Baaghi TV

Tag: ایران

  • پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ

    پاکستان ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر پاکستان افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں مذاکرات کی ناکامی اور جاری کشیدگی پر انتہائی افسوس ہے پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب مسئلے کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں، اس قسم کی کارروائیاں پورے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ان کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ایران کی جانب سے برادر ممالک سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات پر حملوں کی بھی سخت مذمت کی ہے، پاکستان نے ان تمام برادر ممالک کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کیا جائے تاہم خلیجی ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے۔

    رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی مذمت کی انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ مزید ایسی کارروائیوں سے گریز کریں جو خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی اورعلاقائی خودمختاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں لہٰذا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی پاسداری ناگزیر ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ سفارت کاری کی جانب واپس آئیں اور بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کو ترجیح دیں۔

    ’آپریشن غضب اللحق‘: افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،عطا اللہ تارڑ

  • رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    رہبر اعلٰی سمیت اہم کمانڈرز اور شخصیات محفوظ ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

    امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں کے بعد ایران کی اعلیٰ قیادت کی زندگیوں کے بارے میں افواہیں زیر گردش ہیں۔

    امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان افواہوں پر کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بالکل خیریت سے ہیں البتہ انھوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ممکن ہے ہمارے ایک یا دو فوجی کمانڈر ہلاک ہوئے ہوں لیکن تقریباً تمام اعلیٰ حکام محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کشیدگی میں کمی چاہتا ہے اور مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں بند کریں اگر امریکا دوبارہ ایران سے بات چیت شروع کرنا چاہتا ہے تو صدر ٹرمپ کو معلوم ہے کہ رابطہ کیسے اور کس طرح کرنا ہے۔

    ایران پر اسرائیلی حملہ، ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایسے مقامات کو نشانہ بنایا جہاں اعلیٰ سیاسی اور سکیورٹی شخصیات موجود تھیں یہ کارروائی امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی آپریشن کے تحت کی گئی جس کا مقصد ایرانی قیادت اور عسکری ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔

    ادھر ایرانی سرکاری میڈیا اور حکام نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں کئی اعلیٰ سیاسی رہنما اور فوجی کمانڈر مارے گئےایرانی فوج نے کہا کہ آرمی چیف عامر حاتمی کی ہلاکت کی خبریں غلط ہیں اور وہ بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیںصدر مسعود پزیشکیان کے قریبی ذرائع نے بھی بتایا کہ ایرانی صدر محفوظ ہیں اور ان پر ہونے والی مبینہ قاتلانہ کوشش ناکام رہی۔

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران میں متعدد مقاما ت پرحملے کیے ہیں جن میں 75 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • ایران نے برج خلیفہ کے قریب  پام جمیرہ   ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پام جمیرہ پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    ایران کی جانب سے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک فائیو اسٹار ہوٹل پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق میزائل کوکا کولا ایرینا سے پانچ سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر گرا، جبکہ برج خلیفہ اس کے تقریباً سولہ سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہےمیزائل شہر کے ایک حساس اور مصروف علاقے کے قریب گرا، جس کے باعث اطراف کی عمارتوں میں موجود افراد میں بے چینی پھیل گئی واقعے کے بعد دبئی میں سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں جبکہ دونوں واقعات کے حوالے سے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

    ایران نے برج خلیفہ کے قریب پام جمیرہ ہوٹل پر میزائل داغ دیئے

    کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ عملے کے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ٹرمینل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے رپورٹ کے مطابق حملہ ایئرپورٹ کے آپریشنل حصے کے قریب کیا گیا، جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی۔

    دھماکے کی آواز سننے کے بعد سیکیورٹی اور ریسکیو ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے عملے کے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئرپورٹ کے بعض حصوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

  • ایران پر اسرائیلی حملہ، ایرانی وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ

    ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور کی شہادت کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں دونوں اعلیٰ ایرانی شخصیات جاں بحق ہو گئی ہیں یہ دعویٰ اسرائیلی فوجی کارروا ئیوں سے باخبر دو ذرائع اور ایک علاقائی ذریعے نے کیا ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈرز اور بعض سیاسی حکام کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، ایران نے ان حملوں کے جواب میں اپنی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے “آپریشن وعدہ صادق 4” کا نام دیا ہے ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خطے میں موجود کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی اڈوں کے علاوہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (اسرائیل ) کے مرکزی فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکی افواج اور اسرائیلی حکومت کے خلاف کی جا رہی ہے اور اس کے تحت دشمن کے علاقائی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں ایرانی فوج نے عندیہ دیا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

  • ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے، روس کا شدیدردعمل

    ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے، روس کا شدیدردعمل

    روس نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون اور ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جارحیت دانستہ، اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت اور بلااشتعال مسلح جارحیت ہے، ایک آزاد ریاست کے خلاف جارحیت بین الااقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور ضوابط کی صریح خلاف ورزی ہے یہ اقدام قابل مذمت ہے اور یہ حملے ایک بار پھر مذاکراتی عمل کی بحالی کی آڑ میں کیے جا رہے ہیں، جس کا ظاہری مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے گرد صورت حال کو طویل المدت بنیادوں پر معمول پر لانا بتایا جا رہا تھا۔

    روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ روس کو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں کہ اسرائیل ایران کے ساتھ فوجی تصادم میں دلچسپی نہیں رکھتا، بین الاقوامی برادری، بشمول اقوام متحدہ کی قیادت اور آئی اے ای اے کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر ان غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا معروضی اور غیرجانب دارانہ جائزہ پیش کریں، وا شنگٹن اور تل ابیب ایک بار پھر ایسے خطرناک راستے پر گامزن ہو گئے ہیں جو خطے کو انسانی، معاشی اور ممکنہ طور پر تابکاری آفت کی طرف تیزی سے دھکیل رہا ہے۔

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    روس کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے عزائم واضح ہیں اور کھلے عام بیان کیے جا چکے ہیں کہ وہ ایک ایسی ریاست کے آئینی نظام کو توڑنا اور اس کی قیادت کو ہٹانا چاہتے ہیں جسے وہ ناپسندیدہ سمجھتے ہیں کیونکہ اس نے طاقت اور بالادستی کے دباؤ کے آگے جھکنے سے انکار کیا ہے امریکا اور اسرائیل اپنی کارروائیوں کو اس مبینہ تشویش کے پردے میں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا چاہتے ہیں لیکن آئی اے ای اے کی نگرانی میں چلنے والی جوہری تنصیبات پر بم باری ناقابل قبول ہے۔

    روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس فوری طور پر سیاسی اور سفارتی راستے پر واپسی کا مطالبہ کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح بین الاقوامی قانون، باہمی احترام اور مفادات کے متوازن خیال پر مبنی پرامن حل کے فروغ میں مدد کے لیے تیار ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

  • ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    ایران کے ایک بار پھر دبئی پر میزائل حملے

    ایران نے ایک بار پھر دبئی پر میزائل داغ دئیے ،جبکہ یو اے ای میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا-

    دبئی شہر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے برشا اور جے وی سی کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
    دبئی میں ایئرڈیفنس سسٹم نے ایران کے داغے گئے میزائل ناکارہ بنا دئیے-

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، حملوں کی شدید مذمت

    عرب میڈیا کے مطابق ایران کے تباہ کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی میں زمین پر گرنے سے ایک غیر ملکی شہری زد میں آگیامیزائل کے ٹکڑنے لگنے سے غیرملکی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    گلف نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ایشیائی ملک سے تعلق رکھتا تھا بعد میں مقامی میڈیا نے اس کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کی ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شخص کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا جائے گا تاحال جاں بحق پاکستانی شخص کی عمر اور نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    سعودی عرب کا ایرانی میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں تباہ کرنے کا دعویٰ

    یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں فوجی اور حساس مقامات پر بھرپور حملہ کیا ہے جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 53 پرائمری اسکول کی طالبات بھی شامل ہیں جو حملے کے وقت اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں ان حملوں کے جواب میں ایران نے عرب ممالک میں موجود امریکی ہوئی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانا شروع کیا ہےایسا ہی ایک حملہ متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات پر کیا جسے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا لیکن میزائل کے ٹکڑے ایک شخص کو لگے اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

  • سعودی عرب کا ایرانی میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں تباہ کرنے کا دعویٰ

    سعودی عرب کا ایرانی میزائل کو ریاض کی فضاؤں میں تباہ کرنے کا دعویٰ

    سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے دارالحکومت ریاض اور ملک کے مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔

    سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے ریاض اور مشرقی خطے پر حملے کیے گئے، لیکن ملکی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں پسپا کر دیا ایسے حملوں کو کسی بھی جواز کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ کارروائی اس کے باوجود کی گئی جب ایرانی حکام کو واضح طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

    مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی :8 ممالک کی فضائی حدود بند

    سعودی حکام نے اس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مملکت اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہےسکیورٹی ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

    امریکی اسرائیلی حملے کے بعد خامنہ ای کے محفوظ کمپاؤنڈ کی تصویر سامنے آ گئی

  • مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی :8 ممالک کی فضائی حدود بند

    مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی :8 ممالک کی فضائی حدود بند

    ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

    مشرقی وسطیٰ میں صورتحال نے یورپ اور ایشیا کے درمیان فضائی راستوں کو شدید متاثر کیا ہے اور دنیا بھر کی بڑی فضائی کمپنیوں کو پروازیں منسوخ، معطل یا متبادل راستوں پر منتقل کرنا پڑا ہے،فضائی حدود بند کرنے والے ممالک میں ایران، اسرائیل، عراق، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور شام شامل ہیں۔

    امارات ایئرلائن نے دبئی ہوائی اڈے سے اپنی پروازیں معطل کر دیں، جبکہ فلائی دبئی کی سروسز بھی فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہوئیں قطر ایئرویز نے عارضی طور پر پروازیں روک دیں، اور عمان ایئر نے بغداد کے لیے پروازیں معطل کر دیں، کویت ایئرویز نے ایران کے لیے تمام پروازیں بند کر دیں،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر روک دیں۔

    ایمریٹس نے بھی دبئی آنے اور جانے والی اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ ایئر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں متاثرہ مسافروں کو ری بکنگ، رقم کی واپسی یا متبادل سفری انتظامات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ورجن اٹلانٹک نے بھی لندن ہیتھرو سے دبئی جانے والی اپنی پرواز منسوخ کر دی ہے جبکہ کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ انڈیا، مالدیپ اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کو متبادل راستوں کے باعث زیادہ وقت لگ سکتا ہےاسی طرح برٹش ایئر ویز نے تل ابیب اور بحرین کے لیے اپنی پروازیں بدھ تک منسو خ کر دی ہیں جبکہ عمان جانے والی پرواز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

    ہنگامی صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لندن سے دوحہ جانے والی ایک پرواز کو منزل کے قریب پہنچ کر واپس موڑ دیا گیاوزز ایئر نے اسرائیل، دبئی، ابوظہبی اور عمان کے لیے تمام پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں جبکہ سعودی عرب کے لیے اس کی پروازیں منگل تک منسوخ رہیں گی۔

    ان کے علاوہ ایئر انڈیا، لفتھانسا اور ترکش ایئرلائنز نے بھی مشرقِ وسطیٰ کے لیے متعدد پروازیں منسوخ یا محدود کرنے کا اعلان کیا ہے ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی فضائی حدود محفوظ قرار دی جائیں گی، پروازوں کا شیڈول مرحلہ وار بحال کر دیا جائے گا۔

    ترک ایئرلائنز اور دیگر ترک فضائی کمپنیوں نے ایران، عراق، شام، لبنان، اردن، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دیں۔

    جرمن، فرانسیسی، برطانوی اور نیدرلینڈز کی بڑی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب، دبئی، بیروت، ریاض اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں منسوخ یا معطل کر دیں، جبکہ بعض پروازوں کو دورانِ سفر واپس موڑنا پڑا۔

    بھارت کی قومی فضائی کمپنی نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں اور دہلی سے تل ابیب جانے والی پرواز کا رخ موڑ دیا۔ جاپان کی قومی فضائی کمپنی نے ٹوکیو سے دوحہ کی سروس منسوخ کر دی، جبکہ دیگر بھارتی فضائی کمپنیوں نے بھی ممکنہ خلل سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

    قومی ایئر لائن نے بھی خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے شیڈول تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں یہ معطلی ابتدائی طور پر اتوار کی شام تک یا خطے میں فضائی حدود کی بحالی تک برقرار رہے گی سعودی عرب کے لیے پروازیں بدستور جاری رہیں گی تاہم حفاظتی وجوہات کی بنا پر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں جس کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائیورٹڈ فلائٹس کا دباؤ بڑھ گیا ہےایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پارکنگ اسپیس عارضی طور پر دستیاب نہیں رہی۔

    انتظامیہ کی جانب سے ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈائیورژن سے قبل جناح ٹرمینل انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے، جبکہ ڈائیورٹڈ پروازوں کے لیے پیشگی کوآرڈینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہےصورتحال کے پیشِ نظر دو گھنٹوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائنز کی تین بین الاقوامی پروازیں صرف ایندھن بھروانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اتریں، جو ری فیولنگ کے بعد روانہ ہو گئیں۔

    ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود کی بندش سے عالمی فضائی نظام میں شدید خلل پیدا ہوا ہے اور مسافروں کو طویل تاخیر اور منسوخیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے صورتحال کے پیشِ نظر فضائی کمپنیاں مسلسل اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہی ہیں۔

  • امریکا کا ایران پر حملے جاری رکھنے کااعلان

    امریکا کا ایران پر حملے جاری رکھنے کااعلان

    امریکا نے ایران پر وسیع حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر فضا اور سمندر دونوں راستوں سے وسیع پیمانے پرحملے جاری رکھیں گے ، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا مقصد ایرانی سکیورٹی ڈھانچے کو کمزور کرنا ہے،فی الحال یہ کارروائیاں صرف ایران کے اندر موجود اہداف تک محدود ہیں ، امریکی فضائیہ ایران پر حملوں میں شریک ہے ، امریکی فوج ایران پر اسرائیلی فوج کے ساتھ ملکر کارروائی کر رہی ہے۔

    دوسری جانب آئی ڈی ایف کے ایک افسر سٹیو کوہن نے ریپبلک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نہ صرف مغرب کی جانب سے بلکہ ہندوستان کی جانب سے بھی ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں،ہندوستان کو قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ اسرائیل میں ہندوستانی وزیر اعظم کی میزبانی کرنا خوشی کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈروں کے علاوہ درجنوں شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

  • امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید،درجنوں زخمی

    امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید،درجنوں زخمی

    ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر بمباری کی خبر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں فضائی حملے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 53 افراد جاں بحق اور تقریباً 60 زخمی ہوئے ہیں جن میں طالبات اور اسکول کا عملہ بھی شامل ہےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل نے صبح کے وقت اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں،واقعے کے بعد امدادی اداروں اور طبی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ملبے تلے متعدد طالبات اور عملے کے افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کا کام جاری ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی فوج نے ایرانی شہریوں سے فوجی تنصیبات اور اڈوں سے دور چلے جانے کا کہا تھا۔