Baaghi TV

Tag: ایران

  • اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،امریکا

    اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے،امریکا

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات ہیں کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

    امریکی میڈیا نے متعدد امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا یہ واضح نہیں کہ آیا اسرائیلی رہنماؤں نے کوئی حتمی فیصلہ کیا ہے یا نہیں، اسرائیل ایران کے تیل کے ذخائر کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے،اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اورامریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

    اس سے قبل منگل کو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کا امکان نہیں۔ ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم نہ کرنا بڑی غلطی ہے۔

    واضح رہے کہ ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان یورینیم افزودگی کے معاملے پر تنازع جاری ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

  • بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    بندر عباس پورٹ پر دھماکہ : مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی،700 سے زائد زخمی زیر علاج

    ایران کی رجائی بندرگاہ پر ہونے والے زوردار دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک دھماکا جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ سے منسلک دفتر میں ہوا، دھما کے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی، دھماکے میں زخمیوں کی تعداد800 سے زیادہ ہوگئی ہے –

    ابتدائی طور پر 4 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جو اب بڑھ کر 25 ہو گئی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور متعدد علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے،دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

    مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

    ایران کے صوبے ہرمزگان کے کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال حتمی طور پر معلوم نہیں ہوسکا،دھماکا ممکنہ طور پر کیمیکل کے گودام میں ہوا، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    بھارتی فوج کی فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت

  • پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کی ہر ممکن کوشش کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کی ہر ممکن کوشش کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

    ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران پاکستان بھارت میں ثالثی کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک ایران کے پڑوسی اور ثقافتی،تہذیبی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، مشکل وقت میں پاکستان بھارت کے درمیان افہام و تفہیم کے لیے ہر ممکن کوشش کے لیے تیار ہیں۔

    اس سے قبل پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیےکردار ادا کرنے پر تیار ہے، اسحاق ڈار نے ایران کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویےکو سراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا خواہش مند ہے ۔

    پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

    سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے رابطےکیے شہزادہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی اور استحکام لانے کے اقدامات پر گفتگو کی۔

    سعودی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی، سعودی اور بھارتی وزرائے خارجہ کی گفتگو محاذ آرائی میں کمی پر مرکوز رہی۔

    پی ایس ایل کی براڈ کاسٹ کمپنی میں شامل بھارتی عملے کو واپس بھیج دیاگیا

  • سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

    سعودی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان وفد کے ہمراہ ایران پہنچے، اور انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو پہنچایا تاہم پیغام کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی کہ سپریم لیڈڑ نے ریاض کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تہران کی آمادگی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے دوران ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں منعقد ہورہا ہے۔

    ایرانی سرکاری میڈیا نے ملاقات میں خامنہ ای کے حوالے سے کہا،’ ہمارا عقیدہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔’واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے برسوں کی کشیدگی کے بعد 2023 میں چین کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کیے تھے۔

    کراچی سمیت سندھ میں بدستور گرمی جاری

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات فوجی طیارے سے وطن روانہ ہوں گی

    ایران میں قتل ہونیوالے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات فوجی طیارے سے وطن روانہ ہوں گی

    ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں آج رات وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گی-

    باغی ٹی وی : سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہریوں کی میتیں آج رات خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے وطن واپس لائی جائیں گی میتیں لے کر جانے والا خصوصی طیارہ ایرانی شہر زاہدان پہنچے گا جہاں سے میتیں وطن کے لیے روانہ کی جائیں گی۔

    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ میتیں رات تقریباً 2 بجے بہاولپور ایئرپورٹ پہنچنے کی توقع ہے، ایئرپورٹ پر ایک تعزیتی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں حکومتی و عسکری نمائندے شریک ہوں گے،تقریب میں ایرانی انتظامیہ کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، اس موقع پر ماتمی دھنیں بجائی جائیں گی، زاہدان کے گورنر و دیگر اعلی حکام کی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

    پی ایس ایل 10: سلطانز کا یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل برائے زاہدان بھی شریک ہوں گے، پاکستانی قونصل خانے کے حکام بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع نعشوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گے، وطن واپس پہنچنے پر بہاولپور میں نعشوں کی تدفین کی جائے گی۔

    صوبہ میں امن کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

    واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا، ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے دیگر دو مقتولین محمد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔

    ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

  • ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

    ایرانی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ،8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا-

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے کے در میان ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    عباس عراقچی نے پاکستانیوں کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مقتولین کی وطن واپسی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو 12 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی بر یفنگ دی، اسحاق ڈار نے مذاکراتی عمل کو سراہا اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کی۔

    ہم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہی 25 کروڑ عوام کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

    واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا، ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے، دیگر دو مقتولین محد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کے الزام پر واپڈا کا بیان سامنے آ گیا

  • امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

    امریکا کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی، ایرانی سپریم لیڈر

    تہران: ایرانی سپریم لیڈرنے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات ابتدائی طور پر ’ٹھیک طریقے سے‘ انجام پائے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز بھی ہوسکتے ہیں اور بے نتیجہ بھی۔

    باغ ٹی وی : ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان سامنے آگیا،امریکہ ایران جوہری مذاکرات سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ ہم نہ ہی بہت زیادہ پرامید اور نہ ہی بہت زیادہ ناامید ہیں ابتدائی مرحلے میں بات چیت اچھی رہی، یہ تو ہے کہ ہمیں دوسری جانب سے شکوک وشبہات ہیں ہم اچھی طرح جانتے ہیں یہ کون ہیں، اس لیے ان پر بھروسہ نہیں کرسکتے ہمیں اپنی صلاحیتوں پر تو یقین ہے ہم جانتے ہیں کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

    قانون سازوں سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ بدترین دشمن کے ساتھ مذاکرات سے مطمئن ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بلآخر بے نتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں اس معاملے کو ایران کے مستقبل سے جوڑنے سے گریز کیا جائے بلآخر معاہدہ ایسا عمل تھا جسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس پر پہلے مرحلے میں بہتر عمل درآمد کیا گیا۔

    مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ کے حامل افراد کے داخلے پر پابندی عائد

    اگرچہ ایران اور امریکا کے درمیان 1979 کے انقلاب کے بعد سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں لیکن دونوں ملکوں نے حالیہ بات چیت کو ’تعمیری‘ قرار دیا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ مذاکرات اب بھی ’بالواسطہ‘ ہیں اور عمان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔

    مذاکرات کے پہلے دور کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم ہوگیا، بات چیت تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی، بات چیت ختم ہونے سے پہلے ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مختصر بات ہوئی۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے بعض حصوں میں بارش کی پیشگوئی

    واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے گا، تاہم ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی،تاہم گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی اور ایرانی قیادت کو ’انتہا پسند‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، دوسر ی جانب ایران کا دعویٰ ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد اور خاص طور پر توانائی کی پیداوار کے لیے ہے۔

    اوورسیز پاکستانیوں کو فائلر تصور کیا جائے گا، ہم آپ کوجتنی مراعات دیں وہ کم ہیں،وزیراعظم

  • سیستان میں 8پاکستانیوں کا قتل،پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا

    سیستان میں 8پاکستانیوں کا قتل،پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کا سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان کے شہر مہرستان میں 8 پاکستانی شہریوں پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ غیر انسانی اور بزدلانہ واقعہ ناقابل قبول ہےدہشتگردی پورے خطے کے لیے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کےلیے تمام ممالک کو مشترکہ جدوجہد کرناہوگی۔

    سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رجحان گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بےگناہ انسانوں کی جانیں لےچکا ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے اجتماعی اور مربوط کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں،اس ناخوشگوار واقعے کا مقابلہ کرنے کے لیے اجتماعی اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

    گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس افسوسناک واقعے سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو اجتماعی اور مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شہر چاغی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں قتل کیےگئے 8 پاکستانیوں کی میتوں کی حوالگی کے لیے ایرانی حکام سے رابطہ ہوا ہے تہران میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں ہیں، میتیں واپس آنے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں،

    وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور بزدلانہ کارروائی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعےکی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں۔

    اپووا خواتین کانفرنس،یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی .تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

    ایران کے سرحدی شہر مہرستان میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 8 افراد کو قتل کردیا تھا جاں بحق افراد میں سے پانچ کی شناخت ہو چکی ہے جن میں دلشاد، ان کے بیٹے نعیم، اور تین نوجوان جعفر، دانش اور ناصر شامل ہیں۔ دلشاد اس آٹو ورکشاپ کے مالک تھے جہاں حملہ آور رات کے وقت داخل ہوئے، مقتولین کے ہاتھ پاؤں باندھے اور انہیں قریب سے گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا۔

    یہ واردات کسی عام جرم کا حصہ نہیں بلکہ ایک باقاعدہ منظم اور سوچے سمجھے دہشت گردانہ حملے کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس خونریز حملے میں بلوچ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، جو ایران میں اپنے مضبوط نیٹ ورک اور محفوظ پناہ گاہوں کے باعث برسوں سے سرگرم ہیں۔

    ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی:5پاکستانیوں نے غیرمعمولی جرات سے پوری ملائشین قوم کے دل جیت لئے

    یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستانی مزدوروں کو ایران کی سرزمین پر نشانہ بنایا گیا ہو۔ گزشتہ برس جنوری میں بھی ایرانی صوبے سیستان میں ایک حملے کے دوران متعدد پاکستانی مزدوروں کو قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان نے آپریشن ”مرگ بر سرمچار“ کے تحت ایران میں موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم، حالیہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ایران ان دہشت گرد تنظیموں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دلخراش واقعہ نہ صرف ایرانی سرزمین پر سیکیورٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، بلکہ یہ سوال بھی اٹھاتا ہے کہ آیا ایران غیر ملکی باشندوں، خاص طور پر پاکستانی مزدوروں کی جان و مال کے تحفظ کو سنجیدہ لیتا بھی ہے یا نہیں۔

    ملک کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    دفاعی ماہرین اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر خدانخواستہ یہی واقعہ پاکستان میں پیش آتا تو انسانی حقوق کے بین الاقوامی علمبردار اور قوم پرست تنظیمیں ریاستی اداروں پر تنقید کرنے میں ایک لمحہ ضائع نہ کرتیں۔

    ایک دفاعی تجزیہ کار نے تلخ سوال اٹھایا کہ کیا پاکستانی مزدوروں کا خون اتنا سستا ہے کہ ان کے قاتلوں کی مذمت تک کرنے کی جرات بھی دنیا نہیں کر رہی؟ کیا ایران جیسے ملک کو غیر ملکی محنت کشوں کی سیکیورٹی کی کوئی فکر نہیں؟-

    سندھ میں نہروں کا تنازعہ،ذوالفقار بھٹو جونیئر کی ماحولیاتی آواز اور سیاسی رسہ کشی

  • وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ

    وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پرگہرے دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کیا کہا کہ ایرانی حکام معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں، خطے کے ممالک کو ملکر دہشت گردی کے خلاف مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

    وزیرِ اعظم نے وزارت خارجہ کو قتل ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارت خانے کو میتوں کی باحفاظت واپسی کیلئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

    دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ میتوں کی واپسی کے لیے ایرانی حکام سے رابطےمیں ہیں، تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متحرک ہیں، واقعےکی تفصیلات کی تصدیق کے منتظر ہیں،جیسے ہی مزید حقائق سامنے آئیں گے، باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایران کے مغربی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ پاکستانی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیایہ واقعہ ایرانی شہر مہرستان سے تقریباً پانچ کلومیٹر دور ہیزآباد پایین گاؤں میں پیش آیا، جو پاکستانی سرحد سے تقریباً سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے ایک آٹو ورکشاپ میں داخل ہو کر مزدوروں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں مار دیں، مقتولین کی شناخت دلشاد، اس کے بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے بتایا جا رہا ہے اور وہ سیستان میں مقیم تھے۔

    سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے لاشیں برآمد کر لی ہیں، جبکہ ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مزدوروں کو ایک پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم نے نشانہ بنایا۔

    مقامی ذرائع نے بتایا کہ مقتولین کی لاشیں انتہائی افسوسناک حالت میں ملی ہیں، سب کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ تمام افراد آٹو ورکشاپ میں موٹر مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔

  • ایران ، امریکہ  جوہری مذاکرات ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت  قرار

    ایران ، امریکہ جوہری مذاکرات ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مثبت قرار

    ایٹمی تنازع پر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات عمان میں شروع ہوچکے ہیں،

    غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی ٹیم کی سربراہی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ "بالواسطہ” جوہری مذاکرات عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ہیں۔ یہ مذاکرات صرف ایران کے جوہری پروگرام پر مرکوز ہوں گے، امریکی صدر نے ایران کے لیے ایک شاندار مستقبل کی بات کی، اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی واحد شرط یہ ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔

    اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کے اندر مختلف آراء پائی جاتی ہیں، امریکی وزیر خارجہ ، اسرائیل کے حق میں زیادہ مؤقف رکھتے ہیں، لیکن اگر ٹرمپ انتظامیہ کا یہی مؤقف ہے، اور بالآخر اس حکومت میں سب کچھ ایک ہی شخص کی رائے اور جبلت پر منحصر ہے، تو یہ ایران کے لیے ایک خوش آئند بات ثابت ہو سکتی ہے۔ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری بالواسطہ جوہری مذاکرات نے عالمی توجہ حاصل کر لی ہے، مذاکرات کا یہ دور تقریباً دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے بعد دونوں وفود کے سربراہان نے عمان کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں مختصر گفتگو بھی کی۔

    ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس نے بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت بہت مثبت اور تعمیری تھے۔ امریکی نمائندے وٹکوف نے ایرانی وزیرخارجہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کی ہدایت کا بتایا۔وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایت دی ہے کہ ممکن ہو تو دونوں ممالک کے اختلافات بات چیت اور سفارتکاری سے حل کیے جائیں۔

    اپووا کی سالانہ خواتین کانفرنس، ایک یادگار لمحہ.تحریر:نور فاطمہ

    مایہ ناز کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے

    پاکستان سمیت دنیا میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

    بلاول کا سیاسی ویژن نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہے،حسن اقبال جوئیہ

    پی ایس ایل کابرا ترین ریکارڈ بابر اعظم کےنام