Baaghi TV

Tag: ایران

  • بد امنی پھیلانے کے حالیہ واقعات کی سازش کر نے پر 9 غیر ملکی گرفتار کر لئے،ایرانی انٹیلی جنس

    بد امنی پھیلانے کے حالیہ واقعات کی سازش کر نے پر 9 غیر ملکی گرفتار کر لئے،ایرانی انٹیلی جنس

    ایرانی انٹیلی جنس کے ادارے نے نو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے ان گرفتار کیے گئے غیر ملکیوں میں جرمنی، پولینڈ، فرانس، ہالینڈ اور سویڈن کے شہری شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی :ایران نے جمعہ کو کہا کہ کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں کے دوران نو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ گولیوں کی فائرنگ کے درمیان ملک بھر میں مظاہرے تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئے۔

    مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    ایران کی انٹیلی جنس وزارت نے کہا کہ جرمنی، پولینڈ، اٹلی، فرانس، نیدرلینڈز، سویڈن وغیرہ کے نو غیر ملکی شہریوں کو فسادات کے موقع پر یا اس کے اردگر سے گرفتار کیا گیا ان کے ساتھ 256 کالعدم اپوزیشن گروپوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

    ایرانی انٹیلی جنس کے مطابق یہ غیر ملکی ایران میں بد امنی پھیلانے کے حالیہ واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں اس وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایرنی حکام کا کہناہے کہ ایک ایرانی خاتون کی پولیس حراست کے دوران موت واقع ہونے کے بعد یہ لوگ یہ غیر ملکی افراد بد امنی کی سازش کرتے ہوئے پائے گئے۔ حالیہ ہنگاموں کے پیچھے ان کا کردار پایا گیا۔

    اس لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم فوری طور پر ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ان غیر ملکی شہریوں کی گرفتاریاں کہاں سے کی گئی ہیں۔

    ے حجاب خواتین جسم فروش اور فسادی ہیں:ایرانی رکن پارلیمان

    ان مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں افراد مارے گئے جو اس وقت شروع ہوئے جب 22 سالہ امینی کی تہران میں اخلاقیات پولیس کی جانب سے خواتین کے لیے اسلامی جمہوریہ کے سخت لباس کوڈ کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کے الزام میں گرفتاری کے تین دن بعد حراست میں موت ہو گئی۔

    اس کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ اسے حراست میں مارا پیٹا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امینی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی اور وہ اس کے ساتھ بدسلوکی کی تردید کرتے ہیں اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اس کی موت کی تحقیقات جاری ہیں ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ملک میں روزانہ ہونے والے مظاہروں کو غیر ملکیوں نے اکسایا تھا۔

    ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر…

  • ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی موساوی ہلاک ہوگئے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سیستان بلوچستان صوبے کے کمانڈر علی موساوی کو ایران کے شہر زاہدان میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔

    ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق علی موساوی جمعے کو زاہدان شہر میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سینے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔

    قبل ازیں جمعہ کو سرکاری میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ مسلح افراد نے زاہدان میں ایک پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کی۔پاسداران انقلاب سے متصل تسنیم نیوز نے علی موساوی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ ایران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    مہسا امینی کی زیرحراست ہلاکت کے خلاف ایران میں 14 روز سے مظاہرے جاری ہیں جس میں تقریباً 76 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

    آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

    ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

    تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کاعراقی کردستان میں ایرانی کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر لڑاکا اور ڈرون طیاروں سے حملہ، 13 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی ہوگئے۔علاقے میں دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں ، یہ بھی معلوم ہواہے کہ ایرانی افواج نے کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں کو عراقی کردستان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے متعدد کی حالات تشویشناک بتائی جارہی ہے۔عراق نے حملے کو سرحدی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بغداد میں ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا۔

    کرد حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے ڈرون حملوں میں کرد ایرانی مخالف گروپ کے 13 افراد ہلاک ہو ئے ہیں، واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب کردخاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 22 سالہ امینی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے ملک کے سخت ترین حجاب قانون کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرلیا تھا اور حراست کے دوران ہی ان کی موت ہوگئی جس پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران ِانقلاب نے حملوں کے بعد کہا کہ وہ خطے میں ’دہشت گردوں‘ کو نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔عراق کی وفاقی حکومت اور علاقائی کرد حکومت سمیت برلن، واشنگٹن اور لندن نے عراقی کردستان کے علاقے پر ایران کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

  • مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    مظاہرین کی حمایت کیوں کی؟ سابق ایرانی صدر کی صاحبزادی کوگرفتار کرلیا گیا

    تہران: ایران میں پولیس حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو مظاہروں کی حمایت پر تہران سے گرفتار کیا گیا، پولیس کی جانب سے ان پر فسادات کو ہوا دینےکا الزام عائدکیا گیا ہے۔خیال رہےکہ ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے منتخب صدر تھے، وہ اس عہدے پر 2 بار 1989اور 1993 میں منتخب ہوئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ فائزہ ہاشمی رفسنجانی ایران میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن ہیں اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے باعث پہلے بھی جیل جاچکی ہیں۔

    واضح رہےکہ ایران میں پولیس کی حراست میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف حکومت مخالف مظاہرے 12 روز سے جاری ہیں، مظاہرے ملک کے 80 سے زیادہ شہروں میں پھیل چکے ہیں۔

    سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں اب تک 76 مظاہرین ہلاک اور 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ایرانی پولیس کی حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی 16ستمبرکو انتقال کرگئی تھی، مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

  • ایران میں گرفتار ہونے والے شرپسندوں اور بلوائیوں کے اہم انکشافات

    ایران میں گرفتار ہونے والے شرپسندوں اور بلوائیوں کے اہم انکشافات

    تہران :ایران میں مرحومہ مہسا امینی کی موت کو بہانہ بنا کر حالات کو خراب کرنے کی بھرپور سازش میں غیر ملکی ہاتھ ہر گزرتے دن کے ساتھ نمایاں ہوتا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں عمومی املاک کو تاراج کرنے، آگ لگانے اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے بعض شرپسندوں اور بلوائیوں نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

    گرفتار ہونے والے بعض شرپسندوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا تعلق دہشتگرد گروہ عراقی ڈیموکریٹ کردستان سے ہے اور انہیں یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ تیزی کے ساتھ حالات کو خراب کریں، گاڑیوں کو آگ لگائیں اور عوام میں خوف و ہراس پھیلائیں تاکہ عالمی سطح پر یہ دکھایا جائے کہ ایرانی عوام اپنی حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

    قابل ذکر ہے کہ ایسے وقت میں جب ایرانی عوام کی ایک بڑی تعداد، مرحومہ مہسا امینی کی موت پر غمگین تھی، بعض شرپسند عناصر نے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں عوامی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    دشمنوں کی جانب سے پچھلے چند روز کے دوران ہونے والے بلووں کی حمایت، ملکی سلامتی اور امن کے ستونوں کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش تھی جو اس بار بھی اسلامی جمہوری نظام کی عوامی حمایت سے، دشمن کی ناواقفیت کے سبب ناکام ہو گئی۔

    ایران کے عوام نے ملک کے مختلف شہروں میں ’’امت رسول اللہ (ص)‘‘ کے نام سے ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرکے، بلوائیوں کے تخریبی، غیر انسانی اور غیر اسلامی اقدامات، عوامی املاک پر حملوں اور امن کے محافظوں کو شہید کیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

  • ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

    ایران میں احتجاج :700سے زائد مظاہرین گرفتار، فیصلہ کن طریقےسےنمٹیں گے،ایرانی صدر کی وارننگ

    تہران:اخلاقی پولیس کے ہاتھوں خاتون کے قتل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو ایران فیصلہ کن طریقے سے نمٹے گا جبکہ 700 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے جاری رہنے والے احتجاج میں اب تک 35 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرے ملک کے 31 صوبوں تک پھیل چکے ہیں۔ایران کی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ صوبے گیلان میں 739 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    جمعہ کو حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف سرکاری سطح پر ایران کے متعدد شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، اور ایران کی افواج نے کہا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ’دشمن کا مقابلہ‘ کریں گے۔

    سرکاری میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ملک کی سیکیورٹی اور امن کی مخالفت کرنے والوں سے فیصلہ کن طریقے سے نمٹے گا۔مشہد شہر میں افراتفری کے خلاف کریک ڈاؤن میں حصہ لینے والے رضا کار باسج ہلاک ہو گئے تھے، ابراہیم رئیسی نے ان کے اہل خانہ سے فون پر بات کی۔

    سرکاری میڈیا نے بتایا کہ صدر نے مظاہرے اور امن عامہ و سیکیورٹی کی صورتحال خراب کرنے کے درمیان فرق کی ضرورت پر زور دیا، اور ان واقعات کو فسادات قرار دیا۔

    گزشتہ ہفتے ایران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتار نوجوان خاتون مہسا امینی کی دوران حراست وفات پر شدید مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں مظاہرین کو ایران کے صوبہ کردستان کے قریبی شہروں سے 22 سالہ مہسا امینی کے آبائی شہر ساقیز میں جمع ہونے کے بعد حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا جو تہران کے ایک ہسپتال میں انتقال کر جانے والی نوجوان خاتون کا سوگ منا رہے تھے۔

    ملک بھر میں یہ 2019 کے بعد سب سے بڑے مظاہرے ہیں، جب رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں کے خلاف مظاہرے کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 1500 افراد ہلاک ہو گئے تھے، یہ ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا خون ریز تصادم تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایران:مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے،ملک میں بغاوت کا سماں :50 افراد ہلاک

    ایران:مھسا امینی کی زیرحراست موت کے بعد ہنگامے،ملک میں بغاوت کا سماں :50 افراد ہلاک

    تہران: ایران میں حجاب نہ کرنے پرزیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد جاری ہنگاموں میں مرنے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
    غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی مھسیا امینی کی موت کے بعد ہنگامے جاری ہیں۔ پولیس کے کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

    ہلاک ہونے والوں میں 5 سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سات روز سے جاری مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہے اور تشدد سے زیادہ متاثر علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مھسا امینی کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

    ایرانی پولیس نے 22 سالہ مھسا امینی کو حجاب نہ کرنے پر حراست میں لیا تھا اور تین دن بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 16 ستمبر کو انتقال کرگئیں۔ایرانی پولیس نے مھسا امینی پر تشدد کرنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مھسا امینی کو دل کے دورے باعث اسپتال منتقل کیا تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران میں گزشتہ دنوں کے دوران ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد واقعات میں اہم کردار ادا کرنے والے داعش کے ک‏ئی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوہ و فساد کرانے میں داعش کے دہشتگرد پیش پیش تھے۔

    تین روز قبل دہشتگرد گروہ کوملہ اور ڈیموکریٹ کے کئی دہشتگردوں کو ایران کے علاقے مغربی آذربائیجان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

    ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

    ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلہ،مختلف حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 44 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: سی این این کی رپورٹ میں ملک کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہ بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا،۔

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کی شدت کو 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے صوبہ ہرمزگان کے 12 دیہاتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

    ایران کے سرکاری میڈیا IRNA نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سب سے زیادہ نقصان سیدخوش گاؤں میں ہوا، جہاں بہت سے مکانات تباہ ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں، زلزلے کی وجہ سے اب تک 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

    ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے ٹویٹر پر کہا کہ اس وقت 75 ریسکیو آپریشنل فورسز اور ایمرجنسی ٹیمیں 12 آپریشنل گاڑیوں کے استعمال کے ساتھ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دیگر متاثرہ ممالک میں بحرین، سعودی عرب، ایران، عمان، پاکستان، قطر اور افغانستان شامل ہیں۔

    یہ علاقہ اپنی زلزلے کی سرگرمی کے لیے جانا جاتا ہے اور امریکی زلزلہ پیما مرکز نے اپنی تازہ جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران رپورٹ کردہ "زلزلے کی ترتیب” نسبتاً عام ہے۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

  • ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    ہیکرز نے ایرانی حکومت کی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز مقامی کارکنوں نے اطلاع دی کہ ایران میں سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والی متعدد ویب سائٹس اور انٹرنیٹ سسٹم ہیک کر لیے گئے اور ان تک رسائی ناقابل ہو گئی۔

    ہندوستان نے اپنی زمین خود ہی چین کے حوالے کردی


    ایرانی میڈیا کے مطابق گمنام گروپ نے ایران کی سرکاری ویب سائٹ کا "پورا ڈیٹا بیس” بھی ہیک اور حذف کر دیا ہے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایران کے سب سے بڑے سرکاری میڈیا کو ہیک کر رہا ہے۔


    العربیہ کے مطابق یہ سائبر حملہ ایران میں کچھ اداروں اور مقامات کو ایک اور سائبر نشانہ بنانے کے چند ماہ بعد ہوا ہے، جہاں گزشتہ مارچ میں ایران کے متعدد سرکاری ریڈیو اور ٹی وی چینلز کی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا تھا۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

    ان میں چینل ون، ریڈیو "پیام”، ریڈیو "جوان” اور ریڈیو "قرآن” شامل ہیں۔ ویب سائٹس کی ہیکنگ کے بعد تقریبا دس سیکنڈز تک ایرانی حکومت مخالف تنظیم مجاھدین خلق کے لیڈروں کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔

    اس وقت ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے اندر سے آنے والی رپورٹوں میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سائبر حملوں کے تناظر میں اس کے متعدد عہدیداروں اور ملازمین کو برطرف اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

    گذشتہ برس اکتوبر میں ایران کے انفرااسٹرکچر کی ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر ہیکنگ کا حملہ کیا گیا تھا۔ اس نے ایران میں ایندھن بھرنے کے قومی نظام کو درہم برہم کر دیا، جہاں گاڑیوں کو ایندھن بھرنے کا عمل طویل عرصے تک منقطع رہا۔

    خلا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے روسی خلاباز انتقال کر گئے

  • بحرانِ یمن کا کوئی فوجی حل نہیں: سلامتی کونسل

    بحرانِ یمن کا کوئی فوجی حل نہیں: سلامتی کونسل

    نیویارک :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ بحران یمن کا راہ حل فوجی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کیا جس میں مصروف جنگ فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں وسیع جنگ بندی کے موضوع پر مذاکرات کو جاری رکھیں، اس طرح جنگ بندی کو ایک دائمی جنگ بندی میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    سلامتی کونسل کے اراکین نے کہا کہ وسیع جنگ بندی ایک جامع سیاسی راہ حل کی زمین ہموار کر سکتی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ہر قسم کی پیشگی شرط کے بغیر طرفین کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں دوطرفہ مذاکرات کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔سلامتی کونسل کے بیان میں یمن میں انسانی المیہ اور بھکمری کے خطرات کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ بنیادوں پر مالی امداد فراہم کریں۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمن میں جنگ بندی کو نافذ کیا جا چکا ہے جس کی مدت میں دو مرتبہ توسیع بھی کی جا چکی ہے مگر جارح سعودی اتحاد کی طرف روزانہ کی بنیادوں پر اسکی وسیع خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

     

     

    صنعا حکومت بارہا اس صورتحال پر اپنا اعتراض درج کرا کر یہ واضح کر چکی ہے کہ برائے نام جنگ بندی سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا اور اقوام متحدہ کی خاموشی اور نرمی کے باعث سعودی اتحاد مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اسکے تقاضوں کو بھی پورا کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

     

    یاد رہے کہ سعودی اتحاد نے 2015ء میں یمن پر شدید فضائی گولہ باری، میزائل حملوں اور زمینی افواج سے جنگ کا آغازکیا تھا جو سات سال گزرنے کے بعد آج بھی جاری ہے تاہم اتحاد اپنے اعلان کردہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔