Baaghi TV

Tag: ایران

  • جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،ایران

    جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں،ایران

    ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی ‘جارحیت’ کا مقابلہ کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    رات گئے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے،امریکی ساختہ F35 جہازوں سے بعض ایرانی فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے،ایران نےکئی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے،اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد 26 اکتوبر کی صبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ تہران اور اس کے قریبی شہر کرج میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،ایرانی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متناسب جواب کا سامنا کرنا پڑے گا، اور ایران کسی بھی ‘جارحیت’ کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ تہران کے قریب 3 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔

    دوسری جانب، ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنایا گیا اور تمام ہوائی اڈوں پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، تاہم ایران نے اگلے نوٹس تک اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے

    علاوہ ازیں ایران نے اسرائیلی میزائل حملے ناکام بنانے کی ویڈیو جاری کی ہے،اسرائیل نے ایران کے دارالحکومت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سمیت شیراز اور کرج شہر میں فضائی حملے کیے ہیں، اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کرلی ہے، ایران میں طے شدہ فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور اسرائیل کو درپیش فوری خطرات کو دور کر دیا گیا، ایران نے ان حملوں کے جواب میں حملے کیے تو جواب دیا جائے گا۔

  • اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے

    اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ،تہران،شیراز ،کرج میں دھماکے

    اسرائیل نے یکم اکتوبر کو ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں ایرانی دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے تہران میں متعدد دھماکوں کی تصدیق کی ہے، جہاں تہران اور قریبی شہر کرج میں پانچ دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ دھماکے پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے۔ اسرائیلی حملوں کے بعد کئی مقامات پر آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں، اور ایک عمارت میں آگ لگنے کی خبر ہے، حالانکہ تہران کے فائر بریگیڈ نے وضاحت کی ہے کہ اس عمارت کا وزارت دفاع سے کوئی تعلق نہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایک اہم سیکیورٹی عمارت میں دھماکے ہوئے ہیں اور دعویٰ کیا گیا کہ اس عمارت سے دس سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ کرج وہ شہر ہے جہاں ایران کے نیوکلیئر پاور پلانٹس واقع ہیں، لیکن یہ واضح نہیں کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا یا نہیں۔اسرائیل نے حملے سے پہلے وائٹ ہاؤس کو آگاہ کر دیا تھا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس کے مطابق، اس فضائی حملے میں کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور خطے میں اس کی پراکسیز کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دمشق کے مختلف علاقوں اور عراق کے شہر تکریت میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ملی ہیں، اور اس وقت دونوں ممالک کی فضاؤں میں کوئی طیارہ موجود نہیں تھا۔

    ایرانی انٹیلی جنس حکام نے بتایا ہے کہ دھماکوں کی وجہ ممکنہ طور پر ایران کے فضائی دفاعی نظام کا فعال ہونا ہو سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کا کوئی دفتر نشانہ نہیں بنایا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق، تہران ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکے ہوئے، اور ان دھماکوں کی اطلاعات پر ایرانی فضائی حدود سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اپنے دفاع کی مشق ہیں، اور صدر بائیڈن کو اس کارروائی سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا۔ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے وضاحت کی کہ اس حملے کا مقصد اسرائیل کی جانب سے اپنے دفاع کو مضبوط کرنا ہے، اور یہ یکم اکتوبر کو ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب ہے۔

    یہ صورتحال خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے، اور عالمی برادری کی نظریں اس پر مرکوز ہیں کہ کس طرح یہ تنازع مزید بڑھ سکتا ہے۔

  • وفاقی وزیر توانائی کی ایرانی ہم منصب سےتوانائی تعاون پر بات چیت

    وفاقی وزیر توانائی کی ایرانی ہم منصب سےتوانائی تعاون پر بات چیت

    وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر توانائی عباس علی آبادی سے ملاقات ہوئی ہے،

    وزیر اویس لغاری نے توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط اور تجارت کو فروغ دیں گے۔ دونوں فریقین نے خاص طور پر گوادر، بلوچستان میں بجلی کے منصوبے لگانے پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بجلی گھروں کے آپریشن اور نگہداشت میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،علاقائی ممالک کے درمیان توانائی کے بہتر روابط کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے، دونوں وزراء نے باقاعدہ رابطے اور مؤثر مواصلات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجلی گھروں کا مؤثر انتظام توانائی کی سپلائی کو برقرار رکھنے اور خطے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے

    قبل ازیں چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں تیسری بیلٹ اینڈ روڈ انرجی منسٹریل کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی قومی توانائی انتظامیہ کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بیلٹ اینڈ روڈ انرجی پارٹنرشپ نے توانائی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا، پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ گرین انرجی تعاون ایکشن پلان کی حمایت کرتا ہے، پاکستان نے چین کی مدد سے توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے،

    وزیراویس لغاری کی پاور چائنہ اور انرجی چائنہ کمپنی کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
    وفاقی وزیر توانائی، سردار اویس احمد خان لغاری نے چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر پاور چائنہ کے نائب صدر، جناب یاو ہوان اور انرجی چائنہ کے پارٹی کمیٹی کے نائب سیکریٹری اور جنرل منیجر، جناب نی ژن کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران، اویس لغاری نے پاکستان اور ان معروف چینی توانائی کمپنیوں کے درمیان توانائی تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔ وزیر توانائی نے وزیر اعظم لی چیانگ کے تاریخی دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا تاکہ لائن لاسز اور دیگر نقصانات کو کم کیا جا سکے۔پاور چائنہ کے نائب صدر یاو کے ساتھ ملاقات میں، دونوں فریقین نے پاکستان میں (آر اینڈ ڈی سنٹر) کے قیام پر بات چیت کی، جو ملک کے توانائی کے ڈھانچے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مددگار ثابت ہوگا۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ یہ تجویز کردہ مرکز پاکستان کے پاور سیکٹر میں نہ صرف آپریشنل کارکردگی کو بڑھائے گا بلکہ پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار توانائی کے حل بھی فراہم کرے گا۔ مزید براں، انرجی چائنہ کے صدر نی کے ساتھ ملاقات میں، دونوں فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس مرحلے میں پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور تقسیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعادہ کیا۔وزیر توانائی نے دونوں رہنماؤں کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکیں

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • اسرائیل کا حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں فیصلہ کن منصوبہ تیار

    اسرائیل کا حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں فیصلہ کن منصوبہ تیار

    تل ابیب: اسرائیل نے حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایک فیصلہ کن منصوبہ تیار کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا نے اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حالیہ حملے کی جوابی کارروائی کے طور پر تیار کیا گیا ہے منصوبے میں ایرانی عہدیداروں کی رہائش گاہیں، ایرانی تیل کی تنصیبات، فوجی مقامات، اور سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے ایک تفصیلی منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال بھی شامل ہے اس منصوبے کی تفصیلات صرف چند عہدیداران کے پاس ہوں گی، اور ایرانی اہداف پر حملے سے کچھ دیر قبل پائلٹس کو ہدف کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا عزم

    یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملے کی اطلاعات دی تھیں اس سے پہلے، ایران نے اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل داغے تھے، جس کے نتیجے میں اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے اور عوام نے بنکرز میں پناہ لی تھی۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دے کہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہوامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ کامیابیوں کوپائیدارسٹریٹجک کامیابی میں بدل دیاجائے۔

    250 سال قبل تانبے کی پلیٹوں پر کندہ کی گئی ڈوڈلز کی …

    اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ اب ہمیں یرغمالیوں کی واپسی، جنگ کے خاتمے اور اس کے بعدکی پلاننگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنے کا یہ غیرمعمولی موقع ہے،اسرائیل کے ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔

  • اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

    اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

    واشنگٹن: ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ حساس اور ٹاپ سیکرٹ معلومات لیک ہو گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ خفیہ معلومات ’مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر‘ نامی ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع کی گئی ہیں، اور ان دستاویزات پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخ درج ہے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہونے والی یہ دستاویزات وائرل ہونا شروع ہو گئی جس کے بعد امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایک امریکی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے کو ان دستاویزات کی حساسیت کے حوالے سے بتایا کہ یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں ان دستاویزات میں ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیلات کے علاوہ ہتھیاروں کی نقل و حمل کی معلومات بھی شامل ہے، یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، حکام تفتیش کر رہے ہیں کہ ان دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

    پہلا ٹیسٹ میچ:36 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے …

    لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

  • ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

    ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 200 سےزائد افغان شہری جاں بحق

    سیستان: افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ سے 200 سےزیادہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی تردید کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان شہری غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

    ایران میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300 تھی، ایرانی بارڈرگارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایاایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے صرف 50 افغان شہری بچ سکے۔

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

    افغان عینی شاہد کا بتانا ہے کہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا، ہمارے قافلے میں 300 افراد تھے جن میں سے 270 یا 280 مارے گئے۔

    دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، افغانستان کے حکومتی ادارے اور سفارتی مشنز اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

  • ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں  اسرائیلی شہری  گرفتار

    ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

    تل ابیب: اسرائیلی حکام نے ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور ریاستی اٹارنی کے دفتر نے بدھ کو اعلان کیا کہ ایک 35 سالہ اسرائیلی شخص پر ایران کے حکم پر اسرائیلی شخصیات کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

    وسطی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ولادیمیر ورہووسکی پر ایک غیر ملکی ایجنٹ کے ساتھ رابطے، ہتھیار لے جانے اور دہشت گردی کی کارروائی کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا تھا،گرفتار اسرائیلی شہری ولادیمیر ویرہوسکی نے ایران کیلئے جاسوسی اور رقم وصول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

    فرد جرم کے مطابق، ہووسکی نے اگست 2024 میں کسی وقت ایرانی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے کام کرنے والے ایک ادارے سے رابطہ کیا، جس نے اپنے آپ کو کینیڈا میں رہنے والے ایک اسرائیلی شہری کے طور پر پیش کیا اور خود کو "ایلی” کہا۔

    اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ ولادیمیر نے ایک لاکھ ڈالر میں اسرائیلی سائنسدان کو قتل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی اسرائیلی حکام یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کی اسرائیلیوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ایرانی نیٹورک اسرائیلی شہریوں کو جاسوسی کیلئے بھرتی کرنے کا کام کرتا تھا گرفتاری سے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا انفرااسٹرکچر بے نقاب ہوگیا ہے۔

  • ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

    ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں

    پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : روسی خبرایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کے سابق سیکرٹری ابراہیم رُستمی نے اس دعویٰ کی تفصیل نہیں بتائی، دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم ایران کے اسرائیل پر حملوں کا جواب دینے کیلئے اپنی کارروائی کے دوران نشانہ بنانے کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے-

    امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے مطابق اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے براہ راست میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیلی کارروائی کیلئے ایرانی اہداف کی منظوری دیدی ہے ذرائع نے اہداف کی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی یہ بات واضح کی گئی کہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنائے گا یا نہیں متوقع اسرائیلی کارروائی کے آغاز کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

    ڈسکہ: انجمن خدمت خلق کا 747واں اجلاس، انتظامیہ سے امن و امان قائم کرنے کا …

    سابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کیلئے مشرق وسطی میں تاریخی صورتحال آچکی ہے جس کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے 39 اراکین نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ یہودی ریاست کی دھمکیوں کے تناظر میں نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی اجازت دی جائے۔

    ایران کی ڈیفنس ڈاکٹرائن سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے فتویٰ کے تحت ہے جس کے تحت نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری کی ممانعت ہے۔

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے ایران نے اسرائیل کی جانب براہ راست 400 بیلسٹک میزائل فائر کردیے تھے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

    اوچ شریف: استاد قمر عباس خان کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب

    بعد ازاں ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے، ہمارے جوابی حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی میزائل کچھ اسرائیلی فضائی اڈوں پر گرے ہیں، میزائل گرنے کے نتیجے میں فضائی اڈوں کی انتظامی عمارتوں اور جہازوں کی مرمت کی جگہوں کو نقصان پہنچا ہےایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو امریکا کی مدد سے ناکام بنا دیا، کچھ میزائل زمین پر گرے تاہم ان میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اوچ شریف: میونسپل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری

  • ایران پر امریکی پابندیاں ایس سی او اہداف میں ہونی چاہئے،ایرانی مندوب

    ایران پر امریکی پابندیاں ایس سی او اہداف میں ہونی چاہئے،ایرانی مندوب

    شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کا 23 واں اجلاس پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو رہا ہے

    ایس سی او سربراہی اجلاس میں ایران بھی شریک ہے، سید محمد اتابک، وزیر صنعت، تجارت اور کان کنی ایرانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں،ایرانی وفد کے اسمبلی ہال پہنچنے پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکا استقبال کیا، ایران کے وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت سید محمد اتابک نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تنظیم کے ارکان اور علاقائی تعاون کے سلسلے میں سنجیدہ ہے، ایران کے وزیر صنعت نے عالمی نظام کو امن، استحکام اور سلامتی کے شعبوں میں درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں شنگھائی تعاون تنظیم جیسے علاقائی اتحاد رکن ممالک کے اقتدار اعلی، ارضی سالمیت، ہمسائگی اور عدم مداخلت جیسے معاملات کو یقینی بناسکتے ہیں، درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نئے طریقہ کار اختیار کرنا ہوں گے، انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کو ملٹی پولر دنیا کے اہم ارکان میں قرار دیا اور کہا کہ ایسے ماحول میں اس تنظیم کے ارکان علاقائی اور عالمی سطح پر موثر کردار ادا کر سکتے ہیں،اس وقت علاقے کو تکفیری دہشت گردی، انتہاپسندی، منشیات کی اسمگلنک اور دیگر منظم جرائم کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران انتہائی سنجیدہ ہے۔

    ایران کے وزیر صنعت سید محمد اتابک نے اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ایران کے خلاف صیہونیوں کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس تنظیم کے ارکان سے صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم اور حرکتوں کے خلاف سنجیدگی سے پیش آنے اور واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا،انہوں نے ایران کی اسٹریٹیجک اور جیوپالیٹیکل گنجائشوں، ماہر افرادی قوت، توانائی کے شعبے میں صلاحیتوں، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی اور بنیادی تنصیبات اور ٹرانزٹ کے وسائل کی فراوانی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے لئے انتہائی مفید اور موثر قرار دیا،ایران کے وزیر صنعت، تجارت اور کان کنی سید محمد اتابک نے ایران اور شنگھائی رکن ممالک کے مابین تجارت میں فروغ پر بھی زور دیا اور کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تہران اور اس تنظیم کے دیگر ارکان کے مابین تجارت کا حجم 5/5 فیصد بڑھا ہے یعنی 37 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، بینک کانسرشیئم، تجارتی کمیشنوں اور دیگر طریقہ کار کے ذریعے تجارت کے اس حجم کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے،سید محمد اتابک نے امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں اور ترقی پزیر ممالک من جملہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی معاشی دہشت گردی کے مقابلے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد شدہ پابندیوں کا مقابلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف میں شامل ہونا چاہئے۔

    ایس سی او اجلاس،اعلامیہ پر دستخط،صدارت روس کے سپرد

    ایس سی او اجلاس، رکن ممالک کے سربراہان کی غیر رسمی ملاقات،گفتگو

    وزیراعظم نے ایس سی او کی صدارت کی جو ایک اعزاز ہے،عطا تارڑ

    ایس سی او اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ کی مارننگ واک کی تصویر وائرل

    چینی وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات: دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر گفتگو

    پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت: اہم ملاقات کے نتائج

    چین کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار جاری رہے گا: چینی وزیراعظم

    آرمی چیف اور چینی وزیراعظم کا گرم جوشی سے مصافحہ

    ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس سی او اجلاس،بھارت بھی پاکستان کی کامیابی پر معترف

    ایس سی او اجلاس،معاشی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہے، وزیراعظم

  • ایرانی حملے میں اسرائیل کو کتنا مالی نقصان پہنچا؟اسرائیلی میڈیا نے رازفاش کر دیا

    ایرانی حملے میں اسرائیل کو کتنا مالی نقصان پہنچا؟اسرائیلی میڈیا نے رازفاش کر دیا

    تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی حملے میں اسرائیل کو بے پناہ مالی نقصان پہنچا ہے-

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق نقصانات کے حوالے سے لگ بھگ 2500 اسرائیلیوں نے انشورنس کے دعوے جمع کرائے ہیں جس سے اسرائیل کے نقصانات کاابتدائی تخمینہ لگایا جاسکتا ہے، اسرائیلی تجارتی مرکز تل ابیب میں 2500 گھروں کو نقصان پہنچا اور ایرانی حملے میں اسرائیل میں گھروں کو 53 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں اسرائیل کے 2 فوجی مراکز کو بھی شدید نقصان پہنچا، اسرائیلی فضائیہ کے تیل نوف اور نیو اتم مراکز کے نقصانات کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں ایرانی حملہ ایک سال پہلےجنگ کے آغازکے بعد سے سب سے مہنگا حملہ ہے،ایرانی میزائل روکنےکے بعدملبہ گرنےکے نقصانات کا بھی تخمینہ ابھی جاری نہیں ہوسکا۔

    جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

    واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل فائر کیے تھے جس میں اسرائیلی املاک کو واضح طور پر نقصان پہنچا تھا،ایران کی جانب سے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے تھےایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہانا، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے تھے۔

    حزب اللہ اسرائیل کے خلاف ڈرون حملوں میں ایرانی سیٹلائٹ استعمال کر رہی ہے؟