Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • ایلون مسک   غزہ  جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    ایلون مسک غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں،حماس

    بیروت: حماس نے ایلون مسک سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اسرائیل کی طرح غزہ کا دورہ بھی کریں اور اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں۔

    باغی ٹی وی: بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنما اور ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں نے بتایا ہےکہ اسرائیل کا رویہ کتنا وحشیانہ تھا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمالی بنانےکی ضرورت نہ ہوتی۔

    اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مسلم اور عرب ممالک او آئی سی اجلاس کی قراردادوں پر عمل کریں، غزہ میں یومیہ امدادی ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، ایلون مسک نے جیسے اسرائیل کا دورہ کیا غزہ کا دورہ بھی کریں اور غزہ جا کر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی تباہی دیکھیں، غزہ میں اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔

    توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس: احتساب عدالت جیل میں کیسز کی سماعت کرے …

    ان کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سےکہیں زیادہ ہے، اسرائیل کے 1000 سے زیادہ فوجی زخمی ہوئے ہیں، زخمی اسرائیلی فوجیوں میں 200 شدید زخمی ہیں،دشمن کا نقصان آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گا، اسرائیلی فوجی غزہ کی 80 فیصد سرزمین کو چھونے میں بھی ناکام رہے۔

    شہباز شریف رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت پیش

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے ایک روز قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس کے دوران وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نےآپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھاایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچےتھے جسکے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کے سا تھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا،غزہ کی سرحد سے 3 کلومیٹر دور کفارعزا میں پیر کو اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مسک موجود تھے، جہاں حماس کے ہاتھوں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    غزہ میں مختلف وبائی امراض بہت تیزی سے پھیل رہے ہیں،عالمی ادارہ صحت

  • نیتن یاہو اور ایلون مسک کا حماس کو تباہ کرنے  میں اتفاق

    نیتن یاہو اور ایلون مسک کا حماس کو تباہ کرنے میں اتفاق

    تل ابیب: ایلون مسک نے نیتن یاہو سے اس بات پر اتفاق کیا کہ اب حماس کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا۔

    باغی ٹی وی: ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایلون مسک کی اسرائیل پر آمد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان کے ساتھ ایکس پر لائیو چیٹ کی جس کے دوران کہا کہ غزہ کے بہتر مستقبل کے لیے حماس کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، اگر آپ غزہ میں امن، سلامتی اور بہتر زندگی چاہتے ہیں تو حماس کو ہمیشہ کے لیے ختم اور اس کی زہریلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا جیسا کہ جرمنی اور جاپان میں کیا گیا تھا۔

    ایلون مسک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

    جس پر ایکس کے مالک ایلون مسک نے نیتن یاہو سے کہا کہ میں آپ کی بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کیوں کہ اس کے سوا کوئی اور چارہ نہیں، حماس یہودیوں کی نسل کشی کرنا چاہتی ہے، حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں “ناگزیر” ہیں اور اسرائیل حماس کے خلاف اپنی جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش بھی کر رہا ہے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں

    ایلون مسک نے کہا کہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کرنا چاہیں گے اور یقین رکھتے ہیں کہ غزہ کی بحالی اور ترقی مستقبل میں جنگ کو روکنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

  • ایلون مسک  کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

    ایلون مسک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان

    تل ابیب: ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی:ٹیسلا،اسپیس ایکس اور ایکس کےمالک ایلون مسک نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے، ایلون مسک 27 نومبر کی صبح تل ابیب پہنچےتھےجس کے بعد انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کےساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وہ ان علاقوں میں بھی گئے جہاں 7 اکتوبر کو حماس نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کیا تھا، دورے کے دوران ایلون مسک نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
    https://x.com/jacksonhinklle/status/1729146969397121108?s=20
    ایلون مسک نے یہ دورہ اس وقت کیا ہے جب ان پر ایک ایسی پوسٹ پر ریپلائی کرنے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جسے اسرائیلی حلقوں نے اسرائیل مخالف قرار دیا تھا اس کے بعد مختلف کمپنیوں نے ایکس کے لیے اشتہارات کو بھی روک دیا تھا-

    جج ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات

    ایلون مسک کے دورے کے موقع پر اسرائیل کی جانب سے ان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، اسرائیلی وزیر کمیونیکیشن نے اعلان کیا کہ ایلون مسک نے اسرائیل کی مرضی کے بغیر غزہ کو اسٹار لنک سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس فراہم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    اس سے قبل ایلون مسک نے غزہ میں مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ بندش پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اسرائیل کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔

    فیض آباد دھرنا کیس، کمیشن نے سابق وزیراعظم کو طلب کر لیا

  • ایلون مسک کی کمپنی کے تیار کردہ طاقتور راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام

    ایلون مسک کی کمپنی کے تیار کردہ طاقتور راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام

    ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کئے گئے انسانی تاریخ کے سب سے طاقتور راکٹ کی دوسری آزمائشی پرواز بھی ناکام ہو گئی،18 نومبر کو اسٹار شپ اسپیس کرافٹ کو ٹیکساس سے لانچ کیا گیا اور اس پر کوئی انسان سوار نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔
    https://x.com/SpaceX/status/1725879726479450297?s=20
    آزمائشی پرواز کے پہلے مرحلے میں سپر ہیوی بوسٹر کامیابی سے اسپیس کرافٹ سے الگ ہوکر دھماکے سے پھٹ گیا، حالانکہ اسے خلیج میکسیکو میں اترنا تھا اس کے بعد چند منٹ تک اسٹار شپ کی پرواز جاری رہی اور لانچ کے 8 منٹ اس سے رابطہ منقطع ہوگیااس پرواز کے دوران اسٹار شپ اسپیس کرافٹ زمین کے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اور جب وہ دھماکے سے پھٹا تو سطح زمین سے 92 میل کی بلندی پر تھا۔

    افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر …

    https://x.com/SpaceX/status/1725880148271190388?s=20
    اس آزمائشی پرواز کے دوران اسپیس ایکس کی جانب سے سپر ہیوی بوسٹر کو اسپیس کرافٹ سے الگ کرنے کے نئے طریقہ کار ہاٹ اسٹیجنگ کی پہلی بار آزمائش بھی کی گئی تھی اس طریقہ کار کے تحت اسٹار شپ سے علیحدگی سے قبل راکٹ کے تمام انجنوں کو چلایا گیا تھا،اب کمپنی کی جانب سے یہ دیکھا جائے گا کہ اس طریقہ کار کو مزید بہتر کیسے بنایا جائے تاکہ سپر ہیوی بوسٹ اور اسپیس کرافٹ کامیابی سے پرواز مکمل کرسکیں۔
    https://x.com/SpaceX/status/1725880321621864787?s=20
    واضح رہے کہ اس سے قبل 20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا یہ اسپیس کرافٹ انسانوں کو چاند اور مریخ پر لے جانے کے لیے تیار کیا گیا ہے-

    غزہ جنگ: مسلم ممالک کے سربراہان چین کا دورہ کریں گے،سعوی وزارت خارجہ

  • فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر  کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون مسک

    فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنےپر ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا،ایلون مسک

    کیلیفورنیا: ایلون مسک نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کرنے والوں کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ اگر کوئی بھی شخص ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ “دریا سے سمندر تک” یا پھر “نو آبادیات کا خاتمہ” لکھے گا یہ ہماری پالیسیوں کے خلاف ہے اس کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا –
    https://x.com/elonmusk/status/1725645884409401435?s=20
    ایلون مسک نے کہا کہ فلسطینیوں کی جانب سے ان دونوں جملوں کا اشارہ یہودیوں کی نسل کشی کی جانب ہے اس طرح یہ کسی بھی معقول شخص کے لیے ناقابل قبول ہے، اس لیے کسی کو ایکس پر یہ جملے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی-

    الشفا اسپتال کے نیچے حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اسرائیلی دعوی،مغربی میڈیا …

    واضح رہے کہ فلسطینی “من النہر فی البحر” کا نعرہ اسرائیل سے آزادی کے لیے بلند کرتے ہیں جس کا مطلب دریائے اردن کے کنارے سے لے کر بحیرہ روم تک ہے، ان دو مقامات کے بیچ میں اسرائیلی علاقے ہیں اوراسرائیل کے حامی الزام عائد کرتے ہیں کہ اس نعرے کا مطلب اسرائیل کا خاتمہ ہے۔

    ن لیگ میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،مزید دو ایم این اے پارٹی …

  • ایلون مسک کی کمپنی کا تیارکردہ راکٹ رواں ہفتے پہلی بار خلا میں جائے گا

    ایلون مسک کی کمپنی کا تیارکردہ راکٹ رواں ہفتے پہلی بار خلا میں جائے گا

    ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا تیار کردہ انسانی تاریخ کا سب سے طاقتور خلائی راکٹ ایک بار پھر زمین کے مدار کی جانب پرواز کرے گا۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ کی 17 نومبر کو رواں سال کے دوران اولین پرواز کے لیے یہ دوسری کوشش ہوگی اس سے قبل 20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا،جس کے بعد امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اسپیس ایکس کو اسٹار شپ کے مزید تجربات سے روک دیا تھا۔

    تاہم اب ایلون مسک نے بتایا کہ اسٹار شپ کو 17 نومبر کو لانچ کیا جائے گا زمین کی مدار کی جانب سے بھیجی جانے والی آزمائشی پرواز کے دوران اسٹار شپ کے بوسٹر کو لانچ کے 3 منٹ بعد الگ ہوکر خلیج میکسیکو میں گرنا ہوگا اس کے بعد یہ راکٹ سطح سے 150 میل کی بلندی پر زمین کے گرد خلا میں چکر لگا کر ریاست ہوائی کے ساحل پر اترے گا اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو اسٹار شپ کا یہ سفر ڈیڑھ گھنٹے کا ہوگا۔

    غیر ملکی کوچز کی تبدیلی کا امکان،بابراعظم کی کپتانی بھی خطرے میں

    اسٹار شپ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور آزمائشی پرواز میں کوئی انسان موجود نہیں ہوگا اسٹار شپ کو بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ بنیادی طور پر 2 حصوں پر مشتمل ہے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہے جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے،امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی اسپیس ایکس سے اربوں ڈالرز کے معاہدے کیے ہیں تاکہ اسٹار شپ کے ذریعے انسانوں کو ایک بار پھر چاند کی سطح پر پہنچایا جاسکے۔

    عبدالرزاق کوایشوریا رائے کے بارے میں ریمارکس پر شدید تنقید کا سامنا

  • ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

    ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

    نیو یارک: ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹوڈیو اے 24 نے 52 سالہ ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے ہیں،اے 24 حقیقی زندگی کی کہانیوں پر فلم بنانے کے لیے معروف ہے، جس نے ’ایکس ماچائنا‘ اور ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ون‘ جیسی پُراثر فلمیں بنائی ہیں۔

    اس فلم کے ڈائریکٹرڈیرن آرونوفسکی ہوں گے، جو اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چکے ہیں یہ فلم 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی والٹر اساکسون کی تحریر کی گئی ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی ہوگی۔

    جو مرد مرغی کا گوشت کھاتے ہیں ان کی ذہنی حالت بدل جاتی ہے،کویتی فنکارہ …

    اس کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا،ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی فلم ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے تو یہ واضح نہیں کہ اس کا اسکرین پلے کون تحریر کرے گا ابھی فلم کی کاسٹ کے بارے میں بھی ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    قبل ازیں والٹر اساکسون کی اسٹیو جابز پر تحریر کی گئی سوانح حیات پر بھی 2015 میں ایک فلم بنائی گئی تھی-

    برطانیہ: احتجاج کے دوران برطانوی ڈاکٹر غزہ کےالشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کا پیغام …

  • حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا ،ایلون مسک

    یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، ایلون مسک نے آخر کار اسرائیل،حماس جنگ کے بارے میں بات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: پوڈکاسٹر لیکس فریڈمین نے یوٹیوب انٹرویو ویڈیو میں ایلون مسک سے پوچھا کہ آپ کیسے امید کرتے ہیں کہ اسرائیل اور غزہ میں موجودہ جنگ ختم ہوگی؟ آپ کو ایسا کون سا راستہ نظر آتا ہے جو دنیا کے اس حصے میں طویل مدت میں انسانی مصائب کو کم کر سکتا ہے؟ –

    مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی آسان جواب نہیں ہے لیکن اگر آپ حماس کے زیادہ ارکان کو قتل کر دیں تو آپ کامیاب نہیں ہوں گےیہ کہنامحفوظ ہےکہ اگر آپ غزہ میں کسی کےبچےکو مارتے ہیں،تو آپ نے حماس کےکم از کم چند ارکان بنائے ہیں ، میری قطعی رائے میں حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا تھا کیونکہ حماس کو فوجی فتح حاصل کر نے کی امید نہیں تھی۔

    ٹیسلا کے سی ای او نے مزید کہا کہ وہ حقیقت میں بدترین ممکنہ مظالم کا ارتکاب کرنا چاہتے تھے تاکہ ایک بڑے جارحانہ اسرائیلی ردعمل کو اکسایا جا سکے اور اسرائیل کے اس ردعمل کا فائدہ اٹھا کر دنیا بھر کے مسلمانوں کو غزہ اور فلسطین کے لیے نکالا جا سکے وہ حقیقت میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    میزبان نے پوچھا کہ کیا یہ مسک کا فلسفہ ہے، لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے لیے یہ "مناسب” ہے کہ وہ حماس کے ارکان کو تلاش کرے اور یا تو انہیں قتل کرے یا انہیں قید کرے انہوں نے کہا ، "یہ کچھ ایسا ہے جو کرنا ہے کیونکہ وہ دوسری صورت میں آتے رہیں گے اسرائیل کو موبائل ہسپتال فراہم کرنے کے لیے جو کچھ ہو سکتا ہے وہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہاں خوراک، پانی اور طبی ضروریات موجود ہوں، اور یہ تمام سہولیات انتہائی شفاف طریقے سے فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ اسے ایک چال کے طور پر نہ دیکھا جا سکے ، انہوں نے کہا آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کے اصول پر عمل کرنے سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔ مسک نے حیرت کا اظہار کیا کہ حماس کے ہر رکن کے لیے جسے اسرائیل نے مارا اس نے کتنے اور بنائے ہیں؟ اگر اسرائیل غزہ میں کچھ لوگوں کے بچوں کو مارتا ہےتو اس سے زیادہ غصہ پیدا ہوگا اور شایدطویل مدت میں دہشت گردی ہو گی۔

    یہ پہلا موقع نہیں جب ایلون مسک نے غزہ کے حق میں بات کی ہو۔ پچھلے مہینے، ایلون مسک نے اعلان کیا کہ SpaceX کا Starlink غزہ میں "بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ امدادی تنظیموں” کے لیے مواصلاتی تعاون فراہم کرے گا اس اعلان نے اسرائیل کے وزیر مواصلات کو اس اقدام کی مخالفت کا اعلان کرنے پر مجبور کیا مسک نے ایکس پر ذکر کیا کہ غزہ میں زمینی روابط کا اختیار واضح نہیں ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس علاقے میں کسی ٹرمینل نے رابطے کی درخواست نہیں کی ہے-

  • ایلون مسک نے پہلی اے آئی چیٹ بوٹ گروک متعارف کرا دی

    ایلون مسک نے پہلی اے آئی چیٹ بوٹ گروک متعارف کرا دی

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپنی متعارف کرادی-

    باغی ٹی وی: چیٹ جی پی ٹی کی مقبولت کے بعد دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی تھی ایلون مسک نے بھی جولائی 2023 میں ایک اے آئی کمپنی ایکس اے آئی (xAI) قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔،اب اس کمپنی نے اپنی پہلی اے آئی پراڈکٹ گروک متعارف کرا دی ہے جو بنیادی طور پر ایک چیٹ بوٹ ہے۔
    https://x.com/elonmusk/status/1720645900471554146?s=20
    ایلون مسک نے ایکس پر بتایا کہ بہت جلد یہ چیٹ بوٹ ایکس پریمیئم پلس صارفین کو دستیاب ہوگا ابھی اس چیٹ بوٹ کا بیٹا (beta) ورژن محدود افراد کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

    نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ،رہنماؤں کی پی ٹی آئی وفد کو …

    https://x.com/elonmusk/status/1721029443160772875?s=20
    ایلون مسک نے ایک اور ایکس پوسٹ میں بتایا کہ اس چیٹ بوٹ میں جواب دینے کے عمل میں مزاح کو بھی شامل کیا گیا ہےان کا دعویٰ تھا کہ یہ اس وقت دستیاب بہترین اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے ایکس پر دستیاب رئیل ٹائم تفصیلات تک رسائی حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک نے یہ کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کی تھی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو تیار کیا تھا ایلون مسک چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی کے شریک بانی ہیں البتہ ایلون مسک نے 2018 میں اس کمپنی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے 60 یرغمالی لاپتہ ہو گئے ہیں،ترجمان حماس

  • اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

    برطانیہ: اسپیس ایکس اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے دنیا کی پہلی اے آئی سیفٹی کانفرنس کے دوران انتباہ جاری کیا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی انسانیت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک کے مطابق ان کا ماننا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کے وجود کے لیے خطرہ ہے، کیونکہ تاریخ میں پہلی بار انسانوں کا سامنا خود سے زیادہ ذہین حریف سے ہوگا،میرے خیال میں اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کو لاحق چند بڑے خطرات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیگر مخلوقات سے زیادہ طاقتور یا تیزرفتار نہیں، مگر ہم ان سے زیادہ ذہین ہیں، تاہم اب انسانی تاریخ میں پہلی بار ہمیں خود سے زیادہ ذہین چیز کا سامنا ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ ہم اس پر کنٹرول کر سکتے ہیں یا نہیں تاہم میرے خیال میں ہمیں اس کی راہ کا تعین کرنا چاہیے جو انسانیت کے لیے مفید ہوگا میرا خیال ہے کہ یہ انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے اور اگر ہم اے آئی ٹیکنالوجی کی پیشرفت دیکھیں تو یہ ممکنہ طور پر سب سے بڑا خطرہ ہے۔

    نگران وزیراعظم اور شاہد آفریدی کے مابین ملاقات

    یکم نومبر کو برطانیہ میں شروع ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں امریکا، چین، بھارت، فرانس، جرمنی اور بھارت سمیت 28 ممالک کے حکومتی وفود شریک ہیں،ان سب ممالک نے کانفرنس کے پہلے دن ایک اعلامیے پر بھی دستخط کیے جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے ایک ممکنہ بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔

    موبائل قسطوں پر دیئے جائیں گے یا نہیں،وزارت آئی ٹی کا وضاحتی بیان جاری