Baaghi TV

Tag: بارشیں

  • بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زاید زخمی ہوئے ہو گئے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے.کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت اور دیواریں گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں جن کی تلاش جاری ہے،، شہر کے مختلف علاقوں میں 20 سے زاید افراد زخمی بھی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

    کیسکو حکام کے مطابق شہر میں بجلی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے جبکہ شہر کا بڑا حصہ صبح سے بجلی سے محروم ہے۔ مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیا لانگو نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشیں گزشتہ روز سے شروع ہوچکی ہیں، بارشوں سےاب تک کوئٹہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ضرورت کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے متاثر ہونیوالے اضلاع میں امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔

    مشیر داخلہ نے بتایا کہ بارشوں کے بعد حکومت بلوچستان، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں جہاں جس چیز کی ضرورت ہوگی وہاں پہنچائی جائے گی تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی ایم اے کے آفس بنائے جائیں گے۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں داخل ہونے کے نتیجے میں ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،پیر کو سندھ، کشمیر اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوئیں۔ سب سے زیادہ بارش بالا کوٹ میں40 ملی میٹر ہوئی۔ سرجانی کراچیاور سکھر میں 23 جبکہ جیکب آباد میں 19ملی میٹر بارش ہوئی۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں 33 ملی میٹر، جبکہ کوئٹہ اور پنجگور میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آئندہ دو دنوں تک بلوچستان، پنجاب، سندھ اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • مون سون بارشیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    مون سون بارشیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    کراچی:سندھ میں مون سون کی ممکنہ بارشوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کی خصوصی ڈیوٹیز لگا دی گئی، وزراء معاون خصوصی ، مشیران متعین کردہ اضلاع میں فرائض دیں گے۔

    سندھ کابینہ میں شامل وزراء معاون خصوصی اور مشیر مختلف اضلاع میں بارش کے دوران اضلاع کی سطح پر انتظامیہ کے ہمراہ مانیٹرنگ کریں گے، کراچی ضلع جنوبی میں صوبائی وزیر مکیش چاولہ، شرقی میں صوبائی وزیر سعید غنی، کورنگی میں صوبائی وزیر تیمور تالپور، وسطی میں شہلا رضا رین ایمرجنسی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ملیر میں صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، غربی میں معاون خصوصی وقار مہدی اور کیماڑی میں معاون خصوصی لیاقت آسکانی کی ڈیوٹیاں لگا دی، صوبائی وزیر سردار شاہ میرپور خاص ڈویژن کے تمام اضلاع میں رین ایمرجنسی کی مانیٹرنگ کریں گے۔

    ٹنڈو الہیار میں صوبائی وزیر ضیا عباس شاہ، ٹنڈو محمد خان میں معاون خصوصی قاسم نوید قمر، حیدر آباد میں صوبائی وزیر جام خان شورو کی رین ایمرجنسی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، مٹیاری میں صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں، دادو جامشورو میں مشیر فیاض بٹ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں معاون خصوصی پارس ڈیرو کی رین ایمرجنسی ڈیوٹی لگا دی گئی۔

    سکھر ڈویژن میں نواب وسان، اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ رین ایمرجنسی کی مانیٹرنگ دیکھیں گے، صوبائی وزراء، مشیر اور معاون خصوصی رین ایمرجنسی سے متعلق تمام رپورٹس وزیر اعلیٰ سندھ کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلی ہاؤس سے مون سون کی ممکنہ طوفانی بارشوں سے متعلق رین ایمرجنسی ڈیوٹیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے  یکم جولائی سے کراچی میں مون سون کی پیشن گوئی کر دی،

    محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے کراچی میں مون سون کی پیشن گوئی کر دی،

    محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے کراچی میں مون سون کی پیشن گوئی کر دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 30 جون سے مون سون کی ہواؤں کا آغاز ہو گا ۔اور پھر یہ ہوائیں یکم جولائی کی صورت میں بارشوں کے طور پر منظر عام پر آۓ گی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ پہلااسپیل 3 تا 4 روز پر بھی محیط ہوسکتا ہے۔رواں سال مون سون کےدوران معمول سے 30 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے۔

    مون سون کے موسم کے حوالے سے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں سمندر ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے موسم میں جب سمندر کی طرف سے نمی ملتی ہے تو بارش زیادہ ہونے کا امکان بھی ہو جاتا ہے۔اس طرح یہ موسم جولائی تا ستمبر پر محیط ہونے کا امكان ہو سکتا ہے۔ مون سون بارشوں کا دورانیہ یکم جولائی تا 30 ستمبر تک 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے۔

    مزید برآں محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق جمعے اور ہفتے کو بارش کا کوئی امكان نہیں ہے۔بلکے موسم گرم ہو گا۔24 جون سے وسطی اور بالائی سندھ میں بہت زیادہ گرم موسم واپس آنے کا امکان ہے۔اور جمعرات کو بھی موسم بہت گرم محسوس کیا گیا تھا ۔اور موسم گرم ہونے کے ساتھ ساتھ شدید حبس بھی محسوس ہوئی تھی۔محکمہ موسمیات کےمطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.8ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا ۔خیال رہے یہ درجہ حرارت بہت تیز اور گرمی کی شدت بھی معمول سے ہٹ کر زیادہ محسوس ہوئی۔

  • کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    کراچی :شہرقائد میں آندھی اور تیز بارش کے بعد مختلف حادثات رونما ہونے سے تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‌شہر قائد میں تیز بارش اور آندھی سے مختلف علاقوں کی دیواریں گر گئیں۔ ملیر ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس میں سے ایک کی عمر 5 اور دوسرے کی 4 سال تھی۔

    محکمہ موسمیات گلشن اریشہ میں دیوار گرنےسے45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ محمود آباد چنیسر گوٹھ میں دیوار گرنےسے8سال کا بچہ چل بسا دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔رپورٹ کے مطابق صدر، سائٹ ایریا، لیاقت آباد، سپرہائی وے، ملیر، شارع فیصل، گلزار ہجری، نارتھ کراچی، بفر زون، شادمان ٹاؤن، گارڈن، بہادر آباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور سائٹ ایریا میں بارش ہوئی۔

    بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے جب کہ ملیر میمن گوٹھ میں کیٹل فارم کی دیواریں گر گئیں۔ اہم شاہراہوں پر پھسلن کے واقعات پیش آنے سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

    ادھرتفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستٹنی علاقوں میں 3 کے بجائے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے، شہر کے دیگر علاقوں میں 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی کالونی میں صبح دوپہر شام رات بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اور اس کے علاوہ لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، بلدیہ سائٹ میٹرووول، محمودآباد، سلطان آباد، ہجرت کالونی میں 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ 3 مرتبہ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری، نارتھ کراچی، بفرزون سوسائٹی، طارق روڈ، نارتھ ناظم آباد کے مجتلف بلاکس میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ رہائشی وکمرشل صارفین کے الیکٹرک کے ظلم وستم کا نشانہ بن رہے ہیں، بجلی کا شارٹ فال 500 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے، کے الیکٹرک شہر کو اس وقت صرف 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔

  • پاکستان بھرمیں‌ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی:این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    پاکستان بھرمیں‌ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی:این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

    اسلام آباد:پاکستان بھرمیں‌ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی،اطلاعات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں طوفانی بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 20 تا 22 جون ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے ندی نالوں، دریاؤں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکمے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم ایز اور ڈی ڈی ایم ایز کومتعلقہ اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسافروں اورسیاحوں کو متوقع بارشوں اور راستوں کی صورتحال سے باخبر رکھا جائے۔

    دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بھی طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق آج رات یا کل بارش کا ایک مضبوط سسٹم بلوچستان میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان میں مضبوط سسٹم بن رہا ہے جس کے باعث اس حصے میں غیرمتوقع بارش اور ژالہ باری کاا مکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کیلئے فلڈ وارننگ جاری کی ہے اور کہا گیا ہے کہ کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ہرنائی، ژوب، دکی، زیارت اور لورالائی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

  • بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

    بارشوں نے تباہی مچادی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک

    ڈھاکہ:برصغیر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، پاکستان کی طرح دیگرملکوں میں بھی تیزاور طوفانی بارشیں ہورہی ہیں ،اطلاعات ہیں کہ برادراسلامی ملک بنگلا دیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ جانی ومالی نقصان ہوا ہے ، ایسے ہی غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ ‏افراد متاثر ہوئے، آسمانی بجلی گرنے اور دیگر حادثات میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان

    ڈھاکہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیشی پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں جمعے کی دوپہر سے اب تک آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک ‏ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں بھی جان سے گئے مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    بارش میں نہانے سے پہلے حضورﷺ کا یہ فرمان ضرور سن لیں،مزید جانیں اس آرٹیکل میں

    مقامی میڈیا کے مطابق بارشوں کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور بھارتی سرحد سے ملحقہ ‏علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔ریسکیو ٹیم کے ترجمان کے مطابق درجنوں افراد لاپتا ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ریسکیوٹیمیں بھی فعال ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں وہ مدد دینے کے لیے حاضر ہیں

  • پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کو موسم گرم ،شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خطہ پوٹھوہار، بھکر، لیہ ، ملتان ، سا ہیوال، او کا ڑہ، فیصل آباد اور جھنگ میں بارش متوقع ہے-

    جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    محکمہ موسمیات کے مطابق قصور،خانیوال،بہاولپور، ر حیم یا رخان ، ڈ ی جی خان اور لاہورمیں بارش کا امکان ہے کوہستان ،چترال،دیر ، کرم ، وز یر ستان سوات، پشاور اورکوہاٹ میں بارش متوقع ہے ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون کے آخری ہفتے سے شروع ہوگا ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے مون سون بارشوں کا سلسلہ اگست کے مہینے تک جاری رہے گا۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی 2022 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ماضی کے مقابلے میں بارشیں زیادہ اور لمبے عرصے تک ہوسکتیں ہیں مون سون کا سیزن جولائی، اگست اور ستمبرہوتا ہے، جس میں اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ رواں سال مون سون کی بارشیں 140 ملی میٹر سے زیادہ ہوسکتی ہیں۔

    کھلے مقامات پر گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکن کے کام کرنے پر پابندی عائد:

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل، مئی اور جون میں درجہ حرارت کا معمول سے زیادہ رہنا بھی مون سون بارشوں میں اضافہ کا ایک سبب ہے، شہر میں پری مون سون کی ابتدا رواں ماہ کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے اور مون سون بارشیں جون کے آخری ہفتہ میں متوقع ہے شمال مشرقی پنجاب، سندھ، کشمیر، خیبرپختونخواہ میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،پاک فوج کا ہیلی سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں جون کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زائد ریکارڈ ہوسکتا ہے، جس کے باعث شمالی علاقوں میں واقع پہاڑوں پر موجود برف تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بحر اوقیانوس اور بحر عرب میں سمندر کے درجہ حرارت معمول سے کم ہیں، سمندر کے درجہ حرارت کم ہونے سے لانینا ایکٹو ہے، جس کی موجودگی میں مون سون زیادہ متحرک ہوتا ہے زیادہ برستا ہے رواں سال مون سون سیزن دو مراحل میں ہوگا، پہلا فیز 1 جولائی سے 15 اگست جبکہ دوسرا 15 اگست سے 31 ستمبر تک ہوگا، پہلے مرحلے میں بارشیں زیادہ ہوں گی جس سے سیلاب کا خطرہ جبکہ دریاؤں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

    عام آدمی کوریلیف دینے کیلئےآخری حد تک جاوں گا، حمزہ شہباز

    دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ٹاون ہال لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس123ریکارڈ کیا گیا ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس11،میٹرو لوجیکل ڈیپارٹمنٹ، جیل روڈ لاہور میں اے کیوآئی 155،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ائیر کوالٹی انڈیکس 137ریکارڈ کیا گیا-

    محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس سے متعلق تمام ڈیٹا گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا-

  • ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

    ملک میں غیر معمولی بارشوں کا امکان،حکام الرٹ

    اسلام آباد:مون سون کے موسم کی آمد کےساتھ ساتھ ملک میں کہیں خطرے کی گھنٹیاں بجائی جارہی ہیں تو کہیں لوگ پانی کو ترس رہے ہیں،ایسے میں‌ ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون کی بارشوں کے دورانیے میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ملک میں رواں برس غیر معمولی بارشوں کا امکان ہے۔حکام نے ابھی سے عوام الناس کو خبردار کرنا شروع کردیا ہے

    بڑی تیزی سے بدلتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنوبی ایشیائی موسمیاتی آؤٹ لک فورم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حالات پر نظر ہے

    وفاقی وزیربرائے کلائمنٹ چینج شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ، شمالی اور شمال مشرقی بلوچستان میں زیادہ عرصے تک بارشیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سندھ میں کم بارشیں ہوں گی اور تھر پارکر اور عمر کوٹ میں قحط کی صورتحال ہوسکتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلیے تیار رہیں

    وفاقی وزیرشیریں رحمان کا کہنا تھا کہ حکام معمول سے زائد بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیراختیار کریں، تیز بارشوں سے جانوں اور انفراسٹرکچر کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دوسری طرف دریائے سندھ میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہوگئی۔ کپاس کی فصل شدید متاثر ہونے لگی۔ کسان پریشان ہوگئے۔

    ادھر پاکستان میں پانی کی کمی کے حوالے سے محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق رواں سال دریا میں پانی 50 فیصد سے زائد کم ہے، گڈو بیراج پر 60، سکھر پر 41 اور کوٹری بیراج پر 45 فیصد تک پانی کی کمی آئی ہے۔ بیراج سے نکلنے والی نہروں سے صرف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔ کاشتکاروں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کیلئے پانی دستیاب نہیں۔

    دوسری جانب ارسا کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کے پانی کے حصے میں اضافہ کر دیا گیا، سندھ کے بیراجز پر پانی کی صورتحال آئندہ 4 روز میں بہتر ہونا شروع ہوجائے گی، سکھر بیراج پر پانی کی صورتحال 5 روز میں بہتر ہوگی۔ کوٹری بیراج پرپانی کی صورتحال بہتر ہونے میں 8 روز لگیں گے، پنجاب کو 77 ہزار 700 کیوسک یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، سندھ کو 80 ہزار کے بجائے 63 ہزار کیوسک یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے، دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ ایک لاکھ 58 ہزار کیوسک ہے۔

  • بھارت:  طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

    بھارتی ریاست آسام میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں طوفان اور مسلسل ہونے والی بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور بڑی تعداد میں درخت جڑ سے اکھڑ کر گر گئے اور درجنوں گھر تباہ ہوگئے ٹرینوں اور بسوں کی آمد و رفت بھی روک دی گئی ہے بجلی کے پول اور تاریں گرنے سے تمام بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے –

    جھارکھنڈ میں ریسکیو کے دوران شہری ہیلی کاپٹر سے گر کر ہلاک


    مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور میونسپل اداروں کو ہنگامی حالات کے تحت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو کا کام معطل کرنا پڑا۔

    فلپائن :سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 ہزارافراد بے گھر ہوگئے


    دوسری جانب بھارتی محکمۂ موسمیات نے آسام اور منی پور سمیت دیگر تین ریاستوں میں آئندہ 5 روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

    جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

  • جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں

    کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ:قیامت صغریٰ : سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے،ہرطرف لاشیں ہی لاشیں ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پانچویں روز بھی پانی اور بجلی کی سپلائی نہیں ہوسکی، اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے پیش نظر حکام نے ڈربن شہر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا، جہاں اب تک سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں۔

    مقامی میڈیا نے پہلے 306 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی جس میں اب ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے ڈربن شہر اور مشرقی صوبہ کوازولو نتال میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 341ہوگئی ہے۔

    جنوبی افریقہ میں مذکورہ صوبے کے سربراہ شیلے زکلالہ نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آفت سے اب تک 40,ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔پورا علاقہ پیر کی رات سے شدید بارشوں کی زد میں ہے اور سیلاب نے سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔ مبینہ طور پر ایتھکوینی کی میونسپلٹی اور ڈربن شہر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔