Baaghi TV

Tag: ایران

  • امریکا  ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

    امریکا ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے،روس

    روس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو الٹی میٹم دینا بند کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے یہ اہم بیان وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ہونے والی تفصیلی گفتگو کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

    بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس سنگین بحران کے سیاسی اور سفارتی حل کے امکانات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنے پر بات پر زور دیا ہے روس مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا اور پائیدار استحکام کے مفاد میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے خطے میں امن کے اس عمل کو اسی صورت میں تقویت مل سکتی ہے جب امریکا دھمکیوں اور الٹی میٹم کی زبان ترک کر کے صورتِ حال کو سفارت کاری اور مذاکرات کی جانب واپس لائے۔

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے اس معاملے پر ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ امریکا سمجھ نہیں پارہا ہے کہ ایران الٹی میٹم قبول نہیں کرتا بلکہ معاہدوں اور معقول سمجھوتوں کو قبول کرتا ہے-

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس نے امید ظاہر کی کہ ایران کے حوالے سے کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں گی امریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہری تنصیبات پاورپلانٹس خصوصاً بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر پر حملے بند کرے جہاں روسی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    ایپسٹن نے خود کو ٹرمپ کا خاص بندہ بتاتے ہوئے امبانی کی دفاعی اور سفارتی معاملات پر رہنمائی کی،امریکی میڈیا

  • ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    ایران کے اسرائیلی شہر حیفہ پر شدید فضائی حملے

    ایران نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر میزائل حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دو افراد لاپتہ ہیں۔

    اسرائیلی رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملے جو کہ اب روزانہ کا معمول بن چکے ہیں اتوار کو حیفا میں ایک پوری عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا گئے۔ یہ عمارت سات منزلہ تھی تاہم اسرائیلی رپورٹس کے مطابق صرف چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی شہر حیفہ میں ایرانی میزائل حملے کے بعد امدادی ٹیمیں پوری رات اور پیر کی ابتدائی ساعتوں تک ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف رہیں واقعے میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ایک ہی اپارٹمنٹ بلاک میں رہنے والے چار افراد لاپتہ تھے، جن میں سے اب تک دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    ایپسٹن نے خود کو ٹرمپ کا خاص بندہ بتاتے ہوئے امبانی کی دفاعی اور سفارتی معاملات پر رہنمائی کی،امریکی میڈیا

    ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ عمارت کو ایک بھاری میزائل نے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عمارت کا نصف حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا باقی ماندہ حصہ انتہائی غیر مستحکم ہے اور کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    حیفہ اپنی اسٹریٹجک اہمیت کے باعث اکثر ایرانی میزائل حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے، جبکہ یہ شہر لبنان کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں بھی رہتا ہے امدادی کارروائیوں کے دوران ہی ایک اور ممکنہ ایرانی میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا، تاہم بعد ازاں اسے ختم کر دیا گیا۔

    ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے حتمی وقت کا اعلان کر دیا

    اس سے قبل پیر کی صبح کے ابتدائی اوقات میں ایران کی جانب سے تین میزائل حملوں کی نشاندہی ہوئی تھی، جن پر اسرائیل کے وسطی علاقوں میں الرٹس جاری کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ کچھ کھلے علاقوں میں گرے حیفہ پر حملہ اتوار کے روز ایران کی جانب سے کیے گئے چار میزائل حملوں میں سے ایک تھا انہی حملوں میں سے ایک نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ کے قریب واقع ایک اہم صنعتی اور کیمیائی پارک کو بھی نشانہ بنایا۔

  • ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے حتمی وقت کا اعلان کر دیا

    ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے حتمی وقت کا اعلان کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کے حتمی وقت کا اعلان کر دیا-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت کا حتمی وقت واضح کرتے ہوئے سوشل میڈیا ٹروتھ پر بتایا کہ ڈیڈ لائن منگل کو رات 8 بجے (ایسٹرن ٹائم) ختم ہوگی،عرب میڈیا کے مطابق یہی وقت ایران میں رات قریباً ساڑھے تین بجے جبکہ پاکستان میں بدھ کی صبح 5 بجے کے برابر بنتا ہے۔

    ایران امریکا جنگ بندی:پاکستان اور سعودی عرب کا خطے کی صورتحال کا جائزہ،دو مرحلوں پر مبنی ممکنہ معاہدے پر غور

    اس اعلان سے قبل ایک امریکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی واضح ٹائم لائن کا تعین نہیں کر سکتے، تاہم خبردار کیا کہ اگر ایران نے منگل کی شام تک آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے انہوں نے ایران کو تنبیہ کی کہ مقررہ وقت تک پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں نہ صرف پاور پلانٹس بلکہ دیگر اہم انفراسٹرکچر بھی محفوظ نہیں رہیں گے مشرقِ وسطیٰ کا تنازع ہفتوں نہیں بلکہ چند دنوں میں ختم ہونا چاہیے جبکہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ایران کو دھمکی دینے پر امریکی سیاستدانوں نے صدرٹرمپ کو پاگل اور نااہل قرار دے دیا

  • ایران امریکا جنگ بندی:پاکستان اور سعودی عرب کا  خطے کی صورتحال کا جائزہ،دو مرحلوں پر مبنی  ممکنہ معاہدے پر غور

    ایران امریکا جنگ بندی:پاکستان اور سعودی عرب کا خطے کی صورتحال کا جائزہ،دو مرحلوں پر مبنی ممکنہ معاہدے پر غور

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے مرحلے میں مکمل جنگ بندی اور تنازع کے مستقل حل کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے –

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں پر مشتمل ایک گروپ جنگ کے خاتمے کے لیے دو مرحلوں پر مبنی ممکنہ معاہدے پر غور کر رہا ہے مجوزہ معاہدے کا پہلا مرحلہ تقریباً 45 روزہ جنگ بندی پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران مستقل امن کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اگر بات چیت کو مزید وقت درکار ہوا تو اس جنگ بندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں مکمل جنگ بندی اور تنازع کے مستقل حل کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی فوری یا جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات محدود ہیں، تاہم یہ کوششیں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہیں۔

    ایران کو دھمکی دینے پر امریکی سیاستدانوں نے صدرٹرمپ کو پاگل اور نااہل قرار دے دیا

    امریکی ویب سائٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بات چیت جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی ایک اہم سفارتی کوشش ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

    دوسری جانب نے ایران کو انتہائی سخت اور نازیبا الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کو فوری طور پر نہ کھولا گیا تو منگل کے روز ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر قیامت ڈھا دی جائے گی۔

    آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے سخت نازیبا اور گالی نما الفاظ استعمال کیے اور لکھا کہ منگل کا دن ایران میں ’پاور پلانٹ ڈے‘ اور ’برج ڈے‘ (پلوں کو نشانہ بنانے کا دن) ہوگا، ایران نے ایسی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی-

    ایران کو دھمکی دینے پر امریکی سیاستدانوں نے صدرٹرمپ کو پاگل اور نااہل قرار دے دیا

    امریکی صدر نے ایرانی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آبنائے ہرمز کھولو، ورنہ تم جہنم میں پہنچا دیے جاؤ گے، بس دیکھتے جاؤ‘ امریکی صدر نے اپنے اس شدید غصے اور گالیوں پر مبنی دھمکی آمیز پیغام کے بالکل اختتام پر ”اللہ کی حمد و ثنا“ (Praise be to Allah) کے الفاظ بھی تحریر کیے ہیں۔

    واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو ڈیل یا کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مارچ کے آخری ہفتے کی تاریخ دی تھی لیکن پھر انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی حکام نے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد اس الٹی میٹم میں 10 روز کی توسیع کرکے 6 اپریل کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی تھی۔

    ہفتے کے روز انہوں نے ایک بار آبنائے ہرمز کھولنے یا کوئی نیا معاہدہ کرنے کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی اور دھمکی دی تھی کہ اس کے بعد ایران پر قیامت ڈھا دی جائے گی۔

  • ایران کو دھمکی دینے پر  امریکی سیاستدانوں نے صدرٹرمپ کو پاگل اور نااہل قرار دے دیا

    ایران کو دھمکی دینے پر امریکی سیاستدانوں نے صدرٹرمپ کو پاگل اور نااہل قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز ایران کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز بیان پر امریکی سیاستدانوں نے انہیں نااہل قرار دے دیا-

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز ایران کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز بیان نے نہ صرف عالمی سطح پر ہلچل مچا دی بلکہ خود امریکا کے اندر بھی شدید ردعمل کو جنم دے دیا ہے جہاں اہم سیاستدانوں نے صدر کے ذہنی توازن پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹا نے کا مطالبہ کر دیا ہے، سیاسی قیادت نے امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم نافذ کرنے پر زور دیا ہے تاکہ صدر کی معذوری یا غیر مستحکم ذہنی حالت کی صور ت میں اختیارات کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    امریکی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کے بیان کو ایک بے قابو پاگل شخص کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر سوشل میڈیا پر جنگی جرائم کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اتحادیوں کو دور کر رہے ہیں جو امریکا کے وقار کے لیے نقصان دہ ہے۔

    عظیم صوفی بزرگ کا شہر مضر صحت پانی کے باعث بیماریوں کا شکار

    اسی طرح سینیٹر بیرنی سینڈرز نے ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کانگریس سے فوری مداخلت اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا،ایک ماہ قبل شروع کی گئی جنگ نے پہلے ہی ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور مزید تباہی کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

    امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کابینہ میں ہوتے تو آئین کی 25ویں ترمیم پر غور شروع کر دیتے جو صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کا راستہ فراہم کرتی ہے، صدر کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے کابینہ کے ارکان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر قانونی ماہرین سے رابطہ کریں تاکہ امریکی آئین کی پچیسویں ترمیم کے ذریعے انہیں عہدے سے ہٹانے کے امکانات پر غور کیا جا سکے، کیونکہ ان کے بقول صدر کا طرزِ عمل مکمل طور پر ناقابلِ فہم ہو چکا ہے۔

    
ملتان میں رکشے میں سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    ریپبلکن رہنما مرجوری ٹیلر گرین جو کبھی ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی تھیں اب کھل کر مخالفت میں آ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاگل ہو چکے ہیں اور ان کی پالیسیاں نہ صرف امریکی عوام بلکہ دنیا بھر کے معصوم لوگوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، امریکا اور اسرائیل نے بغیر جواز جنگ شروع کی اور اب اس کے نتائج بھگت رہے ہیں،صدر ٹرمپ ان بے گناہ ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جن کی آزادی کا وہ خود دعویٰ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کے دیگر ارکان پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں۔

    دوسری جانب ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز اسی صورت کھولے گا جب جنگی نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ ٹرمپ کی دھمکیوں اور غیر مہذب الفاظ کو انہوں نے مایوسی اور غصے کا اظہار قرار دیا۔

    فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد سے آبنائے ہرمز بند ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں ریکارڈ حد تک بڑھ چکی ہیں۔

    
سندھ میں کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، اضافی خرچ حکومت اٹھائے گی

  • ایران کے  خلیجی ممالک پر حملے،متعدد اہم تنصیبات میں آگ لگ گئی

    ایران کے خلیجی ممالک پر حملے،متعدد اہم تنصیبات میں آگ لگ گئی

    ایران کی جانب سے خلیج کے ممالک پر جاری حملوں کے دوران متعدد اہم تنصیبات میں آگ لگ گئی اور نقصان ہوا-

    ابو ظہبی میں بوروج پیٹروکیمیکل پلانٹ میں متعدد آگ کے واقعات پیش آئے جب فضائی دفاع نے میزائلوں کو ناکارہ بنایا، میڈیا آفس ابو ظہبی کے مطابق کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم پلانٹ کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں،قومی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلے ہی میزائل خطرے کے پیش نظر فضائی دفاع فعال کر دیا گیا تھا۔

    بحرینی وزارتی ذرائع کے مطابق ایک ایرانی حملے کے بعد ایک تنصیب میں لگی آگ کو بجھا دیا، توانائی کمپنی بیپوک کے مطابق اس کے ایک اسٹوریج فیسلٹی میں ٹینک آگ بھی بجھا دی گئی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے شعیخ آئل سیکٹر کمپلیکس کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ دو پاور اور واٹر پلانٹس بھی متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے دو یونٹس بند ہو گئیں۔ سرکاری محکموں کے دفاتر میں بھی نقصان ہوا۔

    سعودی عرب کی وزارت دفاع نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک کروز میزائل کو ناکارہ بنایا گیا،ایران نےجوابی کارروائیوں میں تل ابیب سمیت اسرائیل کے کئی شہروں پرمیزائل اور ڈرون داغے،جس سے کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

  • ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    ایران کی خفیہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایرانی ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے-

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران نے امریکی جنگی طیاروں کو مار گرانے کے لیے جدید انفرا ریڈ ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی استعمال کی، جو روایتی ریڈار سسٹمز سے پوشیدہ رہتی ہے اور جدید الیکٹرانک وار فیئر سسٹمز بھی اسے پکڑنے یا جام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہ ٹیکنالوجی امریکی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، کیونکہ کھربوں ڈالر کی جدید ٹیکنالوجی کے باوجود امریکا اس نظام کا مؤثر جواب دینے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی جنگی طیاروں کے گرنے کے واقعات نے ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے اس دعوے کو کمزور کر دیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے،ٹرمپ اور ہیگسیتھ بارہا یہ دعویٰ کرتے رہے کہ ایران کا فضائی دفاعی نظام، بحریہ اور ریڈار نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے اور امریکی و اسرائیلی طیاروں کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں تاہم حالیہ واقعات نے ان دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں جبکہ ایران اب تک 7 امریکی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر چکا ہے، جن میں ای تھری، ایف ففٹین اور ایف تھرٹی فائیو جیسے جدید طیارے شامل ہیں-

    کسی بھی جارحیت پر پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

    تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ دعوے درست ثابت ہوتے ہیں تو یہ جدید جنگی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت سمجھی جائے گی، جومستقبل کی فضائی جنگوں کے توازن کو تبدیل کر سکتی ہے۔

    ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

  • کسی بھی جارحیت پر  پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

    کسی بھی جارحیت پر پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا،ٹرمپ کے الٹی میٹم پر ایران کا جواب

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی 48 گھنٹے کی آخری مہلت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پورے خطے کو امریکا اور اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیا جائے گا۔

    خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل علی عبداللہ العبادی نے اپنے ایک سخت بیان میں صدر ٹرمپ کی دھمکی کو غیر متوازن اور احمقانہ قرار دیا ہے، اس طرح کی دھمکیاں امریکی صدر کی گھبراہٹ اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    ایرانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران کی سرزمین یا مفادات کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی، تو جواب میں امریکی دہشت گرد فوج کے تمام ڈھانچے اور اسرائیلی تنصیبات کو بغیر کسی حد کے نشانہ بنایا جائے گا۔

    ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

    ہیڈکوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹرمپ کو یہ وہم ہے کہ وہ ایران کو شکست دے سکتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہ ایک ایسی گہری دلدل ہے جس میں امریکی صدر خود بری طرح دھنس جائیں گے اگر جارحیت میں اضافہ ہوا تو اس کا دائرہ پورے خطے تک پھیل جائے گا اور دشمن کے لیے بچنے کا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ یاد رکھیں ڈیل کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے پہلے ہی دس دن دے چکے ہیں،اب صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور اگر اس دوران ایران نے ان کے مطالبات نہ مانے تو ان پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

    اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    امریکی صدر نے 27 مارچ کو ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کی تنصیبات پر حملے دس دن کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا تاکہ ایران کو سوچنے کا موقع مل سکے، تاہم ایران کے حالیہ جواب نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آنے کو تیار نہیں ہے۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق ایران نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس کے پاس امریکہ اور اسرائیل کو تکلیف پہنچانے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ایرانی قیادت کا ماننا ہے کہ وہ اپنی دفاعی طاقت کے بل بوتے پر دشمن کے کسی بھی بڑے حملے کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔

  • ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے  امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

    ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے،اسرائیل

    اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی وزارت دفاع کا کہناہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے لیے امریکا سے گرین سگنل کا انتظار ہے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا ہے، ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کر دی ہے،اسرائیلی وزارت صحت کا کہناہے کہ اسرائیل پر ایرانی حملوں میں زخمی افراد کی تعداد 6 ہزار 771 ہو چکی ہے۔

    ادھر اسرائیلی فوج کے کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔

    اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    اسرائیل فوجی کمانڈکے سربراہ رفی میلیو ماسگب نے کہاکہ حزب اللہ فعال ہے اور ان کےپاس تقریبا10ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں، حزب اللہ 6 ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حزب اللہ کے بارے میں سوچا کچھ تھا اور حقیقت کچھ اور ہے۔

    دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بن جائے گا، ایران کے خاتم الا نبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دو ٹوک الفاظ میں خبر دار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں شدید رد عمل کی صور ت میں دیا جائےگا۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں

  • امریکا کی ایران کے خلاف  اسٹیلتھ میزائل استعمال کرنے کی تیاری

    امریکا کی ایران کے خلاف اسٹیلتھ میزائل استعمال کرنے کی تیاری

    امریکا نے ایران کے خلاف اسٹیلتھ میزائل استعمال کرنے کی تیاری کر لی ہے-

    امریکی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے میں اب صرف 48 گھنٹے باقی ہیں اور امریکی فوج نے اس کے بعد کے مرحلے کے لیے دنیا کے مہلک ترین ’جاسم ای آر‘ (JASSM-ER) اسٹیلتھ کروز میزائلوں کا بڑا ذخیرہ مشرقِ وسطیٰ منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق، ان میزائلوں کو بحر الکاہل کے امریکی اڈوں سے نکال کر سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مراکز اور برطانیہ کی فضائی بیسز پر پہنچایا جا رہا ہے تاکہ ایران کے اندر گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے یہ میزائل اپنی خاص ’اسٹیلتھ‘ ٹیکنالوجی کی وجہ سے دشمن کے ریڈار میں آئے بغیر 600 میل سے زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اسے داغنے والا جہاز دشمن کے دفاعی نظام کی زد میں آئے بغیر اپنا کام مکمل کر سکتا ہے ایک جاسم میزائل کی مالیت تقریباً 15 لاکھ ڈالر (ڈیڑھ ملین ڈالر) ہے، جو اس ہتھیار کی اہمیت اور قیمت کا اندازہ لگانے کے لیے کافی ہےسینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مطابق امریکا جنگ کے پہلے چھ دنوں میں ہی ایران پر ایسے 786 میزائل داغ چکا ہے۔

    بھارتی جریدے کاحالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تہران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اب صرف 48 گھنٹے باقی ہیں، ورنہ ان پر آفت ٹوٹ پڑے گی اس الٹی میٹم کے ساتھ ہی اسرائیل نے بھی اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    ایک اسرائیلی دفاعی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی کی تنصیبات اور بجلی گھروں پر حملے کے لیے تیار ہے اور صرف امریکا کے گرین سگنل کا انتظار کر رہا ہے،یہ حملے اگلے ایک ہفتے کے اندر متوقع ہیں جن کا مقصد ایران کی معاشی شہ رگ کو کاٹنا ہے۔

    کیا ٹرمپ کاپاگل پن روکنےکے لیےکچھ نہیں کیاجاسکتا؟سابق سربراہ آئی اے ای اے کا عالمی برادری سے سوال

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر جدید ترین ہتھیاروں کا رخ مشرقِ وسطیٰ کی طرف موڑنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ ایران کے خلاف ایک بہت بڑا وار کرنے کی تیاری میں ہے۔