Baaghi TV

Tag: ایف آئی اے

  • ایف آئی اے کی کارروائی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے 4 افسران گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 مبینہ کرپٹ افسران کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار افسران پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کو منگل کے روز لاہور کی ضلع کچہری میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کی جانب سے سینئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق پیش ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے لاہور سے 5 اور اسلام آباد سے ایک افسر کے لاپتا ہونے کے بعد ہیڈ آفس سمیت مختلف دفاتر کی صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ فیصل آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی اور ہیڈ آفس کے 12 سے 15 افسران دفاتر نہیں آ رہے، جب کہ بعض افسران کے بیرون ملک جانے یا جانے کی تیاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں.

    تجارتی کشیدگی، چین کی امریکا سے تعلقات بہتر بنانے کی امید

    نگران حکومت کی مدت بڑھانے کےلیے آئینی ترمیم کی تجویز پیش

    وزیرِاعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی امور پر گفتگو

    2028 کے انتخابات میں بطور نائب صدر حصہ نہیں لوں گا،ٹرمپ کا اعلان

  • ایف آئی اے نے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش ناکام بنا دی، دو اہلکار گرفتار

    ایف آئی اے نے غیر قانونی امیگریشن کی کوشش ناکام بنا دی، دو اہلکار گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرونِ ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اپنے ہی دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر (امیگریشن) سلمان لیاقت کی نگرانی میں امیگریشن اسٹاف کی اچانک چیکنگ کے دوران کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر گرفتار کیا گیا، حالانکہ امیگریشن عملے کو ڈیوٹی کے وقت موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ شک کی بنیاد پر ان کے فونز کی تلاشی لی گئی تو غیر قانونی امیگریشن سے متعلق اہم شواہد برآمد ہوئے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں اہلکار مسافروں اور ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور فی کس 50 ہزار روپے لے کر شہریوں کو فلپائن اور ازبکستان بھیجنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملزمان کے فونز سے کروڑوں روپے کے لین دین کا ریکارڈ بھی ملا، جو وہ مائیکروفنانس اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کر رہے تھے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

    افغانستان نے امریکی شہری عامر امیری کو رہا کردیا
    بھارت: 20 لڑکیوں سے زیادتی،مذہبی رہنما سوامی سرسوتی گرفتار

    کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی امتیاز میر دم توڑ گئے

  • ایف آئی اے میں تنظیمِ نو، آپریشنل ڈھانچہ 3 ریجن میں تقسیم، 2 نئے زون قائم

    ایف آئی اے میں تنظیمِ نو، آپریشنل ڈھانچہ 3 ریجن میں تقسیم، 2 نئے زون قائم

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ادارے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل جاری ہے جس کے تحت آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اب ایف آئی اے میں ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن کام کریں گے۔ اس سے قبل صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن موجود تھے۔نئے ڈھانچے کے تحت نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے۔سینٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے۔ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ ایف آئی اے میں 2 نئے زون بھی قائم کیے گئے ہیں.

    گلگت بلتستان زون، جس کا زونل آفس گلگت میں قائم ہوگا (اس سے قبل گلگت اور اسکردو سرکلز اسلام آباد زون کا حصہ تھے)۔سکھر زون، جس کا زونل آفس سکھر میں ہوگا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد ادارے کی کارکردگی اور عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

    اسرائیل کے صنعا پر فضائی حملے، 70 اسکوائر اور باب الیمن میں 13 مقامات نشانہ

    ٹرمپ کی نوبیل امن انعام کی خواہش پھر ادھوری، ماہرین نے امکان مسترد کر دیا

    سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر احتجاج، ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سرکاری ادارے بند، ریلیاں اور دھرنے

  • غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم   گرفتار

    غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا ملزم گرفتار

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا-

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کی، اس دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے ملزم دانیال کو گرفتار کرلیا، ملزم عمرہ ویزے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کررہا تھاملزم کے قبضے سے 9 پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئیں، اس کے علاوہ ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، چیک بکس اور اسٹمپس بھی برآمد کر لی گئیں۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا جو شہریوں سے عمرے ویزے کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کر رہا تھا جب کہ ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر رقوم وصول کر رہا تھا، گرفتار ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

    یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی کی تشہیر پر مقدمہ درج

    امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت ’بند گلی‘ ہے، خامنہ ای

    وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے صدرآئی ایم ایف سربراہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

  • ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

    ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

    ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک میں ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کے نائب قاصد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث بینک کے 3 افسران نے ملی بھگت سے آر ٹی سولوشن نامی ایک کمپنی بنا کر ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کرائی، مذکورہ کمپنی کا سربراہ پی آئی اے کے نائب قاصد کو بنایا گیاغبن شدہ رقم پہلے جعلی کمپنی اور بعد میں بینکر کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کی جاتی رہی، ملزمان نے بیرون ملک دوروں کے لیے سوا کروڑ روپے کے فضائی ٹکٹس بھی بنوائے۔

    ایف آئی اے کے مطابق،ملزمان نے کروڑوں روپے اپنے اہل خانہ کے نام پر بھی منتقل کیے، گرفتار ملزمان میں بینک کا اے آئی ہیڈ سید عظیم الشان اور پی آئی اے کا ڈیلی ویجز ملازم کاشان شامل ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد کرکے مزید کارروائی جاری ہے۔

    وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا،رپورٹ

    اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع

  • ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی اور کوئٹہ سےحوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی اور کوئٹہ سےحوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    کراچی میں اسٹیڈیم روڈ اور شرف آباد میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے نقدی، 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد ہوئے۔دوسری جانب کوئٹہ میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 3 کروڑ 30 لاکھ (33 ملین) ایرانی کرنسی، 2 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار افراد بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا میں حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی ترسیل کرتے تھے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف مظاہرے، گھر کے باہر گاڑی اور ٹینک نذرِ آتش

  • ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کا انکشاف

    ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز کا انکشاف

    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کہ سراسر غیر قانونی اور قابل گرفت اقدام ہے ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ کسی بھی شہری کو واٹس ایپ یا سوشل میڈیا کے ذریعے اس نوعیت کا پیغام نہیں بھیجتا۔

    عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو اس قسم کا مشکوک پیغام یا رابطہ موصول ہو تو فوری طور پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں شکایت درج کروائیں، جو سائبر کرائم کی تحقیقات کی مجاز اتھارٹی ہے۔

    ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے فراڈ سے ہوشیار رہیں، کسی بھی مشتبہ فرد سے ذاتی یا مالیاتی معلومات شیئر نہ کریں۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔

  • کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    لاہور:ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کرپشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماتحت افسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایاملزم نے اس دوران اس کی تنخواہیں، اضافی ڈیوٹی الاؤنسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں بھی سہولت کاری کی، اس اقدام سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کارروائی میں اشتہاری گل بہار عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا گیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔

    سہ فریقی سیریز اورایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان ٹیم سے باہر

    ادھرمکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک افغان شہری کو سزائے موت دے دی گئی،سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان شہری غلام رسول فقیر پر مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنےکا الزام تھا۔ مجاز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی،مجرم کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تاہم عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا بروز ہفتہ مجرم کو مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہےکہ مملکت میں منشیات کے خلاف سخت سزائیں نافذ ہیں، جو بھی ایسا جرم کرےگا کہ قانون کے مطابق سزا اس کا مقدر ہوگی۔

  • حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ایف آئی اے لاہور زون کی ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو دھر لیا گیا۔ ملزم کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا، شناخت محمد طلحہ لطیف کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ساتھی کی ملی بھگت سے شہریوں کو دبئی اور بحرین ملازمت کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے اور بعد میں شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔

  • بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

    بحریہ ٹاؤن میں ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم فنانشل ریکارڈ برآمد

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بحریہ ٹاؤن کے فنانشل ریکارڈ اور ادائیگیوں سے متعلق فائلوں کی بازیابی کے لیے اہم چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

    چھاپہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف جاری بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں مارا گیا، جس دوران چھپائی گئی دستاویزات ایک نجی فلاحی ہسپتال کی عمارت سے برآمد کر لی گئیں۔نیب ٹیم نے چھاپے کے دوران کمپیوٹرز، سرورز، ڈیجیٹل شواہد اور ڈیٹا بھی قبضے میں لے لیا۔حکام کے مطابق تمام ریکارڈ ہسپتال کے گیسٹ روم میں چھپایا گیا تھا۔نجی ایمبولینس کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے استعمال کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے مبینہ کرپشن کو چھپانے کے لیے نجی ہسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا، اور اہم مالیاتی ریکارڈ کو عوامی نظروں سے چھپایا گیا۔ایف آئی اے ٹیم نے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر سے بھی مختلف منصوبوں کی فائلیں اور دیگر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

    مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات جاری ہیں، جب کہ متعلقہ افراد کے خلاف سخت اقدامات متوقع ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ طوفان فلورس کی لپیٹ میں، نظامِ زندگی مفلوج

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

    مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت