Baaghi TV

Tag: ایران

  • اسرائیلی خطرے کے پیش نظر،ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

    اسرائیلی خطرے کے پیش نظر،ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

    ایران نے اسرائیل کی جانب سے ممکنہ سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کے خدشات کے پیش نظر شمالی تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا ہے۔

    ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کے شمالی علاقوں میں فضائی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ حساس تنصیبات کے گرد دفاعی نظام کو مکمل الرٹ پر رکھا گیا ہے۔اگرچہ حکومتی سطح پر کسی ممکنہ حملے یا خطرے کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ حفاظتی اقدامات ناگزیر تھے۔

    غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایران کی فوجی قیادت نے حالیہ دنوں میں فضائی حدود کی متعدد خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے، جس کے بعد الرٹ لیول میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیزفائر معاہدے کے باوجود ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر اعتماد کرنے سے گریزاں ہیں۔

    علاقائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کی گئی تو اس کے اثرات نہ صرف ایران بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کی وزارت دفاع یا فوج کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سفارتی حلقوں میں معاملے کو نہایت حساس قرار دیا جا رہا ہے۔

    نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان

    پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

    کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

  • امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،سربراہ ایرانی عدلیہ

    امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا،سربراہ ایرانی عدلیہ

    سربراہ ایرانی عدلیہ نے کہا کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، سپریم لیڈر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں-

    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کے بجائے جواز پیش کئے، سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں مغربی ممالک بھی شریک ہیں، امریکا نے جنگ بندی کی پیشکش ایک عرب ملک کے ذریعے کی، امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے سفارت کاری کو تباہ کیا ایرانی عوام کا اعتما د بحال کرنا امریکا اور اسرائیل کی ذمہ داری ہے۔

    دوسری جانب سربراہ ایرانی عدلیہ نے کہا کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، سپریم لیڈر پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں، ٹرمپ اپنی شخصیت کی قدر نہیں کرتے، ہر لمحہ خود سے متضاد بات کرتے ہیں، دشمن دھوکہ دہی سے دوبارہ مؤقف بدل سکتا ہے، امریکا ناقابل اعتبار ہے۔

    اظہر محمود قومی ٹیسٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    علاوہ ازیں فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایران کو ہدایت کی کہ آئی اے ای اے اہلکاروں کی حفاظت یقینی بنائے، جوہری ادارے کے سربراہ رافائل گروسی کو دھمکیاں ملنا قابل تشویش ہیں، ایران عالمی جوہری ادارے کے عملے کی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، میں اوباما نہیں جو ایران کو اربوں ڈالر دے ہم نے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی ہیں، ایران سے نہ بات چیت ہو رہی ہے اور نہ ہی کچھ پیش کیا جائے گا،سابق امریکی صدر اوباما کا ایران کو اربوں ڈالر دینے والا معاہدہ احمقانہ تھا، ایران کے حوالےسے میرا مؤقف واضح ہے، میں ایران کو کچھ بھی پیش نہیں کررہا۔

    محکمہ موسمیات نے مون سون کےدوسرے اسپیل کی پیشگوئی کر دی

    واضح رہے کہ سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ حکومت سول جوہری تنصیبات کیلئے ایران کو 30 ارب ڈالر دے گا، تاہم امریکی صدر نے اس کی سختی سے تردید کردی۔

  • ایران میں زیادہ تر ہندوستانی سافٹ ویئر اسرائیلی  نکلے

    ایران میں زیادہ تر ہندوستانی سافٹ ویئر اسرائیلی نکلے

    ایک تباہی خلیجی ریاستوں اور ایران کو مار رہی ہے۔

    پچھلی دو دہائیوں میں، ہندوستان نے سافٹ ویئر انڈسٹری پر غلبہ حاصل کیا ہے نتیجے کے طور پر، خلیجی ممالک اور ایران نے ہندوستانی سافٹ ویئر اور پروگرامرز پر بہت زیادہ انحصار کیا ہے،ایران میں موساد کی دراندازی اور چین اور روس کے ساتھ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ہندوستانی پروگرامرز ایلون مسک کے اسٹار لنک کے ذریعے ہندوستان سے رابطے میں تھے۔ گرفتاریوں اور پوچھ گچھ نے چونکا دینے والی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا:

    ایران میں زیادہ تر ہندوستانی سافٹ ویئر دراصل اسرائیلی ہے، جو پچھلے دروازوں کے ساتھ سرایت embedded with backdoors کرتا ہے جو اسرائیل کو حقیقی وقت کا ڈیٹا منتقل کرتا ہے اس میں حساس معلومات جیسے سول رجسٹریاں، پاسپورٹ ڈیٹا، ہوائی اڈے کا نظام، اور بہت کچھ شامل ہےاس سے بھی زیادہ کنسرن کی بات یہ ہے یہ سافٹ ویئر فوجی آلات میں خلل ڈالتا ہے اور ریموٹ کنٹرول آپریشنز کو قابل بناتا ہے۔

    یہی سافٹ ویئر خلیجی ریاستوں-UAE، سعودی عرب، قطر اور کویت میں استعمال ہوتا ہے اس کا مطلب ہے کہ مصریوں سمیت ان ممالک میں داخل ہونے والے ہر فرد کے داخلے اور خارجی راستوں کی نگرانی کی جائے گی اور اسرائیل کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔

    ایران نے اس کا پردہ فاش کیا ہے اور یہ انکشاف ان اقوام میں ایک بڑا بحران پیدا کر رہا ہے، بھارت کے ساتھ بڑے پیمانے پر نتیجہ fallout آنے والا ہے، آنے والے دنوں میں مکمل تفصیلات کی توقع ہے-

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی،ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد

    امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں

    اسرائیل کا حماس اور حزب اللہ کے اعلیٰ رہنماؤں کو شہید کرنے کا دعویٰ

  • ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

    ایران نے آئی اے ای اے کے کیمرے ہٹا دیے، رافیل گروسی کے داخلے پر پابندی

    ایران نے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی کے تحت نصب کیے گئے کیمروں کو متعدد جوہری تنصیبات سے ہٹا دیا ہے جبکہ ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے 25 جون کو ایک بل منظور کیا جس میں آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کی حمایت کی گئی، جس میں رپورٹس، کیمروں کی تنصیب اور معائنے شامل تھے۔ اس فیصلے کے چند روز بعد ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا کہ ایران نے "بمباری کے بعد” کیمروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور عالمی اداروں کے دوروں کو مسترد کر دیا ہے۔

    علاوہ ازیں، ایران نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ گروسی کا جوہری سائٹس کے دورے کا مطالبہ بدنیتی پر مبنی ہے اور بمباری کے بعد ایسے دورے بے معنی ہیں۔رپورٹس کے مطابق گروسی کو ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے متعلق درست معلومات بھی حاصل نہیں ہو سکیں، جس پر ایران نے مزید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    ایران کا یہ قدم ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب حالیہ ہفتوں میں اس کی جوہری تنصیبات پر ممکنہ فضائی حملے کیے گئے، جن کا الزام امریکا یا اسرائیل پر عائد کیا جا رہا ہے، تاہم تہران کی جانب سے باضابطہ طور پر کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا۔

    علی امین گنڈاپور کے حلقے کے ہسپتالوں میں52 کروڑ کی مالی بدعنوانی بے نقاب

    سانحہ سوات پر پنجاب اسمبلی کی مذمتی قرارداد منظور، وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

    پنجاب پولیس کے عمر فاروق کا ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل

    کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

    Ask ChatGPT

  • ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کیخلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کیخلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا،ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے اپنا لہجہ بدلنا ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عراقچی نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کے خلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا امریکی صدر کو ایران کے قائد کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا چاہیے۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک قوم کے طور پر سادگی اور سچائی پر یقین رکھتے ہیں ہم اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں۔ ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہمارے میزائلوں سے بچنے کےلیے اسرائیل کے پاس امریکا جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔‘‘

    سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ بیان ایران کی طرف سے امریکا کو ایک واضح پیغام ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کےلیے احترام آمیز رویہ اپنانے کی توقع رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اتنی احمقانہ بات کیوں کی کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جیت لی، جب کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کا یہ بیان جھوٹ ہے، اور حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    اپنے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ ایک ایسے شخص کے طور پر جو خود کو بہت دین دار کہتا ہے، اسے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، اس کا ملک تباہ ہو چکا ہے، اُس کی 3 خطرناک نیوکلیئر سائٹس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اور مجھے بالکل معلوم تھا کہ وہ کہاں چھپا ہوا ہے، اور میں نے اسرائیل یا امریکی مسلح افواج (جو دنیا کی سب سے عظیم اور طاقتور فورسز ہیں) کو ان کی جان لینے کی اجازت نہیں دی،میں نے انہیں ایک بہت بدترین اور ذلت آمیز موت سے بچایا، اور انہیں یہ کہنے کی بھی ضرورت نہیں کہ شکریہ، صدر ٹرمپ!

  • ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے،اسحاق ڈار

    ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے،اسحاق ڈار

    وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا –

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی فورم میں فلسطین کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور مشرق وسطیٰ کے بحران پر تفصیل سے غور ہوا ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی قیادت سے گرمجوشی کے ساتھ ملاقات کی، اور پاکستان کا کردار انتہائی مثبت رہا امریکی حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر واضح اور سخت مؤقف اختیار کیا اور اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایران کو عالمی سطح پر نیچا دکھایا جائے، اسی لیے پاکستان نے ابتدا سے ہی ایران کی حمایت میں بات کی، ایرانی پار لیمنٹ میں پاکستان کے مؤقف پر تشکر کے نعرے لگائے گئے، اور ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پاکستان کے مؤقف کو سراہاسلامتی کونسل میں روس، چین، الجزائر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی حمایت کی۔

    ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    اسحاق ڈار کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے ایرانی صدر سے ایک سے زائد بار رابطہ کیا تاکہ معاملے کو پرامن طریقے سے نمٹایا جا سکےایران نے قطر کو واضح کر دیا کہ اس کا حملہ قطر کے خلاف نہیں بلکہ قطر میں موجود امریکی بیسز کے خلاف تھا پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں او آئی سی میں کشمیر پر رابطہ اجلاس کا انعقاد ممکن ہوا،اسحاق ڈار نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ پاکستان اصولوں پر مبنی خارجہ پالیسی پر قائم ہے۔

    سوات سیلاب،پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی

  • ایران پر فوجی حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

    ایران پر فوجی حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام

    امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔

    ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔

    ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر آئین کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو اس کی اہمیت ختم ہو جائے گی۔ٕ

    ال گرین نے واضح کیا کہ وہ امریکی جمہوریت کو آمرانہ طرزِ حکومت کی طرف جاتا دیکھ رہے ہیں، اسی لیے وہ یہ قدم اٹھا رہے ہیں تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ کانگریس کا کوئی رکن ان کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

    گرین کی یہ کوشش ایسے وقت پر کی گئی جب صدر ٹرمپ نے بغیر کانگریس کو اعتماد میں لیے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے اس پر کئی ڈیموکریٹس نے ناراضی کا اظہار کیا لیکن اکثریت نے مواخذے کے بجائے دیگر معاملات پر توجہ مرکوز رکھنے کو ترجیح دی ڈیموکریٹ رکن پیٹ ایگیولر نے کہا کہ ہم اس وقت صدر کے مجوزہ ٹیکس اصلاحاتی بل پر کام کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کسی بھی معاملے پر توجہ دینا ایک "توجہ کی تقسیم” ہوگی۔

    واضح رہے کہ ٹرمپ کو اس سے قبل بھی دو بار مواخذے کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایک بار 2019 میں یوکرین پر امداد روکنے پر، اور 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کی ترغیب دینے پر، لیکن دونوں بار سینیٹ نے انہیں بری کر دیا تھا

  • نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی بائیڈن دور میں کرلی تھی،امریکی اخبار

    نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی بائیڈن دور میں کرلی تھی،امریکی اخبار

    امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی بائیڈن دور میں کرلی تھی۔

    امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا ایرانی جوہری سائنس دانوں نے تحقیق دوبارہ شروع کر دی ہے اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایرانی جوہری سائنس دانوں اور فوجی کمانڈروں پر مشتمل اہداف کی فہرستیں تیار کیں،اسرائیلی فضائیہ نے لبنان، شام اور عراق میں ایرانی فضائی دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا تاکہ ایران پر فضائی کارروائی کی راہ ہموار ہو سکے۔

    رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے صرف فوجی تیاریوں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ واشنگٹن پر اثر انداز ہونے کی کوشش بھی کی، کیونکہ اسرائیل ہمیشہ سے سمجھتا آیا ہے کہ امریکی فوجی مداخلت اس کے انفرادی حملے سے زیادہ مؤثر ثابت ہو گی۔ آخرکار، ٹرمپ بھی اس تنازع میں شامل ہو گئے اور امریکی افواج کو، جن میں اسٹریٹجک بم بار طیارے بھی شامل تھے، ایران کی تین جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا حکم دے دیا۔

    رپورٹ کے مطابق مارچ تک، اور نیتن یاہو کے ٹرمپ سے ملاقات سے چند ہفتے قبل، اسرائیلی اعلیٰ حکام نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ جون تک ایران پر حملہ کر دیں گے، خواہ امریکا ساتھ دے یا نہ دے۔ یہ فیصلہ اس خوف کے تحت کیا گیا کہ ایران اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو دوبارہ قائم کر لے گا۔ جب نیتن یاہو نے 13 جون کو اچانک حملہ کیا، تو وہ کسی نئی انٹیلی جنس اطلاع پر مبنی نہیں تھا، بلکہ یہ حملہ ان منصوبوں پر عمل درآمد تھا جو پہلے سے نہایت احتیاط سے تیار کیے جا چکے تھے۔ ان کا مقصد ایران کے جوہری اور میزائل پروگراموں کو نقصان پہنچانا تھا۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے انکشاف کیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی حلقے کو اس اعلان سے حیران کر دیا،اٹرمپ نے یہ معاہدہ اس وقت اچانک ظاہر کیا جب وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ایرانی حکام سے، قطری ثالثی کے ذریعے، ٹیلی فون گفتگو کر چکے تھے۔

  • قطر  پر ایرانی حملے کی توقع نہیں تھی،حملے پر حیرت ہوئی ہے،قطری وزیر اعظم

    قطر پر ایرانی حملے کی توقع نہیں تھی،حملے پر حیرت ہوئی ہے،قطری وزیر اعظم

    قطری وزیراعظم نے ایران کی طرف سے کیے جانے والے حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی حملے کی توقع نہیں تھی۔

    رپورٹ کے مطابق قطر اور لبنان کے وزرائے اعظم کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن جاسم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کیا، مگر ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں ایران کی جانب سے قطر میں امریکی اڈوں پرحملہ کیا گیا، قطر پر یہ حملہ ناقابل قبول ہےایران نے امریکی اڈے پر حملہ کرکے قطرکی خودمختاری کو نقصان پہنچایا، ایرانی حملہ قطری خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرا نی پاسداران انقلاب کا حملہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

    محمد بن عبدالرحمٰن جاسم نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو افسوسناک قرار دیا کہا کہ قطر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے، قطر پر حملے سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا خلیج تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے،خلیج تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے شکر گزار ہیں، اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور ہوگا،سیزفائر کے بعد لبنان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    ایک بڑے سیارچے کا زمین کی بجائے چاند سے ٹکرانے کا خطرہ بڑھ گیا

    قطری وزیراعظم نے کہا کہ قطر اپنے دفاع کو یقینی بنائے گا،اسرائیل نے خطے کو جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی قطر پر ایرانی حملے پر حیرت ہوئی ہے، قطر غزہ میں فوری سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہےقطری افواج ایرانی حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، قطر اپنی ریاست کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، ایرانی حملے کی توقع نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان بلا واسطہ بات چیت شروع ہوگی، امید کرتے ہیں کہ اسرائیل ایران کیساتھ جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غزہ میں جارحیت نہیں بڑھائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے حملے کا بین الاقوامی قوانین کے تحت مناسب جواب دینےکا حق محفوظ رکھتے ہیں، ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہد ے پر اتفاق کیا ہے قطر نے ایران کے العدید پر حملے کا جواب دینے پر غور کیا، لیکن قطر ہمیشہ دانشمندی اور احتیاط سے کام لیتا ہےہم جو پیغام دینا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ قطر سب کو یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین، اپنے وطن، اپنے عوام اور قطر میں رہنے والے تمام افراد کا دفاع کرنے کی صلا حیت رکھتا ہے، ہم سب اس حملے کے دوران متحد کھڑے رہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایران خلیجی ممالک پر جارحیت نہیں کرے گا، بلکہ خلیج کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا،ریاستِ قطر پر حملہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے، خاص طور پر اس وقت جب قطر صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہا تھا، دوحہ کو اس اقدام سے حیرت ہوئی ہے، خاص طور پر ایسے ملک کی جانب سے جسے وہ ایک پڑوسی سمجھتا ہے انہوں نے قطری مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حملے کو ناکام بنایا اور ایران کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کے سوا تمام میزائلوں کو مار گرایا۔

    شاہ رخ کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ
    قطر کے وزیر اعظم نے امریکا اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کی میز پر واپس آئیں انہوں نے کہا کہ ہم امریکی اور ایرانی فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر جوہری مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی میز پر واپس آئیں اور سفارتی حل کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔

    قطر کے وزیر اعظم نے کہا کہ قطر نے امریکی درخواست پر ایران سے رابطہ کیا تاکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی جا سکے قطر جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے، لیکن اس میں ہونے والی مبینہ خلاف ورزیوں پر تشویش ہے، آج صبح جنگ بندی کے بعد جو خلاف ورزیاں دیکھی گئیں، وہ ناقابل قبول ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور سفارت کاری غالب آئے گی۔

    اہل غزہ پر بھی مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،خالد مسعود سندھو

    لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے کہا کہ دوحہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا، ایرانی حملے پر قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، لبنان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہمیں اسرائیل اور ایران کی جنگ میں گھسیٹا جارہا تھا، لیکن کسی طرح ہم خود کو اس جنگ سے بچانے میں کامیاب رہے۔

  • امریکی فوجی  اڈوں پر حملہ:قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

    امریکی فوجی اڈوں پر حملہ:قطر نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

    دوحا: قطر نے اپنے ملک میں موجود امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد ایران کے سفیر کو طلب کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایران کی جانب سے قطر میں موجود امریکی اڈے العدید کو میزائلوں سے نشانہ بنانے پر قطر میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کرلیا، وزارتِ خارجہ نے حملے کی "سخت مذمت” کی اور یہ بات دہرائی کہ وہ "اس سنگین خلاف ورزی کا جواب دینے کا حق برقرار رکھتی ہے۔”

    اس کے علاوہ ایران کے نائب وزیرِ خارجہ نے منگل کے روز علاقائی کشیدگی روکنے میں قطر کے "تعمیری کردار” کا شکریہ ادا کیا، وزیر مجید تخت روانچی نے یہ پیغام قطر کے وزیرِ مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کو ایک فون کال میں دیا تخت روانچی نے کہا کہ ایران بہتر ہمسائیگی اور اعلیٰ مفادات کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے اسپورٹس بورڈ کی دعوت ٹھکرا دی

    دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر میں امریکا کی العدید بیس پرحملہ اپنے دفاع کےحق کے تحت کیا، یہ دفاعی اقدام ہمارے برادر اور دوست ہمسایہ قطر سے ہرگز متعلق نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی جانب سے اپنی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر قطر میں موجود امریکی اڈے (بیس) کو میزائلوں نے نشانہ بنایا تھا تاہم اس میں امریکی اڈے کو کوئی نقصان نہیں ہوا-

    محرم الحرام کا چاند 26 جون کو نظر آنے کے امکانات ہیں، اسپارکو