Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • ٹویٹ ڈیک صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے

    ٹویٹ ڈیک صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے

    ٹوئٹرانتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ٹویٹ ڈیک صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے-

    دی گارڈین کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ آن لائن ڈیش بورڈ TweetDeck استعمال کرنے کے لیے صارفین کو تصدیق کے مرحلے سےگزرنا ہوگا تاہم ٹویٹ ڈیک کے استعمال سے متعلق یہ تبدیلی آئندہ 30 روز کے اندرنافذالعمل کردی جائے گی۔

    اس حوالے سے کی جانے والی ایک تفصیلی ٹویٹ میں ٹوئٹر انتظامیہ نے بتایا کہ ٹویٹ ڈیک ورژن کو مزید جدید بناتے ہوئے اس میں کچھ نئے فیچرز شامل کیے جارہے ہیں، تاہم فی الحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ آیا ٹوئٹرصارفین سے ٹویٹ ڈیک کا پرانا یا نیا ورژن استعمال کرنے پر رقم وصول کی جائے گی یا نہیں۔
    https://twitter.com/TwitterSupport/status/1675990712297443330?s=20
    ٹویٹ ڈیک کے استعمال پر رقم لی گئی تو اس سے ٹوئٹر کی آمدنی میں اضافہ ہو گا، پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک پہلے ہی اشتہارات کی آمدنی برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ ٹویٹ ڈیک ایک اہم فیچر ہے جو اب تک مفت تھا، اس فیچر کو زیادہ ترکاروباری اورخبروں سے متعلق ادارے استعمال کررہے تھے۔ ٹویٹ ڈیک کے ذریعے اپنے مواد کی رسائی کوباآسانی مانیٹر کیاجاسکتا ہے۔

    ٹویٹ ڈیک کے استعمال کیلئے تصدیق کے مرحلے سے گزرنے کا یہ اقدام ایلون مسک کے اس بیان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مصدقہ اورغیرمصدقہ دونوں طرح کے اکاؤنٹس کیلئے پوسٹس کی تعداد کم کی جائے گی ایلون نے واضح کیا تھا کہ اس عمل کا مقصد ڈیٹا سکریپنگ اورسسٹم میں گڑبڑکو روکنا ہےاس نئے اعلان پر ٹوئٹرصارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

    اس سے قبل ایلون مسک یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اکاؤنٹ کی تصدیق کیلئے ہرصارف کو انفرادی طور پر آٹھ ڈالر دینا پڑیں گے جبکہ کسی ادارے کے تحت چلنے والے اکاؤنٹ کے لیے ادارے کو ہر ماہ ایک ہزار ڈالر ادا کرنا پڑیں گے۔

  • ایلون مسک نے ٹوئٹر پرعارضی طور پر نئی حد بندیاں متعارف کروا دیں

    ایلون مسک نے ٹوئٹر پرعارضی طور پر نئی حد بندیاں متعارف کروا دیں

    دنیا بھر میں صارفین کو ٹویٹر کے استعمال میں مشکلات ، ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے عارضی طور پر نئی حد بندیاں متعارف کروا دیں۔

    ایلون مسک نے ٹویٹر جاری پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں ٹویٹر صارفین کو گزشتہ روز ڈیٹا تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا تھا، جس کے باعث اب نئے غیرتصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ ایک دن میں 300 سے 500 پوسٹ پڑھ سکیں گے اور تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ، ایک دن میں 6 ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے۔


    ایلون مسک نے ہفتے کے روز جاری پیغام میں کہا ہے کہ ڈیٹا سکریپنگ اور سسٹم میں ہیرا پھیری کی ”انتہائی سطح“ کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ٹویٹر یہ محدود کر رہا ہے کہ مختلف اکاؤنٹس روزانہ کتنی ٹویٹس پڑھ سکتے ہیں۔

    دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن

    ایلون مسک نے کہا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس ابتدائی طور پر روزانہ 6 ہزار پوسٹس پڑھنے تک محدود تھے، جبکہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 600 پوسٹس تک محدود ہوں گے، نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس 300 تک ہی ٹویٹر پوسٹس پڑھ سکیں گے۔


    ایلون مسک نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ایک علیحدہ پوسٹ میں کہا کہ ٹویٹس پڑھنے کی عارضی حد بعد میں تصدیق شدہ صارفین کے لیے 10 ہزار پوسٹس فی دن، غیر تصدیق شدہ کے لیے ایک ہزار پوسٹس اور نئے غیر تصدیق شدہ صارفین کے لیے 500 پوسٹس فی دن کر دی گئی ہے۔

    اس سال ملک میں عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟

  • ایلون مسک کا بھارت کے دورے کا اعلان

    ایلون مسک کا بھارت کے دورے کا اعلان

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے بھارت کے دورے کا اعلان کر دیا

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، اس دورے کے دوران مودی کی ٹویٹر اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کی، ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹویٹر کے پاس مقامی حکومتوں کی بات ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں اگر ہم مقامی حکومت کے قوانین پرعمل نہیں کرتے ہیں تو ہمیں اپنا کاروبار بند کرنا پڑے گا لہٰذا ہم جو سب سے بہتر کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جس ملک میں ہیں اس کے قانون کے مطابق کام کریں اس سے زیادہ کرنا ہمارے لیے ناممکن ہے ہم قانون کے تحت اظہار رائے کی آزادی فراہم کرنے کی پوری کوشش کریں گے

    ایلون مسک کا کہنا تھا کہ وہ اگلے سال بھارت کا دورہ کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں،جلد ٹیسلا بھارت میں کام کرے گا ، مسک نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ہم مستقبل میں کوئی اہم اعلان کریں گے، بھارت میں اہم سرمایہ کاری کا امکان ہے

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوسری بار امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے،مودی امریکی صدر جو بائیڈن اورخاتون اول جِل بائیڈن کی طرف سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

  • لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مقرر کردیا گیا

    لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مقرر کردیا گیا

    ایلون مسک نے سی ای او کے عہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کی نئی سی ای او مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لکھا کہ میں لینڈا یاکارینو کو ٹوئٹر کے نئی سی ای او کے طور پر خوش آمدید کہنے کیلئے بہت پرجوش ہوں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ نئی سی ای او بنیادی طور پر کاروباری معاملات پر توجہ مرکوز رکھیں گی جبکہ پراڈکٹ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی کے معاملات میں خود دیکھوں گا۔

    جبکہ اس سے قبل یاکارینو این بی سی یونیورسل میں گلوبل ایڈورٹائزنگ اور پارٹنرشپس میں بطور چیئرمین خدمات سرانجام دے رہی تھی۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، جو اپنی ذمہ داریاں 6 ہفتوں میں سنبھال لیں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک نے اکتوبر 2022 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

  • ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایلون مسک

    ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں، ایلون مسک

    ایلون مسک نے ٹویٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور اپنی جگہ ایک خاتون کو سی ای او بنا رہے ہیں، وہ خاتون کون ہے، اس حوالہ سے ابھی تک انہوں نے نہیں بتایا تا ہم یہ کہا ہے کہ نئی سی ای او آئندہ چھ ہفتوں میں سی ای او کا عہدہ سنبھال لے گی، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد وہ ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر ٹوئٹر کے مختلف شعبوں کو دیکھتے رہیں گے

    ٹیسلا اور اسپیس کے مالک ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور اس کے بعد سے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں ،ٹویٹر خریدنے کے بعد انہوں نے اس میں کافی تبدیلیاں کیں، ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا، بلیو ٹک کے لئے صارفین سے رقم کی وصولی کا سلسلہ شروع کیا، ماضی کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک کو ہٹا دیا گیا

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • ٹوئٹر میں انکرپٹڈ میسجز فیچر اب ویریفائیڈ صارفین کیلئے دستیاب

    ٹوئٹر میں انکرپٹڈ میسجز فیچر اب ویریفائیڈ صارفین کیلئے دستیاب

    ٹوئٹر میں انکرپٹڈ میسجز فیچر اب ویریفائیڈ صارفین کیلئے دستیاب

    ٹوئٹر نے ڈائریکٹ میسجز کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے فیچر کا ابتدائی ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ مگر یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا بلکہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویریفائیڈ اکاؤنٹس (یعنی ٹوئٹر بلیو کے صارفین) ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔ یعنی ایلون مسک کے زیر ملکیت پلیٹ فارم کو ماہانہ فیس ادا کیے بغیر انکرپٹڈ پیغامات کو بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔

    اسی طرح یہ فیچر گروپ میسجز پر کام نہیں کرے گا۔ ٹوئٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب آپ میسج بھیجنے والے کو فالو کریں گے یا اس وقت بھی میسجز انکرپٹڈ ہوں گے، جب آپ پہلے ہی کسی صارف سے چیٹ کر چکے ہوں یا اس کی ڈائریکٹ میسج کی درخواست قبول کریں۔

    اگر صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے اہل ہوئے (یعنی ٹوئٹر بلیو کے صارف ہوئے) تو میسج بھیجنے والے کو انکرپشن ٹرن آن کرنے کا آپشن نئی چیٹ اسکرین پر نظر آئے گا۔ اگر ماضی میں کسی فرد سے ٹوئٹر ڈائریکٹ میسجز پر چیٹ کر چکے ہیں تو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    انکرپٹڈ چیٹ دیکھنے میں معمول کی چیٹس سے مختلف نظر آئے گی اور صارف کی پروفائل فوٹو پر تالا بنا نظر آئے گا۔ جبکہ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ میڈیا فائلز جیسے تصاویر کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس فیچر کے لیے کونسا اسٹینڈرڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔ جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ اس فیچر کا ابتدائی ورژن ہے تو ممکنہ طور پر وقت گزرنے کے ساتھ اسے مزید بہتر بنایا جائے گا اور خامیوں کو دور کیا جائے گا۔

  • ایلون مسک کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا اعلان

    ایلون مسک کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا اعلان

    نیویارک: ٹیسلا کمپنی کے بانی اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا اے آئی چیٹ بوٹ "ٹروتھ جی پی ٹی” متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو سچ کی تلاش کرنے والا چیٹ بوٹ ہوگا۔

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    ایلون مسک کے مطابق یہ ایسا چیٹ بوٹ ہوگا جو کائنات کی فطرت اور انسانیت کو سمجھ سکے گا، اس طرح وہ انسانوں کی تباہی کا باعث نہیں بنے گا انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کو گاڑیوں یا راکٹ سے زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی انسانیت کو تباہ کر سکتی ہے چیٹ جی پی ٹی متعصب ہے جس کے مقابلے پر وہ اپنا چیٹ بوٹ لا رہے ہیں۔

    دریں اثناء اطلاعات تھیں کہ ایلون مسک کسی بھی وقت آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجنسی بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں تاکہ چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کا مقابلہ کیا جاسکے جبکہ انہوں نے اس حوالے سے 2 افراد کو ملازمت پر بھی رکھ لیا ہے کمپنی کے بارے میں تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے –

    اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

    اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے مارچ میں ایک کمپنی X.AI کو ریاست نویڈا میں رجسٹر بھی کرایا جس کے وہ اکیلے ڈائریکٹر ہیں ایلون مسک ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ اپنے اس نئے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اسے متعدد ایپس کا حصہ بنایا جارہا ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اپنے بنگ سرچ انجن اور دیگر پراڈکٹس کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے چیٹ جی پی ٹی 4 کو مارچ میں متعارف کرایا گیا جو اب تک کا سب سے جدید ترین اے آئی سسٹم قرار دیا جا رہا ہے۔

    30 ہزار سال سے برف میں محفوظ پراسرار کھال کی گیند گلہری نکلی

  • لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    دنیا کے سب سے طاقتور راکٹ کی پہلی پرواز لانچ سے چند منٹ قبل ملتوی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے تیار کردہ اسٹار شپ راکٹ کی اولین پرواز 17 اپریل کو شام 6 بجے سے ساڑھے 7 بجے کے دوران ٹیکساس سے لانچ کی جانے تھی تاہم لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سے طاقتور راکٹ کی پرواز کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

    30 ہزار سال سے برف میں محفوظ پراسرار کھال کی گیند گلہری نکلی


    ایلون مسک نے ٹوئٹر پر لانچ کے عمل میں فنی خرابی کے بارے میں بتاتے ہوئے راکٹ کی پرواز ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔


    رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ راکٹ کو لانچ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے دنیا کا سب سے طاقتور اسٹار شپ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلو گرام ہے۔

    گزشتہ روز بغیر عملے کے مشن کو بوکا چیکا، ٹیکساس سے لانچنگ سے چند منٹ قبل ہی منسوخ کر دیا گیا تھا مسک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ منجمد "پریشرنٹ والو” کی وجہ سے ہوا ہے لیکن سپیس ایکس اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ لانچ کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

    اسپین میں روبوٹ نے پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کر لیا

    ایلون مسک نے لانچ سے قبل 16 اپریل کو ٹوئٹر اسپیسز میں بتا دیا تھا کہ میری توقعات بہت زیادہ نہیں، اگر ہم کچھ غلط ہونے سے قبل راکٹ کو کچھ دور لے جانے میں کامیاب ہو گئے تو میں اسے کامیابی تصور کروں گا، بس لانچ پیڈ پر وہ پھٹ نہ جائےانہوں نے امکان ظاہر کیا تھا کہ لانچ کو ملتوی کیا جاسکتا ہے کیونکہ ہم بہت زیادہ احتیاط کر رہے ہیں۔

    یہ اسپیس ایکس کی جانب سے مکمل طور پر تیار راکٹ کو زمین کے مدار کی جانب بھیجنے کی پہلی کوشش ہوگی، جس کے پروٹو ٹائپ ماڈلز کی آزمائش برسوں سے کی جا رہی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ وہ راکٹ ہے جسے ایلون مسک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور وہ تو یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ اسپیس ایکس کو قائم کرنے کا واحد مقصد اسٹار شپ جیسی سواری تیار کرنا ہے جو انسانوں کو مریخ پر بسانے میں مدد فراہم کر سکے۔

    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق …

    پہلی پرواز کے دوران یہ راکٹ بغیر کسی انسان کو لیے زمین کی سطح سے 150 میل بلندی تک جائے گا اسٹار شپ کو بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ بنیادی طور پر 2 حصوں پر مشتمل ہے یہ ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہے جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے آزمائشی لانچ کے دوران سپر ہیوی بوسٹر خود کو الگ کرکے سمندر میں اترنا تھا جبکہ اسپیس کرافٹ زمین کی مدار تک جانا تھا اور پھر سمندر پر اترنا تھا۔

    ناسا نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

  • دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر وائرل

    دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک نوجوان آرٹسٹ نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کو غریب بنا کر دکھایا جسے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

    بل گیٹس کی نواسی کے ساتھ پہلی تصویر وائرل

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے گوکل پیلے نامی آرٹسٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دنیا کے امیر ترین لوگوں کی آرٹیفشل انٹیلی جنس کی مدد سے بنائی گئی تصویروں نے سب کو حیران کردیا۔

    آرٹسٹ کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک، امریکی بزنس مین بِل گیٹس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ و دیگر کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

    سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت …

    ان تصاویر پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے زیادہ ترصارفین نے ایلون مسک پر تبصرے کئے ایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک غریبی میں بھی ہینڈسم دکھ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ نریندر مودی رہ گیا ہےایک صارف نے لکھا کہ ایلون مسک تو ایسے لگ رہا ہے جیسے وزٹ کرنے آیا ہو ایک صارف نے لکھا کہ اگر میں غلط نہیں ہوں تو یہ سب کروڑ پتی ہیں-

    واضح رہے کہ مصنوعی ذہانت کو لےکر ایلون مسک اوربِل گیٹس مختلف رائےرکھتے ہیں۔ ایلون مسک کی جانب سے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے 1 ہزار ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔ دوسری طرف بل گیٹس نے اختلاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کون لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو روک دیا جائے۔

    گوگل سرچ انجن میں تبدیلی کا اعلان

  • دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی

    دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی

    امریکی جریدے فوربز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی آئی ہے-

    باغی ٹی وی: "نیویارک ٹائمز” کے مطابق امریکی جریدے فوربز کی جانب سے 2023 کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک 211 ارب ڈالرز کے ساتھ سرفہرست ہیں یوں تو فرانس سے تعلق رکھنے والےبرنارڈ آرنلٹ کافی عرصے سے دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اب اس کا باضابطہ اعلان اب ہو اہے-

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی …

    کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 74 سالہ مسٹر ارنلٹ، جن کا دنیا بھر میں ڈومین 75 برانڈز پر مشتمل ہے، جس میں لوئس ووٹن ہینڈ بیگ، ٹفنی ڈائمنڈ رِنگ، کرسچن ڈائر ڈریسز اور سیفورا ہائی اینڈ کاسمیٹکس شامل ہیں-

    برنارڈ آرنلٹ کی دولت میں 2022 کے دوران 53 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا، جبکہ ایلون مسک 39 ارب ڈالرز سے محروم ہونے کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ 2022 میں امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ایلون مسک 180 ارب ڈالرز کے ساتھ 2023 کے لیے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔

    برنارڈ آرنلٹ اور ایلون مسک کی پوزیشن کو مستقبل قریب میں کوئی خطرہ نظر نہیں آتا ہے کیونکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 114 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، یعنی کافی بڑا فرق ہے اوریکل کمپنی کے مالک لیری ایلیسن 107 ارب ڈالرز کے ساتھ چوتھے، وارن بفٹ 106 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں، بل گیٹس 104 ارب ڈالرز کے ساتھ چھٹے اور مائیکل بلومبرگ 94.5 ارب ڈالرز کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

    گوگل کا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئےایک ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان

    کارلوس سلم 93 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے 8 ویں امیر ترین میکش امبانی 83.4 ارب ڈالرز کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہیں اور رواں برس کے لیے ایشیا کے امیر ترین شخص بھی قرار پائے ہیں جبکہ اسٹیو بالمر 80.7 ارب ڈالرز کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔

    فوربز کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد کے لیے 2023 ایک اور سخت سال ثابت ہونے والا ہے اور رواں برس بھی ان کی دولت میں کمی آنے کا امکان ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران دنیا کے 25 امیر ترین افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد اور ان کی مجموعی دولت میں کمی آئی۔

    گزشتہ سال 254 افراد ارب پتی کی حیثیت سے محروم ہوگئے اور باقی بچ جانے والے 2640 ارب پتی افراد ایک سال میں 500 ارب ڈالرز سے محروم ہوئے۔

    مجموعی طور پر، فوربز کی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ کے ارب پتیوں نے روایتی شعبوں جیسے کہ لگژری، ریٹیل، کنزیومر گڈز، خوراک اور صنعتی کمپنیوں میں پیسہ کمایا ہے۔ اس میں تقریباً کوئی بھی ارب پتی ٹیکنالوجی کے سربراہ نہیں ہیں-

    برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور …

    امیر ترین کمانے والوں کی فہرست میں سرفہرست، مسٹر ایسکنڈے نے کہا کہ دو یا تین سالوں میں، ٹیک کے واپس آنے کا امکان ہے جو امریکہ اور چین کی مسلسل اقتصادی طاقت کی عکاسی کرتا ہے 20 سال کوشش کرنے کے بعد بھی یورپ میں، ہمارے پاس اب بھی ایپل، ایمیزون، نیٹ فلکس یا گوگل کے مقابلے کی کوئی چیز نہیں ہے-