Baaghi TV

Tag: ایران

  • ایران: کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، 3 افراد جاں بحق

    ایران: کیمیکل پلانٹ میں آگ بھڑک اُٹھی، 3 افراد جاں بحق

    ایران کے صوبہ بوشہر میں واقع کیمیکل پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے بوشہر صوبے کے کاویہ پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سے اٹھتے دھوئیں کی تصاویر نشر کیں، جنہیں دیکھ کر خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔شہر دائیر کے گورنر علی رضا سجادی نے بتایا کہ آگ کمپلیکس کی مخصوص بندرگاہ میں لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

    صوبائی ڈائریکٹر جنرل کوروش دہغان کے مطابق آتشزدگی کی وجہ ویلڈنگ آپریشن کے دوران پیش آنے والے دھماکے تھے، جن کے باعث جانی نقصان ہوا۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ قبل ایران کی بندر عباس کی شاہد راجائی بندرگاہ پر بھی دھماکوں کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 58 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایرانی حکام نے اس واقعے کو سنگین غفلت کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

    قومی سلیکشن کمیٹی برقرار، ڈیٹا اینالسٹ تبدیل

    کراچی:پی آئی اے اور ائیر کراچی کے مابین معاہدہ

    عمران خان کی رہائی نظر نہیں آ رہی،علیمہ خان پارٹی قیادت سے مایوس

  • امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں  پر  پابندیاں عائد

    امریکہ کی 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں پر پابندیاں عائد

    امریکہ نے ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں-

    امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے پابندیوں کی زد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ہانگ کانگ میں موجود کچھ کمپنیاں بھی آئی ہیں، دو اماراتی کمپنیاں — Ace Petrochem FZE اور Moderate General Trading LLC — کو اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ نیشنلز لسٹ (SDN) میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کی سرکاری نیشنل آئل ٹینکر کمپنی سے منسلک ہیں، جو ایران کی تیل برآمد کرنے والی اہم کمپنیوں میں شامل ہے اور پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں ہے۔

    یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر دوبارہ بات چیت جاری ہے، لیکن یورینیم کی افزودگی پر اختلافات کے باعث یہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

  • ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کی یورینیم افزودگی کی تجویز کومسترد کر دیا۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے یورینیم کی افزودگی پر قدغن 100 فیصد قومی مفاد کے خلاف ہےایرانی سپریم لیڈر نے امریکا کی جانب سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ قومی آزادی کا مطلب یہ ہےکہ ملک امریکا کی گرین لائٹ کا انتظار نہ کرے۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی ہمارے جوہری پروگرام کا اہم حصہ ہے اور دشمن نے اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، بدتمیز اور مغرور امریکی لیڈر ایران سے جوہری پروگرام روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں، یہ ہوتے کون ہیں یہ فیصلہ کرنے والے کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی ہونی چاہیے یا نہیں۔

    واضح رہے کہ جوہری پروگرام پر امریکی تجویز اومان نے ہفتے کے روز ایران تک پہنچائی تھی جس نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا-

    دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک نئی عبوری تجویز پر کام شروع کر دیا ہے، جس کے تحت ایران کو کم سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت دی جا سکتی ہےیہ تجویز امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر ایک جامع معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ایک "سفارتی پُل” کہا جا رہا ہے، تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جا سکے اس تجویز کے تحت امریکا، ایران میں ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کے لیے پاور ری ایکٹرز کی تعمیر میں مدد دے گا ایران کو جیسے ہی ان سہولیات سے فائدہ حاصل ہونا شروع ہوگا، اسے اپنے ملک میں ہر قسم کی یورینیم افزودگی بند کرنا ہوگی۔

    یہ خفیہ تجویز گزشتہ ہفتے ایران کو پیش کی گئی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی دباؤ یا ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا اور اپنے جوہری حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔

  • پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی

    پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے-

    تجارتی ترقی کے اس سفر میں تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ٹیپو نے ایران کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا

    ایران کے لیے پاکستان کی برآمدات 700 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں خاص طور پر فروزن گوشت کی ایران میں برآمد متعارف کرائی گئی، جو کہ ایک بڑی پیش رفت ہے گزشتہ سال پاکستان نے ایران کو 150 ملین ڈالر مالیت کا فروزن گوشت برآمد کیا، جسے وہاں خوب پذیرائی ملی، ایران کو برآمد کی جانے والی دیگر پاکستانی اشیاء میں کینو، آم، چاول اور دیگر زرعی مصنوعات شامل ہیں، جو ایرانی مارکیٹ میں مقبول ہو رہی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ایران سے ایل پی جی (LPG) اور بیچومین (Bitumen) درآمد کرتا ہے، جو توانائی اور تعمیراتی شعبے کے لیے اہم ہیں، اگر یہی رفتار برقرار رہی تو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے، جو خطے میں اقتصادی استحکام کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔

  • جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،ایرانی  وزیر خارجہ

    جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے،ایرانی وزیر خارجہ

    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے، جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو ایران بھی ناقابل قبول سمجھتا ہے جوہری ہتھیار نہ رکھنے کے معاملے پر امریکا سے متفق ہیں۔

    واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی امریکا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات کرنے والی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل پر مذاکرات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔

    غزہ میں نسل کشی پر فرانس اور جرمنی نے بھی اسرائیل کو خبردار کردیا

    افغان طالبان کا اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان

    پلاٹ خریدنے والے عام آدمی کو ملی بھگت کی سزا ملتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

  • ایران کا امریکی انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی مشروط اجازت پر غور

    ایران کا امریکی انسپکٹرز کو جوہری تنصیبات کے معائنے کی مشروط اجازت پر غور

    ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو وہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (IAEA) کے ذریعے امریکی انسپکٹرز کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان ممالک کے معائنہ کار جو ایران کے مخالف رہے ہیں، ہمارے لیے پہلے قابلِ قبول نہیں تھے، تاہم اگر کوئی معاہدہ طے پاتا ہے اور تہران کے مطالبات تسلیم کیے جاتے ہیں تو اس پالیسی پر نظرثانی ممکن ہے۔

    محمد اسلامی نے مزید کہا کہ موجودہ مذاکرات میں افزودگی کا معاملہ بالکل نہیں اٹھایا گیا، اور یورینیم کی افزودگی کی شرح کو سیاسی رنگ دینا درست نہیں۔ ان کے مطابق، "افزودگی کا فیصد استعمال کی قسم پر منحصر ہے، اور زیادہ افزودہ یورینیم کا مطلب لازماً فوجی مقاصد نہیں ہوتا۔”ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اسی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی جوہری صنعت کا بنیادی حصہ ہے اور اس اصول پر کوئی بھی سمجھوتہ ناقابلِ قبول ہے۔

    ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں میں جوہری مسئلے پر پانچ دور کی بات چیت ہو چکی ہے، جو 2018 میں امریکا کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد اب تک کی اعلیٰ سطحی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ اسماعیل بقائی کے مطابق، مذاکرات کے اگلے دور کے مقام اور وقت پر مشاورت جاری ہے، اور اس کا اعلان عمان کرے گا، جو اس عمل میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان، جو اس وقت عمان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے خلیجی ریاست کی ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔فی الحال ایران 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کر رہا ہے، جو کہ کسی بھی غیر جوہری ہتھیاروں والی ریاست کے لیے غیرمعمولی حد ہے۔ اگرچہ یہ ہتھیاروں کے لیے درکار 90 فیصد کی سطح سے کم ہے، لیکن 2015 کے معاہدے کی 3.67 فیصد حد سے کہیں زیادہ ہے۔

    فرانس، جرمنی اور برطانیہ — جو معاہدے کے یورپی فریقین ہیں — اس وقت اس امکان پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ‘اسنیپ بیک’ میکانزم کو فعال کیا جائے، جس کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال ہو سکتی ہیں۔ ایران نے اس اقدام کے خلاف سخت خبردار کیا ہے۔

    ٰیاد رہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "زیادہ سے زیادہ دباؤ” کی پالیسی کے بعد ایران نے جوہری سرگرمیوں میں تیزی لائی، جس پر مغربی دنیا کو شدید تحفظات ہیں۔ تاہم، ایران مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا۔

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت

    پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: پہلے ٹی20 میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

  • ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت

    ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک فرد کو سزائے موت دے دی گئی۔

    باغی ٹی وی کو موصول ایران کی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی "ارنا” نے بتایا ہے کہ پدرم مدنی نامی ملزم کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعاون، (more…)

  • پاکستان اور ایران کا زائرین  کیلئےبارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان اور ایران کا زائرین کیلئےبارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

    تہران: پاکستان اور ایران نے زائرین کے لئے اربعین اور محرم الحرام کے دوران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی جس میں اربعین اور محرم الحرام کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے پر اتفاق کیا گیاملاقات میں زائرین کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا، اربعین سے قبل مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاکستان ایران اور عراق کی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کرا نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ 5 ہزار پاکستانی زائرین کو ایرانی حکومت مشہد میں قیام و طعام کی سہولتیں دیا کرے گی، زائرین کیلئے بارڈر سے عراق تک خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

    وزیر اعظم نے کامیاب حکمت عملی سے بھارت کو تنہا کردیا، حنیف عباسی

    ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کی سکیورٹی ہمارے لئے سب سے زیادہ اہم ہےپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے پر ایرانی حکومت کے شکر گزار ہیں، ہاٹ لائن ایشوز کو فوری طور پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

    17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کیلئےنیا ترمیمی بل تیار

  • دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افر اد کے  حملے سےایرانی جج قتل

    دفتر جاتے ہوئے نامعلوم افر اد کے حملے سےایرانی جج قتل

    شیراز : ایران کے شہر شیراز میں ایک معروف ایرانی جج احسان باقری کو دفتر جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق، 38 سالہ جج احسان باقری پیر کی صبح دفتر جاتے ہوئے دو افراد کے حملے میں جاں بحق ہو گئے حملہ آوروں نے کسی چاقو یا بھاری چیز سے حملہ کیا، تاہم ہتھیار کی نوعیت واضح نہیں کی گئی، احسان باقری شیراز کی کریمنل کورٹ 2 کی شاخ نمبر 102 کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے صوبائی عدلیہ کے سربراہ سید صدراللہ رجائی نسب نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ملک گیر سرچ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ جنوری میں بھی دو سینئر ججوں علی رزینی اور محمد مقیسہ کو تہران میں ان کے دفاتر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھااگرچہ ان دونوں واقعات کو ابھی تک آپس میں نہیں جوڑا گیا، لیکن اس طرح کے متواتر حملوں نے ایرانی عدلیہ کے سیکیورٹی انتظامات پر سوا لات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار

    ایران امریکا جوہری مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، اختلافات برقرار

    ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں اختتام پذیر ہو گیا، جس میں فریقین کے درمیان "کچھ پیش رفت” سامنے آئی ہے، تاہم بنیادی اختلافات بدستور موجود ہیں۔

    عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے لیکن یہ حتمی نہیں، اور اُمید ظاہر کی کہ باقی معاملات آئندہ دنوں میں واضح ہو جائیں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمٰعیل باقی کے مطابق، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف پرواز کے شیڈول کی وجہ سے مذاکرات ادھورے چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔ قبل ازیں عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہونے والا چوتھا دور افزودگی کے معاملے پر اختلاف کے باعث ناکام ہو گیا تھا۔

    اسٹیو وٹکوف نے واشنگٹن کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکا "ایک فیصد بھی یورینیم افزودگی” کی اجازت نہیں دے سکتا، جسے ایران نے اپنے حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بنیادی اختلافات موجود ہیں اور تہران صرف اسی صورت میں معاہدہ کرے گا جب اس کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جائے۔

    یہ مذاکرات اقوام متحدہ کے جوہری ادارے IAEA کے آئندہ اجلاس اور 2015 کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہو رہے ہیں۔ایرانی تجزیہ کاروں اور سابق مشیر محمد مرانڈی کے مطابق، ایران افزودگی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اور اگر امریکا ایسا چاہتا ہے تو معاہدے کا امکان نہیں۔ایران کی جوہری تنظیم کے ترجمان بہروز کمالونڈی نے کہا کہ ملک میں 17 ہزار افراد جوہری شعبے سے وابستہ ہیں، اور افزودگی کا عمل دیگر پرامن ممالک جیسا ہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا میں اسرائیل کے ممکنہ حملے کی خبروں پر ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ایران اس کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرائے گا۔

    ایوب میڈیکل کالج میں کروڑوں کی مبینہ بدعنوانی، جعلی گارنٹی پر ادائیگی کا انکشاف

    پاک بھارت کشیدگی جنگ کی نئی شکل کی علامت ہے، نیول چیف

    فرانس: 300 بچوں سے زیادتی کے اعتراف پر سابق سرجن کو 20 سال قید دینے کی سفارش

    روس اور یوکرین کے درمیان سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ، 390 افراد رہا

    بھارتیہوں نےپاکستان سے جنگی شکست کا غصہ مٹھائیوں پر اتار دیا

    ایف آئی اے کی کارروائی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار