Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • سوشل میڈیا انفلوئنسر  کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

    سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 5 ماہ قبل امریکی ارب پتی ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق مذکورہ دعویٰ جمعے کی شام "ایکس” پلیٹ فارم پر ایشلے کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں سامنے آیا ہے پوسٹ میں 31 سالہ نوجوان خاتون نے لکھا کہ 5 ماہ قبل میں نے ایک بچے کا دنیا میں خیر مقدم کیا جس کا باپ ایلون مسک ہے”۔

    ایشلے کے مطابق اس نے پہلے یہ انکشاف نہیں کیا تھا جس کا مقصد شیر خوار بچے کی سلامتی کو یقینی بنانا تھا،وہ ایک محفوظ ماحول میں اس بچے کی پرورش کا ارادہ رکھتی ہیں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کے موقف کا احترام کرے۔

    سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز دیدی

    دوسری جانب ایلون مسک نے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، ایلون خود بھی "ایکس” پلیٹ فارم پر ایشلے کے فالوور ہیں۔

    واضح رہے کہ ایلون مسک کے 3 مختلف خواتین سے 12 بچے ہیں اگر ایشلے کا دعویٰ درست ہوا تو اب ایلون کے 13 بچے ہو جائیں گے۔

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

  • ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    ایلون مسک کو "خصوصی سرکاری ملازم” کا درجہ مل گیا

    رواں ہفتے کے آغاز پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ’خصوصی سرکاری ملازم‘ کا درجہ دیا ہے۔

    یہ عہدہ ایلون مسک کو وفاقی حکومت کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن ممکنہ طور پر انھیں مفادات کے ٹکراؤ اور مالی معاملات ظاہر کرنے والے اُن قواعد سے مستثنیٰ رکھتا ہے جو امریکا کے عام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتے ہیں۔مسک الیکٹرک کار کمپنی ’ ٹیسلا‘ اور ایرو سپیس کمپنی ’سپیس ایکس‘ چلانے کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں اور انھیں کفایت شعاری مہم یعنی ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (Doge) کی قیادت سونپی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی ایک سرکاری ادارہ یا محکمہ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے جسے ٹرمپ نے غیر ضروری حکومتی اخراجات میں کٹوتی کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں۔

    اس کی قانونی حیثیت تو غیر واضح ہے ہی مگر اس کے ساتھ اس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کانگریس سے مشاورت کے بغیر یو ایس ایّڈ جیسی حکومتی ایجنسیاں بند کرنے کے اختیار کے متعلق بھی خاصا ابہام پایا جاتا ہے اور مسک اور ان کی ٹیم کو اس ضمن میں کئی عدالتی چیلنجز کا سامنا ہے۔سپیس ایکس کے سی ای او کی حیثیت سے مسک اربوں ڈالر مالیت کے پینٹاگون اور انٹیلیجنس کمیونٹی کے معاہدوں کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکی قانون میں خصوصی سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ 130 دن کے لیے مقرر کیا جاتا ہے لیکن صدر ٹرمپ نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ مسک کا عہدہ کب تک برقرار رہے گا۔

    جب کسی فرد کو ’خصوصی سرکاری ملازم‘ کا درجہ دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ حکومت کے لیے عارضی طور پر کام تو کرتے ہیں لیکن انھیں مکمل سرکاری ملازم نہیں سمجھا جاتا۔ یہ عہدہ عام طور پر ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جو کسی خاص منصوبے کے لیے حکومت کو کنسلٹینسی وغیرہ فراہم کرتے ہیں۔ایلون مسک کے کیس میں ’خصوصی سرکاری ملازم‘ کا مطلب یہ ہے کہ وہ حکومت کے مختلف منصوبوں جیسے ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی‘ کی نگرانی کرتے رہیں گے مگر انھیں سرکاری ملازمین کی طرح سخت قوانین کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس سے انھیں کام کرنے میں زیادہ آزادی تو ملے گی لیکن اس کے نتیجے میں شفافیت اور جوابدہی کے حوالے سے سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔

    ایک امریکی عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ٹرمپ مسک کے اقدامات پر قریبی نظر تو نہیں رکھ رہے لیکن انھیں اس سے متعلق باقاعدگی سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو مسک کی سرگرمیوں کی ’تمام معلومات دی جا رہی ہیں۔‘صدر ٹرمپ کے سب سے اہم حامی سمجھے جانے والے مسک نے ان کی انتخابی مہم کو 11 کروڑ 90 لاکھ کا فنڈ دیا تھا۔ مسک صدارتی انتخاب پر اثرانداز ہونے والی ریاستوں میں لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران انھوں نے ہر روز 10 لاکھ ڈالر بھی تقسیم کیے۔

    پاک بحریہ کی نویں کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پیٹرول، چینی، نمک مہنگا ٹماٹر، پیاز، مرغی سستی ہوئی، ہفتہ وار رپورٹ

    پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

    پانی کی لائن ڈالنے پر لڑائی، فائرنگ سے2 افراد جاں بحق،3زخمی

  • ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی  پریشان

    ایلون مسک کی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت، امریکی بیوروکرسی پریشان

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے بڑھتے اختیارات سے امریکی بیوروکرسی کیلئےسر درد بن گئے-

    باغی ی وی: امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے حلف لیتے ہی ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی (DOGE) کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے چند دنوں میں امریکی سرکاری اداروں میں جارحانہ مداخلت اور بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی خبریں سامنے آئیں۔

    رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے حلف لینے کے بعد صرف 2 ہفتوں میں ہی بطور ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ سربراہ مسک نے نہ صرف حساس مالیاتی ڈیٹا سسٹم تک رسائی حاصل کی بلکہ اس دوران متعلقہ حکام اور قائم کردہ پروٹوکولز کو بھی نظر انداز کیا ٹرمپ کی جانب سے اختیار ہونے کی وجہ سے ایلون مسک خود مختاری کے ساتھ اپنا کام کررہے ہیں اور اس دوران وہ اکثر بیوروکریٹک چینلز کو بھی نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ وسیع مالی مفادات اور چین کے ساتھ بھی مسک کے کاروباری تعلقات مفادات کے ٹکراؤ جیسی صورتحال کو جنم دیتے ہیں۔

    بشریٰ بی بی کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

    امریکی اخبار کے مطابق ایلون مسک کے حکومت سے بہت سے مالی مفادات ہیں، ان کے ایک نجی شخص کی حیثیت سے کیے جانے والے کام جن میں بہت سے اداروں کی اور جاری پروگرامز جیسے کے یو ایس ایڈ (USAID) کی بندش شامل ہیں یہ سب طاقت کے غیر معمولی استعمال کی علامت ہیں۔

    کانگریس نے 1961 میں یو ایس ایڈ بنائی، جو کہ امریکی حکومت کے لیے دنیا بھر میں ترقی پذیر ممالک کے لیے غیر ملکی امداد فراہم کرتی ہے، لیکن مسک اور ٹرمپ ایسا لگتا ہے کہ وہ اسے مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیشی کے دوران ایجنسی کا موازنہ ایک سڑے ہوئے سیب سے کیا، جو کہ "کیڑے سے بھری گیند” ہے۔ اس نے کہا کہ بچانے کے قابل کچھ بھی نہیں ہے۔

    امریکی پالیسیوں سے تنگ کینیڈین وزیراعظم نے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے درخواست دیدی

    ٹرمپ نے پیر کے روز اوول آفس میں پیشی کے دوران یو ایس ایڈ کے کارکنوں کو "بنیاد پرست بائیں بازو کے پاگل” کے طور پر مسترد کر دیا اور کہا، آئین کے باوجود، اگر "دھوکہ دہی” ہوتی ہے تو انہیں کانگریس کو اپنی قائم کردہ ایجنسی کو کالعدم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس نے دھوکہ دہی کے الزام کی وضاحت نہیں کی، لیکن اس نے ایک مخصوص دعویٰ دہرایا کہ یو ایس ایڈ نے حماس کو دسیوں ملین کی ادائیگی کی۔

    تاہم، ایجنسی میں خوف کا احساس ہے، جہاں ویب سائٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو قائم مقام ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ ٹیم نے بہت سے اہم حکومتی امور انجام دینے والے اداروں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جب کہ مسک حکومتی عہدوں پر اہم تقرریوں پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں، وہ ٹرائے مینک کی بطور ائیر فورس سیکرٹری تقرری کی وکالت کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

    پی آئی اے کی نجکاری دوبارہ کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی بطور ایفیشنسی ڈپارٹمنٹ اتھارٹی (قانونی حیثیت) کو چیلنج کرنے کے لیے اب تک 4 مقدمات امریکی عدالتوں میں دائر کیے گئے جن میں وفاقی قوانین کی خلاف ورزی اور کانگریس کے اختیارات سے تجاوز کا الزام لگایا گیا ہے ٹر مپ کی حکومت میں شامل ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایلون مسک ایسی وسیع خود مختاری سے کام کررہے ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں۔

    عہدیدار نے مزید بتایا کہ ایلون مسک اپنی مختلف کمپنیوں کے ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ کام رہے ہیں، اپنے اسٹاف سمیت وہ وائٹ ہاؤس سے کچھ دور قائم بلاک میں فیڈرل پرسنل آفس میں منتقل ہوگئے ہیں تاکہ وہ رات دیر تک کام کرسکیں اور ضرورت پڑنے پر وہیں سو جائیں۔

    گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی، دو روز قبل اغوا ہونے والا مغوی بازیاب

  • اسٹار لنک پاکستان تک رسائی مسک کی معذرت پر منحصر

    اسٹار لنک پاکستان تک رسائی مسک کی معذرت پر منحصر

    پاکستانی قانون سازوں نے ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس، اسٹار لنک، کے لیے اجازت کو ان کے حالیہ متنازعہ بیانات پر معذرت سے مشروط کر دیا ہے، جنہوں نے جنوبی ایشیائی ملک میں عوامی غصہ بھڑکا دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں اعلان کیا کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں رجسٹر کیا گیا ہے، جبکہ مسک نے بھی تصدیق کی کہ ان کی کمپنی اس سروس کے آغاز کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔تاہم، گزشتہ ہفتے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے مسک کے ان بیانات پر تشویش کا اظہار کیا جنہوں نے پاکستان کو برطانیہ کے "گرومنگ گینگ” اسکینڈل سے جوڑ دیا تھا۔

    قانون سازوں کا مطالبہ

    کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازوں نے واضح کیا کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں کام شروع کرنے کے لیے ضروری اجازت اور لائسنس درکار ہوں گے۔ ساتھ ہی، انہوں نے مسک سے ان کے ان بیانات پر معذرت کا مطالبہ کیا جن میں انہوں نے پاکستانیوں پر الزام عائد کیا تھا۔سینیٹر پلوشہ خان نے مسک کے بیانات کو پاکستان مخالف قرار دیا اور الزام لگایا کہ وہ بھارت کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔
    “ایسا لگتا ہے کہ ایلون مسک نے بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف غلط الزامات لگانے کی مہم شروع کی ہے،” انہوں نے کہا۔یہ بیان اس وقت آیا جب مسک نے بھارتی رہنما پریانکا چترویدی کے ایک بیان کی حمایت کی جس میں انہوں نے برطانیہ کے گرومنگ گینگ اسکینڈل کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔ مسک نے اس بیان کو سوشل میڈیا پر "سچ” قرار دیا۔

    لائسنس کی شرائط

    سینیٹر افنان اللہ خان نے تجویز دی کہ اسٹار لنک کو صرف اس صورت میں لائسنس دیا جائے جب مسک عوامی سطح پر اپنے متنازعہ بیانات پر معذرت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو وزارت خارجہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔گلوبل نیٹ ورک انیشی ایٹو کے نائب چیئرمین اسامہ خلجی نے کہا کہ پاکستانی سینیٹرز کا حق بنتا ہے کہ وہ مسک کے پاکستان مخالف بیانات کے پیچھے محرکات پر سوال اٹھائیں۔“لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ پاکستان میں اچھے انٹرنیٹ کی ضرورت کو کیسے پورا کیا جائے۔ اگر اسٹار لنک اچھی کوالٹی انٹرنیٹ فراہم کرنے کے قابل ہے تو اس پہلو کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے،” خلجی نے کہا۔

    اسٹار لنک کے لائسنس کی موجودہ صورتحال

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق اسٹار لنک کی درخواست سیکورٹی کلیئرنس کے زیر غور ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اسٹار لنک نے 2022 میں پاکستان میں کام کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔2023 میں متعارف کرائی گئی سیٹلائٹ پالیسی اور 2024 کے اسپیس ایکٹیویٹی قوانین کے تحت سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (PSARB) کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ اسٹار لنک کی درخواست کا تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کے بعد لائسنس جاری کیا جائے گا۔

    گرومنگ گینگ تنازعہ

    ایلون مسک کے ان بیانات، جن میں انہوں نے پاکستانی نژاد افراد کو برطانیہ کے گرومنگ گینگ اسکینڈل سے جوڑا، پاکستان اور اوورسیز کمیونٹی میں شدید غم و غصے کا باعث بنے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ بیانات تعصب اور نسل پرستی کو ہوا دیتے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے مسک کے ان بیانات کی مذمت کرتے ہوئے انہیں "انتہا پسندانہ زہر” قرار دیا۔

    اسٹار لنک کی افادیت

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی خراب سہولیات کے پیش نظر اسٹار لنک جیسی سیٹلائٹ سروسز ملک میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں۔ خاص طور پر دیہی اور پہاڑی علاقوں میں، جہاں انٹرنیٹ تک رسائی محدود ہے، اسٹار لنک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔خلجی نے کہا کہ پاکستان میں مزید سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کنندگان کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کے پاس بہتر انتخاب ہو اور قیمتیں کم ہو سکیں۔

  • ایلون مسک پاکستان مخالف،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

    ایلون مسک پاکستان مخالف،قائمہ کمیٹی میں اراکین پھٹ پڑے

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے سینیٹ کمیٹی میں کہا ہے کہ ابھی وزارت داخلہ کی طرف سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی کلیئرنس نہیں آئی، انہیں تحفطات سے آگاہ کیا تو انہوں نے حکومت کی پالیسی سے اتفاق کیاہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں اسٹار لنک کی لانچ پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ پاکستان میں قومی اسپیس پالیسی 2023 میں آئی جس پر 2024 میں رولز بنے پھر اسپیس کے حوالے سے پاکستان اسپیس ریگولیٹری بورڈ قائم کیا گیا، یہ باڈی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے ماتحت ہو گی، حکومت نے سوچا ہو گا کہ سپارکو کو کمرشل تحفظ دیں، اس لیے ریگولیٹری باڈی قائم کی گئی، کوئی سیٹیلائٹ پاکستان میں سروس دینا چاہے تو وہ پہلے ای ای سی پی کے پاس رجسٹر ہو گی پھر ریگولیٹری بورڈ کے پاس رجسٹر ہو گی پھر پی ٹی اے کے پاس لائسنس کیلئے آئیں گے۔

    انوشہ رحمان نے استفسار کیا کہ نگراں حکومت کے دور میں کیسے پالیسی بنی؟ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اسٹار لنک نے فروری 2022 میں لائسنس کیلئے اپلائی کیا جو وزارت داخلہ کےپاس سکیورٹی کلیئرنس کے لیے گیا، وزارت داخلہ کی طرف سے اسٹار لنک کی کلیئرنس نہیں آئی،لنک ریمورٹ علاقوں میں بزنس والے لوگوں کو سپورٹ کرے گا، اسٹار لنک نئے ریگولیٹری بورڈ کےساتھ رجسٹر ہوگی تو پی ٹی اے لائسنس جاری کر دیں گے، ایک چینی کمپنی ٹرپل ایس ڈی بھی پاکستان آرہی ہے۔ کوئی سیٹلائٹ بھی پاکستان آ سکتی ہے۔

    ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ ایلون مسک نے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جس میں پاکستانیوں پر الزام لگائے گئے جو بھی فیصلہ کریں ایلون مسک نے جو کہا ہے اس کو نظر میں رکھیں۔،پلوشہ خان نے کہا کہ ایلون مسک پاکستان مخالف ہے، اس کی وجہ سے ہماری عالمی بدنامی ہوئی ہم اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہیں،انوشہ رحمان نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ کی بندش بھی دیکھ رہے ہیں، اب ایسی سیٹلائٹ لا رہے ہیں جو ایلون مسک جیسے جارحانہ رویے کے حامل شخص کے ماتحت ہے، صرف سکیورٹی کا مسئلہ نہیں غیرا خلاقی نوعیت یا عملدرآمد کے مسائل آئیں گے، اسے ہینڈل کرنے کا کیا لائحہ عمل ہو گا؟ جو مواد چلے گا اس کیلئے ریگولیٹری باڈی کون ہوگی؟

    چئیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ریگولیٹری باڈی ان سب باتوں کو دیکھ کر ہی لائسنس دینے کا فیصلہ کرے گی، یہ وہ براہ راست سیٹلائٹ سے سیٹلائٹ میں نہیں چلے گا، اسٹار لنک گراؤنڈ پر آئے گا، گیٹ وے کے ذریعے چلے گا،اتھارٹی نے اپنے تحفظات انھیں دیے ہیں، اسٹار لنک نے حکومتی پالیسی سے اتفاق کیا ہے، وہ سسٹم کو بائی پاس نہیں کریں گے، جب حکومت کہے گی ڈیٹا بلاک کرے تو وہ بلاک کریں گے، ایلون مسک کی ٹوئٹ کی وجہ سے اسٹارلنک کی پاکستان رجسٹریشن کا معاملہ دوبارہ اٹھا۔

    ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ اسپیس کی ریگولیشن ٹیکنیکل ہے، اسے سپارکو دیکھتا ہے۔ ا نوشہ رحمان نے کہا کہ یہ کام تو پی ٹی اے کو کرنا چاہے تھا، ابھی وزارت آئی ٹی نے پیکا کی ذمہ داری وزرات داخلہ کو دے،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سپارکو اور ریگولیٹری اتھارٹی کو طلب کر لیا۔

    توشہ خانہ ٹو،عمران ،بشریٰ بریت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

    پیسہ زندگی میں کتنی اہمیت کا حامل؟ مبشر لقمان کا یو ای ٹی میں طلبا سے خطاب

  • ایلون مسک مشکل میں، ٹویٹر شیئرز کی خریداری پرسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں مقدمہ

    ایلون مسک مشکل میں، ٹویٹر شیئرز کی خریداری پرسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں مقدمہ

    امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایلون مسک پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ٹویٹر (اب X کے نام سے جانا جاتا ہے) میں اپنی ملکیت کی تفصیلات مناسب طور پر افشاء نہیں کیں، جو وفاقی قانون کے تحت ضروری تھی، اور اس کی وجہ سے انہیں "غیر فطری طور پر کم قیمتوں پر” پلیٹ فارم کے شیئرز خریدنے کا موقع ملا۔

    اکتوبر 2022 میں جب مسک نے ٹویٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کی ڈیل مکمل کی، اس سے پہلے انہوں نے ٹویٹر کے شیئرز کی "کافی تعداد” خریدنا شروع کر دی تھی۔ مارچ 2022 کے وسط تک، ان کے پاس کمپنی کے 5% سے زیادہ شیئرز تھے اور انہیں اس معلومات کو امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو 10 دن کے اندر ظاہر کرنا تھا۔ تاہم، الزام ہے کہ مسک نے یہ معلومات 4 اپریل 2022 تک ظاہر نہیں کی۔دعوے کے مطابق، اگر مسک اور ان کے دولت کے مینیجر نے ان کی ملکیت کا اعلان وقت پر کیا ہوتا تو ممکنہ طور پر ٹویٹر کی اسٹاک قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا۔

    مسک کے وکیل ایلکس سپائرو نے سی این این کو ایک بیان میں کہا کہ "مسک نے کچھ غلط نہیں کیا” اور یہ مقدمہ "امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا یہ اعتراف ہے کہ وہ ایک حقیقی کیس نہیں لا سکتے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا مسک کے خلاف سالوں پر مشتمل ہراسانی کا مہم ایک معمولی نوعیت کے انتظامی غلطی پر الزام لگانے والے کیس میں تبدیل ہو گیا ہے، جو اگر ثابت ہو بھی جائے تو اس پر کوئی سنگین سزا نہیں ہو سکتی”۔

    مقدمے کے مطابق، مسک نے ان خریداریوں کو کم قیمتوں پر رکھ کر ٹویٹر کے سرمایہ کاروں کو 150 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔

    24 مارچ 2022 تک، مسک نے کمپنی میں اپنی حصہ داری 7% سے زیادہ بڑھا لی تھی، اور اگلے دن تقریباً 35 لاکھ شیئرز خریدے۔ چند دن بعد، انہوں نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان سے ٹویٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی۔مقدمے کے مطابق، مسک نے اپریل 2022 کے آغاز میں اپنے شیئرز کی ملکیت کا باضابطہ اعلان کیا، اور جب انہوں نے اپنے حصے کا انکشاف کیا، ان کے پاس کمپنی کا 9% سے زیادہ حصہ تھا جس کے بعد ٹویٹر کی اسٹاک قیمت میں 27% سے زیادہ اضافہ ہوا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ "مسک نے وہ شیئرز کم قیمتوں پر خریدے جو اگر وہ وقت پر اعلان کرتے تو انہیں زیادہ قیمت پر خریدنے پڑتے”۔

    یہ مقدمہ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین گیری گینسلر کے تحت کارروائیوں میں سے ایک ہے، جو اس ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ اس بات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے کہ آیاامریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا نیا سربراہ یہ مقدمہ جاری رکھے گا یا نہیں۔ مسک ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے حمایتی ہیں اور انہوں نے ٹرمپ کی انتظامیہ میں حکومت کی کارکردگی کے محکمے کے شریک سربراہ کے طور پر فعال کردار ادا کیا ہے۔ مسک اور گینسلر کے درمیان کئی سالوں سے تنازعات چل رہے ہیں۔اس سے پہلے، امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے مسک کی ٹویٹر شیئرز کی خریداریوں کے بارے میں تحقیقات کی تھی اور دسمبر میں مسک نے بتایا تھا کہ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ان سے ایک غیر متعین رقم جرمانہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کا انسانی سمگلنگ بارے عوامی آگاہی مہم چلانے کا حکم

    نارکوٹکس کو وزارتِ داخلہ ،ایوی ایشن کو وزارتِ دفاع میں شامل کرنے کا فیصلہ ،وزیر قانون

  • برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا  کی مانیٹرنگ شروع کردی

    برطانیہ نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ شروع کردی

    لندن: برطانوی سکیورٹی حکام نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹوں کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹوں کو ممکنہ سکیورٹی رسک کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے پوسٹوں کی نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سکیورٹی ٹیم کررہی ہے سکیورٹی ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہےکہ ان پوسٹوں کی پہنچ کہاں تک ہے اور کون “انگیج” ہو رہا ہے۔

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے برطانوی عوام کو ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزادی دلوانے سے متعلق ایکس صارفین سے رائے طلب کی تھی،ایلون مسک نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کو برطانیہ کے عوام کو ان کی ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزاد کرانا چاہیے؟-

    ایلون مسک جو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، نے برطانوی حکومت کے حوالے سے سخت بیانات دیے ہیں جس سے فریقین کے درمیان لفظی جنگ جاری ہےایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں برطانیہ کی لیبر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے اسکینڈلز سے نمٹنے کے طریقہ کار کو نشانہ بنایا تھا۔

    لاس اینجلس کی آگ تاحال بے قابو، متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعد کرفیو نافذ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے برطانیہ کی سیف گارڈنگ منسٹر جیس فلپ کو ریپ اور نسل کشی کی معافی دینے والا قرار دیا تھاایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر گرومنگ گینگز کے خلاف کارروائی میں ناکام رہنے کا الزام لگایا تھا۔

    جیس فلپ کے مطابق مسک کی پوسٹ کے سبب انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب مسک کی تعریف کرنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ روپرٹ لو نے ہوم آفس سے دریافت کیا ہےکہ مسک کی کیوں اور کتنی پوسٹوں کی چھان بین کی جارہی ہے اوراس پر کتنا پیسا خرچ ہوا؟-

    مصر کے قدیم ترین دینی تعلیمی ادارے کا پاکستان میں اپنا کیمپس کھولنے کا اعلان

  • ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی کی ایک بار پٔھر والد پرتنقید

    مشہور امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی ٹرانسجینڈر بیٹی ویوین جینا ولسن نے ایک بار پھر والد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ تھریڈ پر کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ خاندانی آدمی نہیں ہیں، آپ ایک زانی شخص ہیں جو اپنے بچوں کے بارے میں جھوٹ بولنا بند نہیں کرے گا جہاں تک میں جانتی ہوں آپ عیسائی نہیں ہیں آپ نے کبھی گرجےمیں قدم نہیں رکھا، آپ نے عربی کو دشمن کی زبان کہا جب میں 6 سال کی تھی تو متعدد بار امتیازی سلوک کا مقدمہ چلایا گیا اور نسلی امتیاز جو آپ جنوبی افریقہ سے رکھتے ہیں-

    ایلون مسک کی بیٹی نے کہا کہ آپ سیارے کو نہیں بچا رہے ہیں آپ کوموسمیاتی تبدیلی کی کوئی فکر نہیں اور آپ کثیر سیاروں کی تہذیب کے بارے میں ایک بہانے کے طور پر جھوٹ بول رہے ہیں آپ نے اکیلے ہی مجھے اس بات سے مایوس کیا کہ ہم ایک نسل کے طور پر کتنے غلط ہیں کیونکہ کسی نہ کسی طرح لوگ آپ پر ان وجوہات کی بنا پر یقین کرتے رہتے ہیں، لیکن میں آپ پر یقین نہیں کرتی مجھ سے بچیں-

    سیالکوٹ:صوبائی وزیرکا بہتر گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے نئے اقدامات کا اعلان

    یہ پہلا موقع نہیں جب ویوین نے اپنے والد کو تنقید کا نشانہ بنایا اس سے قبل بھی گزشتہ برس ویوین جینا ولسن نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا تھا کہ والد نے میرے ساتھ سرد مہری کے ساتھ ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہوا تھا این بی سی کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں ویوین جینا ولسن نے بتایاتھا کہ ان کے والد بچپن میں میرے نسوانی رویے کی وجہ سے ہراساں کرتے تھے اور مردانہ رویہ اپنانے کیلئے دباؤ ڈالتے تھے۔

    عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے اعتراض لگادیئے

    ویوین نے کہا تھا کہ ایلون مسک نے اپنے حالیہ بیانات میں مجھے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے جس کا میں جواب دینا چاہتی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ میں کچھ نہیں کہوں گی اور سب کچھ ایسے ہی چھوڑ دوں گی مگر میں ایسا کچھ بھی نہیں کرنے والی،ایلون مسک غیر ذمہ دار والد تھے جو شاذ و نادر ہی ان کی زندگی میں موجود ہوتے تھے اور جب ہوتے بھی تھے تو مجھے اپنے نسوانی رویے پر ان کی جانب سے برہمی کا سامنا کرنا پڑتا تھا میں نے تقریباً 4 سال سے اپنے والد سے بات نہیں کی اور میں زندگی کے فیصلے خود کرنا چاہتی ہوں۔

    لنڈی کوتل:فاٹا انضمام نامنظور، آئینی حیثیت کی بحالی اور 25ویں ترمیم کی واپسی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس تبدیل کرنے کےلیے ایک پیٹیشن دائر کی تھی، جس میں انہوں نے ایلون مسک سے کسی بھی قسم کا تعلق ختم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی وہ اس سے پہلے زیویئر الیگزینڈر مسک کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

  • ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار  کا دعویٰ

    ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،معروف سوانح نگار کا دعویٰ

    ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی بائیوگرافی لکھنے والے سیتھ ابرامسن کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،شاید مسک اپنا ذہنی استحکام بھی کھو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کا خلائی تحقیق، الیکٹرک کاروں، سوشل میڈیا اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم شعبوں میں کافی اثر و رسوخ ہے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کی قیادت کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے ایلون مسک کے سیتھ ابرامسن کے خیال میں ان اہم ترین سیکٹرز پر مسک کا کنٹرول اور حکومت میں ان کا کردار قومی استحکام کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

    سوانح نگار سیتھ ابرامسن جو ایلون مسک کے رویے کا دو سال سے مطالعہ کر رہے ہیں نے کہا کہ مسک کی دماغی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، ابرامسن نے ذکر کیا کہ مسک نے کھلے عام دماغی صحت کے مسائل سے نبردآزما ہونے، منشیات کے استعمال اور مغلوب ہونے کے بارے میں بھی بات کی ہے –

    زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

    ابرامسن کا کہنا تھا کہ مسک شد ید بیمار پڑ سکتے ہیں میں حقیقی طور پر سوچتا ہوں کہ ایلون مسک کارویہ تشویشناک ہوتا جا رہا ہے اور وہ پاگل بھی ہوسکتے ہیں، کسی ایسے شخص کے طور پر جس نے دو سالوں سے اپنے آن لائن اعمال کا مطالعہ کیا ہے، اور یہ جانتے ہوئے کہ وہ کھلے عام دماغی صحت، منشیات کے استعمال، اور انتہائی تناؤ کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہیں۔

    لاس اینجلس:آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں لُوٹ مار اور چوریاں

    ایلون مسک کے بارے میں سیتھ ابرامسن کی وارننگز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بحث چھیڑ دی کچھ صارفین نے ابرامسن سے اتفاق کیا اور مسک کے غیر متوقع رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا تاہم بعض صارفین مسک کے خیالات اور وژن کا دفاع کررہے ہیں-

    وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی پر لی گئی بلاول بھٹو کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

  • حمزہ یوسف نے  ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا

    حمزہ یوسف نے ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا

    اسکاٹ لینڈ کے سابق رہنما حمزہ یوسف نے دنیا کے معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کو "دنیا کا سب سے خطرناک آدمی” قرار دے دیا ہے۔

    حمزہ یوسف نے اپنے بیان میں ایلون مسک کی تفرقہ انگیز بیان بازی کی سخت مذمت کرتے ہوئے ان سے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایلون مسک نہ صرف سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور نقصان دہ نظریات پھیلا رہے ہیں، بلکہ جمہوریت کو بھی نقصان پہنچانے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر رہے ہیں۔حمزہ یوسف نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ مسئلہ صرف ایک ٹوئٹ یا کسی فرد کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ ایک وسیع تر عمل ہے جس میں طاقتور افراد اور بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرکے تفرقہ انگیزی اور تعصب کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایلون مسک کی انتہائی دائیں بازو کے ساتھ ہمدردیاں ہیں جو مسلمان مخالف نفرت انگیزی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

    حمزہ یوسف کا کہنا تھا کہ اگر ایلون مسک 1930 کی دہائی میں ہوتے تو ان کے اعمال اور بیان بازی سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اس وقت کے خطرناک دائیں بازو کی پاپولزم کو بڑھاوا دے رہے ہوتے۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ تاریخ میں ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ جب کسی کمیونٹی کے خلاف نفرت کو بے قابو ہونے دیا گیا، تو اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئے۔حمزہ یوسف نے ایلون مسک پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے جمہوریت کو تباہ کرنے اور برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔ اس الزام کے تحت ایلون مسک نے برطانوی حکومت اور سیاست دانوں پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جن میں گرومنگ گینگ جرائم کو چھپانے کا الزام شامل ہے۔ ایلون مسک نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    ایلون مسک کے یہ اشتعال انگیز بیانات، جن میں انہوں نے مہاجرین اور اسلام مخالف بیانات دیے، اور انتہائی دائیں بازو کی شخصیات کی کھلے عام حمایت کی، نے برطانیہ اور یورپ میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے۔ ان کے بیانات پر بحث چھڑ گئی ہے، جس میں سوشل میڈیا کے کردار، آزادیٔ اظہار اور غیر ملکی اثر و رسوخ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ، ایلون مسک نے برطانیہ میں جنسی جرائم سے متعلق ایک اور بحث چھیڑی، جب امریکی برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر اینڈریو ٹیٹ کے بیان پر تبصرہ کیا تھا۔ اینڈریو ٹیٹ نے برطانیہ میں جرائم کو مسلمانوں سے جوڑا تھا، جس پر ایلون مسک نے اس بات کو درست قرار دیا۔ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے ایلون مسک کی ان تنقیدوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی مخالفت کی تھی۔ ایلون مسک نے برطانیہ کی سیف گارڈنگ وزیر جیس فلپ پر بھی تنقید کی، اور ان پر گرومنگ گینگز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا تھا۔

    ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    توشہ خانہ ٹو کیس، بشریٰ کی عدم پیشی،عدالت کا اظہار برہمی

    لاس اینجلس میں آگ ،اداکارہ نورا فتیحی کیسے نکلیں؟