Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • ٹوئٹر میں انکرپٹڈ میسجز فیچر اب ویریفائیڈ صارفین کیلئے دستیاب

    ٹوئٹر میں انکرپٹڈ میسجز فیچر اب ویریفائیڈ صارفین کیلئے دستیاب

    ٹوئٹر میں انکرپٹڈ میسجز فیچر اب ویریفائیڈ صارفین کیلئے دستیاب

    ٹوئٹر نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے فیچر کا ابتدائی ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ مگر یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا بلکہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویریفائیڈ اکاؤنٹس (یعنی ٹوئٹر بلیو کے صارفین) ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔ یعنی ایلون مسک کے زیر ملکیت پلیٹ فارم کو ماہانہ فیس ادا کیے بغیر انکرپٹڈ پیغامات کو بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔

    اسی طرح یہ فیچر گروپ میسجز پر کام نہیں کرے گا۔ ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب آپ میسج بھیجنے والے کو فالو کریں گے یا اس وقت بھی میسجز انکرپٹڈ ہوں گے، جب آپ پہلے ہی کسی صارف سے چیٹ کر چکے ہوں یا اس کی ڈائریکٹ میسج کی درخواست قبول کریں۔

    اگر صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے اہل ہوئے (یعنی ٹوئٹر بلیو کے صارف ہوئے) تو میسج بھیجنے والے کو انکرپشن ٹرن آن کرنے کا آپشن نئی چیٹ اسکرین پر نظر آئے گا۔ اگر ماضی میں کسی فرد سے ٹوئٹر ڈائریکٹ میسجز پر چیٹ کر چکے ہیں تو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    انکرپٹڈ چیٹ دیکھنے میں معمول کی چیٹس سے مختلف نظر آئے گی اور صارف کی پروفائل فوٹو پر تالا بنا نظر آئے گا۔ جبکہ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ میڈیا فائلز جیسے تصاویر کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس فیچر کے لیے کونسا اسٹینڈرڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ اس فیچر کا ابتدائی ورژن ہے تو ممکنہ طور پر وقت گزرنے کے ساتھ اسے مزید بہتر بنایا جائے گا اور خامیوں کو دور کیا جائے گا۔

  • ایلون مسک کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا اعلان

    ایلون مسک کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا اعلان

    نیویارک: ٹیسلا کمپنی کے بانی اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا اے آئی چیٹ بوٹ "ٹروتھ جی پی ٹی” متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو سچ کی تلاش کرنے والا چیٹ بوٹ ہوگا۔

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    ایلون مسک کے مطابق یہ ایسا چیٹ بوٹ ہوگا جو کائنات کی فطرت اور انسانیت کو سمجھ سکے گا، اس طرح وہ انسانوں کی تباہی کا باعث نہیں بنے گا انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کو گاڑیوں یا راکٹ سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کو تباہ کر سکتی ہے چیٹ جی پی ٹی متعصب ہے جس کے مقابلے پر وہ اپنا چیٹ بوٹ لا رہے ہیں۔

    دریں اثناء اطلاعات تھیں کہ ایلون مسک کسی بھی وقت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجنسی بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں تاکہ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کیا جاسکے جبکہ انہوں نے اس حوالے سے 2 افراد کو ملازمت پر بھی رکھ لیا ہے کمپنی کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے –

    اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

    اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے مارچ میں ایک کمپنی X.AI کو ریاست نویڈا میں رجسٹر بھی کرایا جس کے وہ اکیلے ڈائریکٹر ہیں ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے اس نئے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسے متعدد ایپس کا حصہ بنایا جارہا ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن اور دیگر پراڈکٹس کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے چیٹ جی پی ٹی 4 کو مارچ میں متعارف کرایا گیا جو اب تک کا سب سے جدید ترین اے آئی سسٹم قرار دیا جا رہا ہے۔

    30 ہزار سال سے برف میں محفوظ پراسرار کھال کی گیند گلہری نکلی

  • لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ کی پہلی پرواز لانچ سے چند منٹ قبل ملتوی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ کی اولین پرواز 17 اپریل کو شام 6 بجے سے ساڑھے 7 بجے کے دوران ٹیکساس سے لانچ کی جانے تھی تاہم لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سے طاقتور راکٹ کی پرواز کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

    30 ہزار سال سے برف میں محفوظ پراسرار کھال کی گیند گلہری نکلی


    ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لانچ کے عمل میں فنی خرابی کے بارے میں بتاتے ہوئے راکٹ کی پرواز ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔


    رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ راکٹ کو لانچ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے دنیا کا سب سے طاقتور اسٹار شپ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلو گرام ہے۔

    گزشتہ روز بغیر عملے کے مشن کو بوکا چیکا، ٹیکساس سے لانچنگ سے چند منٹ قبل ہی منسوخ کر دیا گیا تھا مسک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ منجمد "پریشرنٹ والو” کی وجہ سے ہوا ہے لیکن سپیس ایکس اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

    اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

    ایلون مسک نے لانچ سے قبل 16 اپریل کو ٹوئٹر اسپیسز میں بتا دیا تھا کہ میری توقعات بہت زیادہ نہیں، اگر ہم کچھ غلط ہونے سے قبل راکٹ کو کچھ دور لے جانے میں کامیاب ہو گئے تو میں اسے کامیابی تصور کروں گا، بس لانچ پیڈ پر وہ پھٹ نہ جائےانہوں نے امکان ظاہر کیا تھا کہ لانچ کو ملتوی کیا جاسکتا ہے کیونکہ ہم بہت زیادہ احتیاط کر رہے ہیں۔

    یہ اسپیس ایکس کی جانب سے مکمل طور پر تیار راکٹ کو زمین کے مدار کی جانب بھیجنے کی پہلی کوشش ہوگی، جس کے پروٹو ٹائپ ماڈلز کی آزمائش برسوں سے کی جا رہی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ وہ راکٹ ہے جسے ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور وہ تو یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ اسپیس ایکس کو قائم کرنے کا واحد مقصد اسٹار شپ جیسی سواری تیار کرنا ہے جو انسانوں کو مریخ پر بسانے میں مدد فراہم کر سکے۔

    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق …

    پہلی پرواز کے دوران یہ راکٹ بغیر کسی انسان کو لیے زمین کی سطح سے 150 میل بلندی تک جائے گا اسٹار شپ کو بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ بنیادی طور پر 2 حصوں پر مشتمل ہے یہ ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہے جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے آزمائشی لانچ کے دوران سپر ہیوی بوسٹر خود کو الگ کرکے سمندر میں اترنا تھا جبکہ اسپیس کرافٹ زمین کی مدار تک جانا تھا اور پھر سمندر پر اترنا تھا۔

    ناسا نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

  • دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر دکھایا جسے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    بل گیٹس کی نواسی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے گوکل پیلے نامی آرٹسٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصویروں نے سب کو حیران کردیا۔

    آرٹسٹ کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک، امریکی بزنس مین بِل گیٹس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ و دیگر کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت …

    ان تصاویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے زیادہ ترصارفین نے ایلون مسک پر تبصرے کئے ایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک غریبی میں بھی ہینڈسم دکھ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نریندر مودی رہ گیا ہےایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک تو ایسے لگ رہا ہے جیسے وزٹ کرنے آیا ہو ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو یہ سب کروڑ پتی ہیں-

    واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کو لےکر ایلون مسک اوربِل گیٹس مختلف رائےرکھتے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے 1 ہزار ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ دوسری طرف بل گیٹس نے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کون لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو روک دیا جائے۔

    گوگل سرچ انجن میں تبدیلی کا اعلان

  • دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی

    دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی

    امریکی جریدے فوربز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی آئی ہے-

    باغی ٹی وی: "نیویارک ٹائمز” کے مطابق امریکی جریدے فوربز کی جانب سے 2023 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک 211 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں یوں تو فرانس سے تعلق رکھنے والےبرنارڈ آرنلٹ کافی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب اس کا باضابطہ اعلان اب ہو اہے-

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی …

    کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 74 سالہ مسٹر ارنلٹ، جن کا دنیا بھر میں ڈومین 75 برانڈز پر مشتمل ہے، جس میں لوئس ووٹن ہینڈ بیگ، ٹفنی ڈائمنڈ رِنگ، کرسچن ڈائر ڈریسز اور سیفورا ہائی اینڈ کاسمیٹکس شامل ہیں-

    برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں 2022 کے دوران 53 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جبکہ ایلون مسک 39 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ 2022 میں امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ایلون مسک 180 ارب ڈالرز کے ساتھ 2023 کے لیے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

    برنارڈ آرنلٹ اور ایلون مسک کی پوزیشن کو مستقبل قریب میں کوئی خطرہ نظر نہیں آتا ہے کیونکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 114 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، یعنی کافی بڑا فرق ہے اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلیسن 107 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے، وارن بفٹ 106 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں، بل گیٹس 104 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے اور مائیکل بلومبرگ 94.5 ارب ڈالرز کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئےایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان

    کارلوس سلم 93 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 8 ویں امیر ترین میکش امبانی 83.4 ارب ڈالرز کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہیں اور رواں برس کے لیے ایشیا کے امیر ترین شخص بھی قرار پائے ہیں جبکہ اسٹیو بالمر 80.7 ارب ڈالرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

    فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے 2023 ایک اور سخت سال ثابت ہونے والا ہے اور رواں برس بھی ان کی دولت میں کمی آنے کا امکان ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران دنیا کے 25 امیر ترین افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی آئی۔

    گزشتہ سال 254 افراد ارب پتی کی حیثیت سے محروم ہوگئے اور باقی بچ جانے والے 2640 ارب پتی افراد ایک سال میں 500 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے۔

    مجموعی طور پر، فوربز کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ کے ارب پتیوں نے روایتی شعبوں جیسے کہ لگژری، ریٹیل، کنزیومر گڈز، خوراک اور صنعتی کمپنیوں میں پیسہ کمایا ہے۔ اس میں تقریباً کوئی بھی ارب پتی ٹیکنالوجی کے سربراہ نہیں ہیں-

    برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور …

    امیر ترین کمانے والوں کی فہرست میں سرفہرست، مسٹر ایسکنڈے نے کہا کہ دو یا تین سالوں میں، ٹیک کے واپس آنے کا امکان ہے جو امریکہ اور چین کی مسلسل اقتصادی طاقت کی عکاسی کرتا ہے 20 سال کوشش کرنے کے بعد بھی یورپ میں، ہمارے پاس اب بھی ایپل، ایمیزون، نیٹ فلکس یا گوگل کے مقابلے کی کوئی چیز نہیں ہے-

  • ایلون مسک  اپنے ملازمین کو گھر کرائے پر دیں گے

    ایلون مسک اپنے ملازمین کو گھر کرائے پر دیں گے

    آسٹن، ٹیکساس: اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک قصبہ تعمیر کرانے کے بعد وہاں گھروں کو اپنے ملازمین کو کرائے پر دیں گے۔

    باغی ٹی وی: وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایلون مسک امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے 35 میل دور ایک قصبہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس قصبے میں ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا، بورنگ اور اسپیس ایکس کے ملازمین رہائش اختیار کر سکیں گے-

    عمران خان کا سینئیر امریکی رکن سے ٹیلیفونک رابطہ

    رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کے ساتھ ملاقاتوں میں، مسٹر مسک اور ان کی کمپنیوں کے ملازمین نے اپنے وژن کو دریائے کولوراڈو کے کنارے ٹیکساس کے یوٹوپیا کے طور پر بیان کیا ہے، جہاں ان کے ملازمین رہ سکتے ہیں اور کام کر سکتے ہیں-

    رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر قصبے کے لیے ایلون مسک کی جانب سے مخصوص قوانین کا اطلاق کیا جائے گا اور وہاں میئر کا انتخاب بھی کیے جانے کا امکان ہے اس قصبے کو Snailbrook کا نام دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ اس میں ایک اسکول بھی تعمیر کیا جائے گا۔

    بیوی کی وفات کے بعد کئی سال سے ننگے پاؤں رہنے والا شوہر

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت بورنگ اور اسپیس ایکس کے مراکز کے قریب 110 گھر تعمیر کیے جائیں گے 2 یا 3 کمروں کے گھر میں رہائش اختیار کرنے والے ملازمین سے ماہانہ 800 ڈالرز کرایہ لیا جائے گا جو اردگرد کے علاقوں سے کافی کم ہوگا۔

    مگر اس طرح ایلون مسک ایک ہاتھ سے ملازمین کو تنخواہ دینے کے بعد اس کا کچھ حصہ گھر کے کرائے کی شکل میں واپس لے لیں گے اگر کسی ملازم کو کمپنی سے نکالا جائے گا تو اسے 30 دن کے اندر گھر کو چھوڑنا پڑے گا۔

    بھارت میں یورینیم کی چوری اوراسمگلنگ کے بڑھتے واقعات دنیا کیلئے خطرہ ہیں، تجزیہ کار

  • ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان

    نیویارک: آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی :"دی گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ دستاویزی فلم امریکی پروڈکشن کمپنی ’Jigsaw Productions‘ کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    ہالی ووڈ ہدایتکار نے اس فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں وہ اس غیر معمولی گروپ سے بہت خوش ہیں جو ان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

    فلم کے پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایلون مسک کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کا لمحہ ہے، جو بلاشبہ ہمارے وقت کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

    سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ


    دوسری جانب ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ‘ قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ ہدایتکار گبنی اپنی 2007 کی فلم ٹیکسی ٹو دی ڈارک سائیڈ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

  • ٹوئٹر کے دفتر میں محافظ ہروقت یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی ایلون مسک کے ساتھ  ہوتے ہیں ،رپورٹ

    ٹوئٹر کے دفتر میں محافظ ہروقت یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی ایلون مسک کے ساتھ ہوتے ہیں ،رپورٹ

    امریکی شہر سان فرانسسکو میں ٹوئٹر کے ہیڈ کوارٹرز کے اندر ایلون مسک کے محافظ ہر وقت ان کے ساتھ ہوتے ہیں، یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی ان کے پیچھے ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبررساں ادارے "بی بی سی” کے مطابق ٹویٹر کے اندرونی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ ملازمین کی برطرفیوں اور ایلون مسک کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں کے باعث کمپنی اب صارفین کو ٹرولنگ، ریاستی تعاون سے متعلق غلط معلومات اور بچوں کے جنسی استحصال سے بچانے کے قابل نہیں ہے-

    حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبرز دینے پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

    خصوصی تعلیمی ڈیٹا اور ٹویٹر صارفین کی گواہی ان کے الزامات کی پشت پناہی کرتی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ مسٹر مسک کی قیادت میں نفرت پروان چڑھ رہی ہے ٹرولوں کی حوصلہ افزائی، ہراساں کرنے کی شدت اور بدسلوکی اور بدسلوکی والے پروفائلز کے بعد اکاؤنٹس میں اضافہ ہوا ہے-

    کمپنی کے موجودہ اور سابق ملازمین کےمطابق ٹویٹر کے صارفین کو ٹرولنگ اور ہراساں کرنے سے بچانے کے لیے بنائے گئے فیچرز کو برقرار رکھنا مشکل ثابت ہو رہا ہے، جس کے درمیان وہ ایک افراتفری کام کرنے والے ماحول کو بیان کرتے ہیں جس میں مسٹر مسک ہر وقت محافظوں کے زیر سایہ رہتے ہیں۔

    ٹوئٹر کے موجودہ اور سابقہ ملازمین نے بتایا کہ ایلون مسک کے 2 محافظ ٹوئٹر کے دفتر کے اندر ہر وقت ان کے ساتھ ہوتے ہیں،یہ محافظ کسی ہالی وڈ فلم میں دکھائے جانےوالے کرداروں کی طرح لمبے اور بھاری جسم کے ہیں۔

    6 ملکی خارجہ اجلاس:مغربی ممالک پرافغانستان کے منجمد فنڈزبحال کرنے کا مطالبہ

    ٹوئٹر کے ایک انجینئر نے نام چھپانے کی شرط پر بتایا کہ باہر سے تو حالات اچھے نظر آتے ہیں مگر اندر سے یہ کمپنی ایک ایسی عمارت کی طرح ہے جس کے ہر حصے میں آگ لگی ہوئی ہے۔

    اس کا کہنا تھا کہ ‘دفتر میں جہاں بھی یلون مسک جاتے ہیں، وہاں ان کے ساتھ کم از کم 2 محافظ ہوتے ہیں، یہاں تک کہ یہ محافظ واش روم میں بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے-

    انجینئر کے مطابق اس سے ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کے ملازمین پر عدم اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔

    اس نے مزید بتایا کہ ایلون مسک ہر طرح سے پیسے کمانا چاہتے ہیں اور انہوں نے تو دفتر میں لگے پودے تک ملازمین کو فروخت کرنے کی کوشش کی اب کمپنی کے اندر کوئی بھی اس کام کی پروا نہیں کر رہا جس کا مقصد سوشل میڈیا پلیٹ کے اندر لوگوں کو ہراساں ہونے سے بچانا تھا۔

    اس نے کہا کہ اب ہر شعبے میں ایسے افراد کام کر رہے ہیں جن کو اپنے کام میں مہارت نہیں، جس کے نتیجے میں خطرات بڑھ رہے ہیں اور چیزیں غلط ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

    ٹوئٹر کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    تنخواہوں میں کٹوتی اور کپتانوں کےاستعفی کا معاملہ،پالپا کا موقف سامنے آ گیا

  • ایلون مسک نے دنیا کے توانائی بحران کے حل کیلئے اپنا "ماسٹر پلان” پیش کر دیا

    ایلون مسک نے دنیا کے توانائی بحران کے حل کیلئے اپنا "ماسٹر پلان” پیش کر دیا

    ایلون مسک نے دنیا کے توانائی بحران کے حل کے لیے اپنا ‘ماسٹر پلان’ پیش کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پائیدار توانائی کے مستقبل کے حوالے سے ایلون مسک نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ٹیسلا انویسٹر ڈے کے موقع پر کہا کہ دنیا کو پائیدار توانائی پر مبنی معیشت کی جانب لے جانا ہوگا اور ایسا ہماری زندگی کے اندر ہوگا۔

    ایلون مسک نے ماحول دوست توانائی، الیکٹرک گاڑیوں اور طیاروں کے لیے پائیدار ایندھن جیسے ذرائع کی نشاندہی کی جو ان کے مطابق دنیا میں توانائی کے بحران کا حل ثابت ہوسکتے ہیں۔

    اس موقع پر انہوں نے مستقبل قریب میں ٹیسلا کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی 2 گاڑیوں کی جھلک بھی پیش کی-

    ایلون مسک نے حال ہی میں ایک روبو ٹیکسی کا خیال بھی پیش کیا تھا یہ خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیاں ہوں گی اور ایلون مسک کے مطابق ایسی ایک گاڑی کی پروڈکشن 2024 سے شروع ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے ماضی میں 2 ماسٹر پلان پیش کیے جاچکے ہیں ایلون مسک نے 2006 میں ٹیسلا کے لیے پہلے ماسٹر پلان کو پیش کیا تھا اس ماسٹر پلان میں ایلون مسک نے معیاری الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے منصوبوں پر بات کی تھی، جن کے منافع کو وہ زیادہ سستی گاڑیوں کی تیاری کے لیے استعمال کریں گے۔

    ان سستی گاڑیوں کے منافع سے مزید سستی گاڑیاں تیار کی جائیں گی اور یہ سب گاڑیاں کسی قسم کی زہریلی گیسیں خارج نہیں کریں گی ان کا یہ ماسٹر پلان کسی حد تک ٹیسلا کے لیے کارآمد ثابت ہوا۔

    ایلون مسک کا دوسرا ماسٹر پلان 2016 میں سامنے آیا تھا جس میں الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مزید ٹیکنالوجیز جیسے سولر پینلز پر مشتمل چھتوں کی تیاری کی بات کی گئی تھی اس ماسٹرپلان میں انہوں نے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجی کی تیاری کا منصوبہ بھی پیش کیا تھا۔

    یہ ماسٹر پلان کافی سست روی کا شکار ہے، سولر پینلز پر مشتمل چھتیں تو تیار ہورہی ہیں مگر بہت کم تعداد میں، جبکہ خودکار ڈرائیونگ کی ٹیکنالوجی پر بھی زیادہ پیشرفت نہیں ہوسکی۔

  • انٹرنیٹ کے بارے ایلون مسک کی ماضی میں کی گئی پیشگوئی درست ثابت

    انٹرنیٹ کے بارے ایلون مسک کی ماضی میں کی گئی پیشگوئی درست ثابت

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور ٹوئتر کے نئے مالک ایلون مسک کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے انٹرنیٹ سے متعلق پیشگوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی-

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کی مذکورہ ویڈیو ٹیسلا اونرز سیلیکون ویلی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی جس پر درج تھا کہ ماضی میں ایلون مسک انٹرنیٹ سے متعلق بتارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ تمام میڈیا کا ایک سیٹ ہے۔


    ویڈیو میں مسک بتارہے ہیں کہ کس طرح مستقبل میں انٹرنیٹ دنیا پر راج کرے گا اور اس میں رابطے کے دیگر طریقے ضم ہوجائیں گے، یعنی ایک انٹرنیٹ کے ذریعے ہی لوگ رابطہ قائم کریں گے۔

    ویڈیو میں ایلون کہہ رہے ہیں کہ مستقبل قریب میں ہم دیکھیں گے کہ پرنٹ، براڈکاسٹ، ریڈیو سمیت بنیادی طور پر تمام میڈیا انٹرنیٹ کے اندر آجائے گا انٹرنیٹ لوگوں کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ وہ جو چاہیں دیکھ سکیں، میرے خیال میں مستقبل یہ تمام روایتی میڈیا میں انقلاب برپا کر دے گا’۔

    ایلون مسک کی اس ویڈیو پرجہاں ہزاروں صارفین ردعمل دیا، وہیں مسک نے خود اس پوسٹ پر تبصرہ کیا اور پرانے انٹرویو کے وائرل ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا۔


    انہوں نے ویڈیو پر سوال کیا کہ یہ کب کی ویڈیو ہے، جس پر ٹیسلا اونرز سیلیکون ویلی کے اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا ‘1998’۔

    واضح رہے کہ گزرے برسوں میں مستقبل کے بارے میں متعدد پیشگوئیاں بھی کی ہیں جن میں سے کچھ تو حیران کن حد تک درست ثابت ہوئیں جبکہ کچھ وقت کی دھول میں گم ہوگئیں،2014 میں ایلون مسک نے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے لاحق سب سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا،ان کی پیشگوئی تھی کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں جوہری ہتھیاروں سے بھی زیادہ جان لیوا ثابت ہوگی۔

    ایلون مسک نے 2016 میں پیشگوئی کی تھی کہ ایسا وقت جلد آئے گا جب امریکا میں کسی بھی جگہ لوگ گاڑیوں کو بلا سکیں گے یا یوں کہہ لیں کہ ان کے اردگرد ہمیشہ ایک گاڑی موجود ہوگی، 2016 میں ہی ایلون مسک نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ خام ایندھن کا استعمال بتدریج کم ہوتا جائے گا اور 2040 کی دہائی سے صرف الیکٹرک گاڑیوں کا راج ہوگا۔

    ایلون مسک نے 2016 میں ایک کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انسان حقیقی دنیا کی بجائے کسی simulation یا ورچوئل دنیا میں رہ رہے ہیں مگر انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ یہ نتیجہ انہوں نے کیسے نکالا۔

    ایلون مسک نے 2021 میں ایک ٹوئٹ میں پیشگوئی کی تھی کہ ٹیسلا بتدریج ایپل سے بھی زیادہ بڑی کمپنی بن جائے گی اور بظاہر ایسا ہوتا نظر بھی آ رہا ہے ایلون مسک نے 2021 میں ایک کانفرنس کے دوران پیشگوئی کی تھی کہ کرپٹو کرنسی کو ختم کرنا ممکن نہیں اور یہ ہمارے ساتھ رہنے والی ہے۔

    2022 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ انسانیت 2030 کے قریب اے آئی ٹیکنالوجی کے خطرات کو دیکھے گی۔

    نیورالنک ایلون مسک کا ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہےاس پراجیکٹ کے تحت ایسی کمپیوٹر میموری چپ پر کام کیا جا رہا ہے جو لوگوں کے دماغ میں نصب کی جائے گی جس کی مدد سے وہ اپنی یادداشت تصاویر کی طرح کمپیوٹر میں محفوظ کرسکیں گے۔

    اس بارے میں ایلون مسک کی پیشگوئی ہے کہ اس کمپیوٹر چپ سے انسانوں کے لیے ٹیلی پیتھی یا خیال خوانی ممکن ہوجائے گی جبکہ معذور افراد ایک بار پھر چل سکیں گے۔

    ایلون مسک نے یہ پیشگوئی بھی کی ہوئی ہے کہ آنے والے برسوں میں خلائی سیاحت عام ہو جائے گی اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس میں سب سے بڑا ہاتھ ان کی کمپنی اسپیس ایکس کا ہی ہوگا جو 2023 میں ایک جاپانی ارب پتی کو چاند پر بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    ایلون مسک نے کچھ سال پہلے پیشگوئی کی تھی کہ 2025 تک انسان مریخ پر پہنچ جائیں گے، مگر فروری 2023 میں انہوں نے کہا کہ ایسا ایک دہائی کے اندر (یعنی 2033 تک یا اس سے پہلے) ممکن ہوگاایلون مسک کی یہ پیشگوئی بھی ہے کہ 2060 تک سرخ سیارے کی سطح پر 10 لاکھ انسان موجود ہوں گے۔

    دوسری جانب حال ہی میں دبئی میں ایک ایونٹ سے آن لائن خطاب کے دوران ایلون مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک قرار دے دیا کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سے ثابت ہوتا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی بہت زیادہ ایڈوانس ہوچکی ہے اور اس پر ہمیں فکرمند ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل کے انسانوں کے لیے اے آئی چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے اے آئی ٹیکنالوجی یقیناً اچھی پیشرفت ہے جس سے مستقبل میں مواقع پیدا ہوں گے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک بہت بڑا خطرہ بھی ہے۔

    ایلون مسک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پہلے ہی کافی پیشرفت کرچکی تھی مگر اس تک عام افراد کو رسائی حاصل نہیں تھی مگر چیٹ جی پی ٹی سے بیشتر افراد کو اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے موقع ملا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں، طیاروں اور ادویات کی تیاری میں حفاظتی اصولوں پر عمل کرنا ہوتا ہے مگر اے آئی ٹیکنالوجی کے لیے ابھی کوئی اصول و ضوابط موجود نہیں قوانین سے اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت کو کچھ سست کیا جا سکتا ہے جو میرے خیال میں ایک اچھی چیز ہے-

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک اوپن اے آئی نامی کمپنی کے شریک بانی ہیں جس نے چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا البتہ ایلون مسک نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی،جبکہ ایلون مسک عرصے سے انتباہ کر رہے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی بلا روک ٹوک تیاری انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔