Baaghi TV

Tag: باغی ٹی وی

  • بھارتی فوج میں‌ خودکُشی میں شدید اضافہ:کیسے کمی لائے جائے؟ کمیٹی قائم

    بھارتی فوج میں‌ خودکُشی میں شدید اضافہ:کیسے کمی لائے جائے؟ کمیٹی قائم

     

    نئی دہلی:بھارتی فوج میں‌ خودکُشی میں شدید اضافہ:کیسے کمی لائے جائے؟ کمیٹی قائم,اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور ہر روز کسی فوجی جوان اور افسرکی خودکشی کی خبر آرہی ہے ، ادھر اسی حوالے سے بھارت نے فورسز میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے وزارت داخلہ کے سینئر افسروں مشتمل ایک ٹاسک فورس قائم کر لی ہے۔

     

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹاسک فورس کی سربراہی بھارتی سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ کر رہے ہیں جب کہ بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، سی آئی ایس ایف، ایس ایس بی اور آسام رائفلز کے خصوصی یا ایڈیشنل ڈی جی فورس کے رکن کے طور پر کام کریں گے۔ٹاسک فورس انفرادی سطح پر متعلقہ خطرے کے عوامل اور حفاظتی عوامل کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کرے گی۔

     

     

     

    بھارتی حکومت کی طرف سے اگست تک اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چھ برسوں میں بھارتی سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) یا مرکزی نیم فوجی دستوں کے 680 اہلکاروں نے خودکشی کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے ٹاسک فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ خطرے والے عوامل کی نشاندہی کرے جیسے فورسز اہلکار کی طرف سے ماضی میں خودکشی کی کوشش، شخصیت کی خاصیت کے طور پر جذباتیت، ذہنی بیماری، شراب یا منشیات کا استعمال، جارحانہ رجحانات، شدید جذباتی بحران، شدید جسمانی بیماری یا دائمی جسمانی بیماری۔

     

     

    بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ٹاسک فورس فورسز میں خودکشیوں کے مسئلے کو جامع طریقے سے حل کرنے کی کوشش کر ے گی

  • عرب امارات فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ کردارکی بلند و بالا شخصیات کا گہوارہ بھی ہے:سید بخاری

    عرب امارات فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ کردارکی بلند و بالا شخصیات کا گہوارہ بھی ہے:سید بخاری

    لاہور:عرب امارات صرف بادل چھیدنے والی فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ بلند و بالا شخصیات کا گہوارہ بھی ہے:اطلاعات کے مطابق آج عرب امارات میں اس ملک کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس مناسبت سے عرب امارات کی طرح پاکستان میں بھی خوشیاں منائی جارہی ہیں‌

    اسی مناسبت کے حوالے سے معروف سماجی شخصیت سید شیراز بخاری جو کہ عرب دنیا کے حوالے سے بہت زیادہ معلومات رکھتے ہیں‌آج پھرایک خوبصورت بات کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عرب امارات کا چپہ چپہ چھان مارا ہے ، وہاں انہوں نے صرف فلک بوس عمارتیں ہی نہیں دیکھی بلکہ فلک بوس عرب دنیا کی وہ شخصیات بھی دیکھی ہیں جو خدمت انسانیت میں بہت زیادہ بلندوبالا ہیں‌

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عرب امارات صرف بادل چھیدنے والی فلک بوس عمارتوں کی سرزمین نہیں ہے بلکہ بلند و بالا شخصیات کی بھی ہے۔ میں کبھی نہیں بھول سکتا کہ کس طرح میری والدہ کی جان ایک بار شک زید ہسپتال لاہور میں اور حال ہی میں شیخ رشید ہسپتال دبئی میں بچائی گئی۔

    سید شیرازبخاری کہتے ہیں کہ سچ یہ ہے کہ عرب امارات کے یہ صرف نام نہیں ہیں، یہ وہ افسانے ہیں جنہوں نے ایک قوم کی تعمیر کی اور آج وہی قوم ایک درخشندہ ستارہ بھی ہے جو دنیا بھر میں چمک رہا ہے

    یاد رہے کہ آج عرب امارات جسے 7 ملکوں کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے اپنے قیام کی 50 سالگرہ منارہے ہیں اور اس سلسلے میں‌ آج عرب امارات میں رنگ برنگ دنیا نظر آرہی ہے ، پاکستان بھی آج اپنے برادرملک کے قیام کی 50 سالگرہ منارہا ہے اور امید کی جاری ہے کہ پاکستان اور عرب امارات کے درمیان یہ رشتے اور محبت مزید بڑھے گی

  • پیپلز پارٹی زبردستی کی اصلاحات قبول نہیں کرے گی،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ دوست کھوسہ

    پیپلز پارٹی زبردستی کی اصلاحات قبول نہیں کرے گی،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ دوست کھوسہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) سابق وزیر اعلی پنجاب وپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ نیازی حکومت نے پارلیمنٹ میں روایات کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں ہیں۔پیپلز پارٹی زبردستی کی اصلاحات قبول نہیں کرے گی،عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی، اب تو الیکشن کمیشن نے بھی برملا کہہ دیا ہے الیکٹرانک مشینوں سے انتخابات کرانے کے پابند نہیں ہیں ،نیازی سرکار ڈنڈے کے زور پر سیاہ قوانین پاس کروانے کے لیے سلیکٹرز کے پاو¿ں کیوں پکڑ رہی ہے۔ 2023کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ،سابق صوبائی و زیر صحت پنجاب بدر الدین چوہدری کی بھتیجی کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد سابق وفاقی مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر،پی پی پی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کووار ڈ ینیٹر محمد طاہر شیخ ،ٹکٹ ہولڈر چوہدری عمر دراز آزاد و دیگر جیالوں سے ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر گفتگو کے دوران کیا،سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ سلیکٹرز اور سلیکٹڈ نیازی پاکستانی قوم کے ساتھ ایک اور گھناو¿نا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔جو کہ تشویش ناک فعل ہے ِبحران خان کی حکومت نے اب قوم کو روٹی پکانے کیلئے گیس بھی دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، تین سالہ کارکردگی کا نچوڑ دن میں صرف تین بار گیس کی فراہمی کا اعلان ہے، یہ موسم سرما عمران خان کی حکومت اور سیاست کی تدفین کا موسم ثابت ہوگا،قوم ہر موسم سرما کو رہتی دنیا تک منحوس حکومت سے نجات کے موسم کے طور پر منائے گی،تبدیلی سرکار کے تمام دعوے اور وعدے پہلے بھی جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے اب بھی قوم کے ساتھ ایک سنگین فراڈ ہو گا، متنازعہ قانون سازی پیپلز پارٹی کو ہر گز قبول نہیں پیپلز پارٹی حکومتی سیاہ قانون سازی کے خلاف ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی ۔مرکزی رہنما ،سابق صوبائی و زیر صحت پنجاب بدر الدین چوہدری نے کہا کہ ، اناڑی کو گاڑی پر بٹھائےںگے تو خود بھی مرے گا گاڑی کو بھی تباہ کرے گا ،اگر گاڑی اناڑی نہیںچلا سکتا تو 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے ، قوم پوچھتی ہے کہ تبدیلی لانے والوں کو عمران نیازی کی حکمرانی پسند آئی؟تین ٹائم گیس کی فراہمی کا اعلان بھی دھوکہ ہے، گیس آئے گی ہی نہیں، بجلی، پٹرول اور گیس مہنگی کرنے کے بعد سلیکٹڈ قوم سے سہولتیں بھی چھین رہا ہے، سردیوں میں گیس کی فراہمی سے انکار کرنے والی حکومت کو لوگ نکال باہر پھینکیں گے۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ2018 میں پی ٹی آئی حکومت کو لا کر ملک کا ستیاناس ، بیڑہ غرق کردیا گیا ہے ،جو بھی اشیا ئے خوردونوش لینے جاتا ہے وہ اس حکومت کو گالیاں نکال کر نہیں آتا ؟، اس مہنگائی نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے ، کہ ، جس نے قوم کو ڈینگی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ،،اس نے ہماری خارجہ پالیسی تباہ کر دی ہے ،دہشتگردی پھر سر اٹھا رہی ہے۔

  • گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس  پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے زیر سایہ معزور بچوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ خاموش.

    پنجاب حکومت کے زیر سایہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر برائے معزور بچوں کا کرونا کی لپیٹ میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا.
    محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر نگرانی معزور طالب علم انتظامیہ کی جانب سے مکمل نظر انداز.
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کے سٹاف میں کرونا پازیٹو کی تصدیق کی خبر کے بعد علاقہ اور باقی ماندہ اسٹاف میں کرونا پھیلنے کے خدشات پائے جانے لگے. ٹیچر کا ٹیسٹ پازیٹوو جبکہ باقی متعدد اساتذہ کی صحت مشقوق ہے، پازیٹوو آنے والےسٹاف ممبر کا معزور بچوں کے ساتھ درس و تدریس کے سلسلہ میں قریبی رابطہ رہا ہے. طبیعت خرابی کے باعث بچوں میں کرونا واٰئرس کے شواہد پائے جانے لگے.
    موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی سدباب نہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، اور اسپیشل ایجوکیشن اتھارٹی خاموش تماشائی. انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارمنٹ کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، مگر تاحال اسکول کے طالبعلوں کو مکمل محفوظ بنانے کے لیے کوئی اقدام نہیں لیا گیا.
    ڈی.او. سپیشل ایجوکیشن کے سٹاف کا کرونا میں مبتلہ ہونے پر کوئی پالیسی سامنے نہ آئی.
    یاد رہے کہ معزور (سپیشل) بچوں کی امیونٹی کے کم ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کے معملات میں زیادہ توجہ کی ضرورت رہتی ہے، اسٹاف کے ٹیچنگ میتھڈ میں ان طالبہ و طالبات کو بول کر پڑھایا جاتا ہے جس میں ٹیچرز کا بچوں کے ساتھ کلوز کانٹیکٹ میں رہنا عام بات ہے.

  • پنجاب اسمبلی نے بل منظور کر دیا،  ریسکیو 1122 کا ادارہ مزید پھلے پھولے گا، چودھری پرویزالٰہی

    پنجاب اسمبلی نے بل منظور کر دیا، ریسکیو 1122 کا ادارہ مزید پھلے پھولے گا، چودھری پرویزالٰہی

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ کان کنی و معدنیات کے متعلق سوالات دریافت کئے گئے جن کے جوابات صوبائی وزیرکان کنی و معدنیات حافظ عمار یاسر نے دئیے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پرپنجاب ایمرجنسی سروس ترمیمی بل 2021 ایجنڈے میں شامل کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے بل پیش کیا جسے پنجاب اسمبلی کے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ریسکیو 1122 ترمیمی بل 2021 کی منظوری کے بعدایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری سے ریسکیو 1122 کو خود مختار ادارے کا درجہ مل گیا اور اب ادارے کا سروس اسٹرکچر بن سکے گا، پنجاب ایمرجنسی کونسل کے باعث ادارے کے حوالے سے حائل رکاوٹیں دور کر دی گئیں، اب پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس وزیر قانون طلب کر سکے گا۔ سپیکر نے کہا کہ بل کی منظوری کے باعث ادارے میں سروسز سرانجام دینے والوں کیلئے بہتر مستقبل کے اقدامات ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ الحمدللہ میرے ہاتھوں سے بنا، اللہ نے آج اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کیلئے قانون سازی کا موقع دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے آج ایسا تاریخی بل منظور کیا ہے جس سے ریسکیو 1122 کا ادارہ مزید پھلے پھولے گا اور عوامی خدمت اور ریلیف کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گا.

  • قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں،عارف علوی

    قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں،عارف علوی

    اسلام آباد:صدر ڈاکٹرعارف علوی کا تقریب سے خطاب
    ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں. ورکشاپ میں مستقبل کے چیلنجز پر قومی ڈائیلاگ ہوا. قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں. ہمیں دشمن کے روایتی حملوں کیساتھ ہائبرڈ حملوں کا بھی توڑ کرنا ہو گا۔ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ پاکستان نے بہت قربانیاں دے کر دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ہمیں جاپان جیسے ترقی یافتہ ملکوں سے ترقی کے گر سیکھ کر اپنانا ہوں گے۔ سر سید احمد خان نے برصغیر کے مسلمانوں کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرایاسوشل میڈیا کی صورت میں عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنا ہونگی۔عالمی سیاسی صورتحال اور پالیسیاں تیزی سے بدلتی رہتی ہیں۔
    ہمیں بدلتی عالمی صورتحال کے مطابق خود کو تیار کرنا ہو گا۔

  • گیلانی کو ووٹ ڈالنے کے بدلے سینٹ کی دو سیٹوں کی پیش کش کی گئی، فردوس عاشق اعوان

    گیلانی کو ووٹ ڈالنے کے بدلے سینٹ کی دو سیٹوں کی پیش کش کی گئی، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ گیلانی کے لئے حالات موافق نہیں، توشہ خانہ ابھی تک پیچھاکر رہا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ پہلے دن سے ہی نیوٹرل تھی، یہی بات شاہی خاندان کو بہت ناگوار گزر رہی ہے۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
    لاہور2مارچ:-  انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔ ایک طرف رول آف لاء،قانون کی بالادستی، ووٹ اور اداروں کے تقدس کی بات کرنے والے لوگ ہیں اور دوسری طرف کچھ لوگ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگا کر نوٹ کو عزت دینے کے لئے بے تاب ہیں۔ اپوزیشن نے اسحق ڈار جیسے سرٹیفائیڈ چور کو سینٹ کے ایوان تک پہنچایا۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ادارے اس طرح کے ڈکیتوں کی پناہ گاہ بنے رہیں اور ان کو اپنی کارستانی چھپانے کا بہانہ مل جائے اور کوئی ان سے کرپشن کا حساب نہ مانگ سکے۔ یہ لوگ سینٹ میں بیٹھ کر عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے بلکہ اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ اور انفارمیشن کمشنر سعید اختر انصاری کے ہمراہ پنجاب انفارمیشن کمیشن کے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
      معاون خصوصی نے کہا کہ متحدہ کو گیلانی کو ووٹ ڈالنے کے بدلے سینٹ کی دو سیٹوں کی پیش کش کی گئی مگر ایم کیو ایم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو قربان کر دیا۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے بھی سیسہ پلائی دیوار بن کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے لئے حالات موافق نہیں ہیں کیونکہ ممبران صاف شفاف قیادت چننا چاہتے ہیں اور توشہ خانہ کے تحفے ابھی بھی گیلانی کا پیچھا کر رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ پہلے دن سے نیوٹرل تھی اور یہی بات شاہی خاندان کو ناگوار گزر رہی ہے۔ کیونکہ نیوٹرل ایمپائر کسی بھی طرح ظل سبحانی کے فائدے میں نہیں ہے۔ نوازشریف نے نیوٹرل ایمپائر کے خلاف ہمیشہ محاذ آرائی کی ہے۔ تحریک انصاف سیاست کے میدان میں سیاسی پنجہ آزمائی سے مخالفین کو شکست دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر الیکشن پر انگلی اٹھتی رہی ہے۔ اس تنازعہ کو ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہمیشہ کے لئے ختم کیا جا سکتا ہے۔ اگر سیاسی پارٹیاں واقعی صاف شفاف الیکشن چاہتی ہیں تو حکومت سینٹ الیکشن کے بعد اس مسئلہ کے حل کے لئے اپوزیشن سے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ ہماری خواہش ہے جس کے پاس جتنی سیٹیں ہیں اس پر اکتفا کرے۔ ہم ضمیر فروشی کی منڈی نہیں لگانا چاہتے۔ اگر کوئی حکومت کو بھی ووٹ دینا چاہتے ہے تو کھلے عام دے۔ اگر کوئی اختلاف کرتا ہے تو بھی سر عام کرے، منافقت نہ کرے۔ سیاستدانوں کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے۔
        معاون خصوصی نے کہا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کے تحت سرکاری اداروں سے متعلق معلومات تک رسائی عوام کا حق ہے۔ تبدیلی کے سفر کی طرف رواں دواں پنجاب انفارمیشن کمیشن تبدیلی کی حقیقی تصویر ہے۔ عوام کو حکومتی امور سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے متعلق دوسالہ رپورٹس پر اسمبلی میں بحث کی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے میڈیا، وکلاء، ہیومن رائٹس ورکرز اور سول سوسائٹی کی جانب سے معلومات کے حصول کی درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے اڑھائی سالوں میں 5600 اپیلوں پر فیصلہ سنا کر عوام کی دادرسی کی۔ وکلاء، سول سوسائٹی، بارز اور صحافتی برادری کے ساتھ ایک تعلق قائم کیا اور انہیں سوال پوچھنے کا حق دیا۔ ناانصافی کے خلاف کمیشن نے آواز بلند کی۔ حکومت صحافتی برادری کی آواز کو طاقتور بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب نے صوبہ میں انفارمیشن کمیشن قائم کیا۔ اگر کوئی ادارہ معلومات چھپاتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اس لئے عوام کی آنکھوں سے کوئی معلومات اوجھل نہیں رکھی جا سکتیں۔
        چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے کہا کہ کمیشن ایک مشن ہے جس کا مقصد سرکاری پیسے سے کئے جانے والے اقدامات کی معلومات عوام تک پہنچانا ہے۔ ابتداء میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر بنیادی حقوق کا تحفظ اور انسانیت کو ہر چیز پر مقدم رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر 14 دن کسی بھی محکمہ کا پبلک انفارمیشن آفیسر قانون کے مطابق مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کرتا تو اسے 50ہزار تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن حکومتی اقدامات اور کارکردگی کا سوشل آڈٹ کرنے جا رہا ہے۔ کمیشن نے اپنی سال 2018-19ء اور سال 2019-20ء کی کارکردگی پر مبنی سالانہ رپورٹس تیار کر کے اسمبلی کو پیش کر دی ہیں۔                           

  • وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے،فیاض الحسن چوہان

    وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے،فیاض الحسن چوہان

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے۔
    مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کے نام پر اب تک سوا ارب روپے اینٹھ چکے ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے والے شیطانوں کو پکڑنا ضروری ہے۔
    لاہور 2 مارچ: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں جیلوں کی صورتحال بہتر بنائی جا رہی ہے۔ قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے اور صاف واش رومز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پنجاب کی تمام جیلوں کے پی سی اوز میں وزیر جیل خانہ جات کا نمبر آویزاں ہے۔ کوئی بھی قیدی وزیر جیل خانہ جات کو براہ راست کال کر کے اپنا مسئلہ بیان کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سنٹرل جیل فیصل آباد کے سرپرائز دورے کے موقع پر کیا۔ وزیر جیل خانہ جات نے عام قیدیوں کی بیرکس، کچن، پی سی اوز اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں اور ان سے ملاقات کے لیے آنے والوں سے بھی ملاقات کی، ان کے مسائل کے متعلق گفت و شنید کی اور جیل عملہ کے رویے کے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیلوں کے انتظامی امور میں بہتری کے لیے تین کور کمیٹیاں اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کر رہی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہر بات کی بلاجواز مخالفت کرنا ن لیگ کی پالیسی ہے۔ وزیر اعظم آج نواز شریف کو اچھا کہہ دیں تو بیگم صفدر اعوان اور انکی ترجمانوں کی فوج اس کی بھی مخالفت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان لانگ مارچ کے نام پر  اب تک سوا ارب روپے اینٹھ چکے ہیں اور مزید چار سے پانچ ارب حاصل کرنے کے چکروں میں ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کے ذریعے ووٹ خریدنے والے شیطانوں کو پکڑا جانا ضروری ہے۔

  • الحمراء آرٹس کونسل میں بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار تقریب کا انعقاد

    الحمراء آرٹس کونسل میں بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار تقریب کا انعقاد

    لاہور 02مارچ: الحمراء، بلوچ کلچر ڈے، الحمراء آرٹس کونسل میں بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر ثقافتی رنگوں پر مبنی شاندار تقریب کا انعقاد،بلوچی گانا ریلیز،خیرسگالی کے جذبات کا فروغ کیا گیا۔محکمہ اطلاعات وثقافت اور اس کے ماتحت اداروں لاہور آرٹس کونسل،پنجاب آرٹس کونسل کے مشترکہ کاوشوں سے شو کو چار چاند لگ گئے۔ وزیر ثقافت پنجاب خیال احمد کاسترو،اداکار شان سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انورکی خصوصی شرکت،ڈی جی پی آر ثمن رائے بھی تقریب کا حصہ تھی۔
    ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹرا سلم ڈوگر نے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو،سیکرٹری راجہ جہانگیر انور،اداکار شان کی دستاربندی کی اور تلوار کا تحفہ دیا۔ بلوچ کلچر ڈے پر بلوچستان سے آئے اپنے بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،پنجاب حکومت علاقائی آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ بلوچی کلچر ڈے منانے کا مقصد محبت کا پرچار،یہاں کی ثقافتی قدریں دلوں کو ملاتی اور معاشرتی زندگی کے حسن میں اضافہ کرتی ہیں۔ الحمراء ملک بھر کی ثقافتوں کی میزبانی کا اعزاز رکھتا ہے،بلوچی آرٹسٹوں نے دُنیا میں ہمیشہ ملک کا نام روشن کیا۔ایگز یکٹوڈائریکٹر الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر
    الحمراء پنجاب کے لوگوں کی بلوچستان سے اور بلوچستان کے لوگوں کی پنجاب سے محبت گہری کر رہا ہے۔ بلوچستان کے معروف گلوکار اختر چنال کا گایا ہوا گایا ریلیز کیا گیا،بلوچی تلوار رقص کا مظاہرہ،شو میں بلوچی وسیب،لوک گیت،جھومر، نرسُر پر پرفارمنس
    معروف گلوکارغوث علی شاہ، محمد علی مزاری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،چھاپ رقص بھی تقریب کا حصہ تھے،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے آرٹسٹوں نے اپنی پرفارمنس میں بلوچی آرٹسٹوں کا خیر مقد کیا،الحمراء کا خیر سگالی کا پیغام،ملک بھر کی ثقافتیں سانجھی ہیں جو ہماری دلو ں کو جورٹی ہیں۔
    صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے بھرپور انداز میں منایا گیا، رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا۔ بلوچ کلچر ڈے منفرد روایات اور خوب صورت ثقافت کی پہچان ہے۔
    لاہور2 مارچ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا۔ صوبہ بھر میں ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مختلف رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچ بھائیوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منا کر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام الحمراء آرٹس کونسل میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیرثقافت خیال احمدکاسترو مہمان خصوصی تھے جبکہ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا، ڈاکٹر اسلم ڈوگر، ڈی جی پی آر ثمن رائے نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صوبائی وزیرثقافت نے بلوچ کلچر ڈے پر بلوچستان سے آئے بلوچی بھائیوں کو خوش آمدید کہا۔ بلوچی کلچر ڈے کے موقع پر بلوچی گانا ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچی تلوار رقص، بلوچی وسیب، لوک گیت، جھومر اور نرسر پر پرفارمنس پیش کی گئی۔ اسی طرح محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور، اسلامیہ یونیورسٹی اور بلوچ ایجوکیشنل کونسل کے زیراہتمام عباسیہ کیمپس میں ”ہم ہیں بلوچ، ہم ہیں پاکستان“ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منفرد روایات اور خوبصورت ثقافت کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ باشعور قومیں اپنے ثقافتی ورثے کا ہمیشہ تحفظ کرتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف اقوام اور قبیلوں کا گلدستہ ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ بلوچ کلچر ڈے منانا ایک خوبصورت روایت ہے اور خیرسگالی کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے منائے جانے کے دوررس نتائج نکلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمدعلی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈیرہ غازی خان میں محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام بلوچ کلچر ڈے منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی جی خان آرٹس کونسل میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمانان خصوصی کی بلوچ ”پگ“ پہنا کر دستاربندی کی گئی۔ کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی کلچر ڈے منانے سے ملک میں جذبہ حب الوطنی بیدار ہو گا۔ بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ دوسرے شہروں کی طرح راجن پور میں بھی بلوچ کلچر ڈے منایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمرنائیک نے کہا کہ بلوچ قوم محب وطن اور مہمان نواز ہے۔ اس موقع پر بلوچی فنکاروں نے نارسر پیش کر کے سماں باندھ دیا۔اسی طرح ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور سرگودھا میں بلوچ کلچر ڈے منایا گیا اور پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام ثقافتی تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریبات میں بلوچستان کی روایتی لوک موسیقی، فوک گانے اور ڈانس بھی پیش کیا گیا۔                   

  • پاکستان انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز کا انعقاد، متعدد ملازمین ديانتدار ترین کہلائے!!

    پاکستان انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز کا انعقاد، متعدد ملازمین ديانتدار ترین کہلائے!!

    پاکستان انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔
    آمنہ بیگ، دریان خاتون میمن، مختار پارس، طارق جاوید مینگل اور اظہر علی خان سال 2020 کے لیے ملک کے دیانتدار ترین سرکاری ملازمین قرار دئیے گئے۔ اسلام آباد، پاکستان (2 مارچ 2021) منگل کو سرینا ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان کے سال 2020 کے لیے 5 دیانتدار ترین سرکاری ملازمین کا اعلان کردیا گیا۔ آمنہ بیگ، اے ایس پی فرنٹئیر کانسٹیبلری لائینز اسلام آباد، دریان خاتون میمن، پرنسپل گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری سکول سکھر سندھ، مختار پارس، ڈائریکٹر جنرل آف دی سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد، طارق جاوید مینگل، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بلوچستان اور اظہر علی، چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کو اپنے اپنے شعبوں میں ان کے شاندار کام، دیانتداری اور ایمانداری پر ایوارڈز دیے گئے۔
    انٹیگریٹی آئیکون ایک سالانہ بنیادوں پر ہونے والی مہم ہے جس سے پاکستان کی سول سروس میں قابلِ احتساب قیادت، شفافیت اور دیانتداری کو پرکھا جاتا ہے۔ اس مہم کے ذریعے ملک بھر سے دیانتدار اور ایماندار ترین سرکاری ملازمین کو ڈھونڈا اور سراہا جاتا ہے۔ انٹیگریٹی آئیکون کی مہم پاکستان میں اپنے پانچ سال پورے کرچکی ہے اور اس دفعہ کی مہم کے دوران ملک بھر سے 100 سے زائد انٹریز موصول ہوئیں جنہیں سول سروس، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے قابل ترین افراد پر مشتمل ایک جیوری نے پرکھا۔ جیتنے والے پانچوں آئیکونز کے عوامی خدمت کے جذبے اور اپنا کام ایمانداری سے کرنے کی وجہ سے انہیں اپنے ساتھی ملازمین، اپنے افسران اور بالخصوص پاکستانی عوام کی نظروں میں عزت ملی-
    ملک بھر سے ہزاروں افراد نے بذریعہ ایس ایم ایس اور آن لائن اپنے پسندیدہ آئیکونز کو ووٹ دیا اور لاکھوں افراد نے ان کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دیکھا-
    ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہورذوالفقاریونس نے اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور اس سال جیتنے والے آئیکونز کو مبارکباد دیتے ہو کہا کہ "انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز پاکستان کے سرکاری ملازمین میں شہرت حاصل کر چکے ہیں ” انہوں نے مزید بتایا کہ سول سروسز اکیڈمی اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان کے اشتراک سے پاکستان کے اکاؤنٹیبل لیڈر شپ پروگرام کے تحت 270 نوجوان بیوروکریٹس کی تربیت کر چکی ہے ، وہ نوجوان بیوروکریٹس جو بہت جلد بیوروکریسی کی دنیا میں شامل ہونے جارہے ہیں وہ احتساب اور شفافیت کی مہارتوں سے لیس ہیں اور یہ مہارتیں استعمال کرکے اور دیانتداری، شفافیت اور خود احتسابی کی اقدار اپنا کر اپنے اپنے محکموں میں ممتاز ہو ں گے”۔
    جیتنے والے تمام آئیکونزعوامی خدمت کے جذبے، بدعنوانی سے نفرت اور بہتر طرزِ حکمرانی کی بدولت اپنے اپنے شعبوںمیں شہرت رکھتے ہیں ۔ اظہر علی خان نے خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات میں بطور چیف کنزرویٹر فاریسٹ آفیسر تنِ تنہا جنگلات کو کٹا ئی سے بچانےکے لیے قوانین بنائے اور چھوٹے کسانوں سے زمین حاصل کرنے کے لیے مڈل مین کا کردار ختم کر کے محکمے کے عملے کی طرف سے اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کو ختم کیا۔
    فیاض یاسین ، ڈائریکٹر پروگرامز اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان کے مطابق”اس سال کی آئیکونز مہم کے دوران ہمیں پاکستانی شہریوں کی طرف سے شاندار ردعمل کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا جس سے ثابت ہو ا کہ وہ اپنے دیانتدار سرکاری ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، ہمیں اب بد عنوان سرکاری ملاز مین کو شرمندہ کرنےکے عمل سے آگے بڑھنا چاہیے اور ایسے ملازمین کو سراہنا چاہیے جنہوں نے ایمانداری، دیانتداری اور احتساب کی اقدار اپنا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے”
    اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان میں یورپین یونین کے ڈپٹی ہیڈ تھامس سیلر نے کہا کہ "آج ہم ایسے پاکستانی سرکاری ملازمین جنہوں نے دورانِ ملازمت دیانتداری اور وقار کو برقرار رکھا، کو سراہتے ہیں – ان کا یہ پیشہ ورانہ رویہ ہر پاکستانی شہری کے بہترین مفاد میں ہے – یورپی یونین ہمیشہ سے مالی وسائل کے استعمال میں بہتری احتسابی اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔
    پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر مس لِس روزن ہولم نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ” میرے لیے باعث فخر ہے کہ میں آج انٹیگریٹی آئیکون تحریک کا حصہ ہوں جس کے ذریعے رول ماڈل تیار کیے جار ہے ہیں اور ایماندار سرکاری ملازمین کو سراہا جارہا ہے – ایمانداری زندگی کے ہر شعبے لیے ضروری ہے اور اس کے بغیر معاشرے میں بدعنوانی اور عدم مساوات پھیلتی ہے – ڈنمارک کرپشن پرسیپشن انڈیکس کی فہرست میں دنیا میں سب سے کم بدعنوان ملکوں میں پہلے نمبر پر رہا ہے- اس کی وجہ مضبوط انتظامی ڈھانچہ ہے جس کی بنیاد سرکاری شعبے اور نگران اداروں کی سخت محنت ہے کہ وہ جب چاہیں حکومت سے جوابدہی کرلیں – ڈنمارک کا سرکاری شعبہ انتہائی شفاف اور مربوط بنیادوں پر قائم ہے جو بغیر کسی رشوت کے چلتا ہے اور نتیجتاً یہاں کا ماحول کاروبار اور عوام الناس کے لیے محفوظ اور پائیدار ہے- مجھے امید ہے کہ انٹیگریٹی آئیکون جیسی مہمیں کرپشن سے پاک پاکستان بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی”۔
    نو منتخب آئیکونز کے متعلق مزید جاننے کے لیے اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں جس پر آئیکونز کے بارے میں تفصیلی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔انٹیگریٹی آئیکون پاکستان کے بارے میں انٹیگریٹی آئیکون ایک شہری تحریک ہے جس کا مقصد دیانتدار سرکاری ملازمین کو تلاش کرنا اور ان کو سراہنا ہے ۔ 2014 میں نیپال سے شروع ہونے والی انٹیگریٹی آئکون کی تحریک اب عالمی حیثیت اختیار کرچکی ہے اور 10 ممالک نیپال، پاکستان، سری لنکا، مالی، نائجیریا، لائیبیریا، جنوبی افریقہ ، امریکہ اور میکسیکو تک پہنچ چکی ہے۔ تمام ممالک میں اکاؤنٹیبلٹی لیب کی مقامی ٹیمیں قومی سطح پر مہم چلاتی ہیں جس کے ذریعے ایسے ملازمین جو انتہائی دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں، کی تلاش کی جاتی ہے۔ ایسے ملازمین کا انتخاب اور نامزدگی بالعموم عوامی ووٹنگ کے عمل کے ذریعے کی جاتی ہے اور سالانہ مہم جیتنے والے امیدواروں کے لیے ایک تقریب کے انتخاب سے اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اکاؤنٹیبلٹی لیب اس کے بعد منتخب فاتحین کے ساتھ حکومتی سطح پر دیانتداری کے لیے کام کرتی ہے۔
    پاکستان میں انٹیگریٹی آئیکون کی مہم پانچ سال مکمل کر چکی ہے جس میں اس سال ملک بھر سے سینکڑوں نامزدگیاں موصول ہوئیں۔انٹیگریٹی آئیکون کی پاکستان میں مہم کو اکاؤنٹیبلٹی لیب پاکستان چلا رہا ہے
    اکاؤنٹیبلٹی لیب کے بارے میں اکاؤنٹیبلیٹی لیب پاکستان متحرک شہریوں اور ذمہ دار رہنماؤں کی ایک نئی نسل تیار کر رہاہے۔ ادارہ پاکستان میں نوجوان سول سوسائٹی کاررکنان کے لیے ایک سخت مقابلے کی حامل اکاؤنٹیبلیٹی انکیوبیٹر چلا رہا ہے اور شہری ردعمل کی نئی جہتیں متعارف کروا رہاہے۔