ایرانی وزیرداخلہ، سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

    یورپی یونین نے ایران کے وزیرداخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں ایران میں مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیرداخلہ احمد واحدی، ایرانی انقلابی گارڈ کے چیف، سائبرپولیس کے سربراہ شامل ہیں یورپی یونین کی ایران کی 29 کمپنیوں اور شخصیات پرعائد پابندیوں میں سفری پابندیاں، اثاثوں کا منجمد ہونا اوردیگر شامل ہیں۔

    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے سوموارکوایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم ایران میں مظاہرین کے خلاف ناقابلِ قبول پرتشدد کریک ڈاؤن کی شدیدمذمت کرتی ہے ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اوران کے پُرامن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں،ان کے مطالبات اور خیالات کو آزادانہ طور پر آوازدیتے ہیں ہم آج ایرانی مظاہرین کو دبانے کے ذمہ دارحکام اور اداروں پراضافی پابندیاں عائد کررہے ہیں-

    ان پابندیوں کی زد میں آنے والے ایرانی عہدے دار،افراد یورپی یونین کے رکن ممالک کا سفرنہیں کرسکیں گے۔یورپ میں ان کےاثاثے منجمد کرلیے جائیں گے اور یورپی یونین کے شہری اور کمپنیاں ممنوعہ فہرست میں شامل افراداور ایرانی اداروں کے ساتھ کوئی مالی لین دین نہیں کرسکیں گے۔

    امریکا: یونیورسٹی میں فائرنگ، فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک،2 طلبہ زخمی

    ایران میں 16 ستمبرکو 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین ملک گیراحتجاج میں ایرانی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں اور رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف سخت نعرے بازی کررہے ہیں۔

    حکومت نے اس کے جواب میں مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کیاہے۔سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہزاروں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    ترکیہ میں زوردار دھماکا،5 جاں بحق اور 40 زخمی

  • چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

    چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن

    امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے انکشاف کیا ہے کہ چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کے لیے نجی تفتیش کاروں کو استعمال کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز” کے مطابق ایف بی آئی کے تفتیش کاروں نے نیویارک اور کیلیفورنیا سمیت متعدد امریکی ریاستوں میں ایرانی نجی جاسوسوں کی تیزی سے موجودگی کی تصدیق کی۔

    تائیوان پہلی سرخ لکیر ہے جو امریکا چین تعلقات میں عبور نہیں ہونی چاہیے،چینی صدر

    ایف بی آئی کا کہنا تھا کہ ایران تفتیش کاروں کو یہ معلوم کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے کہ لوگ کہاں رہتے ہیں اور ان کی شناخت کیا ہے۔ ایران ان نجی جاسوسوں کے ذریعہ سے مخالفین کے فون نمبرز اور کام کی جگہ کا تعین بھی کرا رہا ہے۔

    ایف بی آئی نے وضاحت کی کہ ایرانی انٹیلی جنس نے ممتاز ایرانی نژاد امریکی صحافی مسیح علی نجاد کو اغوا کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

    امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن

    واضح رہے 16 ستمبر کو حجاب نہ کرنے پر گرفتاری کے بعد مہسا امینی کی پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں۔ دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے مظاہرین سڑکوں پر ہیں اور ایرانی حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہیں-

    ان مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں کم از کم دو ہزار افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے جا چکے اور اتوار کے روز پہلی مرتبہ ایک احتجاجی شہری کو موت کی سزا بھی سنا دی گئی ہے۔

    چینی صدر دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے:سعودی وزارت خارجہ

  • مغربی ملک ایران میں میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ

    مغربی ملک ایران میں میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں،ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ مغربی ملک ایران میں فساد پھیلا رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : ایران کی طرف سے ایک بار پھر اس الزام کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ایران میں جاری فسادات اور احتجاج میں ‘پٹرول بم’ کا آتش گیر ہتھیار مغربی ممالک کی حمایت سے استعمال کیا جارہا ہے۔

    کوئی ضمانت نہیں کہ صبروتحمل کی حکمت عملی زیادہ دیرتک قائم رہ سکےگی،ایران کا سعودی…

    ایران کے اعلی سفارت کار نے الزام لگایا ہے کہ مغربی ممالک ایران میں تشدد کو بڑھاوا دے رہے ہیں یہ مغربی ممالک ہی ہیں جو احتجاج کرنے والوں کو ‘مولوٹوو کاکٹیل’ نامی آگ بھڑکانے والے ہتھیار بنانے اور استعمال کرنے کی شہہ دے رہا ہے۔

    "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے فون پر بات کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مغربی ممالک ایران میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔مغربی حکومتیں سوشل نیٹ ورکس اور میڈیا کے ذریعے ایرانی مظاہرین کو آتشگیر مادے سے ہتھیار بنانا سکھا رہے ہیں۔

    یوکرین کے خلاف روس کو جنگ میں مسائل کا سامنا ہے،امریکی صدر

    ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے اس حالیہ فون کال میں کہا کہ مغربی ممالک کے ساتھ رابطوں میں رہنے والے مظاہرین ایرانی پولیس افسران کو قتل کر رہے ہیں اور ایران میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ نتیجتاً دہشت گرد گروپوں کو بھی اپنی کارروائیوں کا موقع مل رہا ہے۔ جیسا کہ 26 اکتوبر کو شیراز میں ایک شیعہ درگاہ پر حملے میں 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد سے فسادات جاری ہیں۔ مہسا امینی کی ہلاکت سولہ ستمبر کو ہوئی تھی اب تک احتجاج کے دوران درجنوں مظاہرین اور درجنوں سیکورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔ اسی طرح سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    کس نے کہا ہے کہ روس ایٹمی جنگ کی تیاری کررہا ہے:جھوٹ سے کام نہ لیاجائے:روس