Baaghi TV

Tag: ایران

  • امریکی محکمہ دفاع نےعراق  میں طیارے حادثے میں ہلاک  ہونیوالے  6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

    امریکی محکمہ دفاع نےعراق میں طیارے حادثے میں ہلاک ہونیوالے 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

    امریکی محکمہ دفاع نے ان 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے جو 12 مارچ کو عراق میں ایندھن بھرنے والے فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔

    بی بی سی کے مطابق ہفتے کے روز جاری کیے گئے بیان میں ان کے نام یہ بتائے گئے ہیں:جان اے کلنر، آریانا جی ساوینو، ایشلے بی پروئٹ، سیٹھ آر کووَل، کرٹس جے اینگسٹ، اور ٹائلر ایچ سمنز،یہ سب کے سی 135 طیارے کے عملے میں شامل تھے یہ ایندھن بردار طیارہ ایران کے خلاف جاری امریکی کارروائیوں میں حصہ لے رہا تھا۔

    پینٹاگون نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں امریکہ اس سے پہلے کہہ چکا ہے کہ طیارہ نہ تو دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بنا تھا اور نہ ہی دوست فوج کی فائرنگ اس حادثے کا باعث بنی۔

    ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر:سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

    اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

    پاکستان امت میں اتحاد اور امن کی علامت بن کر ابھر رہا ہے ،خالد مسعود سندھو

  • ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر:سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

    ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر:سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش

    ایرانی حملوں کی 51 ویں لہر، سعودی عرب میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش، ایف 35 اور ایف 16طیاروں کے تربیتی مراکز نشانہ

    پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ 51 لہر کا نام ‘یا علی بن موسی الرضا’ رکھا گیا، یہ حملہ شہید ابو القاسم بابائیان اور ان کی زوجہ کی یاد میں کیا گیا، ایرانی حملوں میں تیزی کی لہر آ گئی، اسرائیل کے پاس میزائل روکنے والے انٹرسیپٹرز کی کمی پڑ گئی جبکہ ایران نے خارگ جزیرے پر امریکی حملہ امارات سے ہونےکا دعویٰ کیا جس کو یو اے ای نے الزام مسترد کردیا-

    امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاعی نظام کے لیے انتہائی اہم میزائل انٹرسیپٹرز کی شدید کمی کا سامنا ہےامریکی حکام کے مطابق اسرائیل کئی ماہ سے اپنی محدود دفاعی صلاحیت کے بارے میں امریکا کو آگاہ کر رہا تھا، اسرائیلی حکام نے ہفتے کے روز امریکا کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ بیلسٹک میزائل روکنے کے لیے استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز کی تعداد تیزی سے کم ہو گئی ہے، جس کے باعث اسرائیل کے دفاعی نظام پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ امریکا نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر مکمل شکست دے دی، خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ مکمل طور پر تباہ کر دیا، ممکن ہےکہ خارگ جزیرے پر صرف تفریح کے لیے چند بار اور حملہ کریں،ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھائی ہیں یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔

    پی ایس ایل 11: حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد ٹرافی کراچی پہنچ گئی

    امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں، امریکا ان ممالک کے ساتھ بحری گزرگاہ کے تحفظ کیلئے تعاون کرےگا، یہ ہمیشہ ٹیم ورک ہونا چاہیے، اب دنیا امن اور استحکام کی طرف بڑھےگی،امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران تنازع ختم کر نے کیلئے ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی تک ایران کی پیش کردہ شرائط اچھی نہیں۔

    یو اے ای کے فجیرہ پورٹ پر ڈرون انٹرسیپٹ، اردنی شہری زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر کہا تھا کہ اُن کی ہدایت پر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے فوجی اہداف اور خارگ جزیرہ پر مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین حملےکیےصدر ٹرمپ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر انہوں نے جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنےکا حکم نہیں دیا تاہم صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران یا کوئی اور آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی میں مداخلت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر اس فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

    اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

  • اسرائیلی حملے میں ایرانی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید

    ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے دوران ایک اور اعلیٰ فوجی کمانڈر شہید ہو گئے۔

    ایرانی فوج نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے میں بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی شہید ہوگئے ہیں،ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی ادارے کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد وطن کے دفاع کے دوران بریگیڈیئر جنرل عبداللہ جلالی نے جامِ شہادت نوش کیا،وہ دشمن کے حملے کے وقت دفاعی کارروائیوں کی قیادت کر رہے تھے۔

    ایران کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈرز اور سیکیورٹی افسران شہید ہو چکے ہیں، جن کی شہادت کی باضابطہ تصدیق بھی کی گئی ہے،سرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی دفاعی صلاحیت اور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

    پاکستان امت میں اتحاد اور امن کی علامت بن کر ابھر رہا ہے ،خالد مسعود سندھو

    دوسری جانب ایران نے واضح کیا ہے کہ اپنے فوجی کمانڈروں کی شہادت کے باوجود دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھی جائے گی اور ملکی دفاع میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی،امریکی اڈوں کیخلاف حملوں کی ایک اور لہر شروع کردی ہے پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن متحدہ عرب امار ات میں امریکی فوجی اڈوں کیخلاف کیا گیا ہے،جبکہ بحرین ،کویت اور اردن میں امریکی بیسز کو نشانہ بنایا گیا اور خطے میں موجود ریڈار سسٹمز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

    یو اے ای کے فجیرہ پورٹ پر ڈرون انٹرسیپٹ، اردنی شہری زخمی

  • جنگ میں تباہ شدہ علاقوں کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر کریں گے،ایرانی صدر

    جنگ میں تباہ شدہ علاقوں کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں تعمیر کریں گے،ایرانی صدر

    ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ مشکلات اور دباؤ کے باوجود حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور عوام کے تعاون سے موجودہ صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ 15 روز سے جاری اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود دوران ملک میں ہونے والی تباہی کے باوجود ایران کے بیشتر حصوں میں معمولات زندگی برقرار ہیں جن علاقوں میں جنگ کے باعث تباہی ہوئی ہے اُن علاقوں کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں دوبارہ تعمیر کریں گے اور عوام کی ضروریات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

    صدر پزیشکیان نے کہا کہ مشکلات اور دباؤ کے باوجود حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے اور عوام کے تعاون سے موجودہ صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا ،ایرانی قوم نے ماضی میں بھی مشکل حالات کا سامنا کیا ہے اور اس بار بھی ملک ان چیلنجز سے نکل آئے گا۔

    امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا،ٹرمپ

    ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سماجی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں کہا ہے کہ اس جنگ نے ایک بات ثابت کردی ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے کسی کو تحفظ نہیں دیتے، امریکا نے جسے بھی کپڑے پہنائے وہ برہنہ ہوگیا امریکی اڈے مشرقِ وسطیٰ کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں خطے کے ممالک کو سیکیورٹی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی خودمختاری اور علاقائی تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔

    ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

    انہوں نے امریکا پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اپنے اتحادیوں کے مفادات کے مقابلے میں اسرائیل کو ترجیح دیتا ہے قالیباف کے بقول امریکا سب کو اسرائیل کے لیے قربان کرتا ہے، اسے اسرائیل کے سوا کسی کی بھی پروا نہیں،جو بھی امریکہ کی سیکیورٹی کے سہارے کھڑا ہے، وہ دراصل غیر محفوظ ہے،خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے امریکی فوجی موجودگی کے بارے میں کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔

    دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے دوسروں سے مدد مانگ رہا ہے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے کئی ممالک یہاں تک کہ چین سے بھی بحری جہاز بھیجنے کی اپیل کی ہے امریکا کی سکیورٹی چھتری اب بہت کمزور ہو چکی ہے، امریکا کی سکیورٹی چھتری میں کئی سوراخ ہو چکے ہیں ایران پڑوسی ممالک سے غیر ملکی فوجی موجودگی ختم کرنے کے اپیل کر رہا ہے، خطے میں کشیدگی کی اصل وجہ اسرائیل ہے۔

    زرنج ایئر بیس،جبہ استقلال کا حملہ،ہیلی کاپٹر تباہ

    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے امریکا کے ساتھ کئی ممالک جنگی بحری جہاز بھیجنے پر آمادہ ہیں انہیں امید ہے کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس اہم بحری راستے کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز تعینات کریں گے۔

  • امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا،ٹرمپ

    امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا،ٹرمپ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول کر اسے محفوظ اور آزاد بنا دے گا تاکہ عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل متاثر نہ ہو، حتیٰ کہ ضرورت پڑنے پر ساحلی علاقوں کو شدید بمباری کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ کئی ممالک، خاص طور پر وہ جو آبنائے ہرمز کی بندش سے متاثر ہو سکتے ہیں، امریکہ کے ساتھ مل کر اس آبی راستے کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجیں گے۔

    امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس کوشش میں حصہ لیں گے تاکہ عالمی تجارت کے لیے اہم اس سمندری راستے کو محفوظ بنایا جاسکے ،دنیا کے متعدد ممالک آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے بحریہ تعینات کرنے پر آمادہ ہیں تاکہ ایران کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے اس دوران امریکا ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے گا اور ایرانی کشتیوں یا جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں رکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    ایران اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم ہمسایہ ممالک کو نشانہ نا بنائے،حماس

    تاہم انہوں نے اس بات کی حتمی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ کون سے ممالک اس اقدام میں عملی طور پر شامل ہوں گے دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ کن ممالک نے اس علاقے میں اپنے جنگی جہاز بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج عمان کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد خام تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔

    ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

  • ایران  اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم   ہمسایہ ممالک کو نشانہ نا بنائے،حماس

    ایران اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم ہمسایہ ممالک کو نشانہ نا بنائے،حماس

    فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اپنا دفاع ضرور کرے، تاہم ردعمل کے دوران ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے، تاکہ خطے میں مزید کشیدگی نہ ہو۔

    رائٹرز کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایران کو ایسا ردعمل اختیار کرنا چاہیے جس سے دیگر ممالک براہِ راست متاثر نہ ہوں ساتھ ہی حماس نے عالمی برادری اور خطے کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور ایسی صورتحال پیدا نہ ہونے دیں جس سے پورا مشرق وسطیٰ ایک بڑے تنازع کی طرف بڑھ جائےمشرق وسطیٰ کے ممالک کو باہمی بھائی چارے اور تعاون کے تعلقات برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ خطے میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔

    ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

    یاد رہے کہ اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا جس میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت آرمی چیف، وزیر دفاع، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی شہید ہوگئے تھے جس کے جواب میں ایران نے سعودی عرب، قطر، بحرین اور متحدہ عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے اور آبنائے ہرمز کو بند کردیا ہے جس کے باعث دنیا کو تیل کی سپلائی رک گئی ہے

    مبصرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب حماس نے ایران کی پالیسیوں کے حوالے سے عوامی سطح پر اس نوعیت کا تبصرہ کیا ہے، اس سے قبل تنظیم جنگ کے دوران ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی رہی ہے، تاہم اب تک اس نے کسی ممکنہ جوابی کارروائی کی دھمکی دینے سے گریز کیا تھا۔

    دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ نے دو مارچ کو اسرائیل پر راکٹ فائر کیے تھے یہ کارروائی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی اس کے بعد اسرائیل نے لبنان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا اور حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    اسی دوران حوثی تحریک، جو یمن میں سرگرم ہے اور ایران کے قریب سمجھی جاتی ہے، نے بھی تہران کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا ہے اس گروپ نے غزہ کی جنگ کے دوران بحیرہ احمر میں اُن جہازوں کے خلاف کارروائیاں شروع کی تھیں جنہیں وہ اسرائیل سے منسلک سمجھتا تھا، تاہم اب تک اس نے دوبارہ حملے شروع کرنے کی کوئی واضح دھمکی نہیں دی۔

  • ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

    ایران کی خلیجی بندرگاہوں کے قریبی رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایران نے ایک بار پھر میزائلوں کی نئی لہر فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی افواج نے تازہ میزائل حملوں کا آغاز کر دیا ہے، تاہم ان حملوں کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں،ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اب جدید اور زیادہ طاقتور ہتھیاروں کے استعمال میں اضافہ کرے گا، بالخصوص بیلسٹک میزائلوں اور زیادہ تباہ کن صلا حیت رکھنے والے دیگر میزائلوں کا استعمال بڑھایا جائے گا۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اہم بندرگاہوں کے اطراف کے علاقوں کو خالی کر دیں، دبئی کی جبل علی بندرگاہ، ابوظہبی کی خلیفہ بندرگاہ اور فجیرہ بندرگاہ کے اردگرد کے علاقوں کو خالی کرنے کا کہا گیا ہے ان مقامات کو ممکنہ اہداف قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ وہاں شہری تنصیبات کے درمیان امریکی فوجی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہےکہ ان علاقوں کو آنے والے گھنٹوں میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    ایران اس دوران اسرائیل اور خلیج کے بعض پڑوسی ممالک کی طرف میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہے اسی کے ساتھ ایران نے آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کر دیا ہے یہ وہ اہم سمندری راستہ ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی عالمی تجارت گزرتی ہےدوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے جنگی طیارے ایران کے اندر مختلف فوجی اور دیگر اہداف پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اس صورتحال نے پورے خطے میں سکیورٹی خدشات کو بڑھا دیا ہے اور کئی ممالک ہائی الرٹ پر چلے گئے ہیں۔

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی یہ جنگ اب تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی میں کمی نہ آئی تو اس کے اثرات پورے خطے اور عالمی معیشت پر مزید گہرے ہو سکتے ہیں، خطے کے ممالک اور عالمی برادری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    پرنس سلطان ایئر بیس پر کھڑے امریکی طیاروں کی تباہی کی خبریں جعلی ہیں، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر کھڑے طیاروں کو نقصان پہنچنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جعلی قرار دیا ہے۔

    امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے دو نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر موجود پانچ امریکی طیارے ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں متاثر ہوئے ہیں،متاثر ہونے والے طیارے بوئنگ کے سی 135 اسٹریٹو ٹینکر ہیں جو جنگی اور بمبار طیاروں کو دوران پرواز ایندھن فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، حملے کے وقت یہ طیارے زمین پر کھڑے تھے اور میزائل حملے کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا،پرنس سلطان ایئر بیس سعودی دارالحکومت ریاض سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور اسے خطے میں امریکی افواج کی ایک اہم فوجی تنصیب سمجھا جاتا ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ اڈے پر چند روز پہلے حملہ ضرور ہوا تھا لیکن طیاروں کو نہ تو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور نہ ہی وہ تباہ ہوئے پانچ میں سے چار طیاروں کو تقریباً کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ دوبارہ سروس میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ ایک طیارے کو نسبتاً زیادہ نقصان پہنچا لیکن وہ بھی جلد دوبارہ پرواز کے قابل ہو جائے گا۔

    انہوں نے اس خبر کو شائع کرنے پر اخبار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بعض میڈیا ادارے ایسی خبریں دے کر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں جیسے امریکا جنگ ہار رہا ہو۔

    ٹرمپ نے ایک علیحدہ پوسٹ میں لکھا کہ جعلی خبروں کا میڈیا یہ بتانے سے نفرت کرتا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف کتنا اچھا کام کیا ہے، جو مکمل طور پر شکست خوردہ ہے اور ایک ڈیل چاہتا ہے-لیکن ایک ایسا معاہدہ جسے میں قبول کروں گا! اس معاملے پر آپ کی توجہ کے لیے آپ کا شکریہ۔

    پاکستان کے جوابی حملوں کا خوف، افغان طالبان عہدیدار کابل سے فرار

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی فضائیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ایک آپریشن کے دوران دو سی 135 طیارے آپس میں ٹکرا گئے تھے،اس حادثے کے نتیجے میں ایک طیارہ تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار چھ اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

  • حالیہ جنگ:روس   ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

    حالیہ جنگ:روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

    روس حالیہ جنگ کے دوران ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    کینیا میں روسی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ روس کا ایک Il-76 کارگو طیارہ 13 ٹن سے زیادہ طبی سامان لےکر آذربائیجان پہنچا، جہاں سے یہ امداد ایرانی حکام تک منتقل کی جائے گی۔

    روسی وزارت ہنگامی حالات کے مطابق یہ امدادی کھیپ ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ہے، آذربائیجان سے امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے سرحد کے راستے ایران بھیجا جائےگا،یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے یہ امداد روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے احکامات پر بھیجی گئی ہے۔

    اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری، 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

    ایرانی جزیرے پر امریکی حملے سے نقصان کی تفصیلات جاری

    محکمہ موسمیات کی عید کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی

  • اسرائیل کی  لبنان میں اسپتال پر بمباری، 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

    اسرائیل کی لبنان میں اسپتال پر بمباری، 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق

    اسرائیل نے لبنان میں اسپتال پر بمباری سے 12 ڈاکٹرز اور نرسیں جاں بحق ہو گئیں-

    عرب میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ فضائی حملہ جنوبی قصبے برج قلعویہ میں واقع ایک کلینک پر کیا گیا جہاں طبی عملہ ڈیوٹی پر موجود تھا حملے میں کلینک مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں ڈاکٹرز، نرسیں اور ایمبولینس سروس کے اہلکار شامل ہیں، حملے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں مزید حملے بھی کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،اسرائیلی حملوں میں سڑکوں، پلوں اور دیگر شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے، حملوں کے ساتھ ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان میں انخلا کے عمل کو بھی تیز تر کردیا ہے۔

    ایرانی جزیرے پر امریکی حملے سے نقصان کی تفصیلات جاری

    محکمہ موسمیات کی عید کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی

    پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مستحکم ہے،محمد اورنگزیب