Baaghi TV

Tag: ایران

  • اگر کسی ملک نے ’خارگ‘ پر حملہ کیا تو اُس کی تیل اور گیس کی تنصیبات نشانہ بنیں گی، ایران

    اگر کسی ملک نے ’خارگ‘ پر حملہ کیا تو اُس کی تیل اور گیس کی تنصیبات نشانہ بنیں گی، ایران

    ایران نے اپنے اہم تیل برآمدی مرکز ’خارگ‘ آئل ٹرمینل پر ممکنہ حملے کے حوالے سے سخت ردعمل دیا ہے۔

    ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر خارگ جزیرے پر تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ایران اس کا فیصلہ کن جواب دے گا جس ملک کی سرزمین سے حملہ کیا جائے گا، ایران اس ملک کی تیل اور گیس تنصیبات کو نشانہ بنائے گا، ایرانی فوج جب کسی معاملے پر وارننگ دیتی ہے تو اس پر عمل بھی کرتی ہے۔

    بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے پڑوسی ممالک کو بھی پیغام دیا کہ اگر کسی ملک نے امریکا کو اپنی سرزمین خارگ جزیرے پر حملے کے لیے استعمال کرنے دی، تو اسے ایران کے ممکنہ ردعمل کے لیے تیار رہنا چاہیے، جس میں اس کے توانائی کے مراکز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر خیبر شکن، عماد میزائل سے حملے

    یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک روز قبل ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا اشارہ دیا گیا تھاخارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل دور واقع ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا تیل برآمدی مرکز سمجھا جاتا ہے، اس جزیرے کے ذریعے ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    سردی کی لہر واپس ،17 سے 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

  • ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر خیبر شکن، عماد میزائل سے حملے

    ایران کے اسرائیل اور امریکی اہداف پر خیبر شکن، عماد میزائل سے حملے

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی 57 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کر دیا، تازہ حملوں میں ایران کی جانب سے خیبر شکن، عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی خلیجی خطے میں سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے ایرانی حملوں کی تصدیق کردی آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق یہ تازہ حملے ’یا سید الساجدین علیہ السلام‘ کے نام کیے گئے اور اسے رمضان میں والدہ کی گود میں خاندان کے ہمراہ شہید ہونے والے شیرخواربچے مجتبیٰ کے نام منسوب کیا گیا، حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے مرکزی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور میزائل دفاعی مواصلاتی نظام شامل تھےاس مقصد کے لیے خیبر شکن، عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اسی دوران قطر میں واقع العدید ایئر بیس پر بھی حملہ کیا گیا جہاں امریکی افواج تعینات ہیں، اس کارروائی میں ذوالفقار اور قیام درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ حملہ آور ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا،ایرانی وزیر خارجہ

    دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی خطے میں ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکا کی کم از کم 17 فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ اخبار کے مطابق ایران کئی تنصیبات کو ایک سے زائد بار نشانہ بنا چکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق خطے میں امریکا کی مجموعی طور پر 22 فوجی تنصیبات موجود ہیں جن میں سے 11 تنصیبات ایرانی حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق 9 مارچ کو ایران نے قطر میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔

    سردی کی لہر واپس ،17 سے 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

    جنگ کے نتیجے میں اب تک امریکی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو چکی ہے جب کہ تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 3369 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ کویت میں 6، اومان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا،ایرانی وزیر خارجہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا،ایرانی وزیر خارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ حالیہ رابطوں سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ان کا آخری رابطہ امریکی ایلچی سے اس وقت ہوا تھا جب امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا میرا آخری رابطہ مسٹر وٹکوف سے اُس وقت ہوا جب ان کے آجر نے ایران پر ایک اور غیر قانونی فوجی حملے کے ذریعے سفارتکاری کو ختم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا،اس کے برعکس تمام دعوے گمراہ کن ہیں اور ان کا مقصد صرف تیل کے تاجروں اور عوام کو غلط معلومات فراہم کرنا ہے۔

    اس سے قبل امریکی خبر رساں ادارے ایگزیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ حالیہ دنوں میں وٹکوف اور عراقچی کے درمیان براہِ راست رابطے کا چینل دوبارہ فعال کیا گیا ہےرپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار اور معاملے سے آگاہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ عباس عراقچی نے اسٹیو وٹکوف کو ٹیکسٹ پیغامات بھیجے۔

    سردی کی لہر واپس ،17 سے 20 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی

    دوسری جانب ”ڈراپ سائٹ نیوز“ نامی پلیٹ فارم نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ اسٹیو وٹکوف نے عباس عراقچی کو پیغامات بھیجے، تاہم ایرانی حکام کے مطابق عراقچی ان پیغامات کو نظر انداز کر رہے تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت متعدد افراد شہید ہوئے ایران نے بھی اس کے جواب میں اسرائیل اور خلیجی ممالک میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ اس جنگ کے باعث عالمی منڈیوں میں شدید بے چینی پیدا ہوئی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    کراچی: دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں گودام میں آتشزدگی،2 فائر فائٹر بے ہوش

  • اسرائیلی فوج کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی، آیت اللہ علی خامنہ ای کا طیارہ  تباہ

    اسرائیلی فوج کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی، آیت اللہ علی خامنہ ای کا طیارہ تباہ

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وہ طیارہ تباہ کر دیا جو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر استعمال تھا۔

    فوجی بیان کے مطابق یہ کارروائی رات کے وقت کی گئی اور تباہ کیا جانے والا طیارہ ایرانی اعلیٰ حکام اور فوجی شخصیات کی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا تھا،اس طیارے کے ذریعے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی بھی کی جاتی تھی۔

    واضح رہے کہ مہرآباد ایئرپورٹ تہران کے قدیم ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور اس وقت بنیادی طور پر ملکی اور علاقائی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ ایک دوہرا استعمال رکھنے والی تنصیب بھی ہے جہاں سویلین پروازوں کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے اثاثے بھی موجود ہیں۔

    ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلئیرزبھی شامل

    آپریشن غضب للحق : باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

  • ایران کا اسرائیل پر پہلی بار سجیل میزائل سے حملہ

    ایران کا اسرائیل پر پہلی بار سجیل میزائل سے حملہ

    ایران کی اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق کی 54ویں لہر، جس میں ایران کی مسلح افواج کی جانب سے پہلی مرتبہ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے طاقتور ’سجیل اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل‘ کو عملی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے کی 54 ویں لہر کا نام ’یازہرہ‘ رکھا گیا ہے، خطے میں دشمن کے اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، پہلی بار سجیل میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے –

    ایرانی میزائل سجیل ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے جسے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف شروع کی گئی جارحانہ جنگ کے بعد پہلی بار استعمال کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ اس میزائل کے ذریعے اسرائیلی حکومت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    ہمت ہے تو ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

    ایرانی میڈیا کے مطابق سجیل کی اصطلاح قرآن مجید کی سورۃ الفیل میں بیان ہونے والے واقعے کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے، جہاں سجیل کے پتھروں کے ذریعے حملہ آور دشمن کو تباہ کیے جانے کا ذکر ملتا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق سجیل کے معنی ایک پتھر کے بتائے جاتے ہیں یہ ایک سالڈ فیول بیلسٹک میزائل ہے جس کی اندازاً مار کرنے کی حد 2 ہزار سے دو ہزار 500 کلومیٹر (1,240 سے 1,550 میل) تک ہےجبکہ اس کی رفتار (ماخ 13) سے بھی زیادہ یعنی آواز کی رفتار سے 13 گنا تیز بتائی جاتی ہے اس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے نسبتاً کم وقت میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق یہ میزائل مصر تک کے ممالک، سوڈان کے بعض حصوں، یوکرین کے بیشتر علاقوں، جنوبی روس کے کچھ حصوں، مغربی چین کے ایک حصے، بھارت اور بحیرۂ ہند و بحیرۂ روم کے وسیع علاقوں تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • ہمت ہے تو  ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

    ہمت ہے تو ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

    ایرانی پاسداران انقلاب نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کہتے ہیں ایرانی بحریہ تباہ کردی، ایسا ہے تو ہمت کریں تو امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیج دیں-

    ترجمان پاسداران جنرل علی محمد نے کہا کہ ابھی تک ایران وہ میزائل استعمال کر رہا ہے جو اس نے دس سال پہلے تیار کیے تھے ابھی ایران نے وہ میزائل استعمال نہیں کیے جو اس نے جون 2025 کے بعد تیار کیے تھے۔

    پاسداران انقلاب ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا تھا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ تباہ کر دی ہے اگر ایسا ہی ہے تو پھر ہمت کریں اور خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں۔

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    قبل ازیں پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ اگر بچوں کا قاتل نیتن یاہو زندہ ہے تو اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے قتل کریں گے-

    ادھر امریکی اور ایرانی طیاروں نے ایرانی شہر اصفہان اور شیراز کو میزائلوں اور بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے، امریکی اور اسرائیلی میزائلوں حملوں سے ایران کے خلائی ریسرچ مرکز کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب 28 فروری سے اب تک ایران پر ہونے والے حملوں سے شہدا کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

  • ایران میں اسرائیل سے مبینہ روابط پر 18 افراد گرفتار

    ایران میں اسرائیل سے مبینہ روابط پر 18 افراد گرفتار

    ایران نے اسرائیل سے مبینہ تعلق رکھنے والے میڈیا چینل سے روابط کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    قطر کی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کے حکام نے اسرائیل سے مبینہ روابط رکھنے والے سیٹلائٹ نیوز چینل ایران انٹرنیشنل کے لیے کام کرنے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، زیر حراست افراد پر حساس معلومات اور تصاویر فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نشانہ بننے والی جگہوں کی تصاویر اور امدادی ٹیموں کے مقامات کی معلومات مذکورہ چینل کو فراہم کیں، اس معاملے میں کم از کم 21 دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    افغان فورسز کاباجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، چار بھائی شہید، ایک شخص شدید زخمی

    اس سے قبل ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں کم از کم 500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایران میں ہونے والی ان گرفتاریوں کی لہر پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

    امریکی صدر کا ایران پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کا الزام

    بغداد ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ، پانچ افراد زخمی

  • نیتن یاہو  زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں،پاسداران انقلاب

    نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں،پاسداران انقلاب

    ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ایران کے اہم اہداف میں شامل ہیں۔

    ایرانی پاسداران انقلاب نے نیتن یاہو کو بچوں کا قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہر حال میں نشانہ بنایا جائے گا اور وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے۔

    اس سے قبل ایرانی میڈیا میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ حالیہ میزائل حملوں کے دوران نیتن یاہو مارے گئے ہیں تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو محفوظ ہیں اور ان کی ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔

  • ایران کیخلاف جنگ : امریکا کی داخلی سیاست میں ہلچل،  ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں پڑ گئی

    ایران کیخلاف جنگ : امریکا کی داخلی سیاست میں ہلچل، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں پڑ گئی

    ایران کیخلاف جنگ سے ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

    ایران کے خلاف جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے اور صدر ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جہاں ایک جانب پارٹی کے کئی بااثر رہنما اور کارکن اس جنگ کی حمایت کر رہے ہیں تو دوسری طرف متعدد قدامت پسند شخصیات اسے غیر ضرو ری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کر رہی ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریپبلکن حلقوں میں یہ مؤقف زور پکڑ رہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کی جنگ ہے اور امریکا کو اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں ہونا چاہیے،مبصرین کے مطابق اس اختلاف نے پارٹی کے اندر نظریاتی تقسیم کو واضح کر دیا ہے جو آئندہ انتخابات میں بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

    اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی کی عکاسی ہے،صدر مملکت

    امریکی میڈیا کی معروف شخصیت ٹکر کارلسن نے کھل کر کہا کہ امریکا کو اس تنازع سے جلد نکل جانا چاہیے،کارلسن، جو طویل عرصے سے ٹرمپ کے حامی سمجھے جاتے ہیں، نے مبینہ طور پر گزشتہ ماہ صدر سے ملاقات کر کے انہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی تھی۔

    ریپبلکن ووٹروں میں بھی اس جنگ پر مکمل اتفاق نہیں پایا جاتا، اگرچہ کچھ حلقے اس اقدام کو ضروری قرار دیتے ہیں، تاہم بڑی تعداد اسے غیر ضروری خطرہ سمجھتی ہے،امریکا میں عموماً دیکھا گیا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں صدور کی مقبولیت میں اضافہ ہو جاتا ہے، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے، ایران کے خلاف کارروائی شروع ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں کوئی نمایاں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

    کامران ٹیسوری کی برطرفی پر فاروق ستار صدماتی کیفیت میں ہیں

    ایک عوامی سروے کے مطابق تقریباً 54 فیصد امریکی شہری ایران کے معاملے میں ٹرمپ کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہیں۔ جماعتی بنیاد پر جائزہ لیا جائے تو تقریباً 89 فیصد ڈیموکریٹس جنگ کے مخالف ہیں جبکہ تقریباً 77 فیصد ریپبلکن اس کی حمایت کرتے ہیں تاہم ریپبلکن ووٹروں کے اندر بھی واضح تقسیم موجود ہے۔ جو ووٹر خود کو “میگا” یعنی ٹرمپ کے سخت حامی قرار دیتے ہیں ان میں تقریباً دس میں سے نو افراد جنگ کے حامی ہیں، جبکہ وہ ریپبلکن جو خود کو اس گروپ سے وابستہ نہیں سمجھتے ان میں حمایت کم اور مخالفت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔

    امریکی پوڈکاسٹر جو روگن نے اس جنگ کو “انتہائی پاگل پن” قرار دیا ہے، اسی طرح سابق رکنِ کانگریس میجوری ٹیلر گرین نے صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مزید بیرونی جنگوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

    کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    کانگریس کے اندر بھی اس معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایک ایسے بل کی حمایت کی جس کے ذریعے کانگریس کو جنگ پر ویٹو کا اختیار دیا جا سکتا تھا، تاہم یہ تجویز کامیاب نہ ہو سکی، اب تک جنگ سے متعلق واقعات میں کم از کم 13 امریکی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں عراق میں طیارہ حادثے میں مارے جانے والے چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

  • اسرائیلی فوجی ایرانی کلسٹر بموں سے خوف زدہ ہیں، بلوم برگ

    اسرائیلی فوجی ایرانی کلسٹر بموں سے خوف زدہ ہیں، بلوم برگ

    اسرائیلی فوج کو ایران کی جانب سے استعمال کیے جانے والے کلسٹر وار ہیڈ میزائلوں کے باعث نئی سکیورٹی تشویش کا سامنا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کو ایران کی جانب سے استعمال کیے جانے والے کلسٹر وار ہیڈ میزائلوں کے باعث نئی سکیورٹی تشویش کا سامنا ہے ایران کے بعض بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد بکھیر دیتے ہیں جس سے نقصان کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے اور ایک بڑے علاقے کو متاثر کیا جا سکتا ہے۔

    اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ایسے میزائل فضا میں بلند مقام تک پہنچنے کے بعد اپنے وار ہیڈ سے متعدد چھوٹے بم الگ کر دیتے ہیں جو مختلف سمتوں میں پھیل جاتے ہیں اور زمین پر گر کر دھماکے کرتے ہیں،یہ چھوٹے بم رات کے آسمان میں نارنجی چمک دار ذرات کی طرح دکھائی دیتے ہیں اور مختلف مقامات پر گرنے سے بیک وقت کئی دھماکے ہو سکتے ہیں۔

    کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک

    اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے فائر کیے گئے تقریباً نصف بیلسٹک میزائل کلسٹر میونیشنز سے لیس ہو سکتے ہیں، ایک میزائل سے درجنوں چھوٹے دھماکا خیز مواد گرنے کے باعث جانی نقصان کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں اور ان کو روکنا دفاعی نظام کے لیے مشکل ہو سکتا ہے کیونکہ ان کا سائز نسبتاً چھوٹا اور رفتار زیادہ ہوتی ہے۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق ایران کی اس حکمت عملی کا مقصد نہ صرف اسرائیل کے دفاعی نظام کو مصروف رکھنا ہے بلکہ مہنگے میزائل انٹرسیپٹرز کے زیادہ استعمال کو بھی مجبور کرنا ہو سکتا ہے، اس طرح اسرائیل پر مالی اور نفسیاتی دباؤ بڑھنے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے، ایران کے بعض بیلسٹک میزائل تقریباً 24 چھو ٹے بم لے جا سکتے ہیں جبکہ طاقتور خرمشہر میزائل میں اس سے کہیں زیادہ سب میونیشنز نصب کیے جا سکتے ہیں، ہر چھوٹے بم میں کئی پاؤنڈ دھماکا خیز مواد مو جود ہوتا ہے جو زمین پر گرنے کے بعد شدید دھماکے کا سبب بن سکتا ہے۔

    سعودی عرب کا ریاض اور مشرقی علاقوں میں 10 ڈرونز تباہ کرنے کادعویٰ

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل پہلے بھی اس طرح کے ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش ظاہر کر چکی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ کلسٹر بم اپنی نوعیت کے باعث غیر امتیازی ہتھیار سمجھے جاتے ہیں اور شہری آبادی والے علاقوں میں ان کے استعمال پر بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت پابندی عائد ہے۔

    اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ میزائل حملے کے دوران سائرن بجنے پر فوری طور پر پناہ گاہوں میں جائیں اور سائرن بند ہونے کے بعد بھی چند منٹ تک وہیں رہیں کیونکہ بعض چھوٹے بم کچھ دیر بعد بھی زمین پر گر سکتے ہیں۔

    مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران میزائل حملوں کے مختلف طریقوں کے استعمال نے خطے میں سکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے اور عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

    ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر:سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش