Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایران کی جانب سے  کنگ فہد ایئر بیس  اور امریکی طیارہ بردار جہاز  پرحملے کی اطلاعات

    ایران کی جانب سے کنگ فہد ایئر بیس اور امریکی طیارہ بردار جہاز پرحملے کی اطلاعات

    ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جب کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکا سنا گیا۔

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے سعودی عرب کے اہم فضائی اڈے کنگ فہد ایئر بیس پر راکٹ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق حمللے کے بعد سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ بحرِ ہند میں ایران نے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر میزائلوں سے حمللہ کیا۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہےیو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔

    متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کشیدگی فوری روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، جس میں ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیا انہوں نے کہاکہ بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی عمل کی فوری بحالی ناگزیر ہےتنازع کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

  • امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،امیر جماعت اسلامی

    امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،امیر جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےایکس پر بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا حافظ نعیم الرحمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا “بورڈ آف پیس” دراصل “بورڈ آف وار” ہےامریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے لیے پورے مشرقِ وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر انتشار پھیلایا گیا اور پاکستانی حکمران بھی یہ سبق یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں-

    واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

  • ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

    ڈچ ائیر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

    ایران امریکا کشیدہ صورتحال کے باعث ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    ڈچ ائیر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی، اس کے علاوہ آسٹریلیا نے اسرائیل، لبنان، اردن، قطر اور امارات سے اپنے شہری نکالنےکیلئے اقدامات شروع کردیے جب کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطی روانہ کردیے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ ایران کے گرد بہت بڑی فوج لگانے کا امریکا کا مقصد ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا ، ایران پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، تنازع کا واحد حل بات چیت اور سفارت کاری ہے ،پُرامن جوہری استعمال کا حق نہیں چھوڑیں گے۔

    رحیم یار خان:ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے کچے کے خطرناک ڈاکو نے سرنڈر کر دیا

    دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کررہا لیکن ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کررہاہے مارکو روبیو نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ کرنے کو بڑامسئلہ قرار دیا اور کہا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار بھی کررہا ہے ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کرنا چاہتے ہیں، سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہےگی، صدرٹرمپ بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہو۔

    میں نے جواب دینا ہوتا تو جہاز کی خریداری کو درست قرار دیتا،اسپیکر پنجاب اسمبلی

    ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے صدر ٹرمپ ایران کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔

  • امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

    امریکا کی خفیہ ایجنسی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئے پیغام میں ایرانی شہریوں کو محفوظ طریقے سے رابطہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

    سی آئی اے نے اپنا فارسی زبان کا پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ایکس، انسٹاگرام، فیس بک، ٹیلی گرام اور یوٹیوب پر جاری کیا، یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر مذاکرات جار ی ہیں۔

    پیغام میں ایرانی شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ رابطہ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، دفتری کمپیوٹر یا ذاتی موبائل فون استعمال نہ کریں اور ممکن ہو تو نیا اور عارضی ڈیوائس استعمال کریں، اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور اس بات کا خیال کریں کہ کوئی ان کی اسکرین یا سرگرمی نہ دیکھ سکے،رابطہ کرنے والے افراد اپنی لوکیشن، نام، عہدہ اور ایسی معلومات یا مہارتوں کی تفصیل فراہم کریں جو ادارے کے لیے دلچسپی کا باعث ہوں۔

    سی آئی اے نے مشورہ دیا کہ رابطے کے لیے ایسا قابلِ اعتماد ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیا جائے جس کا صدر دفتر روس، ایران یا چین میں نہ ہو، یا پھر ٹور نیٹ ورک استعمال کیا جائے جو ڈیٹا کو خفیہ بناتا اور صارف کا آئی پی ایڈریس چھپاتا ہے۔

    خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق، سی آئی سے نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیایہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حالیہ اسٹیٹ آف دی یونین تقریر میں کہا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکا ممکنہ کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔

    ایران کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہاتجزیہ کاروں کے مطابق سی آئی اے کا یہ نیا پیغام سفارتی کوششوں اور ممکنہ دباؤ کی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

  • ایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا،امریکا

    ایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا،امریکا

    امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اس وقت یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا۔

    مارکو روبیو نے کہا کہ ایران اس صلاحیت کے حصول کی کوشش ضرور کر رہا ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش میں بھی مصروف ہے ایران کے پاس ایسے روایتی ہتھیار موجود ہیں جو امریکا پر حملے کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کے لیے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات زیادہ تر اس کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سفارت کاری کبھی مکمل طور پر ختم ہوتی یا میز سے ہٹتی ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے ایران کے جواہری معاہدے کے لیے مذاکرات سے قبل ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

    30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،ڈرون ایکٹیویٹی پر پابندی

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے 30 سے زائد افراد، اداروں اور بحری جہازوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے ، جن پر ایرانی پیٹرولیم کی غیر قانونی فروخت اور اسلحہ سازی میں معاونت کرنے کا الزام ہے،ایران کے مبینہ شیڈو فلیٹ میں شامل جہازوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جو ایرانی تیل و پیٹرولیم مصنوعات کو بیرونی منڈیوں تک پہنچاتے ہیں،اس اقدام کا مقصد ایرانی حکومت کے مالی ذرائع کو محدود کرنا ہے۔

    راولپنڈی کی عوام جواب چاہتی ہے۔ تجزیہ: شہزاد قریشی

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران مالیاتی نظام کا استعمال غیر قانونی تیل فروخت کرنے، اس کی آمدنی چھپانے، اپنے جوہری اور روایتی ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے پرزہ جات حاصل کرنے اور دہشتگرد گروہوں کی حمایت کیلیے کرتا ہے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کی ہتھیاروں کی صلاحیت اور دہشتگردی کی حمایت کو ختم کرنے کیلئےٹرمپ انتظامیہ زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھے گی۔

  • سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    واشنگٹن:امریکہ نےعندیہ دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئیں تو فوجی آپشن کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے، تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال کا فیصلہ بھی ان کے اختیار میں ہے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے جہاں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جوہری پروگرام کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ایران کو معاہدے کے لیے محدود مہلت دے چکے ہیں جبکہ توقع ہے کہ وہ آئندہ خطاب میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات کے حوالے سے اپنا واضح مؤقف پیش کریں گے۔

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بھارتی حیدرآباد:رمضان کے دوران5 خصوصی پکوان ، جن کے بغیر سحری ممکن نہیں

  • ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    ایران چین کےساتھ اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے-

    امریکا ممکنہ حملوں سے قبل ایرانی ساحل کے قریب بڑی بحری قوت تعینات کر رہا ہےچین ساختہ سی ایم 302 میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے، تاہم ترسیل کی تاریخ طے نہیں ہوئی، یہ سپرسونک میزائل تقریباً 290 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نچلی پرواز اور تیز رفتار کے ذریعے جہازوں کے دفاعی نظام سے بچنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایران یہ میزائل حاصل کر لیتا ہے تو اس سے اس کی دفاعی اور حملہ کرنے کی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہو جائے گا جو خطے میں موجود امریکی بحری افواج کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے اس معاہدے کے لیے مذاکرات گزشتہ دو سالوں سے جاری تھے لیکن جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی بارہ روزہ جنگ کے بعد ان میں تیزی آگئی گزشتہ موسم گرما میں ایران کے نائب وزیر دفاع مسعود اورائی نے خود چین کا دورہ کیا تاکہ اس سودے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ان میزائلوں کی موجودگی جنگ کی صورتحال کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے کیونکہ انہیں روکنا انتہائی مشکل کام ہے۔

    دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے کسی بھی معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی وائٹ ہاؤس نے اس پر براہ راست تبصرہ کرنے کے بجائے یہ کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ یا تو ایران کے ساتھ نیا معاہدہ ہوگا یا پھر سخت کارروائی کی جائے گی امریکا اس وقت ایر ان کے قریب اپنے دو بڑے طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ روانہ کر چکا ہے، جن پر 5 ہزار سے زائد اہلکار اور 150 کے قریب جنگی طیارے موجود ہیں۔

    میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو،صدر ٹرمپ

    اس صورتحال میں چین اور ایران کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات امریکا کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں جو ایران کے میزائل پروگرام اور ایٹمی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران پر ماضی میں اقوام متحدہ کی جانب سے اسلحے کی پابندی عائد تھی جو مختلف ادوار میں معطل اور پھر بحال ہوتی رہی ہےحالیہ کشیدگی کے دوران صدر شی جن پنگ نے بھی ایرانی صدر کی حمایت کا یقین دلایا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ایر ا ن کے ساتھ کھڑا ہے،ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کیے گئے سیکیورٹی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔

    سعودی عرب کا شاندار ماضی، مستحکم حال اور روشن مستقبل،تحریر: کامران اشرف

  • میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو،صدر ٹرمپ

    میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو،صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں-

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاریخ کا طویل ترین اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا، جو تقریباً ایک گھنٹہ 48 منٹ جاری رہا اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا ک ہمیں پاکستان اور انڈیا جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور انڈیا ایٹمی جنگ کے قریب پہنچ چکے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے 35 ملین انسانوں کی جانیں بچائیں۔

    ٹرمپ نے اپنی تقریر کا بڑا حصہ امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر مرکوز رکھا۔انہوں نے اعلان کیا کہ رواں سال 4جولائی کی تقریبات غیر معمولی ہوں گی، ‘ٹیکساس کے سرحدی قصبوں سے لے کر مشی گن کے دیہات تک اور فلوریڈا کے ساحلوں سے ڈکوٹا کے کھلے میدانوں تک، امریکا کا سنہری دور آ چکا ہے،صدر نے اپنی دوسری حلف برداری کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ‘گولڈن ایج’ کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران سے ڈیل کی کوشش کررہے ہیں، میری ترجیح ہے کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل ہو ایران میں حکومت نے 32 ہزار مظاہرین کو قتل کیا، ہم نے ایران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں، ہم امن بزور طاقت پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے گزشتہ برس کی کارروائی ‘آپریشن مڈنائٹ ہیمر’ کا ذکر کیا جس میں ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملوں نے ملک کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا، ہم نے جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا،ہم سننا چاہتے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنارہا، تہران نے یہ واضح یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا۔

    ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کو ‘آمرانہ دور کا خاتمہ’ قرار دیا انہوں نے میکسیکو میں بدنام زمانہ منشیات فروش ایل مینچو کی ہلاکت اور جنوبی امریکا کے ساحلی پانیوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو بھی سراہا ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے امریکا میں منشیات کی ترسیل میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    صدر نے کہا کہ ان کی ‘امن بذریعہ طاقت’ حکمت عملی کے تحت امریکی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج بنایا جا رہا ہے انہوں نے ریپبلکن ارکان کو دفاعی بجٹ میں اضافے پر سراہا اور نیٹو اتحادیوں پر بھی دفاعی اخراجات بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالنے کا ذکر کیا۔

    صدر ٹرمپ نے ٹیرف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکی تاریخ میں سرحدی صورتحال سب سے زیادہ محفوظ ہے اور گزشتہ 9 ماہ میں کوئی بھی غیر قانونی تارکِ وطن امریکا میں داخل نہیں ہو سکاغیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکالا جا رہا ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ غیر قانونی امیگرینٹس امریکا میں قیام کریں، فینٹانائل کی اسمگلنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اور غیر قانونی سرحدی عبور کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

    معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کے دوسرے دورِ صدارت میں افراطِ زر میں نمایاں کمی آئی، انڈوں کی قیمتوں میں 60 فیصد کمی ہوئی اور گزشتہ 12 ماہ کے دوران 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے حاصل کیے گئے اسٹاک مارکیٹ نے درجنوں ریکارڈ قائم کیےانہوں نے کہا کہ ‘امریکی معیشت پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک ایک سال میں ‘تاریخی تبدیلی’ سے گزرا ہے۔

    ٹرمپ نے ‘جرائم کے حامی سیاست دانوں’ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس سے سخت قوانین منظور کرنے کا مطالبہ کیا خطاب کے دوران متعدد ڈیمو کریٹ ارکان نے احتجاج کیاٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن ایل گرین کو احتجاجی پلے کارڈ اٹھانے پر ایوان سے باہر لے جایا گیا مینیسوٹا سے کانگریس کی رکن الہان عمر نے بھی نعرے بازی کی،صدر نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ‘دھوکہ دہی کے خلاف جنگ’ کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا۔

    خطاب کے دوران صدر نے واشنگٹن میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی نیشنل گارڈ رکن کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمی اہلکار کو ‘پرپل ہارٹ’ تمغہ دینے کا اعلان کیاانہوں نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی امریکی مردوں کی ہاکی ٹیم کو بھی متعارف کرایا اور گول کیپر کو صدارتی تمغۂ آزادی دینے کا اعلان کیا۔

    خطاب کے اختتام پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘ریاستِ متحدہ مضبوط ہے، دشمن خوفزدہ ہیں اور امریکا دوبارہ جیت رہا ہےملک ایک نئے سنہری دور میں داخل ہو چکا ہے،صدر ٹرمپ کے خطاب کے موقع پر کابینہ اراکین، کانگریس کے ارکان اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

  • جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، ایران

    جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا، ایران

    تہران: ایران نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے اثرات پورے خطے تک پھیل جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور اسرائیل کا نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ جنگ کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ سکتا ہے ایران کے دشمن کو مبینہ 12 روزہ جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اب افراتفری اور بدامنی پھیلا کر ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ دشمن جنگ شروع کرنے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں تاہم اسے اپنے انجام تک پہنچانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایسے بیانات سفارتی دباؤ میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    قبل ازیں امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایران ممکنہ جنگی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وسیع تیاریوں میں مصروف ہے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک کے اہم اختیارات بڑی حد تک نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کو سونپ دیے ہیں۔

    امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کے چھ اعلیٰ حکام، پاسداران انقلاب کے تین ارکان اور دو سابق سفارت کاروں نے بتایا کہ جنوری کے اوائل میں ملک میں مظاہروں اور امریکہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے بعد علی لاریجانی عملی طور پر حساس سیاسی اور سیکیورٹی معاملات سنبھال رہے ہیں 67 سالہ علی لاریجانی ماضی میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر رہ چکے ہیں اور اس وقت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کی نگرانی بھی علی لاریجانی کر رہے ہیں اور سپریم لیڈر کو ان پر مکمل اعتماد حاصل ہے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جب اسٹیو وٹکوف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے کی کوشش کی تو اس کے لیے بھی علی لاریجانی سے اجازت طلب کی گئی۔

    اخبار کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے چار سطحوں پر مشتمل جانشینی کا نظام بھی ترتیب دے دیا ہے ہر اس فوجی یا سرکاری عہدے کے لیے، جس پر تقرری ان کے اختیار میں ہے، چار چار متبادل افراد نامزد کیے گئے ہیں تمام کمانڈروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ممکنہ جانشینوں کے نام پہلے سے طے کریں اس کے علاوہ سپریم لیڈر نے قریبی ساتھیوں کے ایک محدود حلقے کو یہ اختیار دیا ہے کہ اگر ان سے رابطہ منقطع ہو جائے یا انہیں نشانہ بنایا جائے تو وہ فیصلے کر سکیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو مسلح افواج کی کمان سونپی جا سکتی ہے اگر اعلیٰ قیادت کو نقصان پہنچتا ہے تو عبوری انتظام میں علی لاریجانی سرفہرست ہو سکتے ہیں، جبکہ محمد باقر قالیباف اور سابق صدر حسن روحانی کے نام بھی زیر غور بتائے گئے ہیں۔

    امریکی اخبار کے مطابق ایرانی حکام اس خدشے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کہ ممکنہ حملے میں سپریم لیڈر اور ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں خلیج فارس کے ساحلوں پر میزائل نصب کیے جانے اور افواج کو ہائی الرٹ رکھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ جوہری معاملے پر سفارتی مذاکرات جاری ہیں اور کسی معاہدے تک پہنچنے کا امکان بھی موجود ہے، تاہم ایرانی قیادت بدترین صورتحال کے لیے بھی تیاری کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق ریاستی نظام کے تسلسل کے لیے مختلف منظرنامے تیار کیے گئے ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر اعلیٰ قیادت ہلاک ہو جائے تو ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہو گی۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی قیادت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ اگر ہنگامی صورتحال پیدا ہو تو کون سا رہنما بیرونی دنیا سے مذاکرات کی قیادت کرے گا، جیسا کہ وینزویلا میں نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدر نکولس مادورو کے معاملے میں کیا تھا موجودہ حالات میں صدر مسعود پزشکیان بظاہر اہم اختیارات علی لاریجانی کو منتقل کرنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکہ کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، تو دوسری جانب سفارتی راستہ بھی کھلا رکھا گیا ہے، اور ایرانی قیادت دونوں امکانات کو سامنے رکھ کر حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔