Baaghi TV

Tag: ایلون مسک

  • مستقبل میں ہمیں  اسمارٹ فونز  کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

    مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے دعوی کیا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں فونز موجود ہی نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ہمارا دماغ ہی فون کا کام کرے گا ایلون مسک کے مطابق ان کی کمپنی نیورالنک کی دماغی چپ اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ جنوری 2024 میں نیورالنک کی جانب سے پہلی بار انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی تھی،یہ چپ ایک 29 سالہ شخص کے دماغ میں نصب کی گئی تھی جو چند سال قبل ایک حادثے میں مفلوج ہو گیا تھاچپ نصب ہونے کے 100 دن بعد نیورالنک اور ایلون مسک کی جانب سے Noland Arbaugh کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئیں۔

    بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک میں نایاب بیماری کی تشخیص

    ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ مستقبل میں فونز کی جگہ نہیں ہوگی،ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘مستقبل میں فون نہیں ہوں گے بلکہ صرف نیورالنک چپس ہوں گی، نیورالنک دوسرے فرد میں چپ نصب کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

    کمپنی کی جانب سے ایسے فرد کی تلاش ہے جو چپ نصب ہونے کے بعد اپنے خیالات کمپیوٹر اور فونز دونوں کو کنٹرول کرسکے،ایلون مسک نے اس ڈیوائس کو ٹیلی پیتھی کا نام دیا ہے اور کچھ دن پہلے ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹیلی پیتھی سے آپ اپنے فون اور کمپیوٹر کو صرف خیالات سے کنٹرول کرسکیں گے۔

    پاکستان میں معاشی ترقی کی وجہ سےبیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوسکتاہے،فچ

  • ایلون مسک پر  ملازم خاتون نے لگایا مبینہ زیادتی کا الزام

    ایلون مسک پر ملازم خاتون نے لگایا مبینہ زیادتی کا الزام

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک پر اسکے پاس کام کرنے والی دو خواتین کی جانب سے زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے،

    جن دو خواتین نے ایلون مسک پر زیادتی کا الزام عائد کیا اس میں ایک انٹرن بھی شامل ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک پر ماضی میں بھی اس طرح کے الزام لگ چکے ہیں،ایلون مسک پر کام کے دوران منشیات استعمال کرنے کا الزام بھی عائد ہے،ایلون مسک کے دفتر میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے لطیفے عام ہو چکے ہیں، ایلو ن مسک کے دفتر میں خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ تنخواہ اور سہولیات دی جاتی ہیں،جو مرد کم تنخواہ کی شکایت کرے اسے نوکری سے نکال دیا جاتا ہے،اب ایلون مسک پر خاتون نے زیادتی کا الزام لگایا ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک پر جس خاتون نے زیادتی کا الزام لگایا ،اس کی ایلون مسک سے 2010 میں ملاقات ہوئی تھی جب وہ خاتون انٹرن شپ کے لئے ایلون مسک کے پاس گئی تھی، خاتون اس وقت کالج میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی تھی،ملاقات کے بعد ایلون مسک اور خاتون انٹرن رات کھانے کے لیے باہر گئے ،اس دوران دونوں‌نے آپس میں کمپنی کی بہتری بارے بات چیت کی، اس واقعہ کے بعد دونوں میں قربت ہونے لگی، مسک اور انٹرن کئی بار یورپ بھی گئے، اور ساتھ رہے، 2017 میں مسک نے انٹرن شپ کے لئے آنے والی خاتون کو ایگزیکٹو اسٹاف میں جگہ دی جس کے بعد ایلون مسک کا خاتون کے ساتھ رویہ بدل گیا وہ اسے کہیں بھی چھوتے اور جنسی ہراساں کرتے.

    انٹرن نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ” وہ ایلون مسک کے ساتھ تعلقات میں نہیں تھی۔ وہ اپنے کام سے بھی خوش نہیں تھی، کیونکہ کسی نے بھی اس کے خیالات کو سنجیدگی سے نہیں لیا وہ کمپنیوں میں درپیش مسائل کے درمیان مسک سے ان کے گھر پر ملتی تھیں۔ ایلون مسک اسے ہمیشہ پیغامات دیتے رہے۔ وہ اسے اپنے گھر آنے اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کو کہتے رہے، 2019 میں اس نے حالات کو دیکھتے ہوئے کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کیا

    اسی دوران 2013 میں اسپیس ایکس چھوڑنے والی ایک اور خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایلون مسک نے اسے مسلسل اپنے بچے پیدا کرنے کے لیے کہا، شیون جلیس نامی خاتون کا کہنا ہے کہ مسک نے انہیں بتایا کہ انسانی آبادی کو بچانے کے لیے بچے پیدا کرنا ضروری ہے۔

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • ایپل کی ’اے آئی‘ کے ساتھ شراکت داری،ایلون مسک نے خبردار کر دیا

    ایپل کی ’اے آئی‘ کے ساتھ شراکت داری،ایلون مسک نے خبردار کر دیا

    ٹیسلا: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ نے ’اے آئی‘ کی بڑھتی ترقی کو دیکھتے ہوئے اپنے آپریٹنگ سسٹم اور سری وائس اسٹنٹ کو اے آئی کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایپل کی جانب سے مصنوعی ذہانت کو دیکھتے ہوئے اپنے آپریٹنگ سسٹم اور سری وائس اسٹنٹ کو اے آئی کے ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وہیں دوسری جانب کمپنی نے اپنے آئی فونز میں اوپن آے آئی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی فیچر کو سری کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل نے یہ اعلان اپنے سالانہ ڈویلپرز پروگرام میں کیا کمپنی نے سری کے میک اوور( تجدید کاری) کا بھی اعلان کیا ہے جس کا نام ’ایپل انٹلیجنس‘ رکھا گیا ہے، اس نے چیٹ جی پی ٹی کے ڈویلپر اوپن اے آئی کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے جس کے ذریعے آئی فون اور میک آپریٹنگ سسٹم کو چیٹ جی پی ٹی تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

    روسی خلا باز نے خلا میں ایک ہزار دن گزارنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

    دوسری جانب ایلون مسک نے ایپل کو خبردار کیا ہے کہ آئی فون تیار کرنے والوں نے اگر اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے یکجا کیا تو وہ اپنی کمپنیز میں ایپل کی مصنوعات پر پابندی عائد کردیں گے۔

    ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ایپل کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ اپنے ڈیٹا کو اوپن اے آئی کے ہا تھوں میں دینا کتنا خطرناک ثابت ہوگا ان کی کمپنی میں آنیوالے وزٹرز کو دروازے پر ایپل کے آلات کو چیک کرنا ہوگا، جہاں انہیں ایک فیراڈے کیج میں رکھا جائے گا، یہ واضح طور پر ایک مضحکہ خیز بات ہے کہ ایپل اتنا قابل نہیں کہ وہ اپنا اے آئی لانچ کر سکے، پھر بھی کسی نہ کسی طرح یہ یقینی بنانے کے قابل ہے کہ اوپن اے آئی آپ کی سیکیورٹی اور رازداری کی حفاظت کرے گا۔

    بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا،بیرسٹر …

  • ایلون مسک کی ٹیسلا نے بھارتی ٹیسلا پر دی مقدمہ کی درخواست

    ایلون مسک کی ٹیسلا نے بھارتی ٹیسلا پر دی مقدمہ کی درخواست

    ایلون مسک کی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے بھارتی مقامی بیٹری مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیسلا پاور آف انڈیا کے خلاف مقدمہ کے اندارج کے لئے عدالت سے رجو ع کر لیا ہے

    ٹیسلا نے بھارتی بیٹری مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیسلا پاور آف انڈیا کے خلاف ٹریڈ مار ک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے،اس ضمن میں دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے،جس میں ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے وہیں ٹریڈ مارک کے استعمال سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے، درخواست پر سماعت 22 مئی کو ہو گی

    ٹیسلا پاور انڈیا کی جانب سے ٹیسلا ٹریڈ مارک کے استعمال اور الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں آنے کے اعلان کے بعد ایلون مسک کی ملکیتی کمپنی نے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور بھارتی کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ، ٹیسلا نے عدالت میں کہا کہ مدعا علیہ ٹیسلا پاور انڈیا نے اس اقدام کا اعلان اخبارات میں کیا تھا،دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس انیش دیال نے 2 مئی کو کیس کی سماعت کی، ٹیسلا پاور انڈیا کے مالکان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں نے ایک حلف نامہ دیا ہے کہ ان کا الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ ٹریڈ مارک یا ٹریڈ نام ‘Tesla Power USA’ یا ‘Tesla’ استعمال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ کسی دوسرے ادارے کی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اس اصطلاح سے ملتے جلتے کسی دوسرے برانڈ کے تحت فروخت نہیں کیا جائے گا،وہ اپنے برانڈ نام،تجارتی نام کے تحت ای وی گاڑیوں سے متعلق کوئی تشہیری اشتہار یا مواد جاری نہیں کریں گے، رجسٹرڈ آلات،لوگو استعمال نہیں کریں گے۔ عدالت نے حلف نامہ لے لیا ،عدالت نے ٹیسلا پاور انڈیا اور اس کے مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں کے اندر جواب داخل طلب کر لیا،

    ایلون مسک کی ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ٹیسلا پاور انڈیا اور اس کے ہم منصب ٹیسلا پاور یو ایس اے کو اپریل 2022 میں سیز اینڈ ڈیسٹ نوٹس جاری کیا گیا تھا اور مارچ 2023 تک دونوں فریقوں کے درمیان مواصلات کا تبادلہ کیا گیا تھا لیکن جواب دہندہ کمپنی نے اپنے سامان کی تشہیر اور مارکیٹنگ جاری رکھی ،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • ایلون مسک کی دورہ چین کے دوران چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات

    ایلون مسک کی دورہ چین کے دوران چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات

    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک چین کے دورے پر ہیں، چین کے دورے کے دوران ایلون مسک کی چینی وزیرِاعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی ہے،

    ایلون مسک نے بھارت کے دورے پر جانے کا اعلان کیا تھا تاہم پھر اچانک ہی بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، اب ایلون مسک غیر اعلانیہ دورے پر چین پہنچ چکے ہیں، ایلون مسک کی چین میں چینی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے ایلون مسک نے چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کی،اور کہا کہ وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات ہونا اعزاز کی بات ہے،شنگھائی میں ہونے والی ملاقات کے بعد سے اب ہم ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں،

    ایلون مسک کی ٹیسلا کے آٹو پائلٹ سافٹ ویئر کا سب سے خودمختار ورژن فل سیلف ڈرائیونگ یا ایف ایس ڈی کو چین میں متعارف کروانے اور اس حوالے سے چین سے جمع کیے گئے ڈیٹا کو بیرون ملک منتقل کرنے کی اجازت کے بارے میں بات کرنے کے لیے کئی سینئر چینی حکّام سے ملاقاتیں متوقع ہیں

    کمپنی نے 2021ء کے بعد سے چینی ریگولیٹرز کی ضرورت کے مطابق اپنی چینی ٹیم کے ذریعہ جمع کردہ تمام ڈیٹا کو شنگھائی میں موجود اپنے پلانٹ میں محفوظ کر لیا ہے اور ابھی تک چین سے جمع کیے گئے ڈیٹا کو امریکا منتقل نہیں کیا گیا ، ٹیسلا نے چینی حکّام کے ساتھ شنگھائی میں اپنا پلانٹ لگانے کے لیے پہلا معاہدہ 2018ء میں کیا تھا جوکہ کمپنی کا امریکا سے باہر کسی بھی ملک میں لگایا جانے والا پہلا پلانٹ تھا۔

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

    ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    مسک کا ماننا ہے کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔

    مسک نے اٹلی کی ماؤں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کر نے کا مطالبہ کر دیا-

    ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی ہو گیا

  • ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی

    ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی

    ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی ہو گیا
    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے بھارت کا دورہ کرنا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب ایلون مسک بھارت نہیں آ رہے،ایلون مسک نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں ماہ بھارت کا دورہ نہیں کر سکیں گے،ایلون مسک کی جانب سے اب رواں برس کے آخر میں بھارت کے دورے کا امکان ہے، ایلون مسک نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسلا کے حوالے سے کئی ذمہ داریوں کی وجہ سے بھارت کا میرا دورہ ملتوی ہو گیا ہے تا ہم میں رواں برس کے آخر میں بھارت کے دورے کے لیے پرجوش ہوں،

    گزشتہ ہفتے ایلون مسک نے بھارت کے دورے کے حوالہ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی سے دورے کے دوران ملاقات کریں گے،ایلون مسک نے دورے کے دوران بھارتی خلائی
    خلائی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرنی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے دورے کو جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں ٹیسلا کی انٹری کے طور پر دیکھا جارہا تھا تاہم اب ان کا دورہ بغیر کسی وجہ کے ملتوی کردیا گیا ہے

    ایلون مسک کے دورے کے ملتوی ہونے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آ سکی وہیں بھارتی وزیراعظم ہاؤس بھی ابھی تک مکمل سکتے میں ہے اور کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا.

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

    ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    مسک کا ماننا ہے کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔

    مسک نے اٹلی کی ماؤں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کر نے کا مطالبہ کر دیا-

  • اسٹار  شپ راکٹ  آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

    اسٹار شپ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا،ایلون مسک کا دعویٰ

    ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا۔

    باغی ٹی وی:مریخ پر پہنچنا ایلون مسک کا پرانا خواب ہے ،انسانوں کو مریخ پر بسانا چاہتے ہیں مگر وہ کب تک ایسا کر سکیں گے یہ کہنا قبل از وقت ہے ، مگر انہوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اسٹار شپ کو مریخ پر پہنچانے کی مدت کی پیشگوئی کر دی ہے، انسانوں کو چاند اور مریخ پر پہنچانے کے لیے اسپیس ایکس کا تیار کردہ راکٹ اسٹار شپ بہت اہم تصور کیا جاتا ہے14 مارچ کو اسٹار شپ نے زمین کے مدار کے گرد اولین پرواز کامیابی سے مکمل کی مگر لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

    اس جزوی کامیابی کے بعد اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو نے ایکس پر ایک پوسٹ پر ریپلائی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی کا تیار کردہ راکٹ آئندہ 5 برسوں میں سرخ سیارے تک پہنچ جائے گا تاہم یہ پیشگوئی کافی حیران کن ہے کیونکہ دنیا کا طاقتور ترین راکٹ اسٹار شپ ابھی مکمل طور پر تیار تصور نہیں کیا جاسکتا۔

    یک دیوار اٹھائی تھی بڑی عجلت میں، وہی دیوار گرانے میں بہت دیر لگی

    اسٹار شپ کی آزمائشی پرواز کے بعد ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ یہ راکٹ متعدد سیاروں پر زندگی کو ممکن بنائے گا۔

    ناسا کی جانب سے 2026 میں آرٹیمس 3 مشن کے تحت انسانوں کو چاند کی سطح پر اتارا جائے گا اور یہ کام اسٹار شپ کی مدد سے ہوگامگر اسٹار شپ کی تیاری میں تاخیر سے ناسا کا آرٹیمس 3 مشن بھی التوا کا شکار ہو سکتا ہے تو مریخ پر 5 برس کے اندر اس کے پہنچنے کی بات حیران کن ہے۔

    اجے دیوگن کی فلم”شیطان”نے ایک ہفتے میں 14 ملین ڈالر کمالئے

    دسمبر 2023 میں ایک ایکس پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے جبکہ اگست 2022 میں ایک جریدے کے لیے تحریر کیے گئے مضمون میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ انسانی تہذیب کو دیگر سیاروں تک جانے کے قابل ہونا چاہیے،اگر زمین رہائش کے قابل نہ رہے تو ہمیں ایک خلائی طیارے سے نئے گھر کی جانب پرواز کرنا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لیے پہلا قدم خلائی سفر کے اخراجات کو کم کرنا ہے اور اسی لیے انہوں نے اسپیس ایکس کی بنیاد رکھی۔

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    واضح رہے کہ اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے، جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے،یہ راکٹ 120 میٹر لمبا ہے جس کا وزن 50 لاکھ کلوگرام ہے اور اسے بار بار استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

  • ایلون مسک  سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

    نیویارک: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے۔ ان کی جگہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے لے لی ہے۔

    باغی ٹی وی : بلوم برگ بلینیئرز(ارب پتی) انڈیکس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایمیزون کے بانی 60 سالہ جیف بیزوس 2021 کے بعد سے بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔

    پیر کے روز ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انکارپوریٹڈ کے حصص میں 7.2 فیصد کمی آئی ، جس کے بعد بلوم برگ ارب پتی انڈیکس میں ایلون مسک، جیف بیزوس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن کھو چکے ہیں، وہ 198 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

    مزید دیکھیں

    نو ماہ میں پہلی بار ایلون مسک بلومبرگ کی امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر نہیں رہے،ایلون مسک کے پاس اب 197.7 بلین ڈالر کی دولت ہے، جب کہ جیف بیزوس کی دولت 200.3 ارب ڈالر ہے۔

    بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کی بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں،بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔

    بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی

    ہمارے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں کہ انٹرنیٹ بند کرسکیں،پی ٹی اے کا عدالت میں …

  • انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہئیں،ایلون مسک

    انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہئیں،ایلون مسک

    ٹیسلا،ایکس اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کا ماننا ہے کہ انسانوں کو زمین سے باہر نکل کر چاند پر بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانوں کو جلد از جلد چاند اور مریخ پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں، 1969 میں اپولو 11 مشن بہت اہم تھا جب انسانوں نے پہلی بار چاند کی سطح پر قدم رکھا تھا۔
    https://x.com/elonmusk/status/1736501431610314798?s=20
    ایلون مسک نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ انسانوں کو چاند پر آخری بار اترے 50 سال ہوگئے ہیں، 20 ویں صدی کے شروع میں انسانوں کی پہلی پرواز کے محض 66 سال بعد ہم چاند پر پہنچ گئے تھے، مگر گزشتہ 50 سال میں ہم نے دوبارہ چاند پر جانے کی کوشش نہیں کی، یہ تہذیب کے طور پر ہمارا اعلیٰ آبی نشان نہیں ہو سکتا انسانوں کو نہ صرف چاند پر ایک بیس اور مریخ پر شہر تعمیر کرنے چاہیے بلکہ ستاروں تک پہنچنا چاہیے۔

    2024 اے آئی ٹیکنالوجی کا سال ہے،بل گیٹس

    خیال رہے کہ 1969 میں اپالو 11 مشن نے پہلی بار انسانوں کو چاند پر اتارا۔ خلاباز نیل آرمسٹرانگ اور لونر ماڈیول پائلٹ بز ایلڈرین نے 20 جولائی 1969 کو اپولو لونر ماڈیول ایگل کو لینڈ کیا اور آرمسٹرانگ چھ گھنٹے اور 39 منٹ بعد 21 جولائی کو چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے شخص ہیں-

    واضح رہے کہ ایلون مسک برسوں سے انسانوں کو مریخ پر بسانے کا عزم ظاہر کرتے رہے ہیں، اگست 2022 میں ایک جریدے کے لیے تحریر کیے گئے مضمون میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ انسانی تہذیب کو دیگر سیاروں تک جانے کے قابل ہونا چاہیے، اگر زمین رہائش کے قابل نہ رہے تو ہمیں ایک خلائی طیارے سے نئے گھر کی جانب پرواز کرنا ہوگا، اس مقصد کے حصول کے لیے پہلا قدم خلائی سفر کے اخراجات کو کم کرنا ہے اور اسی لیے انہوں نے اسپیس ایکس کی بنیاد رکھی، وہ انسانی تہذیب کو بجھتی ہوئی شمع کی طرح دیکھ رہے ہیں اور ہمیں اپنی بقا کے لیے دیگر سیاروں کا رخ کرنے کی ضرورت ہے، ان کی انسانوں کے لیے سب سے بڑی توقع یہ ہے کہ وہ مریخ میں ایک مستحکم شہر کو تعمیر کرسکیں۔

    ناسا نے خلا میں 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے بلی کی …

    2021 میں مسک نے کہا کہ وہ سٹار شپ راکٹ کے ساتھ مریخ پر ایک مستقل رہائش گاہ قائم کرنا چاہتا ہے جو لوگوں کو سرخ سیارے تک لے جائے گا انہوں نے یہاں تک کہا کہ ہمیں چاند پر بھی مستقل بنیاد رکھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اب تقریباً نصف صدی ہو چکی ہے جب انسان آخری مرتبہ چاند پر آئے تھے یہ بہت لمبا ہے، ہمیں وہاں واپس جانے اور چاند پر مستقل بنیاد رکھنے کی ضرورت ہے ایک بار پھر، چاند پر مستقل طور پر زیر قبضہ ایک بڑے اڈے کی طرح۔ اور پھر مریخ پر ایک شہر بنائیں تاکہ ایک خلائی سفر کرنے والی تہذیب، ایک کثیر سیاروں کی نسل بن سکے۔

    پادری ہم جنس پرست جوڑوں کیلئے دعائے خیر کر سکتے ہیں،پوپ فرانسس

  • اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک   کا اٹلی کی ماؤں کو مشورہ

    اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں کو مشورہ

    روم: ٹیسلا،اسپیس ایکس اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اٹلی کی ماؤں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کر نے کا مطالبہ کر دیا-

    باغی ٹی وی:ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں، مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے-

    ایلون مسک نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی برادرز آف اٹلی پارٹی کی جانب سے منعقدہ کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹلی کی کم شرح پیدائش سرمایہ کاروں کو روک سکتی ہے، ایلون نےاٹلی کی ماؤں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا نہیں کئے تو ان کی اپنی نسل مٹ جائے گی اور اصل اطالوی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے۔

    وفاقی دالحکومت ایک ہی دن پے در پے دو ڈکیتی اور قتل کے واقعات

    ایلون مسک نے کہا کہ اصل آبادی وہ ہوتی ہو جو مقامی ہو۔ نقل مکانی کرکے اٹلی میں آباد ہونے والے وارث نہیں۔ اطالیوں کو اپنی نسل بچانے اور ثقافت بچانے کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنا ہوں گے،وہ قانونی طور پر ہجرت کر کے آنے والوں کے حق میں ہیں اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ایماندار اور محنتی افراد کو خوش آمدید کہیں چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں-

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں، مسک نے وضاحت کی تھی کہ اٹلی میں کم شرح پیدائش، جزوی طور پر، غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوفزدہ کر رہی ہے اور یہ کہ قانونی ہجرت کو فروغ دینا یورپی ملک کی معیشت کو بحال کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے ایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے۔

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹ کو کرائے کم کرنے کی ڈیڈ لائن دے …

    تاہم، مسک نے نشاندہی کی کہ اٹلی کا ایک بڑا مسئلہ غیر قانونی امیگریشن ہے، اس سال اب تک 153,000 سے زیادہ لوگ سمندر کے راستے اٹلی پہنچے ہیں”اگر یہ غیر قانونی امیگریشن ہے اور کوئی فلٹر نہیں ہے تو آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ کون آ رہا ہے؟-

    ٹیسلا کےمالک نے پیدائش کے بحران کا ذکر کیا اورمصنوعی ذہانت کا اضافہ نسل انسانی کے لیے اہم خطرات میں سے ہیں، پیدائش کی شرح ان میں سے ایک ہے، دوسری جوہری جنگ ہے، پھر AI ایک وجودی خطرہ ہے، ہمیں AI کی آمد سے محتاط رہنا چاہیے، لیکن یہ بڑی حد تک دو دھاری تلوار ہے، AI جادوئی جن ہے،” مسک کہا. "جادو جینز کی کہانی عام طور پر اتنی اچھی نہیں نکلتی، اس لیے محتاط رہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔

    آڈیالہ جیل میں بجلی منقطع